جموں یونیورسٹی میں ”اُردوصحافت کی اہمیت “تین روزہ ورکشاپ کاافتتاح

جموںقومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان ،نئی دہلی اورسنٹرفارپروفیشنل سٹڈیزاِن اُردوجموں یونیورسٹی کے اشتراک سے پروفیسرگیان چندسیمی نارہال شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں صوبہ جموں کے صحافیوں کےلئے تین روزہ ورکشاپ بعنوان ”اُردوصحافت کی اہمیت اورصحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کافروغ “ کاافتتاح سابق ڈائریکٹرقومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان نئی دہلی پروفیسرعلی جاویدنے کیا ۔افتتاحی تقریب کی صدارت کے فرائض وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرموہن پال سنگھ ایشرنے انجام دیئے۔ اس موقعہ پربابائے صحافت ریاست جموں وکشمیرویدبھیسن چیئرمین کشمیرٹائمزگروپ آف پبلی کیشنزجموں بحیثیت مہمان ذی وقارشریک ہوئے۔ پروفیسرعلی جاویدنے صوبہ جموں کے موقرروزنامہ اخبارات، پرنٹ میڈیاسے وابستہ سرگرم صحافیوں سے براہ راست تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مگرموجودہ دورمیں اس پیشہ کوکاروبارکے طورپراستعمال کیاجاناایک المیہ ہے ۔انہوں نے صحافی کے سماج میں کردار،ملکی اوربین الاقوامی سطح پرسیاست ودیگرشعبہ جات میں صحافت کے اثرات کی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ صحافت کاپیشہ قربانی اورایمانداری کامحتاج ہے اورموجودہ دورمیں صحافت کی بدلتی ہوئی منفی صورتحال کوتبدیل کرنے کےلئے صحافیوں کواپناکردارنبھانے کی ضرورت ہے۔علی جاویدنے کہاکہ صاف وشفاف اورغیرجانبدارانہ صحافت ملک کومضبوط بنانے میں اہم کردارکرتی ہے اورصاف وشفاف صحافت کادارومدارصحافیوں پرہوتاہے۔ پروفیسرعلی جاویدنے کہاکہ ہندوستان کوانگریزوں سے نجات دلانے میں جوکردارانجام دیاہے وہ ناقابل فراموش ہے اورموجودہ دورمیں بھی صحافت کواگروہی معیاراورپیمانہ عطاکیاجائے توآج بھی صحافت ملکی اوربین الاقوامی سطح پرانقلاب کاذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرمیں اُردوسرکاری زبان کادرجہ رکھنے کے باوجودسرکاری سطح پرنظراندازہے اورقومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان ،نئی دہلی ملک کی دیگرریاستوں کی طرح ریاست جموں وکشمیرکے اُردوصحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں فروغ کےلئے شاندارکام کررہی ہے اورصوبہ جموں میں صحافیوں کےلئے ورکشاپ کاانعقادخوش آئندبات ہیں اوراُنہوں نے اُمیدظاہرکی کہ اُردوصحافی ورکشاپ سے مستفیدہوں گے اوراُردوکی ترویج میں بھی اپناکام انجام دیں گے ۔پروفیسرعلی جاویدنے وائس چانسلرپروفیسرموہن پال سنگھ ایشراورپروفیسرشہاب عنایت ملک کی اُردوکے فروغ کےلئے انجام دی جارہی خدمات کوبھی سراہا۔وائس چانسلرپروفیسرموہن پال سنگھ ایشرنے صدارتی خطبے میں صحافیوں سے سماج کوبہت زیادہ توقعات ہیں اورسماج میں پیداہوئی خرابیوں کودرست کرنے میں جوکردارصحافی اداکرسکتے ہیں وہ سماج کادوسرافردیاکوئی دوسراپیشہ رکھنے والاانجام نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کوصحافت کے بنیادی اصولوں کواپنانے کی ضرورت ہے ۔پروفیسرموہن پال سنگھ ایشرنے ڈائریکٹرقومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان نئی دہلی پروفیسرخواجہ اکرام کاجموں یونیورسٹی کوصحافیوں کےلئے ورکشاپ منعقدکرانے کےلئے تعاون دینے پرشکریہ اداکیااوراُمیدکااظہارکیاکہ قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان نئی دہلی آئندہ بھی جموں یونیورسٹی کوسیمینار،ورکشاپ ودیگرپروگراموں کے انعقادکےلئے بھرپورتعاون کرے گی تاکہ ریاست جموں وکشمیرکی سرکاری زبان اُردوکوریاست میں ترویج مل سکے۔وائس چانسلرنے اُمیدکااظہارکیاکہ تین روزہ ورکشاپ سے صحافی مستفیدہوں گے اورسماج میں اپنے تئیں عائدکردارکونبھائیں گے اورعوام کی توقعات پرکھرااُتریں گے۔بابائے صحافت ریاست جموں وکشمیرویدبھیسن نے ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جموں یونیورسٹی اوراین سی پی یوایل نئی دہلی کوورکشاپ کاانعقادکرنے کےلئے مبارکبادپیش کی ۔انہوں نے کہاکہ صحافت نہ صرف ایک نیک اورقابل عزت پیشہ ہے بلکہ بہترسماج کی تشکیل کاانحصاربھی صحافت پرہے۔ویدبھسین نے اخبارات کی شہ سرخیوں ،ایڈیٹوریل اورکالم نویس کے مختلف پہلوﺅں پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کوچاہیئے کہ وہ غیرجانبدارانہ اورحقائق پرمبنی خبریں ،رپورٹیں اورتجزیات کوتحریرکریں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں صحافت کاپیشہ غیرمعیاری کاشکارہورہاہے جس کومعیارعطاکرنے میں موجودہ صحافی ہی اپناکرداراداکرسکتے ہیں۔ویدبھسین نے کہاکہ اُردوزبان ریاست جموں وکشمیرمیں سرکاری زبان کادرجہ رکھنے کے باوجودسازشوں کاشکارہے جوکہ ایک المیہ ہے۔انہوں نے قومی کونسل برائے فروغ اُردونئی دہلی کی جانب سے اُردوکی ترویج کےلئے ریاست جموں وکشمیرودیگرریاستوں میں انجا م دی جارہی خدمات کوقابل ستائش قراردیا۔قبل ازیں پروفیسرشہاب عنایت ملک نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے صحافیوں کےلئے منعقدکی گئی ورکشاپ کے اغراض ومقاصدکوبیان کیا۔انہوں نے کہاکہ صحافت جمہوریت کاچوتھاستون ہے اوراس ستون کومضبوطی سےصحافیوں نے تھامے رکھاہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں صحافت کی فضاءاتنی خوشگوارنہیں ہے جتنی ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ایک صحافی پربہت ہی اہم ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں ۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ جوصحافی حقیقت بیانی اورغیرجانبداری سے کام لیتاہے وہی اصل میں صحافی کہلانے کامستحق ہوتاہے۔انہوں نے این سی پی یوایل نئی دہلی کے ڈائریکٹرپروفیسرخواجہ اکرام کاورکشاپ منعقدکرانے میں جموں یونیورسٹی کوتعاون دینے کےلئے شکریہ اداکیا۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے وائس چانسلرکواین سی پی یوایل کوجموں یونیورسٹی کودیئے جارہے تعاون کی جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ کشتواڑکیمپس میں ایک روزہ قومی سیمینارکے انعقادکےلئے این سی پی یوایل نے ایک لاکھ روپے کی منظوری دی ہے اورکہاکہ جموں یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں کےلئے ورکشاپ منعقدکرانے کاشرف این سی پی یوایل کے تعاون کی بدولت حاصل ہواہے ۔انہوں نے اُمیدظاہرکی کہ مستقبل قریب میں جموں یونیورسٹی اوراین سی پی یوایل کے درمیان ”میمورنڈم آف انڈرسٹیڈنگ “ (معاہدہ ) بھی طے کیاجائے گاتاکہ جموں یونیورسٹی این سی پی یوایل کے تعاون سے ریاست میں اُردوکی ترویج کےلئے تقریبات کاانعقادکرنے کی اہل بن سکے۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے توقع کی کہ ورکشاپ سے صحافی ملک کے عظیم صحافیوں مثلاً ویدبھسین، ڈاکٹرفرحت رضوی،ڈاکٹرعلی جاوید،پروفیسرخواجہ اکرام ودیگراہم ماہرین صحافت کے لیکچروں سے فیض یاب ہوں گے۔ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں شعبہ اُردوکے ششماہی مجلہ ”تسلسل“ کے منٹونمبرکابھی اجراکیاگیا۔ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں صوبہ جموں کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف اخبارات سے جڑے لگ بھگ پچاس سرگرم صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پرجواہم دیگرشخصیات موجودتھیں اُن میں ڈاکٹرفرحت رضوی بیوروچیف راشٹریہ سہارانئی دہلی، خورشیدکاظمی ،شام طالب، ڈاکٹرچمن لال بھگت، ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس، ڈاکٹرفرحت شمیم، ڈاکٹرمقیم انصاری ،طارق ابرار(صحافی )وغیرہ کے اسمائے گرامی قابل ذکرہیں۔تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹرریاض احمدنے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرسکھ چین سنگھ نے پیش کی۔

4 thoughts on “جموں یونیورسٹی میں ”اُردوصحافت کی اہمیت “تین روزہ ورکشاپ کاافتتاح”

  1. سرخیاں
    صحافت کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کی ذمہ داری صحافیوں پر :پروفیسرعلی جاوید،صحافیوں کوحقیقت بیانی سے کام لینے کی ضرورت :ویدبھسین
    بگڑے نظام کوسدھارسکتے ہیں کلیدی کردارنبھاسکتے ہیں صحافی :پروفیسرموہن پال ایشر،غیرجانبداری اورحقیقت بیانی سے کام لینے والاہی صحافی کہلانے کامستحق:شہاب ملک

  2. اسلام علیکم
    بھائی طارق ابرار بہت اچھی خبر ہے.
    در اصل صحافت میں ایمانداری بہت ضروری ہے کہ حقیقت بیان کی جائے اور منافقت سے کام نہ لیا جائے .ہماری صحافت کو شعبدے بازی سے پاک ہونا ضروری ہے .ہم ہر چیز میں چاشنی ڈالنے لگے ہیں جو کبھی کبھی زہر ہو جاتی ہے .صحافت ایک زمے داری ہے جو سچ اور حق پر مبنی ہونی چاہئے .جب تک صحافت آزاد نہ ہو وہ فائدہ نہیں پہنچاتی کہ جب اس میں بھی مفادات اور ترجیہات شامل ہو جاتی ہیں تو یہ بس لکھنا اور پڑھنا رہ جاتی ہے اثر انداز نہیں ہوتی .
    ہمیں صحافت کو سیاست اور دروغ سے بچانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ اثر کر سکے .صرف تنقید اور تعریف نہیں حق بات کرنا اور سچ کا ساتھ دینا سب سے بڑی صحافت ہے جس سے ہم شاید دوری اختیار کر رہے ہیں.
    صحافت ہی وہ زریعہ ہے جو قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے کہ زرائع ابلاغ کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں انہیں شخصی غلامی سے آزاد ہونا چاہئے .پیسے نے ہر جگہ اپنا رنگ دکھانا شروع کیا ہے .اور افسوس کہ یہ مدبرانہ اور دیانتدارانہ شعبہ بھی بڑی حد تک پیسے کے بوجھ سے دب رہا ہے. جتنا چٹخارے دار لکھو اتنا کما لو .
    لیکن بہت سے بلکہ زیادہ تر صحافی اسے ایک عبادت ہی سمجھتے ہیں کہ حقیقت لکھتے اور حقیقت بتاتے نظر آتے ہیں .جو ایک اچھی بات ہے .ایسی صحافت کو تقویت دینا بھی ضروری ہے .تاکہ سچ لکھنے والے آگے آئیں .اور غیر جانبداری سے اپنے خیالات کا اظہار کریں کسی دباؤ میں آکر نہیں .
    اردو ہماری زبان ہے ہمیں اسکے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنا چاہئے .
    یہ میری سوچ ہے اگر کوئی بات بارخاطر ہو تو در گزر کی درخواست ہے .
    عالم آرا

  3. اُردوصحافت پہ تین روزہ ورکشاپ خوش اسلوبی کیساتھ اختتام پذیر،شرکاءمیں اسنادتقسیم
    صحافت کے ذریعے پسماندگی کاشکارعلاقوں اورغریبوں کی آوازبلندکرناہماری اولین ترجیح:اقبال حسین شاہ
    صحافت ایک مقدس پیشہ،نوجوان صحافی سماجی برائیوں کاخاتمہ کریں:دیپانکرسین گپتا،اُردوصحافت میں نکھارلانے کےلئے میرامشن جاری رہے گا: پروفیسرشہاب عنایت ملک
    طارق ابرارجموں
    جموںقومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان نئی دہلی اورجموں یونیورسٹی کے اشتراک سے شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے پروفیسرگیان چند جین سیمینارہال میں ”اُردوصحافت کی اہمیت اورصحافیوں میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کافروغ “ موضوع کے تحت منعقدہ تین روزہ ورکشاپ پروقارتقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوئی۔اختتامی تقریب کی صدارت کے فرائض پروفیسردیپانکرسین گپتاسربراہ شعبہ معاشیات جموں یونیورسٹی نے انجام دیئے جبکہ روزنامہ اُڑان کے مدیراعلیٰ اقبال حسین شاہ مہمان خصوصی تھے ۔اقبال حسین شاہ نے صحافیوں سے خیالات کاتبادلہ کرتے ہوئے جموں یونیورسٹی کوصحافیوں کےلئے شاندارورکشاپ کاانعقادکرنے کےلئے مبارکبادپیش کی ۔انہوں نے کہاکہ ”میں نے بے سہاروں،دبے کچلے اورغریب عوام کی آوازکوایوان اقتدارتک پہنچانے کے نیک مقصدکے تحت اخبارشروع کیاجس میں روزنامہ اُڑان نے کافی حدتک کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ روزنامہ اُڑان کی کامیابی کاسہراقارئین کے سرجاتاہے جنھوں نے اپنی آوازکوبلندکرنے کےلئے اُڑان کووسیلہ سمجھا۔اقبال حسین شاہ نے کہاکہ روزنامہ اُڑان ہمیشہ دبی کچلی اورغریب، بے سہارااورپسماندہ عوام کے مسائل کواُجاگرکرتی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ اُردوصحافت کے معیارکوبلندکرنے کےلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے اورسرکارسے اپیل کی کہ اُردواخبارات کوبھی دیگرزبانوں کی اخبارات کے برابراشتہارات دیئے جائیں تاکہ اخبارات کوچلانے میں مدیروں کودرپیش دشواریوں کاازالہ ہوسکے۔اقبال حسین شاہ نے کہاکہ صحافت ایک متبرک ،باوقاراوراعلیٰ اصولوں سے مزین پیشہ ہے ۔انہوں سے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ صحافت کے اصولوں اوراخبارکی پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے اپنی قلم کااستعمال کریں تاکہ صحافت کے معیارکوزک پہنچنے کے تمام ترخدشات دورہوسکیں۔صدارتی خطاب میں پروفیسردیپانکرسین گپتانے صحافیوں اورصحافت کے مسائل پرروشنی ڈالی ۔انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ بے باکی سے لکھیں اورسماجی برائیوں اورمسائل کے خاتمے میں کلیدی کردارنبھائیں۔گپتانے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورجمہوریت کے چوتھاستون کی حیثیت رکھتاہے ۔انہوں نے کہاکہ صحافی بے باک ،ذہین اورزیادہ سے زیادہ زبانوں پردسترس رکھنے والاہوناچاہیئے۔دیپانکرسین گپتانے کہاکہ اُردواخبارات کوبھی دیگرزبانوں کے اخبارات کے مقابلے میں اشتہارات دیئے جانے چاہیئں اورسرکارکوچاہیئے کہ اس جانب توجہ مبذول کی جائے تاکہ اُردواخبارات کی پریشانی کاازالہ ہوسکے۔ایوان صدارت میں منتظم ورکشاپ پروفیسرشہاب عنایت ملک اورڈاکٹرمحمدریاض احمدموجودتھے۔ورکشاپ میں صوبہ جموں کے لگ بھگ پچاس صحافیوں نے شرکت کی ۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے مختلف اخبارات سے جڑے صحافیوں نے خیالات کااظہارکرتے ہوئے ورکشاپ کوکامیاب قراردیااورمنتظمین کے کردارکوسراہااورکہاکہ اس طرح کی ورکشاپ اورسیمیناروں کاانعقادآئندہ بھی کیاجاناچاہیئے ۔شرکاءنے کہاکہ ورکشاپ سے صحافت کے اصولوں ،ضابطوں اوراہمیت سے آشنائی کاموقعہ ہمیں میسراہوااورپیشہ ¿ صحافت کوسمجھنے میں مددملی۔صحافیوں نے کہاکہ ہم صحافت کے اصولوں کواپناکربہترسماج کی تشکیل میں کلیدی کردارنبھانے کی کوششیں کی جائیں گی اورصحافت کے معیارکوبلندکرنے کےلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کریں گے۔امراُجالاکے معاون ایڈیٹرکرشن کمارنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک کے نامورصحافیوں کے لیکچروں سے صوبہ جموں کے صحافیوں نے بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہاکہ ایک صحافی کوبہترسماج کی تشکیل کی خاطراپنے قلم کااستعمال کرناچاہیئے اورسماج میںپھیلی برائیوں کے خاتمہ میں کلیدی کرداراداکرناچاہیئے۔ سینئرصحافی وشاعر بیتاب جے پوری نے خطاب کرتے ہوئے صحافت اورصحافیوں سے جڑے مسائل کواُجاگرکیا۔روزنامہ اُڑان سے وابستہ ریاست کے سینئرفوٹوجرنلسٹ افضل شاہ اوررمن رینہ نے تصویری صحافت سے متعلق خیالات کااظہارکیا۔ شام طالب صدرادبی کنج جموں نے بھی خیالات کااظہارکرتے ہوئے جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرموہن پال سنگھ ایشراورپروفیسرشہاب عنایت ملک کوصحافیوں کےلئے شاندارورکشاپ منعقدکرنے کےلئے مبارکبادپیش کی ۔معروف ادیب خورشیدکاظمی نے بھی خیالات کااظہارکیااورمنتظمین کی کاوشوں کوسراہااورورکشاپ کاکامیاب قراردیا۔اختتامی تقریب میںورکشاپ کے شریک ہوئے صحافیوں میں اسنادبھی تقسیم کیے گئے۔قبل ازیں ورکشاپ کے آخری روزسینئرصحافی وراشٹریہ سہارانئی دہلی کی بیوروچیف فرحت رضوی نے صحافیوں کوالیکٹرانک میڈیاسے متعلق جانکاری دی۔ ایک تکنیکی سیشن بھی منعقدہواجس میں شرکاءنے خبروں کی سرخیاں تیارکیں ۔سنی بٹ ،طارق ابرار،سنجیوکمار ،زاہدبشیر، مظفراحمد،اشتیاق دیو،اشتیاق ملک کے علاوہ مختلف اخبارات سے وابستہ صحافیوں نے خبریں تیارکیں ۔منتظم ورکشاپ پروفیسرشہاب عنایت ملک نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے صحافیوں کاورکشاپ کوکامیاب بنانے کےلئے شکریہ اداکیااورجانکاری دی کہ گرمیوں میں کشتواڑکیمپس جموں یونیورسٹی میں دس روزہ ورکشاپ کااہتمام کیاجائے گااوراُمیدکااظہارکیاکہ صوبہ جموں کے دوردرازعلاقوں سے وابستہ صحافی ورکشاپ سے مستفیدہوں گے۔ انہوں نے وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرموہن پال سنگھ ایشراورڈائریکٹرقومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان، نئی دہلی پروفیسرخواجہ اکرام کاورکشاپ کوکامیاب بنانے کے لئے تعاون دینے پرخصوصی طورسےشکریہ اداکیا۔اس موقعہ پرنائب مدیرروزنامہ اُڑان تنویراحمدخطیب ،صدرشعبہ اُردوپروفیسرسکھ چین سنگھ، ڈاکٹرریاض احمد،ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس، ڈاکٹرونے چوہان،ڈاکٹراشوک ودیگران بھی موجودتھے۔

  4. اُردوصحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھارلانے کے جتن جاری
    صحافت کوکارپوریٹ سیکٹرکی اجارہ داری سے نجات دلائیں صحافی:پروفیسرعلی جاوید٭صحافی خبروں کوسنسنی خیزبنانے سے گریزکریں:فرحت رضوی
    طارق ابرارجموں
    جموںجموں یونیورسٹی میں صوبہ جموں کے صحافیوں کےلئے ”اُردوصحافت کی اہمیت اورصحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں فروغ “ کے عنوان سے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کے دوسرے روزاُردوصحافت کے اصولوں سے آشنائی رکھنے والے دوسینئرصحافیوں پروفیسرعلی جاویداورفرحت رضوی نے موضوع سے متعلق لیکچردیئے۔ایوان صدارت میں پروفیسرعلی جاوید،پروفیسرشہاب عنایت ملک ،ڈاکٹرکلیم اللہ اورڈاکٹرریاض احمد موجودتھے۔ صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پروفیسرعلی جاویدنے کہاکہ صحافت ایک نیک پیشہ ہے لیکن موجودہ دورمیں صحافت کامعیارگرتاجارہاہے جوکہ ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگرکارپوریٹ سیکٹروں کی طرح صحافت بھی کارپورٹ سیکٹرکے دباﺅکی وجہ سے توہم پرستی کاپیشہ بنتاجارہاہے۔پروفیسرعلی جاویدنے کہاکہ صحافیوں کوکارپوریٹ سیکٹرسے صحافت کوآزادکرانے کےلئے صف آراہوناچاہیئے۔صحافت کی سمت ورفتارپرگفتگوکرتے ہوئے صحافیوں کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعلی جاویدنے عصرحاضرمیں صحافیوں کی ذمہ داریوں اورکارپورٹ گھرانوں کی اجارہ داری کے خاتمے پرزوردیا۔انھوں نے کہاکہ زندگی کے ہرشعبے میں کمٹمنٹ اورذمہ داری کافقدان نظرآتاہے۔اخباروں اورٹی وی چینلوں پرجس طرح سے توہم پرستی کی ترویج ہورہی ہے اس سے عوام کاذہن عصری مسائل سے ہٹانے کی دانستہ کوشش ہے۔بڑے سرمایہ دارگھرانے اپنے تجارتی مفادکوسامنے رکھتے ہوئے اخباراورمیڈیاکاغیرذمہ دارانہ استحصال کررہے ہیں۔اس کے خلاف ایماندارصحافیوں کوصف آراہونے کی ضروری ہے اوراپنے ضمیرکواپنے ذاتی مفادسے اوپررکھ کراپنی اخلاقی ذمہ داری کافریضہ انجام دیناچاہیئے۔سینئرصحافی فرحت رضوی نے صحافیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہندی اوراُردواخبارات کاتقابلی پہلوپیش کیااورکہاکہ زبان کی سطح پراُردوکے معیارکوبلندکرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہندی میں جوپروفیشنلزم ہے اُردومیں اس کی کمی کااحساس ہوتاہے ۔فرحت رضوی نے ایک پالیسی کے تحت صحافتی اصطلاحات وضع کرنے کی ضرور ت پرزوردیااورکہاکہ اُردوصحافیوں کوصاف ستھری اورعام فہم زبان کے ساتھ سنسنی خیزرپورٹنگ سے گریزکرناچاہیئے تاکہ ایک بہترسماج کی تشکیل میں صحافت کاوقارقائم ہوسکے۔اس موقعہ پراین سی پی یوایل نئی دہلی سے وابستہ ڈاکٹرکلیم اللہ نے بھی شرکت کی اورشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ورکشاپ کی اہمیت پرروشنی ڈالی اورجموں یونیورسٹی کوشاندارورکشاپ منعقدکرنے پرمبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ این سی پی یوایل کی جانب سے جموں یونیورسٹی کومزیدپروگرام منعقدکرنے کےلئے تعاون کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا۔قبل ازیں استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے ورکشاپ کے منتظم پروفیسرشہاب عنایت ملک نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصدپرروشنی ڈالتے ہوئے امیدظاہرکی کہ یہ ورکشاپ جموں وکشمیرکے صحافیوں کے لیے ایک سنگ ِ میل کاکرداراداکرے گی اورمستقبل میں اس علاقے میں صحافت کے اعلیٰ معیارقائم کرنے میں مددگارثابت ہوگی۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان ،نئی دہلی کے ڈائریکٹرپروفیسرخواجہ اکرام کاورکشاپ کے انعقادکےلئے جموں یونیورسٹی کوتعاون دینے پرشکریہ اداکیااوراُمیدکااظہارکیاکہ مستقبل میں ریاست کے اُردوصحافیوں کےلئے دس روزکی ورکشاپ کے انعقادکی منظوری قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان نئی دہلی جموں یونیورسٹی کودیکرشکریہ کاموقعہ بخشے گی۔ورکشاپ میں صوبہ جموں کے مختلف اخبارات سے وابستہ لگ بھگ چالیس صحافی شرکت کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *