اتحادِ کفرواسلام

از رعناء اکبر آبادی۔ 1938
یہ اہلِ وطن آخر کیا اُٹھے ہیں سمجھانے
کس طرح کوئ سمجھے کس طرح کوئ مانے

ہندوو مسلماں میں ہم صلح کرادیں گے
کیسے یہ دماغوں میں آیا ہے خداجانے

یہ لیگ کی خواہش ہو یا کانگرسی کوشش
بیکار ہیں یہ قصے بے سود یہ افسانے

منزل ہے جدا ان کی جادہ ہے جدا اُنکا
یہ دیر کے بندے ہیں وہ کعبہ کے دیوانے

دنیا کی نگاہوں نے گرتے کبھی دیکھے ہیں
بتخانوں کی شمعوں پر اسلام کے پروانے

پیمانِ محبت کا امکان نہیں ہوتا
دل ہوں جو مقدر سے ٹوٹے ہوئے پیمانے

کیا جانئے لکھا ہے کیا ہند کی قسمت میں
مشکل ہی سے بستے ہیں اُجڑے ہوئے کاشانے

یہ درد ہے وہ جس کادرماں ہی نہیں کوئ
بیٹھے ہیں یہ باتوں سے کیا درد کو بہلانے

کس وہم میں ہیں لیڈر یہ بھی کہیں مکن ہے
زنّار کا ڈوراہو تسپیح کے ہوں دانے

3 thoughts on “اتحادِ کفرواسلام”

  1. اسّلام علیکم بھیّا ظفر جعفری،

    ہمارے پروردگار نے ہم کو جب قران کریم کے زریعے سے سمجھا دیا کہ کافر اور یہود نصا ریٰ ہمارے کبھی ہمارے دوست نہیں ہو سکتے تو یہ ان بے چاروں کی لا علمی ہی تو ہے جو بار با ر آستینوں سانپ کو پالتے ہیں
    ،
    حالیہ دنوں میں بھی اور ماضی میں بھی دیکھ لیجئے ،ہمارے حصّے کے پانی پر بند باندھ کر پہلے ہمارا پانی غصب کیا جاتا ہے اور پھر جمع شدہ پانی جب خطرہ بنتا ہو تو سیلاب کی شکل میں ہم پر ہی نازل کر دیا جاتا ہے اور ہمارے حاکم پھر انہی کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو جا تے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *