
نومبر کا مہینہ میری زندگی میں بہت سے حوالوں سے اہم ہے اور اسکی شاید ایک بڑی اہمیت تو یہ ہے کہ اس مہینے کی سترہ تاریخ کو میری ولادت ہوئی تھی ۔ اسی مہینے کی پندرہ تاریخ کو میری اہلیہ،ہمسفر اور ساتھی ماہ پارہ متولد ہوئی تھیں
اب یہی نومبر کا مہینہ میرے لیئے اس مناسبت سے بھی اہم ہو گیا ہے کہ 2008 میں اسکی پہلی تاریخ کو ہمارے اور آپکے اخبار‘‘عالمی اخبار ‘‘ کا اجرا ہوا یہ صرف ایک اخبار ہی نہیں ہے بلکہ میرے حیات کے 63 برسوں اور 45 سال سے زائد کے قلمی سفر کا ثمر ہے۔
میں اپنے دوستوں، ساتھیوں اور ہم سفروں کا شکر گزار تو ہوں ہی لیکن اپنے مخالفین، ناقدین، گالیاں دینے والے اور بعض اوقات دوستی کے لباس میں دشمنی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیئے روز و شب دعا گو ہوں کہ ان کے اس عمل نے مجھ جیسے طالب علم اور بے زر کو ایسی طاقت، قوت، صلاحیت، اہلیت اور تکنیکی فکر دی کہ جس کا پہلے ۔۔۔۔۔
پوسٹ کا بقیہ حصہ اس لنک پر پڑھیئے

صفدر بھیّا کی نذر چند حرف پیش خدمت ہیں
تم جگ جگ جیوہزاروں سال
قطعہ :
میرے بھیّا،
جنم دن مبارک ،مبارک تمھیں
تہنیت کی یہ ساعت مبارک تمھیں
عالمی کا جنم دن مبارک تمھیں
ماہ پارہ کی سنگت مبارک تمھیں
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
عالمی اخبار کی سالاری کے نام
میں نقش ہمہ داں لے کے چلا جانب منزل
سب یاران ہمہ کف میرے ہمرا ہ چلے ہیں
میں قافلہ سالار سہی لیکن میرے ساتھی
تھامے ہیں رسن میرے متن کی میرے چلن کی
از قلم زائرہ بجّو