آزادئ صحافت تیری یہ مجال

بلوچستان حکومت نے اے آر وائ ٹی ی پر دہشتگردی کا مقدمہ اسلئے کردیا ہے کہ انہوں نے بلوچستان حکومت کو ناپسندیدہ خبر ٹی وی پردکھادی۔

خبر یہ بھی ہے کہ بلوچستان حکومت نے یہ قدم سپریم کورٹ کے کہنے پر اُٹھایا ہے

دو دن پہلے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے آبزر ویشن دیا تھا کہ پیمرا کو ایک ایسے سسٹم کی ضرورت ہے کہ پیمرا نامناسب خبر کو نشر ہونے سے روک دے۔

پپلز پارٹی کے شوکت بصریٰ نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے سے دو دن پہلے یہ پیشین گوئ کردی تھی۔ جب شوکت بصری سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے بعد پوچھا گیا کہ آپ نے اسکی پیشین کیسے کردی ۔ تو اُنہوں نے بتایا کہ یہ خبر اُنکی چڑیا نے دی تھی اورچڑیانے یہ بھی بتایا تھا کہ بہت جلد نواز حکومت میڈیا کی عقل ٹھکانے لگانے والی ہے۔

چیف جسٹس کے زیادہ تر فیصلے پپلز پارٹی کے خلاف رہے۔ لیکن نواز حکومت کے خلاف کوئ قابلِ ذکر فیصلہ نہیں آیا۔

چند ماہ قبل اے آر وائ نے نوزا و شہباز شریف اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بواسطہ لندن میں مقیم برطانیہ کے نواز لیگ کے انچارج ڈاکٹرامجد ایازتعلقات کا بھانڈابھی پھوڑا تھا۔

4 thoughts on “آزادئ صحافت تیری یہ مجال”

  1. ظفر بھائی مجھے مصباح بھائی کا ہوا تبصرہ یاد آگیا ۔۔، انہوں نے کہا تھا کہ کئی انسان قیامت کے روز اپنے خون کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس افتخار چودھری کا گریبان پکڑیں گے ۔۔ کاش اسی جہاں میں کوئی تو اس کے تعلق بندی کے فیصلوں پر قربان ہوتے ملک کی ترقی اوربڑھتی ہوئی نا انصافی ، مسلمانوں کی مسلمانوں کے ہاتھوں ہوتی قتل و غارت پر غفلت کا از خود نوٹس لے اور اسے معزول کرنے کے لیئے پھر لانگ مارچ کریں ۔۔ مجھے بے حد افسوس ہے کہ میں نے کبھی ایک دو کالم اس کے حق میں بھی لکھے ہوئے ہیں ۔ پھر اپنے افسوس پر شکر ادا کرتی ہوں کہ میرے شعور نے تقلید میں نہیں آنکھیں کھول کر ترقی کی ہے ۔

  2. وزیر اعلی بلوچستان نے مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔مسلہ مقدمہ واپس لینے کا نہیں بلکہ یہ جاننا ہے کہ یہ کس کے ایما پر ہوا،اسکے مواصد کیا تھے اور اس کے پس پردہ ہاتھ کون سے ہیں۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ عوامی آمر اسے ٹیسٹ کیس بنا کر صحافت کا اتحاد اور انکی صفوں میں یگانگت دیکھنا چاہتے تھے تا کہ پھر اس داٗرے کو وسعت دی جا سکے۔ ابھی یہ بحی دیکھنا ہے کہ کچھ ٹی وی چینل اور آن لائن اخبارات ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس خبر کو کہیں جگہ ہی نہیں دی۔آخر کیوں؟

  3. یذید و شمر کو قتلِ حسین کی ہے فکر
    یہ ارضِ پاک کو بھی کربلا بنا دیں گے
    ترا یہ عہد کہ انسانیت کی محفل سے
    ستمگروں کا رواجِ ستم اُٹھا دیں گے

    جکڑ سکی نہ ارادوں کو جب ترے زنجیر
    تو قاتلِ کہن آگئے رسن لےکر
    ترے لئے ہی نہیں ارضِ پاک کے بھی لئے
    وہ آج پلٹے ہیں امریکہ سے کفن لے کر

    یہ بند سردار جعفری کی اس نظم کے ہیں جو 1952 میں فیض احمد فیض اور سجاد ظہیر کی گرفتاری پر لکھی گئ تھی۔ پاکستان کی تاریخ دیکھی جائے تو یہ بند صحیح پیشین گوئ لگتے ہیں۔

  4. صحافی بھی دیوانے ہوتے ہیں۔ ایک آدھ روز صبر کرتے، حکومت واپسی کی منزل سے بڑھ چکی ہوتی تو پھر یہ جلسے جلوس خوب رونق لگاتے۔ خیر پھر کبھی سہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *