پھول ۔۔۔۔
میں فطرت کا وہ کلمہ ہوں
جونیلے خیموں سے
سبز مخملیں بساط پر اترتاہے
خوش نصیب ہوں بہت
کہ
میں اعلان نسیم سحر ہوں
میں سانسوں کو مہکاتا ہوں
میں شبنم کی شراب پیتا ہوں
کوئل کے مدھر گیت سنتا ہوں
گھاس کی تالیوں پر ناچتا ہوں
لوگو مجھے دیکھو .. میں پھول ہوں
مشاہدہ نور کے لئے
بلندی کی طرف دیکھتا ہوں
اداسیوں میں بھی مہکتا ہوں
اور
کبھی مڑ کر
اپنے سائے کو نہیں دیکھتا ہوں
( مرکزی خیال ماخوز)
ڈاکٹر نگہت نسیم


خوبصورت نظم ہے۔ اس سرقے اور ڈاکے کے دور میں ۔۔۔۔ مرکزی خیال ماخوذ۔۔۔۔۔ کا لکھنا بھی قلمی ایمانداری ہے۔۔۔۔ ویسے کیا پھول اور انسان میں کوئی ایسا واضع فرق ہے؟
Bahut Khoob…aapa ji…aap ki qalam se hamesha phool hi khilte rahein..allah talah aap ki sadaqat aur imandari ko barqar rakhe..aamen
بہت خوب۔۔۔۔۔کبھی مڑ کر اپنے سائے کو نہیں دیکھتا۔ حُسن حقیقی کی یہی جبلت ہے اور جو مڑ کر اپنا سایہ بھی نہ دیکھے، وہ باقی کسی کو کیا دیکھے گا۔ یہی بے نیازی ہے۔
جی بابا صاحب پھول اور انسانوں میں کوئی فرق نہیں ۔۔۔ شرط یہ ہے کہ انسان خود کو پھول جیسا مہکتا ہوا اور خوشنما بنا لے
سلامت رہو طارق
قوم سے انتقام لیتا ہے
ہاتھ میں جو نظام لیتا ہے
دیکھتا ہے جو راہبر کی ہوس
وہ کلیجے کو تھام لیتا ہے۔
گل جی ۔۔۔۔ میرا مطلب ھے محترم المقام جناب صفدر ہمدانی صاحب ،، پھول میں اور انسان میں بہت فرق ھوتا ھے ، پھول کی زندگی بہت مختصر ھوتی وہ اپنی تازگی خوشبو مہک تادیر برقرار نیہں رکھہ سکتا ھے ،،مگر انسان اور پیارے اچھے انسان اگر ڈاکٹر نگہت نسیم کی طرح ھوں تو پھول سے بہت ھی زیادہ خوش نظراور خوش مہک ھوتے ھیں ،، اپنی باتوں سے اپنی نیچر سے اپنی انسان دوست شخصیت سے اپنی حیاء اور خوبصورتی سے اپنی روشن فکری سے اپنی دریادلی سے ایسے انسانوں کی مہک بہت دیرپا ھوتی ھے
اور جناب پھول پر تبصرہ تو الگ بات ھے گل جی ،، خوشبو تو آپ کے پاس بھی بہت اچھی آتی ھے ،،اللہ پاک صحت و تندرستی عطا فرماۓ آورآپ جیسے باغ و بہار انسانوں کو دینا کی ھر سعادت عطا فرماۓآمین ثم آمین
اسلام علیکم ساتھیو
بہت خوب بہن نگہت نسیم خوش رہو
پھول تو جنگلی بھی اتنا ہی خوبصورت اور حسین ہوتا ہے جتنا کسی کیاری میں لگا ہوا پھول .اور شاید انسان اور پھول میں یہ ہی فرق ہے کہ اسکے ساتھ جنگلی جیسا ثقیل لفظ لگا ہو تب بھی وہ انتہائی خوبصورت اور ما حول کو سحر زدہ بنانے میں کم نہیں ہوتا ..اور اپنے ماحول کو اپنی خوبصورتی سے چار چاند لگا دیتا ہے .
لیکن آج کا انسان اتنی حسین دنیا کو جنگل بنانے پر تلا ہوا ہے .اور پھول جیسے انسان کملائے جا رہے ہیں .انکی خوشبو بجائے پھیلنے کے دبی جارہی ہے .
عالم آرا
وینکور
بہت بہت شکریہ مصباح بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔ بے نیازی انسان کو سب میں منفرد و ممتاز کر دیتی ہے
ظفر بھائی ۔ بہت اچھے اشعار
شاہین پیاری دلاری تم نے بے حد خوبصورت اور بصیرت افروز تبصرہ کیا ہے ۔۔ میری بابت تمہاری گواہی اللہ پاک آخرت میں میرے حق میں قبول فر مائے ۔۔ الہی آمین
قابل صد احترام عالم آراء آپا
آپ نے کتنا اچھا لکھا ” آج کا انسان اتنی حسین دنیا کو جنگل بنانے پر تلا ہوا ہے .اور پھول جیسے انسان کملائے جا رہے ہیں .انکی خوشبو بجائے پھیلنے کے دبی جارہی ہے .”
اللہ پاک ہم سب پر اپنا فضل و کرم رکھے
الہی امین
بھائیوں اور بہنوں!
پھول اور انسان میں بہت فرق ہے؟ پھول کا کام ہے آنکھوں کو فرحت پہونچانا؟ وہ چاہے بھی تو اپنی سرشت نہیں بدل سکتا؟ جبکہ انسان جب تک معصوم ہو تا ہے وہ پھول جیسا دکھا ئی دیتا ہے مگر جیسے ہی اسے عقل آتی ہے وہ بدلنا شروع ہو جا تا ہے. سب سےپہلے ماحول اس پر اثر انداز ہو تا ہے وہ اگر درندوں میں پیدا ہو ا ہو تو درندہ بن جاتا ہے اور فرشتوں میں پیدا ہو ا ہوتو فرشتہ بن جاتا ہے. ہمارے چاروں طرف جوکچھ آجکل نظر آرہا ہے یہ ماحول کا کرشمہ ہے؟
شمس بھائی آپ نے کتنی خوبصورتی سے پرورش کی پوری نفسیات لکھ دی ہے ۔۔ سبحان اللہ
بہن نگہت پسندیدگی بہت بہت شکریہ
یہ شاعری کی شکل میں ایک بلند پیغام ہے
لوگو مجھے دیکھو .. میں پھول ہوں
مشاہدہ نور کے لئے
بلندی کی طرف دیکھتا ہوں
اداسیوں میں بھی مہکتا ہوں
اور
کبھی مڑ کر
اپنے سائے کو نہیں دیکھتا ہوں
پیا ری مہکتی ہوئ بیٹی مہکتا ہوا پیغام اپنے لفظوں میں پرو کر لائ ہے
سلامت رہو خوش رہو
بہت بہت شکریہ زائرہ بجو ۔۔۔۔ سلامتی کی بے شمار دعائیں