کرکٹ ورلڈ کپ ہورہا ہے اور کھیل میں ہار بھی ہوتی ہے اور جیت بھی۔ لیکن کھیل میں لڑنا یا نہ لڑنا کھلاڑی اور ٹیم کے ہاتھ میں ہوتا ہے عرب امارات میں کچھ ہی عرصہ قبل پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ میچز میں جس طرح نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا تھا ، جس طرح پاکستانی بلّے بازوں نے سنچریوں کا انبار لگایا تھا اُسکے بعد یہ اُمید ہوئ تھی کہ اس مرتبہ پاکستان شاید ولڈ چیمپین بن جائے۔ لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیم نے جس بے دلی سے کھیلنے کا مظاہرہ کیا ہے اُسکی مثال نہیں ملتی۔
چھ کیچز کا چھوڑنا ، ایک رن پر چار آؤٹ اور25 رنز پر پانچ آؤٹ کیسا اور کہاں کا کھل ہے۔ فاسٹ بالرز جس طرح شارٹ پچ کررہے ہیں اُن پر شاہد آفریدی جیسے بلّے باز دوسو رن بنا سکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے اوور پچ یا یورکر پھینکنا عرفان، سہیل خان اور وہاب ریاض کے بس کی بات ہی نہیں ہے۔ ان سب سےاچھی بالنگ تو رزاق کرلیتا ہے جو ایک آل راؤنڈر بھی ہے۔ پکستانی ٹیم میں آل راؤنڈرز کا فقدان ہے۔ گوری ٹیموں کے تو دسویں اور گیارھویں بلّے باز بھی اکثر ٹاپ اور مڈل آرڈر فیل ہوجانے کی صورت میں رنز کا ڈھیر لگا دیتے ہیں۔ یونس خان بہترین ٹیسٹ بلّے باز ہیں۔ لیکن ون ڈے کیلئے وہ نا اہل ہیں۔ تیزی سے رن بنانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے۔ اول تو وہ اس پریشر کی وجہ سے آؤٹ ہوجاتے ہیں اور اگر جم جاتے ہیں تو سست بلّے بازی کی وجہ سے ٹیم پچاس اوور میں زیادہ رنز نہیں بنا پاتی۔ یونس کے مقابلہ میں فواد عالم ، اظہر علی اور اسد شفیق بہتر بلّے باز ہیں۔ فواد عالم اور اظہر علئ بالنگ بھی کرلیتے ہیں۔ حفیظ کو جلد بازی میں واپس بھیجنا غلطی تھی۔ وہ بہترین اوپنر ہے۔ پھر بیٹنگ آرڈر میں ایڈجسٹمنٹ کی بھی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی کو شروع میں کھلانے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے سے اگر وہ جلدی آؤٹ ہوجاتا ہے تو یہ کوئ بڑا نقصان نہیں ہوگا ۔ لیکن اُس کےچند چوکے اور چھکے دوسری ٹیم کو دباؤ میں لاسکتے ہیں جس کا فائدہ بعد کے بلّے بازوں کو ہوگا۔ سرفراز کو نہ کھلانا سب سے بڑی غلطی ہے۔ وہ وکٹ کیپر بھی اچھا ہے اور عمر اکمل سے زیادہ معتبر اور اچھا بلّے باز ہے۔ وہ اوپن بھی کرسکتا ہے۔
وسیم اکرم اور شعیب اختر اس وقت بھارت میں کوچنگ کررہے ہیں ۔ دونوں نے بھارت کی فاسٹ بالنگ کو کہاں سے کہاں پہنچادیا ہے۔ یادیو، محمد شامی یا آئ شانت کی 140کلومیٹرسےتیز بالنگ وسیم اکرم اور شعیب اختر کی مرہونِ منّت ہیں۔ لیکن وسیم اکرم اور شعیب اختر دونوں ہی کو شکایت ہے کہ PCCB انہیں گھاس نہیں ڈالتا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جس طرح بھارت وسیم اکرم اور شعیب اختر سے استفادہ کررہا ہے اس ہی طرح ہمکو بھی بلّے بازی میں بھارت سے استفادہ کرنا چاہئے ۔ ہمیں بھی ٹنڈلکر اور گنگولی جیسے بلّے بازوں سے اپنے لڑکوں کو ٹریننگ دلوانی چاہئے۔ یہ ایک اچھا سیاسی فیصلہ بھی ہوگا۔
مجھے یاد ہے 1957 یا 58 میں جب پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ میں چار ٹیسٹ میچ کھیلے تھے تو انگلینڈ نے پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میں اپنی ایک الیون کھلائ تھی ۔جبکہ دوسرے اور چوتھے ٹیسٹ میں اپنی دوسری الیون کھلائ تھی۔ اس ہی طرح آج پاکستان کو بھی اپنے ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز میں دو دو الیونز کھلانی چاہئیں۔ ایسا کرنے سے زیادہ پلئرز سامنے آئیں گے۔ اسکے بعد اچھے پلئرز کی ایک اچھی الیون بن سکتی ہے۔ ہمیں اپنی ٹیم میں آل راؤنڈرز بڑھانے کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی ایک اچھا بؤلرضرور ہے لیکن اُسے اچھا آل راؤنڈر نہیں کہہ سکتے۔
کیا وجہ ہے کہ نصرت فتح علی خان نے گیارہ بھاتی فلموں میں موسیقاری کی جبکہ پاکستان کے کسی فلمساز نے اُسے موقع نہیں دیا جسکی مرحوم نے برملا شکایت کی۔ ہمیں بھی بھارتیوں کی طرح اپنے مفاد کو فوقیت دینے کی ضرورت ہے۔ وسیم اکرم اور شعیب اختر سے بھ استفادہ کرنا چاہئے۔
