آدمی کا یہ گھناؤنا چہرہ سمجھ سے بالا تر ھے ؟

یہ بات میں انتہائی دکھ اور کرب میں کر رھی ھوں ھو سکتا ھے آپ سب کو پہلے سے پتا ھو مگر مجھے اے آر وائی ٹی وی کے پروگرام کے زریعے سے پتا چلی جس میں سر عام ایک پروگرام کا نام ھے میں دکھایا گیا ھے کہ مزار قائد پر بد فعلی کے لئے اڈا قائم کیا ھوا تھا جسے انتظامیہ کی ملی بھگت سے چلایا جا رہا ھے میں سوچ رھی ھوں کیا انسان اس حد تک گر سکتا ھے اپنے محسن اپنے قائد کے ساتھ کے لئے اتنا برا فعل جو سوچ کر گھن آتی ھے اورلب سوائے آنسو بہانے کے کچھ کہنے کی سکت نھیں رکھتے میڈیا کی وجہ سے اکثر ایسے بد صورت درندے جو گھناؤنے کام کرتے ھیں پتا چلتے رھتے ھیں ،کراچی بہت بڑا شہر ھے جس میں بے شمار عمارتیں ھیں بہت لوگ ھیں کافی ایسی جگہں بھی ھیں جس جگہ پر پولیس نھیں پہنچ سکتی ، اگر وحشی درندوں نے ایسے مکروہ فعل انجام دینے ھی ھیں تو پھر کئی اور جگہں بھی تو ھونگی آخر کیوں ایسے بے ہودہ اور درندگی کے کام کے لئے مزار قائد کو ھی نشانہ بنایا گیا یہ ظالم لوگ جو اس کام میں ملوث تھے کیا وہ پاکستان کی شناخت نھیں رکھے تھے یا خود کو پاکستانی نھیں کہتے ھونگے ، یقینا کہتے ھیں پاکستانی شناختی کارڈ رکھتے ھیں پاسپورٹ بھی پاکستانی بنواتے ھیں نوکریاں بھی اسی ملک میں کرتے ھیں پھر اسی ملک کی کرنسی استعمال کرتے ھیں جس پر اس ملک کے بانی کی تصویر ھوتی ھے ،پھر سب سے بڑی بات کہ خود کو مسلمان بھی کہلواتے ھیں جو بے شرمی کی بات ھے یہ بے ضمیر اور بد بخت آدمی کا کام ھے ، جس آدمی میں تھوڑی سی بھی غیرت ھو وہ یہ کام ہرگز نھیں کر سکتا ، کوئی بھی قوم اپنے ہیروز کو فراموش کر کے اپنا مقام اور عزت نھیں بنا سکتی یہ دنیا کا اصؤل ھے ، اسی لئے ھم دنیا بھر کی نظر میں اپنا وقار کھو چکے ھیں ھمارے ضمیر مردہ ھو چکے ھیں ھماری اقدار روایات دم توڑ چکی ھیں ، ھم اس جسم کی ماند ھیں جس میں روح نھیں ھے ، وہ روح جو پاکیزہ ھو ، چلیں یہ تو واقعہ تو ھوا لیکن اس سے بھی بڑی بے حسی یہ ھے کہ ھم میں سے کتنے لوگ ھیں جنھوں نے اس پر احتجاج کیا ویلٹائن ڈے کو ایشو بنا کر تو ریلیاں بھی نکالی گئیں ، جو کہ اتنا بڑا مسلہ نھیں ھے گھر میں خود زاتی طور سے بہن بیٹیوں کو آگاہی دے کر منع کیا جاسکتا ھے ، لیکن اس طرح کے انہونے فعل کی مذمت کرنا تو ہر پاکستانی کا فرض ھے ، اور تو اور حکومتی عہدہ داران کی طرف سے بھی مذمتی بیان تک نھیں دیا گیا اور اس طرح چپ سادھ لی گئی جیسے پہلے سے منتظر تھے ایسے واقعے کے جب کہ یہ بہت بڑا سانحہ ھے اور قوم کی اخلاقی پستی کی نشانی ھے جس سے روح گردانی غیر زمہ دارنہ رویہ ھے ، جسے کسی طور قابل قبول نھیں کرنا چاھئے ، اللہ ھمارے ملک پر رحم کرے ورنہ ھم اس قابل نھیں ھے کہ کوئی غائبی مدد دینے کے لئے اللہ تعالی آسمان سے کوئی فرشتہ نازل کر گا ، ھم سب اس اپنی اپنی جگہ اپنی اخلاقی منصبی مذہبی ملکی زمہ داریاں نبھاتے ھوئے جھوٹ اور سچ نیکی اور بد ی ، اہل اور نا اہلی کا فرق سمجھنے لگیں تو ممکن ھے ھم سچے پاکستانی بن سکیں جو صرف نام کے ھی نھیں اصلی پاک ھوں ، پاکیزہ ھوں

Published by

سیدہ رافیعہ گیلانی

my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,....

26 thoughts on “آدمی کا یہ گھناؤنا چہرہ سمجھ سے بالا تر ھے ؟”

  1. ‘کیا انسان اس حد تک گر سکتا ھے’

    انسان تو اس حد تک نہیں گرسکتا۔ لیکن مسلمان سب کچھ کرسکتا ہے۔ اپنے نبی کی اولاد کو بھی ذبح کرسکتا ہے اور اس اقدام کی دفعہ بھی کرسکتا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی مولانا سید منور حسن کا ارشاد ہے کہ سیدنا حسین کی شہادت کا مسئلہ اتنا پیچیدہ ہے کہ کون غلط تھا کون صحیح اسکا تعین کرنا مشکل ہے۔

  2. کوّا جب ہنس کی چال چلتا ہے تو اپنی بھی بھول جاتا ہے۔ ہم اگر امریکی اور برطانوی جمہوریت کی چال چلنے گی کوشش کریں گے تو اپنی بھی بھول جائیں گے۔ گو ضیاءلحق ایک ملعون تھا لیکن وہ ایک بات ثابت کرکے چلاگیا کہ ہماری قوم کوڑوں کی زبان سمجھتی ہے۔ اچھی فوجی حکومت یعنی مصطفےٰ کمال اتاترک ہی ہمارا قبلہ درست کرسکتا ہے۔

  3. رافیعہ بی بی جیتی رہئے ،
    کراچی نرغہء اعداء میں پولیس کی سربراہی میں اس طرح گھیرا گیا کہ دنیا کی غلاظت کراچی کی جھولی میں ڈالی گئ ،لاکھوں بنگالی کراچی کے چپّے چپّے پر جو چھائے ہیں ان کی بستیوں میں لاتعدا بنگالی عورتوں کی خریدو فروخت سرعام ہوتی ہے میں اس عنوان پر پورا کالم کسی زمانے میں لکھ چکی ہوں مزار قائد کا منظر نامہ اے آر وائ کی نظر میں آگیا ہے ورنہ تو یہاں عرصے سے یہی سب کچھ پولیس کی سرپرستی میں ہو رہا ہے،،اس کے علاوہ لڑکیوں کی خریدوفروخت اور پھر گھوٹکی کے راستے کراچی آمد ،یہ بھی سب اربا ب اختیار کے علم میں ہے
    پولیس کی یہ کارکردگی ہے کہ جب شاہ راہ فیصل کا برج تعمیر ہو رہا تھا ایک چودہ سال کا معصوم نوجوان اویس اپنی بہن کو کچھ دور پر گھر کا سودا پہنچانے گیا تھا وہ واپس جس راستے سے گزر رہا تھا وہا ں دو بھیڑئے پولیس کی وردی میں کھڑےتھے اس معصوم نوجوان کی شکل میں ان کو اپنا شکار نظر آگیا اور اس کو ڈرا دھمکا کر اسی برج کے نیچے سنسان جگہ لے جاکر دونوں نے اس کے ساتھ اپنے منہ کالے کئے وہ بیچارہ گھر اکر اپنی دوسری بہن سے کہنے لگا میرے ساتھ آج بہت برا ہوا اور پھر اس نے کمرے مین جاکر اپنی کہانی رقم کی اور پنکھے سے جھھول کر خودکشی کر لی
    جس ملک مین قانون کے محافظوں کا کردار یہ ہو گا وہاں کے معاشرے میں کیا نہین ہوگا ،
    جس معاشرے میں منوّر حسن جیسے منافق ہوں گے اس معاشرے میں ہی جرائم کی سرپرستی ہونا کون سی بڑی بات ہے
    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ،اللہ ہم پر کب تک مہربان رہتا ہے ورنہ قومی بربادی کے پوتے سامان تو بہم ہو چکے ہیں

  4. میں تو بلاگ پڑھ کر ھی سوچ میں پڑ گی ھوں
    کہ ھم کیسے تاریک عہد میں زندہ ھیں
    اچھی بہن رافیعہ آپکا دکھہ او رکرب تو اس تحریر ھی سے عیاں ھے
    معاشرے میں اسی لیے سزايئں سخت ھیں ایسے کاموں کی مگر یہاں تو مجرم ھی دنداناتے پھرتے ھیں اور قانون ی سرپرستی بھی انکو حاصل ھے اس بات پر جتنا بھی غم کریں کم ھے
    ھم نے فائد کا مزآر بنایا اور اس روپے پر اسکو تصویر کردیا سال میں ایک آدھ تقریب اس شخص کے نام کی بس

    شکر ھے آج وہ ھم میں نیہں ھیں ورنہ انکا شعیہ ھونا بھی انکا سب سے بڑا جرم بن جاتا

  5. ہم لوگ بھی کیا لوگ ہیں مر کیاں نہیں جاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، حیرت ہوئی نا رافعیہ آپا یہ پڑھکر اور دیکھ کر ، کتنے غلط کام کے لئے کتنی اچھی جگہ کا انتخاب کیا ،سوچا تو یہ تھا کہ اس موضوع پر خاموش رہوں گا ، کیوں کہ یقیں نہیں آ رہا تھا ، کہ نہیں یہ نہیں ہو سکتا ، مگر زرا ماضی میں جھانکا تو ، ایک اور پروگرام یاد آیا ، جس میں قبروستان میں عورتوں کہ جسدِ خاکی قبروں سے نکال کر اُنکی آبرو لوٹی گئی، عصمت دری کی گئی ، کیا یہ سچ تھا ؟ لیکن یقین نہیں آیا https://www.youtube.com/watch?v=JYJP5zaEbaE، لیکن میں پرسوں ایک دم حیرت زدہ رہ گیا ایک واقعیہ دیکھ اور سن کر ، میں یہ سب لکھتے ہوئے خود سے شرمندہ ہو رہا ہوں ،
    مگر اس واقعے کہ بعد دل نے کہا ہاں پاکستان میں بھی یہ ہو سکتا ہے ، یہ لوگ ایسا کر سکتے ہیں، کوئی حیرت کی بات نہیں حیرت کی بات تو میں اب کرنے لگا ہوں، سُنیں مکہ مُکرمہ پر عمرئے کی ادائیگی پر آئی ہوئی ایک فیملی کی داستان ،
    جو عمرہ ادا کرنے آئے ماں باپ اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ اور ایک بیٹی نے ماں باپ کی زندگی عمر بھر کہ لیے اجیر کر دی ، وہ ماں روز جیئے گی اور روز مرے گی ، پاکستان سے آئے ہوئی اس فیملی کی لڑکی نے پہلے سے موجود اپنے آشنا کو بات رکھا تھا کہ وہ عمرئے پر آ رہے ہیں ، اور مکہ پُہنچ کر اُسنے اُسکو فون کیا کہ ہم آ گئے ،
    عمرہ ادا کرنے کے بعد زیارات کا سلسلہ ہوا تو لڑکی نے بہانا کیا کہ ، میری طبعیت ٹیک نہیں ، میں نہیں جاؤ گی ، والدیں اور گُرپ کہ لوگ اسکو ہوٹل میں چھوڑ کر زیارات کہ کیئے چلے گئے ، اور لڑکی نے اپنے دوست ، فون کر کہ لڑکے کو بُلا لیا ،ایک باپ کی عزت و حُرمت مکہ کی حُرمت کہ ساتھ پامال پامال ہونے جا رہی تھی ، اور ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُسی وقت زیارتوں پر گئے اُسکے والد کو ہارٹ اٹیک ہوا، ایمبلینس انکو ہاسپیٹل لے کر گئی ، طبعیت سنبھلی تو ماں کُچھ دیر ہوٹل میں آرام کرنے کی غرض سے آئی ساتھ ہی گروپ کی اور گاؤں کی اور عورتیں تھیں جو دل جوئی کرتی ہوئی ہوٹل کہ کمرے تک آ گئیں ، جب ماں نے کمرئے کا دروازہ کھولا تو ۔۔۔۔۔۔۔ دونو کو برہنہ دیکھ کر بیہوش ہو گئی ، اور لڑکا وہاں بھاگ گیا ، مگر ساری زندگی کہ لیے ایک بدنامی کا داغ چھوڑ گیا
    میں سوچ رہا ہوں کہ یہ حوس زدہ لالچی کُتے کُچھ بھی کر سکتے ہیں کا ، جن کو خُدا کے گھر کی عزت کا خیال نہیں ، اُنکو قائدِ اعظم کیا کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ، جن کہ ضمیر مُردہ ہو گئے ہوں ، اُنکے لیے مکہ بھی ایک عام شہر ہے اور قائدِ اعظم کا مزار بھی ایک کمرہ، یہ میں اور آپ ہی سوچ رہے ہیں ، کہ یہ کیوں لیکن ان بےضمیر لوگوں کی ہمارے بارئے میں یہ ہی روائے ہو گی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ لوگ بھی کیا لوگ ہیں مر کیوں نہیں جاتے
    میں یہ سب لکھتے ہوئے ایک بار پھر خود سے شرمندہ ہو رہا ہوں ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں ظفر بھائی کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،،،، انسان اس حد تک بھی گر سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  6. افسوس۔۔ سچ ہے کہ انسان سب سے زیادہ خطرناک جانور ہے۔

  7. اسلام علیکم
    بہن رافیعہ گیلانی یہ ایسے ناسور ہیں جوقانون نافز کرنے والوں کے سائے ہی میں پروان چڑھتے ہیں .میں نے کچھ عرصے پہلے ایک ایسی ہی اندوھناک بات سُنی تھی مگر مجھے لگا تھا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے .مگر جب میں نے بھی یہ پروگرام دیکھا تو لگا کہ سب کچھ ہو سکتا ہے جب قانون اندھا ہو جب حکومت نابینا ہو اور جب عوام بے شعور اور بے خوف ہو جائیں .بات تھی کہ یتیم خانوں کے بچوں سے بھی ایسی ہی قبیح حرکات سے پیسہ کمایا جاتا ہے ؟؟÷÷÷
    میرا سر شرم سے جھک گیا تھا اور آنکھیں آنسؤں سے بھر گئی تھیں .کہ کیا لوگ اتنے گر گئے ہیں ؟؟؟
    مگر انسان بڑا ظالم ہے اور ظلم کرتے ہوئے بھیڑیا بن جاتا ہے شاید .
    اللہ ہم سب پر رحم اور کرم فرمائے اور ہمارے ملک کو ان طالم لوگوں سے نجات دے آمین

  8. سنو اے اہلِ قلم اہلِ حرف اہلِ حرف اہلِ سخن
    ترس رہا ہے بہاروں کو آج میرا چمن
    فروخت ہوگئے ایسے میں گر یہ اہلِ سخن
    بچے گی عصمتِ مریم نہ آبروئے وطن
    عجیب بختِ چمن ہے ظفر کہ جسکو بھی
    بنایا باغباں اُس نے چمن کو لُوٹ لیا

  9. جس قوم کے رہنما اور دانشور احمقوں کی جنت میں رہتے ہوں اور عوام کو یہی درس دیتے ہوں اُس قوم کا یہی حشر ہوتا ہے کہ ضمیر مرجاتا ہے۔ سب سے زیادہ مسلمان مسلمانوں نےمارے ہیں۔ ہم جب تک اپنی شدت پسندی، قتل و غارتگری اور جہالت کا اعترف نہیں کریں گے اندھیرے ہی میں رہیں گے۔ ساحر نے کتنا خوبصورت طنز کیا ہے

    چین وعرب ہمارا ہندوستاں ہمارا
    رہنے کو گھر نہیں ہے سارا جہاں ہمارا

  10. محترم بھائی صاحبان آپا زائرہ جی بہن شاھین بہن عالم آرا ، بس ھم صرف دکھ کر سکتے ھیں اور دعا کر سکتے ھیں افسوس کے ایسے فعل کو روک نھیں سکتے لیکن اللہ اگر ھماری مدد کرے تو سب بہتر ھو سکتا ھے لیکن اللہ بھی ھماری نافرمانیوں سے ناراض ھے اور وہ بات بھی تو سچ ھے کہ خدا اس قوم کی حالت نھیں بدلتا جو خود اپنی حالت نا بدلنا چاھے تو ھماری بے حس قوم کب بدلنا چاھتی ھے ہر بندہ اپنی ھی مصروفیات میں گم ھے ارد گرد کے حالات کی اس کو پرواہ نھیں ، اور یہی بات ھی جرم اور مجرم کو بڑھانے کا سبب ھے

  11. میں تو سوچ رھی ھوں کہ اور آدمی کتنا گر سکتا ھے
    مجھے بھی پچھلے سال مکہ کا ایک واقعہ یاد ارھا ھے کہ ایک بنگالی نے ایک مردہ خاتون کے ساتھہ بے حرمتی کی تھی
    اور انسان کتنا گر سکتا ھے شیطان بھی کان پکڑ کر بھاگ جاتا ھے ان کارناموں کو سن کر دیکھہ کر

  12. زوار قمر عابدی صاحب

    مجھ سے امریکن ائیر فورس کے اُن لوگوں نے جو پاکستان میں رہ چکے ہیں یہ کہا کہ پاکستانی پیسوں کے لالچ میں اپنی بہن اور بیٹیوں کو لے کر ہمارے پاس آتے تھے۔

  13. ظفر بھائی ،، اس بات میں کوئی شک نہیں جو آپ کہہ رہے ہیں ، مگروہ لوگ ہیں کون ، ؟ بے ضمیر لوگ ، لیجئے کل جمشید دستی صاحب بھی بول پڑے کہ ہمارے MPA اور MNA کیا کر رہے ہیں ، شراب ، اور مُجرے ، اور پارلیمنٹیرین کی عیاشیاں ، اور انکے کرتوت ثبوت کے ساتھ لیے آ گئے ہیں ، جب ہمارئے رہنما ایسے ہیں تو عوام کا اللہ ہی حافظ ہے ، ہم جو بیج رہے ہیں وہ ہی کاٹیں گے

    ظفر بھائی،، المیہ یہ ہے کہ کوئی بھی مُخلص نہیں ہے ، ہر کوئی چاہتا ہے کہ ، پاکستان میں کوئی بے ایمانی نا کرے ، کوئی بدکاری نہ کرے ، کوئی جھوٹ نہ بولے ، کوئی رشوت نہ لے ، کوئی کسی کا مال نہ کھائے ، سوائے اُسکے ،

  14. کیسے کیسے محبِ وطن
    ہجرتوں کی نذر ہوگئے

    ہمارے نبی کی سنّت ہے کہ جب زمین تم پر تنگ ہوجائے تو ہجرت کرو جو ہم سب نے کی۔ میرا وطن امریکہ ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اس پر مرے دل وجان قربان۔

    یہ خاکِ وطن جس پہ کہ چلتا ہوں میں دن رات
    اس خاک کے پردیس میں دیوانے بہت ہیں

  15. بھائی ظفر صاحب سلامت رھیں صحیح تو فرما رھے ھیں لیکن سب ہجرت بھی نھیں کر سکتے کچھ قانون سخت ھیں کچھ اور وجہ سے میں توخود ہجرت کرنے کے لئے بے چین ھوں لیکن کام نھیں ھو رہا ھے میں اپنے بچیوں کے ساتھ پاکستان چھوڑنا چاہتی ھوں جب عزت جان خطرے میں ھو تو فقط وطن کی محبت کے سہارے نھیں رہا جا سکتا

  16. رافعیہ آپا ، بلکل بجا فرمایا آپ نے ، جب عزتو جان خطرے میں ہو تو وطن کی مُحبت کہ سہارے نہیں جیا جا سکتا،، کسقدر بد نصیب لوگ ہیں ہم ،، کُچھ غلطیاں ہماری اور کُچھ حکمرانوں کی ،، انفرادی سوچ نے ، ایک ملت سے ایک فرد بنا کر رکھ دیا ہے ، اور ہم سے میں ہو گئے ہیں ، اور یہ ہی اجہ ہے کہ
    زہر کھا کر مر جاتے ہیں ظالم کا ہاتھ روکنے کی کشمکش میں نہیں مرتے؟
    گلے میں پھندہ ڈال کر مر جاتے ہیں کسی فرعون کا گریبان نہیں پکڑتے؟
    غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو ذبح کر دیتے ہیں عزت کا خون کرنے والے کسی وڈیرے کے ہاتھ نہیں کاٹتے؟
    بھوک کے مارے اپنے بچوں کو ریل آگے یا نہر میں پھینک دیتے ہیں ان کی روٹی چھیننے والے قارون کے ہاتھ نہیں مروڑتے؟
    سو روپے کی خاطر اپنے جیسے غریب کا سر پھاڑ دیتے ہیں تمہارا کھربوں لوٹنے والا مجرم دندناتا پھرتا ہے اس کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتے؟؟
    ہم کیسے بے حس ہیں ۔؟۔۔۔۔۔ سوال یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ کیا ہم بے حس کسی مُردہ معاشرے سے اُٹھکر زندہ قوموں میں جا کر رہ لیں گے ، کسی اور کہ معاشرے کا حصہ بننے کہ لیے تیار ہیں ، مگر اپنے مُلک میں تبدیلی کہ لیے نہیں ۔۔۔۔۔۔، کیوں کہ کوئی رہبر ہی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

  17. رافعیہ آپا ، بلکل بجا فرمایا آپ نے ، جب عزتو جان خطرے میں ہو تو وطن کی مُحبت کہ سہارے نہیں جیا جا سکتا،، کسقدر بد نصیب لوگ ہیں ہم ،، کُچھ غلطیاں ہماری اور کُچھ حکمرانوں کی ،، انفرادی سوچ نے ، ایک ملت سے ایک فرد بنا کر رکھ دیا ہے ، اور ہم سے میں ہو گئے ہیں ، اور یہ ہی اجہ ہے کہ
    زہر کھا کر مر جاتے ہیں ظالم کا ہاتھ روکنے کی کشمکش میں نہیں مرتے؟
    گلے میں پھندہ ڈال کر مر جاتے ہیں کسی فرعون کا گریبان نہیں پکڑتے؟
    غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو ذبح کر دیتے ہیں عزت کا خون کرنے والے کسی وڈیرے کے ہاتھ نہیں کاٹتے؟
    بھوک کے مارے اپنے بچوں کو ریل آگے یا نہر میں پھینک دیتے ہیں ان کی روٹی چھیننے والے قارون کے ہاتھ نہیں مروڑتے؟
    سو روپے کی خاطر اپنے جیسے غریب کا سر پھاڑ دیتے ہیں تمہارا کھربوں لوٹنے والا مجرم دندناتا پھرتا ہے اس کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتے؟؟
    ہم کیسے بے حس ہیں ۔؟۔۔۔۔۔ سوال یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ کیا ہم بے حس کسی مُردہ معاشرے سے اُٹھکر زندہ قوموں میں جا کر رہ لیں گے ، کسی اور کہ معاشرے کا حصہ بننے کہ لیے تیار ہیں ، مگر اپنے مُلک میں تبدیلی کہ لیے نہیں ۔۔۔۔۔۔، کیوں کہ کوئی رہبر ہی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

  18. آپ ہجرت کرسکتی ہیں۔ زوار بھائ بھی کرسکتے ہیں- مظلوموں کو یہ ملک Asylum دیتا ہے۔ ایک اچھا وکیل آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

  19. نیو یارک میں وکیل ساجد جعفری ایک اچھے وکیل ہیں۔

  20. انسان کا تو نہیں لیکن مسلمان کا ضمیر مرچکا ہے۔

    امیر جماعتِ اسلامی سید منور حسن نے فرمایا کہ پاکستان کا فوجی جو طالبان کے ہاتھوں مارا جائے وہ شہید نہیں ہے۔ لیکن جو طالبان مارا جائے وہ شہید ہے۔ پھر موصوف نے فرمایا کہ سیدنا حسین کی شہادت کا مسئلہ اتنا پیچیدہ ہے کہ کون صحیح تھا اور کون غلط اس کا تعین کرنا مشکل ہے۔ یہ بات ایک عام مسلمان نہیں کہ رہا بلکہ یہ بات مسلمانوں کا ایک ایسا پیشوا کہ رہا ہے جسکی جماعت اسلام پر اپنی اجارہ داری سمجھتی ہے اور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اسکی حمایت کرتی ہے۔ اس سے بہتر گادھی جیسے وہ غیر مسلم ہیں جنہوں نے امام حسین کی پیروی کی تلقین کی ہے۔ بنوں جیل میں پہلے طالبان قیدیوں نے اہلِ تشیع قیدیوں کی گردنیں کا ٹیں پھر جیل کی پولس بمعہ آئ جی نے اُن طالبان قیدیوں کو جیل سے بھگا دیا ۔ آج ہماری مذہبی جماعتیں ویسے تو کسی بات پر متفق نہیں اور ایک دوسرے کو کافر کہ رہی ہیں لیکن یہ ساری جماعتیں طالبان سے ہمدردی پر متفق ہیں۔ ولادتِ پاکستان سے قبل سارے برِ صغیر کے مسلمان متحد تھے۔ مختلف فرقوں میں خوشی کے ساتھ رشتے ہوا کرتے تھے ۔ ایک فرقہ کے لڑکے کے والدین دوسرے فرقہ کی لڑکی کیلئے بخوشی Proposal بھیجتے تھے اور خوب آپس میں رشتے ہوتے تھے۔ آج کے مذہبی پیشوا پاکستان کے نام پر سپ سے بڑا دھبہ ہیں۔ شام۔ عراق۔ افغانستان۔ بحرین ہر جگہ مسلمان مسلمانوں کا گلہ کا ٹ رہا ہے۔ قائدِ اعظم کی قبر کے اطراف پولس اور رینجرز کی موجودگی میں حرامکاری ہورہی ہے۔

  21. اللہ غارت کرے ان ظالم لوگوں کو یہ انسانیت اور دین اسلام کے نام پر دھبہ ھیں بھائی جعفری صاحب جیتے رھئے آپ سدا خوش باش رھئیے ، ھم لوگ خون کے آنسو بھی بہائیں تو کچھ نھیں کر سکتے ، یہ ظالم دنیا بہت بری ھے اور بری سے بری ھوتی جارھی ھے ، میری بیٹی کو سکول میں استاد ڈانٹتا ھے اور ہر بات پر ظنزیہ الفاظ بولتا ھے وجہ صرف یہی ھے کہ وہ مولا علی کہہ کر نام لیتی ھے مولا کا جو ظالم لوگوں کو شرک لگتا ھے ، ابھی تو اس کو منع کر رکھا ھے کہ کسی سے بحث نا کیا کرو نا جواب دیا کرو ، لیکن لوگ ھیں کہ جینے نھیں دیتے بلکہ موقع کی تلاش میں رھتے ھیں کہ کب جھگڑا کیا جائے یہی حال سارے پاکستان کا ھے شیعہ کو کافر تو سمجھتے ھی ھیں یہ بھی ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ھیں اچھا ھے شیعہ کو مارا جا رہا ھے تو وہ ھیں ھی اسی قابل ، بے حسی کی تمام حدیں پار کر گیئ ھے یہ قوم

  22. مذہب کے نام پر الگ ملک بنانے کا یہ پھل ہے۔ بنگالیوں نے الگ ہوکر اپنے آپ کو صحیح تابت کردیا ہے۔ جبکہ ہم نے بھارت سے الگ ہوکر ہر زاویہ سے خود کو ذلیل اور غلط ثابت کیا ہے۔ کہاں من موہن سنگھ اور کہاں عمران خان۔

  23. وہی مرغی کی ایک ٹانگ

    طالبان اللہ میاں کی گائے اور سارا قصور ایک جماعت کا۔

  24. امیر جماعتِ اسلامی مولانا سید منور حسن کا ارشاد ہے کہ سیدنا حسین کی شہادت کا مسئلہ اتنا پیچیدہ ہے کہ کون غلط تھا کون صحیح اسکا تعین کرنا مشکل ہے۔

    افسوس ھوتا ھے سید منور حسن کے خیالات پر کہ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کو پیچیدہ منور حسن جیسے لوگوں نے بنایا ھے. ورنہ مولانا مودودی سے سوال کیا گیا تھا کہ جب تمام صحابہ نے یزید کی بیعت کر لی تھی تو امام حسین نے کیوں نہی کی تو مولانا مودودی نے جواب دیا کہ سوال الٹا ھے جب حسین نے بیعت نہی کی تو باقیوں نے کیوں کی. یہ ھوتی ھے علمی جلالت جو کہ مولانا مودودی کو حاصل تھی اور منور حسن اس سے عاری تھے. اگر منور حسن 60 ہجری میں ھوتے تو ضرور یزید لعین کی بیعت کر لیتے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *