34 thoughts on “ایرانی صدر جناب محمود احمدی نژاد اور “ہالوکاسٹ” کا موضوع”
مناف بھائی آپ نے بہت اچھا موضوع چھیڑا ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ بلاگ کے تبصرہ نگار کس حد تک اسمیں دلچسپی لیتے ہیں اور اپنی رائے کا ظہار کرتے ہیں۔
مجھے یہ عرض کرنا ہے کہ خود اسرائیل اور امریکہ نے صدر ایران کے ایسے بیانات کے بعد اب فلسطینیوں کو ہولوکاسٹ سے آگاہ کرنے کی مہم شروع کر دی ہے اور انکا کہنا ہے کہ ”بہت سے فلسطینیوں نے آج تک یہ نہیں سُنا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران نازیوں نے ساٹھ لاکھ یہودیوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔ انہوں نے اپنے اسکولوں میں تاریخ کی جو کتابیں پڑھی تھیں ان میں بھی ایسا کوئی تذکرہ نہیں تھا۔ باقی فلسطینیوں کا نقطۂ نظر ایران کے صدر محمود احمدی نجاد جیسا ہے اور وہ یہ تسلیم ہی نہیں کرتے کہ ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش آیا تھا۔
ان کے اس غیر لچک دار نقطۂ نظر کے مطابق مقدّس سرزمین پر حق جمانے کی جنگ میں یہودی ان کے دشمن ہیں اور کوئی شخص اپنے دشمن کے ساتھ ہمدردی رکھنے کا متحمّل نہیں ہو سکتا”۔
ٹِم میک گرک یروشلم میں ٹائم میگزین کا بیورو چیف ہے اور ایک حوالے سے وہ اس سارے منصوبے کی تشہیر کا کام بھی کر رہا ہے
سہولت کے لئے انٹرویو یہیں لگا رہا ہوں:
اس موضوع پر تبصرے کی جراءت نہیں ہے۔ تاہم چند سطریں بعد میں کشید کروں گا۔
نا چیز
یقیناً اس موضوع پر بات کرنا اور وہ بھی انٹر نیٹ پر آسان نہیں کیوں کہ یا تو ہم مسلک اور ہم وطنوں کی طرف سے مخالفین کی طرف داری کا خطاب ملنے کا اندیشہ ہے یا پھر ضدِ سامیت ، امریکہ اسرائیل یا یہودی دشمن، دہشت گرد یا اس طرح کے دوسرے الزامات کے عائد ہونے کا خطرہ ہے.
عرض ہے کہ نہ تو ہم کسی قوم، دین یا ملت کو غلط یا بُرا کہنا چاہتے ہیں نہ ہی کسی کے خلاف اشتعال دہی کی کوشش کر رہے ہیں، مقصد صرف اس تاریخی واقعہ کے تکرار کی وجوہات پر بات چیت ہے.
عزت مآب عبد المناف صاحب۔
تسلیمات۔ آپ میر عندیہ بالکل دست بھانپ گئے کہ ایک طرف ڈر گھر کے اندر سے ہے اور ایک باہر سے۔ خیر سچ تو سچ ہی رہتا ہے چاہے کبوتر آنکھ بند کرے یا کھولے۔ اس بحث کے کئی پہلو ہیں، چند ایک کی تصویر پیش خدمت ہے۔
(حصہ اول)
تاریخی حوالہ سے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نازیوں نے یہودیوں کو اپنی بربریت کے دوران خصوصی نشانہ بنایا۔ پرشیا( آج کا جرمنی ، پولینڈ اور ہنگری پر مشتمل اٹھارہویں صدی کی شاہی ریاست) میں یہودی خوب پھل پھول رہے تھے۔ پھر ان پر نازی عتاب ٹوٹا جس میں چھ ملین کے قریب یہودی اور اسکے علاوہ پانچ ملین دیگر قبائل و مذاھب کے پیرو کار بھی مارے گئے۔ نازی پرستی میں نیرمبرگ کا قانون (١٩٣٥) ایک شہادت کے طور پر جرمن تاریخ کا حصہ ہے جس میں غیر جرمن افراد کو طاقت ور اداروں اور منصبوں سے الگ کر دیا گیا تھا۔ یہودیوں کو اس وقت یورپ میں صدیاں بیت گئی تھیں لیکن ان کو سامی النسل قرار دیا گیا جن کا مرکز و منبع ہر تاریخی حوالہ سے ارض یروشلم ہی ہے۔۔۔۔۔ یہودیوں کے ساتھ شادی بیاہ بھی ممنوع ٹھہرا اور ان کو جرمن شہریت سے الگ کر دیا گیا۔
اس یہودی دشمنی کا ایک سبب بھی لکھتا چلوں کہ جب اڈولف ہٹلر کی سوشلسٹ جماعت برسراقتدار آئی تو ان لوگوں نے سرکاری قانون کو تمام مذاھب اور قبائلی روائج پر حاوی کرنا چاہا۔ عیسائی فرقہ شہودِ یہووہ اور یہودیوں نے اسکی مخالفت کی، جس میں اولالذکر دب گئے اور یہودی مضبوط رہے۔ پھر غیر جرمن اقوام جو عہد پرشیا سے یہاں آباد تھیں، وہ جرمن نسل کو طاقتور ہونا بھی نہیں مانتی تھیں۔ ان سبب سے ایک نسل کشی کی بنیاد پڑی جس میں یہودی دیگر اقوام کے ساتھ متاء ثر ہوئے تھے۔
بعض افراد کے نزدیک اس قتل عام کی مجموعی تعداد ١٧ملین افراد تھی جس میں چھ ملین یہودی تھے۔اگر حقائق کو بغور ملاحظہ کیا جائے تو یہ اعداد و شمار بھی غیر حقیقی نظر آتے ہیں کیونکہ اسقدر وسیع آبادی کا قتل عام اور پھر ان کی لاشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام بھی آسان نہ تھا۔ گو کہ یہ سب قتال اور وبال منزل بہ منزل آہستہ آہستہ وقوع پذیر ہوا، بایں ہمہ اسقدر تعداد کا قتال آسان نہ تھا۔ کیونکہ ١٩٣٣ تا ١٩٤٥ بارہ سالہ نازی دور میں اگر روزانہ کم و بیش ٣٨٨٠ افراد مارے جائیں تو یہ اعداد و شمار ثابت ہو سکتے ہیں۔ گوکہ یہ قتال صرف جرمنی تک محدود نہ تھا، لیکن پھر بھی جب اطراف عالم میں جنگ ہو رہی تھی اور فوجی و عمومی اموات بھی جنگ کے سبب ہو رہی تھیں تو اس کے ساتھ روزانہ کے ٣٨٨٠ غیر جرمن افراد بھی مارے جا رہے ہوں تو آج شاید جرمنی خالی نظر آتا۔ پھر جنگ عظیم دوئم کے بعد کوئی ١٢ ملین جرمن نسل کے افراد کو یورپ بھر سے نکال باہر کیا گیا تھا جسے آج تک یورپ مؤرخین اپنے یہاں کی سب سے بڑی ہجرت بھی قرار دیتے ہیں۔ ان باتوں کے تناظر میں ہم یہ کہنے کے قابل ہیں کہ؛
١- نازیوں نے غیر جرمنوں کو بری طرح سے اپنے مظالم کا نشانہ بنایا جس میں یہودی ایک قوم کے طور پر بڑی قوم تھے۔اور دیگر مقتولان میں جیہواہ کے شاہدین (شہود یھووہ) کے عیسائی، ہم جنس پرست اور غیر جرمن قبائل شامل تھے۔
٢- یہودی چونکہ ایک قوم کے طور پر سب سے بڑا متاءثرہ گروہ تھے، اس لئے ان کو اپنی آواز بطور ملت اٹھانے کا موقع بآسانی مل گیا۔
٣- دنیا بھر کی قوتیں چونکہ سوشلسٹ نازیوں سے نبرد آزما تھیں، اس لئے بعد از فتح یہودیوں نے جتنا واؤویلا مچایا، اس کی اتنی ہی تشہیر ممکن ہوسکی اور نازی دشمنوں سے مفادات حاصل کر سکے۔
٤- چونکہ یہودیوں کو سامی النسل قرار دے کر جرمنی میں معتوب کیا گیا تھا، اس لئے انکی ایک تعداد نے ارض یروشلم کی طرف ہجرت کی تو دوسری اکثریت نے نازی دشمنی کے اس وقت کے فاتح امریکہ کی طرف رجوع کیا اور وہیں خود کو مضبوط کیا۔ اب یہودی جہاں بھی کہیں گئے وہ اپنے ساتھ جہاں دولت کے انبار لے گئے ساتھ اپنی مظلومیت کی رام کہانی بھی لے گئے تاکہ وہاں کی اقوام ہر طرح سے انہیں اپنی آنکھ کا تارا بنا لیں۔ بطور قوم دیکھا جائے تو یہودیوں کی حکمت عملی انتہائی کرگار ثابت ہوئی، جبکہ ہم آج اتنی بڑی قوم ہو کر بھی اپنے حق کی آواز اٹھانے سے محروم ہیں۔
(جاری ہے)
برادرِ محترم جناب مصباح شاہ صاحب ! سلام” علیکم
مجھے آپ سے یہی امید تھی، آپ موضوع کے پسِ منظر، پیش منظر اور مابین فیہم پر اتنا سیر حاصل مواد مہیا کر دیتے ہیں کہ بات بہت آسان ہو جاتی ہے، ماشاء اللہ.
میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ یہاں “عالمی اخبار” کے بلاگز میں مجھے جو چیز پسند آئی وہ نام نہاد نہیں، بلکہ حقیقی آزادئ رائے ہے، دوئم ایک دوسرے کی ذات اور رائے کا احترام ہے، یہی ایک صحت مند بحث کی اولین شرط ہے، میں پھر کہوں گا . . . ماشاء اللہ
آپ کے تبصرے کی تکمیل کا منتظر ہوں فی الحال درج بالا حصہ اول میں چند نکات تشریح طلب ہیں؛
صرف یہودیوں ہی کو سامی النسل کیوں کہا جاتا ہے جب کہ بمطابق Dictionary یہ شمالی اور مشرقی افریقہ اور مشرق قریب میں آباد وہ نسل ہے جس میں یہودی، عرب اور حبشہ Ethiopia کی قومیں شامل ہیں.
یہودی ایک قوم ہیں یا ایک دین کے پیروکار؟ اگر وہ خود کو قوم کہیں تو جو قوم سب سے زیادہ قتل ہوئی وہ روسی ہیں (بیس ملین یا دو کروڑ) اور اگر یہ ایک دین کے ماننے والے ہیں تو مرنے والوں میں سب سے بڑی تعداد عیسائیوں کی تھی.
نازی صرف یہودیوں ہی کے درپے تو نہیں تھے، جیسا کہ اوپر آپ نے چند دیگر اقوام کا ذکر کیا ہے جن کا نازیوں نے قتلِ عام کیا ان میں مثلاً خانہ بدوش Gypsies وغیرہ کی بھی بہت بڑی تعداد شامل تھی.
اس کے علاوہ اعداد و شمار کے درست نہ ہونے کے خدشہ پر آپ نے جو نکات بیان فرمائے ہیں وہ واقعی بہت مدلل ہیں. اور آپ کا یہ کہا بھی صد در صد درست ہے کہ ؛
یہودیوں کی حکمت عملی انتہائی کرگار ثابت ہوئی، جبکہ ہم آج اتنی بڑی قوم ہو کر بھی اپنے حق کی آواز اٹھانے میں ناکام ہیں۔
محترم و مکرمی جناب عبد المناف صاحب!
تسلیمات۔
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔ آپ کے اٹھائے گئے نکات بہت اہم ہیں، اور یہودی نسل کے حوالہ سے چند تشریحات پیش خدمت ہیں۔ حتی الوسع کوشش کے باوجود بات مختصر نہیں رہ سکی۔ امید ہے آپ اس غیر ارادی طوالت کو در گزر فرما دیں گے۔ یہ تمام معلومات میں نے اپنے ذاتی ماخذات اور مشاہدے سے اکٹھی کی ہیں جو ممکن ہے یہودیوں کے نزدیک بالکل غلط ہوں۔ اگر آپ کوئی تصریح یا تصحیح کرنا چاہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔
————————————–
(2)
سامی نسل کی تلاش میں ہم تاریخ کے ایک طویل سفر پر نکل جائیں گے، جو میرے ناقص علم کے مطابق مؤرخین ٣٥٠٠سال قبل مسیح سے سامانی و سمرانی نسلوں کے وادی ء دجلہ میں عروج و زوال کے قصے سےشروع کرتے ہیں۔ اس حوالہ سے عرب کی کم و بیش اکثر نسلیں اور یورپ کی مخلوط اقوام کی جڑیں بھی سامانی قوم سے جا ملیں گی۔ اور اگر ہم عرب مؤرخین اور اسلامی نقطہ نظر سے دیکھیں تو جناب سام بن نوح (ع) کی نسل سے چلنے والی تمام اقوام ہی سامی ہیں۔ کم از کم بنی ابراہیم (ع) نسل سام بن نوح (ع) سے ہی ہیں۔ اس لئے یہودیوں کا خود کو ہی سامی ماننا قدرے مضحکہ خیز بات ہے۔ تاہم اقوام یورپ کے مابین اگر یہودی خود کو سامی کے طور پر اس لئے متعارف کرائیں کہ انکے اسلاف (یروشلم) کنعان سے تھے جو سامی النسل تھے، تو شاید قرین عقل ہو کیونکہ اہل کنعان سامیوں کی ہی ایک نسل تھے جبکہ اصل اہل یورپ کا سامی ہونا ثابت نہیں۔ کم از کم میرے علم میں اہل یورپ کا کوئی نسب نامہ تو موجود نہیں ہے تاہم کتاب صبح الاعشی میں صفحہ ٣٧٠ پر احمدبن علی القلقشندی اہل عجم کے نساب پرلکھتے ہیں کہ” یہودیوں کے مطابق انکی نسل یاوان (یونان بن یافث بن نوح) سے چلی ہے”۔ غالبا یاوان ہی کے نام پر یونان ہے، اس لئے میرے خیال میں اسی لحاظ سے اہل مغرب پہلے یونانی تہذیب سے ہی آگے بڑھے ہیں۔ صاحب صبح الاعشی لکھتے ہیں کہ ” یہودی خود کو سام بن نوح کی نسبت سے سامی نہیں مانتے بلکہ اسکا سبب محض سامی زبان تھا”۔ تاہم اگر اس امر کو بھی درست مان لیا جائے ( جو کہ قرین عقل بھی نہیں ہے) تو بھی عیسائی اور یہودی برابر طور پر سامی ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام بھی اولاد یہودا(یعقوب) بن اسحاق ہی ہیں اور جناب عیسی (ع) شہر ناصرہ (نزرتھ) میں آئے تھے جو کہ کنعان ہی کا ایک شہرہے اور وہاں کی زبان عبرانی تھی جو سامی زبان سے ماخوذ تھی۔ البتہ اس حوالہ سے اتنا مانا جا سکتا ہے کہ اہل یورپ یاوان بن یافث بن نوح کی اولاد ہیں جو کہیں سام بن نوح کی اولاد سے مدغم بھی ہو گئے تھے۔ میرے خیال میں یہ ادغام بھی عیسائیوں کے سبب سے ہوا ہوگا نہ کہ یہودیوں کے سبب سے، کیونکہ عیسائی یہاں وارد پہلے ہوئے اور زیادہ وسیع خیال تھے بنسبت یہودیوں کے۔ یہودی تمام اقوام کے ساتھ ادغام میں بہت محتاط تھے اور ہیں اور وارد بھی عیسائیوں کی نسبت بعد میں ہوئے اور بسا اوقات زیر عتاب بھی رہے ۔ عرب مؤرخین کے نزدیک تمام اولاد آدم (ع) جناب نوح (ع) کی نسل سے چلی ہے جسکی ابتدائی تقسیم یوں ہے؛
١- عرب ( شرق اوسط تا افریقہ) اولاد سام بن نوح
٢- اہل ہند؛ پشاور تا سری لنکا اور پھر سری لنکا سے آگے آسٹریلیا تک حام بن نوح کی نسل سے۔ اسکی ایک تصدیق دراوڑ نسل اور آسٹریلیا کے قدیمی باشندوں میں ایک سے رنگ و روپ سے ملتی ہے۔ بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آسٹریلیا اور آسٹرلایشیا کبھی ہندوستان سے ملحق ہی تھے جو شدید ترین ارضی حوادث کے سبب جدا ہوتے گئے۔
٣- یورپ اور دیگر اقوم ( مثلا ممکنہ طور پر افغان اور ترک وغیرہ) از نسل یاوان بن یافث بن نوح کی نسل سے ۔ اس بات کو میں یہیں چھوڑتا ہوں کہ بات کہیں اور چلی جائے گی۔
واپس آتے ہیں یہودیوں کی قومیت کی طرف: کہ بطور قوم یہودی اگر سامی سے مراد صرف عبرانی لیتے ہیں تو اس سے شاید دیگر اقوام کو علیحدہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ لوگ عبرانی کے طور پر ٩٢٢ قبل مسیح (ع) میں وادیء کنعان میں جانے جاتے تھے۔ اس عہد میں یہاں جناب داؤد (ع) اور پھر سلیمان بن داؤد کی حکومت تھی، اوریہ لوگ اس لحاظ سے اس علاقہ کو اپنا وطن قرار دیتے ہیں کہ یہاں بنی اسرائیل کی شاندار مذھبی روایات کی بنیاد پڑی، جن میں دیوار گریہ اور بیت المقدس کی تعمیر شامل ہیں۔ یہ علاقہ آل ِ ابراہیم (ع) کا مسکن جناب اسحاق و یعقوب علیھما السلام کے عہد سے ہی تھا، لیکن جناب یوسف بن یعقوب علیہما السلام کے بیچے جانے کے عہد سے بنی اسرائیل مصر میں تھے اور یہیں جناب موسیٰ کلم اللہ (ع) کی دعوت کا آغاز ہوا۔ پھر کوئی نسل واپس کنعان کی طرف لوٹی اور جناب داؤد (ع) اور سلیمان (ع) کے عہد میں اسے خوب ترقی ملی۔ غالبا لفظ عبرانی بھی جناب داؤد (ع) کے دادا عابر بن سلمون بن نحشون کے نام سے ماخوذ ہے۔۔۔۔۔ لیکن المیہ یہی ہے کہ یہاں پھر جناب مسیح (ع) بھی اولاد سلیمان بن داؤد ہی سے ہیں اور عابر کی نسبت سے وہ بھی عبرانی ہیں انکی زبان بھی عبرانی ہی تھی۔ تاہم اب چونکہ یہودیوں کی اکثریت اب بھی اسی نسل سے چل رہی ہے، اس لئے وہ خود کو عبرانی کہنے کے حقدار ہیں، جبکہ عیسائیوں میں دیگر اقوام عالم پوری طرح سے داخل ہو چکی ہیں، اس لئے وہ یہودیوں کی مانند خالصتا عبرانی النسل نہیں ہیں۔
اب رہا سوال کہ آیا یہودی قوم ہیں یا مذھب تو یہ بات قریب قریب ایک ہی ہے۔ دنیا میں قومیت کے تین تصورات موجود ہیں جن میں دو مغرب کے نزدیک مسلمہ اور ایک عند اللہ مسلمہ ہے۔ مغرب قوم بنسبت مملکت ( سٹیٹ نیشن) اور مملکت بہ نسبت قوم (نیشن سٹیٹ) کا تصور دیتا ہے۔ جسکی مثال جرمن سے جرمنی اور اور پاکستان سے پاکستانی ہیں۔ تاہم اسلام کے نزدیک ملت کی پہچان ان کے عقائد اور ضابطہء حیات ہے۔ لہذا مذھب ہی قوم کی بنیاد ہے اسی لئے جناب ابراہیم (ع) کو قوم کا درجہ دیا گیا تھا کہ ان کا مذھب ہی انکی معاشرتی پہچان بھی تھا۔ اس حوالہ سے یہودی چونکہ ادیان قدیم میں سب سے زیادہ قدامت پسند ہیں، اس لئے انکا خود کو مذھب بطور قوم کہنا بجا ہے۔
—————————————————
اب صرف یہودی ہی سامی کیوں کہلاتے ہیں اور یہودی مخالف تحریکیں ہی کیوں سامی دشمن (اینٹی سیمیٹک) کہلاتی ہیں، اس میں شاید یہودیوں کے ساتھ اہل یورپ کا بھی ہاتھ ہے۔ مثلا یہودی یورپ میں آٹھویں صدی میں وارد ہوئے جبکہ عیسائی تب تک اپنی حکومتیں بھی قائم کر چکے تھے۔ انگلینڈ میں یہودی شاہ ولیئم ثانی المعروف ولیئم بدمعاش کے عہد میں ١٠٦٦ عیسوی میں آئے اور سود کے معاملہ پر عیسائیوں سے نزاع پر انگلینڈ سے ١٢٩٠ میں نکال دئیے گئے۔ تب بھی اہل یورپ نے اس تحریک کو سامی دشمن تحریک ہی کہا تھا۔ اس وقت کی حکومت کا نشانہ خاص طور پر صرف یہودی تھے جو شاہ ایڈورڈ اول کے حکم نامہ سے ثبت ہے، اور ٣٥٠ سال انگلینڈ یہودیوں سے خالی رہا۔ اسی طرح سپین کی ملکہ آئزابیلا نے ٣١ مارچ ١٤٩٢ کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں مذھبی تفاوت کے سبب یہودیوں کو سپین چھوڑ دینے کا حکم ملا اور یہ حکم سرکاری طور پر ١٦ دسمبر، ١٩٦٨ کو اٹھایا گیا۔ اس تحریک کو بھی باقی مانددہ یورپ نے سامی دشمن تحریک قرار دیا۔ چونکہ یہودی یورپ میں بہت بعد میں وارد ہوئے اور جب یہ لوگ وہاں پہنچے تو انہوں نے اہل یورپ کے سامنے خود کو بطور سامی قوم متعارف کرایا۔ اسکا ایک منطقی سبب یہ بھی تھا کہ یہودی اپنی نسلی قدامت پسندی کے سبب اسی نام سے جانے جاتے تھے ( گوکہ خود بھی اس کے پس منظر سے بے خبر ہونگے)، دوسرے اس وقت خود یورپ بھی خانہ بدوش قبائل کی تقسیم میں تھا، ان کو تعارف کرانے میں سامی تشخص شاید ایک مضبوط قبائلی شناخت کے طور پر لایا گیا ہو جس میں یہودیوں نے خود کو چند چھوٹے قبائل کی صور پیش کرنے کی نسبت ایک بڑے قبیلے کی صورت پیش کرنا بہتر جانا ہوگا۔ یہ غالبا ایسا ہی ہے جیسے آلِ امیہ خود کو بوقت تفاخر و ضرورت بنی عبد الدار اور کبھی بنی قریش کے طور پر متعارف کراتے تھے۔ قبائل کثرت و قوت ظاہر کرنے کے لئے زمانہ جاہلیت میں عرب بھی ایسا کرتے تھے اور شاید یہی رسم یہودیوں کے یہاں بھی ہے۔
بہر کیف یورپ میں یہودی سامی کے طور پر جانے جاتے تھے اور یہ وقتا فوقتایورپ کے مختلف خطوں سے بے دخل کیئے جاتے رہے ہیں۔ ان حالات میں نازی جرمنی کی تحریک کی قدرے سمجھ بھی آتی ہے اور اسکے خلاف واؤیلا اور مستقبل کی منصوبہ بندی بھی سمجھی جا سکتی ہے۔
(جاری ہے)
برادرم مناف اور سید مصباح. جزاک اللہ. مجھ جیسا طالب علم آپ کی تحریروں سے فیضیاب ہو رہا ہے لیکن شرمندہ ہوں کہ شاعری کے دلدادہ بلاگرز ایسے اہم ترین موضوع میں دلچسپی لیتے نظر نہیں آتے. خیر، تا ہم اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم ایسے اہم موضوع پر تبادلہ خیال نہ کریں. مصباح برادر آپکی تحریر کردہ تفصیل قابل ستائش ہے. سلامت باشد
zafarکیا جرمن تاریخ میں کبھی وہاں ساٹھ لاکھ یہودی موجود تھے۔ کیا یہ ممکن ہے۔ یقیناً نہیں۔ لیکن مسلمان اگر تعلیم کے میدان میں یہودی کا مقابلہ کرلیں تو ایک بار پھر دنیا پر حکومت کریں گے۔ انشاء اللہ۔
محترم ہمدانی صاحب ، میں نے آج 10 بج کر 19 منٹ پر جو لکھا مصباح شاہ صاحب نے 4 بجے تک اس کا اتنا مفصل جواب لکھ دیا، اور ظاہری بات ہے کہ میرے لکھنے اور ان کے پڑھنے کے درمیان بھی وقت گزرا ہو گا، خدا معلوم شاہ صاحب اپنی روز مرہ کی مصروفیات میں سے کب وقت نکال کر کمپیوٹر کی طرف متوجہ ہوئے کہ پڑھ کر اتنا مفصل، معلوماتی اور حوالہ جات کے ساتھ مکمل جواب لکھ دیا کہ اگر اتنے کم وقت میں نہ لکھا ہوتا تو میں تو یہی سمجھتا کہ کئی کتابیں وغیرہ دیکھ کر یہ معلومات جمع کی ہیں، اور شاہ صاحب کی اس بات کو قطعاً نہ مانتا کہ؛
” یہ تمام معلومات میں نے اپنے ذاتی ماخذات اور مشاہدے سے اکٹھی کی ہیں”
ہمدانی صاحب میں جو آپہ کو کہتا ہوں نا کہ ” آپ بہت خوش قسمت انسان ہیں کہ جس کے ایسے اچھے ساتھی ہیں” تو غلط نہیں کہتا
میں مصباح شاہ صاحب کے تبصرہ کے باقی ماندہ حصہ کا منتظر ہوں
ایران ریڈیو کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والا ایک مضمون جو سب کی دلچسپی کے لیئے حاضر ہے
فلسطین کو دنیا کے نقشے سے محو کرنے اور اس سرزمین کو ایک ایسی قوم کے سپرد کرنے کی سازش کہ جس سے یورپ کے لوگ تنگ آئے ہوئے تھے جس وقت بالفور اعلامیے کی شکل میں سامنے آئی اس وقت کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ اس سازش کے پیچھے کتنا سفاک اور خطرناک ذہن کام کررہا ہے ۔ایک طرف ہٹلر کے ذریعے ہولوکاسٹ کا ڈرامہ رچایا گیا اور ساٹھ لاکھ یہودیوں کو گیس چیمبراور آگ کی بھیٹوں میں ڈالنے کے افسانےگھڑے گئے اور بظاہر اتنا ظلم کیا گیا کہ اس کا انکار، جرم بن گیا۔البتہ یورپ میں ہولوکاسٹ کا صرف ڈرامہ رچایا گیا لیکن فلسطین میں ہولوکاسٹ پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد شروع کردیا گیا ، یورپ سے یہودیوں کو فلسطین کی طرف کوچ کرایا گیا اور فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین سے نکالا گيا اور فراڈ اور سفاکی کی جومثال انہوں نے قائم کی اس پر آج ساٹھ برس کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ آج سرزمین فلسطین پر سفاکی اور بربریت کے بجز اور کچھ نہیں دیکھا جاسکتا اور اس سفاکیت کے ساتھ ساتھ بات چیت مفاہمت اور مذاکرات کا ڈھونگ بھی رچایا جاتا ہے جو سوائے فراڈ کے اور کچھ نہیں کہ جس کی جڑیں ہٹلر کے ہاتھوں، ہولوکاسٹ کے من گھڑت واقعے میں پیوست ہیں اسی لئے تو یورپ والے ہولوکاسٹ کے واقعے سے متعلق کسی کو زبان کھولنے کی اجازت نہیں دیتے ، یورپ کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اس واقعے سے متعلق تحقیقات کرنے کی اجازت نہیں اور اگر کوئی جرات کرے تو آزادی بیان کے تمام تر دعووں کے باوجود یورپ کی سرزمین کو اس کے لئے تنگ کردیا جاتا ہے۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسلام اور عرب دنیا کے حکمراں اتنے واضح حقایق سے واقف ہونے کے باوجود اپنے اندر اتنی جرات نہیں پاتے کہ وہ حتی یورپی ملکوں کے کسی سفارتکار کے سامنے ہولوکاسٹ کے من گھڑت ہونے اور سرزمین فلسطین پر سفاکیت اور فراڈ کے ذریعے بننے والی حکومت کے وجود پر اعتراض کریں اور انہیں ان کی حکومتوں کے آزادی بیان جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوے یاد دلائیں ۔ لیکن شاباش ہے ان لوگوں پر جو ہمت کرکے اس بے انصافی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اور جب تک ایسے لوگ موجود رہیں گے صیہونی حکومت کے وجود کو خطرہ لاحق رہے گا اور یقینی طور پر ایک دن یہ خطرہ حقیقت کا روپ دھارکر روئے زمین سے صیہونیوں کی بساط کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے لپیٹ کر رکھ دے گا ۔
یہ تمام مسلمانوں کی اور خاص طور پر عربوں کی کمزوری اور عدم اتحاد کا نتیجہ ہے کہ بیت المقدس ہمیشہ کے لیے یہودیوں کے قبضہ میں چلا گیا۔
یہودی قوم اب فلسطین پر ہمیشہ کے لیے قابض ہوگئی ہے ۔ مغربی طاقتیں اس وقت تک اسکی حمایت کرتی رہینگی جب تک خود مسلمان اور عرب ممالک اپنی حالت کے بدلنے کا اور اتحاد وا تفاق سے یہودیت کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار نہیں ہوجاتے۔
یہی امت مسلمہ کا اور عرب ممالک کا المیہ ہے۔
( میرا وہ بلاگ پڑھا جاسکتا ہے جس میں میں نے تحقیق کرکے یہ لکھا تھا ا کہ اب تک صرف نو مسلمانوں نے نوبل پرائز حاصل کیا اور اس کے برخلاف سو سے زیادہ یہودیوں نے نوبل پرائز حاصل کیا )
ایران ، فلسطین کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اپنی حصہ کی شمع تو جلانے کی کوشش کررہا ہے مگر یہودی حکام ، ایران کی حقیقت بیانی کو بہانہ بنا کر دنیا کی توجہ فلسطین سے ہٹا کر ایران کی طرف متوجہ کرنے کی کامیا ب کوشش کررہے ہیں۔ اندیشہ اور خطرہ ہے کہ یہودی اپنا قبضہ فلسطین پر مضبوط کرنے کے لیے ایران پر حملہ کرکے ایک نئے جنگ کا آغاز کر دینگے۔
مشکل یہ ہے کہ عرب ممالک بجائے اس کے کہ متحد ہوکر فلسطینیوں کی مدد کریں ، وہ سب مل کر ایران کی اسرائیل کےہاتھو ں تباہی پر ایران کی شاید کوئی مد د نہ کرسکیں گے ۔
افسو س صد افسوس کہ یہی مسلمانوں کا اور خاص طور پر عربوں کا المیہ ہے۔
عرب ممالک میں اور دنیائے عرب کے شاہی خاندانوں میں جو عیاشیاں ہورہی ہیں انکا حال دنیا کو معلوم ہے ۔ انکو فلسطین سے زیادہ اپنے عیش و عشرت کی فکر ہے ۔ جب عربوں کو ہی اپنے فلسطینی بھایوں اور بہنوں کی بقا کی فکر نہیں ہے تو کوئی اور کیاکرسکتا ہے۔
اس موضوع پر بحث کرنا بے سود ہے اس لیے میں اس موضوع پر مزید کچھ اور نہیں کہ سکونگا۔
ویسے میں عبدالمناف غلزئی صاحب اور سید مصباح حسین صاحب اور جناب صفدر ھمدانی صاحب کے تبصروں کو پڑھکر اپنے علم میں اضافہ تو کررہا ہوں مگر اقبال کا شعر یاد آتا ہے کہ :
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال اپ اپنی حالت کے بدلنےکا
پیوستہ از گذشتہ:
جی تھوڑی دیر کے لئے ہم تاریخ کے دریچوں میں کھو گئے تھے کہ سامیت کی یہودی بنیاد کا کھوج لگا سکیں۔ اسکا ہمیں اتنا فائدہ ضرور ہوا کہ تاریخ سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ
١- یورپ میں یہودیوں کی آمد عیسائیوں کے بعد ہوئی۔
٢- یہودی ہٹلر سے پہلے بھی معیشت اور مذھب کے سبب یورپ میں معتوب رہے ہیں۔
٣- بطور قدامت پسند، یہودی، سب سے بڑی متاءثرہ ملت ہیں۔
——————————————————————————————————
اب جیسا کہ ہم با سند دیکھ چکے ہیں کہ ١٩٦٨ تک یہودی سپین جیسے ملک میں نا خواہندہ قوم مانے جاتے تھے، جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اہل یورپ یہودیوں کو اپنی سرزمین سے نکالنا چاہتے تھے۔ اسی بات کا اشارہ ریڈیو تہران کے مضمون میں بھی ملتا ہے۔ یہاں ایک دلچسپ بات بتاتا چلوں کہ ١٠٦٦ سے پہلے انگلستان کے عیسائی سود کو اسی طرح حرام جانتے تھے جیسے آج ہم، اور ان کے سودی جال کے بکھراؤ کے سبب سے ١٢٩٠ میں انہیں دیس نکالا بھی دیا گیا۔ لیکن باقی یورپ میں انکا کاروبار چمکنے لگا اور دولت کی فراوانی دیکھ کر انگلستان نے ان پر اپنے دروازے ٣٥٠ برس بعد کھول دیئے۔
اب ذرا دیکھیں کہ
١- کوئی قریب ١٦٥٠ تک یہودی انگلستان سے باہر تھے،
٢- ١٩٦٨ تک سپین سے قانونا بے دخل تھے۔
٣- ہٹلر باقی اقوام کو جہاں مار رہا تھا، وہیں یہودیوں کو سابقہ یورپی روایات کے سبب خصوصی نشانہ بنا رہا تھا، اور یہودی یقینا بہت بڑی تعداد میں مجروح ہوئے۔
٤- اس میں شک نہیں کہ نازیوں نے کئی اقوام پر ظلم ڈھائے لیکن بطور ملت ان میں یہودی سب سے بڑی تعداد میں تھے، اس لئے وہ اس واقعہ میں نمایاں حیثیت اختیار کر گئے۔
٥- یھووہ کے شاہدین (جیہواز وٹنیس) والے عیسائیوں نے نازیوں کی اطاعت کر لی تھی، اس لئے بعد میں وہ ہٹلر کے مظالم سے بچ گئے۔
اب حالات میں جب یورپ کی زمین یہودیوں پر کئی تجربات کے بعد تنگ ثابت ہو رہی تھی، انہیں اپنے مستقبل کی فکر ہونا ایک قدرتی بات تھی۔ اہل یورپ ان کی دولت سے مستفید بھی ہونا چاہتے تھے لیکن ان کے نظام سے خائف بھی تھے کہ وہ ان کی ریاستوں پر قابض ہو جائیں گے۔ اسی لئے جہاں یہودیوں کے ذہن میں اپنے ماضی کی زمین آئی، وہیں مغربی استعمار نے بھی ارض کنعان کو ان کئے بہتر جانا۔
——————————————————————————————————
فلسطین یہودیوں کی مراجعت سے پہلے بھی کوئی الگ مسلمان مملکت نہ تھا۔ بلکہ سچ کہوں تو شاید اس عرصے میں چند ایک کے سوا کوئی بھی آزاد مسلمان ریاست نہ تھی۔ فلسطین میں پہلے سے یہودی موجود تھے جو عرب مہاجرین کے ساتھ رہ رہے تھے۔ فلسطین یہودیوں کا مسکن پہلے سے تھا اور عرب یہاں اس دور میں آباد ہونا شروع ہوئے جب مسلمان سپین وغیرہ کی فتوحات کر رہے تھے۔ حقیقی طور پر اگر اس بنیاد پر ہم فلسطین کو عرب ریاست قرار دیتے ہیں کہ عرب یہاں چند نسلوں سے آباد تھے تو اسی بنیاد پر یہ اصل مرکز یہودیوں کا تھا، اور اس پر قرآنی قصص اور جہان بھر کی تاریخ شاہد ہے۔
عربوں نے فلسطین (جو کہ در اصل کنعان ہی ہے) میں یہودیوں کی آمد کی مخالفت کی تو ہم اہل اسلام نے بھی اسے اپنا روحانی آزار جان لیا۔ حالانکہ زمین عرب میں اور بھی یہودی موجود ہیں۔ اب جب یہودیوں نے اپنی بستیاں بنانی شروع کیں اور فلسطین سکڑتے سکڑتے ایک محلے کی شکل اختیار کر گیا اور اسرائیل پھیل گیا تو ہم اسے یہودیوں کا ظلم گردانتے ہیں۔ چند سال پہلے مجھے ایک لبنانی عیسائی سے اس موضوع پر بات کا موقع ملا تو اسکا عندیہ یہ تھا لبنان تو در اصل عیسائیوں کی زمین تھی جس پر پہلے یہودیوں نے قبضہ کیا، پھر مسلمانوں نے، پھر یہودیوں نے، اور اب دونوں لڑ رہے ہیں اور تا ظہور مسیح موعود لڑتے رہیں گے۔ اگر غور کریں تو یہ بات کسی حد تک درست ہے، کیونکہ جب مسیح (ع) آئیں گے تو یقینا قیادت مہدی (ع عج) میں تمام تفریقیں ختم ہو جائیں گی اور یہ جھگڑے دم توڑ دیں گے۔
——————————————————————————————————
دیکھئیے اگر نو وارد قوموں کا کسی خطے پر قبضہ کرنا اور اسے الگ مملکت بنانا اگر غلط اقدام ہے تو اس جرم کا زیادہ حصہ تو ہم مسلمانوں نے ہی کیا ہے۔ میں فارس کی بات نہیں کروں گا کہ اہل فارس کی بہت بڑی اکثریت نے اسلام کو تسلیم کر لیا، لیکن ہندوستان میں ہم نے کیا کیا۔ باہر سے آکر قبضہ کیا، حکومت بنائی اور جب دیکھا کہ اب حکومت ہمارے بس کا روگ نہیں رہا تو اسے کاٹ کر ایک الگ ریاست بنالی۔ جنگ عظیم میں جہاں دنیا کے نقشے پر اسرئیل ایک نظریاتی مملکت کے طور پر معرض وجود میں آ رہا تھا، تب پاکستان بھی نظریاتی بنیادوں پر معرض وجود میں آ رہا تھا۔ ایک اطرف یہودی قربانیاں رنگ لا رہ تھیں اور ایک طرف مسلمان قربانیاں۔ لیکن دونوں کی کامیابی کے پیچھے اصل مد گار کوئی اور تھا۔ جنگ عظیم کے بعد بریٹن وؤڈ نامی جگہ پر کینیڈا میں تقسیم ذمہ داری (ڈویژن آف ریسپونسیبلیٹیز) کی جو انجمن سجی تھی، اسکا یہی تو کام تھا۔ ڈومینو تھیوری کے تحت سویت تحریک اور سوشلزم کو رکوکنے کی ذمہ داری اقوام عالم میں بانٹی گئی تو خطوں کی بھی نئی تشریحات اور نئی مملکتوں کی صورت میں کی گئی۔
——————————————————————————————————
آج نصف صدی سے زیادہ عرصہ گزر گیا اور پاکستان دو لخت ہوچکا اور اسرائیل ایک بستی سے طاقتور ملک بن چکا ہے۔ اب اس عرصے میں جب دنیا اسقدر آگے بڑھ چکی ہے، ہم اپنا فریضہ یوں ادا کر رہے ہیں کہ؛
١- حتی المقدور اس ہولوکاسٹ کہانی کا انکار کر دیا جائے
٢- اسرائیل کو بطور آزاد ریاست تسلیم نہ کیا جائے۔
٣- سال بھر میں ایک ہفتہ القدس کے نام سے منا لیا جائے۔
لیکن کیا ایسا کرنے سے اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا؟ ہر گز نہیں۔
اسرائیل کے پاس بھی اس ہولوکاسٹ کے ضمن میں دیگر اقوام پر مظالم ڈھانے کا کوئی جواز نہیں۔ ایک ظلم دوسرے ظلم کو روا نہیں کرتا۔ فلسطینی جہاں اپنی ریاست کی آزاد و بقاء کی جنگ لڑ رہے تھے، اس میں ان کی تما تر توجہ عرب ریاستوں سے مالی امداد کے حصول ، امریکہ سے غذا کے ٹرکوں کی آمد اور ہمسایوں کے ساتھ قتال کی طرف مبذول رہی ہے، جس میں دنیا میں سب سے پہلے خود کش بمباری کی روایت بھی یہیں سے پڑی۔ تب ہم ان جنگجؤں کو مجاہد کہتے تھے، اور آج جب یہ ہماری ہی صفوں میں گھس آئے ہیں تو ہم ان سے خائف ہیں۔ اگر اُس وقت مسلم امہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتی اور فلسطینیوں کو اپنی بھیک پر پالنے کی بجائے عرب ریاستوں میں واپس بلا لیتے تو آج یہ صورت حال نہ ہوتی۔ ۔۔۔۔فلسطیونوں کی تربیت ایک قوم کے طور پر ہوئی ہی نہیں۔
——————————————————————————————————
مجھے بصد افسوس یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم غزہ کے دکھوں پر تو روتے ہیں، لیکن انکا سبب کیا خود فلسطینی ہی نہیں بنے؟ سیاسی، معاشی، معاشرتی اور علمی میدانوں میں ہم اسرائیلیوں کے مقابل کھڑے نہ ہو سکے تو مارپیٹ پر اتر آئے۔ اب نتیجہ ہمارے حق میں بھی ہو سکتا اور ہمارے خلاف بھی۔ آج بھی فلسطینی مزدوروں کی ایک کثیر تعداد روزانہ اسرائیل جا کر وہوں محنت مزدروی کر کے اپنا پیٹ پالتی ہے اور شام کو بارڈر پر ہونے والی لڑائی جھیل کر گھر پہنچتی ہے۔ خود فلسطینیوں اور عربوں نے اس جنگ کو اسلام کی جنگ مانا ہی نہیں، اور ہم اہل عجم ہیں کہ مرے جا رہے ہیں۔ مجھے ایسی کوئی آیت یا حدیث معلوم نہیں جہاں القدس کی آزادی کی ذمہ داری مسلم امہ کو دی گئی ہو۔ احادیث تو یہ بتاتی ہیں کہ القدس پر جناب مسیح (ع) امام مہدی (ع عج) کے اقتداء میں نماز پڑھیں گے اور اسی سبب کئی عیسائی دین محمدی (ص) پر آ جائیں گے۔ اس سے تو یہی پتہ چلتا ہے کہ لبنان اور فلسطین و اسرائیل میں تمام اقوام اکٹھی ہونگی، نہ کہ یہ علاقہ حجاز یا ایران کی مانند مسلمانوں کا گڑھ بن سکے گا۔
—————————————————————————————————–
آج جو فلسطین سمیت تمام دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ جوہو رہا ہے، یہ وہی کچھ ہے جو ماضی میں ہندوستان، اور ہسپانیہ سمیت اکناف عالم میں مسلمان کر رہے تھے۔ طاقت کا یہی تو نشہ ہے۔ آج بھی طاقت کے طلبگار یوں عقل سے پیدل ہوتے ہیں کہ کہیں اپنے بھائی بندوں کو حصول حکومت کی خاطر مارتے ہیں تو کہیں غیروں کی بستیاں اجاڑتے ہیں۔ یہودی کم از کم نفاذ شریعت موسوی کی آڑ میں یہودیوں کو قتل نہیں کر رہے۔ ہم نے حکومت کے شوق میں ماضی میں بھی شریعتی تحریکیں، جہادی تحریکیں چلائیں اور تیتو میر، شاہ اسماعیل اور شاہ احمد کو اپنا ہرو مانا تھا۔ آج اسی شوق میں صوفی محمد نکلا ہے تو ہم اسے نہیں مان رہے۔ کشور کشائی کا شوق صرف امریکا بہادر کو ہی نہیں، ہمیں بھی ہے اور ہم تو خود ہی کو مفتوح بنانے پر تلے ہیں۔
میرے خیال سے ہمیں اپنے سیاسی، ملی، معاشرتی، معاشی اور علمی سفر کے اغراض و مقاصد از سر نو طے کر کے، سفر کا پھر سے شروع کرنا ہوگا۔ اسرائیل کو جھوٹا ثابت کرنے کی بجائے، خود کو ایک سچ اور حقیقت کے طور پر منوانا ہوگا۔
مناف بھائی اب مزید کچھ لکھوں گا تو یہیں فتؤں کا نبار لگ جائے گا۔ اس لئے اجازت۔
کچھ غلط لکھا ہو تو اسکی تصحیح کر دیں، کہ میں شدید غلطی کا شکار تو نہیں ہو رہا۔
والسلام
نا چیز
(ختم شد)
قبلہ گاہی قاضی صاحب۔
تسلیمات۔
آپکا جاندار تبصرہ دیکھا، اور سب کی ہمت افزائی کا شکریہ بھی۔ آپ نے مختصر مگر جامع انداز میں حقیقت کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔
لیکن ایک بات عرض کروں گا کہ اس موضوع پر بحث کرنا بے سود ہر گز نہیں ہے، تاہم یہ الگ بات ہے کہ یہ مشکل موضوع ہے۔ اس لئے موضوع کو بے سود قرار دے کر اپنے سمیت باقی موجود احباب کی کوشش کو ردی کی نظر مت کیجیئے۔ بلکہ سچ اگر ہم نکل زندگی کی حقیقتوں کا اعتراف بھی کر لیں تو یہ کامیابی کا پہلا زینہ ہو سکتا ہے، جہاں سے بطور ملت نہ سہی، بطور فرد ہی ہم اپنے سفر اور منزل کا تعین کر سکتے ہیں۔ آپکا مختصر سا تبصرہ بھی عقل کے کئی باب کھولتا ہے۔ اس لئے اس طرف سے بے خبری نہ کیجیئے۔
مجھے امید ہے کہ میری اس جراءت کو آپ بد اخلاقی اور حد ادب کے ضمرے میں نہیں لیں گے اور حسب دستور نظر محبت سے دیکھتے رہیں گے، انشاء اللہ۔
نا چیز
قبلہ ہمدانی صاحب و مکرمی عبد المناف صاحب۔
تسلیمات۔ اس ان پڑھ کو اتنا شرمندہ مت کریں۔ میں نے ذاتی مآخذات اور ذاتی مشاہدہ کا حوالہ اس لئے عرض کیا تھا کہ اگر اس میں کہیں غلطی ہو تو اسکا سبب اس علمی ماخذات تک نا رسائی ہے۔ میری طوالت مضمون میری بے علمی کا ثبوت ہے۔ ورنہ بات کو شاید میں سمیٹ سکتا۔ اب یہی ڈر ہے کہ مناف بھائی کے علاوہ شاید کوئی اور اسے پڑھے گا بھی نہیں۔
بہر کیف آپ کی باردیگر ہمت افزائیوں کا شکریہ۔
نا چیز
میں پڑھ رہی ہوں مصباح بھائی ۔۔ اب مجھے پڑھنے دیجیئے ۔۔ سوچ رہی ہوں کہ قسط وار اسے اب کہاں لگاؤں ۔۔
اچھا موضوع ہے اور احباب کی جانب سے اچھی معلومات مہیا کی جا رہی ہیں. یقینا یہ ہمارے جیسے طالبان علم کے لئے مفید ہیں.
میں موضوع شروع کرنے والے اور اس پر سیر حاصل معلومات فراہم کرنے والے تمام احباب کا شکر گزار ہوں.
و السلام
قبلہ ہمدانی صاحب کا چسپاں کردہ مضمون اس موضوع کے ایک حزب کی تقویت کا باعث ہے، بہت بہت شکریہ، تاریخ کیا ہے، میں کہوں گا کہ 70% یہ زمانے کے فرمان رواؤں کی چاپلوسی کا نام ہے، باقی کچھ ذاتی قیاس آرائیاں اور تھوڑے سے حقائق کا آمیزہ ہے، ایک طالبِ علم کو حقائق چھان کر نکالنے پڑتے ہیں، جس میں معیار یہی رکھنا پڑتا ہے کہ صرف اپنوں کے قصیدے اور غیروں پر الزامات نہ ہوں. کیا ہم میں سے کسی نے آج تک یہ پڑھا سنا ہے کہ ریاستہائے متحدہ کے مقامی باشندے کہاں گئے ؟؟؟ جن کی تعداد چھ ملین سے کہیں زیادہ تھی پورے برِ اعظم پر پھیلی ہوئی ایک قوم صرف ایک صدی کے اندر ہی نیست و نابود ہوگئی اور ظلم یہ کہ آج کسی تاریخ میں اس بارے میں کچھ نہیں ملے گا سوائے اس کے کہ ایک بہت ظالم اور وحشی قوم تھی. آپ کا دیا مضمون تاریخ کا ایک دوسرا رخ ہے.
محترم قاضی منظور صاحب ! میں مصباح شاہ صاحب ہی کی بات کو دہرانا چاہتا ہوں لیکن اختصار مدِ نظر ہے، عرض کروں گا کہ بزرگوں کی ذمہ داریاں باقیوں کی نسبت زیادہ ہی ہوتی ہیں، ہم ہر موضوع پر آپ کی رائے اور تبصرے کے منتظر رہتے ہیں، شاگرد خواہ کچھ بھی کہے استاد کی بات کی سطح دوسری ہوتی ہے، آپ خواہ مختصر سہی لیکن کچھ نہ کچھ مستفید ضرورفرماتے رہا کیجیے، ہماری قوم اپنی حالت کیسے بدلے؟ میری نظر میں ان بلاگز کا مقصد تو اسی سوال کے جواب کی تلاش ہونا چاہیے، کیا اس سے اہم تر کوئی موضوع اس وقت اور ہے ؟؟؟
جناب مصباح حسیین جیلانی صاحب : ہمیشہ کی طرح آپ کے مقالات میں علم کی وسعت اور عمق سے میں بے حد متاثر ہوتا رہتا ہوں ۔ آپ اپنے تبصروں میں علم کے سمندر کو کوزہ میں بند کرکے پیش کرتے ہیں ۔ جزا ک اللہ
افسوس کہ جلدی میں یہ لکھ دیا کہ اس موضوع پر بحث کرنا بے سود ہے اس کا جواز یہی تھا کہ اس موضوع پر باتیں تو ساٹھ سال سے کی جارہی ہییں مگر نتیجہ نشتند و گفتند و برخواستند ( بیٹھنا اور گفتگو کرنا اور اٹھکر چلے جانے ) کےسوا کچھ نہیں نکلا ۔
اس کے برعکس اسرائیل اپنا قبضہ فلسطین پر مضبوط سے مضبوط بناتا گیا۔ عربوں میں اس قدر نفسا نفسی کا عالم ہے کہ وہ صرف اپنی عیاشی میں مصروف ہیں ۔ تاریخ شاہد ہے کہ انہوں نے فلسطین کے لیے سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ بھی نہیں کیا ۔
اب جبکہ ایران فلسطین کی حمایت میں کچھ کہ رہا ہے تو عرب قوم ایران کی حمایت کرنے کی بجائے شاید اس بات کی منتظر ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ ہوجائے اور ایران کی جوہری توانائی کو امن کے لیے استعمال کرنے کی صلاحیت تباہ وبرباد ہوجائے ۔
یہ میرا اندازہ ہے ۔ خدا نہ کرے کہ ایسا ہو ، اس لیے کہ اسرائیل نہایت ہی کامیابی کے ساتھ دنیا کو اور خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ کی توجہ ایران کی طرف مبذول کر وا کر فلسطین کی طرف سے توجہ ہٹا نا چاہتا ہے ۔ پہلے تو اس نے ہولا کوسٹ کو فلسطین پر قبضہ کا جواز بنا یا اب وہ ایران کو فلسطین پر ہمیشہ کے لیے قبضہ میں رکھنے کا جواز بنا رہا ہے۔
کسی نے کیا خوب تنبیہ دی ہے کہ :
اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی
دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے اپنے پچھلے تبصرہ میں نوبل پرائز کے سلسلے میں عربوں اور خاص طور پر مسلمانوں کی نااہلی اور یہودیوں کی کامیابی کا تذکرہ کیا تھا
میرےاس تبصرہ لکھنے کے دوران ، اب کچھ منٹ پہلے نوبل کمیٹی نے براک حسین اوباما ( امریکہ کے صدر ) کو اس سال کا نوبل پرائز ( امن کا نوبل انعام ) عطا کیا ہے ۔ دیکھتے ہیں کہ براک اوباما فلسطین کا مسئلہ اپنی صدارت کے دوران سلجھا سکتا ہے یا نہیں ۔ اگر وہ اسحاق رابن کی طرح کسی منحوس یہودی کے ہاتھوں قتل نہیں ہوا تو امید ہے کہ وہ فلسطین کا مسئلہ سلجھانے میں کامیاب ہوگا ۔
اگر اس نے فلسطین کے مسئلہ کو سلجھا دیا تو وہ یقینی طور پر اس انعام کا مستحق ثابت ہوگا ۔
بقول غالب:
دیکھئے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
اک برہمن نے کہا ہےکہ یہ سال اچھا ہے
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی از جرمنی
مصباح شاہ صاحب ماشاء اللہ
آپ کی اجازت سے اور اس اعتبار سے کہ کسی موضوع پر مخلتف آراء کبھی بھی ذاتی نہیں لی جاتیں۔ ۔ ۔
دوسری عالمی جنگ کے دوران کل مرنے والوں کی تخمیناً تعداد . . . 000 000 60
مرنے والے روسیوں کی تعداد . . . 000 000 20
جرمن جو مارے گئے . . . 000 000 15
قتل کیے گئے یہودی . . . 000 000 6
باقی یورپی افریقی ایشیائی اور کچھ امریکی قتل ہوئے.
بے شک ان میں سے ہر ایک انسان کا قتل قابلِ مذمت، قابلِ افسوس اور انسانیت کے لیے ندامت کا باعث ہے، خواہ وہ کسی یہودی، عیسائی یا مسلمان کا قتل ہو، خواہ وہ روسی، جرمن جاپانی یا افریقی کا قتل ہو.
یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو آج بتائے جاتے ہیں، میں نے خود جرمن ٹی وی پر ایک مرتبہ مرنے والے روسیوں کی کل تعداد 12000 بارہ ہزار سُنی ہے، اس ایک دفعہ غلط نشر کیے گئے (عمداً یا سہواً) اعداد و شمار کا اثر کتنوں پر باقی رہ گیا ہو گا یہ کوئی نہیں جانتا، لیکن کچھ نہ کچھ تعداد ایسوں کی بھی ضرور ہوگی، حقیقت کیا ہے شاید آج ہمارے لیے جاننا ناممکن ہو لیکن چند حقائق توجہ طلب ہیں ۔ ۔ ۔
1- شاہ صاحب آپ کی یہ بات بالکل درست ہے کہ ہماری تباہی کی بہت بڑی وجہ ہم خود ہی ہیں، لیکن ہم کون؟ میں یا آپ ؟ یا میرے والد اور دادا یا ہم میں سے کسی اور کے، نہیں- یہاں “ہم“ سے مراد مسلمانوں کے وہ نااہل، لالچی، عیاش اور خودغرض وغیرہ قسم کے حکمران ہیں جنہوں نے حقیقی اسلام کو تو چھوڑ دیا، لیکن اس کی آڑ میں اپنی ہوس کی تسکین کے لیے من مانی کرتے رہے، عوام کا کیا قصور ؟ کہ ان جابر بادشاہوں کے خلاف منہ نہیں کھولا ؟ یا کھول رہے؟ نہیں۔ ہم اسے کم ہمتی وغیرہ تو کہہ سکتے ہیں لیکن عوام کو اس ایک غفلت کی وجہ سے ان مظالم کا ذمہ دار نہیں گردان سکتے، یہ بالکل الگ طبقہ تھا، بادشاہوں، حکمرانوں اور ان کے چیلوں کا، جو عوام کو دبا کر اپنے اقتدار اور عیاشی کے لیے دولت سمیٹتے رہے، جن کے گناہوں کی سزا آج ملت کو مل رہی ہے۔ آج ہم ان کو فاتح اور ان کی ہوس پرستی کو فتوحاتِ اسلامی کا نام دیتے ہیں، یہی بات سکولوں میں بچوں کو پڑھاتے ہیں، لیکن اگر ہمیں حقیقت پرستی کا دعویٰ ہے تو اس سلسلہ میں کچھ تحقیق کرنی ہی ہو گی کہ یہ سلسلہ کب سے شروع ہوا؟ کس نے شروع کیا ؟ کیا کوئی اس کے خلاف بولا یا گزشتہ چودہ سو سالوں میں سب ہی خاموش رہے وغیرہ۔
2- ہالو کاسٹ کا لفظی مطلب “قتلِ عام“ ہے، خاص طور پر غیر فوجی یعنی عوام کا بڑے پیمانے پر قتل، دوسری جنگِ عظیم میں قوم کے لحاظ سے سب سے زیادہ عوام روسیوں کی قتل ہوئی، اور دین کے پیرو کاروں کے اعتبار سے سب سے زیادہ عیسائی مرے، آج یہ اصطلاح صرف یہودی مقتولین ہی کے لیے کیوں استعمال کی جاتی ہے؟ جبکہ یہ بات ہم کر چکے ہیں کہ ہٹلر کے عتاب کا نشانہ صرف یہودی ہی نہ تھے، اور ہٹلر کے مظالم سے جیسا کہ اوپر عرض کرچکا ہوں کہ یہودی سب سے زیادہ نہیں مرے۔
3- اقوام اور ادیان کے ماننے والوں کا قتلِ عام صرف دوسری عالمی جنگ ہی میں تو نہیں ہوا، صنعتی ترقی کے بعد تو یہ کام اس زور و شور سے ہوا ہے کہ تاریخ سیاہ ہے، دوسری جنگِ عظیم میں یہودیوں کا قتلِ عام ہالوکاسٹ کی تاریخ کا ایک جزو ہے، تمام تاریخ پسِ پشت ڈال کر تکرار صرف اسی ایک جزو تک کیوں محدود کر دی جاتی ہے؟ یہ دنیا کو آج ہی ہالوکاسٹ سے آگاہ کرنے کی مہم شروع نہیں کی بلکہ یہ مہم بہت عرصے سے چل رہی ہے، ہالی وڈ کی تقریباً ہر وہ فلم جو اس موضوع پر بنائی جائے آسکر ایوارڈ کی مستحق ہوتی ہے، وغیرہ۔ اور اس کام میں یقیناً میک گرگ واحد شخص نہیں۔ انسانوں کو چاہیے کہ امریکہ کے مقامی باشندوں کی نسل کُشی کے بارے میں لوگوں کو بتائیں، چار سو سال تک افریقی باشندوں کے تاریخ کے سب سے بڑے پیمانے پر اغوا اور قتلِ عام کی بات کریں، ہیروشیما اور ناگاساکی کی بات کریں یا پچیس سال تک ویت نام میں لشکر کشی سے لوگوں کو آگاہ کریں وغیرہ، اور اگر پھر بھی یہ دلیل ہو کہ یہودیوں ہی پر زیادہ ظلم ہوا، تو عرض ہے کہ چلو اگر روپے میں سے پچاس پیسے یہودیوں پر مظالم کی بات ہوئی تو دس بیس پیسے باقی واقعات بھی زیرِ بحث آنے چاہیں، اور مسلمانوں کی تاریخ بھی کم از کم مسلمانوں کو پڑھنی چاہیے-
4- اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ ارضِ کنعان میں یہودی ہمیشہ سے آباد تھے لیکن بیسویں صدی کی بیسویں دہائی تک یہاں مسلمان عیسائی اور یہودی بہت آرام اور سکون کے ساتھ پر امن زندگی گزار رہے تھے، یہ سیاسی معاشی اور جغرافیائی تبدیلاں (جھگڑے) تو انہی پانچ چھ عشروں پہلے کی پیداوار ہیں، ہم یقیناً مسلمانوں کی نام نہاد فتوحات کو نہیں سراہ سکتے لیکن بات اس قتل و غارت گری کی ہے اس ہولوکاسٹ کی ہے جو اب تک جاری ہیں، آپ نے فرمایا کہ جب فلسطینیوں سے کچھ نہ بن پڑا تو مار پیٹ پر آُتر آئے، اس بات پر کچھ نظر رسانی کرنی پڑے گی جدید ترین اسلحہ سے لیس فوج کے مقابلے پر اپنے مقتولین کی لاشوں پر گریہ و زاری ، فولادی ٹینکوں پر چند پتھر پھینکنے والوں کو مارپیٹ کرنے کا ذمہ دار گرداننا ٹھیک نہیں، جن ممالک نے آج مادی ترقی کی انہیں کوئی حق حاصل نہیں کہ دوسروں کا استحصال کریں، اور جن قوموں نے ترقی نہ کی ہم ان کو خود پر ہونے والے مظالم کا قصوروار نہیں کہہ سکتے، ان کا قصور سیاسی، معاشی، معاشرتی اور علمی میدانوں میں پیچھے رہ جانا ضرور ہے لیکن ان پر ہونے والے ظلم ایک اور موضوع ہیں۔
مصباح شاہ صاحب کا بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنا اس قدر وقت صرف کیا اور اتنی گراں قدر معلومات فراہم کیں جس کے لیے مجھے کئی ماہ کے مطالعہ کی ضرورت تھی ، یہ بلاگ شاید شاہ صاحب کے بغیر ہمدانی صاحب کے فراہم کردہ مضمون تک ہی محدود رہتا، میں نہ تو کسی کی خوشامد کا قائل ہوں اور نہ ہی اس سے کوئی فائدہ ہے، لیکن اس اعتراف کو واجب جانتا ہوں کہ مصباح شاہ صاحب کے تبصرے ایسے موضوعات پر بلاگز کی جان ہیں اور یہ ہر ایک کو نظر بھی آتا ہے، ہم ان کی صحت و سلامتی کے لیے دُعا گو ہیں۔
اس عرض کا اعادہ شاید ضروری نہیں پھر بھی گزارش ہے کہ میرا مقصد بحث برائے بحث وغیرہ ہرگز نہیں یہ مذموم رویہ ہوتا ہے، میں ایک تو اس موضوع کی طرف ہموطنوں کو دعوتِ فکر دینا چاہتا ہوں اور کچھ آراء کا خواہش مند ہوں۔
آج کے شدید ترین سیاسی و معاشی بحرانوں میں بھی اگر ڈوبتے ہوئے ہم کم از اکم کسی تنکے ہی کا سہارا نہ ڈھونڈنا شروع کریں گے تو پھر کب ؟؟ ہماری اس گفتگو کا کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ نکلتا بھی ہے یا نہیں ؟ یہ ایک الگ سوال ہے فی الحال پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم خاموش تماشائی بنے رہیں یا کم از کم اپنی زبان ہی کھولیں، ہمیں دوسروں پر تنقید اور اپنوں کو کوسنے کی بجائے مسئلہ کے حل پر بات کرنی چاہیے۔
ہر اس بات کے لیے معذرت خواہ ہوں جو کسی کو غلط لگے، اس استدعا کے ساتھ کہ ان کی نشاندہی کی جائے اور مقابلتاً بہتر خیال یا رائے سے آگاہ کیا جائے
شکرگزار ہوں
مکرمی راجہ اکرام صاحب۔
تسلیمات۔ حضور تشریف آوری کا شکریہ، لیکن بات یوں نہیں بنے گی، ہمیں آپ کے تبصرے کی بھی ضرورت ہے۔ ہم میں کوئی بھی حد آخر نہیں اور نہ ہی مستند ہے میرا فرمایا ہوا۔ اس لئے اختلاف و اتفاق جو بھی ہو، اس کے ساتھ اپنا تبصرہ بھی مرحمت فرمائیں۔
————————————————
نگہت بہن بہت شکریہ، لیکن ابھی آپ کے تبصرے کی بھی ضرورت ہے۔
———————————————–
قبلہ و محترم منظور صاحب۔
یہ ہوئی نا بات۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت کچھ جانتے ہیں۔ ایران کے حوالہ سے آپکی بات نہایت غور طلب ہے اور حقائق کے نزدیک ترین ہے۔ بہت شکریہ۔
———————————————-
مکرمی مناف بھائی۔
آپکا تبصرہ اور اختلاف سر آنکھوں پر۔ اکثر باتوں سے میں خود بھی متفق ہوں۔ صرف انداز جداگانہ ہے۔ کچھ حوالوں سے آپ نے میرے اعداد و شمار کو بھی درست کیا ہے، جس کے لئے شکریہ۔ سر دست مزید کچھ کہنا میری طرف سے زیادتی ہوگی۔ اس لئے اسی پر اکتفاء کروں گا۔ یہ بلاگ یقینا آپ ہی کا ہے، اور اسکے منتظم بھی آپ ہیں۔ لیکن آپ کی افراط محبت و التفات کا فائدہ اٹھا کر اور لوگوں کو دعوت سخن دے رہا ہوں۔ امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے۔ زیادہ جگہ لے گیا، جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
نا چیز
السلام علیکم
ہالوکاسٹ کی تردید شاید سب سے پہلے جرمن قوم نے کی تھی . اور یہ کچھ ایسا غلط بھی نہ تھا. لیکن یورپی اور امریکی میڈیا پر یہودیوں کے غلبے کے باعث اس تردید کو پزیرائی نہ مل سکی. عرب ممالک بھی اس نظریے کی تردید کرتے رہے ہیں . ایرانی صدر بھی اس نظریے کے مخالف ہیں. یہاں ایک وضاحت ضروری ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے اعداد و شمار کے مطابق ساٹھ لاکھ یہودی جرمنی سے نکالے اور قتل کئے گئے. اب نہ معلوم اس ساٹھ لاکھ میں سے کتنے یہودیوں نے نقل مکانی کی اور کتنے قتل کئے گئے. ایک عام مفروضہ یہ بھی ہے کہ عام جرمن لوگوں نے بھی یہودی قتل کئے اس کی وجہ اُن کی دولت یا پھر سود خوری کا پیشہ ہو سکتا ہے.
یہودیوں کے جرمنی نکالے جانے کی ایک توجیح یہ بھی پیش کی جاتی ہے کہ انہوں نےدوسری جنگِ عظیم میں درپردہ برطانوی حکومت کی مالی امداد کی تھی. تاہم جرمنوں کی یہود دُشمنی سب سے بڑی وجہ نسلی امتیاز ہی قرار پائی ہے.
تاہم یہ بھی سچ ہے کہ صیہونیت کی بنیاد 1896 میں تھیوڈور ہرزل نے رکھی
His pamphlet Der Judenstaat, The Jewish State, was published in 1896. Herzl’s plan for creating a Jewish State, arrived at after contemplating other solutions as well, provided the practical program of Zionism, and led to the first Zionist Congress in Basle, Switzerland, in August, 1897.
it is interesting to note that
After the first Basle Congress, Herzl wrote in his diary, “Were I to sum up the Basle Congress in a word- which I shall guard against pronouncing publicly- it would be this: ‘At Basle, I founded the Jewish State. If I said this out loud today, I would be answered by universal laughter. If not in 5 years, certainly in 50, everyone will know it.’”
1917 میں ایک سابقہ برطانوی وزیرِ اعظم لارڈ بالفور نے فلسطین میں یہودیوں کے علیحدہ وطن کے قیام کا نظریہ پیش کیا
His Majesty’s government view with favour the establishment in Palestine of a national home for the Jewish people, and will use their best endeavors to facilitate the achievement of this object, it being clearly understood that nothing shall be done which may prejudice the civil and religious rights of existing non-Jewish communities in Palestine, or the rights and political status enjoyed by Jews in any other country.”
فلسطین میں صیہونی ریاست کے قیام کی کوششیں بیسویں صدی کے آغاز میں ہی شروع ہو چکی تھیں. جرمنی کی نازی حکومت نے 1943 میں جرمنی کو یہودیوں سے پاک کرنے کا ارادہ کیا تو یہودیوں اور اُن کے ہمدردوں کے پاس فلسطین میں یہودی آباد کاری کا جواز آ گیا اس جواز کو مزید تقویت دینے کے لیے جرمنی میں یہودیوں کے قتل کو ہالو کاسٹ کا نام دیا گیا اور اس کی تشہیر کی گئی. حالانکہ دوسری جنگِ عظیم میں صرف یہودی ہی قتل نہیں ہوئے تھے .
سرخ انقلاب کے بعد روس سے یہودیوں کو نکالا گیا. پہلی جنگِ عظیم کے بعد سلطنتِ عثمانیہ ٹوٹ گئی اور اس کے زیرِ نگیں تمام عرب علاقے لیگ آف نیشنز کے زیرِ نگرانی آگئے.فلسطین کا علاقہ برطانیہ کے زیرِ انتظام تھا . بالفور ڈیکلیریشن کی شکل میں برطانوی حمایت یہودیوں کو دستیاب تھی اس لیے یہودی آبادکاروں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی
فی الحال اتنا ہی لکھ پاؤں گی
والسلام
زرقا
تاریخ یہی بتا تی ہے کہ یہودی تمام حربے استعما ل کرکے فلسطین کو اپنے قبضے میں رکھینگے ۔ اس مسئلہ کا حل ضروری ہے
مگر مجھے اب ایران کی فکر لگی ہوئی ہے۔ اسرائیل کی موجودہ حکومت نہ صرف فلسطین کو اپنے قبضہ میں رکھیگی بلکہ ایران کو کسی نہ کسی طرح تباہ کردےگی ۔ ( “پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی “ )
عرب ممالک کو فلسطین سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ عرب لیگ نے اس موضوع پر کوئی فیصلہ کن قدم نہیں اٹھا یا ہے۔ کوئی مجھے ایک ہی عررب ملک کا نام بتا دے جو فلسطین کے نام پر اپنی جان اور اپنا مال قربان کرنے کو تیا ر ہے۔ افریقہ میں مراکش ، لیبیا ، تیونس اور مصر اور سوڈان اور پھر ایشیا کے تمام عرب ممالک میں کڑوڑوں ڈالر اپنی عیاشی پر خرچ ہورہے ہیں مگر کیا کوئی فلسطین کی آزادی کی فکر کررہا ہے؟
اس کے برعکس کئی عرب ممالک تو اسرائیل سے دوستی اور خیر سگالی کا رشتہ قائم کرچکے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان اور انڈونیشیا اور ترکی اور ملیشیا جیسے ممالک بھی اپنی جانوں کی خیر مناتے ہوئے اپنی اپنی جھونپڑیوں میں مگن ہیں۔
لے دے کے ایران کے قائد محمود احمدی نژاد نے اسرائیل کے خلاف کچھ الفاظ استعمال کیے ہیں تو اسرائیل ایران کے اس بری طرح پیچھے پڑگیا ہے کہ وہ ایران کو تباہ کئے بغیر نہیں چھوڑے گا۔
اسی لیے میں مسلمانوں سے یہ کہتا ہوں کہ مسلمانو ایران کی خیر مناو اس لیے کہ اسرائیل ،فلسطین پر ہمیشہ کے لیے قبضہ جمانے کے لیے دنیا کی توجہ ایران کی طرف موڑ رہا ہے ۔اور اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنےکے لیے ہولا کوسٹ اور اب ایران کے مفروضہ جوہری ہتھیار ( جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں ) کی افواہ پھیلا کر پوری مغربی دنیا کو ایران پر حملے کے لیےاکسا رہا ہے ۔
میں نے اپنے پچھلے تبصرہ میں نشستند و گفتند و برخاستند کا محارہ استعمال کیا تھا ۔ اس کی مشق تو ساٹھ سال سے عرب ممالک کرچکے ہیں ۔تاریخ تو ساری دنیا جانتی ہے ۔ مگر
میں محترم بلاگ نگار عبدالمناف غلزئی صاحب کے اس جملہ پر یہ تبصرہ ختم کرونگا کہ :
“ ہمیں دوسروں پر تنقید اور اپنوں کو کوسنے کی بجائے مسئلہ کے حل پر بات کرنی چاہیے۔“
مسئلہ کا حل کیا ہے ؟
اس انٹرویو کا ایک اور اہم حصہ
سید مصباح حسین جیلانی صاحب نے انٹرویوکے ویڈیو کا اہم حصہ یہا ں شامل کرکے اس بلاگ کی اہمیت بڑھادی۔
اسرائیل اور اس کے سرپرست ممالک نے یورپ کے واقعات کو جواز بنا کر فلسطین پر قبضہ کرلیا ۔
اتنی سیدھی سی منطق کو اس “ حق گوئی اور بے باکی “ سے کہدینا صرف محمود احمدی نژاد کی ہمت تھی جس کی وجہ سے اسرائیل اور اس کے سرپرست ایران کی جوہری تونائی کے منصوبوں کو مشکوک نظر سے دیکھرہے ہیں اور مجھے یہ ڈر ہے کہ وہ ایران کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنائینگے اور پوری دنیا خاص طور پر عرب ممالک ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کی طرح ساکت و جامد ہوجاینگے۔
اللہ ایران کی حفاظت کرے : آمین
اس بلاگ کا عنوان ہے ایران کے صدر او ہولو کاسٹ کا موضوع جس پر خاص نظر رکھنےکی ضرورت ہے ۔
یہودیوں اور فلسطین کی “ تاریخ “ پر طویل مقالے تاریخی پس منظر کو واضح ضرور کردینگے مگر اصل خطرہ تو فلسطین اور اسکے صحیح ہمدرد ایران کو ہے جس کو نطر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
محترم جناب عبدالمناف صاحب۔۔۔ھالوکاسٹ پر آپ نے ۔محترم سید مصباح حسین،محترم صفدر رضا ھمدانی صاحب۔محترم منظور قاضی اور ذھن رسا زرقا قاضی نے اس قدر مدلل مفصل مکمل اور دقیق تا ریخی واقعات اور تفصیلاور سیر حاصل معلومات فراھم کی ۔۔اھل علم و اھل دانش کی اس مجلس میںمجھے اپنی کم علمی کا احساس بھی کم گوئ کی طرف مائل رکھتا ھے1989۔۔میں امن کا نوبل پرایز 30 کتابوں کے تحلیق کار ایلےوایسل کوملا۔۔ نازیوں کے ظلم وستم کا شکارھونے والے اس یہودی النسل کا تب نے پہلی بار ھالو کاسٹ کا لفظ استمعال کیا تھا۔۔تہ یونانی لفظ ھولوکوسٹان سے مشتق ھے۔۔۔مجھے یاد آیا یہودیوں کی نسل کشی کرنے والے ھٹلر نے کہا تھا کہ وہ چاھتا تو دنیا سے سارے یہودیوں کا خاتمہ کردیتا مگر وہ کچھہ یہودیوں کو اس لیے زندہ چھوڑ رھا ھے تاکہ آنے والے لوگوں کو ان کے باریمیں پتہ چل سکے کہ ان کا ختم کرنا کتنا ضروری تھا۔۔۔دو ھزار سال تک دیوار گريئہ کے قریں رونے والے یہودی۔مسلمانوں کے قبلہ اول پر مکمل طور پر قابض ھوچکے ھیں۔۔۔مجھے وہ فلسطینی ماں یاد آجاتی ھے۔۔ جس نے غزہ کے معصوم بچوں کے قتل عام پر روتے ھوۓ عہد کیا تھا کہ آگر یہودی اس سال ایک لاکھہ فلسطینی بچوں کا قتل عام کریگا تو فلسطینی مایئں ایک لاکھہ بجون کو پھر جنم دینگی۔۔۔۔۔مسلہ فلسطین پر عالم اسلام کی خصوصا“عیش پرست عربوں کی خاموشی۔۔ مجھے اب بھی بلاگ لکھنا نیہں آیا۔۔۔رات کے اس پہر میں خون آلود آنکھوں سے کیا لکھہ رھی ھوں۔۔ راولپنڈی میں ج۔ایچ کیو میں داخل ھونے والے چار آدمیوں نے
اتنے حساس مقام تک پہنچ کر ھماری فوج کو نشانہ بنایا ھے۔پتہ نیں کتنے بے گناہ لوگ مارے جايئنگے۔
آنے والے متوقع مصائب پر میرا دل خون کے آنسو بہا رھا ھے۔۔میں ھالو کاسٹ کو بھول کر پا کستان کی سلامتی کی دعا مانگ رھی ھوں۔۔کہاں کمی رہ گی دشمن ھماری سرحدوں کو عبور کرکے ھمارے گھر تک آگیا ھے۔۔۔۔سجی ھے پھر سے کربلا۔۔۔ ھرانکھہ اشک بار ھے۔۔۔۔
فقہہ عصر سن ذرا
بہا ھے آج جو لہو وہ رایئگاں نہ جاۓ گا
یہ محتسب کو دو خبر کہ خیر و شر کی راہ پر
کہ شر ھے اب شکتہ تر
ھے صبح نو قریب تر
سلام ان جوانوں پر
سلام ماں کے لعلوں پر
سلام ان ستاروں پر
جوآج بجھہ گئے تو کیا
سفر مین روشنی کے وہ
رھیں گے ھم سفر سدا
خون درجگر جوش زدن
مجھے خود خبر نیہں میں نے کیا لکھا ھے
معافی کی خواستگار ھون
چوٹ گہری ھو۔تو آدمی اپنے ھواس میں کہاں رھتا ھے
میرے رب پاکستان پو رحم فرما۔۔
پا کستاںن کو دشمنان اسلام سے محفوظ رکھہ آمین یا رب العالمین
دعاوں مین بھی اثر نیہں ھے
سلامتی کی خبر نیہں ھے
عداوتوں کے زھر مین ڈوبا
کیا روشنی یا نگر نیہں ھے
ھے سنگ نفرت سے جسم ریزہ
کیہں بھی ڈھال وسپر نیہن ھے
جنون رقصاں ھے بام ودر پر
خدایا کیا یہ قہر نیہں ھے
یہ بم دھما کوں سے ریزہ ریزہ
کیا میرا لخت جگر نیہں ھے
یہ کشت و خون کا سماں ھے شاھین
سلامتی بشر نیہں ھے
جزاک اللہ، ماشا اللہ ، سبحان اللہ ، مرحبا ، بہت خوب، بہت اچھے: شاہین رضوی صاحب: آپ نے ایک دم اپنے اتنے اچھے کلام سے سب کو چونکا دیا ۔
“جنون رقصاں ہے بام و در پر
خدا یا کیا یہ قہر نہیں ہے ؟“
اتنی پر اثر نظم پر مبارکباد ۔ اللہ آپ کے زورِ قلم کو اور زیادہ کرے۔
اسی طرح اپنے دل کی ترجمانی کرتے ہوئے سب کو شکریہ کا موقعہ عطا کیجیے
محترمہ شاہین رضوی صاحبہ : معاف کیجیے : میرے اوپر کے تبصرےمیں کمپوزنگ کی غلطی سے آپ کو “ صاحب“ کہ کر مخاطب کیا۔
رحمت لکھا تو رے پہ بھی نقطہ لگادیا
رحمت کو ایک نقطہ سے زحمت بنا دیا
معافی چاہتا ہوں ::
منظور قاضی از جرمنی
محترمہ بہن شاہین رضوی صاحبہ ! سلام” علیکم و رحمت اللہ
کیا خوبصورت نظم ہے، آپ نے صرف شعر ہی نہیں کہے بلکہ واقعی شاعری کی ہے، جیسا کہ صفدر ہمدانی صاحب ایسے مواقع پر فرمایا کرتے ہیں، کافیہ ردیف اپنی جگہ لیکن موضوع اور خیال کی بلندیاں ایک اور بات ہے، جب منظور قاضی صاحب جیسے استاد سے آپ کو داد وصول ہو جانے کے بعد اگرچہ میرے تبصرے کی کوئی گنجائش نہیں مگر اشعار ہیں ہی ایسے کہ کچھ نہ کہنا بخل ہوگا
یہ بم دھما کوں سے ریزہ ریزہ
کیا میرا لخت جگر نیہں ھے
صرف زورِ کلام ہی نہیں بلکہ جذبہء ایمان، دردِ دل اور حُبِ وطن جیسے عناصر کے ساتھ ساتھ بلندئ فکر بھی آپ کی نظم میں بہت نمایاں ہے . . . ماشاء اللہ
`پ کی اور “عالمی اخبار” کی انتظامیہ کی اجازت سے اس نظم کو سہ ماہی “پیغامِ نجات” (یورپ) کی زینت بنانا چاہوں گا، اگرچہ مصباح شاہ صاحب کے مضمون کے سلسلہ میں ایسی ہی خواہش پر محترمہ بہن نگہت صاحبہ نے مجھے ایک عمومی اجازت دے دی ہے، اقتباس ؛
# نگھت نسیم نے کہا ہے:
September 29, 2009 بوقت 4:17 am
مناف بھائی ہمیں خوشی ہو گی جو مصباح بھائی یاکسی کی بھی تحریر آپ کے کسی کام آ سکے وہ ہمارے لیئے باعث فخر ہی ہے ۔۔ ۔۔
پیشگی شکریہ
وطن اور ہموطنوں کا دکھ درد محسوس کرنے والے بہت سے لوگوں میں سے “عالمی اخبار” کے ان بلاگز کے قارئین اور لکھنے والے بھی ہیں، ان بلاگز کا اصل مقصد یہی تو ہے کہ ان لوگوں کو ان کے افکار کو اور ان کی تجاویز کا سامنے لا کر اس پر بات چیت ہو، اس کا کیا فائدہ ہے ؟ اس کا جواب دوسرے لکھنے والوں کے ساتھ مصباح شاہ صاحب بھی بہت اچھے انداز میں دے چکے ہیں-
مصباح شاہ صاحب ! سلام” علیکم، دیری کی معذرت
مکمل انٹرویو کو بلاگ میں شامل کرنے کا بہت بہت شکریہ، معاملہ مزید واضح ہوگیا، یا ضیسا جناب منظور قاضی صاحب نے فرمایا کہ اس سے اس بلاگ کی اہمیت بڑھ گئی-
کچھ مشکل اس بلاگ کو پڑھنے میں درپیش ہے کے یہ صفحہ بہت چوڑا ہو گیا ہے اور لگاتار پڑھنا ممکن نہیں، اس لیے اس خیال سے کہ قارئین کو یہ زحمت دینی درست نہیں، میں محترمہ بہن زرقا مفت صاحبہ، محترمہ بہن شاہین رضوی صاحبہ، محترمہ بہن نگہت نسیم صاحبہ، جناب سیّد مصباح حسین، جناب منظور قاضی صاحب، راجہ اکرم صاحب، ظفر جعفری صاحب اور محترم ہمدانی صاحب سے گزارش کروں گا کہ ایک نئے بلاگ میں اس موضوع پر گفتگو کے نتائج اور اپنی آراء تحریر کی جائیں-
محتاجِ دُعا
السلام علیکم
مصباح بھائی نے اپنے مراسلوں میں
———-
ایسی بہت لمبی لائینیں لگا دیں تھیں جس کی وجہ سے صفحہ غیر معمولی طور پر پھیل گیا تھا
اب اس صفحے پر مزید گفتگو میں کوئی قباحت نہیں
شاہین صاحبہ سے درخواست ہے کہ ادبی صفحے کے لیے کلام بھجوائیں
والسلام
زرقا
مراسلات کی طوالت کے سبب میں ان کو حصوں میں منقسم کر رہا تھا تاکہ پڑھنے میں دشواری نہ ہو۔تاہم اگر صرف خط کھینچنے سے بلاگ طوالت کا شکار ہوتا ہے تو انہیں حذف کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
اسی لئے زرقا بہن آپ کو کلی اختیار ہے کہ چاہیں تو ان خطوط کو ہٹا دیں، نا چیز اسکا برا نہیں منائے گا۔ باقی تبصرہ جات کی طوالت کا مجھے بھی احساس ہے، لیکن کیا کہوں کہ بات سے بات نکلتی گئی، جیسے سامیت کی بحث میں میری گفتگو کا زیادہ حصہ اصل موضوع سے دور رہا۔
مصباح بھائی
مراسلے کی تقسیم کے لیے آپ کی کھینچی ہوئی لائنوں کو میں نے چھوٹا کر دیا ہے . اس سے بلاگ اپنی اصل شکل میں واپس آ گیا ہے. آپ کا حوالہ اس لیے دیا کہ آئندہ بھی ایسی صورتحال پیش آ سکتی ہے
آپ کے خطوط کی علمی اہمیت مسلمہ ہے میں اُن کو کیسے ہٹا سکتی ہوں