محترم قاضی صاحب بلاگ لکھیئے

محترم قاضی صاحب آپ کے استفسار کے جواب میں تاخیر ہوئی معذرت۔ دراصل پرانے اور نئے طرز میں کوئی ایسا خاص فرق نہیں اور آپ تو ماشااللہ سب سے جلد سیکھنے والوں میں سے ہیں۔
چلیں آپکے طفیل کسی اور کا بھی بھلا ہو جائے گا۔

ڈیش بورڈ کا عکس
ڈیش بورڈ کا عکس

عرض ہے کہ جب آپ ڈیش بورڈ کھولیں گے تو دائیں ہاتھ پر ”کوئیک پریس” لکھا ملے گا۔
اسمیں ٹائیٹل میں موضوع لکھیں،اس سے نیچے ”کونٹینٹ” میں بلاگ لکھیں اور پھر تیسرے خانے میں حسب دستور”ٹیگز” لکھیں اور حضور پھر ایک کلک میں ”پبلش ” دبا دیں آپ کا بلاگ شائع۔
کوشش یہ کریں کہ دیگر بٹن استعمال اسوقت تک نہ کریں جب تک اول تو ضرورت نہ ہو اور دوسرعے اس سے مکمل آگاہی نہ ہو۔
بس آسان ترین طریقہ یہی ہے۔ اور اب لکھیئے تازہ بلاگ۔

blog

السلام علیکم
قاضی صاحب
ڈیش بورڈ میں
screen options ko click kije
اور تصویر کے مطابق
options ko check kijye
پھر
new post ko click kijye
اس کے
drop down menu meN mat jaaiye
لکھنے کے بعد
صفحے کے نیچے
publish ko click kijye
wasalam
zarqa

محترم ہمدانی صاحب
آپ کی پوسٹ میں ہی تصویر لگا دی ہے تاکہ زیادہ الجھن نہ ہو

11 thoughts on “محترم قاضی صاحب بلاگ لکھیئے”

  1. زرقا مفتی صاحبہ کا اور صفدر ھمدانی صاحب کا دلی شکریہ کہ بلا گ لکھنے کے نئے طریقہ سے مطلع کیا۔
    میں کوشش کرونگا کہ اس طریقہ پر عمل کروں ۔
    مجھے یقین ہے کہ ان معلومات سے سب بلاگ لکھنے والے فائدہ اٹھا سکینگے۔
    شکریہ کے ساتھ:
    منظور قاضی از جرمنی

  2. میں عالمی اخبار کی انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ اس نے میری ایک غزل کو عالمی اخبار کی “ شاعری “ کے سیکشن میں شامل کردی ۔: اب جب کہ یہ ایک اکیلی غزل اس میں موجود ہے تو کیوں نہ میں ایک اور غزل اس تبصرےمیں لکھ ڈالوں اور عالمی اخبار کی انتظامیہ سے درخواست کروں کہ وہ اس کو اس تبصرے سے منتقل کرکے “شاعری“ کے سیکشن میں منتقل کردے ( یا مجھے ادھر سے ادھر منتقل کرنے کا طریقہ سکھادے )۔
    یہ غزل میں نے ظفر جعفری صاحب کے دئیے ہوئے نجم آفندی کے اس طرحہ مصرعہ پر : “ استفادہ کررہا ہوں موت کی تاخیر سے “ ( انکے بلاگ “ فی البدیہ شاعری“ میں ) لکھی تھی ۔ یہ بلاگ ابھی تک عالمی اخبار میں موجود ہے:

    غزل : :
    التجائیں کررہا ہوں کاتبِ تقدیر سے
    زندگی میری بسر ہو عزّت و توقیر سے

    جان ہی دے دو مگر باطل کی بیعت مت کرو
    درس یہ ہم کو ملا ہے جرائتِ شبیر (ع) سے

    سب سے برتر ہے وہی اور سب سے اکبر بھی وہی
    یہ حقیقت ہے نمایاں نعرہ ء تکبیر سے

    پڑھ رہا ہوں آج کل قرآن بھی تفسیر سے
    “ استفادہ کررہا ہوں موت کی تاخیر سے “

    اس قدر بھی دور رہکر اس قدر نزدیک ہوں
    اس کا اندازہ لگا لیجئے مری تحریر سے

    دل دُ کھا کر سادگی سے پوچھتے پھرتے ہیں وہ
    آج قاضی جی نظر آتے ہیں کیوں دلگیر سے

    فقط :
    منظور قاضی از جرمنی
    نوٹ : اگر یہ بلا گ چلتا رہے تو میں اپنی سیدھی سادی شاعری اس میں شامل کرتا رہونگا تاکہ وہ اس بلاگ سے “ شاعری “ کے سیکشن میں منتقل ہوجائے۔

  3. آج میں جب پیر نصیر الدین نصیر رح کی کتاب پیمانِ شب کا مطالعہ کررہا تھا تومیری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میں نے پیر صاحب کی یہ غزل پڑھی جس کی زمین میں نجم آفندی نے اپنا یہ مصرعہ لکھاتھاکہ “ استفادہ کررہا ہوں موت کی تاخیر سے “ :
    اور میں نے یہ گرہ لگائی تھی کہ:
    پڑھ رہا ہوں آجکل قرآن بھی تفسیر سے
    “ استفادہ کررہا ہوں موت کی تاخیر سے“
    ۔۔۔
    اب پیر نصیرا لدین نصیر کی استادانہ غزل ملاحظہ فرمایے :
    عشق نے جکڑا ہے مجھ کو ا ُس کڑی زنجیر سے
    جسکے حلقے کُھل نہیں سکتے کسی تدبیر سے

    اور ہی کچھ ہو شبِ فرقت کے کٹنے کی سبیل
    دل تصور سے بہلتا ہے، نہ اب تصویر سے

    خط اسے مت کہ ، یہ لکھا ہے مری تقدیر کا
    ربط ہے دل کو تمھاری شوخی ء تحریر سے

    زندگی بھی اک سہانا خواب ہم دیکھا کئے
    تیری صورت مل گئی اُس خواب کی تعبیر سے

    اُس نگاہِ ناز پر صدقے دل و جاں ہوگئے
    آپ نے دیکھا ؟ نشانے دو اُڑے ، اک تیر سے

    اب تو بس دو ہچکیوں کی بات باقی رہ گئی
    آپ نے پوچھا مجھے ، لیکن بڑی تاخیر سے

    دل کی تنہائی کے سنّا ٹے میں تنہا تھا نصیر
    وہ تو کھو جاتا ، مگر تم مل گئے تقدیر سے

  4. تصحیح : زندگی بھی ، کی بجائے زندگی بھر پڑھیے ۔ شکریہ

  5. میری ایک اور غزل جو عاملی اخبار کے شاعری کے صفحہ میں شامل ہوسکتی ہے ( گر قبول افتد ذہے عزو شرف )
    غزل :
    زباں انساں کی چپ رہتی نہیں ہے
    خموشی سے ستم سہتی نہیں ہے

    جدھر دیکھو مظالم ہورہے ہیں
    خدا ئی چپ ہے کچھ کہتی نہیں ہے

    نجانے کیوں خدائی دم بخود ہے
    یہ جوئے خیر کیوں بہتی نہیں ہے

    فقط فریاد کرلینے سے لوگو !
    عمارت ظلم کی ڈ ہتی نہیں ہے

    شکا یت مجھ کو غیروں سے نہیں ہے
    عزیزوں ہی میں یک جہتی نہیں ہے

    نہ ہو منظور تو مایوس رب سے
    بلا جگ میں سدا رہتی نہیں ہے
    فقط:
    منظور قاضی از جرمنی

  6. عالمی اخبار کے “ شاعری “ کے صفحہ میں میری جو غزل موجود ہے پتہ نہیں اس کو زرقامفتی صاحبہ نے کس طرح سے میرے ایک بلاگ سے نکال کر ادھر منتقل کیا۔ اگر وہ طریقہ مجھے معلوم ہوجائے تو میں بھی اس میں اپنی نئی پرانی تخلیقات منتقل کرسکوںگا ۔

    فی الوقت اس بلاگ میں اوپر کے دو تبصروں میں میری دو غزلیں ہیں جو “شاعری “ کے صفحات میں منتقلی کے منتظر ہیں ۔

    اب میں اپنی یہ غزل ( جو لاس اینجلس کے رسالہ اردو لنک کے 25 اکتوبر 1996 شمارے میں شایع ہوئی تھی ) اس بلاگ میں شامل کرتاہوں تاکہ یہ بھی “ شاعری “ کے صفحہ میں منتقل ہوجائے:

    غزل :
    اُن سے حالات کیا کہے کوئی
    وجہِ صدمات کیا کہے کوئی

    بزمِ ہستی میں ہم فقیروں کی
    کیا ہے اوقات کیا کہے کوئی

    میر و غالب تو کہ گئے ہر بات
    اب نئی بات کیاکہے کوئی

    کس طرح زندگی کی شام ہوئی
    کیوں کٹی رات کیا کہے کوئی

    تم کو منظور دل کی بازی میں
    کیوں ہوئی مات کیا کہے کوئی

    فقط: منظور قاضی از جرمنی

  7. میری یہ نظم شمع دہلی کے نومبر 1998 میں شایع ہوچکی ہے ( افسوس کہ یہ رسالہ کسی وجہ سے بند ہوچکا ہے ) ۔

    عالمی اخبار کی انتظامیہ اس نظم کو “ شاعری “ کے سیکشن میں منتقل کردے تو مہربانی ہوگی :
    یہ نظم جگر کے اس شعر پر تضمین کے طور پر لکھی گئی ہے:
    “ ان کا جو کام ہے اربابِ سیا ست جانے
    میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے “
    میری نظم کا عنوان ہے :
    نغمہ ء امن و اماں
    نغمہ ء امن و اماں سارے جہاں تک پہنچے
    دل کے گوشے سے چلے سب کی زباں تک پہنچے

    چاند کا نور جہاں جائے وہاں تک پہنچے
    ضوئے خورشید جدھر جائے وہاں تک پہنچے

    ہر گلی کوچہ میں ہر ایک مکاں تک پہنچے
    ہر تخیل میں ہر ایک وہم و گماں تک پہنچے

    ساری دنیا کے ہر اک پیر و جواں تک پہنچے
    صرف دنیا ہی نہیں کون و مکاں تک پہنچے

    رہروو ں تک ہی نہیں راہبراں تک پہنچے
    میکشوں تک ہی نہیں پیرِ مغاں تک پہنچے

    عقل کی کارگہ ء دیدہ وراں تک پہنچے
    عشق کی بارگہ ء خوش نظراں تک پہنچے

    امن کی انجمنِ زندہ دلاں تک پہنچے
    جنگ کی محفلِ آشفتہ سراں تک پہنچے

    دیکھنا یہ ہے خدا جانے کہا ں تک پہنچے
    “ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے “
    فقط :
    منطور قاضی از جرمنی

  8. آج امین ترمذ ی صاحب نے ڈلس سے ٹیلیفون کے ذریعہ یہ خوشخبری سنائی کہ ڈلس میں ہم سب کے نہایت ہی مقبول ہندو شاعر راجیو چکرورتی صاحب نے ایک ویب سائٹ تیا ر کی ہے جس میں کئی اردو کتابوں کو جن میں اقبال اور فیض اور مجاز اور منیر نیازی وغیرہ وغیرہ کی تصنیفا ت بھی شامل ہیں بڑی محنت اور مشقت سے انڑنیٹ پر منتقل کر دیا ہے ۔ اس ویب سائٹ کا نام ہے :
    http://www.urduadabonline.blogspot.com
    اس ویب سائٹ میں راجیو چکرورتی کی اپنی غزلیا ت بھی شامل ہیں۔
    میں امین ترمذ ی صاحب کا مشکو ر ہوں کہ انہوں نے راجیو چکرورتی صاحب کے اس قیمتی خزانہ کو راجیو چکرورتی صاحب کی خواہش کے مطابق مجھے مفت عنایت کردیا۔
    چونکہ میرےقریبی شہر میونخ میں کوئی اردو لایبریری نہیں ہے اس لیے میرےلیے راجیو چکرورتی صاحب کی یہ ویب سائٹ انتہائی معلوماتی ویب سائٹ ثابت ہوگی ۔
    میں اس مفت تحفہ کے لیے امین ترمذی صاحب کا اور خاص طور پر جناب راجیو چکرورتی صاحب کا مشکور ہوں ۔
    راجیو چکرورتی صاحب کو میں کئی سال پہلے اپنے ڈلس کے قیام میں مل چکا ہوں اور انکی شاعری سے محظوظ ہوتا رہا ہوں ۔ انکی مادری زبان تلگو (جنوبی ہندوستان کی ایک زبان ) ہے مگر انکو اردو سے جس قدر محبت ہے اور اس زبان پر جو قدرت ہے اس کو محسوس کرکے انکی قدر دل میں بڑھ جاتی ہے۔
    راجیو چکرورتی صاحب کا ایک شعر میں اپنے ایک بلاگ میں لکھ چکا ہوں وہ یہ ہے:
    تعلق دیر سے ، رشتہ حرم سے ہے تو بس اتنا
    مسلسل لو ٹا تا جاتا ہے انہیں کے درمیاں مجھ کو
    ۔۔
    علم کےخواہاں حضرات و خواتین اس ویب سائٹ سے اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں اور اپنے اعلیٰ ذوق کی تسکین کرسکتے ہیں۔

  9. پتہ نہیں سائیں رحمت علی صاحب اب کہاں ہیں ۔ بہت دنوں سےانکا کوئی بلاگ یا تبصرہ پڑھنے میں نہیں آیا۔
    یہی بات میں ان حضرات کے متعلق کہنا چاہتا ہوں:
    عمران چوہدری صاحب
    شعیب صفدر گھمن صاحب
    فیاض امر بڑوڑو صاحب
    ظہور احمد سولنگی صاحب
    لغاری صاحب
    ترازی صاحب
    ڈاکٹر خواجہ اکرام صاحب
    ۔۔
    اور یہی بات میں ان خواتین کے متعلق کہنا چاہتا ہوں
    ڈاکٹر پنہاں صاحبہ
    سیدہ ثنا شاہ نقوی صاحبہ
    عظمی محمود صاحبہ
    کنول خان صاحبہ
    تانیہ رحمٰن صاحبہ
    ۔۔۔۔

    یہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے ۔
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی از جرمنی

  10. اگرچیکہ یہ تحریر جناب امین ترمذی صاحب کے اس ای میل کا حصہ ہے جو امین ترمذی صاحب نے جناب صفدر ھمدانی صاحب کو مخاطب کرکے لکھی ہے مگر اسے دو دن قبل امین ترمذی صاحب نے مجھے بھجوائی ہے اس لیے کہ اس تحریر میں میرا نام بھی موجود ہے:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    امین ترمذی صاحب فرماتے ہیں :

    “ آمدم بر سر مطلب آج یا کل قاضی صاحب نے ایک جگہ لکھا ہے کہ عالمی اخبار فروغ اردو میں کوشاں ہے جس سے مجھے انکار نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے خود کو اس اخبار یا اس کلب سے منسلک کیا لیکن دانستہ یا غیر دانستہ بلکہ مجھے کہنے دیجئے کہ ہندی فلموں کے زیر اثر ہماری زبان میں ہندی یا یوں کہئے کہ ہماری روزمرہ میں ہندی در آئی ہےجسے ہم کہیں کہیں برداشت کر لیتے ہیں لیکن اب میں دیکھ رہا ہوں کہ اس کی کثرت ہوتی جارہی ہے مثلا عالمی اخبا کے کئی ساتھی زرقا جی نگہت جی اور صفدر جی لکھتے ہیں یہ جی کا استعمال صرف ہندی میں ہے مثلا آپ لتا جی تو لکھ سکتے ہیں لیکن مہدی حسن جی عجیب لگتا ہے اردو زبان میں جی عموما ہم پلگی کے زمرے میں استعمال ہوتا ہے مثلا کیا کر رہے ہو جی –ظاہر کر تا ہے کہ آپ کا مخاطب آپ کا ہم عمر یا ایک ایسا شخص ہے جس سے آپ کی بےتکلفی ہے نہ کہ صاحب- آپ کہیں گے کہ یہ انشاء جی اور عالی جی کیا ہے تو ان حضرات نے بھی خود کو صاحب نہیں کہلانا چاہا بلکہ وہاں بھی انشاء میاں یا عالی میاں کا اظہار ہوتا ہے نہ کہ صاحب اگر ہم اس پر آج سے توجہ نہیں دیں گے تو یہ غلط العام ہو جائیں گے ایک اور لفظ بھی کم از کم اس اخبار میں بہت لکھا جاتا ہے اور وہ ہے لکھاری -بھائی جب اردو زبان اس لفظ کے لئے ایک بڑا اچھا لفظ مصنف رکھتی ہے تو پھر یہ لکھاری کیوں ایسے الفاظ زبان زد خاص و عام بلکہ صرف زبان زد عام الفاظ کو لغت میں شامل ہونے کے لئے کم از کم ایک صدی درکار ہوتی ہے مثلا پھڈا- لفڑا اور پنگا ہنوز لغت تک نہیں پہنچے ہیں جب کہ نصف صدی سے بولے جارہے ہیں اور نہ ہی کسی اچھی محفل یا تحریر میں ان الفاظ کا دخل ہوا ہے یہ تحریر لکھنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ پرسوں اخبار کہ سر ورق پر کھیون ہار لکھا دیکھ کر تو تعجب ہو گیا یقین کیجئے کئی مستند اردو لغات دیکھ ڈالیں پر کھیون ہار کہیں نہ پایا گستاخی کی معزرت اور تعوجہ کا طالب ہوں جی چاہے تو اس دیوانے کی بڑ کو شامل اشاعت کرلیجیے گا تاکہ دوسرے لوگ بھی ان دانستہ غلطیوں پر توجہ دیں۔۔۔۔۔۔“
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں امین ترمذی صاحب کے مندرجہ بالا خیالات پر کوئی تنقید اور اعتراض اس لیے نہیں کرنا چاہتا کہ اس کا فائدہ کچھ بھی نہیں نکلے گا۔ وہ اپنے موقف پر قائم رہینگے اس لیے کہ امین ترمذی صاحب نے اردو کے صحیح استعمال کی تلقین کو اپنا فرض سمجھا ہے :

    مندرجہ بالا مضمون میں لفظ “ ہم پلگی “ کی ترکیب سے معلوم ہوتا ہے کہ امین ترمذی صاحب ہندی الفاظ اردو میں استعمال کرتے ہیں مگر اردو کی تطہیر کی خاطر ہندی کے الفاظ اور اصطلاحات کو اردو سے خارج کرنا چاہتے ہیں ۔

    امین ترمذی صاحب ابن انشاء کی شاعری اور جمیل الدین عالی کے دوہوں کے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں اگروہ اس بلاگ میں تحریر فرمادیں تو مہربانی ہوگی ۔
    میرا خیال ہے کہ یہ ایک تیز و تند ہوا کا طوفان ہے جس میں اردو اپنے دامن میں طرح طرح کے پھول سمیٹ رہی ہے ،اس میں عربی ، فارسی ، ترکی ، سنسکرت اور انگریزی وغیرہ وغیرہ کےالفاظ اور اصطلاحات آئے دن آتے جارہے ہیں ( مثالیں دوں تو یہ تبصرہ بہت طویل ہوجائے گا ) لکھاری ، کھیون ہار اور پالن ہار اور پھر ہم پلگی اور جی جیسے الفاظ اردو کا حصہ بن رہے ہیں۔

    پتہ نہیں ان کو اردو میں آنے سے روکا جاسکے گا یا نہیں ۔

    لفڑا ، پھڈا ، پنگا جیسے الفاظ بھی ایک نہ ایک دن لغت کا حصہ بننے والے ہیں ۔
    میں اس سلسلے میں یہی کچھ کہ سکتا ہوں ۔ مقصد بحث و تکرار نہیں ۔صرف اپنا موقف بیان کرنا ہے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر کوئی دانشور مبصر اس موضوع پر کچھ لکھنا چاہے تو اس کی مرضی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *