
عالمی اخبار اس موقع پر روزانہ خصوصی فیچرز اور رپورٹس شائع کر رہا ہے۔ اس سالگرہ کی مبارکباد دراصل آپ قارئین اور لکھنے والوں کے لیئے ہے جنکی رفاقت نے ہمیں اتنا حوصلہ اور طاقت عطا کی ہے۔

عالمی اخبار اس موقع پر روزانہ خصوصی فیچرز اور رپورٹس شائع کر رہا ہے۔ اس سالگرہ کی مبارکباد دراصل آپ قارئین اور لکھنے والوں کے لیئے ہے جنکی رفاقت نے ہمیں اتنا حوصلہ اور طاقت عطا کی ہے۔
آپ سب کو اور عالمی اخبار کے تمام قاریئن کو خوشیوں بھرا یہ دن بہت بہت مبارک ہو ۔۔
عالمی اخبار کے تمام قاریئن و انتظامیہ کو مسرتوں بھرا یہ دن بہت مبارک ہو ۔۔
خاص طور پر صفدر ہمدانی صاحب اور آپا نگہت آپ کو
السلام علیکم
میری طرف سے بھی عالمی اخبار کی بنیادیں بنانے والوں کو اس دن کی بہت بہت مبارک ہو ۔ اور میں ان تمام لوگوں کو اپنی طرف سے خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس عالمی اخبار کی اتنی مظبوط بنیادیں بنائیں ( میرا یہ خراج تحسین پاکستانی اہلکاروں والا خراج تحسین نہیں ہے سچے دل سے خراج تحسین پیش کر رہی ہوں )
اور خاص طور پر ہمدانی صاحب نگھت آپا اور مصباح بھائی کو تو عالمی اخبار کا ایک سال مکمل ہونا بہت بہت مبارک ہو ۔
اور ساتھ ہی ساتھ یہ دعا بھی ہے پروردگار عالم اس اخبار کو اور اس کی مخلص انتظامیہ میں اور ہمت اور حوصلہ عطا کرے اور یہ اخبار مذید بلندیوں تک جائے ۔آمین
ماریہ علی اور شعیب صفدر صاحب دراصل مبارکباد تو آپ دوستوں کو دی جانی چاہیئے جو اس سفر میں ساتھ ساتھ ہیں.بلا مفاد،بے غرض
السلام علیکم !
دنیا کے مشھور و معروف شاعر اور ڈرامہ نویس ولیم شیکسپیئر نے کہا تھا کہ all is good if end is good
جی اگر اختتام اچھا ہے تو سب اچھا ہے- عالمی اخبار کا پہلا سال نہایت خوبصورتی کے ساتھ اپنے پہلے سال کے اختتام پہ ہے- کیا کھویا کیا پایا؟ تو میں نے تو صرف پایا ہی ہے- مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ کسی انسان کی اس کے منہ پہ تعریف کرنا اس کے قتل کے مترادف ہے- اللہ خوش آمدی سے بچائے لیکن کسی کی حوصلہ افزائی کرنا خوش آمد نہیں- مطلب یہ ہے کہ آج عالمی اخبار جس صورت میں ہمارے سامنے ہے اس میں قبلہ صفدر صاحب اور باجی نگہت کا خون پسینہ شامل ہے- ان کی انتھک محنت کی وجہ سے عالمی اخبار صحافت کے آسمان پر ایک چمکتا ہوا ستارہ بن کے ابھرا ہے- سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آغا صاحب نے اور باجی نگہت نے مجھ جیسے
بے وقوف انسان کو بھی دانشور سمجھ لیا ہے حال آنکہ کہاں ایک فقیر اور کہاں یہ اہل دانش-
عالمی اخبار کی وجہ ہم سب ایک ساتھ ہیں اور اللہ ہمیں ھمیشہ ایک ساتھ ہی رکھے- آمین
میں دل کی گہرائیوں سے عالمی اخبار کی انتظامیہ کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں پروردگار عالم ہمارے عالمی اخبار کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے- انتظامیہ ، بلاگرز، قارئین اور لکھنے والوں کو اللہ ھمیشہ سلامت رکھے آمین-
سدائین گڈ
مبارکباد مبارکباد اور دلی مبارکباد
ہماری طرف سے عالمی اخبار کے تمام ذمہ داران بالخصوص جناب صفدر ہمدانی اور نگھت باجی کو عالمی اخبار کا ایک سال مکمل ہو نے کی بہت بہت مبارک باد قبول ہو اس کے ساتھ یہ دعا بھی ہے پروردگار عالم اس اخبار کو اور اس کی مخلص انتظامیہ کوہمت اور حوصلہ عطا کرے اور یہ اخبار مذید بلندیوں تک جائے اور ہمیں بھی اس کی رفاقت کا شرف نخشے ۔آمین
یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ ہمارا عالمی اخبار یکم نومبر 2009 کو ایک سال کا ہورہا ہے۔اور اس نے اس سارے عرصے میں حق و صداقت کا علم بلند رکھ کراپنی ایک علیحدہ اور منفرد شناخت بنائی ہے یہ صرف عالمی اخبار کا اعزاز اور خاصہ ہے۔اَس اہم اور پر مسرت موقع پر میں عالمی اخبار کے بانی جناب صفدر ہمدانی صاحب، متحرمہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ اور تمام ذمہ داران عالمی اخبار کو دل کی گہرائیوںسے مبارکباد پیش کرتاہوں۔اور دعاکرتاہوں کہ عالمی اخبار کایہ جرات اور عزیمت کاسفر ہمیشہ جاری و ساری رہے۔اور ہمیں اس کی رفاقت کاشرف حاصل رہے۔
میں صفدر ھمدانی صاحب اور ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ اور عالمی اخبار کی انتظامیہ کے تمام اربابِ اختیارکو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں کہ ان سب نے اپنی بے لوث اور انتھک کوششوں سے عالمی اخبار کو باوقار طریقہ سے دنیا میں مسلسل ایک سال سے دنیا کے سامنے پیش کیا ۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ سلسلہ تا ابد قائم رہے۔ آمین
اس عالمی اخبار کے آغاز پر صفدر ھمدانی صاحب نے یکم اکتوبر 2008 ء کو عالمی اخبار کے جن مقاصد کا اظہا ر کیا اس کی تفصیل ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ نے اپنے 21 اکتوبر 2009 ء کے مضمون “ کچھ حسین یادیں “ میں لکھی ہیں:
ان مقاصد کو میں اپنے الفاظ میں یہا ں پیش کرنے کی کوشش کررہا ہوں اس شرط پر کہ اگر میری تحریرمیں کوئی غلطی نظر آئے تو براہ مہربانی صفدرھمدانی صاحب اس کی تصحیح کردیں۔
1۔ غیر جانبدار اور حقائق پر مبنی خبریں دینا
2۔ خبر اور خبریت کے معیار پر کبھی کوئی سودے بازی نہ کرنا
3۔ جرائتِ اظہار اور خیال کا ابلاغ اور حق گوئی سے کام لینا۔
4۔ تصویر کے سارے پہلووں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا
5۔ پاکستان کی بقا اور سلامتی اور ملی اور قومی غیرت کا تحفظ کرنا ۔
6۔صحافتی سچائیوں پر پورا اترنا۔
۔۔۔۔۔
ان مقاصد میں اگر کئی اورمقاصد عالمی اخبار کی انتظامیہ شامل کرنا چاہے تو ضرور شامل کردے تاکہ یہ فہرست مکمل ہوجائے۔
میرا جہاں تک خیال ہے عالمی اخبار ان مقاصد کے علاوہ مندرجہ ذیل مقاصد کے حصول میں بھی انتہائی کامیاب قدم اٹھارہا ہے
1۔ اردو یونی کوڈ فانٹ میں اردو لکھنے کے لیے بلا گ نگاروں اور مبصرین کی ہمت افزائی کرنا ۔
2۔اردو دنیا کے ابھرتے ہوئے سخنوروں کی ہمت افزائی کرنا۔
۔۔
بہرکیف:
تمام مقاصد کو ا گر “ ہم سے ملیے “ کے صفحات میں شایع کردیا جائے تو تمام پڑھنے والے ا ن سے واقف ہوتے رہینگے اور ان کے حصول کے لیے کوشاں رہینگے ۔
فقط:
خیر اندیش :
منظور قاضی از جرمنی
سالگرہ کے مو قع پہ تما م احباب کود لی مبار ک باد۔
Dear
Aap sab ko aalmiakhbar ka sall mukamal hony pr mubarak ho.