سالِ نو ۔ عمر خیّام

شمسی سالِ نو سارے احباب کو مبارک ہو۔ شمسی کیلنڈر عمر خیّام کی دین ہے۔ آٹھ سو سال پہلے یہ کیلنڈر معہ Leap Year کے عمر خیّام نے دنیا کو دیا تھا۔ اس کیلنڈر میں اور فطری کیلنڈر میں صرف آدھے سیکنڈ کا فرق ہے۔ اس ہی وجہ سے ہر تین چار سال بعد گھڑیوں کو ڈیڑھ دو سیکنڈ کے لئے adjust کیا جاتا ہے۔

6 thoughts on “سالِ نو ۔ عمر خیّام”

  1. رباعی کا بادشاہ عمر خیام

    آمد سحری ندا ز میخانہ ما
    کای رند خراباتی و دیوانہ ما
    برخیز کہ پر کنیم پیمانہ ز می
    زان پیش کہ پر کنند پیمانہ ما

    شاکرالقادری

    مجھ کو میخانے سے وقت صبح آئی یہ ندا
    کھول آنکھیں اے مرے رند خراباتی ذرا
    اپنے پیمانوں کو بھر لیں بادہ گل گوں سے ہم
    ورنہ کچھ دم میں چھلک جائے گا ساغر عمر کا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    چون عہدہ نمی شود کسی فردا را
    حالی خوش دار این دل پر سودا را
    می نوش بہ ماہتاب ، ای ماہ ، کہ ماہ
    بسیار بتابد و نیابد مارا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    شاکر القادری
    آنے والے کل کا ذمہ جب نہ کوئی لے سکا
    آج کے دن کے لیئے ہی تو خوشی کے گیت گا
    چاندی راتوں میں آئو مے پیئیں کہ پھر یہ چاند
    مدتوں چمکا کرے گا پر نہ ہم کو پائے گا

  2. محمد فیصل کی تحریر سے اقتباس

    عمر خیام کی علمی تحقیقات دور جدید میں کئی دریافتوں کی بنیاد بنیں۔ عمرخیام 1048 میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام ابوالفتح عمر تھا۔ ان کے والد خیمے بناتے تھے اور اسی پیشے کی مناسبت سے ان کے نام کے ساتھ خیام کا لاحقہ وابستہ ہو گیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم نیشاپور میں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ علوم و فنون میں مہارت کے لیے ترکستان کی راہ لی اور ریاضی، فلسفہ، فلکیات، طب اور شاعری میں کمال حاصل کیا۔ اسی دوران وہ شاہ بخارا کے دربار سے وابستہ ہو گئے جہاں انہیں فلکیاتی تحقیق کا کام سونپا گیا۔ اس دوران انہوں نے فلکیات اور ریاضی پر اپنی مشہور کتاب زیج ملک شاہی لکھی۔ ریاضی میں انہوں نے تیسرے درجے کی مساوات حل کیں اور کارڈن، فیاؤراری نیز ڈیکارٹ کے لیے راہ ہموار کی۔ ان کے کام کی بدولت تیسرے اور چوتھے درجے کی مساوات کے الجبرائی حل دریافت ہوئے۔ انہوں نےالجبرے میں جیومیٹری اور جیومیٹری میں الجبرے کے استعمال سے تجزیاتی ہندسی بنیاد کو مستحکم کیا۔ ملک شاہ سلجوقی کے دربار سے وابستگی کے دوران انہوں نے تاریخ الجلالی کے نام سے کیلنڈر تیار کیا۔ اس کیلنڈر کو گریگوری کیلنڈر سے زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔ گریگوری کیلنڈر میں 3300 سال میں ایک دن کا مظالطہ پڑتا ہے جبکہ عمر خیام کے کیلنڈر میں 5000 ہزار سال میں ایک دن کا فرق پیدا ہوتا ہے۔ ریاضی دان کی حیثیت سے انہوں نے حساب کے بنیادی فلسفے کے حوالے سے گراں قدر کام کیا۔ سائنس دان کی حیثیت سے عمرخیام نے اپنی تحریروں میں سخت گیر مذہبی نظریات اور حیات بعد از موت کے لفظی تصورات کو سختی سے مسترد کیا۔ خیام کی رباعیات کو عالمگیر شہرت ملی جن کا دنیا کی تمام زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے

  3. ہمدانی صاحب

    ٰٰ عمر خیام کے کیلنڈر میں 5000 ہزار سال میں ایک دن کا فرق پیدا ہوتا ہے۔ٰ

    یہ بات کہیں تحریر ضرور ہوگی لیکن صحیح نہیں ہے کیونکہ پانچ ہزار سال میں ایک دن کے فرق کا مطلب ایک سال میں 17 سیکنڈ کا فرق ہے۔ اگر یہ صحیح ہوتا تو ہمیں ہر سال گھڑیوں کو 17 سیکنڈ Adjust کرنا پڑتا۔ ہوسکتا ہے کہ لکھنے والے کا مطلب 50,000 سال ہو لیکن یہ غلطی ٹائپنگ کی ہو۔ اسطرح ایک سال میں 1.7 سیکنڈ کا فرق بنتا ہے جو زیادہ مناسب ہے۔

  4. ہمدانی صاحب

    میرا عتراض نہ آپ پر تھا نہ اُس تحریر پر جس سے آپنے 5،000 سال اخذ کیا۔ میں اسے ٹائپنگ کی غلطی سے زیادہ اور کچھ نہیں سمجھتا۔

  5. سبحان اللہ قبلہ ماشااللہ ھماری بارگاہ رسالت میں دعا ھے کہ آپ کے قلم میں مزید تاثیر عطا فرمائے الہی آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *