عید کا دن شکر اور شکرانے کا دن ہے۔۔ سادگی سے گزاریئے

http://www.punjabigraphics.com/images/105/eid-55.jpg
عزیز دوستو !

عید کا دن شکر اور شکرانے کا دن ہے ۔ دن کا آغاز اللہ پاک کی حمد و ثنا اور شکر کے ساتھ کریں ۔ عید کی نماز عید گاہ میں ادا کیجئے ۔ لوگوں سے محبت اور اخوت کا اظہار کیجئے ۔ اگر آپ کے کسی عزیز کا انتقال ہو گیا ہے تو آپ تلاوت اور نوافل کے زریعے انہیں بھی عافیت اور خوشی میں شامل کیجئے ۔ اگر کوئی دوست مشکل میں ہے اسے بھی اپنے ساتھ رکھئے ۔ پیارے دوستو۔۔ قناعت سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ۔ انبیاء ، آئمہ اور صوفیا اکرام نے “ قناعت “ کو تقوی کہا ہے ۔ عید کے دن کسی کمی کا غم نہ کریں اور نہ ہی اپنے دل میں اللہ پاک سے شکوہ کریں ۔ بلکہ یہ وہ وقت ہے جب حضور پر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کو یاد رکھنے کا ہے جو رحمت العالمین تھے پر ہر تکلیف اٹھائی ۔۔ سبحان اللہ ۔۔ ایسی قناعت ، ایسا صبر ۔۔ دوستو عید کے دن دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے سکھ ۔ امن اور سلامتی کی دعائیں کرنا مت بھولئے گا ۔

اے پاک پروردگار عید الفطر کے دن کو ہمارے لئے تمام مسلمانوں کے لئے سکھ سلامتی اور خوشیوں کا پیامبر بنا دیجئے ۔۔
الہی آمین

6 thoughts on “عید کا دن شکر اور شکرانے کا دن ہے۔۔ سادگی سے گزاریئے”

  1. سب دوستوں کو چاند رات اور جہاں جہاں عید ہے . عید مبارک .. اللہ تبارک تعالی سے التجا ہے کہ ہمارے ساتھ خیر کا معاملہ رکهے اور خوشیوں سے محروم مسلمانوں پر رحمتوں کی بارش کر دے اور وہ سب گناہ جو جانے انجانے ہم سے سر زد ہوتے رہے. معاف فرما دے … بیشک تو ہی بخشنے والا ہے ….

  2. تمام ہم نشینوں کو عید مبارک،

    نگہت بیٹی اللہ کریم تمھاری نیک توفیقات مین اضافہ فرمائے آمین ،

    خوں رنگ لہو میں ڈوبا غزّہ ہے
    اور مسلم دنیا سوئ ہوئ ہے
    جاگ رہے ہیں وحشی سارے
    زندوں کو یہ کھانے والے
    بارود اگلتی دنیا میں
    ہر زندہ لاشہ ساکت ہے
    سانسوں کا رشتہ جامد ہے
    اور مسلم دنیا سوئ ہے
    از قلم زائرہ بجّو

  3. سب کو عید مبارک
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب پر اپنے فضل و کرم کی بارش رکھے ۔اور ان لوگوں پر کرم کر دے جو دھشتوں کے مقابلے کے لئے اپنے گھروں کو چھوڑ کر در بہ در ہو رہے ہیں ۔
    اللہ ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے ۔
    آمین

  4. زائرہ بجو کی اخوب دلوں کی ترجمانی کی ہے ۔۔ سلامت رہیئے

    خوں رنگ لہو میں ڈوبا غزّہ ہے
    اور مسلم دنیا سوئ ہوئ ہے
    جاگ رہے ہیں وحشی سارے
    زندوں کو یہ کھانے والے
    بارود اگلتی دنیا میں
    ہر زندہ لاشہ ساکت ہے
    سانسوں کا رشتہ جامد ہے
    اور مسلم دنیا سوئی ہے

  5. جی آپا بہت بہت دکھ ہے ۔۔ اللہ پاک مسلمانوں کے نصیب میں سکھ چین لکھ دے ۔۔ الہی آمین

  6. اپنے وقت کی دونوں پاورز (ایران اور روم) اہلِ اسلام کے ہاتھوں شکست و بربادی سے دوچار ہو کر قصہءِ پارینہ بن چکی تھیں اور اُن کے مرثیہ خواں تک باقی نہیں رہے تھے اللہ نے اپنے آخری رسول صلَّی اللّٰہہُ علیہِ وسلم سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا تھا کہ اہلِ ایمان صرف آخرت ہی میں کامیاب و کامران نہیں ہوں گے بلکہ دنیا میں بھی انہیں اقتدارِ اعلٰی بخشا جاۓ گا ـ پھر دیکھتے ہی دیکھتے مسلمانوں کا عروج اپنیہ انتہا کو پہنچ گیا ـ ساری دنیا کی دولت اُن کے قدموں میں تھی اور بڑے بڑے تاج و تخت اُن کی ٹوکروں میں تھےـ کچھ لوگوں کو وہ زمانہ یاد آ رہا تھا جب ایران کی فٹح کے بعد مالِ غنیمت کے انبار دیکھ کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ رو پڑے تھے اور سرِ دربار کسی شخص نے عرض کیا تھا ـ
    ” امیرالمومنین! انتہائی خوشی کے موقع پر آپ کی آنکھوں میں یہ آنسو؟ ”
    جواب میں خلیفہ ثانی نے فرمایا تھا ـ ” میں اس لئےروتا ہوں کہ جہاں دولت کے قدم آتے ہیں وہاں ایمان سلامت نہیں رہتا ـ اللہ تمہیں مال و زر کے فتنے سے محفوظ رکھے ـ
    اور پھر ایسا ہی ہوا تھا ـ دنیا کے سارے خزانوں کی کنجیاں مسلمانوں کے ہاتھوں میں تھیں ـ عظیم الشان محل تعمیر کیۓ جا رہے تھے مگر کاشانہءِ دل ویران ہوتا جا رہا تھا ـ دیواروں میں قیمتی فانوس بھی آویزاں تھے ـ مگر دماغوں کا اندھیرا بڑھتا جا رہا تھا ـ جس قوم کو اپنی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا تھا آج وہی قوم کنیزوں کے خوبصورت جسموں سے اپنے حرم سجا رہی تھی ـ
    پھر ایک دن بغداد کی شاہراہوں پر ایک مجذوب چیختا پھر رہا تھا ـ ” لوگو خدا کی نا فرمانیوں سے باز آ جاؤ ـ چنگ و رباب چھوڑ دو اور شراب کے ذخیرے نالیوں میں بہا دو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ورنہ قدرت کا پیمانہءِ برداشت چھلکنے والا ہے ـ عذاب کے دن گِنے جا چکے ہیں بس کچھ گھڑیاں باقی ہیں ابھی توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے ـ سرکشی چھوڑ دو نہیں تو تمہارے کاندھوں سے گردنوں کے بوجھ کم کر دیۓ جائیں گے بڑا خون بہے گا بڑی رسوائی ہو گی ـ ”
    ہر گزرتے ہوۓ لمحے کے ساتھ مجذوب کی لے تیز ہوتی جا رہی تھی شروع میں لوگ اسے پاگل سمجھ کر ایک دلچسپ تماشے سے لطف اندوز ہو رہے تھے مگر دیوانہ تو بڑے پتے کی باتیں کر رہا تھا ـ بڑے خوفناک راز فاش کر رہا تھا ـ آخر عشرت کدوں میں رہنے والوں کو اس وحشی کے نعرے گراں کزرنے لگے ـ مجذوب سے کہا گیا کہ وہ نعرہ زنی بند کر دے ـ اس کی بے ہنگم آوازوں سے شرفاء کے سکون میں خلل پڑتا ہے ـ وہ کس عذاب کی باتیں کرتا ہے ؟ عذاب ہمیں چھو بھی نہیں سکتا کہ ہم اہلِ ایمان ہیں ـ کئی بار تنبیہہ کی گئی لیکن مجذوب نے اپنا چلن نہیں بدلا ـ وہ پریشان بالوں اور بوسیدہ کپڑوں کے ساتھ ہر گلی کوچے میں چیختا پھر رہا تھا ـ
    ” اے بے خبرو! سرخ آندھی آنے والی ہے ـ اس کے تیز جھونکوں میں تمہارے پتھروں کے مکان روئی کے تیز گالوں کی مانند اُڑ جائیں گے ـ اب اس قہر سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا ـ ہلاکت اور بربادی تمہارا مقدر ہو چکی ہے ـ ”
    عیش و عشرت میں ڈوبے ہوۓ لوگ موت کی خبریں سننے کے لۓ تیار نہیں تھے ـ آخر معززینِ شہر نے مجذوب کی باتوں کو بد شگونی قرار دے کر ایک سنگدلانہ حکم جاری کر دیا ـ اب وہ بے ضرر انسان جدھر جاتا لوگ اس پر غلاظت پھینکتے تھے ـ مجذوب ان کی اس حرکت پر قہقہے لگاتا تھا ـ
    ” میرے جسم پر گندگی کیا اچھالتے ہو ـ اپنےمسخ چہروں اور غلیظ لباسوں کی طرف دیکھو ـ عنقریب ان پر سیاہی ملی جانے والی ہے اور کچھ دن خدا کے نظام کا مذاق اڑا لو ـ پھر وقت تمہارا اس طرح مذاق اڑاۓ گا کہ تم موت کو پکارو گے مگر موت بھی تمہیں قبول نہیں کرے گی ـ”
    اس کے بعد لوگ تشدد پر اتر آۓ مجذوب جہاں سے گزرتا تھا تو جوان اور بچے اس پر پتھر برساتے تھے ـ لاغر اور نحیف جسم اپنے خون میں نہا گیا ـ بد مست انسانوں کے قہقہے بلند ہوۓ ـ مجذوب بغداد کی ایک آباد شاہراہ پر لڑکھڑا رہا تھا اس خوں رنگ تماشے کو دیکھنے کے لۓ سینکڑوں لوگ جمع ہو گۓ تھے ـ مجذوب نے ہجوم کی طرف دیکھا اور بڑے اداس لہجے میں بولا ـ
    ” کیا تم میں سے ایک شخص بھی ایسا نہیں ہے جو ان سنگدلوں کو منع کرے اور میری طرف آنے والے پتھروں کو روک لے ؟”
    مجذوب کی فریاد سن کر لوگوں کے قہقہے کچھ اور بلند ہو گۓ ـ کسی نے سنگ باری کرنے والوں کو منع نہیں کیا ـ سب کا ضمیر مر چکا تھا ـ
    ” عذاب لکھا جا چکا ہے ـ” مجذوب آسمان کی طرف منہ اتھا کر چیخا ” لکنے والے نے لوحِ محفوظ پر لکھ دیا ـ ” آگ، خون موت، ذلت اور بربادی ـ”
    پھر مجذوب نے بہتے ہوۓ خون کو چہرے پر مل لیا ـ چند پتھر اور برسے مجذوب زمین پر گر پڑا ـ
    ” مسخرا آسمان کی خبریں دیتا ہے ـ” لوگ دیوانہ وار ہنس رہے تھےـ ” یہ خبر نہیں خود اپنا کیا حال ہونے والا ہے؟”ایک مجبور انسان پر مشق ستم کرنے کے بعد ہجوم منتشر ہو گیا ـ مجذوب کے جسم سے خون بہہ بہہ کر زمین پر جمتا رہا ـ
    آخر بغداد کے باہوش شہریوں نے ایک دیوانے سے نجات حاصل کر لی ـ اس دن کے بعد پھر کسی نے مجذوب کو نہیں دیکھا وہ اپنا کام ختم کر کے بہت دور جا چکا تھا ـ
    شہر کی فضائیں نغمہ بار تھیں ـ موسیقی کی پر شور آوازوں نے گناہ کے خوابیدہ جذبوں کو بیدار کر دیا تھا سم تن بدنوں کے رقص نے جذبات کی دنیا میں وہ طوفان اٹھاۓ تھے کہ اہلِ اقتدار کی بینائی زائل ہو گئی تھی اور امراء اندھے ہو گۓ تھے ـ سرحدی محافظوں کے بازو شل ہو گۓ تھے اور تلوایں شاخِ گل کی مانند لہرا رہی تھیں ـ
    اور پھر اہلِ بغداد کو قہرِ خداوندی نے آ پکڑا ـ ہلاکو خان رات کے اندھیروں میں شمشیر بکف آگے بڑھ رہا تھا اور عظیم الشان اسلامی سلطنت کے نگہبان ہاتھوں میں چنگ و رباب لۓ ہوۓ جھوم رہے تھے ـ پھر ہر طرف فتنہ و فساد کی آگ بھڑک اٹھی سنگ سرخ سے بنے ہوۓ سر بفلک محلات میں آگ لگی ہوئی تھی اور علم و حکمت کے ذخیرے سوکھی لکڑیوں کی طرح جل رہے تھے ـ شاندار تہذیب و تمدن کے تمام آثار وحشیوں کے نیزوں کی زد پر تھے ـ ہلاکو خان کے سامنے عالمانہ تقریریں کرنے والے بے شمار تھے مگر وہ تلوار کے سوا کوئی زبان نہیں سمجھتا تھا اس فتنہءِ عظیم کو صرف جراءت اور شجاعت کے ہتھیاروں سے روکا جا سکتا تھا مگر مسلمان بہت پہلے ان ہتھیاروں کو زنگ آلود سمجھ کر اپنے اسلحہ خانوں میں دفن کر چکے تھےاس لۓ چنگیز خان کا سفاک پوتا مسلمانوں کے سروں کے مینار بنا رہا تھا اور اہلِ بغداد ایک درندے سے تہذیب و شائستگی کی زبان میں رحم و کرم کی بھیک مانگ رہے تھے اور پھر یوں ہوا ؔ
    آگ اس گھر کو لگی ایسی کہ جو تھا جل گیا
    اب ہلاکو خان کا رخ نیشا پور کی جانب تھا یہاں بھی سرخ آندھی نے تباہی مچا دی ـ علم و حکمت کے کیسے کیسے تناور درخت جڑوں سے اکھڑ گۓ جن لوگوں نے کچھ دن پہلے بغداد کی شاہراہوں پر ایک مجذوب کو چیختے ہوۓ دیکھا تھا آج انہیں اس پاگل کی باتیں یاد آ رہی تھیں مگر وقت گزر چکا تھا اچانک خبر آئی کہ تاتاریوں نے شیخ فریدالدین عطارؒ جیسے بزرگ کو بھی شہید کر دیا ـ معرفت کا یہ مینار کیا گرا کہ گھروں میں سہمے ہوۓ مسلمان موت کے خوف سے کانپنے لگے ـ اب ان کے درمیان سے وہ شخص بھی اٹھ گیا تھا جس کی دعائیں آسمان پر سنی جاتی تھیں ـ
    دوسری جانگداز خبر آئی کہ حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ ؒ نے بھی جامِ شہادت پی لیا ـ اسش طرح کہ آپ نے خانقاہ سے باہر آ کر آخری سانس تک ہلاکو خان کی فوج سے جنگ کی اور مرتے وقت اپنی قوم کو ایک ہی پیغام دیا کہ مکانوں کو چھوڑ کر میدانِ کارزار میں نکل آؤ ـ حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ کی شہادت نے مسلمانوں کی امید کی آخری کرن بھی بجھا دی تھی ـ معرفت کے اس بلند ترین مینار کے زمین پر گرتے ہی زلزلہ آ گیا تھا اور ظلم و ستم کی رات مزید طویل ہو گئی تھی ـ
    خون کا سیلاب راستہ بناتا ہوا مسلمانوں کے سر سبز و شاداب علاقوں سے گزر رہا تھا اب ہلاکو خان کے لہو آشام لشکر کا رخ روم کے شہر قونیہ کی جانب تھا ـ اس لشکر کی سالاری بیچو خان کو سونپی گئی تھی ـ بیچو خان نے اپنی فوجیں شہر کے چاروں طرف پھیلا دیں اور قونیہ کا مکمل محاصرہ کر لیا ـ چند روز تک تو اہلِ شہر کو خوف و دہشت کے سوا کسی تکلیف کا احساس نہیں ہوا مگر جب محاصرے نے طول پکڑا تو قونیہ کے باشندوں کا سامانِ رسد بند ہو گیا جس سے ہر طرف بدحواسی پھیل گئی ـ اہل شہر میں مشورے ہونے لگے ـ
    کسی نے کہا ” بیچو خان سے مصالحت کی بات کی جاۓ اور اس کے مطالبات مان کر اس عذاب سے نجات حاصل کی جاۓ ـ”
    فوراٗ ہی دوسرے شخص نے جواب دیا ـ “ہلاکو خان مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے وہ علی الاعلان خؤد کو خدا کا قہر کہتا ہے اس کے نزدیک امن و عافیت جیسے الفاظ کوئی مفہوم نہیں رکھتے ـ
    پھر کیا ہو گا؟ ” ہر زبان پر ایک ہی سوال تھا ؟؟؟ ———————————————-

    میرے عزیزو، دوستو، بزرگو، بچو، ماؤں، بہنوں بیٹیو کیا آج ہماری زبانوں پر بھی ایک ہی سوال نہیں ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے ؟؟؟
    میں نے تاریخ کا ایک باب آپ سب کے سامنے رکھا ہے اس کو آج کل کے تناظر میں دیکھۓ کیا یہ سب آج کل کے حالات نہیں ہیں ؟ کیا ہم اُس وقت کے امراء و شرفاء کی طرح اپنے دین سے ہٹے ہوۓ نہیں ہیں ؟ کیا آج ہمارے گھروں میں وہی ناچ گانا وہی موسیقی کی لہریں سنائی نہیں دیتی ہیں؟ کیا آج سرخ آندھی کی جگہ سفید ظالم سرائیل اور امریکہ کی شکل میں ہمارے اوپر مسلظ نہیں کر دۓ گۓ ہیں ؟ کیا آج ہمیں خدا یاد ہے؟
    اب تو کوئی مجذوب بھی ایسا نہیں جو ہمیں احساس دلا سکے کہ ہم چور بازاری، غنڈہ گردی، بدمعاشی، ملاوٹ، ریاکاری، بے حیائی، بے راہروی، جھوٹ، دوسروں کےحقوق پر ڈاکہ، برداشت کے جذبے سے عاری اور نہ جانے کون کون سے گناہوں کی عمیق گہرائیوں میں گر چکے ہیں ـ
    وطنِ عزیز انتشار میں گھرا ہوا ہے ـ ایک نفسا نفسی کا عالم ہے ـ ہمارے دشمن گھات لگاۓ بیٹھے ہیں اور ہم ؟؟؟
    ابھی امید کی کرن باقی ہے ابھی توبہ کا در بند نہیں ہوا ـ
    خدارا سوچیۓ ـ
    وطنِ عزیز کو مشکلوں سے نکالیۓ ـ
    آیۓ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنا احتساب کریں ـ اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں ـ اللہ سے معافی مانگ لیں ـ اس سے پہلے کہ سورج مغرب سے طلوع ہو جاۓ ـ زمین لپیٹ دی جاۓ ـ منکر نکیر ساتھ چھوڑ دیں ـ کتاب بند کر دی جاۓ ـ

    اے ہمارے معبود تجھے ہمارے آقا ﷺ اور تیرے اپنے محبوب کہ جس کے لیۓ تو نے یہ سب کچھ تخلیق کیا اس ہستی کا واسطہ پنج تن پاک رضی اللہ تعالٰی عنہ کا واسطہ چار یاروں رضی اللہ تعالٰی عنہ کا واسطہ اے میرے اللہ تجھے ہر اُس ہستی کا واسطہ جو تجھے پسند ہے اور جس سے تُو پیار کرتا ہے ہماری خطاؤں سے در گزر فرما ـ ہم تیری آزمائشوں کے قابل نہیں ہیں ہمیں نہ آزما ـ اے اللہ تجھے تیری واحدانیت کا واسطہ اپنے پیار نبی ﷺ کی اُمت پر رحم فرما اور ذلت و رسوائی سے محفوظ فرما ـ آمین یا ارحم الراحمین ـ

    آپ کی دعاؤں کا طالب
    مرزا شاہد اشتیاق بیگ
    الخور-قطر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *