سنا ہے قیامت سے پہلے یک چشم دجال کا نزول ہوگا جو دجال آکر لوگوں کو روٹی دیدے کر گمراہ کریگا۔ امریکہ تو لوگوں کو روٹی دیدے کر اپنا مطلب پورا کررہا ہے۔ لیکن مسلمانوں میں بھی ایک ملک ایسا ہے جو تیل کی دولت سے مالا مال ہے لیکن اسکی آبادی کم ہے جس پر آلِ سعود کی حکومت ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سوسال قبل مسلمانوں کی کمر ٹوڑنے کیلئے انگریزوں نے ہندوستان میں مرزا غلام احمد، ایران میں بہا اُللہ اور جزیرہء عرب میں محمد بن عبدالوہاب نجدی کو کھڑا کیا۔ پہلے دو نے نبوت کا دعوہ کیا جس پر وہ راندہء درگاہ ہوگئے۔ لیکن محمد بن عبدالوہاب نجدی نے خود کو مسلمان کہتے ہوئے منافقت سے کام لیا اور رسولِ کریم کی جڑوں پر حملہ کردیا ۔ اس کی اولاد نے انگریزوں کی مدد سے اقتدار حاصل کرلیا۔ پھر سارے پیغمروں، اصحابِ رسول اور آلِ رسول کی قبور کو فلیٹ کرکے ان کے نشانات کو مٹادیا۔ یہ روضہء رسول کو بھی مسمار کرنا چاہتے تھے۔ لیکن مشیروں نے مشورہ دیا کہ روضہء رسول مسمار ہونے کے بعد تمام حاجی مدینہ آنا بند کردیں گے جس سے بادشاہ کی آمدن بری طرح متاثر ہوگی۔ چنانچہ آلِ سعود نے روضہء رسول کو مسمار نہیں کیا۔ اسوقت سعودی عرب پاکستان میں مدرسوں کو Finance کررہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ملک پاکستان، افغانستان، عراق، شام اور مصر میں حکومت مخالف گروپس کی حکومتوں کا تختہ اُلٹنے اور ناموسِ پیغمبر، اصحاب اور اہلِ بیت کو ختم کرنے کو خوب پیسہ دیرہا ہے۔ کیا امریکہ اور سعودی عرب یک چشمی دجال نہیں؟

اُس دن سے ہم سبکو خبردار رہنا چاہئے جب امریکہ کا صدر یا سعودی عرب کا بادشاہ کانڑہ ہو۔
یوں بظاہر تو ان دونوں ملکوں کے سربراہ درست ہیں لیکن اندر سے دجال والی خصوصیت کے حامل ہیں
آغاجی نےبالکل بجافرمایاهےکہ دجال کوبیرونی نہیںبلکہ اندرونی نقائص سےپہچانیںکہ دجالیت فسادکوجہادکانام دےکرتباہی لاۓگی
صفدر بھائی سو فیصد درست فرمایا؟ اردو کا ایک محاورہ ہے “انکھ پُھٹے کی طرح مشہور ہو نا “ لہذا موعودہ دجال کا ایک بازار بند ہو نا لازمی نہیں!صرف ان اوصاف کا حامل ہو نا ضروری ہے جیسے کہ آدمی جنس ِشیطان سے نہیں ہو تا ،مگر اپنے افعال کی بنا پر کہلاتا شیطان ہے۔
ابھی ابھی امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک نے امریکہ کو شام پر حملہ کرنے کیلئے پیسہ کی پیکش کی تھی۔
کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم مسلمانیت سے پیچھا (اسلام سے نہیں)چھڑائیں اور انسانیت کا دامن تھام لیں۔ اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو ہم تقسیم در تقسیم ہوتے چلے جائیں گے۔
جی ظفر جعفری جی. ابھی تو یہ دجال کویت پر عراق سے حملہ کروانے کے پیسے کویت اور سعودی عرب سے پہلے ہی وصول کر رہا ہے. اسی کو تو کرائے یا بھاڑے کے قاتل کہتے ہیں.
ظفر جعفری صاحب نے جیسا کہ کہاابھی ابھی امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک نے امریکہ کو شام پر حملہ کرنے کیلئے پیسہ کی پیکش کی تھی۔ مجھے لگتا ہے جس کو بہت زیادہ پیسوں کی آفر ہوئی تب کوئی بھی دجال بن سکتا ہے ۔۔یہ سب پیسوں کاکھیل ہے ۔۔اللہ تعالیٰ ایسی سوچ رکھنے والوں پر اپنا قہر نازل فرمائے۔۔۔
اگر دنیا بھر کے سیاستدان دیکھیں تو کون دجال نہیں ہے؟ تاہم جس معروف دجال کا ذکر احادیث میں آیا ہے اسکی علامات متعدد ہیں اور بعض علماء سے ہم نے سنا کہ ان میں سے کچھ علامات ظاہری اور کچھ باطنی ہو سکتی ہیں۔ کانا ہونا بھی ممکن ہے علامتی نشانی ہو جیسا کہ چیف ظالم افتخار چوری ظاہرا اور باطناً ہر طور سے کانے بھی ہیں اور دجال بھی۔ لیکن دیکھیں اس دور کا اندھیر کہ دجالین کی اتنی بڑی فوج موجود ہے جس میں اصل دجال پہچاننا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
اصل دجال وہی ہوگا جو سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، جیسا کہ مسیح موعودؑ ہونے کا جعلی دعویٰ اور اسکے اثبات میں کرامات کا ایسا ظہور کہ لوگ دھوکہ کھا جائیں۔ مرزا غلام قادیانی دجال ہو سکتے تھے اگر شیطان انکی تھوڑی معاونت اور کرتا اور کچھ ظاہری کرامات ان سے سر زد ہوجاتیں۔
کرامات کا ظہور بھی کسی کے ولیء کامل ہونے کا ثبوت نہیں ہے۔ اسی لئے امام صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر کوئی ہوا میں اڑ کر اور آگ میں چل تمہارے سامنے آئے مگر عقائد توحید، نبوت و ولایت میں انکار کرے ( یا من مرضی تبدیلی کرے)، تو وہ ولیء شیطان تو ہو سکتا ہے مگر ولی اللہ نہیں۔
شیطان خؤد بہت سی قوتوں کا مالک ہے جس میں نظروں سے پوشیدہ رہنے کی قوت، حلیہ بدل لینا، بیک وقت کئی مقامات پر موجود ہونا، طویل العمر ہونا، نا ممکنات کر دکھانا جیسا کہ جادو ٹونا، اور اپنے ساتھیوں کی مدد کرنا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ شیطان اپنی یہ قوتیں اپنی نمائیندگان تک میں منتقل کر سکتا ہے۔ اس لئے ان غیر معمولی قویات کے باوجود شیطان ولی نہیں ہے بلکہ اللہ کی دی ہوئی ایک قوت کا ناجائز تصرف کر رہا ہے جس پر اسے سزا ملے گی۔
سوچنے کی بات یہ بھی ہے کہ اگر اللہ نے اپنے دشمن کو اسقدر قوت کے ساتھ مسلح کر کے بھیجا ہے تو کیا اپنے بندگان کو محض تبے بسی کا تماشہ بنا کر بھیج دیا ہے؟؟؟ اسی لئے اس نے اپنے منصوص نمائیندگان کو مبعوث و معین کیا جن میں انبیاء، آئمہ، خلفاء، نجباء اور اولیاء اللہ ہیں جو شیطانی قوتوں کو بے بس بھی کرتے ہیں اور بندگان خدا کی نصرت بھی کرتے ہیں، چھپ کر بھی اور ظاہرا بھی۔ انبیاء، آئمہ، خلفاء، نجباء اور اولیاء اللہ سبھی الٰہی مناصب ہیں اور کوئی خود نبی، امام یا خلیفہ نہیں بن سکتا جب تک اللہ مقرر نہ کردے۔ جیسا کہ آدمیت کا آغاز الٰہی مناصب نبوت و خلافت سے ہوا۔ اللہ نے پہلا نبی اور خلیفہ جناب آدم علیہ السلام کو مقرر فرمایا۔ اسی طرح امامت ابراھیم علیہ السلام کو جب عطا کی تو ان کو مبارکباد کی وحی بھی کی۔ لہذا اگر کوئی شخص جو ان مناصب کا اللہ سے مقرر کردہ اہل نہ ہو، اور وہ انکا جھوٹا علان کرے تو وہ بھی دجال ہے۔
اسکی واضح مثال پھر مرزا قادیانی ہی کی دوں گا جنہوں نے نبوت، خلافت اور امات کا بیک وقت دعویٰ کیا۔ احادیث میں تمام مسلمانوں کے ہاں تواتر سے تسلیم شدہ امر ہے کہ حضور کے بارہ جانشین ہونگے جن میں آخری امام مھدی ہونگے۔ شیعہ سنی کے ہاں صرف شخصیت پر اختلاف ہے نہ کہ امر مھدیت پر۔ اب اس دور میں مرزا احمد سے لیکر گوہر شاہی تک جس کسی نے بھی امام مھدی ہونے کا دعویٰ کیا، اس نے امامت و خلافت کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ مسلمان اس بات پر متفق ہیں کہ آخری امام و خلیفہ امت خود مقرر نہیں کر سکتی، یہ اللہ سے مقرر شدہ ہوگا۔
حیرت ہوتی ہے ایسے میں اگر ملا عمر اٖگانستان سے خلافت کا دعویدار بن جائے تو کئی لوگ اس کی اطاعت میں گردنیں جھکا دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی۔
دراصل فری میسن دجالی نظام ھے اور اس نے دنیا کو اپنی گرفت مین جکڑا ھوا ھے اسکے پیرو کار امریکہ اور اس کے دنیا مین گماشتے ھین تفصیل مین نھین جاوں گا یہودی جو دراصل امرکہ پر سوا ر ھے امریکن دونوں پا رٹیون کا فلیگ دیکھ لین ایک پر گدھا اور دوسری پر خچر بنا ھوا ھے اور دجالی سسٹم امیریکن اور اس کا مالیاتی نطام ڈالر کے 1 والے نوٹ پر اس کی انکھ بنی ھوئی ھے ھم نھین سمجھ رھے دجال کا فتنہ نمودار ھو چکا ھے بس اب ساری دنیا کو ایک دجالی حکومت کو منوانے کی تیاری ھو رھی ھے اقوام متحدہ کا سربراہ جھانی بادشاہ بننے والا ھے یعنی اس کی تیاری ھو رھی ھے اور ان بادشاہوں مین ایک امن پسند اور صلح جو قسم کے اور شائد شوشل ورکر قسم کا بادشاہ ھو کا جس کی نشانیان حدیث شریف مین ملتی ھے وہ ان نشانیوں پر پورہ اترتا ھو گا اس کا نظام اچکا ھے بس وہ انے والا ھے عنقیریب ا. اللہ ھمین اس کے فتنے سے محفوظ رکھے اور جو اس زمانے مین اس کے ساتھی مختلف شکلوں مین ھمارے اندر موجود ھین اب کے فریب سے بچاے امین