فلمی شاعری

فلمی شاعری کے بارے میں ایک عام تاثر یہ ہے کہ یہ چھٹے درجہ کی شاعری ہے۔ لیکن یہ تاثر غلط ہے۔ فلمی شاعری کا بھی فنونِ لطیفہ میں وہی مقام ہے جو ادب، موسیقی، مصوری یا کسی اور فن کا ہے اور اس میں بھی شاعر کو وہی جاں فشانی کرنی پڑتی ہے جو کسی اور صنفِ سخن میں کرنی ہوتی ہے۔ غزل میں شاعر کو ردیف اور قافیہ کی مناسبت سے مضامین تلاش کرنے پڑتے ہیں۔ نظم کیلئے خیال شاعر کے پاس ہوتا ہے اور وہ اسکو صحیح تسلسل میں آرگینائز کرنے کے بعد نظم کرتا ہے۔ بالکل اس ہی طرح فلمی شاعر بھی سین اور اُس ماحول کے مطابق شعر کہتا ہے اور سین میں چارچاند لگاتا ہے۔ یہ کام ہرکس وناکس کے بس کی بات نہیں ہوتی۔مثلاً فلم مغلِ اعظم میں انارکلی کے رقص کے ذریعہ ڈائرکٹر کے آصف اکبر کو Humiliate کرنا چاہتے تھے۔ چنانچہ شکیل بدایونی نے ‘جب پیار کیا تو ڈرنا کیا ‘ غزل کہی۔ اس غزل کو کہنے میں شاعر کو جو جانفشانی کرنی پڑی ہے وہ ایک مشکل، طویل اور اچھا مرثیہ کہنے سے کم نہ تھی۔ آخری مصرعہ کی روداد یہ ہے کہ شاعر شکیل بدایونی، مسیقار نوشاد اور ڈائرکٹر کے آصف رات دس بجے اکٹھے ہوئے۔ ساری رات شکیل بدایونی ایک کے بعد دوسرا مصرعہ کہتے رہے اور کے آصف اور نوشاد ہر مصرعہ کو مسترد کرتے رہے۔ شکیل بدایونی نے صبح چھ بجے تک ڈیڑھ سو سے زیادہ مصرعہ کہے جنہیں کے آصف اورنوشاد نے مسترد کردیا ۔ جب صبح چھ بجے شکیل بدایونی نے مصرع ‘ پردہ نہیں جب کوئ خدا سے بندوں سے پردہ کرنا کیا’ کہا تو نوشاد اور کے آصف نے اسے منظور کرلیا۔ ہندوستان کی فلمی صنعت میں شاعر کو اتنا مواوضہ ملتا ہے کہ ہر شاعر کی اس پر رال ٹپکتی ہے۔ لیکن انہیں کامیابی نہیں ہوتی ۔ فیض احمد فیض ا ور جوش نے بھی اس میدان میں طبع آزمائ کی ہے لیکن دونوں ہی ناکامیاب رہے۔

2 thoughts on “فلمی شاعری”

  1. بھیّا ظفر جعفری ،دنیا کا کوئ بھی فن اس وقت تک بام عروج پر نہیں پہنچتا جب تک کہ اس فن کا خالق اپنا خون جگر اپنی تخلیق میں شامل نہیں کردے میرے اپنے خیال میں یہی چیز فلمی شاعری کی ہے کہ جب تک شاعر کہانی کی تہ میں خود نہیں ڈوبتا تب تک اچھّا گیت رقم نہیں ہوتا ہے جس لمحے شاعر ڈوب کر آنکھیں بند کرلیتا تب معیاری تخلیق اجاگر ہوجاتی ہے

  2. جہاں تک فیض احمد فیض اور جوش ملیح آبادی کی شاعری ہے تو بھیّا ہر ایک شاعر کا اپنا اپنا میلان طبع ہوتا ہے دونوں ہی نامور ہیں لیکن ظاہر سی بات ہے کہ وہ دونوں فلمی پلیٹ فارم پر نہیں ہوتے تھے ان کی اپنی اپنی سوچ کی دنیا تھی جس کا آظہار ابہوں نے کیا ،اور بہت اچھا کیا
    یہ میری اپنی رائے ہے باقی آ پ صاحب علم ہی بہتر جان سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *