صدمہ

یوم عاشور کربلا میں ہو ہر عاشق حسین (ع)کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے ایسی ہی تمنا میرے دل میں بھی تھی جو کہ اب کی بار امام حسین (ع) نے اپنے بھائی مولا عباس (ع) کے صدقے میں پوری کی ایک تو ایام عزا کا دکھ لئے میں جب چھ محرم کو کربلا میں داخل ہوئی تو بے چینی کے ساتھ دونوں بھائیوں کے روضوں کے گنبد بے چینی سے ڈھونڈنے لگی مجھے کافی دور جا کہ مختلف بلند عمارتوں کے درمیان مولا حسین(ع) کا روضہ دکھائی دیا اور مذید اگے بڑھی تو مولا عباس(ع) کے روضے کی بھی زیارت نصیب ہوئی سب سے پہلے تو مجھے یہ خیال ایا کہ یہاں پہ بسنے والوں نے ان بھائیوں کے روضوں سے بلند عمارتیں تعمیر کیسے کر لی ابھی میں اسی پریشانی میں تھی اور میر ے دماغ میں یہ بھی خیال تھا کہ میدان کربلا کوئی میدان نما ہو گا لیکن وہاں جا کہ مجھے جب قتل گاہ مولا علی اکبر (ع) قتل گاہ مولا علی اصغر، امام حسین(ع) اور عمر سعد لعین کا اخری مکالمہ کی جگہ اور مقام فضا مقامات کف مولاعباس ،نہر الکامہ سمیت امام حسین (ع) کے زین سے زمین پہ انے کی جگہ مختلف تنگ و تاریک گلیوں میں ڈھونڈنی پڑی تو مجھے شدید صدمہ پہنچا کہ ان لوگوں نے جاگیر علی اکبر(ع) پہ اپنے گھر ،کمرشل پلازے کس کی اجازت سے بنا لئے اب اس جاگیر کے وارث تو امام زمانہ (ع)ہیں کیا انھوں نے ان سے اجازت لی اور وہ مقام کہ جہاں بی بی سکینہ سلام اللہ علیہ نے مر تجز کے پاوں روکے تھے وہ جگہ ہی موجود نہیں تھی وہاں بھی کسی نے اپنا پلازہ بنا لیا تھا .اسی پریشانی میں میں نے عراقی حکومت کے ایک نمائندہ سے شکایت کی کہ مجھے میدان کربلا ویسا ہی چاہیے کہ جیساتھا یہاں میرے امام کا پاک خون گرا ہے اور میری غیرت گوارا نہیں کرتی لوگ اس زمین کو اپنی زاتی مقاصد کے لئے استعمال کرے اس نے مجھے جواب دیا کہ ہرسال عزاداروں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ہمارہ بیس سالہ منصوبہ ہے کہ جس میں یہ میدان کربلا ویسا ہی کردیا جائے گا کہ جیسا اج سے چودہ سوال پہلے تھا اس پہ تیزی سے کام ہو رہا ہے اس کے بعد مجھے وہاں موجود لوگوں سے پتا چلا کہ صدام کے دور میں میدان کربلا کی زمینیں عوام میں فروخت کردی گئی تھی تب سے یہاں صرف میدان کربلا میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد قیام پذیر ہو چکے ہیں جبکہ کربلا کی کل ابادی چار سے پانچ لاکھ ہے اپنے سات روزہ قیام کے دوران مجھے جو زائر ملتا تھا میں اس کی توجہ اسی مقصد کی طرف دلاتی رہی کہ خدارا اس میدان کربلا کو پھر سے ویسا بنانے میں اپنا کردار ادا کرو یہی صدمہ میں اپنے سینے میں لے کے واپس ا تو گئی لیکن ابھی تک میں میرا دل دماغ اور روح وہیں پہی موجود ہے

12 thoughts on “صدمہ”

  1. نادیہ بخاری پروردگار اس سفر کربلا کی سفری صعوبت اور فکری سفر کو قبوک کرے اور فلسفہ شہادت امام مظلوم کو سمجھنے اور عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ آمین ثمہ آمین

  2. بہن نادیہ زیارت کی سعادت مبارک ہواگلے سال دیار حرم بھی دیکھ آؤ وہاں باد شاہ کا محل حرم سے بلند ایک پہاڑی پر ہے جہاں پہلے مسجد ہلال ہوا کرتی تھی؟ حتیٰ کہ آس پاس کے ہوٹل بھی سب حرم سے بلند ہیں ۔ نہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں کوئی گھر باقی ہے نہ کوئی مزارسوائے حضور(ص ) کے روضہ مبارک کے۔ اور نہ عراق جیسا بیس سالہ منصوبہ ہے

  3. اللہ آپکی اس زیارتِ کربلا کو قبول کرے۔ دعا کریں خدا یہ سعادت مجھے اور ثریا کو بھی عطا کرے۔

  4. بہن نادیہ بہت مبارک ہو آپ کو ۔

    محترم شمس جیلانی بھائی ہم بچپن میں سنتے تھے کہ قیامت کے نزدیک مکہ شریف میں عمارتیں بلند بننے لگینگی ۔ شاید یہ ایک اور نشانی پوری ہورہی ہے ۔لیکن ہم سب چین کی بنسی بجا رہے ہیں جیسے ہمیشہ یہیں رہنا ہے کون ہے جو اسوئہ شبیری پر عمل پیرا ہے یا سنتِ رسول پر ۔
    نہ قرآن دلوں میں اترتا ہے نہ عبادات میں خلوص ہے ۔
    لیکن ہم سب سے بڑے داعی ہیں اسلام کے ِ
    عالم آرا

  5. جزاک اللہ ۔۔۔آپ نے بہت پردرد اور قابل توجہ حقائق کو سپرد قلم کیا ھے۔ ۔ ۔
    یہی تو عالم اسلام کی بے حسی اور غفلت ھے کہ صم عہد نبوی کے سے منافقین کا تذکرہ پڑھتے ھیں کہ ان کی پہچان یہی ھوتی ھے کہ ان کس نام بھی مسلمانوں جیسے ھوتے ،وہ مسلمانوں کے ساتھ عبادات بھی ادا کر لیتے دیں لیکن ان کا دل محبت رسول (ص) سے خالی ھوتا ھے ۔ ۔ ۔ عصر حاضر کے منافقین بھی وہ ھیں جن کا جنم تو مسلمان گھرانوں میں ھوتا ھے لیکن دولت اور اقتدار کی ھوس ان کو دین فروش بناتی ھے ۔ ۔ ۔ اور وہ اسلام دشمن قوتوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیتے دیں ۔ ان کے دل محبت رسول اور آل رسول (ص) سے بالکل خالی ھوتے ھیں مگر وہ ھمارے سروں پر حکمران بنا کر عذاب کی صورت میں مسلط کر دیۓ جاتے ھیں ۔۔ ۔ ۔ھمیں اپنی صفوں میں سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ھو گا ۔ ۔ ۔ ۔۔ورنہ یہ مسائل ھمیشہ پیش آتے رھیں گے ۔

  6. بہن نادیہ زیارت کی سعادت مبارک ہواگلے سال دیار حرم بھی دیکھ آؤ وہاں باد شاہ کا محل حرم سے بلند ایک پہاڑی پر ہے جہاں پہلے مسجد ہلال ہوا کرتی تھی؟ حتیٰ کہ آس پاس کے ہوٹل بھی سب حرم سے بلند ہیں ۔ نہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں کوئی گھر باقی ہے نہ کوئی مزارسوائے حضور(ص ) کے روضہ مبارک کے۔ اور نہ عراق جیسا بیس سالہ منصوبہ ہے ….. شمس بھائی کے تبصرے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔۔ سوچ رہی ہوں کہ ہم مسلمانوں پر آفتیں یونہی نہیں آئیں ۔۔ حجت تمام ہوئیں اب تو غضب کا وقت آن لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے مالک رحم فرما ۔۔ الہی آمین ۔۔۔ نادیہ الہ پاک تمہاری فکری صلاحتیوں کو بام عروج ملے ۔۔ آمین

  7. اچھی نادیہ
    ایام عاشورہ میں تم کربلا میں تھیں یہ بہت بڑی سعادت ھے عبادت ھے
    کویت سے ھرسال عاشورہ اور اربعین پر بہت سارے قافلے جاتے ھیں روتے ھوۓ جاتے ھیں اور تڑپتے ھوۓ آتے ھیں
    اور امام عالی مقام کی مظلومی پر آنسو بہاتے ھیں
    نادیہ تم کربلا کی زیارت کرکے آئ ھو
    یہ وھی کربلا ھے جہاں امام عالی مقام مکہ سے تشریف لاۓ
    امام مظلوم کے ساتھہ بچے تھے
    خواتین تھیں
    آپ نے سفر کربلا کا آغاز
    8 ذی الحجہ کو شروع کیا
    22 دن میں 1350 کیلو میٹر کا تکلیف دہ سفر اونٹوں پر طے کرکے دشت نینوا آۓ
    اور اپنے نانا کے دین کو بچانے کے لی اپنے 72 جاں نثاروں کے ھمراہ شیہد ھوۓ اھل بیت کے پاک وطیب گھرانے کی مقدس بیبوں نے بھی قربانی دی
    نادیہ سال رواں 17ملین زائرین نے کربلا میں یوم عاشورہ بی بی فاطمہ زھرا علیہ اسلام کو انکے لعل کا پرسہ دیا
    دینا میں کیہں بھی پر امن انسانوں کی اتنی بڑي تعداد میں زائرین یکجاء نیہں ھوتے سواۓ کربلا کے
    اور انکے کھانے پینے مقت رھائش اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے بھی بہت اچھے اتنظامات کیے جاتے ھیں
    یہ معجزہ ھی تو ھے
    کہ دشمنان دین نے نام حسین مٹانے کی کتنی کوشش کی ھیں مگر نام حسین زندہ و پائندہ رھے گا
    اور تم کربلا میں امام کے ورثہ کو دیکھہ کرکے تڑپتی رھی ھوں
    اور مکہ میں یہ مناظر دیکھہ کر خون کے آنسو رووگی
    ھر زیارات ختم کردی ھر یادگار مٹا دی گی ھے ھر نشانی کو ختم کردیا گیا ھے
    مجھے ڈر ھے کہ آنے والے وقتوں میں کیہں مکہ اور مدنیہ میں داخلے پر پابندی نہ لگ جاۓ

    وہاں باد شاہ کا محل حرم سے بلند ایک پہاڑی پر ہے جہاں پہلے مسجد ہلال ہوا کرتی تھی؟ حتیٰ کہ آس پاس کے ہوٹل بھی سب حرم سے بلند ہیں ۔ نہ مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں کوئی گھر باقی ہے نہ کوئی مزارسوائے حضور(ص ) کے روضہ مبارک کے۔
    ھمارے دلگرفتہ ھونے کو تو یہ سطور ھی بہت ھیں

  8. نادیہ بہن اللہ آپ کی سعی قبول فرمائے اور مظلومِ کربلا کی دردناک مصیبتوں پر آپ کا دل ملول رہے آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں
    شمس بھائی اور شاھین باجی نے بالکل درست فرمایا ہے
    ”اور مکہ میں یہ مناظر دیکھہ کر خون کے آنسو رووگی
    ھر زیارات ختم کردی ھر یادگار مٹا دی گی ھے ھر نشانی کو ختم کردیا گیا ھے
    مجھے ڈر ھے کہ آنے والے وقتوں میں کیہں مکہ اور مدنیہ میں داخلے پر پابندی نہ لگ جاۓ“
    مکہ میں جب ھم پہلی مرتبہ داخل ہوئے تو ایک عجیب سی حالت تھی ایک ھیبت طاری تھی سر زمین مکہ میں عجیب بے جینی پائی جاتی ہے جو ھم نے بہت محسوس کی ، اوروں نے بھی کی ہوگی لیکن شاید کہا کسی نے نہیں
    بہرحال مکہ میں داخل ہوتے ہی ھماری نظریں خانہ کعبہ کو تلاش کرنے لگیں مگر ہنوز ھمیں کامیابی نہیں ہوئی احرام باندھے ھم دل ہی دل میں آنسو بہاتے ہوئے (کیونکہ مکہ اور مدینے میں رونے پر بھی پاندی ہے) اپنے قافلہ سالار کے پیچھے پیچھے چل دیے بلند و بالا عمارتوں کے درمیان سے گذر ے جند منٹ کی مسافت کے بعد سامنے مسجدِ الحرام کا گنبد نظر آیا
    خانہ کعبہ بہت ہی بڑی بڑی عمارتوں کے درمیان چھپ سا گیا ہے
    حضور پاک (ص) کا گھر جہاں آپ کی ولادت ہوئی تھی اس کو ایک لائیبریری میں تبدیل کردیا گیا ہئے اور اس پر لکھ دیا گیا ہے کے یہ جائے ولادت نہین ہے
    بی بی خدیجہ سلام اللہ علیہٰ کا گھر مسمار کر کے مارکیٹ بنادی گئی ہے
    جس جگہ سے آپ معراج پر تشریف لے گئے تھے اس جگہ کو مسجد کی توسیع کے نام پر ختم کردیا گیا ہے
    غرض ایک ایک جگہ کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے
    آج کربلا میں اتنے زائرین تو ہیں مولا کا نام لینے والے ہیں مگر مکہ اور مدینہ میں تو کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہے
    بس ایک ہی دعا ہے کہ امام علیہ السلام کا ظہور پر نور ہو اور ساری دنیا سے ظلمتوں کا خاتمہ ہو
    آمین ثمہ آمین

  9. نادیہ بیٹی ،جیتی رہئے پروردگارعالم آپ کی سعادتوں میں روز افزوں اضافہ فرمائے ،آپ کا یہ بلاگ نوحہء زیارت ہے ،
    جہاں تک دشمنا ن دین کے زیارات کی نشانیاں مٹانے کے عمل کی بات ہے تو یہ عمل انجام دیتے ہوئے پورے چودہ سو برس بیت گئے ہیں اللہ تعالٰ نے ان کی رسّی کو کیوں کر لگام دی ہے یہ تو وہی بہتر جانسکتا ہے لیکن در حقیقت خانہء کعبہ ہو یا کہ زیارات مدینہ ہوں یہ زیارات تو اب دنیا کے ہر ہر گوشے میں بسنے والوں کے دلوں میں آباد ہو چکی ہیں ،

    مٹانے چلے ہین یہ نور ہدائت
    یہ نور ہدائت جو نور خدا ہے
    ہے اس کا محافظ وہ جبّار جس نے
    مٹایا تھا جب لشکر ِابرہہ کو
    نا دی اس نے کوئ لمحہ رعائت
    جعفر بیٹا میں تمھاری دعاءٖ پرنور میں آمین کہ کر شامل ہو تی ہوں
    بقلم زائرہ

  10. میں اپ سب کی محبتوں کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں اور اس بات پہ سراپا احتجاج بھی ہوں ہم کیو ں نہیں مل کہ عالمی عدالت میں سعودی حکومت کی طرف سے زیارات مقدسہ کے تقدس کی پامالی کے لئے مقدمہ لڑتے ہم کیوں نہیں ان کو اس بات کا پابند بناتے کہ وہ ان عظیم ہستیوں کی یاد گار کو ویسا ہی رہنے دیں کہ جیسا انھیں رکھنے کا حق ہے ہمارے احسا سات مجروع ہوتے ہیں ان کی ایسی حرکات پہ اللہ تعالی اپ سب کی زبان مبار ک کرے کہ میں جلد خانہ خدا کی زیارت کروں الہی امین ………………..

  11. عالمی عدالت اور ہمارا احتجاج ،میں سب سے آگے کی صف میں کھڑی ملوں گی انشاللہ اگر زندہ رہی ۔لیکن عالمی عدالت کے سرپرستوں کی ہی تو سعودی مملکت مرہون منّت ہے جس کی ڈانڈیا ں ان منحوس سعودی حاکمان سے جا کر ملتی ہیں جن کا شجرہ نسب ابو لہب ، ابو جہل اور ابو سفیان سے ملحق ہے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *