کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے

اللہ کا شکر ہے کہ آج صدورِ امریکہ اور ایران کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئ اور دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کی ملاقات بھی ہوگئ۔ اگر Geopoliticsکےنقطہءنظرسےدیکھاجائے تو ایران امریکہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہوسکتے ہیں جیسے یہ ماضی میں رہ چکے ہیں۔ ماسوائے چند مسلمان مطلق العنان باد شاہوں کے ایران امریکہ دوستی مسلمانوں کیلئے مفید ہوگی۔ رہے یہ مطلق العنان باد شاہ تو انکی مثال اس چمگاگڑ کی ہے جو جنگل کے دو مخالف گروہوں کو ایک دوسرے کے خلاف کان بھر بھر کے لڑواتی تھی۔ ایک دن یہ ہوا کہ ان دونوں مخالف گروہوں کی دوستی ہوگئ۔ پھر دونوں گروہوں کو پتہ چل گیا کہ چمگاگڑ ان دونوں کو لڑوارہی تھی۔ چنانچہ ان گروہوں نے ملکر چمگاگڑ کا بائیکاٹ کردیا۔ اس دن سے چمگاگڑ منہ چھپاتی پھر رہی ہے اور دن کے بجائے رات کو نکلتی ہے۔

5 thoughts on “کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے”

  1. ظفر جعفری بھائ اسلام علیکم
    سلفی وھابی تو کبھی امریکہ اور ایران کی دوستی نیہں ھونے دینگے کہ یہ انکی موت ھوگی کہ امریکہ اور ایران نزدیک آجايئں اور اپس میں ماضی کی طرح دوستانہ روش کو اپنايئں
    آپکی مثال بروقت بھی ھے اور برمحل بھی ھے
    اتنا اھم موضوع ھے وقت کی ضرورت بھی ھے اس اھم موضوع پربات کرنا

  2. شاہین بہن

    اگرایران اور امریکہ دوستی کیلئے تیار ہوں تو وہ سلفی اور وہابیوں کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینک سکتے۔ یہ لوگ امریکہ کے بھکاری ہیں۔ Beggars can not be the choosers

    سلفی اور وہابیوں نے شام پر حملہ کرنے کیلئے امریکہ کو مالی امداد کی پیشکش کی تھی لیکن امریکہ نے اسے ٹھکرادیا۔ وہ دن دور نہیں جب ان کے تیل پر عراق کا قبضہ ہوگا۔ یہ لوگ قبورِ معصومین وانبیا اور لاکھوں مسلمانوں کے قاتل ہیں۔

  3. بندہ ناچیز کی رائے یہ ہے کہ ایران اور امریکہ کی دوستی تو ممکن ہی نہیں کیونکہ نہ ہی تو ایران میں پاکستان جیسی اسلامی حکومت ہے اور نہ ہی ایرانی عوام پاکستانیوں کی طرح بھولی بھالی ہے۔ایران میں مکمل ایک نظریاتی و دینی حکومتی ڈھانچہ ہے اور ایرانی عوام مکمل اپنی نظریات پر قائم رہنے والی ہے۔رہی بات صدر روحانی صاحب کے اقدامات کی تو یہ سب امریکہ سے دوستی کے بجائے ایٹمی سلسلے میں شفافیت کے اظہار کے لئے عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انتہائی معمولی اقدامات ہیں اور امریکی عوام کے لئے دوستی کے پیغام کے بارے میں یہ بات واضح ہے کہ ایران نے کبھی بھی امریکیوں سے نفرت نہیں کی بلکہ امریکی حکومت سے اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نفرت کی ہے۔آپ ایران کی ۳۴ سالہ اسلامی حکومت کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں کبھی بھی ایرانیوں نے بحیثیت قوم امریکی قوم کو برا نہیں کہا ۔

  4. ہمارے اس تجزیے کو نوائے وقت کی اس خبر کے ساتھ ملاکر پڑھ لیں،اس سے صورتحال کافی حد تک واضح ہوجائے گی:۔تہرا ن(آن لائن) ایرا ن میں صدر روحانی کی امریکہ کے ساتھ مصالحت کے لئے سفارتی کو ششو ں کے خلاف احتجاج شدت اختیا ر کر گیا۔ کئی شہروں میں مظاہرے ‘امریکی پرچم نذر آتش کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق “قم” سمیت کئی شہروں میں قدامت پسندوں نے اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر صدر روحانی کی امریکہ کے ساتھ مصالحت کے لئے سفارتی مساعی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ علماءکا کہنا تھا کہ امریکہ شیطان اکبر ‘دوستی شیطان سے دوستی کے مترادف ہے۔ عوام میں پائے جانے والے اسی اشتعال کے ردعمل میں مذہبی حلقوں نے “مشرکین سے اعلان برات” کے نام سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو آئندہ تہران سرکار کی جانب سے امریکی دشمنوں کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے پر اپنا رد عمل ظاہرکرے گی۔”مشرکین سے اعلان برات” کمیٹی کا پہلااجلاس بھی قم میں ہوا جس کے بعد کمیٹی کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

  5. امریکہ ہائ وے پر ایک سب سے بڑے ٹرک کی طرح ہے۔ چاہے وہ غلط سمت میں جارہا ہو یا صحیح وہ قوانین پر عمل پیرا ہو یا نہیں حکمت کا تقاضہ یہ ہے کہ اس سے ٹکر نہ لی جائے۔ قرآن میں نماز سے زیادہ حکمت کا ذکر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *