ڈاکٹر ہود بھائ ایک معروف سائنسداں ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دانشور اور مبصر بھی ہیں۔ بالعموم ان کے تبصروں کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کے وہ ثبوت و شواہد پیش کرتے ہوئے منطق کا سہارا لیتے ہیں۔ تقریباً دو ماہ قبل ایک ٹیوی شو میں طالبان کے حامی انصار عباسی صاحب نے ہود بھائ کے ایک سوال پر اینکر سے کہا کہ آپ جب کسی پروگرام میں مجھے بلائیں کسی جاہل کے ساتھ نہ بلائیں۔

بات تو سچ ھے کتنے شعلہ بیان کھٹ پتلی اینکر پرسن ھیں جو کسی کا کہا بولتا ھیں اور کسی اور کا دیکھا دیکھاتے ھیں
اور واقعی طالبان سے بات چیت کے لیے کسی پڑھے لکھے حوالہ دار بندہ کی موجودگی بہت ضروری ھے
پتہ نیہں اب تو مجھے اوے کا اوے بگڑا نظر آتا ھے
ھیں کواکب کچھہ نظر آتے ھیں کچھہ
یہ جیو کی فرعونیت ہے۔
شاہین بہن
” اب تو مجھے اوے کا اوے بگڑا نظر آتا ھے”
یہ ضیاالحق کے دور ہی میں ہوچکا ہے۔ وہابیوں کی اور انصار عباسی کی نظر میں دوسرے مسلمان کافر یا مشرک ہیں۔ پنجاب بنی ضیاالحق (نوازلیگ) کو نہیں چھوڑے گا۔ دیہی سندھ پپلز پارٹی کو نہیں چھوڑے گا۔ شہری سندھ متحدہ کو نہیں چھوڑے گا۔ جماعتِ اسلامی طالبان کو نہیں چھوڑے گی۔ یہ واحد ملک ہے جو درجنوں قبیلوں میں بٹا ہوا ہے۔ وجہ اسکی لاشعور عوام ہیں جن کے ووٹ نے ملک کو تقسیم کرکے رکھدیا ہے۔
اسلام علیکم ساتھیو
محترم بھائی خود کو عالم سمجھنے والے ایسی ہی باتیں کرتے ہیں . وہ دوسروں کو ابو جہل ہی کہتے ہیں جیسا کہ انہوں نے ایک کالم بھی لکھا تھا .
انہیں ان ہی جیسے لوگوں کے ساتھ بلانا چاہئے تاکہ وزن برابر رہے .
اللہ میرے ملک کو پڑھے لکھے جاہلوں سے بچا لے کہ وہ زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں .
عالم آرا
السلام علیکم
سچ پورا لکھنا چاہیے ، آدھا سچ یا صرف اپنی پسند کا سچ لکھنا مناسب نہیں ، وہ پروگرام میں نے بھی دیکھا تھا ، اور یہ پروگرام کافی عرصہ پہلے ٹیلی کاسٹ ہوا تھا ، اُس پروگرام میں ہود بھائی مسلسل ایک غلط بات پر اصرار کر رہے تھے ، وہ پروگرام ملالہ یوسف زئی کی کتاب پر تھا ، اور صرف انصار عباسی ہی نہیں ، اوریا مقبول جان نے بھی ہود بھائی کی غلطی اور اُس پر مسلسل اصرار پر اُن کی نشاندہی کی تھی اور صرف انصار عباسی نے ہی نہیں بلکہ خود ہود بھائی نے بھی کچھ ایسے ہی الفاظ استعمال کئے تھے ، اب جبکہ ملالہ یوسف زئی خود اس بات کو تسلیم کر چکی ہیں کہ اُن کی کتاب میں وہ باتیں موجود ہیں جن کی نشاندہی انصار عباسی اور کچھ پاکستانی صحافیوں نے کی تھی ، اور اپنی کتاب کے اگلے ایڈیشن میں وہ ان باتوں کو حذف کرا دیں گی ۔
کافی عرصہ پہلے کے پروگرام میں انصار عباسی کے ایک جملے پر اب بلاگ لگانا اور وہ بھی اس انداز میں ۔ ۔ ۔ چہ معنی دارد ؟
جیو نیوز یا اُس مین کام کرنے والے صحافیوں کے ہر غلط کام پر اُن کی مذمت کرنی چاہیے ، اور صرف جیو نیوز ہی نہیں بلکہ ہر غلط بات پر اُس کی مذمت کرنی چاہیے ، حامد میر پر ہونے والے حملے کے بعد جیو نیوز اور اُس ادارے سے منسلک لوگوں کا طرز عمل نہایت ہی سطحی تھا ، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مگر اس طرح کہ انصار عباسی کی ایک درست بات کو غلط انداز میں پیش کرنا مناسب نہیں ، اور میں جناب ظفر جعفری صاحب سے باہمی احترام کو ملحوظ خاطر رکتھے ہوئے نہایت ہی احترام سے اس کی مذمت کرتا ہوں ۔ ۔ ۔
آصف احمد بھٹی
اسّلام علیکم ساتھیوں ،
میں اس وقت آصف بھٹّی بیٹے کی ہمنوا ہوں باقی سب مجھے معاف کر دیں مجھے تو ویسے بھی پرانے برتن پرانا گھر ،پرانے کپڑے کچھ بھی پرانا پسند نہین ہے میں ہر ہر دن کچھ نیا تلاش کرتی ہوں
“انصار عباسی صاحب نے ہود بھائ کے ایک سوال پر اینکر سے کہا کہ آپ جب کسی پروگرام میں مجھے بلائیں تو کسی جاہل کے ساتھ نہ بلائیں۔ ”
میں قرآن پر ہاتھ رکھکر کہ سکتا ہوں کہ انصار عباسی نے یہ الفاظ استعمال کئے تھے۔ اب اگر بھٹی صاحب کو ان الفاظ پر کوئ اعتراض نہیں تو اُنہیں اس کا حق ہے۔ امریکہ میں اگر کوئ صحافی ایسے فقرے استعمال کرے تو وہ اپنی ملازمت برقرار نہیں رکھ سکتا۔ یہاں ہر قسم کے تبصرے ہوتے ہیں لیکن زبان کو قابو میں رکھا جاتا ہے۔ نذیر ناجی صاحب نے بھی انصار عباسی کی اس بات کی حقارت کے ساتھ مذمت کی ہے۔
السلام علیکم
قرآن پاک انسیانیت کی اسلاح کے لیے آیا ہے ، آپ کو قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ، میرے پچھلے تبصرے کو غور سے پڑھیں ، میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انصار عباسی نے یہ بات نہیں کہی تھی ، انصار عباسی نے یہ بات کہی ہے اور میں نے کہا تھا کہ یہ پروگرام کافی پرانا ہے اور اس میں جناب ہود بھائی ایک غلط بات پر مسلسل اصرار کر رہے تھے اور اس دوران انہون نے کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے کہ جن کے باعث اوریا مقبول جان اور انصار عباسی مشتعل ہو گئے ، جس کے بعد انصار عباسی نے یہ الفاظ استعمال کئے تھے ، اُس سے پہلے دونوں مسلسل اُن کی غلط بات اور اُس پر اصرار پر نشاندہی بھی کرتے رہے ہیں ، اُس پروگرام مین نذیر ناجی صاحب بھی تھے ، اس بات کو کافی عرصہ گزر گیا ہے ، یہ ایک وقتی بات تھی ، انصار عباسی اور ہود بھائی اس کے بعد بھی کئی پروگرامز میں آئے ، شاید ایک ساتھ نہ آئے ہوں ، مگر دونوں طرف سے اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہ ہوا ، نذیر ناجی اور اوریا مقبول جان جیسے معتبر لوگ بھی اس بات پر کچھ نہیں بولے ، اس لیے کہ یہ ایک وقتی اشتعال کی بات تھی اور معاملہ اسی پروگرام میں ختم ہو گیا تھا اب کئی ماہ بعد اس معاملے کو اس طرح ایک بلاگ کا حصہ بنانا مجھے درست نہیں لگا ۔
معضوعات بہت ہیں ، دو دن پہلے اسلام آباد پولیس نے جس فرعونیت کا مظاہرہ کیا ، اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے پر امن اور نہتے احتجاج کرنے والے بزرگ ، بچوں اور خواتین پر جس بہیمانہ طریقے سے تشدد کیا گیا ، اُس پر صحافی برادری کی خاموشی پر بلاگ بنایا جا سکتا تھا ، حامد میر پر حملے کا الزام آئی ایس آئی پر لگانے والوں کو سر عام پولیس کا تشدد نظر نہیں آیا ؟
اور جہاں تک بات ہے امریکی صحافت یا میڈیا میں استعمال ہونے والے زبان و لب و لہجہ کی تو اس محفل مین موجود تمام محترمین مجھ سے بہتر جانتے ہیں ، اس بارے میں میرا کچھ کہنا نہ کہنا ایک جیسا ہی ہے ۔ ۔ ۔
السلام علیکم
سیدہ صاحبہ ! آپ ہماری آقا زادی ہیں ، ہم گناہ گار تو اپ کے نانا جان صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ سادات کا صدقہ کھاتے ہیں ، کسی بھی معاملے میں کی آپ کی ہمنوائی میرے لیے باعث فخر و تسکین ہے ، جانب ظفر صاحب کی یہ بات بلکل درست ہے کہ انصار عباسی نے ایسے الفاظ استعمال کیئے تھے ، میں کسی طور بھی انصار عباسی کا ترجمان نہیں ہوں مگر حق اور سچ بات کہنے کی کوشش ضرور کی ہے ، انصار عباسی صاحب نے وہ بات کہی ضرور تھی مگر اُس سبب جاننا بھی ضروری ہے ، وہ پروگرام ملالہ یوسف زئی کی کتاب پر تھا ، اس کتاب کے مارکیٹ میں آتے ہی انصار عباسی وہ پہلا شخص تھا جس نے اس مین موجود کچھ غلطیوں اور کچھ کمیوں کی نشاندہی کی تھی ، کتاب مین موجود مواد کے مستند ہونے یا غیر مستند ہونے کو چھوڑیں ، اُس کی اصل مصنف کے بھی پس پشت ڈال دیں ، کتاب کی غایت اور مقصد کو بھی فراموش کر دیں ، ان تمام باتوں میں ہر آدمی کا اپنا نکتہ نظر ہو سکتا ہے اور جس کا احترام ضروری ہے ، انصار عباسی کی نشاندہی کے کچھ دن بعد ایک پروگرام مین نذیر ناجی ، جناب ڈاکٹر ہود بھائی ، اوریا مقبول جان اور انصار عباسی موجود تھے ، موضوع بحث وہی کتاب اور اُس مین موجود کچھ اغلاط تھیں ، جس پر اوریا مقبول جان اور انصار عباسی کا ایک موقف تھا ( اور جو میرے خیال میں درست تھا ) جبکہ ہود بھائی اور نذیر ناجی کا ایک دوسرا موقف تھا ، اس دوران ہود بھائی مسلسل کتاب مین موجود ایک ،تنازعہ عبارت عدم موجودگی پر اصرار کر رہے تھے جبکہ اُس وقت اُ کے پاس وہ کتاب بھی موجود نہیں تھی دوسری طرف اوریا مقبول جان اور انصار عباسی کتاب ہاتھ میں پکڑ کر وہ عبارت پڑھ کر اور اُس کے صفحہ وہ سطر تک کا حوالہ دے رہے تھے ، مگر ہود بھائی کا مسلسل اصرار تھا کہ یہ عبارت کتاب مین موجود نہیں ہیں ، اس پر مشتعل ہو کر انصار عباسی نے یہ الفاظ استعمال کئے تھے ۔
یہ ہے وہ پورا پس منظر ، اب کئی ماہ بعد اس بات پر یوں بلاگ بنا لینا ، اور پھر اُس میں بات انصار عباسی سے شروع کر کے ضیاء الحق ، وہابیوں ، نواز شریف ، جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، طالبان سمیت پوری پاکستانی قوم کی لاشعوریت تک کا گنا جا چکا ہے ۔ ۔ ۔
آصف احمد بھٹی
الامان ،الامان ،
کیا اللہ تعالٰی نے قران پاک ایسی لاحاصل بحثوں میں الجھنے کے لئے اتارا ہے ،،بھیّا ظفر جعفری میں آ پ سے دست بستہ معذرت کی خواہاں ہوں کبھی تو کچھ ایسا پیش کیجئے اس علمی پلیٹ فارم سے جس سے نئ نسل کے لئے چراغ جل اٹھیں یا کبھی ایسا کچھ کہ ‘میں بزرگ’ اور مجھ جیسے دیگر بزرگ بھی آپ کی تحریر پڑھ کر کئ دن تک اس سے استفادہ کرتے رہیں
دنیا تو دو رخوں پر ہی پیدا کی گئ ہے ،،اچھّی یا بری ،،چناؤ تو آ پ کے اختیار میں رکھ دیا ہے
کہتے ہیں غصہ عقل کو کھا جاتا ہے ۔
میرے خیال میں جناب جعفری صاحب کے اختیار میں کچھ نہیں یہ ہر وقت غصے ہی میں رہتے ہیں۔
گاوءں شہر تو بہت دور کی بات۔ یہ ابھی تک اپنے بلاگ ہی سے باہر نہیں نکل پائے۔
ان کے عنوان حیرت انگیز۔ تفصیل اس بھی زیادہ حیرت انگیز۔معلومات میں اس سے بھی زیادہ چنگاریاں۔
جس پر فرشتے بھی حیران پریشان ؟؟؟
ایک نہایت معمولی سی بات پر قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانا ؟ عوز باللہ
کیا یہ سب کچھ غصہ کی عکاسی ہے یا میرا وہم ہے یا یہ ابھی تک بلاگ ہی میں بلاک ہیں۔
ٓآویز ۔ برمنگھم
میرے بچّے آصف بھٹّی ،اللہ کریم تم کو دونوں جہان کی نعمتوں اور سعادتوں سے ہمکنار کرے ،میں یہاں تمھاری بات سے متّفق اسی لئے ہوں کہ تم نے الزام کی سمت بلکل درست نکالی ہے ،،اور قلم کا حق ادا کیا ہے ،جو افراد ہاتھ میں قلم رکھ کر اس کا جائز حق نہیں ادا کرتے ہیں قلم ان کا ساتھ دینے کے بجاءے غصّے میں اپنی نوک کھردری کر لیتا ہے اور کھردری نوک سے کھردری تحریر ہی وجود میں آسکتی
جو لوگ اپنے قلم کو محبّت کی روشنائ مین ڈبو کر لکھتے ہیں ان کی تحریر یں رعنا وشگفتہ ہوتی ہیں
اور اس پریہ کہ گئ گزری باتوں کو اس طرح فضول وقت ضائع کرنے کے لئے استعمال کرنا نا صرف اپنے وقت کا بلکہ دوسروں کے وقت کا زیاں بھی ہے ،زرا سوچو
زندگی کا ایک ،ایک پل ہمارے پاس اللہ کی امانت ہے اس امانت کو ہم پیار تقسیم کرنے کے لئے کیوں نا استعمال کریں ،چلو چھوڑو ہم بھی یہاں اب خاموش ہو کر کچھ نیا سوچتےہیں
ایسا نیا جس سے اپنا بھی اور دوجے کا دل خوش ہو جائے
آویز بیٹا چلو تم بھی کچھ نیا ضرور لکھو تمھاری تحریر میں مجھے ایسی کشش محسوس ہو رہی کہ جو کچھ لکھو گے انشاللہ وہ پر کشش ہو گا
” آپ جب کسی پروگرام میں مجھے بلائیں کسی جاہل کے ساتھ نہ بلائیں۔ ”
میر ااعتراض انصار عباسی کے اس جملہ پر تھا کہ اس قسم کی زبان غیر مہذب اور معیارِ صحافت سے گری ہوئ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کی نظر میں اس قسم کا جملہ تہذیب کے دائرہ میں آتا ہو۔ اگر ایسا ہے تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں۔ لیکن سوال کا جواب دینے کے بجائے ذاتیت پر حملے کرنا یعنی ‘ ہروقت غصہ میں رہنا’ کُھردُرا قلم” وغیرہ کس قسم کی صحافت، زبان یا تبصرہ ہے۔ عموماً میں اس قسم کے تبصروں کا جواب نہیں دیتا لیکن عالمی اخبار سے پرانی رفاقت نے مجھے مجبور کیا ۔
میں ایک عرصہ سے عالمی اخبار میں لکھ رہا ہوں۔ میرا اکثر ہمدانی صاحب ، نگہت بہن، مصباح صاحب اور بھٹی صاحب سے اختلاف رہا ہے اور طویل مباحثے ہوئے ہیں لیکن ان لوگوں نے ہمیشہ منطق، دلیل اور تحمل سے کام لیا ہے اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور یہی Bloging کا حُسن ہے۔
تصحیح
ذات
سلامت رھیں بھائی جعفری صاحب ، مجھے تو ٹی وی چینل سے اک یہ شکایت بھی ھے کی مجرموں کو منہ چھپا کر دیکھاتے ھیں جب کہ کوئی معمولی واردات پکڑا جائے تو اس کی بار بار فلم چلا کر خوب تشہر کرتے ھیں کیا گھناؤنے جرم میں ملوث مجرم اس قابل ھوتے ھیں کہ ان کا آحترام کیا جائے اور ان کی پہچان لوگوں کے سامنے نا کروائی جائے ، تاکہ وہ پھر سے معزز شہری بن کر عام لوگوں میں دندناتے پھریں اور کوئی ان کے بارے مین نا جانتا ھو