فیض صاحب کا آخری مشاعرہ

جوش و اقبال اور فیض کا نام
دل بصد احترام لیتا ہے
جس کو کرنی ہو شاعری وہ ظفر
میر و غالب سے کام لیتا ہے

10 thoughts on “فیض صاحب کا آخری مشاعرہ”

  1. آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی
    ہم جنہیں رسم دعا یاد نہیں
    ہم جنہیں سوز محبت کے سوا
    کوئی بت، کوئی خدا یاد نہیں
    آئیے عرض گزاریں کہ نگار ہستی
    زہر امروز میں شیرینی فروا بھر دے
    وہ جنہیں تاب گراں باری ایام نہیں
    ان کی پلکوں پہ شب و روز کو ہلکا کر دے
    جن کا دیں پیروی کذب و ریا ہے ان کو
    ہمت کفر ملے، جرأت تحقیق ملے
    جن کے سر منتظر تیغ جفا ہیں ان کو
    دست قاتل کو جھٹک دینے کی توفیق ملے

    انسان دوست امن پسند محبت و شائشتگی
    کا سیفر محبت فیض احمد فیض
    اب کہاں ایسے نایاب و بے مثال لوگ

  2. طفر جعفرہ صاحب۔ فیض صاحب کا آخری مشاعرہ۔۔۔۔۔ آپکی بلاگیہ تھریرمیں موضوع کا تو کوئی ذکر ہی نہیں؟ کم علم تو میں ہوں اور مجھے اعتراف بھی ہے ۔ہوسکتا ہے آپ نے کچھ بین السطور کہا ہو

  3. ہمدانی صاحب

    معذرت خواہ ہوں کہ اسکا کوئ موضوع نہیں ۔ کیونکہ فیض صاحب ہر دل عزیز شاعر ہیں اسلئے یہ سوچ کر کہ قارئین فیض بزبان فیض دیکھ کر خوش ہون گے۔ مجاز اور فیض دو ایسے منفرد شاعر ہیں جنہوں نے زلفِ جاناں کی آڑ میں غمِ دوراں کی بات کی ہے۔ دونوں ہی ترقی پسند تحریک کے ستون تھے۔

  4. ہمدانی صاحب

    فیض صاحب کے ترقی پسند تحریک کے ستون ہونے کے بارےمیں آپ کے جو خیالات ہیں انکا آپ اظہار ضرور کریں تاکہ ہم اس سے کچھ استفادہ کریں۔

  5. یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر

    وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں

    یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر

    چلے تھے یارکہ مل جائے گی کہیں نہ کہیں

    فلک کے دشت میں تاروں کی آخری منزل

    کہیں تو ہو گا شبِ سست موج کا ساحل

    کہیں تو جا کے رکے گا سفینہء غمِ دل

    جواں لہو کی پراسرار شاہراہوں سے

    چلے جو یار تو دامن پہ کتنے ہاتھ پڑے

    دیارِ حسن کی بے صبر خواب گاہوں سے

    پکارتی رہیں بانہیں بدن بلاتے رہے

    بہت عزیز تھی لیکن رخِ سحر کی لگن

    بہت قریں تھا حسینانِ نور کا دامن

    سبک سبک تھی تمنادبی دبی تھی تھکن

    سنا ہے ہو بھی چکا ہے فراقِ ظلمت و نور

    سنا ہے ہو بھی چکا ہے وصالِ منزل و گام

    بدل چکا ہے بہت اہلِ درد کا دستور

    نشاطِ وصل حلال و عذابِ ہجر حرام

    جگر کی آگ نظر کی امنگ دل کی جلن

    کسی پہ چارۂ ہجراں کا کچھ اثر ہی نہیں

    کہاں سے آئی نگارِ صبا کدھر کو گئی

    ابھی چراغِ سرِ رہ کو کچھ خبر ہی نہیں

    ابھی گرانیء شب میں کمی نہیں آئی

    نجاتِ دیدہ وہ دل کی گھڑی نہیں آئی

    چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی

  6. آئیے ہاتھ اٹھائیں ہم بھی
    ہم جنہیں رسم دعا یاد نہیں
    ہم جنہیں سوز محبت کے سوا
    کوئی بت، کوئی خدا یاد نہیں
    آئیے عرض گزاریں کہ نگار ہستی
    زہر امروز میں شیرینی فردا بھردے
    وہ جنہیں تاب گراں باری ایام نہیں
    ان کی پلکوں پہ شب و روز کو ہلکا کردے
    جن کی آنکھوں کو رخ صبح کا یارا بھی نہیں
    ان کی راتوں میں کوئی شمع منور کردے
    جن کے قدموں کو کسی رہ کا سہارا بھی نہیں
    ان کی نظروں پہ کوئی راہ اجاگر کردے
    جن کا دیں پیروی کذب وریا ہے ان کو
    ہمت کفر ہے، جرأت تحقیق ملے
    جن کے سر منتظر تیغ جفا ہیں ان کو
    دست قاتل کو جھٹک دینے کی توفیق ملے
    عشق کا سر نہاں جان تپاں ہے جس سے
    آج اقرار کریں اور تپش مٹ جائے
    حرف حق دل میں کھٹکتا ہے جو کانٹے کی طرح
    آج اظہار کریں اور خلش مٹ جائے

  7. نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں
    چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے
    جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے
    نظر چرا کے چلے، جسم و جاں بچا کے چلے
    ہے اہل دل کے لیے اب یہ نظم بست و کشاد
    کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد
    بہت ہے ظلم کے دست بہانہ جو کے لیے
    جو چند اہل جنوں تیرے نام لیوا ہیں
    بنے ہیں اہل ہوس، مدعی بھی، منصف بھی
    کسے وکیل کریں، کس سے منصفی چاہیں
    مگر گزارنے والوں کے دن گزرتے ہیں
    ترے فراق میں یوں صبح و شام کرتے ہیں
    بجھا جو روزن زنداں تو دل یہ سمجھا ہے
    کہ تیری مانگ ستاروں سے بھر گئی ہوگی
    چمک اٹھے ہیں سلاسل تو ہم نے جانا ہے
    کہ اب سحر ترے رخ پر بکھر گئی ہوگی
    غرض تصور شام و سحر میں جیتے ہیں
    گرفت سایہ دیوار و در میں جیتے ہیں
    یونہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
    نہ ان کی رسم نئی ہے، نہ اپنی ریت نئی
    یونہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
    نہ ان کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
    اسی سبب سے فلک کا گلہ نہیں کرتے
    ترے فراق میں ہم دل برا نہیں کرتے
    گر آج تجھ سے جدا ہیں تو کل بہم ہوں گے
    یہ رات بھر کی جدائی تو کوئی بات نہیں
    گر آج اوج پہ ہے طالع رقیب تو کیا
    یہ چار دن کی خدائی تو کوئی بات نہیں
    جو تجھ سے عہد وفااستوار رکھتے ہیں
    علاج گردش لیل و نہا ررکھتے ہیں –
    مجھے بس فیض صاحب کو سننا ھے اور بہت دیر تک اسی کیفیت میں ڈوبے رھنا
    کبھی رنج و غم کی کیفیت اتنی دلگرفتہ ھوتی ھے کہ ادمی بس خاموشی سے متکلم ھوتا ھے

  8. میجر اسحاق منٹگمری جیل میں ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے لکھا ہے۔” منٹگمری جیل کے ارباب اقتدار نیک دل اور اچھے لوگ اور ان میں سے بعض بہت اعلیٰ ذوق کے مالک تھے۔ ایک روز سپرنٹنڈنٹ نے فیض صاحب سے قوالی لکھنے کی فرمائش کی۔دراصل قصہ یہ تھا کہ شہر میں ایک درگاہ شریف تھی جو بہت مشہور تھی۔ وہ کسی پہنچے ہوئے درویش کا مزار تھا۔ جب ان بزرگ کے عرس کا زمانہ آیا تو درگاہ کے گدی نشین نے کسی کے ذریعہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو کہلوا بھیجا کہ فیض صاحب سے عرس کے موقع پر پیش کرنے کے لئے کلام لکھوا دیں۔ جب فیض صاحب سے یہ درخواست کی گئی تو انہوں نے اسے قبول کرلیا مگر ایک شرط کے ساتھ کہ جب عرس ہوجائے تو وہ قوالی جیل والوں کو بھی سنوائیں۔ جیلر نے فیض صاحب کی یہ شرط منظور کرلی چنانچہ عرس پر قوالی ہوئی اور بعد میں قیدیوں اور اسٹاف نے بھی سنی۔
    کوئے ستم کی خامشی آباد کچھ تو ہو
    کچھ تو کہو ستم کشو، فریاد کچھ تو ہو
    بیدادگر سے شکوہ بیداد کچھ تو ہو
    بولو، کہ شور حشر کی ایجاد کچھ تو ہو
    مرنے چلے تو سطوت قاتل کا خوف کیا
    اتنا تو ہو کہ باندھنے پائے نہ دست و پا
    مقتل میں کچھ تو رنگ جمے جشن رقص کا
    رنگیں لہو سے پنجہ صیاد کچھ تو ہو
    خوں پر گواہ دامن جلاد کچھ تو ہو
    جب خوں بہا طلب کریں بنیاد کچھ تو ہو
    گر تن نہیں، زباں سہی، آزاد کچھ تو ہو
    دشنام، نالہ، ہائو ہو، فریاد کچھ تو ہو
    چیخے ہے درد، اے دل برباد کچھ تو ہو
    بولو کہ شور حشر کی ایجاد کچھ تو ہو
    بولو کہ روز عدل کی بنیاد کچھ تو ہو –

  9. ظفر جعفری صاحب ہماری تحقیق کے مطابق فیض روسی خفیہ ایجنسی کے آدمی تھے اور اسی ناطے سے ترقی پسندوں میں باقاعدہ داخل کیئے گئے تھے۔ اس ستر کے عشرے میں دو سو ڈالر کا سگار پینے والا فیض اور غریبوں کا اسقدر حامی۔ انکے لاہور کے گھر کی بار ہم آپکے ڈرائینگ روم سے بڑی تھی۔ بس کچھ لوگوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ایک متبرک بُت بنا لیا جاتا ہے۔ انکی شاعری کے قد سے کوئی اختاف نہیں۔ لیکن ایسے ہی شعر اور اسوقت کے اور لوگوں نے بھی برصغیر میں کہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *