احمد فراز کی ایک غزل لتا جی کی آواز میں

 


مجھۓ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ بلاگ کے بارے میں میں خاصا کم علم انسان ہوں، مجھ سے آپ بلاگ بنوا لیں ، مگر اسے استعمال کرنا مجھے نہیں آتا۔ آج ہم نے بلاگ کا پرگرام اپ گریڈ کیا ہے اس سلسلے میں دیکھ رہا تھا کہ لتا جی والا بلاگ نظر سے گزرا
 

تمام ساتھیوں کو میری طرف سے بلاگ پر اسلام و علیکم

 

میرے پاس احمد فراز مرحوم کی لتا کی آواز میں ایک بہت ہی خوبصورت غزل موجود تھی”آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اُتر جائے گا” سوچا چلیے اس ہی کو خاص طور پر آپ سب کے لیئے پیش کر دیتا ہوں۔ فراز صاحب کی ویڈیو سے کچھ حصے لے کر اس میں شامل کر دیئے تاکہ ایک پر تاثر ویڈیو بن جائے۔

یہ غزل جگجیت سنگھ نے کمپوز کی ہے اور اسے اُنہوں نے لتا جی کو چترا سنگھ کی طرز پر گوایا ہے۔ گویا اس غزل میں آپ کو لتا جی کے ساتھ ساتھ چترا سنگھ کا گمشدہ سوز بھی محسوس ہوگا، اور احمد فراز کی شاعری تو ہے ہی لاجواب۔
خیر صاحب، جب اسے بلاگ پر ڈالنے کا وقت آیا تو معلوم ہوا کہ میرا تو اپنا ذاتی اکاؤنٹ ہی نہیں موجود۔

تو لیجئے اسی غزل کے حوالے سے ایک اور یادگار کہ یہ میرا یعنی امجد شیخ جو نوے کی دہائی سے انٹرنیٹ پر اردو کے حوالے سے ہمشہ کچھ نہ کچھ کرتا رہا ہے، کا آج انتیس ستمبردو ہزار نو کو انٹر نیٹ پر پہلا بلاگ ہے۔

 

6 thoughts on “احمد فراز کی ایک غزل لتا جی کی آواز میں”

  1. واہ امجد بھائی مزا آ گیا۔ لتا جی کی آواز، احمد فراز کی غزل اور آپکی فنی کاوش۔ بہت خوب۔ عکسی تاثرات فراز کی کمی کا احساس اور بھی بڑھا دیتے ہیں۔ یہ صرف تکنیکی فن ہی نہیں، اس میں آپکا ادبی شعور بھی پورے وجدان سے مصروف عمل ہے۔
    خدا یہ ہاتھ سدا سلامت رکھے۔

  2. امجد شیخ صاحب زندہ باد : خوش رہو ۔ تمھارا پہلا بلاگ تم کو مبارک ہو۔ بس اسی طرح آتے جاتے رہو اس لیے کہ تمھاری فنی خوبیوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔
    فراز کی غزل اور لتا کا اندازِ بیان ، جگجیت کی بنائی ہوئی دھن پر ۔ کیا کہنے ہیں!!

  3. امجد بھائی بہت ہی اعلی اور منفرد پیشکش ہے ۔۔ مبارکباد لیجیئے ۔۔

  4. پہلا بلاگ اور اس قدر زبردست امجد صاحب مبارک ہو امید ہے آئندہ بھی یہ کوشش جاری رہے گی،مبارکباد قبول کیجئے

  5. امجد شیخ صاحب.بہت خوب.بہت دیر سے آید تا ہم کافی درست آید. بات یہ ہے بھائی جان کہ آپ کا تکنیکی تعاون ہی اتنا ہے کہ ہم بلاگ یا کالم کی شکایت کرتے ہی نہیں. اب بھی میں آپکا اور زرقا مفتی صاحبہ کا احسان مند ہوں کہ آپ دونوں بلاگ کو جدید ترین شکل دینے میں مصروف ہیں.ہمارے لیئے یہ خوشی کی بات ہے کہ اب آپ نے بلاگ کا بھی رُخ کیا ہے ،
    میں نے آپ کی اجازت کے بغیر مزکورہ وڈیو اولیں صفحے پر بلاگ کے ساتھ ہی لگا دی ہے
    امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے اور اب بلاگ میں جب بھی وقت ملا لکھتے رہیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *