جشن عید میلادالنبی مبارک

جشن پاک ولادت دا ہر سال ضرور مناؤ لوکو ۔ فرمان سونڑیں نبی ؑص دا پورا اک دوجے نوں سناؤ لوکو مخلوق اے ساری رب دا کنبۃ خلقت نوں پیار کر کے اسلام دی اصل شکل بناؤ لوکو ساری دنیا لیئے جیڑھا رحمت بن کر آیا یتیم ھو کر وی یتیماں نوں دتہ سایہ – سوچ زرا تو فرمان بنی ص نوں ۔ کش تھاں کس راں توڑ چڑھایا ؟ جشن عید میلادالنبی مبارک

Published by

سیدہ رافیعہ گیلانی

my name is sayeda rafia gillani ,my nick name ,and pen name is gul , my date of birth is 24 january i have done my graduation and other skill diplomas in beautcian ,and women,s dress designing , i have done also many short cources , like islamic teaching , herbal medicine ,....

10 thoughts on “جشن عید میلادالنبی مبارک”

  1. عا لم اسلام کو جشن عید المیلاد کی خوش بخت ساعیتں بہت مبارک ھوں
    رخ مصطفی ھے وہ آ‎‎ۃینہ کہ اب ایسا دوسرا کوئ آئینہ
    نہ ھماری بزم خیال میں ،نہ دوکان آيئنہ ساز میں
    اللہ پاک ھم سب کو ایسا سیرت و کردار عطا کردے کہ ھم پر اقوام عالم فخر کرے

  2. اقتدار و حکومت کی خاطر جو ہو
    ایسی توصیف سے معذرت چاہیئے

    خواب میں کوئی چادر عطا ہو مجھے
    نعت لکھنے پہ وہ منزلت چاہیئے

    جاہ وحشمت سے صفدر غرض ہی نہیں
    ان کے دربار میں اہمیت چاہیئے۔

  3. میری جانب سے بھی تمام عالمِ اسلام کو جشنِ عید میلاد النّبی مبارک ہو
    میں انشاللہ تفصیل کے ساتھ پھر حاضر ہوتی ہوں

  4. «اَعُوذُ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطانِ الرَّجِيم»«بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيم»

    شب ظہور خدا کے پیارے حبیب سرور کائنات خاتم الانبیا محمد مصطفٰے (ص) تمام امت مسلمہ کو بہت بہت مبارک ھو ۔

    محمد بن عبد اللہ حضرت اسماعیل (ع) نبی کے ۲۹ پشت اور حضرت آدم کے ۴۹ پشت یعنی حضرت آدم (ع)کے وفات کے ۹۷۰۰سال چار مہینے بعد،شیعہ علماء کے قول کے مطابق ۱۷ /ربیع الاول بروز جمعہ اور اھلسنت علما کے مطابق 12/ ربیع الاول بروز جمعہ ۵۷۱ء صبح صادق کے وقت پیدا ہوئے۔

    ،پدر بزرگوار جناب عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف ۔
    مادر گرامی جناب آمنہ قبیلہ بنی کلاب کی شریف زادی اور رئیش خاندان سے تعلق رکھتی تھیں ،شجاعت اور بہادری میں یہ خاندان بہت ممتاز گزرا ہے اور عرب میں بہت مستند تھا۔
    شعب ابو طالب مکہ میں آپ کی ولادت ہوئی آپ (ص) کے والد عبداللہ آپ (ص) کی ولادت سے دو مہینے پہلے ہی وفات پا چکے تھے دادا عبد المطلب موجود تھے وہ آپ کے کفیل ہوئے اور آپ کے چچا جناب ابو طالب علیہ السلام آپ کی ہر طرح سے کفالت اور دیکھ بھال کرتے رہے ۔
    آپ (ص) کا اسم مبارک : محمد ،احمد

    آپ کی کنیت: ابو القاسم
    آپ کے القاب: آپ (ص) کے القاب ایک ہزار سے زیادہ ہیں جو زیادہ مشہور ہیں ان کوہم یہاں بیان کر رہے ہیں ۔ منجملہ ان کے ، مصطفےٰ ،مجتبیٰ ،محمود ، شفیع ،شافع ، خاتم الانبیا، رسول اللہ ،حبیب اللہ ، اشرف المرسلین ، سید البشر ،محبوب حق،طاہر ،مختار ، سراج منیر ،امین ، صادق ، شمس الضحیٰ ، بدرالدجیٰ ، طۤہ،یٰس،مزمل ،مدثر ، سرور کائنات ، فخر موجودات ، سید عالم وغیرہ ……
    اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

  5. اُمت پہ سخت وقت ہے امداد یانبی
    بیٹھے ہوئے ہیں تاک میں صیاد یا نبی
    ۔۔۔
    تقسیم ہو گیا ہوں میں اپنے وجود میں
    کس کو سناؤں جا کے یہ روداد یا نبی
    ۔۔۔
    ہاتھوں میں ہے یزید کے پھر سے زمامِ دہر
    پھر سر اٹھا رہے ہیں یہ شداد یا نبی

  6. وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا

    وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
    آج پاکستان سمیت تمام دنیا کے مسلمان، قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لئے ہادی و رہبر اور تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجے جانے والے اللہ کے آخری پیغامبر ،انسانیت کے محسن اعظم محمد عربی ﷺ کے یوم ولادت پر شکر اور مسرت کے والہانہ جذبوں کا اظہار کررہے ہیں۔ چراغاں، شیرینی کی تقسیم،جلسے جلوس ، درود و سلام اور نعت خوانی کی مجلسوںکا اہتمام کیا جارہا ہے۔اخبارات و جرائد کے خصوصی شمارے شائع ہوئے ہیں اور ٹی وی چینلوں سے عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں۔ بلاشبہ ہر مسلمان نبی اکرم ﷺکی ذات پاک سے مال و متاع اور اپنی جان سے بڑھ کر محبت رکھتا ہے۔لیکن محض اتنا ہی کافی نہیں۔نبی کریم ؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ؐ کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل اور آپ ؐکے اسوہ حسنہ کی پیروی کی جائے۔ دنیا اور آخرت کی کامرانیاں اسی کے نتیجے ملتی ہیں۔دورِ اول کے مسلمانوں نے اللہ اور رسولؐ کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل کیا تو اللہ نے انہیں دنیا کی امامت اور قیادت کے منصب پر فائز کردیا۔ یہ سلسلہ کم و بیش ایک ہزار سال تک جاری رہا۔ لیکن جب امت نبی کریمؐ کی عملی اطاعت سے دور ہوتی گئی اور محبت کے دعوے محض زبان تک محدود ہوتے چلے گئے تو مسلمانوں سے یہ منصب چھین لیا گیا۔ آج بھی جب دنیا میں ساٹھ کے لگ بھگ بظاہر خود مختار مسلمان ریاستیں موجود ہیں ، حقیقی صورت حال کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ حالانکہ رسول پاک کا لایا ہوا نظام زندگی آج بھی اپنی تمام تفصیلات کے ساتھ ہمارے پاس موجود ہے ۔ اس نظام زندگی کی قوت تسخیر کا آج بھی یہ عالم ہے کہ امت مسلمہ کی تمام تر پسماندگی اور زبوں حالی کے باوجود دنیا کی انتہائی ترقی یافتہ اور غالب اقوام کے مرد وزن ہر سال ہزاروں کی تعداد میں اسلام کو محض اس کی خوبیوں اور اوصاف کی بناء پر قبول کررہے ہیں۔ یہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات کی حقانیت کا بلاشبہ منہ بولتا اور جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ لہٰذا اگر آج ہم پھرنبی کریم کی لائی ہوئی تعلیمات کو اپنالیں تو دور اول کے مسلمانوں کی طرح دنیا اور آخرت کی کامیابیاں ہمارا مقدر بن سکتی ہیں اور ہم ذلت و مسکنت کی موجودہ کیفیت سے نجات پاسکتے ہیں ۔ یہ وہ باتیں ہیں جن پر ہم سب اتفاق رکھتے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ اس کے باوجود اصلاح کا عمل شروع کیوں نہیں ہوتا؟اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ ہم سب عام طور پر اصلاح کے لئے دوسروں کی طرف دیکھتے ہیں۔ اپنے آپ کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف دوسروں کے محاسبہ میں مصروف رہتے ہیں۔ اللہ اور رسولؐ ہمیں جھوٹ، فریب، عہد شکنی، ظلم اور بے انصافی سے باز رہنے کا حکم دیتے ہیں لیکن ہمارے خواص و عوام بالعموم سب ہی ان تمام برائیوں میں کسی نہ کسی درجے میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ رشوت اور کرپشن کا زہر ہمارے پورے نظام مملکت میں سرایت کرچکا ہے۔ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اورچور بازاری کو ہمارے کاروباری طبقوں میں عملاً کوئی جرم ہی نہیں سمجھا جاتا۔ انتخابات جیتنے کے لئے عوام سے جھوٹے وعدے ہماری سیاسی قیادت کا معمول ہے۔ دفاتر میں پورا کام نہ کرنے، دیر سے جانے، جلدی واپس آجانے جیسے معاملات کو کم ہی لوگ بددیانتی اور خیانت سمجھتے ہوئے ان سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسلام کے معنی ہی امن وسلامتی ہیں، اللہ تعالیٰ نے خاتم الانبیا ﷺکے بارے میں قرآن کے اندر اپنا یہ فرمان ہمیشہ کے لئے ریکارڈ کردیا ہے کہ ’’ ہم نے تمہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے‘‘۔ نبی کریم ﷺکا فرمان ہے کہ اسلام خیرخواہی کا نام ہے۔ لیکن آج ہم مسلمانوں میں بعض لوگ اسلام کے نام پر بے رحمی اور سنگ دلی کے ایسے ہولناک مظاہرے کررہے ہیں جن کی بناء پر دنیا کے بہت سے لوگ اسلام کو دہشت گردی کا ہم معنی سمجھنے لگے ہیں۔رسول پاکﷺ سے محبت کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ ہم آپ ؐکی تعلیمات کے منافی اپنے ان تمام رویوں کو ترک کے دنیا میں رحمۃ للعالمین کے لائے ہوئے اس حقیقی اسلام کے نمائندے بنیں جو ساری انسانی برادری کورحمت ، امن ، انصاف اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے اور اصلاح کا یہ کام کو دوسروں کا انتظار کئے بغیر بلاتاخیرخود اپنی ذات سے شروع کردیں۔

  7. جناب محترم قبلہ صفدر ھمدانی صاحب ، میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ھوں کو آپ نے ھمیں عالمی اخبار فیملی کا ایک ادنہ سا ممبر بنایا اور ھمیں اپنی فیملی میں آنے کی اجازت دی ، بس آپ کی دعاؤں کا طلبگار ھوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *