کرائے کی قاتل۔ طوائف یا دلّال

پاکستان کی تاریخ یہ ہے کہ ہم امریکہ اور دوسری قوموں سے پیسے لے کر یا تو انکی دلّالی کرتے رہے ہیں یا اُنکی ایماں پر قتل و غارتگری کرتے رہے ہیں۔ بریگیڈیر ضیالحق نے اُ ردن میں 34 ہزار فلسطینیوں کو قتل کیا ۔ پھر روس کے خلا ف جہاد کیا۔ آج ہم سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ لے کر شام کی خانہ جنگی میں گھس نے کو تیار ہوگئے ہیں اور امیرِ بحرین سے پیسہ لیکر بحرین کی نوّے فیصد آبادی کو کُچلنے کو تیار ہوگئے ہیں۔ ہماری تایخ 1952 سے آج تک طوائف ۔دلّال اور کرائے کے قاتلوں سے بھری ہوئ ہے۔ فوج ۔ سیاستداں اور نوکر شاہی سب اس ضمن میں نہلے پر دہلے کا کردار ادا کر تے رہے ہیں۔ ہماری قوم ایک طرف تو مسلمان ہونے پرفخر کرتی ہے اور دوسری طرف طوائف۔ دلّال اور کرائے کے قاتلوں کا کردار ادا کررہی ہے۔ یہ فخر کا مقام ہے یا ڈوب مرنے کا؟

14 thoughts on “کرائے کی قاتل۔ طوائف یا دلّال”

  1. السلام وعلیکم۔
    میرے خیال میں تمام پاکستانی قوم ایسی نہیں۔مجھے پاکستانی ہونے پر بھی فخر ہے اور مسلمان ہونے پر اُس سے بھی زیادہ فخر ہے۔مسلمان ہونے کے ناطے اخلاق کا دامن ہر گز نہیں چھوڑنا چاہیے۔۔ اس طرح کی الزام تراشی سے پہلے کاش کے عالمی اخبار کا اصول قانون ہی پڑھ لیا ہوتا۔عالمی اخبار۔ کی سرخی شروع ہی سورۃ صف؛آیت دو سے ہوتی ہے۔ ویسے بھی آپ کی معلومات کافی کمزور ہے۔ منیرہ

  2. السلام علیکم
    جناب ظفر جعفری صاحب ! میری قوم کے بارے میں آپ کے الفاظ انتہائی نامناسب ہیں ، آپ نے تمام الظامات بحیثیت قوم میری قوم پر لگائے ہیں ، اور پھر نہایت ہی نا شائستہ الفاظ جنہیں عام طور پر شرفاء استعمال نہیں کرتے استعمال کئے ہیں ، خدا را ! اختلاف رائے اور اظہار رائے کے لیے کچھ مناسب الفاظ استعمال کر لیا کریں ، یہی بات آپ شائستہ پیرائے میں بھی کہہ سکتے تھے ، اگر ایسا ہوتا ہے کہ جس خدشے کا آپ نے اظہار کیا ہے تو یقینا یہ ایک قابل مذمت بات ہو گی ، مگر حکومتیں دوسری حکومتوں سے معاہدے کرتی رہتی ہیں ۔

  3. السلام علیکم

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے کسی نے افواج نہیں مانگیں اور نہ ہی کسی کو دے رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے میانوالی میں ایم ایم عالم کے نام سے منسوب ایئر بیس کا افتتاح کیا ۔
    وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ بحرین کا دورہ پاکستان کے مفاد میں ہے،سعودی کراؤن پرنس اور کویت کے وزیر اعظم بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں ۔ پاکستان میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ( بشکریہ ۔ عالمی آخبار )

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بحرین کے شاہ کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک بحرین تعلقات مثالی ہیں جو سماجی، اقتصادی، دفاعی اور عوامی سطح پر مشتمل ہیں، پاکستان ایک آزاد اور مسلم دنیا کا اہم ملک ہے اور اس کا مسلم ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے شاہ کا دورہ پاکستان کامیاب رہا، دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے جن سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ( بشکریہ ۔ روزنامہ ایکسپریس پاکستان )

  4. الحمد للہ جعفری صاحب سب ایسے نہیں۔ لیکن یہ طے ہے کہ اس “قوم” پر حکمرانی کرنے والے یقیناً دلال ہیں۔ یہ ڈالر، ریال، پونڈ، یورو اور تیل انہی کی جیب میں جاتے ہیں۔ جس “قوم” کی بات آپ کررہے ہیں، وہ پینے کے پانئ کو ترس رہی ہے۔

  5. نہ پوری قوم بری ہوتی ہے نہ اچھی۔ یہاں مطلب اُس مراد یافتہ طبقہ سے جس کے چنگل میں پاکستان رہا ہے۔ رہا کرپشن تو ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان کے 97 فیصد لوگ رشوت خور لیتے ہیں جن میں صدر سے چپراسی تک سب شامل ہیں۔ بڑے فخر کی بات ہے؟

  6. اظہار اوراختلاف کا طریقہ نہایت نامناسب اختیار کیا گیا ہے ۔۔۔حکمرانوں سے شکایت ہم سب کو ہے مگر کم از کم قلم کی زبان ناشائستہ اور لفظ غلیظ استمال نہیں ہونے چاہیں ۔ایک اچھے قلمکار کو یہ بات زیب نہیں دہتی۔۔۔۔۔شکوہ ،شکایت کریں،غصہ ضرور نکالیں مگر انداز کچھ اچھا اپنا کر۔۔۔
    معذرت کے ساتھ

  7. یہ درست ہے کہ پوری قوم ایسی نہیں ہے، اور کہیں بھی پوری قوم ایک جیسی نہیں ہوتی۔ لیکن ہماری پہچان ہمارے راہنما اور سیاسی اکابرین ہوتے ہیں۔ پاکستان نے ایٹمی راز ایران و شمالی کوریا کو بیچے اور قربانی کا بکرا بنایا ڈاکٹر قدیر خان کو۔ پورے ملک سے ہے مجال کہ کوئی اٹھا ہو کہ اس وقت کےحکمرانوں کا اس حوالے سے محاسبہ ہوا ہو۔ ہم نے امریکا و اقوام متحدہ سے معافی مانگی، لیکن یہ معافی اقرار جرم تھا، جس میں حکومت وقت شامل تھی۔ اس واقعے نے ایک نظیر چھوڑی کہ ہم کچھ بھی بیچ سکتے ہیں، اگر معاملہ اپنی جان بچانے کا ہو۔
    میاں صاحب درست فرما رہے ہیں کہ پاکستان سعودیہ کو فوج نہیں بیچ رہا۔ یہ ڈالر تو صرف صدقہء ہے میاں صاحب کے سر کا، جو انکے سعودی بزرگوں نے اتارا ہے۔ حقیقت یہ ہے پاکستان اب بحرین اور سعودیہ کو او پی ایف کے جھنڈے تلے مزدور/سیکورٹی گارڈ بھیجے گا جو النصرۃ جیسے جنگجو گروہوں کی جگہ لیکر کنٹرولڈ آپریشن کریں گے، کیونکہ سعودیہ نہیں چاہتا کہ یہ مجاہدین نامی باغی کل کو خود آل سعود کے گلے بھی پڑ جائیں۔ اسی لئے سعودیہ میں کسی بھی شخص کے من مانی کر کے شام جانے پر تو پابندی ہے لیکن شامی جہاد سیل اب بھی ریاض محل میں موجود ہے۔
    پاکستانی فوج ضرور جائے گی عرب ممالک میں جب خانہ کعبہ میں گولیاں چلانے کی ضرورت پڑی۔ ہمارا ماضی اس پر گواہ ہے۔ معاہدہ ہے ہی صرف شاہی خاندانوں کی تفظ کا اور جواباً ہمیں مزید تقریباً دو سے تین ارب ڈالر ملنے کی توقع ابھی باقی ہے۔ ریاض نے طالبان کے خاتمے پر مہر لگا دی ہے اور جو رقم کبھی وزیرستان جایا کرتی تھی، اب اسلام آباد جاتی ہے۔ اسی لئے طالبان بھی گھٹنے ٹیک کر آئین پاکستان کے تحت مذاکرات پر قائل ہو گئے ہیں۔
    ہم کیا بیچ سکتے ہیں کیا نہیں، اس سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی کھٹائی اس پر ایک منہ چِڑاتی دلیل ہے۔
    تاہم میں محترم ظفر صاحب سے التجا کروں گا کہ ننگا سچ زیادہ کڑوا ہوتا ہے اس لئے اسے میٹھی گولی میں دیتے تو شاید سب کو اچھا لگتا ۔۔۔۔لیکن ضمیر جھنجوڑنے کے لئے کبھی کبھی سخت زبان بھی استعمال کرنا پڑتی ہے۔ بہر حال ہماری قوم دلال یا طوائف نہیں ہے، ہم تو صرف بروکرز ہیں اور دوستوں کی دلجوئی کے لئے محفلیں سجا لیتے ہیں۔ اس میں برا ہی کیا ہے۔
    وَلَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنَاهُ بِهَا وَلَـكِنَّهُ أَخْلَدَ إِلَى الأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوَاهُ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث ذَّلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ
    الاعراف۔ 176

  8. http://www.thenational.ae/world/middle-east/saudi-arabia-and-pakistan-forge-stronger-strategic-alliance

    ایک جھوٹ اور۔۔۔۔اور شاید سچ

    “A report based on information from NATO says Saudi Arabia has been paying Pakistan to build nuclear weapons and is now ready to take delivery.
    Ynet News said that Saudi Arabia has been investing large amounts of money in Pakistan’s nuclear weapons development program for some time. And a reporter in Newsnight said that he recently was told by a leading NATO figure who claimed to have seen intelligence reports that the kingdom was now waiting on delivery.
    Ynet News said Saudi officials may have the ability to deploy nuclear weapons faster than Iran could.
    Apparently, Saudi Arabia has kept the United States informed of its intent to purchase Pakistani weapons since at least 2009, Ynet News said. That’s when King Abdullah told Dennis Ross, a U.S. special envoy, that if Iran developed the weapons, “we will get nuclear weapons,” too, Ynet News reported.
    And as Newsnight reported, Israeli officials have been in the loop as well.
    Israeli Military Intelligence Directorate head Amos Yadlin said at a previous conference, reported by Newsnight, that if Iran obtained the weapons capability, “the Saudis will not wait one month. They already paid for the bomb, they will go to Pakistan and bring what they need to bring.”
    Meanwhile, Newsnight reported that President Obama’s former adviser Gary Samore as saying, “I do think that the Saudis believe that they have some understanding with Pakistan that, in extremis, they would have claim to acquire nuclear weapons from Pakistan.”

    http://www.washingtontimes.com/news/2013/nov/7/pakistan-built-nuclear-weapons-saudi-arabia-report/

    http://thediplomat.com/2013/08/no-pakistan-wont-sell-saudi-arabia-nukes/

    http://www.wnd.com/2011/04/284429/

    http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=specialreport&article=43373
    http://www.independent.co.uk/voices/comment/alqaida-the-second-act-is-saudi-arabia-regretting-its-support-for-terrorism-9198213.html

  9. محترم ہم نشینوں اسّلام علیکم ،

    میرے ناقص علم کے مطابق سعودی حاکموں کی آمد کے بعد ہی پاکستا نی دوسرے ظالم امیرالمومنین اور شیعو ں کی قاتل تنظیموں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے سر پرست اعلٰی نواز شریف اور سعودی حاکمان کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے کہ لکھا پڑھی اور بغیر شور و غوغا کے پاکستان سے ان کے حامئ و مددگار بھیجے جائیں گے اور اس معاہدے کے فوراً بعد ہی ایک مصدقہ اطّلاع کے مطابق پہلی چار ہزار کی کھیپ سی ایک سو تیس کی پروازوں سے روانہ کی جاچکی ہے اب وہ زندہ آتے ہیں یا مردہ آتے ہیں یہ اللہ ہی بہتر جانے ،
    یہ جہادی در اصل وہاں کے شیعہ مسلمانوں کی ہلاکت کے لئے بھیجے گئے ہیں اب یہ تو اللہ کو معلوم کہ وہ کس کو زندہ رکھّے گا اور کن کو جہنّم کے آخری درجے میں ڈھکیلے گا ،
    لیکن یہ طے شدہ بات ہے کہ ضیالحق جیسے رسوا کن حاکم کے بعد اگر تاریخ پاکستان میں شیعوں کے قاتل حاکموں کو یاد کرے گی تو ضیالحق کے ساتھ اس کے دست راست نواز شریف کا اور اس کے جہنّمی ہم رکابوں کا نام بھی ضرورآئے گا ،

  10. اب کچھ اپنی پاک فوج کے بارے میں ،
    میرا یہ سلام میرے وطن کی جری بہادر،اور غیّور افواج کے نام،

    میرے وطن کے سپاہی حکومت کے تابع ہیں وہ از خود کہیں نہیں جاتے بلکہ بھیجے جاتے ہیں تب حاکم کی اطاعت میں جاتے ہیں ،ہان یہ ضرور ہے کہ اب افواج میں بھی کچھ گروہ جان نشین یذید نواز شریف کے معتقد ہو چکے ہیں چنانچہ وہ رائے ونڈ کی سپاہ یذید ،لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ میں شامل ہو کرکہیں بھی شیعہ کلمہ گو مسلمانوں کی ہلاکت لئے خوشی خوشی جا سکتے ہیں،

  11. بھیّا ظفر جعفری ،

    میں آ پ کا بہت احترام کرتی ہوں لیکن ،معذرت کے ہمراہ میں لکھنے پر مجبور ہوں کہ آ پ کی ناشائشتہ تحریر نے مجھے دلی رنج پہنچایا ہے ،آ پ نے نوکر شاہی کے چند ہزار مفاد پرستوں میں ،چند ہزار سیاستدانوں میں( اور چند ہزار فوج کے ان سپاہیوں میں جو دوسرے ملکوں میں بھیجے یا اپنی خوشی سے گئے )تمام قوم کو ایک ہی تھیلی کے چٹّے بٹّے بنا دیا ،
    ایسا نہیں ہے اختلاف رائے آپ کا حق ہے لیکن قلیل کو کثیر کے ساتھ شامل کرکے لکھنا قلمی ظلم ہے ،

  12. نواز شریف منافقت سے کام لے رہے ہیں جو اُنکا جزوِ ایمان ہے۔ جو کچھ وہ اپنی دانست میں پسِ پردہ کررہے ہیں وہ روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔

  13. زائرہ بہن

    “۔۔۔۔لیکن ضمیر جھنجوڑنے کے لئے کبھی کبھی سخت زبان بھی استعمال کرنا پڑتی ہے”

    اگر آپ مصباح صاحب کا تبصرہ پڑھ لے تیں تو آپکا رنج و علم ختم ہوجاتا۔ پاکستان میں شیعہ سنی ہمیشہ پیار اور محبت کے ساتھ رہے ہیں۔ آپس میں شادیاں بھی ہوتی ہیں۔ ایک دوسرے کا دفع بھی کرتے ہیں۔ لیکن مٹھی بھر انتہا پسند ہیں جنہوں نے وطن کو خون آلود بنا دیا ہے۔ آج جمہوریت کے دور میں بادشاہتیں آخری سانس لے رہی ہیں۔ ان کی دلچسپی اپنی بادشاہت کو بچانے میں ہے۔ دنیا کا ہر باضمیر مسلمان مکہ اور مدینہ کی حرمت کیلئے اپنی جان دے سکتا ہے لیکن ریاض، دہران یا دمام کیلئے نہیں۔ عراق، کویت اور بحرین سعودی آئل فیلڈز کے قرب میں ہیں اور وہاں کی آبادی عرب بادشاہوں اور شیخوں کے خلاف ہے۔ آج نہیں کو کل اور کل نہیں تو پرسوں بادشاہتوں اور شیخوں کو ختم ہوجانا ہے۔ اسلئے یہ لوگ ہاتھ پیر مار رہے ہیں۔ لیکن بکری کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ پاکستان نے افغانستان کے پھٹے میں پاؤں ڈال کر جس بھنور میں خود کو پھنسالیا وہ اُس سے باہر نکلنے کیلئے ہاتھ پیر مار رہا ہے۔ اب کسی اور کے پھٹے میں پاؤں ڈالنا ایک بڑی غلطی ہوگی۔

    سنو! اے اہلِ قلم، اہلِ حرف، اہلِ سخن
    عوام کی ہے امانت تمہارا سارا فن
    خدا کے واسطے امید میں وظیفوں کی
    نہ مدح اُنکی کرو جو ہیں قاتلانِ وطن
    جنہوں نے لوٹ لیا مل کے میرا ساراچمن
    ترس رہا ہے بہاروں کو آج بھی گُلشن
    فروخت ہوگئے ایسے میں گر یہ اہلِ سخن
    بچے گی عصمتِ مریم نہ آبروئے وطن
    عجیب بختِ چمن ہے ظفر کہ جس کو بھی
    بنایا باغباں اُس نے چمن کو لُوٹ لیا

  14. محترم بہنیں اور بھائی صاحبان بہت دکھ ھوتا ھے ہر اس بات کا جس سے ملک کی ساکھ امن اور سلامتی کو دھچکا لگنے کا اندیشہ ھوتا ھے یہ بات بھی درست ھے ھمارے خود غرض سیاست دان ملک کے بارے میں کم ھی سوچتے ھیں اور اپنے مفاد کے لئے زیادہ سوچتے ھیں اور کام بھی اپنے مفاد کے لئے کرتے ھیں لیکن ، ایسے آزمائے ھوئے دیکھے بھالے لوگوں کو ھم خود ھی منتخب کرتے ھیں ، جب کہ حدیث کی روح سے مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نھیں ڈنگا جاتا ، یوں حکومتوں کے ساتھ قوم بھی برابر کی حصہ دار ھے ہر اچھے برے عمل میں ، معذرت ھمیں ہر حال میں صبر اور شائستگی کا دامن نھیں چھوڑنا چاھئے ، سلامتی ھو آپ سب پر آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *