عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

nighat mother
ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو پیر کے روز لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اس سے قبل نماز ظہر کے فوری بعد انکی نماز جنازہ انجمن اسلامیہ مسجد نیو ہیم میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔ احباب نے مرحومہ کے بیٹوں سے تعزیت کی اور امام نماز نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کی دعا کی
عالمی اخبار کی نمائیندگی مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی کے علاوہ فرخندہ رضوی اور انکے شوہر نے کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالمی اخبار کی نائب مدیر ، افسانہ نگار اور شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں ۔ انّا للہ و انّا الیہ راجعون ۔ رقیعہ بیگم کی عمر پچھہتر برس تھی وہ پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل علیل چلی آ رہی تھیں۔
گزشتہ دو دن میں انکو ایک بار پھر مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ کومے میں چلی گئیں اور انتیس نومبر کی صبح کومے کی حالت میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں
دعا ہے کہ پروردگار انکی مغفرت فرمائے اور ان کے گناہان صغیرہ و کبیرہ معاف کرے
عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ، قلم کاروں اور قارئین نے ڈاکٹر نگہت نسیم اور انکے اہل خاندان سے تعزیت کی ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے

22 thoughts on “عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا”

  1. پیاری نگہت آپکی والدہ کے انتقال کی خبر پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔ انا للہ و انا علیہ راجعون اللہ تعالی اُن کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو صبر جمیل عطا کرے آمین آپ کے نقصان کا کوئی مداوا نہیں کر سکتا ۔ مائیں تو دُعاؤں کا منبع ہو تی ہیں ۔ آپ کے پاس اُن کی یادوں کا انمول خزانہ ہے غم کے اندھیرے میں خوبصورت یادیں ہی اُجالا کرتی ہیں
    والسلام
    زرقا

  2. انا للہ وانا الیہ راجعون
    نا للہ وانا الیہ راجعون

    اناا للہ وانا الیہ راجعون بہت افسوس ہوا سن کر اللہ تعالیٰ نگہت اور تمام گھر والوں کو صبر عطا کرے

    ھم گہرے دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر نگہت نسیم اور انکے اھل خا نہ کے سا تھ ھیں
    دعا کر تے
    ھیں کہ خالق کائنات اس مشکل وقت میں ھماری عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم اور دیگر افراد خانہ کو صبر جمیل عطا فرماۓ مرحومہ رقیہ بيکم ڈاکٹر نگہت نسیم کی غم گسار بہت چاھنے والی بہت دلدار والدہ تھیں بچوں کو سارے دکھوں سے بچانے والی ماں وہ عظيم ماں جس کے ساۓ اور بے پناہ شفقت نے ڈاکٹر نگہت نسیم کو قلم سے محبت کرنے کا درس و ھنر عطا کیا یہی بہت زیادہ محبت کونے والی بہت مشفق بہت پیاری بہت عزيز بہت ھی نیک و حلم وتحمل والی برداشت و صبر والی ماں کی دائمی جدائ بہت ـڑآ صدمہ ھے ھم سب دعا گو ھیں کہ اللہ پاک ڈاکٹر نگہت نسیم کو یہ حدمہ برداشت کرنے کی ھمت عطا فرماۓ آمین اور ماں کے درجات بلند فرماۓ انکو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرماۓ آمین ثم آمین

  3. عالمی اخبار کا ادارتی بورڈ، قلم کار اور قارئین ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر اپنی طرف سے اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے آپ سے اور اپ کے تمام اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے۔آمین

  4. نگہت بہن

    آپکی والدہ کے انتقال کا مجھے افسوس ہے۔ اللہ انکو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور آپکو صبرِ جمیل غطا کرے۔

  5. انا للہ وانا الیہ راجعون
    پیاری بیٹی ،پروردرگار ِعالم تمھارے پورے خاندان کو اس صد مہء عظیم پر صبرِجمیل عطا کرے اور مرحومہ جنّت مکانی کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے آمین
    پرسہ گزار ،
    زائرہ بجّو
    ایڈمنٹن کینیڈا

  6. انا للہ و انا علیہ راجعون

    باجی
    آپکی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ کریم ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اور آپ سب کو اس صدے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔آمین

    یقینا یہ بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی کسی طور ممکن نہیں ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دل سے دعا گوہیں

    زرقا صاحبہ نے درست لکھا کہ” مائیں تو دُعاؤں کا منبع ہو تی ہیں ۔ آپ کے پاس اُن کی یادوں کا انمول خزانہ ہے غم کے اندھیرے میں خوبصورت یادیں ہی اُجالا کرتی ہیں

    اللہ کریم آپ کو ہمت وحوصلہ عطا فرمائے آمین
    آپ کے غم میں برابر کا شریک

    آپ کا بھائی
    محمداحمد ترازی

  7. بہن نگہت میں تمہیں کیسے دلاسہ دوں جب کہ ماں جیسی ہستی ساتھ چھوڑگءی ہو۔
    لہذا میں بھی وہی لکھونگا اور کہونگا جو اللہ اور رسول نے ہمیں سکھایا۔ کہ انا للہ وانا الیہ راجعوں ہ
    اس دعا کے ساتھ کہ اللہ صبحانہ تعالیِ مر ھومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماءے تمہیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماءے آمین۔ حالانکہ انہیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے کہ جس ماں نے امت کو تم جیسی بیٹی عطاکی ہے وہ خود کتنی متقی ہوگی۔ تم ان کے لیے صدقہ جاریہ ہو جب تک تم اس پر عامل رہوگی ثواب ان تک پہونتا رہے گا۔

  8. انا للہ و انا الیہ راجعون

    ۔۔۔۔۔ آہ کنتا مشکل ھوتا ھے
    ماں کو الوداع کہنا ۔
    ۔۔۔ آہ کتنا بڑا غم ھے ماں کی رحلت
    ۔۔۔ آہ دعا کرنے والے ھاتھوں کو آخری بار چومنا ا
    ور انکو آحری بار غسل دینا
    سفید لباس پہنانا
    ان سے دونوں ھاتھوں کو جوڑ کر معافی مانگنا انکا آخری بار ماتھا چومنا ان کی آنکھوں کو بوسہ دینا آہ آہ آہ آيئے ھم سب مل کر اپنی بہت عزيز دوست کی والدہ مرحومہ کی بخشش اور مغفرت کی دعا ماںگتے ھیں کہ وہ ایک ایسی جنت مکانی بی بی تھیں کہ جنھوں نے اپنی ساری زندگی دوسروں کو سکھہ دیا اپنی اولاد کی بہترین تربیت کی اپنے گھر اور خاندان والوں کے لیے نیکی اور مروت و محبت و آخلاص کی مثال تھیں مرحومہ آج انکی لندن میں تدفین ھوئ ھے انکی قبر پر بہت سارے پھول ھیں اور انشا اللہ انکی قبر کے اندر بھی ایسے ھی خوشبو اور روشنی ھوگی

  9. ماں تجھے کیسے الوداع کہیں

    ما ں

    ماں کی اھمیت اسکی محبت بھلا لفظوں میں کہاں بیان کی جا سکتی ھے

    ماں کا آیثار
    ماں کی بے پناہ شفقت
    ماں کی ملکوتی مسکراھٹ
    ماں کی ھمت
    ماں کا صبر
    ماں کا حوصلہ
    ماں کی مشقت
    ماں کی تکا لیف
    ماں کی قربانیاں
    ماں سراپا نور
    ماں سراپا روشنی
    ماں خوشبو
    ماں عطر
    ماں کا زیور
    قناعت وشکر
    ماں راضی تو رب خوش

    ماں تو اولاد کے لیے ڈھارس و ڈھال ھوتی ھے
    ماں تو اولاد کے لیے امان ھوتی ھے
    سخت دھوپ میں اولاد کے لیے سآ‏‏ئبان ھوتی ھے
    ماں ممتا کے لازوال جذبے سے سرشار ھوتی ھے
    ماں کی سادگی
    ماں پاکیزگی اور معصومیت کی تصویر
    ماں کی گود سکون ھی سکون
    ماں مھٹاس و مہک
    ماں دوست و راز داں
    ماں مدرسہ و تربیت گاہ
    ماں معتبر وباخبر
    ماں سراپا عطا
    ماں کی خدمت و اطاعت میں جنت
    ماں کا وجود باعث برکت و فصیلت
    ماں کی گود اولاد کے لیے محفوظ و مامون
    ماں بھلائ اور انسانیت کا مرکز ومحور
    ماں تحمل اور استقامت
    ماں نرمی اور حسن سلوک
    ماں کی خدمت کرنے پر جنت

    ماں کی دعاوں میں عجب تاثیر

    ماں جب سفر آخرت پر روانہ ھوجاتی ھے
    تو اولاد کے لیے اس سے بڑی آزمائش کوئ نیہں ھوتی ھے
    دعا دینے ماں کی رحلت اولاد کے لیے بہت بڑا سانحہ ھوتا ھے
    آج لندن میں ھماری بہت عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کی تدفین ھوئ ھے
    خوش نصیب ھوتی ھے وہ اولاد جو آخری وقتوں میں ماں کی خدمت کرتی ھے
    بہت بخت آور ھوتی ھے وہ اولاد جس سے ماں راضی ھوتی ھے
    ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ مرحومہ رقیہ بیگم
    بہت ھی دیندار اور بہت ھی نیک اور پرھیزگار خاتون تھیں
    انکی ذات سب کے لیے سراپا شفقت و محبت تھی
    وہ ایک ایسا سائہ دار درخت کی طرح تھی کہ جسکی ٹھنڈک سب کے لیے ھوتی ھے
    ڈاکٹر ںگہت نسیم نے انکو غسل بھی دیا
    اور آخری وقت انکا دیدار بھی کیا
    مرحومہ رقیہ نسیم جنت مکانی خاتون
    انکا چہرہ انتا نورانی تھا
    کہ لگتا تھا سوتے ھوۓ مسکرا رھی ھیں
    اللہ کے نیک بندے ایسے ھی پرسکون حالت میں
    اپنے آخری سفر پر روانہ ھوتے ھیں
    اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں مقام خاص عطا فرماۓ آمین
    مرحومہ کے لیے دینا بھر میں دعا کی جارھی ھے
    اللہ تعالی انکے درجات بلند فرماۓ آمین

  10. ماں کا مقام پوچھیئے پروردگار سے
    پیار اسکا منسلک ہوا اللہ کے پیار سے
    انسان معتبر ہے اسی اعتبار سے
    اولاد کو بچاتی ہے ہر انتشار سے
    بے نور آنکھ کو بھی یہ ماں روشنائی دے
    سجدے میں ہو جو ماں تو مُصلہ دکھائی دے

  11. پوشیدہ ماں کے لفظ میں ہے ساری کائنات
    اولاد پر ہے سایہ کُناں صرف ماں کی ذات
    شرمندہ اس کے سامنے ہے لُطفِ شش جہات
    ماں جوہرِ حیات ہے ماں گوہرِ حیات
    اللہ کی بارگاہ میں اس کی دُعا قبول
    طالب رہے ہیں ماں کی دُعاؤں کے سب رسول

  12. انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ آپ کی والدہ محترمہ کو جوارِ معصومین مین جگہ عطا فرمائے اور شافعَ محشر کی شفاعت نصیب ہو
    ا
    اپی ھم کل کربلا روانہ ہو رہے ہیں وہاں بھی امی جان کی بلندی درجات کے لیے دعا کرین گے انشااللہ
    اللہ اپ کو صبرعچا فرمائے آمین

  13. محترمہ ڈاکٹر صاحبہ ، السلام علیکم
    آپکی والدہ ماجدہ کے انتقال کی سن کر ازحد دکھ ہوا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ رب العزت ان کی قبر کو روشن و کشادہ کرے ، ان کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہہ عطا فرمائے اور آپ سمیت تمام سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین ثمہ آمین ۔ والسلام
    جاوید کیانی

  14. اناا للہ وانا الیہ راجعون بہت افسوس ہوا سن کر اللہ تعالیٰ نگہت آپا اور تمام گھر والوں کو صبر عطا کرے۔

  15. لفظ ایسے موقعہ پر ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، دعائیں دینے والی ہستی کے لیے جب دعا کرنی ہوتی ہے
    صبر ۔ ۔ لفظ ہے بس ۔۔ ۔ مگر ماں جیسی ہستی سے بچھڑ کر صبر کہاں ہوتا ہے
    اللہ انکے درجات بلند کرے ، آمین
    اور سب اہل خانہ کو صبر دے
    آمین ۔ ۔ ۔۔

  16. اللہ آپکی والدہ کو جنت میں جگہ دے اور انکے درجات بلند فرمائے آمین
    اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو بھی ۔
    عالم آرا

  17. محترم ومہربان بہن بھائیو ۔۔۔ آپ سب کی دعائیں ، تسلی اور دلاسہ میری جمع پونجی ہے ۔ جزاک اللہ ۔۔ امی جی کا جانا ایسا ہی ہے جیسے آسمان میں بڑا سا سوراخ ہو گیا ہو ۔۔ اور اس میں سے یا تو تیز دھوپ آتی رہتی ہے یا پھر طوفانی بارشیں برستی رہتی ہیں ۔۔ مجھے یقین ہی نہیں ہوتا کہ دھوپ بارش کے علاوہ کوئی اور موسم بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا اللہ

    میں خوش نصیب ہوں کہ روز حشر اپنی ماں کے نام سے پکاری جاؤنگی ۔۔ ایسی ماں جو صبر ، تحمل اور برداشت کی تصویر تھی ۔۔ جو مسلسل 75 برس مجاہدہ کے طور پر دنیا میں رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے خدا مجھے ہمت دے کہ ان کی کمی پر کبھی تجھ سے شکایت نہ کروں ۔۔ انہیں کی طرح صبر و رضا سے کام لوں ۔۔۔۔۔ الہی آمین

    ہمیشہ دعاؤں کی طلبگار رہونگی

  18. انا للہ و انا الیہ راجعون
    کہتے ھیں ماواں تھنڈیاں چھاواں
    ماں ایک سائبان ھے ماواں دا غم سانجھا ھوتا ھے ۔ اس دنیا سے جب بھی کوئ ماں اپنے بچوں کو بے آسرا چھوڑ کر جاتی ھے اس روز ھمارے زخم تازہ ھوجاتے ھیں ھماری تکلیف میں مزید اضافہ ھوجاتا ھے ۔ ھماری بارگاہ الہی میں دعا ھے کہ نگہت نسیم بہن کو اور ان کی پوری فیملی کو اللہ پاک صبر جمیل عطا فرمائے اور اس صدمے کو جھیلنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور اللہ پاک مرحومہ ماں کے درجات بلند کرے الہی آمین یا رب العالمین ۔

  19. سید غضنفر حسین بھائی ۔۔۔ پرسے کے لیئے سپاس گزار ہوں ۔ اللہ پاک ہم سب کو حوصلہ تسلی دے ۔۔ اور ان کے لیئے صدقہ جاریہ بنیں ۔۔ الہی آمین

  20. الہی آمین یا رب العالمین بحق آل یٰسین علیھم السلام

  21. طویل عرصے پرعالمی اخبارپرآناہوا،،توسامنے آپی نگہت کی والدہ محترمہ کے انتقال کی دیکھ خبردیکھ کر صدمہ پہنچا
    پڑھ کر بہت دکھ ہوا،،اآپی نگہت اکثراپنی تحریروں‌ میں‌اپنی والدہ سے محبت اور ان کی بےپایاں‌شفقت کا اظہارکیاکرتی تھیں‌
    جنہیں‌پڑھ کر ہمیشہ احساس ہوتاتھا بےشک ماواں‌ ٹھنڈیاں‌چھاواں‌ہوتی ہیں
    اللہ ان کی امی جان کی مغفرت کرے، درجات بلندکرے،،
    اور آپی کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *