نئے اردوفانٹ میں میں پیر نصیرالدین نصیر کی اردو غزل گوئی پر ایک بلاگ لکھنے کی کوشش کررہا ہوں ۔
74 thoughts on “میرا انداز نصیر اہلِ جہاں سے ہے جدا”
ما شاء اللہ ! ایک مدت سے اپنے استاد ِ مکرم نصیر الدین نصیر (رحمتہ اللہ علیہ) کے بارے میں انٹرنیٹ پر مختلف موضوعات پر گفتگو دیکھ رہا تھا لیکن آج اس بلاگ پر آ کر جو تسلی اور مسرت محسوس ہو رہی ہے اس کا اظہار ممکن نہیں. اللہ تعالیٰ آپ کو بہت اجر سے نوازے اور قیامت کے دن ہم سب کو نصیر (رحمتہ اللہ علیہ) کے ہمراہ سرکار دو عالم کی خدمت میں حاضری نصیب فرمائے. آمین.
دل خوش ہو گیا اتنی پر خلوص گفتگو سن کر.
نصیر آیا ہوں جس محفل سے اٹھ کر
اسی محفل میں جانا چاہتا ہوں
استاد ِ مکرم (رحمتہ اللہ علیہ) کی ایک رباعی پیش ِ خدمت ہے.
خم ہے سر ِ انساں تو حرم میں کچھ ہے
لوگ اشک بہاتے ہیں تو غم میں کچھ ہے
بے وجہ کسی پر نہیں مرتا کوئی
ہم پر کوئی مرتا ہے تو ہم میں کچھ ہے
بھائی فقیر نصیر
السلام و علیکم
آپ کا ہم فقیروں کے ڈھیرے پر آنا اور منظور بھائی کی اس کاوش کو سراہنا اور اس میں شامل تمام احباب کا شکر گزار ہونا .. ایسا لگا جیسے ہماری محنت قبول ہو گئی … بہت بہت شکریہ بھائی ….
بھائی جی یہ بلاگ بہت پہلے لکھا گیا تھا .. اس لئے اس وقت سب کی نظروں سے اوجھل ہے .. اس لئے ممکن ہے کہ آپ کو کوئی خوش آمدید نہ کہہ سکے لیکن میں آپ کو عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کی طرف سے خوش آمدید کہتی ہوں .. جی آیا نوں بھائی …
میری خواہش ہے کہ آپ ہمارے حالیہ یعنی پہلے صفحے پر چلنے والے بلاگز میں ضرور لکھیں تاکہ ہم سب آپ کو خوش آمدید کہہ سکیں اور آپ کی فکر سے مستفید ہو سکیں …
بھائی آپ کا ایک بار پھر شکریہ کہ آپ نے ہماری کوششوں کو سند قبولیت دی .. اورایک بار پھر سب کی طرف سے خوش آمدید …سلامت رہیں بھائی ..
فقیرِ نصیر صاحب کا دلی شکریہ کہ انہوں نے میرے عقیدت کے پھولوں کو جو میں میرے کرم فرما پیر نصیر الدین صاحب رح کے قدموں میں نچھاور کیےتھے ، انہیں محسوس کیا ۔ میری محنت کام آگئی ۔ اس پر میں اللہ کا اور پیر نصیرالدین مرحوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
سعدی نے کیا خوب کہا ہے :
جمالِ ہم نشیں در من اثر کرد
وگرنہ من کہ اک خاکم کہ ہستم
پیر نصیرالدین رح کی قربت میں گذارے ہوئے چند ہی لمحے میری زندگی کے یاد گار لمحے ہیں ۔ خدا کرے کہ آخرت میں میرا یہ بلاگ مجھے پیر نصیرالدین رح کے قربت میں جگہ دلوائے ۔
فقیر نصیر صاحب اگر مزید کچھ ارشاد فرمائیں تو یہ بلاگ انکے اور سب کی تحاریر کے لیے کھلا رہے گا۔
میں ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہی مجھے پیر نصیرالدین رح کے متعلق کچھ لکھنے کا موقعہ عطا کیا ۔
جزاک اللہ ڈاکٹر صاحبہ ، خوش رہیے اور دعائیں لیتی جائیے ۔ آپ کے والدین اور بھائی بہنوں کو اور آپ کے شوہرِِ نامدار کو اور بچوں اور بچیوں کو دلی سلام و دعا ۔
فقط:
خادم
منظور قاضی
از جرمنی
کاش کہ یہ بلاگ بھی ( قابل اجمیری کے بلاگ کی طرح ) اب پھر سے سر فہرست آجائے۔
اسلام علیکم، جناب مکرمی و محترمی۔ یونہی نیٹ گردی کرتے ہوئے اس طرف کو آ نکلے، خوش قسمتی کہ نظروں کی تازگی اور روح و قلب کی
بالیدگی کا سامان مل گیا، سبحان اللہ، کیا عمدہ شاعری ہے پیر صاحب کی۔ ایک بار گولڑہ جانا ہوا، وہاں سے کتابیں لیتے لیتے رہ گیا، ہائے ری قسمت، آج افسوس ہو رہا ہے کہ کیوں نہ اس خزانہ کو سمیٹا، جزاک اللہ
عمران اسلم صاحب کی تحریر پڑھ کر دل خوش ہوگیا ۔ ۔
ان دنوں میں اسپین میں ہوں ، 28 جنوری کو جرمنی واپسی ہوگی انشا اللہ
عمران اسلم صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اس بھولے بسرے بلاگ کو ڈھونڈ نکالا اور اپنی تحریر سے اس کو زینت بِخشی۔ میرا خیال ہے کہ پیر نصیرالدین رح کی روح بھی خوش ہوگئی ہوگی کہ ان کے عقیدت مند دنیا میں کہاں کہا ں موجود ہیں۔
اس کمپیوٹر سے اردو فانٹ میں لکھنا مشکلہ اس لیے میں کچھ زیادہ نہیں لکھ سکونگا ۔
12 اکتوبر 2009 کا لکھا ہوا یہ بلاگ اب تک اسی قدر تازگی رکھتا ہے جتنی کہ یہ پہلے رکھتا تھا۔ یہ سب پیر نصیر الدین نصیر صاَحب رح کی روح کاطفیل ہے ۔
اللہ حافظ
منظور قاضی
اسپین سے
سلام اراکین محفل
میں خاکسار پیر نصیرالین نصیر کا ایک شاگرد ھوں
اس تصویر میں پیر صاحب کو ضرور دیکھیں
والسالم

والسلام http://www.waqt.net.tc/pir.jpg
علی عمران وقت صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اس بلاگ میں اپنا تعارفی تبصرہ شامل کیا؛ امید کہ وہ آئیندہ کے تبصروں میں پیر نصیر الدین نصیر رح کے بارے میں لکھتے رہیینگے اس لیے کہ یہ بلاگ صرف انکی یعنی پیر نصیر الدین نصیر رح کی شخصیت اور ان کی شاعرانہ عظمت کی عکاسی کےلیے وقف ہے۔
فقط
منظور قاضی
جرمنی سے
یاد فن کے اساتزہ کی نصیر
تیرےطرزبیاںسےآتی ہے….
محمد عدنان مغل صااحب: سلام ودعا : آپ کا نام شائد عد نان مغل ہے مگر آپ نے عدنانن مغل لکھاہے !!
:آ پ کا شکریہ کےآپ نے پیر نصیرالدین نصیر رح کا ایک شعر یہاں چسپاں کیاِ ۔
اگر پیر نصیرالدین نصیر رح کے اشعار اور ساتھ ہی ساتھ پیر مرحوم کی زندگی اور انکے تصانیف کے بارے میں آپ کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو ضرور اس بلا گ میں لکھیے :
ہوسکےتو یہ بتاییے کے آپ نے میرے اس بلاگ کو کیسے ڈھونڈ نکالا ؟
فقط :
منظور قاضی
میونخ ، جرمنی سے
پیر نصیر الدین نصیر صاحب کی ایک غزل میری طرف سے بھی۔۔۔۔
مِری زیست پُر مسرت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
کوئی بہتری کی صورت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
مجھے حُسن نے ستایا ، مجھے عشق نے مِٹایا
کسی اور کی یہ حالت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہوگی
وہ جو بے رُخی کبھی تھی وہی بے رُخی ہے اب تک
مِرے حال پر عنایت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
وہ جو حکم دیں بجا ہے ، مِرا ہر سُخن خطا ہے
اُنہیں میری رُو رعایت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
جو ہے گردشوں نے گھیرا ، تو نصیب ہے وہ میرا
مجھے آپ سے شکایت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
تِرے در سے بھی نباہے ، درِ غیر کو بھی چاہے
مِرے سَر کو یہ اجازت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
تِرا نام تک بُھلا دوں ، تِری یاد تک مٹا دوں
مجھے اِس طرح کی جُرات کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
میں یہ جانتے ہوئے بھی ، تیری انجمن میں آیا
کہ تجھے مِری ضرورت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
تُو اگر نظر ملائے ، مِرا دَم نکل ہی جائے
تجھے دیکھنے کی ہِمت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
جو گِلہ کِیا ہے تم سے ، تو سمجھ کے تم کو اپنا
مجھے غیر سے شکایت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
تِرا حُسن ہے یگانہ ، تِرے ساتھ ہے زمانہ
مِرے ساتھ میری قسمت کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
یہ کرم ہیں دوستوں کا ، وہ جو کہہ رہے ہیں سب سے
کہ نصیر پر عنایت ، کبھی تھی، نہ ہے، نہ ہو گی
مجھے بےحد خوشی ھےکے عالمی اخبار کے ارباب – اختیار ( محترم صفدر ھمدانی صاحب اور محترمہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ اور انکے ساتھی ( اس متبرک اور مقدس بلا گ کو ھمیشہ کے لیے انٹرنیٹ کے خزانے مین محفوظ کرچکے ھیں تاکہ پیرنصیرالدین نصیر رح کے کلام کے شیدائی اس بلاگ کی علمیت اور افادیت سے استفادہ کرسکیں۔
مین اللہ کا شکریہ ادا کرتا ھوں کے اس بلاگ کے طفیل مجھے پیر نصیرالدین نصیر رح کی روحانی قربت نصیب ہوتی رھتی ھے اور وہ خوش نصیب لمحے میرے دل و دماغ میں اتر آتے ھین جو میں نے پیر صاحب رحمت اللہ علیہ کی قربت میں گذارے۔
اللہ پیر نصیرالدین نصیر رح کو کروت کروٹ جنت عطا کرے :آمین ثمہ آمین یارب العالمین
فقط
منظور قاضی
از میونخ ۔ جرمنی
نعت
پیر نصیر الدین نصیر رح نے یہ نعت جس محفل میںسنائی اس میں میں انکے بالکل قریب بیٹھا تھا:
اس کو نہ چھوسکے کبھی رنج و بلا کے ہاتھ
اٹھے ھیں جس کے حق میںرسولِِ خدا کے ہاتھ
آئی ھے جالیوں سے بھی شائد لگا کے ہاتھ
کیا خوش مہک رھے ھین یہ باد۔ صبا کے ہاتھ
عشق ۔ حبیب نے وہ غنی کردیا مجھے
بیٹھا ھوں دونوں جہاںسے اٹھا کے ہاتھ
ہرسو ھیں ا ن کےنقش۔کف پا حجاز میں
اللہ نے دیا تو لگا لینگے جاکے ہاتھ
دل چاہتا ھے خاک ِدر ۔ پاک چوم لوں
یہ بات لگ نہ جائے کہیں باد ۔ صبا کے ہاتھ
ممکن نہ تھا کے روضہ ء اقدس کو چھو سکے
آگے بڑھا دیا ھے نظر کو بنا کے ہاتھ
خاطر میںکب وہ لائےگا شاہان ۔ وقت کو
اٹھتے ھو ں صرف ان کی طرف جس گدا کے ہاتھ
آیا ھوں جب سے ہو کے در۔ مصطفے سے میں
خاک ۔ قدم سمیٹ رھے ھیں ہوا کے ہاتھ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : اگر کوئ قاری اس نعت کے بقیہ اشعار اس بلا گ میں پیش کرے تو شکریہ ادا کرونگا،
فقط
منظور قاضی
از میونخ۔ جرمنی
اسلام و علیکم محترم منظور قاضی صاحب چراغ گولڑہ پیر سید نصیرالدین نصیر شاہ گیلانی رحمتہ اللہ کے حوالہ سے آپ کا بلاک نظر سے گزرا تو بے حد مسرت ہوئی _ ہوا یوں کہ میں نے جب مولانا ابوالمعانی مرزا عبدالقادر بیدل دہلوی کے لیے تلاش شروع کی تو یہ دل آفریں بلاک بھی سامنے آ گیا_ جب پڑھا تو ایسا محسوس ہوا کہ جیسے میں کسی اپنے ہی کارواں میں شامل ہو گیا ہوں_ میں پیر صاحب رحمتہ اللہ کا ایک حقیر سا چاہنے والا ہوں _ بہت خوشی ہوئی آپ کا بلاک پڑھ کر _ آپ کا عاجزانہ شکر گزار ہوں _
ان کی محفل میں نصیر ان کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ہاتھ سے جانا دل کا
بلاگ*
میاں محمد حیدر صاحب کا شکر گذار ھوں کے انہوںنے میرے تحریر کردہ بلاگ کو ڈھونڈھ نکا لا اور اس سے مستفید ھوئے ۔ جزاک اللہ
اب جبکہ مین اپنی عمر کے اس دور مین ھوں جس مین صرف اپنی عاقبت کی ھی فکر لگی رھتی ھے اور اپنے خاتمے کے بخیر ھونے کی امید لگی رھتی ھے۔ مین صرف اپنی اس کاوش کو پڑھکر اللہ کا شکر ادا کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتا کہ ا س نے مجھے پیر نصیر الدین نصیر مرحوم کی قربت مین چند لمحے گزارنے کی سعادت عطا کی اور اس بلاگ کے لکھنے کی سعادت بھی عطا کی،
اللہ سے یہی دعا ھے کے وہ اس بلاگ کو ثواب – جاریہ کے طور پر انٹرنیٹ کی دنیا مین ھمیشہ قائم رکھے ۔ آمین
اللہ سے یہ بھی دعا ھے کے وہ تمام اردو داں افراد کو اس بلاگ سے فیض حاصل کرنے کی توفیق اور سعادت عطا فرمائے ؛ آمین
فقط:
منظور قاضی
از ڈلس ٹیکسس ۔ امریکہ
بہت خوب
با عرض سلام
شکریہ جناب منظور قاضی صاحب و دیگر احباب، انتہائی خوبصورت اور جامع جائزہ میسر ھوا.
اہل زوق کی نظر حضرت پیر نصیرالدین نصیر (رح) کی ایک نفیس غزل،
دن سہانے تلاش کرتے ہو
جزاک اللہ احباب:
آپ کی محفل میں اظہار رائے کی اجازت کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔
میری تو مرشد کریم کے اس فرمان سے آگے سوچ ہی جواب دے جاتی ہے کہ
“گزری خیر تم آ نکلے
ورنہ مجھے ہو جاتا کچھ”
اس کو نہ چھو سکے کبھی رنج و بلا کے ہاتھ
اٹھے ہیں جس کے حق میں رسولِ خدا ﷺکے ہاتھ
بھیجا گیا ہے دین رسولِ خداﷺ کے ہاتھ
ایسا چراغ، دُور ہیں جس سے ہوا کے ہاتھ
دیکھوں گا جب بھی روضہ ء اقدس کی جالیاں
چُوموں گا فرطِ شوق سے پیہم لگا کے ہاتھ
گیسوئے مصطفی ﷺ سے یقینا ہوئی ہے مس
خوشبو کہاں سے آئی یہ بادِ صبا کے ہاتھ
خاطر میں کب وہ لائے گا شاہانِ وقت کو
اُٹھتے ہوں صرف اُن کی طرف جس گدا کے ہاتھ
محشر میں مجھ پہ سایہ ء لطفِ رسول ﷺ ہو
میں یہ دعائیں مانگ رہا ہوں اُٹھا کے ہاتھ
ممکن نہ تھا کہ روضہ ء اقدس کو چُھو سکیں
آگے بڑھا دیا ہے نظر کو بنا کے ہاتھ
بے حد و بے شمار خطائیں سہی ، مگر
کچھ غم نہیں کہ لاج ہے اب مصطفی ﷺ کے ہاتھ
ہم عاصیوں کے آپﷺ ہی تو دستگیرہیں
ہم سب کا آسرا ہیں شہ ِ انبیاء ﷺ کے ہاتھ
اخیار کی دُعا کا وسیلہ تلاش کر
عرشِ بریں سے دُور نہیں اولیا کے ہاتھ
میں ہوں گدائے کوچہ ء آلِ نبی نصیر
دیکھے تو مجھ کو نارِ جہنم لگا کے ہاتھ
السلام علیکم ورحمة اللہ
بہت ہی عمدہ محبت و عقیدت سے بھرپور خوبصورت بلاگ ہے
جزاک اللہ محبان ِ نصیر ؓ سلامت رہیں
یار مرکوز کر ہمیں خود میں
بن تیرے جا بجا بکھرتے ہیں

والسلام
http://www.waqt.net.tc/pir.jpg

میرے بھانجی مہا سید ابراہیم کی شادی کی تقریب کے دوران پیر نصیرالدین نصیر رح کے ساتھ گذارے ہوئے چند لمحات کی ویڈیو حاضر ہے:http://www.youtube.com/watch?v=RUSBRy2NGlo
بہت ہی خوبصورت بلاگ ہے قاضی صاحب۔۔

https://youtu.be/y_9rhepD_tM
جزاک اللہ احباب:
آپ کی محفل میں اظہار رائے کی اجازت کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔
میری تو مرشد کریم کے اس فرمان سے آگے سوچ ہی جواب دے جاتی ہے کہ
“گزری خیر تم آ نکلے
ورنہ مجھے ہو جاتا کچھ”
اس کو نہ چھو سکے کبھی رنج و بلا کے ہاتھ
اٹھے ہیں جس کے حق میں رسولِ خدا ﷺکے ہاتھ
بھیجا گیا ہے دین رسولِ خداﷺ کے ہاتھ
ایسا چراغ، دُور ہیں جس سے ہوا کے ہاتھ
دیکھوں گا جب بھی روضہ ء اقدس کی جالیاں
چُوموں گا فرطِ شوق سے پیہم لگا کے ہاتھ
گیسوئے مصطفی ﷺ سے یقینا ہوئی ہے مس
خوشبو کہاں سے آئی یہ بادِ صبا کے ہاتھ
خاطر میں کب وہ لائے گا شاہانِ وقت کو
اُٹھتے ہوں صرف اُن کی طرف جس گدا کے ہاتھ
محشر میں مجھ پہ سایہ ء لطفِ رسول ﷺ ہو
میں یہ دعائیں مانگ رہا ہوں اُٹھا کے ہاتھ
ممکن نہ تھا کہ روضہ ء اقدس کو چُھو سکیں
آگے بڑھا دیا ہے نظر کو بنا کے ہاتھ
بے حد و بے شمار خطائیں سہی ، مگر
کچھ غم نہیں کہ لاج ہے اب مصطفی ﷺ کے ہاتھ
ہم عاصیوں کے آپﷺ ہی تو دستگیرہیں
ہم سب کا آسرا ہیں شہ ِ انبیاء ﷺ کے ہاتھ
اخیار کی دُعا کا وسیلہ تلاش کر
عرشِ بریں سے دُور نہیں اولیا کے ہاتھ
میں ہوں گدائے کوچہ ء آلِ نبی نصیر
دیکھے تو مجھ کو نارِ جہنم لگا کے ہاتھ
السلام علیکم ورحمة اللہ
بہت ہی عمدہ محبت و عقیدت سے بھرپور خوبصورت بلاگ ہے
جزاک اللہ محبان ِ نصیر ؓ سلامت رہیں
یار مرکوز کر ہمیں خود میں
بن تیرے جا بجا بکھرتے ہیں
پیر نصیر الدین نصیر
مکمل کلام