یہ ایک کڑوی حقیقت ھے کہ ھماری قوم سوئی ھوئی ھے اسی لےلئے لوگوں کی اکثریت کوملکی حالات و واقعات سے دلچسپی نھیں ھے ، 1947 سے پہلے ایک قوم کو ملک کی تلاش ھو گی کہ انھوں نے ہر قربانی دی عزت مال اپنے ابائی جائداد ورثہ سب چھوڑ دیا اس ملک کو پانے کے لیئے – لیکن آج اسی ملک کو ایک قوم کی تلاش ھے کیونکہ یہ قوم وہ نھیں رھی جس کو محنت قربانیوں سے حاصل کئے گئے وطن کے زرے زرے کی دیانت داری سے دلجمعی سے اور محبت سے حفاظت کی ضرورت ھے جس کے تحت اس ملک کا وجود ھوا تھا آج ھم لوگ اس شوق ولولہ سے محروم ھیں جس کے تحت ملک اور قومیں ، معاشرے ترقی کرتے ھیں ھمارا معاشرہ نا سمجھ بچے کی ماند ھو چکا ھے ھم اپنی مذھبی سماجی معاشرتی اقدار کو کھو رھے ھیں پاکستانی عوام صرف افراد کا ھجوم بن کر رہ گئی ھے اور اس شعور سے عاری کہ ھمیں کیا کرنا ھے اپنے اپنے مقاصد میں مگن سب مختلف سمتوں میں بھٹکتے جا رھے ھیں ھمیں اپنے آیئنی حقوق کی خبر نھیں اپنی زمہ داریوں کی خبر نھیں اپنے کام کو زمہ داری اور دیانت کے ساتھ انجام دینے کی فکر نھیں یہ کسی ایک طبقہ میں نھیں ھے اوپر سے لے کر نچلے طبقے تک یہی حال ھے اسی وجہ سے بے شمار مسائل پیدا ھو رھے ھیں رشوت ، اقربا پروری ، جہالت ، دہشت گردی مذہب سے دوری فرقہ واریت ، گروپ بندی ، نسل پرستی ، بنیادی سہولیات کا فقدان سب ھماری قوم کی بیداری سے وابستہ مسائل ھیں ھم میں سے اکثریت کو معلوم نھیں ھے کہ سیاست میں آئے چند لوگ ھمارے لیڈر بن کر ملک اور ملک کے وسائل کے ساتھ کیسا گھناونا کھیل کھیل رھے ھیں ، ھماری قوم کا حال اس مسافر کی طرح ھے جو سفر تو کرنا چاھتی ھے لیکن اسے صحیح سمت کا پتا نھیں ھے کہ کس طرف یا کس طرح منزل پر پہنچا جائے ، اور یہ سب جب تک ھوتے ھی رہنا ھے جب تک ھم عوام بیدار نا ھوں اپنے انفرادی مسائل میں ھی نا الجھے رھیں – بلکہ خود کو زمہ دار پاکستانی ھونے کے لئے عمل میں اتریں اپنے آئینی قانونی انسانی حق کو پہنچانیں اور اپنے دنیاوی آقاؤں سے جواب طلب کرنے کی جرت پیدا کریں تاکہ وہ پھر ایسے اقدام ھی کریں جن سے ان کو قوم کی عدالت میں مجرم نا بننا پڑے خدا کرے ایسا ھو ھماری قوم بیدار ھو اپنے لئے اپنے ملک کے لئے اپنے کل کے لئے ، یہ بیداری ضروری ھے ورنہ ھم اپنے کی ملک میں قیدیون کی سی زندگی گرانے پر مجبور رھیں گے اور چند لوگوں کا حکمران ٹولہ ھم پر حکومت کر کے مزے ؒلوٹتا رھے گا ھمارے قیمتی وسائل سے صرف اپنی ھی نسلیں سنوارتا رھے گا اور ھم اسی طرح روٹی روزی کو ترستے بھوک ، افلاس ، جہالت ، دہشت گردی ، بے راروی ، آپس کے جھگڑوں میں الجھے رھیں گے
ھم کب بیدار ھونگے ؟
Published by
سیدہ رافیعہ گیلانی
my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,.... View all posts by سیدہ رافیعہ گیلانی

دنیا میں لفظِ پاکستان ایک حقارت آمیز لفظ بن چکا ہے۔ یہاں جب پاکستانیوں کی کوئ محفل ہوتی ہے تو ہر ایک اپنے آپ کو سب سے بڑا پاکستانی جتاتا ہے۔ لیکن گھر سے باہر یہی لوگ خود کو ہندوستانی کہہ کر اپنی تذلیل سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے لوگ اپنا سینہ تان کرچلتے ہیں۔ ہم لوگ قبائل سوچ کے حامل ہیں۔ بس ہمارے قبیلے کا سردار زندہ باد ۔ دوسرا قبیلہ واجب اقتل ہے۔
اسلام علیکم
بہت اچھی بہن رافیعہ یہ حق ہے کہ ہم قعرِمزلت میں گرتے جارہے ہیں .کیونکہ ہم مردہ سیاست کر رہے ہیں نہ برسیوں سے نکلتے ہیں نہ سلگرہوں سے .اور جنکی برسیاں مناتے ہیں اُن عظیم لیڈروں کی کوئی ایک بات بھی نہیں اپناتے .میں نے کبھی کسی ملک میں اس طرح بے جا اخراجات کرتے نہیں دیکھا جیسا کہ ہمارے ملک کا وطیرہ بنا دیا گیا ہے .اپنے محسنوں کو اپنے لیڈروں کو ضرور یاد رکھنا چاہئے انکے اچھے اعمال اپنا کر .
ہم ہمیشہ ضیاں کا مرتکب ہوتے ہیں کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں ایمانداری اور احساسِ زمے داری رکھنے والے لوگ میرٹ پر اآئیں .جب تک ہم اپنے روئیے ٹھیک نہیں کرینگے ہم ترقی کے خواب ہی دیکھتے رہینگے .
ہم ایک ریٹائرڈ فوجی کو تو عدالت کے کٹہرے میں لے اآتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے .لیکن عدلیہ کے ان بڑوں کا کوئی احتساب نہیں کرتا جو اجازت دیتے ہیں کہ جو چاہے کرو جن پر اتنے الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی .
جب تک طاقتور مظبوط رہیگے یہ ہی حال رہیگا .
ہمارے یہاں موروثی سیاست داں ہی کامیاب ہے جس کے پیچھے وراثت نہیں وہ روند دیا جاتا ہے چاہے اچھا ہی کیوں نہ ہو .ہم جب تک مخلص اور ہمدرد لیڈر نہیں چنینگے ہماری قسمت نہیں بدلے گی .
لیکن نیند کبھی بھی ٹوٹ سکتی ہے اور جس دن ہماری عوام جاگ گئی سب ٹھیک ہوجائیگا انشاء اللہ
عالم آرا
پاکستان کے پیر وہاں کے حکمران توڑ کر اب اسے امریکہ۔ چین اور سعودی عرب کی بے ساکھیوں پر چلا رہے ہیں۔ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جو کسی فیملی (آلِسعود) کے نام پر ہے۔ ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان کے 97 فیصد عوام کرپٹ ہیں تو ملک خاک آگے بڑھے گا۔
برادر بزرگ ظفر جعفری. ہمت نہ ہونے کے باوجود لکھنے پر مجبور ہوں کہ مجھے آپ کے اس فقرے سے سو فیصد اتفاق نہیں…دنیا میں لفظِ پاکستان ایک حقارت آمیز لفظ بن چکا ہے۔…… متعدد وجوہات کی بنا پر متعدد اوقات میں ایسا ضرور ہو سکتا ہے لیکن بیک جنبش قلم ایسا نہیں ہے. پاکستان بہت بڑا لفظ اور ایک بہت بڑی حقیقت ہے. بس ہمیں مملکت اور حکومت کے فرق کو مد نظر رکھنا ہو گا اور بے حیا و بےشرم بلکہ تخم نا بسم اللہ کی پیداوار نام نہاد سیاست دانوں کا کیا دھر مملکت کے نام پر نہیں ڈالنا ہو گا. میں کس قدر پاکستان کی ناجائز حکومتوں اور ظالم وجابر حاکموں کا نقاد ہوں یہ بات آپ سمیت کسی سے مخفی نہیں لیکن پاکستان کسی صورت حقارت آمیز لفظ نہیں…آپ اسے کچھ بھی نام دے دیں میں دنیا بھر میں سفر کرتا ہوں ،لوگوں سے ملتا ہوں، لوگ اکثر پاکستان کا نام محبت و احترام سے لیتے ہیں.بے شک سیاسی جگادریوں کو جوتے کی نوک پہ رکھتے ہیں.
میں بھی آغا جی کے لکھے ھوۓ ایک ایک حرف سے متفق ھوں ۔
” نام نہاد سیاست دانوں کا کیا دھر مملکت کے نام پر نہیں ڈالنا ہو گا ”
یہی پاکستان ھے جہاں چیف جسٹس اور فوجی افسران کی بدعنوانیاں کسی سےمخفی نہیں
لیکن اسی پاکستان کی محنت کش اکثریت ، سخت محنت کے بعد ملنے والے رزق حلال کے
لقمے کو صبر شکر سے کھانے کی عادی ھے ۔پاکستان کے لیۓ حقارت آمیز لفظ زیادہ تر وھی لوگ
بولتے ھیں جنہوں نے دوسرے ممالک میں جا کر اپنے میرٹ کی بجاۓ دیگر ھتھکنڈوں سے وھاں
کی شہریت پائ ھے ۔وگرنہ ھمیں آج بھی اپنے دین و وطن کے بارے میں کوئ احساس کمتری نہیں ھے ۔
اللہ ھمیں سیاسی جگادریوں کے شر سے نجات دلاۓ ۔آمین۔
دل ناتواں میں ابھی دم نہیں ہے
کہ اپنے وطن کے آنگن میں دیکھوں
کہیں بھوک ا ور پیاس نے ہے ڈیرا جمایا
کہیں بیٹھ کر شاہوں نے کیا کچھ ہے کھایا
اور میرے اس وطن میں
کسی خستہ تن کوکھلا سر چھپانے کو
کہیں جھونپڑی بھی نہیں ہے میسّر،
وہ حیراں کھڑا آسماں دیکھتا ہے
کہاں جائے اپنے بے آسرا اہل لے کر
کہیں قصر نمرود تیّار بلکل ،
شہنشاہ خیرالعمل کے لئے ہے
میرا یہ وطن
ہے وڈیروں کی اوطاق کا مرہون منّت
جنکی منڈیریں
ان گنت بے گناہوں کے خوں میں رنگی ہیں ہیں
پھر بھی انکی آنکھوں سے خوں ہے ٹپکتا
اور مئے ناب سے اُن کے ساغر بھرے ہیں
کہیں دور کھیتوں میں
رزق جاں فشاں کی بوائ میں مصروف
نیم جاں وہ مزارعے
جنکے پاؤں بھی چپّل کے عادی نہیں ہیں
ان کے بچّوں کواسکول جانے کی
ہر گزاجازت نہیں ہے
ربابوں کے احکام ہیں ظالمانہ
شقاوت ہے قلبی ،عادتیں فاسقانہ
وہ کہتے ہیں دیکھو
ان کو اسکول گر میں بھیجوں
ان کے بچّے سنبھالیں گے کھلیان کیسے؟
اور یہیں ایک منظر، بھی ایسا نظر آ رہا ہے
اُدھر کھیت سے ملحقہ ایک سڑک پر
چمکتی ،دمکتی ہوئ لاریوں میں
مسکراتے ہوئے چاند چہرے لئے
امیروں کے بچّے چلے جارہے ہیں
اور میرے وطن کے پر سوگ آسماں پر
پرندے ان کے لئے
نغمہ ءجاں فزاء گا رہے ہیں
یہ ارضِ انمول غاصبوں کی ہے جنّت
ظالموں کا ٹھکانہ
بقلم خود زائرہ بجّو
آپ لوگوں کی باتیں سرآنکھوں پر۔ لیکن قومیں اپنی قیادت سے پہچانی جاتی ہیں۔ اس ساری غلاظت کے ذمہ دار عوام ہیں۔ یہی 97 فیصد عوام کرپٹ اور بے ایمان ہیں۔ انہی عوام نے اپنے لیڈرز منتخب کئے ہیں۔ انہی عوام نے ڈکٹیٹرز کے آنے پر مٹھائ باٹی ہے۔ جس قوم کی عدالتیں ہی کرپٹ ہوں وہ خاک ترقی کرے گی۔ جو قوم (جس میں آپ کے مبصرین بھی شامل ہیں) اقلیتوں کی قتل وغارتگری کی ہاں میں ہاں ملائے وہ خاک سر اُٹھاکر چلے گی۔
السلام علیکم
میں محترم جناب صفدر ہمدانی سے لفظ بہ لفظ متفق ہوں ۔ ۔ ۔ پاکستان تمام اقوام اسلامی کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ ۔ ۔ اچھا برا وقت ہر قوم پر آتا ہے ۔ ۔ ۔ ہم پر بھی آیا ہے ، اور کچھ طویل ہو گیا ہے مگر امید ہے ختم بھی ہو گا ، اور اچھا وقت آئے گا ۔
میر عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے
میرا وطن وہی ہے ، میرا وطن وہی ہے
پاکستان الحمد للہ ہم پاکستانیوں کی عزّت اور ہماری پہچان ہے ،آج یہ جو پورے یورپ میں ہمارے پاکستانی عزّت کی روزی کمانے کے ساتھ ساتھ یہاں کی مملکتوں کی زمین کو زمینی فائدہ پہنچا رہے ہیں تو اگر یہ بد اطوار ہوتے تو آج یہاں نہیں ہوتے ،رہا ورلڈ بنک کا کہنا تو برّصغیر کی دولت لوٹ کر کھانے والے اور کیا کہیں گے اگر میرے پاک وطن کے ستّانوے فیصد لوگ کرپٹ ہیں تو تھر بھوکا کیون مر رہا ہے ہم پاکستانی دنیا میں کہیں رہیں انشاللہ ہم اپنے وطن کو ہی اپنی معزّز پہچان کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے
بد کردار فاسق حاکموں کی بدولت میرے وطن کی جڑوں میں گھن لگا ہے ،یہ کوء بڑی بات نہیں ہے جس طرح افراد بیمار ہو جاتے ہیں اسی طرح قومیں بھی بیمار ہو جاتی ہیں
اسی یورپ میں سولہویں صدی عیسوی میں وہ وقت بھی آیا تھا جب لوگ ایک وقت کے رزق کی خاطر قبرستان سے مردے نکال کرمیڈیکل یونیورسٹیز کو بیچ دیا کرتے تھے وہ یہ کام رات کی تاریکی میں کرتے تھے پھر اتنے دیدہ دلیر ہو گئے کہ رات ہونے کا بھی انتظار نہیں کرتے تھے اور تازہ مردہ بیچ دیتے تھے
نوبت یہاں تک آ گئ کہ پورے پورے قبرستانوں کو لوہے کی سلاخوں سے کور کیا جانے لگا آج وہی قوم پھر سر اٹھا کر جی رہی ہے
ہم پاکستانیوں کی عزّت ،مرتبے اعزاز و افتخار سب کچھ پاکستان کے نام سے منسلک ہے اور انشاللہ تا ابد رہے گا ہمیں پاکستانی کہلانے پر الحمد للہ فخر ہے
اسلام علیکم
مجھے بھی اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور پاکستان میری پہچان اور جان ہے کہ یہ میرا ملک ہے .جیسا بھی ہے برا ہے یا بھلا ہے مجھے اآزاد شہری کہلانے کا حق دیتا ہے .اور اآزادی وہ نعمت ہے جو شاید ہی کسی اور نعمت سے کم ہو .
رہا سوال اس کے مسائل کا تو بہت قومیں گرتی اور سنبھلتی ہیں بس شعور ہونا چاہئے .ہمارے عوام با شعور بھی ہیں اور غیور بھی .جفا کش بھی ہیں اور محنتی بھی بس ایک ایماندار لہر اآنے کی دیر ہے کہ جو بہا لے جائے یہ سارے کرپٹ اور بے ایمان لوگ جنکی اجارہ داری نے ہم سے ہمارے اعتماد چھین لئے ہیں .
پاکستان ،پاکستان ہے اور ہمیشہ رہے گا انشاء اللہ .جو اتنی بری قیادتوں کے بار اٹھا کر بھی اپنی جگہ ہے وہ یقینآ طاقتور ہے اور یہ ہے صرف اور صرف اپنے عوام کی وجہ سے .
اگر چھپ گیا تو میرا کالم پڑھئے گا ’’نزلہ گرا عوام پر ‘“
میں ہر اس بات سے متفق ہوں جو میرے پاک وطن کی چاہت میں ہے .
اللہ میرے وطن کو ہمیشہ سلامت اور قائم و دائم رکھے آمین
عالم آرا
پاکستانی قوم کی اکثریت سب سے زیادہ بیدار ہیں۔
ساری دنیا کے نرالے اور عجوبے کام وہ کام جس میں دنیا سو رہی ہے ہم دن رات جاگ رہے ہیں۔بجلی گیس چوری کرنے میں ہم ماہر۔ جعلی دستاویزہر طرز کے جعلی پاسپورٹ جعلی ویزے جعلی ڈگریاں بنانے میں ماہر۔ہالی ووڈ یا بالی ووڈ کی فلمیں ابھی سنیما یا ٹی وی پر ابھی ریلیز بھی نہیں ہوتی تویہ ہی فلموں کی سی ڈی بازار میں ہر جگہ دستیاب ہوتی ہے۔ساری دنیا کے مہنگے ترین سافٹ وئیر کی سی ڈیز ہمارے ہاں گلی گلی موجود۔ جعلی دوائیاں جعلی لیبل جعلی کرنسی کے ہم ماہر۔ہر طرح کی جعلی نقلی مصنوعات کے ہم ماہر۔
دن دھاڑے لوگوں کی آنکھوں میں مٹی ڈال کر بندوں کو اغوا کرنا۔بم دھماکے کرنا دہشت گردی اور بم بنانے کی فری تعلیم جو دنیا کے کسی بھی بیوقوف ملک میں نہیں۔
سرحد میں ہمار بچہ بچہ کلاشنکوف اور بم بنا سکتا ہے۔ یورپ میں تو اس کی ٹرئینگ گریجوایشن کے بعدصرف فوج میں جا کر ہوتی ہے۔
ساری دنیا کو بدھوبنا کر ہم نے اسامہ بن لادن کو چھپا کر امریکہ سے خوب ڈالر کمائے۔ ایک اسامہ کو پکڑنے کے لئے امریکہ اور یورپ کی فوجوں نے اربوں ڈالر خرچ کردیئے۔جب ہم نے محسوس کیا کہ بے چارہ امریکہ اب غریب ہورہا ہے تب ہم نے ایک جعلی نقلی اسامہ بن لادن امریکہ کے حوالے کردیا۔جب امریکہ کو اپنی حماقت کا احساس ہوا تو جاتے ہوئے اُس نقلی اسامہ کو پانی میں پھنک دیا۔
ہم نے امریکہ کو ایسا بدھو بنایا۔شرمندگی سے وہ دنیا کو سچ بتا ہی نہیں سکتا۔؟
پیپلز پارٹی کے لیڈر کو پھانسی ہوئی تو نواز لیگ خاموش۔ نواز لیگ کا لیڈر ملک بدر ہوا تو پیپلز پارٹی خاموش۔ عوام کو سیاست اور الیکشن سے کیا لینا دینا۔ کوئی ووٹ ڈالنے جائے یا نہ جائے دونوں میں سے کسی ایک نے تو لیڈر بننا ہی ہے۔ پھر پاکستان میں جو سونا چاہتا ہے وہ بھی نہیں سو سکتا۔ گیس ہے تو بجلی نہیں۔ بجلی ہے تو گیس نہیں۔ روٹی کیسے پکے۔ خالی پیٹ کون سو سکتا ہے۔
اگر بجلی گیس ہے تو نوکری نہیں۔سوتا تو وہ ہے جو ان چیزوں سے بے فکر ہو۔ پاکستان میں ہر کوئی بیدار ہے۔
بیداری کا ایک اور کارنامہ یہاں تک کہ دنیا کی محفوظ ترین جگوں سے نیوکلر کے سارے راز سار ے بلیو پرنٹ ہم نے ان کی سیل شدہ تجوریوں سے نقل کرلئے۔
سعودی عرب میں ہمارا ایک نام ہے۔سعودی عرب والے ہمارے ہر نئے وزیر ہر نئے کمانڈر انچیف کو خشنودی کی خاطر اُن کے لئے مکہ کی زیارت کرواتے ہیں۔ تاکہ بعدمیں کوئی بھاگ کر آئے تو شاید ایک آدھ نیو کلر بم بھی مل جائے۔ دنیا ہم سے ڈرنے لگی ہے ساری دنیا نے ڈر خوف سے ہمارے دروازے بند کر دیئے ڈر کے مارے ہم کو کو ئی بھی ملک ویزہ نہیں دیتا۔ امریکہ جیسا طاقت ور ملک دوران ایمگریشن خاص پاکستانیوں کو ایسی مشینوں سے گزرنا پڑتا ہے کی شاید پاکستانیوں نے کوئی جعلی ہم شکل انسانی روبورٹ نہ بنا لیا ہو جو ہو تو انسان مگر ہو ایک مکمل بم۔ سوال جواب اس طرح کریں گے جب واقعی یقین ہوجائے کہ ہم ایک بیدار انسان ہی ہیں کوئی روبورٹ بم نہیں۔ فنگر پرنٹ بھی لیتے ہیں کہ واقعی انسان ہی کے ہیں کہ کہیں دوبارہ اس کا ہم شکل نہ آجائے۔اچھی طرح تسلی کے بعد جانے دیتے ہیں۔ راتوں کو ساری دنیا سو رہی ہوتی ہے مگر ہم ساری رات جاگ رہے ہوتے ہیں۔تاش جواء شراب کی محفلیں۔ یوٹیوب پر مجرئے۔ فلمیں،گانے۔ دیکھنا۔ ٹی وی پر دنیا جہاں کے چینلز سے لطف اندوز ہو کر ان کے فیشن اور علوم پر نظر رکھنا۔پھر شادی بیاہ پر اس سے بڑھ کر فلمی ماحول بنانا۔ ۔ہم اتنے بیدار ہیں کہ نئے نئے کرائم کرنے کی ایجاد میں۔ نئی نئی وارداتیں۔ نئے نئے جرائم کرنے اور دولت بنانے کی فکر میں بیدا رہتے ہیں۔ یہ سارے کام بیدار قومیں ہی تو کرتی ہیں۔ کون کہتا ہے ہم سو رہے ہیں۔ اس بیداری پر تو ایک مکمل کتاب لکھی جاسکتی ہے۔
عین فجر کی نماز سے پہلے تھوڑا سا آرام کرنے کے لئے سونے جاتے ہیں۔ہمارے سونے کا ٹائم عین صحت کے مطابق ہے۔کم سے کم دس سے بارہ گھنٹے سونا۔ کم سونا خراب صحت کی نشانی ہے۔ اگر صحت کی خرابی ہو تو نیند نہ دن کو آئے نہ رات کو آئے۔
خُود ی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خُود پوچھے کے بتا تری رضا کیا ہے۔ (علامہ اقبال)۔
ہم نے اپنے آپ کواب اتنا بلند کر لیا ہے کہ اب ہمارے سارے کام سارے ادارے سارا پاکستان اللہ توکل ہی چل رہا ہے۔
وسلام؛
آویز۔ برمنگھم
السلام علیکم
ارے ارے ! ذرا دم تو لیجئے ۔ اتنے سارے الزامات ایک ساتھ ؟ ذرا ٹھہر ٹھہر کر ، ہم کہیں بھاگے تھوڑا جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔
اسلام علیکم
آویز کاش کاش کوئی جاگ رہا ہو اور آپ کا تبصرہ پڑھ لے .اس سے زیادہ اچھی تصویر کھینچنا شاید ممکن ہی نہیں .
ہم جس مشقت میں گرفتار کر دئے گئے ہیں اس کا نتیجہ ایسا ہی نکلتا ہے .جب تک ہم اآواز نہیں اٹھائینگے کچھ ٹھیک نہیں ہوگا .
حکومت تو خود نشہ میں مبتلا ہے اقتدار کے نشے میں اور اگر کوئی دوسرا نشہ بھی ہو تو پتہ نہیں .
ہمیں تو لوگ ہمارے کردار کی وجہ سے آنکھیں بند کر کے ڈالر دے دیتے ہیں کس مد میں کسی کو نہ پتہ نہ بتایا گیا .لیکن ہم جاگ رہے ہیں کیونکہ بجلی نہیں ہے لیکن ہر ایک کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہے وہ کس انرجی سے چلتا ہے پتہ نہیں
.عالم آرا
السلام وعلیکم۔
عالم آرا۔
آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
بہت ہی مشکل سے بہت ہی احتیاط کے ساتھ نہایت مختصر برائیوں اور خامیوں کے انبار کو جو کہ ایک عین حقیقت ہے اس کی تلخی اور کڑواھٹ کو نکال کر بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔
وسلام۔ آویز۔ برمنگھم
سلامتی ھو آپ سب پر آپ نے بہت اچھے تبصرے کئے بہت منون ھوں بہت اچھے خیالات سے نوازا لیکن پھر وھی بات کون سنتا ھے ھماری کس کے پاس وقت ھے
میں اس بحث سے ذرا تاخیر سے بہرہ مند ہوا، سبب کوتاہی سمجھئے یا غم روزگار۔۔۔۔ایک بات کے سو بہانے۔ اپنی بات کی طوالت کے لئے پیشگی معذرت چاہتا ہوں۔ بھٹنڈا کا سفر کر کے بات موضوع پر ہی لا رہا ہوں، لیکن آج بھٹنڈا کے راستے ہی لاہور جانا سود مند ہے۔
ہر ایک نے جو کچھ کہا، وہ زیادہ تر تجربات کی روشنی میں کہا ہے اور شاید وہ مغلوب الجذبات عنصر کم ہی ہوگا۔ اس ساری بحث میں ایک سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم تارکین وطن تو حصہ لے رہے ہیں لیکن اس میں وارثین وطن ہیں شامل ہیں اور نہ ہی سارقین وطن۔ بس تارکین وطن ہیں یا مستضعفین وطن۔
اس دفعہ نومبر میں پاکستان جانے کا شرف ملا جو سال میں دوسری بار تھا۔ قیام کا ارادہ مختصر تھا مگر اس ملک میں بیٹھے رشتوں سے، اسکی مٹی سے اسکی دھول سے اور اسکی چمنیوں سے اٹھتے ہوئے دھویں کی محبت نے اس قیام کو تین ماہ تک بڑھا دیا۔ دل تھا کہ وہیں رک جاؤں، چاہے آئے دن بمباری اور کشت و خون کی خبریں دل دہلا دینے کو کافی ہیں، لیکن جو وہاں رہ رہے ہیں وہ بھی اسی خاک و خون کا مرکب ہیں جس کا ہم لوگ۔ بہر کیف روزگار ، بچوں کی تعلیم اور صحت جیسے مسائل کے بہانے اس دوسرے دیس میں واپس کھینچ لانے کو کافی تھے۔
بات موضوع سے ذرا سی ہٹ گئی، اسکی معافی چاہتا ہوں۔ لیکن اس ساری بات کا مقصد صرف یہی تھا کہ اس بات کا علان کروں کہ مجھے پاکستان سے محبت ہے اور کبھی اس جرم پر شرمندگی نہیں ہوئی کہ میں پاکستانی ہوں۔ اللہ گواہ ہے کہ جہاں بھی کام یا روزگار کے حوالے سے گیا ہوں، کوشش یہی کی کہ ایسا معیار ثابت کروں کہ پاکستان کا نام فخر سے بلند کرسکوں۔ آپ کو یقین آئے یا نہ آئے میرے پاس ایسے کئی شواہد موجود ہیں کہ میرے مقامی سفید پوش ساتھیوں نے کھلے لفظوں اقرار کیا پاکستانی ہر حال میں ایماندار، ذہین اور وقت کے پابند ثابت ہوتے ہیں۔
یہ سب کچھ کہنے کے بعد پاکستان میں قیام کے دوران جس چیز پر دل کُڑھتا تھا وہ تھا تنظیم کا فقدان۔ ہماری زندگیوں میں تنظیم نام کی شے سرے سے موجود ہے ہی نہیں۔ ایک مثال لے کہ پورا ملک بجلی اور توانائی کے ذرائع (پٹرول، گیس، کوئلہ) کی سخت قلت سے دوچار ہے۔ اگر ایسے میں قوم تھوڑی سی بھی کاروباری عقلمندی کا مظاہرہ کرتی تو منڈیاں صبح سات بجے کھل جاتیں اور سر شام بند ہو جاتیں تا کہ بجلی اور جنریٹر کے استعمال کی منڈیوں میں ضرورت ہی نہ پڑے اور اور بجلی شہریوں کے گھروں کی ضرورت پورا کر سکے۔ اسلام آباد سے لیکر کراچی تک، کہیں بھی مجھے کوئی شہر نظر نہیں آیا جہاں دوکانیں بارہ بجے سے پہلے کھلتی ہوں اور رات گیارہ بجے سے پہلے بند ہو جاتی ہوں۔ یہاں آسٹریلیا جیسے ملک میں گورے لوگ صبح چار بجے سڑکوں پر اور شام پانچ بجے گھروں میں اس لئے ہوتے ہیں کہ دن کی روشنی سے حد ممکن فائدہ اٹھایا جا سکے۔
بجلی اور جنریٹر کے کم استعمال سے نہ صرف بچت ہوگی، بلکہ قیمتیں بھی کم ہونگی اور مہنگائی پر قابو پانا ممکن ہو سکے گا۔
اسی طرح سے زمیندار اب کاشتکاری کی بجائے چند روزہ عیاشی کے لئے اپنی زمین اب بیچنے کی فکر میں گم ہے اور سرمایہ دار فیکٹریاں لگا لگا کر اسطرف سے بے فکر ہیں کہ غذائی قلت کے بحران پر کیونکر قابو پایا جائے۔
آج سے دس برس پہلے دیہات میں دیسی مرغ، بکرے، گائے بھینس اور دودھ دہی عام ملتے تھے لیکن اب یہ چیزیں کمیاب ہیں اور ہندوستان سے منگوائی جاتی ہیں۔
آویز صاحب نے جو بھی کہا حرف بہ حرف درست کہا۔ پاکستان میں گاڑی چلاتے ہوئے لوگ میرا مذاق کرتے تھے کہ میں سائیکل والے کو راستہ دے رہا ہوں، میں گدھا گاڑی والے کو ہارن اور گالی نہیں دئیے، میں سب کو رات جلدی سونے کا اس لئے کہ رہا ہوں کہ بل کم آئیگا اور صبح نماز کے بعد گپ شپ کا سوچ رہا ہوں۔لیکن اس کا حل کہاں موجود ہے، ہمیں وہ تلاش کرنا ہے۔
ہم نے فوج دیکھی، بے نظیر و نواز آزمائے، یار لوگوں نے عمران خان کو بھی مقننہ کی سیر کرادی، متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پرکھے جا چکے، ایم کیو ایم نے جو تیر مارنا تھا مار چکی۔ عدلیہ نے خوب شور مچایا ، نِت نئے قانون اور بل پاس ہوئے لیکن کچھ نہ بد سکا۔ نتیجہ صفر۔ لیکن اب کریں تو کیا کریں؟؟؟؟
یہی قوم لاھور سے پشاور تک موٹر وے پر سفر کرتی ہے تو اسکا رویہ اور ہوتا ہے اور چھانگا منگا سے لاہور جاتی ہے اسکا رویہ یکسر اور ہوتا ہے۔ اندرون لاہور ٹریفک کا معیار اور ہے اور مال روڈ پر اور ہے۔ گڑھی شاہو اور لبرٹی میں آخر کیوں فرق رہ جاتا ہے جبکہ دونوں جگہوں پر لوگ وہی ہیں۔
ہم لوگ انٹر نیشنل فلائٹ پر آسٹریلیا سے سوار ہوتے ہیں تو قطار میں باری کا انتظار کرتے ہیں لیکن دوبئی پہنچتے ہی کیا بدل جاتا ہے کہ ہم چھلانگیں لگاتے ہوئے قطار توڑتے ہیں تو ہوائی کمپنی بھی سروس کا معیار گرا دیتی ہے۔۔۔۔کیوں۔
جواب صرف ایک ہی ہے کہ ہمیں مصطفی اتا ترک جیسا راہنما چاہیے جو شیروانیاں پہن کر افتتاح کرنے کی بجائے ایک ایک گاؤں، ایک ایک آبادی تک خود پہنچے اور لوگوں کو زندہ ہونے کا شعور دے۔ شہروں اور شہریوں کے درمیان نفاذ قانون کی تفاوت کا خاتمہ کرے۔ ہمیں دوسروں کی آگ اپنے گھر میں لگانے کی عادت چھوڑنا ہوگی۔ ہمیں دوستی کی خاطر غلامی کی روش سے ہٹنا ہوگا۔۔۔۔۔۔لیکن روز روز کا نیا تجربہ کہاں کی عقلمندی ہے۔
میں نواز شریف کا بالکل بھی حامی نہیں ہوں۔ لیکن میرے خیال میں ہمیں صبر سے کام لینا ہوگا۔ اسے وقت دیں کہ اپنا عرصہ پورا کرے اور دیکھیں کہ کیا کر پاتا ہے۔ نواز شریف طالبان کو لگام ڈال لے تو خوب، ورنہ ہم اسے جی بھر کر کوسیں گے۔ فوجی آپریشن آج نہیں تو دس روز بعد بھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔ممکن ہے فوج جاسوسی و فوجی حکمت عملی کے لئے اس وقت کوتیاری کا سنہرا موقع سمجھے اور بوقت ضرورت اس موقعے سے حاصل شدہ تربیت و معلومات کے نتیجے میں ظفریاب ہو جائے۔ نواز شریف بار بار پاکستان سے اخلاص کا علان کر رہا ہے تو چلیں دیکھ لیتے ہیں۔آخر جلدی بھی کیا ہے۔ ہم میں سے اکثر نے اسکی سعودیہ دوستی کو شک کی نظر سے دیکھا، طالبان مذاکرات پر خوف و تحفظات کا شکار ہوئے، امریکا دورے پر نئی نئی باتیں سنیں۔ ایران تعلقات کے بگڑنے کی خبریں آئیں، چین سے دوستی خطرے میں نظر آئی۔۔۔۔۔ لیکن آج کا پیش منظر کہتا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دفاعی مشقیں کر رہا ہے تو سعودیہ کو اسلحہ بھی بیچ رہا ہے۔ دونوں ملک پاکستان کے ساتھ مل کر چلتے نظر آتے ہیں۔ شاید نواز شریف دونوں کے بیچ ایک پُل بن جائے جسکی وہ خواہش ظاہر کرچکا ہے۔ چین اور ہندوستان توانائی کے شعبے میں مدد کو تیار ہیں۔ کویت سمیت مشرق وسطیٰ میں روزگار کے نئے ابواب کھولے جا رہےکراچی تک کا موٹر وے تیزی سے زیر تعمیر ہے، میٹرو بس سروسز دوسرے شہروں تک پہنچ رہی ہیں، ، نئی عالمی منڈیاں تلاش کی جا رہی ہیں، لیکن لگتا ہے ایسے میں نواز شریف کا بستر گول کرنے کی کوششوں نے بھی شدت پکڑ لی ہے۔ خود کابینہ کے نا اہل وزراء ان موضوعات پر بے معنی بول رہے ہیں جہاں خاموشی کا زیادہ فائدہ ممکن تھا۔ فوج اور کابینہ کی بیان بازی کا مقصد سوائے شرارت کے کیا ہو سکتا ہے؟
حال میں پاکستان نے دو ارب ڈالر کے بانڈ عالمی مارکیٹ میں جاری کئے ہیں۔ پورے جہان کی استعماری و استحصالی قوتوں کو تکلیف لاحق ہو گئی کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو جائے گا، افراط زر کم ہوگا، منگائی کم ہوگی ترقی کے دروازے کھلیں گے، قرضوں کی واپسی ممکن ہوگی۔۔۔۔یہ سب دیکھ کر آئی ایم ایف نے بین الاقوامی تاجرں کو مایوس کرنے کے لئے بیان دیا کہ پاکستان اپنی معاشی وعدے پورے نہیں کرتا۔۔۔۔۔کیا آئی ایم ایف اور امریکا نے اپنے وعدے پورے کئے۔۔۔۔۔۔جتنا نقصان ہم نے اٹھایا اور کس نے اٹھایا ہوگا۔۔۔۔مگر کیا ملا؟؟؟؟؟ بغیر پیندے کے کشکول اور بس۔
مجھے جنرل مشرف سے ایک رائی کے دانے کے برابر بھی دشمنی نہیں ہے اور انتقامی کاروائی کا سراسر گناہ سمجھتا ہوں۔ لیکن یاد رہے کہ جنرل مشرف ایک فرد ہے۔ اسکی آڑ میں نہ عدلیہ کو حق ہے نہ فوج کو کہ عوام کے حقوق پر شب خون مارے۔ فوج کا وقار جنرل مشرف بندھا ہے نہ طالبان سے جنگ میں، فوج کا وقار بندھا ہے تو پاکستان کی سالمیت سے بندھا ہے۔ جتنی دفعہ جمہوری حکومت کا بستر گول ہوگا، اتنی ہی دفعہ پاکستان کی سالمیت خطرے میں پڑے گی۔
کہ میں نواز شریف کا حامی نہیں ہوں اور میری ماضی کی تحریریں اس امر پر گواہ ہیں، لیکن مخالفت برائے مخالفت کر کے اس وطن کو ہم نئے صدمات سے دوچار نہ کریں تو یہی ہمارے حق میں بہتر ہے۔
میرے خیال میں ہماری بیداری کی اولیں ضرورت یہی ہے کہ جمہوریت کو پنپنے دیں اور اس حکومت کو بھر پور موقع دیں کہ یہ اپنا موعوددہ ایجنڈا پورا کر سکے۔ کہیں ہماری جذباتیت کا فائدہ اٹھا کر کوئی اس ترقی کے زینے سے ہمیں پھر نہ گرا دے۔ اگر ہم بیدار ہیں تو ہمیں جمہوریت کی بقاء کے لئے آواز اٹھانا ہوگی۔۔۔۔ورنہ ہم سب اپنی اصل ذمہ داری سے غافل ہیں۔
اسّلام علیکم محترم ہم نشینوں ،
جس طرح ایک انسان اپنی اخلاق سے اور پھر گفتگو سے پہچانا جاتا ہے اسی طرح ایک وطن کی پہچان اپنے باسیوں کی عادات و خصائل سے ہوتی ہے ،میں خود اگر یہاں کی دنیا میں باہر نہیں نکلتی تو شائد بھیّا ظفر جعفری کی تحریر سے احساس کمتری کا شکار ہو جاتی کہ میں ایک حقیر ملک کی شہری ہوں اللہ ناکرے لیکن میں خود یہاں پر رہ باہر کی دنیا میں شامل ہو ں اس لئے اللہ کی مہربانی سے یہ کہنے میں مجھے کوئ تامّل نہیں ہے کہ پاکستان کے لوگوں کے لئے ایک خاص عزّت ہے ،میری کلاس دنیا کے ہر ملک کے لوگوں سے بھری ہوتی ہے اورہم کئ پاکستانی ہیں جن کی سب عزّت کرتے ہیں لیکن ایک صاحب کا بس نہیں چلتا جب ان کی سپیچ کی باری آتی ہے تو وہ منہ سے جھاگ اڑاتے ہوئے پاکستان کی برائ کرنے کھڑے ہو جاتے ہیں ،مین نے ان سے چیت ٹوٹل بند کر دی ہےپہلے میں نے ان کو سمجھایا کہ کہ وہ اپنے وطن کا نام اونچا کریں نا کہ ڈبونے کی بات کریں ،جب میری سپیچ کی باری آئ تب میں نے اپنے کلاس فیلوز کو بتایا کہ پاکستان میں کیا کیا ہے جس کی بناء پر پاکستان دنیا کا سب سے اچھّا ملک ہے کلاس کے کئ طالب علموں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سب اچھّا ہوتا تو ہم یہاں کیوں آتے
آویز بیٹا بہت بہہت بہت معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ کہ آپ نے پاکستانی قوم کاجو نقشہ کھینچا ہے ان میں سے بیشتر کے خدوخال اسلام آباد کے مدہوش حاکموں کے ہیں پوری قوم کے نہیں اگر پاکستانی قوم اتنی ہی نکمّی ہوتی تو آج پاکستان کے بیٹے جو تمام دنیا میں اپنے ہنر کے جوہر دکھا کر اربوں کا زرمبادلہ بھیج رہے ہرگز ایسا نا ہوتا ،ہاں زہنی عیّاشی کی جو راہیں ہمارے معاشرے میں استوار کی گئیں ان کے لئے مین بھی شاکی ہوں اور اس کا عذاب بھی تمام دنیا نے دیکھا کہ سیلاب کی بلا ،ہولنا ک زلزلے کا عذاب ،
کیا اس سے آگے بھی کوئ عذاب ہو سکتا ہے آپریشن کے نام پر پوری بستیاں خالی کروانا پہلے سے پیش بندی ناکرنا ،
سرحد میں اگر روزگار دیا جاتا تو وہاں بم نہیں بنائے جاتے کلاشنکوف کے بجائے گھریلو صنعتوں کو رائج کیا جاتا ،کاش دنیا جان سکے کہ سرحد کے جن لوگوں کو پڑھنے کے مواقع میسّر آئے انہوں نے میرے وطن کے نام کو وطن کے اندر اور وطن کے باہر کیسے چار چاند لگائے ،،
یہ ضرور ہے کہ ہمارا پورا معاشرہ اخلاقی تباہی کے کنارے پر آ پہنچا ہے جس کا محرّک مخلوط محفلوںمیں ناچ گانا ہے اور گھروں میں والدین کی اپنی اولاد سے کوتاہ نظری ہے
کاش کوئ اخلاقی مسیحائ کرنے کے لئے آگے بڑھے
پاکستان کی جانب سے جو بانڈ جاری کئے گئے ھیں ان کی حقیقت یہ ھے کہ یورپی ممالک میں یورو پر دو سے ڈھائی فیصد منافع ھے اور ڈالر پر ایک فیصد منافع دیا جاتا ھے صورتحال کچھ یوں ھے کہ ھمارے ملک نے ساڑھے سات فیصد سود کے حساب سے یورو حاصل کئے ھیں یعنی 5 سے 6 فیصد سود پر ، جس کی زمہ داری پاکستانی حکومت پر ھے آنئدہ پانج سے دس سالوں میں جو بھی حکومت ھو گی اسے یہ بھاری بوجھ چکانا ھو گا جبکہ منافع ہر چھ ماہ بعد ادا کرنا ھوگا – اب بات واضح ھے اگر باند جاری کرنا تھے تو تو آسان طریقہ بھی تھا یورپی ممالک میں جو پاکتانیوں کا کثیر سرمایہ رکھا ھے اور یورپی ممالک ان کو ڈیرھ سے دو فیصد دے رھے ھیں اگر پاکستان کی حکومت سود پر رقم لینے کی بجائے پاکستانی سرمایہ کورون کو یہ پیشکش کرتی اور اگر وہ یہ بانڈ جاری کرنے میں اپنا سرمایہ لگاتے تو ھمارا ملک سود دینے سے بچ جاتا اور یہ پیشکش کرنے مین حکومت اگر منافع بڑھا کر بتاتی یعنی 4 فیصد تو وہ سرمایہ کار یقینا مان جاتے اور اپنا پیسہ لگاتے اس سے دو فائدے ھوتے ایک تو ھم اضافی سود دینے سے بچ جاتے دوسرا پاکستان کے سرمایہ داروں کا پیسہ ان کے اپنے ملک میں کام آتا اپنے لوگوں کی بھائی میں ھی – سنا یہ گیا ھے کہ بعض بااثر لوگوں نے جو سرمایہ یورو بانڈ جاری کرنے پر خرچ کیا ھے دراصل یہ وہی سرمایہ ھے جو بااثر افراد کا عالمی بنکوں مین ایک طویل عرصہ سے محفوظ پڑا تھا یوں ایک تیر سے دو شکار کئے گئے ھیں – وہ بھی انتہائی مہارت کے ساتھ ، اب یہ بااثر لوگوں کا سرمایہ کئی گنا بڑھ جائے گا اور کامیابی کا کریڈٹ بھی انھین کو جائے گا اس سے ان کا سرمایہ محفوط بھی ھو گا اور ہر چھ ماہ بعد منافع بھی ملتا رھے گا – رھی بات حکومتی کار کردگی کی تو یہ بات سمجھ سے بالا تر ھے مجرموں سفاک قاتلوں کو اسمبلیوں مین بھٹا کر ان سے ملک و قوم کے لئے کون سے مفید کام کرائے جاسکتے ھیں – جرم کی روک تھام میں سنگین جرائم مین ملوث مجرموں کو آزاد کر کے امن کی طرف کیا پیش رفت کی جا سکتی ھے ، اللہ ہی غائب سے کچھ اچھا کرے تو کرے
اسلام علیکم ساتھیو
بھائی مصباح جیلانی آپ نے جو لکھا بہت خوب مگر بھائی جب بانڈز واپس ھونگے تو ایک جگہ سو کے ایک سو سات اور دوسری جگہ سو کے ایک سو آٹھ واپس کرنا ہونگے اور وہ دئے جائینگے میرے اور آپ کے ہم وطن غریب اور درمیانی طبقے کے ٹیکسوں سے . اس وقت جو چیخیں نکلینگی وہ کون سنے گا .یہ تو بھاگ لینگے پھر گناہ بخشوانے مکے اور مدینے .تو بھائی میرے ہم تو یہ حٰران ہیں کہ یہ سعودی پلٹ حکومتی ارکان کس دھڑلے سے سودی کاروبار کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ تو ہمیں خوف میں مبتلا کر رہا ہے .
طالبعلموں نے جو قرضہ لیا وہ بھی سود دینگے کسی نہ کسی صورت .تو پھر ملک کا جو حال ہے اسے کیا کہیں .
کہتے ہیں کہ پوری کوشش کرنی چاہئے کہ ان باتوں سے بچا جائے جو للہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کے زمرے میں اآتی ہیں .لیکن ہم تو دنیاوی فائدوں کے لئے آنکھیں موندھے ہوئے ہیں .
اپنی قسمت خود بدلنی ہوگی ،بقول آپ کے اور میرے کہ ہر اس چھوٹی سیے چھوٹی بے ایمانی اور غلط کوشش پر آواز اٹھانی چاہئے جو ہمیں اندھیروں میں دھکیل رہی ہے اور ہم خاموش ہیں .
قانون کی بالادستی ضروری ہے جس ملک کا عدالتی نظام کمزور ہوتا ہے وہاں ایسے فتنے پنپتے ہیں .کیونکہ ہم قانون توڑنے پر تو پھانسی چڑھانے کے حق میں ہیں لیکن ملک کو کھا جانے والوں کے کوئی مقدمے سننے کے قابل نہیں گردانتے . میں صرف پاکستانی کی حیثیت سے لکھ رہی ہوں کہ میں ایک پاکستانی اور اپنیے ملک پر فخر کرنے والی خاتون ہوں .لیکن پاکستان کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے لئے میرے دل میں کوئی نرم گوشہ نہیں . جہاں تک فوج کا تعلق ہے تو میرا خاندان فوجی بھی ہے اور پکا پاکستانی بھی ہمیں پتہ ہے کہ فوجی کس طرح جان ہتھیلی پر رکھ کر ہماری حفاظت کرتا ہے .اور اس کا دل کس طرح پاکستان کی محبت سے سر شار ہوتا ہے .
جمہوریت کا شاید ہمیں ابھی تک مطلب بھی نہیں آیا کہ جمہوریت عوام کے لئے ہوتی ہے حاکموں کے لئے نہیں جب ہم اپنے وزیروں اور مشیروں کے ہاتھوں میں کروڑوں کی گھڑیاں دیکھتے ہیں تو یقین کریں ان کی غربت پر رشک آتا ہے کہ ٹیکس میں ہوتے ہیں کم سے کم لیکن گھروں میں ہیں رنگ ہی رنگ .غریب کا تو تیل نکال لیا اور اپنے کنوئیں بھر لئے .
اگر یہ جمہوریت ہے تو کیا کہوں ؟
لیکن یہ بھی ہم جمہور ، ہی ہیں کہ جب تک ہم جمہوریت کو جمہوریت نہیں بنائینگے یہ ہمیں فائدہ نہیں دے گی اس لئے آواز اٹھنی ضروری ہے .
محترم وزیر اعظم اور جناب سابق صدر کی ملاقات پر کیا تبصرہ ہے ؟ کیا یہ سب ایک ہی نہیں ؟
کہتے ہیں قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں .اب بھی اگر ہم آنکھیں نہ کھولیں نیند سے نہ جاگیں تو قصور تو ہمارا ہے نہ .ان بیچاروں کا کیا قصور ؟
اگر کچھ بار خاطر ہو تو در گزر کی درخواست
عالم آرا
سلامت رھیں بہن بہت پتے کی باتیں کی ھیں آپ نے اور بہت فہم و فراست کی ، ما شاللہ ، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین
ھم کب بیدار ھونگے ؟
جب ہمارے پاس بیدار قوموں کی طرح تعلیم ہوگی۔
محترم جناب:محترم مصبا ح حسین جیلانی۔ السلام و علیکم۔
انسان جس سر زمین پر پیدا ہوتا ہے۔جس سر زمین پر اُس کا بچپن گزرا ہو اُسی مٹی سے محبت کرنا ایک فطرتی عمل ہے۔یہ انسانی فطرت ہے۔ہم سب پاکستانی پاکستان ہی سے محبت کریں گے۔ہم کو دکھ تکلیف ہے تو اس کے نظام اور سسٹم سے۔جو کہ عدل پر مبنی نہیں۔
پاکستانیوں کا آسٹریلیا یورپ میں رہ کر اپنے آپ کو وقت کا پابند بنا لینا۔ یہ کوئی خوبی نہیں۔ یہ ان ملکوں کے قانون اور نظام کا اثر ہے۔ ورنہ آپ کی نوکری بھی گئی اور دوسرے مسائل اور معاشی مشکلیں الگ۔
آسٹریلیا سے دو بئی کی مثال دے کرآپ نے یہ فرق خود ہی واضع کر دیا۔
آپ نے نظام کی ساری برائیاں لکھنے کے باوجود ۔ آپ نے سار ی برائیوں کا علاج جمہوریت میں رکھ دیا ہے۔؟؟؟ یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔
کیا یہ جمہوریت سب کے کردار وں کو درست کردے گی۔؟
میرے زاتی خیال میں جمہوریت کی ترقی کے لئے کردار اور عمل کی ضرورت ہے۔ وہ سرے ہی سے موجود نہیں۔ آئندہ سو سال میں بھی یہ کردار اور عمل بنتا نظر نہیں رہا۔کیونکہ ہمارے ہر قول اور فعل میں فرق ہے۔
وسلام۔ آویز۔ برمنگھم
وطن عزیز میں جمہوریت کی بات کرنا تو عجب ہی ھے تین چار خاندان ھیں جو باری باری قوم پر مسلط رھتے ھیں ھم ان کی رعایا ھیں یہ بادشاہ ھیں ھمارے نسل در نسل حکومت کریں گے ھماری کیا مجال جو انکار کریں
65 سالہ تاریغ پاکستان میں اگر شعوری طور پر دیکھا جاۓ تو ہم نے سہی معنوں میں آزادی نہیں حاصل کی ، بس صرف تقسیمِ ہند مناتے ہیں ھر سال 14 اگست پر۔ 250 سال ھم ایک بوڑھے اور کمزور سامراج(برطانیہ) کے غلام رہے اور جب قیامِ پاکستان ھوتا ھے تو ایک تازہ دم سامراج (امریکہ) کی غلامی میں آجاتے ہیں۔ ملک کے کسے پہلو میں آپ دیکھیں چاہے وہ مقننہ ہے عدلیہ ھو یا انتظامیہ سب نے ملک کو پرایئویٹ لمیٹد کمپنی بنایا ھوا ھے اور لوٹ رھے ھہیں۔ کسی نہ کسی نام سے ملک میں قحط نظر آرھا ھے، امام شاہ ولی اللہ فرماتے ھیں قحط پیداوار کی کمی سے نہیں اس کی غلط تقسیم سے ھوتا ھے۔ آج بھے دیکھے ھمارا نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے سامراج کا آلہ کار بن جاتا ھے۔ جب تک ھمارے نوجوانوں کو فرقہ واریت، گروھیت سے نکال کر شعوری طور پر اعلیٰ دینی تعلیم اور نظام کو چلانے کے اعلیٰ اصول نہیں سکھائے جاتے ھم تقسیم در تقسیم کی سیاسیت میں گرے رہے گے کوئی قومی سوچ نہیں ھوگی اور غلامی کو قبول کرتے رھے گے۔ ھمارے سامنے ائیڈیل نظامِ حکومت خلافتِ راشدہ ھے، لیکن ھم سامراجی نظام کو گلے لگائے ھوئے ھیں۔
محترم آویز صاحب و دیگر قابل قدر احباب۔
سلام مسنون۔ آپکا اختلاف رائے سر آنکھوں پہ، اور یقیناً یہ اختلاف تجربات کا نتیجہ ہیں۔ حقیقت یہ کہ میں نواز شریف کا طرفدار ہر گز نہیں ہوں، اور جمہوریت کے بارے میں پاکستان میں زیادہ پُر امید بھی نہیں ہوں، لیکن ساتھ ہی جمہیورت کے مستقبل سے زیادہ مایوس بھی نہیں ہوں۔ اگر بڑی جمہوری قوتوں کو دیکھیں تو امریکا کو جہاں وہ آج کھڑا ہے، پہنچنے میں کوئی سو سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ 1954 تک جب امریکا چاند پر کمند ڈال رہا تھا، ایٹمی دھماکوں سے ایشیاء و یورپ کو سرنگوں کر چکا تھا، سیاہ فام ابھی امریکہ میں اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے۔ آج وہی امریکا ہے اور ایک سیاہ فام( جسکا باپ امریکی نہیں تھا)، اس ملک کا صدر ہے۔ یہ سب کچھ ‘شاید’ جمہوریت کا ہی کرشمہ ہے۔
ہمارے یہاں جمہوریت کو چلنے ہی نہیں دیا گیا۔ جمہوریت آتی بھی ہے تو اسکے پہلے پانچ سات سال تو آمریت کی بیساکھی کے طور پر گزر جاتے ہیں۔ اس طرح طالع آزما قوتوں کو خاندانی اجارہ داری قائم رکھنے میں مدد مل جاتی ہے۔ لیکن اگر جمہوریت کا سفر جاری رہےتوسیاسی جماعتوں کے اندر غدر مچتا رہے گا اور ایک دن نیا خون ضرور سامنے آئے گا۔
1988 میں ضیاع الحق مرا تو اس وقت کے پس منظر پہ صرف پیپلز پارٹی ایک جمہوری قوت کے طور پر موجود تھی۔ وقت اور ضرورت کے سبق نے آج نواز شریف کو اسی مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں پیپلز پارٹی اسے دیکھنا چاہتی تھی۔ مسلم لیگ کئی لخت ہو چکی ہے جو تبدیلی کے سفر کی علامت ہے۔ عمران خان پاکستان کے سیاسی افق پر ایک نئی قوت ہے۔ کل کو کیا معلوم کوئی اور طاقت ان سب خاندانی سیاست دانوں کا بستر گول کر دے۔ لیکن ایسا صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب جمہوریت کا سفر جاری رہے۔ ہم جو کچھ کہ سن رہے ہیں، یہ سب جمہوریت کا ثمرہ ہے۔ کس کی مجال تھی ضیاع الحق اور نواز شریف کے پہلے عہد تک اس طرح کھل کر اظہار رائے کرے؟؟؟؟ ضرورت نے مشرف کی لولی لنگڑی جمہوریت کو آزادیء رائے دینے پر مجبور کیا، اور آج ہم کہنے سننے میں نہ صرف آزاد، بلکہ مادر پدر آزاد ہیں۔
فوج کو طالع آزمائی کی دعوت دینا سر دست فوج کے ساتھ دھوکہ اور بیوقوف دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ آج کی عدلیہ، میڈیا، سیاستدان، عوام، سبھی سڑکوں پر نکل آئیں تو فوج کو وزیرستان کی جنگ اسلام آباد میں ہی لڑنا پڑ جائے گی۔ فوج اس جنگ کی متحمل ہے نہ ہونا چاہئے۔ فوج کو اگر اسکا آئینی کردار کسی مشکل کے سوا ادا کرنے کی اجازت دی جائے تو دنیا جہان کی افواج ہماری فوج سے ڈرتی ہیں۔ لیکن مشرف عہد سے لیکر اب تک فوج اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے بہت دور ہٹ چکی ہے۔ میرے خاندان کے قریبی ترین لوگ پاک فوج میں کمان دار عہدوں پر فائز ہیں۔ مجھے فوج کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے، آج سے نہیں 1988 سے۔ اور المیہ یہ ہے کہ یہ فوج جہاں 1988 میں کھڑی تھی، 2014 میں اس سے بہت پیچھے ہے۔ اسکا سبب جنگی فوج کو میٹر چیکنگ اور بھل صفاء فوج بنائے جانے میں مضمر ہے۔ پانچ سے سات سال تک فوجی افسران اور سپاہی مسلسل وپڈا میں رہے اور کپتان سے کرنیل اور کرنیل سے میجر جنرل بن گئے۔ جب یہ لوگ وپاس پلٹے تو انکی پیشہ وارانہ تربیت معدوم تھی۔ وہ سول سوسائیٹی سے ڈیل کر کے آئے تھے۔ ان کے اندر خاکی کے اندر رہ کر صبر کرنی کی قوت نئی گاڑی اور بنگلے کی خواہش تلے دب گئی تھی۔ انکی سوچ کا محور ہندوستان کی شکست کی بجائے عام شہریوں کی زندگی کا کھوج لگانا تھا، کون بجلی چراتا ہے اور کون پانی کے کھالے سے اپنے حصے کی بھل نہیں نکالتا۔ ۔۔۔۔۔اس فوج کو پیشہ ور فوج بننے میں اب دوبارہ وقت درکار ہے جو ممکن ہے راحیل شریف جیسے جرنیل کی قیادت میں اسے نصیب ہو سکے۔
رہے میاں صاحب، تو نواز شریف کھل کر بیوقوفیاں کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، لیکن اسکی ایک مدت ہے جو پانچ برس سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ ممکن ہے کل کو میاں صاح کوئی ایسا گڑھا کھود دیں جس میں وہ خود بآسانی گر جائیں۔ ایک مثال حامد میر پر قاتلانہ حملہ ہے جہاں جیو نیوز، اور فوج جیسا باوقار ادارہ آمنے سامنے ہیں۔ عدالتی تحقیقات کا شاخسانہ رائےونڈ محل تک پہنچنے کی دیر ہے، پھر اس کنویں میں میاں صاحب گرے کہ گرے۔
اصل میں تو نواز شریف خود فوج کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس کو ہٹا دے۔ لیکن بایں ہمہ میرا یہی خیال ہے کہ فوری تبدیلی اور جلد بد دل ہوجانے کی روش چھوڑ کر ہمیں ہر آنے والے کو موقع دینا چاہیئے کہ وہ مکمل طور پر اپنی اچھائی یا برائی کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے۔ پچھلی تحریر میں فدوی نے نواز شریف کی خوبیاں گنوائی تھیں، جو اس نیک نیتی کے سبب سے ہیں کہ ہم بہت جلد بد اعتمادی کی فضا پیدا نہ کریں اور نیک شگونی کے لئے پُر امید رہیں۔ لیکن اگر میاں صاحب کسی کنویں میں چھلانگ لگانا ہی چاہتے ہیں تو پھر ہماری نیک شگونیاں بھی انہیں بچا نہیں سکتیں۔ جو اس ملک کے لئے اچھا ہے نہ اس فوج کے لئے۔ اب کے اگر فوج کے خلاف بغاوت ہوتی ہے تو ملک کئی لخت ہو سکتا ہے۔ یہی ہمارا دشمن چاہتا ہے۔ اس لئے فوج کو پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا۔
۱
تاریخ:بدھ/۳۰؍نومبر۲۰۱۶ء
کالم نگار: جاوید صدیقی
نیوز پروڈیوسر، اے آر وائی نیوز، کراچی
ای میل: Journalist.js@hotmail.com
رابطہ: & 03332179642 & 03218965665
بیدار ہونے تک
عنوان:سندھ میں کرپشن ، لوٹ مار اور بد عنوانی کا راج ۔۔۔!!
پاکستان کے قومی خذانے میں سندھ بلخصوص کراچی سے نوے فیصد ریوینیو ادا کرتا ہے ،سندھ کے بڑے شہروں میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، لاڑکانہ اور سکھر سرفہرست ہیں لیکن کراچی وہ واحد شہر ہے جہاں سے پاکستان کی تجارت، صنعت کو فروغ ملتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ کراچی کی دو بندرگاہیں ہیں ایک پورٹ قاسم دوسری بن قاسم اس کے علاوہ نوری آباد کا انڈسٹریل زون بھی پاکستان کی صنعت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، کراچی میں سائٹ انڈسٹریل اور کورنگی انڈسٹریل ایریاز بھی صنعت و تجارت کے میدان میں اہم حیثیت کا حامل ہے جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا بھی صنعتی پروڈکشن میں پیش پیش ہیں لیکن کراچی جو پاکستان کا سب سے زیادہ گنجان شہر ہے اور اس کی آبادی دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اس کا بجٹ ایک دیہی علاقے کے مساوی رکھا جاتا ہے جبکہ بلدیاتی سطح پر کراچی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان خلیج کا سبب بنی ہوئی ہے ،بلدیاتی وزارت پی پی پی کے پاس ہے اور بلدیاتی امور ایم کیو ایم کے پاس ہیں یہی حال واٹر بورڈ اور دیگر شہری حکومتوںکا ہے۔۔، کراچی ان دو بڑی سیاسی جماعتوں کی لڑائی کے سبب پسا ہوا ہے، دونوں جماعتوں کو کراچی کی عوام کے بنیادی حقوق کا قطعی خیال نہیں۔۔۔۔!! ایم کیو ایم بلدیاتی اداروں میں میرٹ کا مستقل بنیادوں پر قتل کرتی چلی آرہی ہے تو دوسری جانب پی پی پی کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانی کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔۔، محکمہ تعلیم ہو یا محکمہ صحت دونوں اہم ترین وزارتوں میں من پسند کرپٹ افسران کی تعیناتی نے انتظامی امور کو برباد کرکے رکھ دیا۔۔، پی پی پی کے تمام وزرا ماضی میں بھی اور اب حال میں بھی اپنی کرپشن ، لوٹ مار اور بدعنوانی کی سرش سے باز نہیں آئے۔۔۔، حالیہ نئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اپنی پارٹی کے احکامات تلے دبے ہوئے ہیں بظاہر ان کے دورے اور بیانات اپنی پارٹی کی خامیوں پر پردہ ڈھکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر حقیقت پھر حقیقت ہوتی ہے عملی اقدامات منفی انداز میں نظر آرہے ہیں۔۔۔، مجھ سے کئی اساتذہ
۲
کرام اور صوبہ سندھ کے استذاہ کرام کی سب سے بڑی تنظیم گسٹا کے ذمہ داروں نے شکایت کی کہ محکمہ تعلیم کے وزیر اور سیکریٹری انتہائی کرپشن اور بد عنوانی میں ملوث ہیں ۔۔۔۔، کرپٹ ڈائریکٹر عبد الوہاب عباسی کی گرفتاری کے بعد ابھی تک کوئی ڈائریکٹر آف اسکول کراچی تعینات نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے اساتذہ کرام کے جائز امور رُکے ہوئے ہیں۔۔، ترقی ہو یا بقاجات یعنی ایریئرز ان سب کیلئے بھاری رشوت اور اپنے ایجنٹوں کو پھیلا کر صرف انہی کے طفیل کام کیئے جارہے ہیں۔،سینئرٹی لسٹوں سے پرموشن نہیں دیئے جارہے، بیک ڈور پروموشن اور جعلی دستاویزات کا استعمال عام ہوچکا ہے جس سے قابل، اہل اور سینئرز اساتذہ کے ساتھ کھلی حق تلفی ہورہی ہے ۔۔، گسٹا کے عہدیدار نے فون پر بتایا کہ حکومت سندھ کو با ر بار اس حق تلفی کی طرف مبذول کرایا لیکن ان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔۔، اساتذہ کرام کی دیگر تنظیموں نے حکومت سندھ محکمہ تعلیم کے بڑھتے ہوئے کرشن، بدعنوانی کو تعلیم کیلئے ناسور قرار دیا ہے۔۔، کراچی میں گھوسٹ ملازمین اور گھوسٹ اسکولوں کی گرفت کیلئے محکمہ جاتی کاروائی اور بائیو میٹرک سسٹم کو جہاں شہر بھر کے اساتذہ کرام اور تنظیموں نے سراہا وہیں انھوں نے اس بات کی بھی شکایت کی کہ محکمہ تعلیم کی تقرریوں کو بھی صاف و شفاف اور خالصتاً میرٹ کے اصولوں پر مروج کیا جائے اس بابت محکمہ تعلیم کے وزیر اور سیکریٹری بھاری رشوت اور شفارت کے تحت تقرر نامے جاری کرتے آرہے ہیں ۔۔، این ٹی ایس کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے اس نظام کو بھی ہائی جیک کرلیا گیا ہے اور این ٹی ایس میں بھی اب دباؤ اور شفارش کیساتھ نقل کا بھی رجحان بڑھ گیا ہے، اساتذہ کرام کی تنظیموں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں جونیئر اسکول ٹیچرز کی تعدادسندھ بھر سے زیادہ ہے اور یہاں پروموشن کا فارمولا بہت سست اور کم مقدار پر محیط ہوتا ہے اسی بابت کئی سینئرز اساتذہ کرام اپنے پروموشن اور حقوق سے محروم ہوجاتے ہیں جو سراسر نا انصافی کا باعث ہے، گسٹا کے مطابق پی پی پی عوامی حکومت ہوتی ہے مگر ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے عزم اور منشور کا جس قدر قتل کیا جارہا ہے کبھی بھی پی پی پی نے نہیں کیا ہوگا، ان کے مطابق پی پی پی عوامی حکومت ہونے کے ناطے دیگر سیاسی جماعتوں سے زیادہ عوامی فلاحی امور کو پورا کرنا چاہیئے مگر حقیقت اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔گیسٹا کے عہدیداروں کو یہ بھی شکایت ہے کہ سندھ بھر کے اساتذہ کرام کےجائز امور پر اے جی سندھ رشوت کے بغیر کام نہیں کرتی اور چند دنوں کے کام کو مہینوں پر کرتی ہے ، گسٹا اور دیگر اساتذہ کرام کی تنظیموں نے پاک افواج سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک یونٹ اپنا اے جی سندھ میں مستقل بنیادوں پر تعینات کردیں کیونکہ اے جی سندھ کی کرپشن کی روک تھام میں سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے اس کی بڑی وجہ سندھ حکومت کے کرپٹ وزرا ، سیکریٹریز و مشیر ہیں! معزز قائرین !پی پی پی کے دور اقتدار میں جہاں محکمہ تعلیم میں کرپشن و لوٹ مار کا بازار گرم رہتا ہے وہیں محکمہ صحت کو بھی نہیں بخشا جاتا، کراچی کے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا کیلئے جاب کے درازے بند ہوتے ہیں جبکہ جامشورو،لاڑکانہ، نوابشاہ، خیرپورمیرس اور دیگر اندرون سندھ کی میڈیکل یونیورسٹیز و کالج سے فارغ التحصیل طلبا کیلئے جاب ان کا انتظار کررہی ہوتی ہیں اس فاصلے اور نا انصافی سے طلبا میں بے چینی
۳
پائی جاتی ہے وہ پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں جس سے ہمارے ملک کے ذہین و قابل ڈاکٹرز کی کمی واقع ہورہی ہے۔، آج بھی اگر ملکی سطح پر قابل ترین اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی فہرست دیکھی جائے تو زیادہ تر کراچی کے فارغ التحصیل ہی نظر آئیں گے ، ڈاکٹروں کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بلخصوص سندھ کو اگر ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تو سب سے زیادہ اہلیت و قابلیت کو ترجیح دینی ہوگی ، اس قابلیت و اہلیت کا دارومدار نہ نسل ، نہ قوم اور نہ زبان پر طے کیا جائے بلکہ جو بھی میرٹ پر پورا اترے اسے اس کا حق دیدیا جائے تاکہ قابل لوگوں کی بڑھ وار سے ادارے، شعبے ترقی کرپائیں اور بہترین نتائج سے استفادہ کرسکیں،معزز قائرین سندھ کے ریوینیو اداروں میں اس قدر کرپشن ، لوٹ مار اور بدعنوانی ہے کہ جس سے کھربوں کی تعداد میں رقم قومی خذانے کے بجائے ذاتی جیبوں کی نذر ہوجاتی ہیں ، ٹول ٹیکس سے لیکر ہر وہ شعبہ اور عنصر جس سے ریوینیو حاصل کیا جاتا ہے مکمل کرپشن کی نذر ہیں۔۔!! سندھ میں محکمہ اینٹی کرپشن ہی وہ ادارہ ہے جو کرپشن کو خود پروان چڑھاتا ہے ، کرپٹ لوگوں سے بھاری رقم بٹورنے کے بعد انہیں کلین اپ کرکے دوبارہ کرپشن کرنے کا بھرپور موقع دیتا آرہا ہے ، اینٹی کرپشن ادارہ اس ملک کیلئے ناسور بن چکا ہے ،تمام افسران، وزرا اور سیکریٹریز کیس کی نسبت رشوت طلب کرتے ہیں ، سابق جنرل راحیل شریف نے حکم دیا تھاکہ کریشن کو پکڑ کر جڑ سے خاتمہ کیا جائے توصوبائی نیب سمیت صوبائی اینٹی کرپشن نے کیسس تو پکڑے مگر انہیں بھاری رشوت کیلئے کلین کردیا اور دوبارہ اسی منصب پر کام کرنے کا اہل قرار دیدیا۔ !!دوسری جانب سندھ پولیس کا حال تو یہ ہے کہ سندھ پولیس کے تمام تر افسران سیاسی رفاقت اور سیاسی چھتری کے طفیل اپنی جاب کا سفر کرتے ہیں ۔، سندھ پولیس کا ہر افسر پی پی پی کی غلامی کا دم بھرتا ہے اسی نہ پاکستان کی پروا نہ عوام کی ، سندھ پولیس پی پی پی کے کرپٹ وزرا، سیکریٹریز اور مشیران کی ڈھال بنے ہوئے ہوتے ہیں ان کی آشیروار لیکر اپنے منصب کو مضبوط کرتے ہیں ایسے ادارے کا کیا فائدہ ۔۔؟جو کرپٹ وزرا، سیکریٹریز اور مشیران کی خدمات کرتے تھکتے نہیں پھر کس طرح سندھ عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے رشد و ہدایت پر چلے گا۔۔ ، مجھ سے کئی سندھی مفکرین و دانشور وں نے کہا کہ شاہ عبد الطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے کلام کو سننا اور اس پر داد دینا ہی کافی نہیں بلکہ شاہ کے کلام کی روحانیت اسی وقت آپ پر وارد ہوگی جب آپ شاہ عبد الطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے ہدایتوں کی پیروی کریں گے۔۔۔۔ ،شاہ صاحب نے اللہ سے محبت اور سول سے عشق کا جہاں درس دیا ہے وہیں سب سے زیادہ انسان دوستی کا سبق بھی دیا ہے، انھوں نے کہا کہ سندھ کے کرپٹ، بدعنوان اور لوٹ مار کرنے والے وزیر جب عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پر چادر چڑھاتے ہیں اور شاہ صاحب کے فیض و تعلیمات پرخطاب کرتے ہیں تو انہیں ذرا سی بھی شرم نہیں آتی کہ سندھ میں بسنے والے تمام صوفی بزرگوں جن میںحضرت سچل سرمست رحمۃ اللہ علیہ، حضرت شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ نے راہ راست کا طریقہ سیکھایا مگر سندھ کے حکمران اسی قدر اپنے بزرگوں کے احکامات سے دور سے دور تک ہوتے جارہے ہیں اس تمام برائی کی ذمہ داری
۴
پی پی پی کے حکمرانوں پر آتی ہے جس نے سندھ کو ہر شعبہ، ہر ادارے، ہر وزرات کو کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانی میں پلیٹ دیا ہے، سندھ کے معتبر،دانشور و مفکرین کا کہنا ہے کہ سندھ کی بقا و سلامتی لسانیت کی جنگ میں نہیں بلکہ اسی عمل میں ہے جو ہمارے پرکھوں سے چلی آرہی ہے،ہمارے باپ دا دا اور بزرگوں کی رشد و ہدایت پر محیط تھی جس میں بھائی چارہ، اخوت، پار و محبت، ایثار و قربانی اور فراغ دلی کا عمل کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔۔ ، ان کے مطابق آج کے سندھی نام نہاد لیڈروں نے نہ صرف سندھ کی ثقافت کو برباد کرکے رکھ دیا بلکہ سندھ کے تشخص کو بھی بدل ڈالا۔۔۔،سندھ کے معتبر،دانشور و مفکرین کے مطابق وہ لوگ جو یہاں پیدا ہوئے ہیں سندھی ہیں چاہے وہ کوئی سی بھی زبان بولتے ہوں کیونکہ ان کا بھی مرنا جینا سندھ میں ہی ہے اسی لیئے ان کا بھی حق اسی طرح ہے جس طرح ایک سندھی زبان بولنے والا کا ہونا چاہیئے، ان کے مطابق وہ سیاسی جماعتیں جو اردو بولنے والی قوم کو گمراہ کرتی رہی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ وہ قوم بھی ایسے لوگوں کو پہچان لیں کہ کون ان کے مخلص ہے اور کون ان کے ساتھ منافقت کررہا ہے۔۔۔۔۔۔!! یقینا ً سندھی زبان بولنے اردو زبان بولنے والوں کے درمیان دونوں جانب کے سیاسی لیڈر نہ اپنی قوم کے لیئے بہتر ثابت ہونگے اور نہ سندھ دھرتی کیلئے، اب عوام کو ہی اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے بہت سمجھداری، عقلمندی، دانشمدی، دانائی، حکمت سے کام لینا ہوگا جو بھی سیاسی لیڈر قوموں کو لڑانے اور ان میں شگاف پیدا کرنے کی کوشش کرے وہ قوم خود اس کا احتساب کردے تاکہ سندھ دشمن سیاستدان اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں اور انتخابات میں شریف النفس ،ایماندار اور مخلص لوگوں کا انتخاب کریں بلا تعصب بلا رنگ و نسل، پھر دیکھئے گا کہ سندھ کتنی جلدی کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانی کے راج سے آزاد ہوجائیگا اور سندھ سمیت پاکستان کس قدر تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوجائیگا ۔! پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔!
(نوٹ:مدیر اعلیٰ سے گزارش ہے کہ کالم پرنٹ کرنے سے قبل اس کی پروف ریڈنگ ضرورکرلیں اور پبلش کے بعد ایک کاپی مجھے بھی ای میل کردیں تاکہ میں اپنے ریکارڈ میں رکھ سکوں شکریہ، جاوید صدیقی)