دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین

pink new year

نئے برس کا پہلا لمحہ ۔۔

میرے ہم نشین
نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیں
اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
اور ان لمحوں میں ۔۔۔
میرے ان گنت وہم جو دھڑکن کی صورت دھڑک رہے ہیں
میرے ان گنت اندیشے جو یہاں وہاں بکھرے ہوئے ہیں
شب کی تیسرے پہر مانگی ہوئی بےشمار دعائیں ہیں
میری بےشمار امیدیں جو دلاسا بن کر ساتھ رہی ہیں
اور ۔۔اور۔۔
میری ڈھیر ساری تمنائیں جو بےقرار کرتی رہی ہیں
ان سب سے جڑا ایک نام ہے
وہ نام تمہارا ہے
جو میرا سہارا ہے
سنو
میرے ہم نشین
میں نے
گزرے برس کو وہ سارے گزرے پل واپس کر دئے ہیں
بس ان سے جڑا تمہارا نام پاس رکھ لیا ہے
یہ سوچ کر دعا کے پلو سے باندھ دیا ہے
کہ
ہم نئے برس گزرے برس سے اچھی یادیں بنائیں گے

ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی

(دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین )

5 thoughts on “دعائے پروردگار ہے کہ اللہ پاک 2014 کا سال ہم سب کے لیئے خوشیاں لائے ۔۔ الہی آمین”

  1. اسلام علیکم
    نیا سال آپ سب کو بہت مبارک
    اللہ سبحنہٰ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس سال کو ہم سب کے لئے خیر و برکت اور رحمتوں کا سال بنا دے . آمین

    عالم آرا

  2. یہ میرا سال نو پر پیغام ہے

    اسّلا م علیکم ،تمام محترم اعزّا و اقارب ،،بیٹوں بیٹیوں ساتھیوں ،میڈیا ہم نشینوں پروردگار عالم تم سب کو جو جہاں ہے شادو آباد رکھّے آمین

    زائرہ بجّو

    مسسی ساگا

    کینیڈا

  3. انشا اللہ نیا سال 2013 سے بہت اچھا ھوگا
    انشا اللہ نیا سال 2013 سے بہت بہتر ھوگا
    انشا اللہ نیا سال 2014 محبت بھائ چارے اور مہبربانی کا سال ھوگا
    انشا اللہ نیا سال2014 سکون وآّثبات کا سال ھوگا
    انشا اللہ نیا سال 2014 امن و استحکام کا سال ھوگا
    انشا اللہ نیا سال 2014 باھمی آخوت و تعمیر نو کا سال ھوگا
    انشا اللہ نیا سال 2014 اللہ تعالی سے قربت و عبادت کا سال ھوگا
    انشا اللہ نیا سال 2014 عالمی چین و استقرار کا سال ھوگا
    انشا اللہ نیا سال 2014 علم و جستجو کا سال ھوگا
    آمین ثم آمیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *