مرثیہ خوان اور عالمی اخبار کے بیورو چیف لندن سید اکمل حسین کے بھائی کا انتقال

akmal bro
مورخہ ٢٢ جولائی ٢٠١٣ گیارہ رمضان بروز اتوار بوقت سحر سید اکمل حسین کے برادر بزرگ سید سرفراز حسین ترمذی بن سید افضل حسین ترمذی امریکہ میں حرکت قلب بند ہونے پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے .انتقال کے وقت مرحوم اپنے گھر پر اکیلے تھے مرحوم کی زوجہ پاکستان گئی ہوئی تھی اور بچے اپنے اپنے گھر وں میں تھے .معلومات کے مطابق مرحوم نے ایک ایمرجنسی ٩٩٩ کا کال کر کے بتایا کہ ان کو طبی امداد کی ضرورت ہے مگر جب تک امدادی ٹیم ان کی رہائش پر پہنیچی سید سرفراز حسین انتقال کر چکے تھے.

سید سرفراز حسین ترمذی کا زوجہ اور بیٹا بھی پاکستان میں موجود ہے ان کے تمام تایا زاد بھائی اور ان کے تمام خاندان کے افراد ١٩٨٠ سے امریکہ کے شہر لاس انجلس میں آباد ہیں ۔ یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ مرحوم کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا مگر ان کی زوجہ کا کہنا ہے کہ ان کو امریکہ میں ہی مدفن کیا جائے گا حتمی فیصلہ ان کا بیٹا قاسم ترمذی کرے گا ۔

مرحوم نے ایک بیوہ کینز مصطفی ایک بیٹی سلطان زہرہ دو بیٹے قاسم ترمذی اور اظہار ترمذی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم سید افضل حسین کے بیٹے سید اجمل حسین سید اکمل حسین اور سید انصر حسین کے برادر بزرگ تھے مرحوم کی ہمشیر گان سید ہ انصار فاطمہ سید ارجمند بانو اور سیدہ انتصار فاطمہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ یاد رہے کہ مرحوم کے بھائی سید اقبال حسین ترمزی اور سیدہ خورشید فاطمہ انتقال کر چکے ہیں۔

عالمی اخبار سید اکمل حسین سے ان کے برادار کے انتقال پر دلی تعزیت کرتا ہے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اوردعا گو ہے کہ مرحوم کے درجات کی بلندی ہو اور محمد و آل محمد کے قرب میں جگہ عطا فرمائے۔

11 thoughts on “مرثیہ خوان اور عالمی اخبار کے بیورو چیف لندن سید اکمل حسین کے بھائی کا انتقال”

  1. اناللہ واناالیہ راجعون ۔۔ اکمل بھائی سن کربہت بہت صدمہ ہوا ۔اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو صبر عطا فرمائے ۔۔ الہی آمین

  2. اناللہ وانا الیہ راجعون

    اللہ پاک مرحوم و مغفور سید سرفراز حسین ترمذی کو محمد ص وآل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل میں صالحین و شہداء کے جوار میں مقام خاص عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    اللہ پاک سوگوارن مرحوم سید سرفراز حسین ترمذی کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین
    کسی بھی سرپرست کی رحلت ایک دکھہ بھرا سانحہ ھوتا ھے
    خاص کر بڑے بھائ جو مثل والد بھی ھوتے ھیں
    ھم سب بھائ اکمل سید کے غم میں برابر کے شریک ھیں اللہ پاک صبر عطا فرماۓ سب سے المتاس سورہ فاتحہ بھی ھے
    کہ آج وہ کل ھماری باری ھے

    اللہ پاک سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  3. انا للہ و الیہ راجعون۔ جناب اکمل سید ہم آپکے اس غم کو غم شبیر کے حوالے کرتے ہیں اور دعا ہے کہ صدقہ ابو الفضل العباس مولا حسین آپکے غموں کو مرھم فرما دیں اور مرحوام سید سرفراز حسین زیدی کو قرب معصومین میں جگہ عنایت کریں۔ آمین بجاہ محمد و آلہ الطاہرین المعصومین۔

  4. انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ ۔ ۔ اللہ پاک مرحوم کو قرب معصومین (ع) عطا فرماۓ اور پسماندگان کو صبر و استقامت عطا ھو ۔آمین

  5. انا للہ وانا الیہ راجعون
    اکمل بھائی بہت ہی افسوس ہوا میری دعا ہے کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرما ئے اور تمام سوگواروں اورآپکو صبر جمیل عطا فرما ئے۔آمین

  6. انا للہ و انا الیہ راجعون
    بھائی اکمل سید انتہائی دکھ ہوا ۔ اللہ انکی مغفرت فرمائے ۔اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین
    عالم آرا

  7. اکمل بھائی سن کر بہت دکھ ھوا ۔ اللہ میاں مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ سب کو صبر عطا کرے آمین

  8. موت اور حیات تو اللہ کے ہاتھ میں ہے جب اس خالق کا حکم ہو جائے تو لبیک کہنا ہی پڑتا ہے اور کچھ افراد کے چلے جانے سے خاندان میں جو خلا پیدا ہوتا ہے اس کو پر کرنا کسی اور کے بس میں نہیں آپ سب احباب کے لئے یہ الفاظ ہمارے زخم پر مرہم ہیں اور سر پر شفقت کا ہاتھ ہے۔ اللہ آپ سب کو خوش و خرم رکھے اور ہمارے برادر بزرگ کی اہلیہ اور بچوں اور ہم سب کو صبر جمیل عطا کرے مرحوم کے جنازے میں شرکت کے لئے مرحوم کی اہلیہ پاکستان سے روانہ ہو چکی ہیں اور آج شام تک انشااللہ امریکہ پہنچ جائیں گی اور اس کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں تاکہ ان کی منزل قبر آسان ہو۔ آمین ؎

  9. اناللہ واناالیہ راجعون ۔۔
    اکمل بھائی سن کربہت صدمہ ہوا ۔اللہ مرحوم کوپنجتن پاک (ع) کے صدقے میں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
    اور آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔ الہی آمین

  10. اکمل سید بھائ
    میرے اچھے بھائ اللہ تعالی آپ سبکو اس مشکل وقت میں ھمت عطا فرماۓ ھم سب اپکے برادر سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کی مغفرت اور بخشش کی دعا يئں مانگ رھے ھیں
    اللہ پاک انکی روح کو جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرماۓ آمین ثم آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *