غزل

کھا گئ یوں نظر جوانی کو
پی گئ آگ جیسے پانی کو

ساری حوریں تو اس زمین پہ ہیں
کیوں ترستے ہو آسمانی کو

بھول سکتا نہیں میں مر کر بھی
تیری نظروں کی میزبانی کو

یاد کرکر کے جی رہا ہوں میں
نین تیرے، تری جوانی کو

آج تک بھول میں نہیں پایا
اُس ڈوپٹہ کی کامدانی کو

جن کے پیروں تلے زمین نہ ہو
تھامتے ہیں وہ لنترانی کو

بھول جانا ظفر نہیں ممکن
نو جوانی کی زندگانی کو
ظفرجعفری

32 thoughts on “غزل”

  1. بھول سکتا نہیں میں مر کر بھی
    تیری نظروں کی میزبانی کو

  2. اگر آپ مجھے ادبی سیکشن تحریر کا طریقہ بتادیں تو میں اپنا کلام ادبی سیکشن میں شائع کروں۔ البتہ بلاگ میں آپکے تبصرہ مجھے اپنے کلام کی اصلاح میں مدد دیتے ہیں۔

  3. ظفر جعفری صاحب۔ ادبی شعبے کی انچارج زرقا مفتی صاحبہ ہیں اور بس وہی شعبہ ادب میں چیزیں شائع کرتی ہیں۔ ہم خود بھی اپنی تمام تحریریں انہی کو ارسال کرتے ہیں۔ اسی طرح کالم کے شعبے کی انچارج ڈاکٹر نگہت نسیم ہیں اور ہم سب اپنے کالم انہیں کو ارسال کرتے ہیں

  4. کوئ اس سلسلے کو آگے بڑھا ئے ورنہ پھر بیت بازی میں بدل دیا جائے لیکن پوری پوری غزل کے ساتھ ،ایک شعر کو پڑھ کر محسوس ہوتا ہے جیسے بڑے پان کی گلوری کھانے والوں کے منہ میں چھالیہ کا ایک دانہ ڈال دیا جائے

  5. اس ہی ضمین میں چند اشعار جنہیں میں نے مضمون کی وجہ سے مندرجہء بالا غزل میں شامل نہیں کیا۔

    شیخ صاحب نئ دُلہن تو ہے خوب
    یاد رکھنا مگر پرانی کو

    اس سے زیادہ میں سہ نہیں سکتا
    ناصحہ تیری لنترانی کو

    جنکے سینے میں دل نہیں وہ لوگ
    خاک سمجھیں گے کامرانی کو

    جنکی فطرت، بھری محبّت، ہو
    وہ سمجھتے ہیں زندگانی کو

    آرزو سے تو کچھ نہیں ملتا
    شوق لازم ہے کامرانی کو

  6. زائرہ آنٹی !کیاآپ اس باربهی بیت بازی کامشورہ دےکرپس پردہ چلی جائیںگی اوریہاںپر بس 3 شعرامسلم دنیاکی مثل نبردآزماهونگے

  7. اسلام علیکم ادبی دینا کے دوستوں
    نغمہ و شعر میں بہت کشش ھوتی ھے
    یہ قلم سے محبت کرنے والوں کو اپنی طرف مائل کرتی رھتی ھے
    ظفر جعفری بھائ
    ھم تو بڑی بہن کی حثیت سے آپکے کلام پر داد ھی دینگے
    اور حوصلہ افزائ بھی کرتے رھنگے
    پچھلے چند دنوں سے کچھہ مسائل میں گھری ھوئ
    تھی اسی لیے عالمی آخبار سے بھی رابطے میں نہ رھ سکی پھر سوچا کہ
    جب تک زندگانی ھے مسلے مسائل بھی قدم بہ قدم چلتے رھتے ھیں
    بس قلم ھاتھہ میں رھے
    ساتھہ رھے

    آپکی غزل کا مطلع اچھا ھے

    کھا گئ یوں نظر جوانی کو
    پی گئ آگ جیسے پانی کو

  8. اسّلام علیکم ،محترم ساتھیوں بیٹوں ،بیٹیوں ،

    بہت سی معذرت کے سوا میرے پاس کوئ چارہ بھی نہیں ،

    مختصر ترین لفظوں کی کہانی ہے کہ ایڈمنٹن سے ترک شہر کر کے ٹورانٹو کا شہری بننے کے لئے یہاں بے حد ٹائم اور محنت لگی ہے تب جا کر اب سکون کی سانس لی ہے

    انشاللہ پوری کوشش کروں گی کہ غیر حاضری نا لگے
    ابھی میرا زہن شعر گوئ کے لئے بلکل آمادہ نہیں،

    احباب سلامت رہیں اور محفل شعرو شاعری کی مدارات کرتے رہیں ،

  9. ارم بیٹی اللہ تمھیں شادو آباد رکھّے آمین،
    گونا گوں زمّے داریاں نباہتے ہوئے جیسے ہی موقع ملتا ہے میں حاضر محفل ہو جاتی ہوں ،نیّتوں کا حال اللہ ہی جانتا ہے ،علم کے میدان سے جان بوجھ کر غائب ہوجانے کا مطلب براہ راست اللہ سے بے ایمانی ہی ہوسکتی ہے ،علم آسمان سے اترا ہوا تحفہ ہے اور عالمی اخبار علمی دستر خوان ہے اس دسترخوان سے فیض اٹھانا خوش قسمتی ہے ہر اس ہستی کی جواس پر حاضر ہو

    اس لئے مجھے معاف بھی کردو اور میرے حق میں دعائے خیر بھی کرو کہ بزرگوں کوبھی بچّوں کی دعا ؤں کی ضرورت ہوتی ہے

  10. زائرہ آنٹی!میںنےازراہ مذاق کہاتهاآپ کیوںمعافی کےذکرسےمجهےشرمندہ اورگناہ گارکرتی هیں.آپکی مصروفیات زندگی کااندازہ نہ تها

  11. ارم بیٹی سلامت رہو ،
    تم عالمی اخبار پر ایک خوبصورت اور صاحب علم اضافہ ہو ،اللہ پاک تمھین دن دونی اور رات چوگنی ترقّی عطا کرے آمین ،اس میں شرمندہ ہونے کی تو کوئ بات نہیں میں نے بس اپنی روزمرّہ شب وروز کی مصروفیت کا تذکرہ کیا تا کہ تم آگاہ ہو جاؤ ،

    میری بیٹی میں خود بھی جب کبھی اپنے لکھنے کی بابت سوچتی ہوں تو اسے اللہ کا انعام جانتی ہوں ،میں نے لکھنے کی آرزو پوری کرنے لئے کراچی کی منی بسوں کے سفر میں بھی لکھا کہ گھر واپسی کے بعد گھر کے کام کرنے ہوتے تھے چہ جائکہ کچھ لکھنے کا خیال کرنا بس یہ سمجھ لو کہ ،گھریلو حالات تو ہاتھ میں قلم پکڑنے کی اجازت نہیں دیتے تھے لیکن میں نے لکھنے کی خاطر اپنی راتوں کی نیند کو بھی بہت کم کر دیا اور یہ لکھنا کسی زاتی نام و نمود کی خاطر نیں تھا بس جس سماج مجھے جو دے رہا تھا وہ میں سماج کو اپنے لفظوں میں ڈھال کر دیتی رہی ،افسا نے لکھے یا ناول تحریر کی ،کوشش یہی کی کہ سماج کو ایک فکری اور اصلاحی تحریر دے سکوں ،کامیابی کو اللہ کے اوپر چھوڑا ،

    میں اللہ کے فضل وکرم کے طفیل اور باب علم کے صدقے کل بھی طالب علم تھی آج بھی طالب علم ہوں بہت ادنٰی سی اور عالمی اخبار کی تم اور تم جیسی صاحبان علم ہستیوں کے درمیان سب سے کچھ ناکچھ سیکھنے کی کوشش بھی کرتی رہتی ہوں ،
    شعر حاضر ہے ،
    لو! چلے آئے وہ خود ہی آ ستانہء محبوب کے در پر

    محبّت کی کشش میں، یا کہ پھر کچھ ناصحانی کو

    بقلم زائرہ

  12. بہت سے لوگ کہتے ہیں

    خدا رہتا آسمانو ں کی بلندی پر

    بہت سے لوگ کہتے ہیں

    خدارہتا مسجدو ،محراب و گنبد میں

    کبھی تم نے بھی خود سوچا

    خدا کا جائے مسکن ہے کہاں

    زراسی دیر کو سوچو

    کبھی چاروں طرف دیکھو

    کسی کی آنکھ سے بہتا ہوا بس ایک قطرہء آنسو

    یا کسی کا غم سے بوجھل ناتوان ایک دل

    یا کوئ محروم محبّت ،سر بہ زانو ایک طرف

    بس اگر تم نے کسی کی آنکھ سے

    بہتے ہوئے آنسو کا ایک قطرہ

    اپنی پوروں پہ گر تھاما

    یا کسی محروم محبّت کو

    اپنے الفت بھرے لفظوں کے پھائے سے

    جینے کا ساما ں دے دیا تم نے

    بس سمجھ لو یہ ،

    کہ خدا کا گھر یہی دل ہے

    بقلم زائرہ

    مجھےشاعری بلکل نہیں آتی اس لئے وزن بے وزن سے پہلو تہی کی جائے ورنہ اصلاح کر دی جائے عین نوازش ہو گی

  13. زائرہ آنٹی!مولاآپکوهمیشہ صحت سلامتی اوردلی سکون سےمالامال رکهے .آمین .آپنےیہاںشعرونثرمیںجورقم کیااس کے آگے زبان گنگ هے

  14. بہت پراثرکلام هےجوعصاۓحق کی مانندچٹان دل کوجهنجهوڑدے .هم توآپ جیسےصاحبان علم وادب سےابهی سیکهنےکےمرحلےمیںهیں .بہت شکریہ

  15. سلامت رہو پیاری بیٹی ،

    شکریہ ستائش کا ،اس بار محسوس ہو رہا ہے کہ صرف ہم دو ہی شاعری کے بلاگ پر انٹری ڈالیں گے ،چلو خیر بلاگ چلتا رہے ٹامک ٹوئیاں ہی سہی ،تم تو ماشاللہ بہت ہی پیاری اور دقیق شاعری کرتی ہو اور میں نا خواندہ بس،،،،،،،

    چلو زرا آواز تو دے لوں عالمی اخبار کے مشورشعراء سے گزارش ہے کہ وہ شاعری کے پلیٹ فارم پر تشریف لے آئیں اور مجھ سے نا خواندہ اساتذہ کی صحبت میں بیٹھنے آ جائیں

    جو مانے اس کا بھی بھلا جو نامانے اس کا بھی بھلا

  16. یہ حرف ناتواں حاضرین کے لئے حاضر خدمت ہیں

    ائے خدا تیری تخلیق کردہ یہ حسیں دنیا

    جو محبّتوں کے خمار سے مزیّن ہے

    کتنی خوبصورت ہے

    اس حسیں دنیا میں بچّے ،پھول، خوشبو

    اور چاند تارے ہیں

    دلکش اور دلنشیں نظارے ہیں

    تو ائے دنیا کے لوگو

    ان حسیں نظاروں کو اسمان کے ستاروں کو

    نفرتوں کے غبار میں تم کبھی بھی گم نہیں کرنا

    بقلم خود زائرہ بجّو

  17. کچھ تفریح طبع کے لئے پرا نا بھی سہی ،اوپرنیا تحریر کیا ہے

    میں کوئ بھکشو تو نہیں
    جو تمھارے دھیان میں
    جنگل جنگل بھٹکنے نکل جاؤں گا
    میں ایک سنیاسی بھی نہین
    جو تمھارے یوگ میں
    کسی بیاباں میں
    یوگ لے کر بیٹھ جاؤں گا
    میں بھی ایک انسان ہوں تمھاری طرح
    سوچ لو اچھّی طرح
    اگر تم نے مجھ سے بے وفائ کی
    تو میرے پاس بھی
    ان گنت اسٹینڈ بائے تتلیاں موجود ہیں
    ماہ رخ،زہرا جبیں ،دلرباء اور بھی کتنی حسیں
    تو پھرمجھ سےشادی کا فیصلہ کر لو
    ابھی اور اسی وقت،، اور یہیں
    یاد رکھوّ
    کہ بروقت فیصلے ہی اچھے ہوتے ہیں
    ورنہ مین کو ئ بھکشو تو نہیں
    بقلم خودزائرہ بجّو

  18. ائے خدا تیری تیری تخلیق کردہ یہ حسیں دنیا
    جو محبّتوں کے خمار سے مزیّن ہے
    کتنی خوبصورت ہے
    اس حسیں دنیا میں بچّے،پھول
    خوشبو چاندتارے ہیں
    اور کتنے ہی حسیں نظارے ہیں
    تو ائے دنیا کے لوگو
    ان حسیں نظاروں کو
    نفرتوں کے غبار میں ،گم نہیں کرنا
    بقلم زائرہ بجّو

  19. ناجانے کب یہ الفا ظ تحریر کئے تھے یاد نہیں ،عنوان ہے
    ملاقات ،
    کل کی ملاقات میں تم نے مجھ سے
    تازہ شاعری مانگی
    مین نے سوچا
    تم تو خود سراپا حسن ہوناز ہو انداز ہو
    تم کو لفظوں کی ضرورت کیا ہے
    پھر بھی دل عشّاق نے
    الفاظ کچھ موزون کئے
    لب ہین یاقوت ،باہیں مرمریں
    زلفیں ایسی ہیں حسیں
    جو نظر جائے بھٹک جائے وہیں
    بس آج اتنی ہی شاعری تھی
    میرے دل میں جا ء گزیں
    تمھیں نذر کرنے کے لئے
    پسند آئے تو رکھ لینا
    ناپسند ہو تو واپس کر دینا
    کسی اور کو نزر کرنے کے لئے
    بقلم زائرہ بجّو

  20. More

    1 of 146

    –

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Not starred

    Why this ad?

    Free Spell Check Toolbar – http://www.DictionaryBoss.com – Avoid Spelling Mistakes with Free Spell Checker – Download for Free!

    Collapse all

    Expand all

    Print all

    In new window

    Fw: امّید ہے تم اچھّے ہو گے‎

    Inbox
    x

    Syeda Abidi

    11:04 PM (15 hours ago)

    to me

    ”ایمیل”

    ائے دوست،

    میری یہ ایمیل
    ہے تمھارے نام

    امّید ہے تم اچھّے ہو گے
    ہمیشہ کی طرح،

    میرے بنا
    میں بھی ٹھیک ہوں،
    بس یوں ہی سمجھ لو
    تمھارے بنا
    مگرتم اکثریاد آتے ہو
    بے اختیار لمحوں میں
    صبح کی نرم ہواؤں میں
    شام کی خنک فضاؤں میں
    یاد ہے یہ جملہ تمھی نے
    مجھ سے کہا تھا
    محبوب کویاد کرنے کا
    کوئ موسم تو نہیں ہوتا ہے
    ہاں یاد آیا
    اب کب ملو گے?
    خوشبو سے مہکتے ہوئے
    کسی کنج چمن میں
    یا پھر لب ساحل
    ایک دوجے کا ہاتھ تھامے
    نرم گیلی ریت پرچلتے ہوئے
    حال دل کہتے ہوئے
    یا پھر خاموش ہی رہتے ہوئے
    ہاں !دل کی اپنی زبان ہوتی ہے
    جو آنکھو ں سے بات کرتی ہے
    اور آنکھیں
    جن کو لفظوں کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ہے
    بقلم زائرہ بجّو

  21. میری کتاب زندگی
    بچپن کے دن جو بھلائے نا جا سکے

    مٹّی کے گھروندے ،چاندنی رات
    سکھی سہیلیوں کے ہاتھ میں ڈالے ہاتھ

    ہنسی کی پھلجڑیاں ،
    فضاؤں میں بکھرتی ہوئ
    اور کبھی ماؤں سے چھپ کر
    کیریان کھاتی ہوئ
    اور کھلکھلاتی ہوئ
    بچپن گیا ،سب بیت گیا
    پر نا بیتا دل کا موسم
    یاد سکھی تم آتی ہو
    پر ان سوچوں کے ہمراہ
    کتنے بچّے ہوں گے تمھارے
    شوہر کیسا ہو گا تمھارا
    کیا اب بھی تم
    نکھری نکھری رہتی ہوگی
    کیا اب بھی تم پہلے کی طرح
    کچھ پڑھتی رہتی ہوگی
    یا پھر
    حال دل کہنے کی خاطر
    کچھ لکھتی رہتی ہوگی
    کس سے کیا کچھ کہتی ہوگی
    یاد مجھے بھی کرتی ہوگی

    چلو سکھی اب اللہ حافظ
    کام پہ مجھ کو جانا ہے
    بقلم زائرہ بجّو

  22. عالمی اخبار کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ آخری سے پہلے جو بلاگ ہے وہ ڈیلیٹ کر دیا جاءے ،شائد اپنے ان باکس سے بلاگ پر پیسٹ کرتے ہوءے مجھ سے کوئ غلطی ہو گئ ہے جس کی وجہ سے بلاگ پر غیر موزوں تحریر پرنٹ ہو گئ ہے

    شکریہ
    معذرت خواہ
    زائرہ بجّو

  23. اجنبی ہو گئے تم میرے لئے
    اور میں تمھارے لئے
    چھوٹی سی بس جو
    ملاقات تھی
    نا ہوتی تو اچھّا ہی تھا
    جو بے چین کر گئ
    عمر بھر کے لئے
    از قلم زائرہ بجّو

  24. جہاد النّکاح کے نام

    یہ حوّا کی بیٹی کی توقیر ہے
    ہے تاتار عصمت وہ دلگیر ہے
    کل وہ بکتی تھی بن مول بازار میں
    زندہ گاڑی جاتی تھی وہ قبر میں
    آج شہر قاضی کا فرمان ہے
    جہادی کی آغوش تیرا نروان ہے
    تو پیدا ہوئ ہے انہی کے لئے
    تو کھلونا بنی ہے انہی کے لئے
    جا ،اوراس کے دل کو بہلا او بے خبر
    کیا جہادی کا حق ہے تجھے کیا خبر
    انہون نے تو کی ہے ،جنّت کی قیمت ادا
    یہی تو رکھیں گے تجھے اس جگہ
    حرام وحلال سوچنا چھوڑ دے
    تیری عزّت کی قیمت ،جہادی کا حق
    تیری عصمت کی قیمت ،جہادی کا حق
    جہادی کا حق ہے،جہادی کا حق

    مسلمان ملک تیونس سے روزانہ کی بنیاد پر جہادیوں کی دلداریوں کے لئے کئ سو خواتین اس ثواب جاریہ کے حصول کے جارہی تھیں اور حاملہ ہونے تک کے لئے وہی کا اسٹے تھا کہ جہادیوں کی حرام کاری ننیجے میں پیدا کرنے والی اولاد ان کو جنّت میں لے جانے باعث بنے گی پھر شام کی حکومت جاگی اور تیونس کی سرحد بند کی،

    اے میرے پاک و پاکیزہ تر پروردگار تو نے جس طرح قوم نوح کو آسمان کے دروازے کھول کر ڈبو مارا تو ان تمام ظالمین کو بھی ہلاک کر دے آمین

  25. نعت رسول مقبول حضرت محمّد مصطفٰے ،حبیب خدا ،صلیّ اللہ علیہ واٰلہ وسلّم

    جب خلق عالم کا رب نے ارادہ کیا
    اوّلیں نور عالم ہویدا کیا
    پھر حبیب خدا لقب بھی دیا
    بعدہ٘ اس کے آدم کو پیدا کیا
    اللہ اللہ کیا مرتبہ آپ کا
    سراج المّنیرا ،سرا ج المّنیرا
    سراج المّنیرا ،سرا ج المّنیرا
    صلّی اللہُ علیک یا رسول اللہ
    وسلّم علیک یا حبیب اللہ
    آ پ نورُ الہُدیٰ آ پ بدرُالدُّجٰی
    آپ کہفِ الوریٰ ،آ پ صلّے علٰی
    سدرۃُ المنتہیٰ ہے مقام آپ کا
    ا نبیا ء کی اما مت شرف آپ کا
    اللہ اللہ کیا مرتبہ آپ کا
    سراج المّنیرا ،سرا ج المّنیرا
    سراج المّنیرا ،سرا ج المّنیرا
    صلّی اللہُ علیک یا رسول اللہ
    وسلّم علیک یا حبیب اللہ
    بقلم زائرہ بجّو

  26. اگست کا مہینہ تھا اور سن عیسوی 1989عاشور کی اگلی صبح تھی جب میری پیاری والدہ نے اس دار فانی سے دار بقا ء کا سفر کیا تھا ،
    ان کی وفات کے بعد میرے دل کی بیقرای بجا تھی جو میں نے الفاظ کی صورت قرطاس دل پر تحریر کر کے سکون پایا

    میری پیاری ماں

    جس کے شکستہ ہاتھوں پہ
    وقت کی دھول آ کر جمی ہے
    کیونکہ
    اس کے ہاتھوں کو مہندی لگانے
    کی فرصت کبھی بھی ملی ہی نہیں ہے
    میں سوچتی ہوں
    ایک بے بس سی مخلوق تھی میں
    لیکن اپنی ماں کے ہاتھوں کی
    انتھک مشقّت کے بدلے
    اور اس کی بے پایا ں دعاؤں کے صدقے
    کیا سے کیا ہو گئ میں
    ائے خدا میرے پیارے خدا
    سن لے میری دعاء
    کہ تو اس کو
    اپنی رحمت کے سائے میں لے لے
    اور
    ایک برگ سرسبز کی
    ٹھنڈی چھاؤں میں اس کو سلا لے
    میں جب چاہوں اس سے ملاقات کرنا
    تیری رحمت کے سائے میں سوتی ملے وہ
    او میرے پیارے خدا ،پیارے پیارے خدا
    سن لے میری دعاء
    میری ماں پر رحم کر خدا
    اپنی آغوش رحمت میں اس کو چھپا
    بقلم زائرہ بجّو

  27. دستک

    کبھی کبھی محسوس سا کچھ یوں ہوتا ہے
    ایک دستک ہلکی ہلکی سی
    پھرآ ہٹ بہت آہستہ سی
    دل کے درپر ہوتی ہے
    ہو ،شام سویرا
    یا رات کا چاہے کوئ پہر ہو
    وقت کی کوئ قید نہیں
    میں چاہوں یانا چاہوں
    اس کی بھی کوئ بات نہیں
    پھر احساس یہ مجھ کو ہوتا ہے
    دل کے بند جھروکوں میں
    یوں بلا اجازت
    ایک تم ہی تو آتے جاتے ہو

    از قلم خود

  28. ہم نشینوں کی خدمت میں سلام و دعائیں آپ سب ھی سوچ رہے ہوں گے کہ زائرہ بجّو اکیلے اکیلے بے سر پیر کی شاعری کی بانسری بجا رہی ہیں تو اصل حقیقت بتاؤں کہ میں انے ایک باربیٹی زرقا مفتی کو اپنی کوئ شاعری ارسال کی تھی جس کے جواب میں ان کی ایمیل موصول ہوئ تھی کہ آنٹی آ پ کی شاعری قابل اشاعت نہیں ہے میں نے ایمیل پڑھ کر کچھ دیر اپنا سر دھنا پھر شاعری سے تائب ہو گئ اب جو لکھ رہی ہوں یہ پچھلا جو زہن میں آ تا جا رہا ہے ،بھیّا ظفر جعفری اس بلاگ کے دبیز پردے کے پیچھے سو گئے ہیں بیٹی ارم نقوی بھی کہیں اور مصروف دعاء ہیں اور اس طرح اس بے چارے بلا سربراہ کے بلاگ پر میں ہی لکھتی جارہی ہوں

    اے رفیق عمر،عمر رفتہ میں تمھارا ساتھ تھا کتنا حسیں
    انہیں ہم بھول سکتے ہیں کہیں؟دل میں جو ہو گئیں ہیں جا گزیں
    کچھ یادین کچھ باتین خود بہ خود سرمایہ ء دل بنتی جاتی ہیں
    دل کی زمین پر حرف لکھتے جاتے ہیں اور مٹتے جاتے ہیں
    لکھتے لکھتے کبھی آنکھیں برستی ہیں کبھی دل بھی روتا ہے
    سنہری دلنشیں یادیں دل کے آنگن میں برس کر کیوں رلاتی ہیں

    از قلم زائرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *