میں ابھی تک اسی مخمسے میں ہوں کہ کوئی مجھے اس سے آگاہ کرے کہ کیا عالمی لغات میں یعنی ڈکشنریوں میں کیا ”امن” کے لفظ کی تعریف بدل گئی ہے؟
امن کی مساعی کی یہ فہرست بہت طویل ہے۔ میں تو یہ سوچتا ہوں کہ الفرڈ نوبل کی روح یہ سب دیکھ کر کس قدر بے قرار ہو گی کہ انہوں نے اس وقف کی بنیاد کیا سوچ کر رکھی اور اب یہ عالمی انعام بھی پاکستان کے پرائیڈ آف پرفارمنس کی طرح بندر بانٹ کی نذر ہو گیا ہے۔
مزید پڑھنے کے لیئے

محترم جناب ہمدانی صاحب، آپ نے بھی کیا بحث چھڑدی . ارےیہ نوبل انعام دینے والے بھی فرسٹ ولڈ والے ہیں اور انعام لینے والے یھی. انرھا بانٹے روڑیاں وہ بھی اپنے اپنوں کو.- امن کی فاختھ تو کب کی اڑ چکی اب آپ اس کو کہاں ڈھونڈتے پھرئیں گے. آج جب جرمن ریڈیو پر میں نے یہ خبر سنی تو معلوم ہے میرے منہ سے کیا نکلا……. ہوچکی نماز مصلہ اٹھائیے …………….جب امن کے ناقدروں کو امن کے نوبل انعام سے نوازہ جانے لگے تو پھرایسے میں سوائے ماتم کے اور کیا کیا جاسکتا ہے……
آ ج تک اس نوعیت کا انعام دنیا کے متنا زعہ علاقوں میں امن قائم کرنے والوں کو دیا گیا
مگر اب یہ انعام صرف اس خوش فہمی میں براک حسین اوباما کو دیا گیا ہے کہ وہ اپنے دورِ صدارت میں شاید امن قائم کرے گا۔
دیکھتےہیں کہ آئیندہ تین سالوں میں اوباما فلسطین کا مسئلہ حل کرتا ہے یا نہیں۔ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا امن عالم ایک بھیانک خواب ہی رہے گا ۔
محترم ومکرم جناب صفدرھمدانی صاحب۔۔آج صبح کا آغاز ھی اس چونکا دینے والی سے ھوا،،عصر حاضر کے سب سے طاقتور سیاہ فام انسان کو امن کا نوبل پرایز براۓ 2009 دیا گیا ھے۔۔۔
میری طرح مشرق وسطی۔برصغیر پاک وھند۔ مشرق بعید ۔یورپ اور امریکہ کےلوگ بھی اسی حیرانی کا شکار ھو ۓ ھونگے۔۔جس سے ھم سب آج صبح دوچار ھوۓ۔۔ میرا گیان دھیان کہتا ھے کہ امن کا ایوارڈ جنگ کی کو ششوں کو فروغ دینے کے لیے دیا ھوگا۔۔
ما ھرین تاریخ کے مطابق بش امریکہ کے ناکام ترین صدر تھے،،پچہلھے دس دنوں سے آفات و عذاب کا سلسلہ جاری ھے۔۔ اب امن کا ایوارڈ ۔۔۔کیا 4 نومبر 2008 میں منتخب ھونے والے صدر کو عراق میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نہ ھونے پر دیا گیا ھے؎
اسرایئیلی تشدد کو فروغ دینے پر دیا گیا ھے۔۔ افغانستان میں ھرروز تباھی اور بربادی پھلانے پر دیا کیا ھے۔۔ایٹمی ھتیاروں اور` ایک نئ جنگ کی کوششوں کی کامیا بیوں پر دیا گیا ھے ۔۔۔ مجھے اس درد کا اندازہ ھے جو اس خبر سے اھل دانش وبینش کو ھواھوگا۔۔
ھم تیسری دینا کے خوش گماں لوگ۔۔۔۔ اب بھی ڈکشنری میں اس لفظ کو ڈھونڈ رھے ھیں۔۔ جو لغات سے ھذف کر لیا گیا ھے،
ایئے دعا کریں۔۔ کاش اب کوئ ھماری بستیوں کو آگ نہ لگاۓ۔۔۔ھمیں اپنے گھر ،شہر،اور ملک کی آعراق و ایران کی افغا نستان کی لیبا سے سینڑل ایشا پورے عالم اسلام کی سلامتی کی دعا کرنی ھے،،اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے۔۔
محترم سید انور ظہیر راہبر ! کیا درست فرمایا ہے آپ نے یہ انعامات دینے اور لینے والے ایک ہی ہیں، جب امن کے ناقدروں کو امن کے نوبل انعام سے نوازہ جانے لگے تو پھرایسے میں سوائے ماتم کے اور کیا کیا جاسکتا ہے، بے شک یہ بدترین حالات کا پیش خیمہ ہے.
محترم قاضی صاحب قبلہ ! ویسے یہ کمال کی بات ہے کہ کچھ کرنے سے پہلے ہی انعام دے دیا گیا، ایک تاریخی کارنامہ ہے.
محترم ہمدانی صاحب ! جب میں “مزید پڑھنے کے لیئے” پر کلک کرتا ہوں تو لکھا آتا ہے کہ URL درست نہیں، راہنمائی فرمائیے کیا کروں ؟
مناف بھائی.لنک کی جانب توجہ دلوانے کا شکریہ.اب درست کر دیا گیا ہے.
آج تو صبح سے یہ ہی شعر پڑھ رہا ہوں
آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں
تو ہائے گل پکار میں چلاؤں ہائے دل
ہمدانی صاحب میں یہ آپ کا لکھا شعر بھی پڑھ رہا ہوں اور جناب شاہیں رضوی صاحبہ کی دُعا پر آمین بھی کہتا جارہا ہوں
قبلہ ہمدانی صاحب۔
سلام مسنون۔ سچ یہی ہے کہ ہمیں اس نوبل انعام کی فکر تو ہر گز نہیں ہے، لیکن اس کے ساتھ لگے لفظ امن کا تشخص برباد ہونے کا غم ضرور ہے۔ یہ لوگ ابھی تجربات ہی کر رہے ہیں، اصل انعام تو وہ صدر بش، ایہود باراک اور اس قبیل کے حقیقی ظالموں کو دینا چاہتے ہیں۔ آہستہ آہستہ ترقی ہوگی۔ بیچارے صدر ودر تو شاید خود اک مہرہ ہوتے ہیں جنہیں نہیں معلوم کہ اس سیاہ فاہ سے کیا کیا کالے دھندے پورے کرائے جائیں گے۔ کھیل کھیلنے والے لوگ تو اور ہی ہوتے ہیں۔
وہی بات پھر کہ ہمیں نوبل انعام کی فکر چھوڑ کر اپنی علمی و سیاسی حیثیت کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ ایران کی طرف بڑھتے ہوئے خطرات کو روکنا ہوگا۔ دیکھیں اس بار ملت اسلامیہ کیا رنگ دکھلاتی ہے۔
آغاجی لنک نہیں کھل سکا۔ اسے ایک نظر دیکھ لیجیئے گا۔
السلام علیکم
دیر سے لکھنے اور کافی عرصہ غائب رہنے کی معزرت ۔
اس بلاگ میں آپ سب کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کے یہاں مجھ جیسی کم علم کا لکھنا سمندر میں قطرے کے برابر ہوگا مگر پھر بھی عادت سے مجبور گستاخی کر رہی ہوں اگر میری کسی بات سے کم علمی چھلکے تو معاف کیجئے گا پلیز ۔
اگر آج نوبل انعام صدر اوباما کو مل گیا اور اس پر یہاں موجود سب لوگ حیران ہیں تو اس سے مجھے یہی محسوس ہو رہا ہے کے اس سے پہلے جتنے لوگوں کو نوبل انعام ملا آپ سب لوگ ان سب افراد کو اس کا اہل مانتے ہیں ؟
کیا صدر اوباما سے پہلے والے نوبل انعام حاصل کرنے والے اس انعام کے حقدار تھے ؟
محترم قاضی صاحب نے 12 اگست کو ایک بلاگ اسی عنوان سے بنایا تھا اور اس میں کافی تفصیلی بحث بھی ہوئی تھی کے جن جن افراد کو نوبل انعام ملا وہ خود کیا تھے اور انکے پیچھے کون سی مشینری کام کر رہی تھی ۔اور اسی بلاگ میں میرے خیال میں کافی طویل بحث بھی ہو چکی تھی اور اسکا نتیجہ بھی یہی نکلا تھا کے اس طرح کے انعامات مسلمانوں کے لئیے بنے ہی نہیں ۔یہ انعامات تو بقول انور ظہیر صاحب کے ‘‘ اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنے اپنوں کو دے ‘‘ والا حساب ہے ۔
ہم تیسری دنیا کے لوگ ہیں ہمکو اگر کچھ ملتا ہے تو وہ امداد ہے اور وہ بھی اب اسقدر مشکل شکل میں کے آج مثال کیری لوگر بل کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔
پتہ نہیں ہم لوگوں کو کیوں اس بات کی جلن ہوتی ہے کے اس طرح کے انعامات ایسے لوگوں کو کیوں ملتے ہیں ؟
وہ ایک بہت مشہور شعر ہے نا
‘‘ اوروں کے خیالات کی لیتے ہیں تلاشی ‘‘
‘‘ خود اپنے گریبان میں جھانکا نہیں کرتے‘‘
ہماری قوم ہے کس قابل ؟
یہاں بات مسلمانوں کی اگر کروں تو ہم مسلمان اسقدر فرقوں اور مسالک میں بٹ چکے ہیں کے پہلے ہم اپنے چودہ سو سال پہلے والے اسلام کو ۔مسواک کو زلفوں کی درازی کو ۔ہری نیلی پیلی پگڑیوں کا تو داڑہی رکھنے نا رکھنے کا تو فیصلہ کر لیں کے ہم کو کس طرح کا اسلام Follow کرنا ہے پھر ہی ہم آگے بڑہیں گے نا ؟
آج ایک بچہ پیدا ہوتا ہے اسکی ساری عمر اپنے مذہب کو سمجھنے میں ہی گزر جاتی ہے تو خود سوچیں وہ کس قابل بنے گا ؟
بے حد معزرت آپ سب کا علم مجھ سے بے حد ذیادہ ہے میں آپ سب کے آگے حقیقت میں ایک ذرہ ہوں مگر پھر بھی میں بلا جھجک یہی کہونگی کے ہم اپنے قبلے اگر درست کر لیں تو ایسے ہزاروں ایوارڈز ہم مسلمانوں کی ٹھوکروں پر ہونگے مگر وہ وقت کب آئے گا ؟ اللہ ہی بہتر جانتا ہے
اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو بے حد معزرت
آپ سب کی دعاوں کی محتاج
ماریہ علی
امن یہی تو ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا انعام دنیا کے سب سے بڑے آدمی کو دے دیا جائے ۔۔ نہ رے بانس نہ بجے بانسری ۔۔ امن آرام اور سکون کا ہی تو نام ہے ۔۔ سو اس فیصلے کے بعد سب کو سکون سے سکتہ سا ہو گیا ہے ۔۔ جب یہ کیفیت ختم ہو گی تب تک دوسرا کوئی ایسا ہی ثمر بار مزید پھل توڑ چکا ہوگا ۔۔۔۔۔
اور ہم سب بقول ماریہ علی کے یہی فیصلہ کرتے رہ جایئں گے کہ ہم کو کس طرح کا اسلام Follow کرنا ہے ۔۔ ۔مسواک کو ۔۔ زلفوں کی درازی کو۔۔۔ ۔ہری نیلی پیلی پگڑیوں کا۔۔۔ داڑہی رکھنے نا رکھنے کا فیصلوں سے جان چھوٹے گی تو کچھ اور بھی سوچیں ۔۔۔ سو ہم مسلمانوں کے پا س سچی بات تویہ ہے کہ وقت ہی نہیں ہے ۔۔ جہاں کیری لوگر کو لوگ ایک ہی بندہ سمجھیں اس قوم کو کیا خبر کہ سسی کا شہر بھنبھور کون لوٹ کرلے گیا ۔۔
جس ملک کا سب بڑا سربراہ اپنے ملک کا امن گروی رکھ کر اپنے بینک بھریں اورجو شور مچائے وہ بد امنی کے الزام میں دھتکاریں جایئں یاگولیاں کھایئں ۔۔ وہاں امن کا مفہوم عزت بچاؤ سے زیادہ نہیں رہ جاتا ۔۔ سو آج سے امن کا لغوی معنی یہ ہے کہ جسے اپنی عزت و سلامتی پیاری ہو وہ خود اس کی رکھوالی کا بندوبست کرے ۔۔ چاہے گھرکے سامنے خونخوار کتے باندھے ۔۔ یا چوکیدار رکھے ۔۔ ہم نے توبھئی اپنا ملک اور اس کے امن و سلامتی اپنی زاتی سلامتی کے عوض اوباما کے قدموں میں رکھ دی ہے تاکہ نوبل پرائز کے صیحیح حقدار کو اس کا حق مل جائے ۔۔۔
دوستو سچ بات تو یہ ہے کہ اوباما سے اچھا حقدار تھا بھی کون کہ وہ سیاہ فام لوگوں کے لیئے ایک معجزہ ہے ۔۔ جس نے انہیں پوری دنیا کا حکمران بنا دیا ہے ۔۔ وہ اب دنیا میں جہآں بھی رہیں عزت اور دولت کے ساتھ رہیں گے اور اس کے ساتھ ہی گورے انگریز بھی طفیل میں موجیں کررہے ہیں ۔۔ کون ہو گا اپنی قوم کا ایسا ھمدرد ۔۔
کو ئی مججھے بتائے گا کہ مسلمانوں نے کیا کسی مسلمان کی کبھی حمایت کی ہے ۔۔ یا اپنے مسلمان بہن بھایئوں نے کسی مسلمان بہن بھائی کی تکلیف محسوس کی ہے ۔۔ ان کے لیئے رجب طیب اردگان اور احمد نجدی کے علاوہ کسی سربراہ نے مسلمانوں کا سوچا ہے ۔۔ اور کسی نے بھری محفل سے مسلمانوں کی سلامتی کی خاطر واک آوٹ کیا ہے ۔۔ اور ان دو سربراہوں کو مسلمانوں سے کیا ملا ۔۔
کاش ہم امن کے معنی جان سکتے ۔۔ کیا اب نہیں جانے گے ۔۔ اب توجی ایچ کیو پر بھی حملہ ہو گیا اور ایک بار پھر لاکھوں مسلمان جنوبی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے ہیں ۔۔ امن کا سودا کرنے والے اسی طرح سے صدر اور وزیر اعظم ہاؤس سے لے کر رائے ونڈ اور لندن کے نائن زیرو میں محفوط ہم سب کو میڈیا فونک امن کا درس دے رہے ہیں ۔۔
دوستویہ امن کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے ۔۔ یہ اوباما ، زرداری ، یہودباراک اور نیتن یاہو کے کندھوں پر ہے ۔۔۔۔ کہتے ہیں کہ جنازہ دیکھوں تو رک جایا کرو ۔۔ اس لئے اج سارے اہل درد امن کی اس قبل از وقت موت پر آرزدہ اور گریہ کناں ہیں ۔۔۔ ستم اس امن کے نوبل پرائز کے تمغے نے تو جیسے ساری امیدوں کے چراغ ہی گل کر دیئے ۔۔۔۔ کیسا اندھیر کے لوگو یہ سرپرائز تو زرداری کا تھا ۔۔۔ لیکن اوباما کو مل گیا ۔۔۔ اس دفعہ تو سیاہ فام کو ملا ہے ۔۔انشاللہ اگلی بار “سیاہ دل“ انسان کوملے گا ۔۔ انشاللہ امن کا وہ نوبل پرائز زرداری کا ہو گا ۔۔۔۔ یعنی ایک مسلمان کو ملے گا ۔۔۔ !
اہل علم کے تبصرے پڑھنے کے بعد کچھ کہنے کی جسارت کرنا یقینا گستاخی ہو گی. لیکن اتنا عرض کروں گا کہ نوبل انعام نہ تو ہم نے شروع کیا ہے اور نہ ہی ہمیں مل سکتا ہے. اور اگر بد قسمتی سے کسی مسلمان کو مل جاتا ہے تو اسے بھی سیاست دوراں کے تقاضہ کے طور پر لینا چاہیے. کیوں کہ وہ صرف غیر جانبداری کا تاثر دینے کے لئے دیا جاتا ہے.
اور جہاں تک بات ہے امن کی تو اس کا انعام اوبامہ کو ملنا باعث حیرت نہیں. محترم انور ظہیر صاحب نے درست کہا کہ بانٹنے والے بھی وہ اور لینے والے بھی. تو گھر کی بلا باہر کیوں جائے.
ویسے بھی ہمارے اور ان کے ہاں امن اور دہشت گردی کی تعریف میں اتفاق نہیں، اس لئے شاید ان کی تعریف کے مطابق اوبامہ ہی سب سے زیادہ مستحق ہوں.
باقی نگہت نسیم صاحبہ نے بھی بڑا ہی پر مغز تبصرہ کیا ہے. اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
آپ سب احباب کا نام بنام شکریہ کہ آپ نے اس موضوع پر اپنی سوچ اور فکر ایک دوسرے تک پہنچائی. بس اس دور میں اسی جہاد کی ضرورت ہے تا کہ باہمی گفت و شنید سے کسی قسم کی بھی انتہا اور شدت پسندی کو ختم کیا جا سکے.
Obama recieves the nobel prize what a joke. They keep on destroying the world. they are also known as peace keepers. the american soldiers death is aover 4000. What about the other parts of the worls How many people dies there. May me they are not important as human beings. It si so funny he wants to send more soldiers into Afghanistan no now the shift is brewer of Taliban Pkaistan so they want to do something about that. Ontop of that the world became too small to bomb for Americans so they decided to destroy other planet. Our MOON was . bombed in search of water 3/4 of our worlds is water . What is wrong with these Americans koi to mojhe samjhae
سعیدہ جی. بہت شکریہ. کیا ہوا یہ سب انگریزی میں کیوں؟ اوہ سمجھا.اوباما کے لیئے تا کہ وہ پڑھ کر سمجھ سکے. بیچارہ اردو نہیں جانتا نا.
آپا میں نے آپ کو دوبارہ اردو ایڈیٹر بھیجا ہے ۔۔ پلیز دیکھ کر بتائے کہ ملا کہ نہیں ۔۔۔ آپ کو دوبارہ بلاگ میں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔۔ ویسے آپا بلاگ میں تو آپ اردو بورڈ کی مدد سے بھی لکھ سکتی ہیں ۔۔ لیکن آپ کو تو ٹھیک ٹھاک اردو آتی ہے ۔۔ ایسے میں بابا کی باات سمجھ آرہی ہے کہ اوباما ہی کے لیئے لکھا ھے تاکہ وہ سمجھ سکے ۔۔۔ لیجئے سفارت آپ کی ہوئی ۔۔۔
مجھے ا س موقع پر حسر ت مو ہا نی کا مشہو ر شعر یا د آ ر ہا ہے
خرد کا نا م جنو ں پڑ گیا جنو ں کا خر د
جو چا ہے آپکا حسنِ کر شمہ سا ز کر ے
عطا الحق قاسمی نے ایک دفعہ یہ با ت کہی تھی کہ کسی عدا لت سے انصاف ما نگنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اسے تسلیم کر تے ہیں جب دینے وا لے اور لینے والے کے مفا دات ایک ہوں تو ایسے نظام کو وہی تسلیم کر یں گے جنکو اس نظا م سے فائدہ ہو۔ مجھے افسو س ہے کہ میں اس بلا گ میں تا خیر سے شامل ہوی ہوں