سیاسی مستقبل.فوجی حکومتیں، بغاوتیں

میری رائے سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔ میں جو پاکستان کا سیاسی مستقبل دیکھ رہا ہوں اس میں مجھے فوجی حکومتیں اور فوجی بغاوتیں نظر آرہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر جمہوری حکومت میں قرضے بڑھتے چلے جائیں گے جس سے ملک ٹوٹنے کی طرف جائے گا ۔ فوج یہ برداشت نہ کرتے ہوئے حکومت خود سنبھال لے گی جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ قرق صرف یہ ہے کہ آئندہ اقتدار میں آنے والا جنرل خود اقتدار نہیں چھوڑے گا۔ اسے کوئ دوسرا جنرل، بریگیڈیر یا کرنل ہٹائے گا۔ پھر اسے کوئ اور فوجی بھگا ئے گا۔ یہ ہم عراق اور مصر میں دیکھ چکے ہیں ۔ ہمارے مستقبل کے فوجی حکمران عراق اور مصر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے زیادہ سخت ہونگے تاکہ حکومت پر ان کی گرفت زیادہ سے زیادہ مظبوط رہے۔

11 thoughts on “سیاسی مستقبل.فوجی حکومتیں، بغاوتیں”

  1. السلام علیکم
    مجھے ظفر صاحب کی اس رائے سے تو مکمل اتفاق ہے کہ پاکستان کی مستقبل کسی طور بھی ( موجودہ نام نہاد) جمہوریت نہیں ہے ، البتہ مجھے اُن کی اس بات سے کسی حد تک اختلاف ہے کہ مستقبل کی حکمران فوج کی قیادت ہو گی ، فوجی قیادت سب کسی طور پر بھی سامنے آ کر حکمرانی نہیں کرے گی ، بلکہ جس طرح اب وہ بلواسطہ حکمران ہیں یونہی بلواسطہ حکمرانی کرتے رہینگے البتہ یہ ممکن ہے کہ اس طریقہ کار میں وہ اپنی سہولت کے مطابق کچھ ترمیم کر دیں ۔ ۔ ۔
    جہاں تک پاکستان کے مستقبل کا سوال ہے تو میری اس رائے سے بھی شاید اکثر دوست متفق نہ ہوں مگر مجھے پاکستان کا مستقبل ( قریب نہ سہی قدرے بعید سہی ) بہت روشن نظر آتا ہے ، احیاء خلافت ( منہاج نبی صلی اللہ وسلم ) کا آغاز یا کم از کم احیاء خلافت کی بنیاد پاکستان ہی بنے گا ۔ ۔ ۔

  2. السلام علیکم
    حضور ! تکون بھی کہاں ؟ فوج تو بلا شرکت غیرے اکیلی ہی حاکم ہے ، عدلیہ کو محض غلط فہمی ہے ، اور سیاست دان من مانیوں اور لوٹ مار کی کھلی اجازت پر ہی خوش ہیں ۔ سیاسی بونے و مقننہ دکھاوے کے اور عدلیہ بہلاوے کے دانت ہیں ۔ ۔ ۔

  3. میں صفدر بھائی کی تائید کرتا ہوں کہ سوائے اس عرصے کے جب تک قائد اعظم بر سر اقتدار تھے پاکستان پر کبھی ظاہر اور کبھی پوشیدہ طور پرفوج ہی حکمراں رہی اور یہ سارے تحفے بشمول ِ لیڈران کرام فوج کے ہی دیئے ہوئے ہیں. جبکہ شروع دن سے فوج اپنی ہائی کمان کے کہنے پر چلتی رہی. اس کا ثبوت یہ ہے یہ کہ پہلے پاکستان کے کمانڈر انچیف جنرل گریسی نے قائد اعظم کا بھی کشمیر پر حملہ کرنے کا حکم ماننے سے انکا کردیا تھا.

  4. اسلام علیکم
    میری دانست میں فوج ایک ادارہ ہے ایسا ادارہ جو ملک کی بقا ء اور حفاظت کا ذمہ دار بھی ہے . جسے ہم نے اتنا رگید دیا ہے کہ الامان !
    پاکستان کا مستقبل روشن ہے کیونکہ اس کے جوان بولنے لگے ہیں .اور جب جوانوں میں شعور اآجائے تو مستقبل روشن ہو جاتا ہے .
    انشا ء اللہ ہم روشن اور چمکتا پاکستان ضرور دیکھینگے اپنی زندگیوں میں ہی انشاء اللہ .

    عالم آرا

  5. بھٹی صاحب

    احیاء خلافت ( منہاج نبی صلی اللہ وسلم ) کا آغاز یا کم از کم احیاء خلافت کی بنیاد پاکستان ہی بنے گا ۔ ۔ ۔

    اللہ نہ کرے۔

    ہمدانی صاحب آپ سے مجھے اتفاق ہے۔

  6. آج دنیا اتنی چھوٹی ہو چکی ہے کہ بغیر سیکیولر سوچ کے کسی بھی قوم کا آگے بڑھنا ناممکن ہے۔ دنیا اس وقت اس ہوائ جہاز کے مانندہے جس میں ہندو، مسلمان، عیسائ، یہودی اور دیگر مذاہب کے لوگ ہمسفر ہیں۔ اگر سب ایک دوسرے کے ساتھ رواداری سے پیش آئیںگے تو جہاز اپنی منزل پر پہنچ جائے گا ورنہ کریش ہوجائے گا۔ بحرِ ظلمات میں گھوڑے روشنی بناکر گوروں نے دوڑائے ہیں۔ ہوائ جہاز، پانی کا جہاز، مہلک بیماریوں سے نجاث، انٹرنیٹ گوروں کی دین ہے، یہودیوں کی دین ہے۔ مسلمانوں کی اسوقت دین رسوائ، اکڑ، طالبان اور برقع ہیں۔ حضرت علی کی شہادت کے بعد امام حسن اور عمر بن عبدالعزیز کو چھوڑ کر صرف ملوکیت ہی ملوکیت مسلمانوں کو ملی ہے۔ معیار یہ ہے کہ ملّا عمر امیرالمومنین ہے اور تیسری جماعت فیل فضل اُللہ پاکستان میں اُسکا خلیفہ ہے۔ ایسے معاشرے میں رہنے سے بہتر ڈوب کرجانا بہتر ہے۔

  7. اُس سے حیوانی کا رُتبہ نہ کہیں چھن جائے
    اب تو حیوان کو انسان سے ڈر لگتا ہے

  8. السلام علیکم
    بحیثیت ادارہ تو فوج کی اہمیت ، افادیت اور خدمات سے تو کسی کو بھی انکار نہیں ، اصل مسئلہ فوجی قیادت کی خواہش حکمرانی ہے ، پاکستان کی اصل حکمران ہمیشہ سے ہی فوج کی اعلی قیادت رہی ہے ، اور شاید آئیندہ بھی کئی سالوں تک رہے ۔ ۔ ۔
    امت مسلمہ اور خصوصا پاکستان کا حال تو یقینا کسی طور اچھا نہیں کہا جا سکتا ، لیکن اگر ہمارا ماضی ایسا نہیں تھا تو پھر مستقبل سے بھی اچھے کی امید ہونی چاہیے ، پاکستان جس مقصد کے لیے بنا ہے ، اللہ تعالی یقینا اُس کی تکمیل کرے گا ۔ ہم راہ سے بھٹک ضرور گئے ہیں لیکن ہمت ہار کر بیٹھے نہیں ہیں ، سفر جاری ہے یقینا ایک روز گھوم پھر کر ہم لوگ اپنی منزل تک پہنچانے والے حقیقی راستے تک پہنچ جائینگے ، وقت کی اچھی بات یہ ہے کہ وقت اپنے آپ کو دُہراتا رہتا ہے ، گزشتہ دو صدیاں یورپ و امریکہ کی تھیں ، موجودہ اور آنے والی صدی ایشیا کی ہیں ۔
    سیکولرسوچ کی خواہش ایک اچھی خواہش ہے ، مگر رواداری کا تقاضہ یہ ہے کہ ہر و قوم کہ جو مسلمانوں سے سیکولر رویوں کی امید رکھتی ہے وہ خود بھی اپنے رویوں کو سیکولر کرے ۔ ۔ ۔ مادر پدر آزادی کسی طور سیکولر ازم نہیں ۔

  9. am

    کوّا جب ہنس کی چال چلتا ہے تو اپنی بھی بھول جاتا ہے۔ ہم اگر امریکی اور برطانوی جمہوریت کی چال چلنے گی کوشش کریں گے تو اپنی بھی بھول جائیں گے۔ گو ضیاءلحق ایک ملعون تھا لیکن وہ ایک بات ثابت کرکے چلاگیا کہ ہماری قوم کوڑوں کی زبان سمجھتی ہے۔ اچھی فوجی حکومت یعنی مصطفےٰ کمال اتاترک ہی ہمارا قبلہ درست کرسکتا ہے۔

  10. آج کل حکومت عسکری گروہوں سے مزاکراتی عمل کے زریعے ملک میں ایک پائیدار امن کی تلاش اور کھوج میں مصروف ہے۔ ملک میں کئی سال سے جاری مسلسل دہشت گردی سے تنگ آئے عوام بھی اس سے کئی ایک امیدیں لگائیں بیٹھے ھیں، لیکن بوجوہ باشعور حلقے اس مزاکراتی عمل کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھ رہے۔اگر بالفرض یہ مزاکرات بظاھر کامیاب بھی ہو جاتے ھیں تو ھمیں کسی مسئلے کے حل کی بجائے قوم کیلیے کسی نئ آزمائیش کے آثار دکھائ دیتے ہیں، کیوںکہ دانشوروں کا جو طبقہ میڈیا میں عسکری گرہوں کی نمائیندگی کرتا نظر آتا ہۓوہ اسلام کے نام پر صرف چند جزوی فقہی مباحث اور اختلافی امور کو زیرِ بحث لاتا یے، جب کہ وہ اسلام کے پورے اور کل سیاسی اور معاشی نظام کی بات نہیں کرتا، جس سے سرمایہ دارانہ نظام کی نفی ہوتی یے۔ ان مزاکرات کی کامیابی کے نتیجے میں اگر حکومت عسکریت پسندوں کے بعض مطالبات تسلیم کر لیتے ھے تو ایسی صورت میں اسلام کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی سعی نا مشکور کے سوا کچھ حاصل نہیں ھوگا۔ جس سے ایک مخصوص زہنیت کو اسلام کے نام پر غریب عوام کے استحصال کرنے کیلیۓ چند سال اور مل جائیں گے۔ مطلب یہ نہیں کہ مزاکرات نہیں ھونے چاھہیۓ اور قوم کو امن کی ضرورت نہیں ہے، بات یہ ہے کہ ھمارے حکمران، سیاسی اور مزھبی جماعتوں کو ان مزاکرات کے نام پر کسی اور ک ایجنڈے کا حصہ نہیں بننا چاھہیۓ اور ماضی کے اپنے رویۓ کو ترک کر کے خودساختہ نظریاتی خول سے باھر آجانا چاھیۓ۔ وہ لوگ جو دہشت گردی کی حمایت کے زریعۓ انسانیت کے چراغ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں اب ان کو قومی صفوں سے الگ کیا جانا چاھیۓ۔ ان کی شناخت ملک کے سیاسی نظام میں ایک رستے ہوئے ناسور کی سی ہونی چاہیۓ۔ تا کہ پوری قوم ان کے بارے میں یکسو ہو کر قومی جدوجہد کے زریعے امن کے حصول کو ممکن بنا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *