یہ 5 تصاویر28 اکتبور 2009 کی ہیں.ایک ہی دن،ایک ہی تاریخ اور ایک ہی لمحہ لیکن محسوسات الگ الگ. ہمارا گھر جلا اور اُن کا چہرہ کھلکھلا اُٹھا
24 thoughts on “وہ جن کا احساس زندہ ہے اس پر ضرور لکھیں”
یہی زندگی ہے .. جتنے پل اتنے منظر .. اتنے دکھ اور اتنے ہی سکھ .. پر یہاں بات ان کی ہو رہی ہے جو ہر آن اپنی محبت کے قصیدے ہمارے لیئے گاتے ہیں .. جنہوں نے اپنے گھر کی آگ ہمارے گھر اچھالی ہے .. اپنے سکھ کی خاطر ہمارے دکھ بڑھائے ہیں … لیکن میں حیران ہوتی ہوں کہ ہمارے گھر کے جن سرپرستوں نے انہیں شعلوں کے رقص کی اجازت دی ہوگی کیا انہیں ایک بار بھی اپنے ملک کے معصوم پھول اور کڑیل جوانیاں یاد نہ آئی ھونگی … ایک پل بھی بوڑھی آنکھوں کی روشنیاں بجھانے کا فیصلہ کرتے وقت کیا ہاتھ نہیں کانپے ہونگے … بڑے دکھ کی بات ہے انہیں رنگین آنچل سے بندھی دعاؤں کی لاج ہی رکھنی نہ آئی … جنہوں نے گھر بچانا تھا وہی سرپرست خود دوست نما دشمنوں کے ساتھ مل کر اپنا ہی گھر توڑ رہے ہیں …
بابا یوں تو ایسے کئی ہزار منظر اک ہی پل میں جمع کیئے جا سکتے ہیں .. لیکن آپ نے جن لمحوں کی بات کی ہے وہ سارے پل ہمارے ہیں .. اور بڑے بے بس سے پل ہیں جس میں بے بسی کی ایک تصویر کے ساتھ سر کشی کی تصویر جڑی ہوئی ہے .. گوکہ یہ ایک لمحے منظر کشی ہے لیکن ہر منظر ایک مکمل کہانی ہے …
میرے شہر جل رہے ہیں میرے لوگ مر رہے ہیں.. اور ظالم ہنس رہے ہیں مگر یاد رکھیں کہ کل بازی پلٹ بھی تو سکتی ہے
ہر کمالِ را زوال و ہر فرعونِ را موسیٰ
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
وہ تو ہنس ہی رہے ہیں لیکن ہم خود آخر کیا کر رہے ہیں؟
ہمارے حکمران کہاں مصروف ہیں؟
سیاسی جوڑتوڑ سے کچھ فرصت ملے تو علم ہو نا کہ ملک میں کیسی آگ لگی –
آےء دن ہونے والے یہ خونی واقعات تاریخ کا حصّہ تو بن رہے ہیں لیکن جن گھروں
کے مکین ان کا شکار ہو رہے ہیں وہی جانتے ہیں کہ کسی پیارے کا ہمیشہ کے لیےء
بچھڑ جانا کیا معنی رکھتا ہے۔
اسلام کے نام پر اہلِ اسلام کا قتل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائی
ہمیں قتل ہو رہے ہیں ہمیں قتل کر رہے ہیں
اللہ تعالیٰ ملکِ عزیز پر رحم فرماےء-
آمین۔
دیکھے گی ۔۔یہ دنیا ضروردیکھے گی ان ظالموں ، بے حسوں ، قوم فروشوں کو اپنے انجام تک پہنچتا یہ دنیا ضروردیکھے گی لیکن تب تک پتہ نہیں کتنے بچے یتیم ، عورتیں بیوہ، ماں بات بے آسراوربےسہاراہو جائیں گے۔۔کسی ایک پیارے کی موت ہو جائے تو گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑتی ہے اور یہ قیامت کئی سال دل ودماغ سے نہیں جاتی ، بلکہ روح میں اترکرمزید کئی جانوں کو روگ لگاجاتی ہے اور آج پشاورمیں ایک سوچھ گھروں پر قیامت صغری ٰ بیتی ہے۔۔۔جن لوگوں کو یہ زخم لگاہےان کی زندگی کیاہوگی۔۔وہ کدھر جائیں گے، دھماکے کی جگہ پر روتے بلکتے لوگ دیکھ کر لگ رہا تھا ظالموں نے دنیا اندھیر کردی ہے۔۔۔۔۔حیرت کی بات تو یہ ہے تحریک طالبان پاکستان نے پشاور کے اس حملے کی بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔۔ایک پہلے بھی ایسا حملہ ہو چکا ہے جو تحریک طالبان کے بقول اس کی کارروائی نہیں۔۔۔۔۔کوئی تو سوچے۔۔۔
روم کو آگ لگا کر نیرو ہمیشہ ہنستے (بانسری بجاتے) ہی رہے ہیں
د نیا کو ھے اس مہد ئ بر حق کی ضر ورت
ھو جس کی نگہ ذ لزلہ عا لم ا فکا ر
کوئی اور تو نہیں ہے پس خنجر آزمائی
ہمیں قتل ہو رہے ہیں ہمیں قتل کر رہے ہیں
جی سائرہ بتول یہی صورت حال ہے
قتل ہونے والا بھی کلمہ گو مسلمان اور قتل ہونے والا بھی کلمہ گو مسلمان
اور سارے کھیل کے کرداروں کے چہروں بناوٹی ہی سہی کوئی غم نہیں.
اس ہاتھ میں ہے اب تو بس کاسہ گدائی
جسے کہ بخش دی ہو اس نے اسے خدائی
کرسی پہ جو بھی آیاعزت ہی کچھ گنوائی
کیوں دل جلا رہے ہو میرے عزیز بھائی!
السلام علیکم
اپنی بے بسی پر غصہ آتا ہے
اپنی خاموشی سے وحشت ہوتی ہے
ہماری انٹلیجنس ایجینسیاں کس مرض کی دوا ہیں ؟
دشمن کا نشاں کیوں نہیں ملتا ذمہ داروں کو بیچ چوراہے کیوں نہیں لٹکایا جاتا؟
ان کو نشانِ عبرت کیوں نہیں بنایا جاتا؟
اے این پی کی حکومت کیوں پردہ نشیں ہے؟
نواز شریف صاحب کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کیا پنجاب کا تخت ہی اُن کا بند رکھنے کے لیے کافی ہے۔ اب لانگ مارچ کیوں نہیں کرتے۔ یا اپنی جان جانے کے ڈر سے چھپے بیٹھے ہیں۔
کائرہ صاحب کا فرمان ہے کہ دھماکوں کی لائیو کوریج نہ کی جائے
کیونکہ مرنے واے انسان نہ تھے حشرات الارض تھے
ہاں اگر امیر کبیر وزیر نشانہ بنے تو قومی سوگ کا اعلان ہو سکتا ہے
وزیروں کے لیے ریڈ زون اور حفظتی تدابیر اورعوام کے لیے ڈنڈے اور پھندے
ایک سو چھ
ایک سرخی پھر لگی
اک خبر تازہ چلی
اک دھماکہ پھر ہوا
ایک سو چھ مر گئے
اور کچھ زخمی ہوئے
خبر کے پیچھے پڑھو
بند آنکھیں کھول کر
تیس مائیں چل بسیں
تیرہ بچے مر گئے
ساٹھ مردے اور تھے
اپنے کنبوں کے کفیل
کتنی لاشیں اور ہیں
بے کفن درگور ہیں
گنتی کرنے آئے وہ
ان کی قیمت کتنی ہے
ایک سو چھ مر گئے
جو مرے ہیں ان کے ساتھ
ان کی قیمت دے گا کون
والسلام
زرقا
زرقا جی۔خالق لوح و قلم آپکے قلم اور حُسنِ صداقت عطا کرے۔آمین
آج کل جس تعداد میں ہماری پاک سر زمین میں دھماکے ہو رہے ہیں اس سے یہ ہی انداذہ ہوتا ہےکہ پاکستان میں ہم پاکستانیوں کی جانوں کی قیمت کیڑے مکوڑوں سے بھی کم ہے اور ہمارے سیاستدان ان کا تو کیا ہی کہنا کہ انھوں نے اپنے اہل و عیال اور اپنے پیاروں کو تو یورپ اور دنیا کے دوسرے ملکوں میں محفوظ کر دیاہے اور اپنی حفاظت کے لئے اسلام آباد کا علاقہ سیرینا ہوٹل سے لے کر آگے تک محفوظ کیا ہوا ہے کہ وہاں نہ کسی گاڑی کو گزرنے کی اجازت ہے اور نہ ہی بغیر شناخت کے وہاں آدمی جا سکتا ہے لیکن بات یہ ہے کہ ان تمام حالات کا ذمہ دار کون ہے ؟ہمارے سیاستدان جنھیں ہم نے خود اپنے سربراہ کے طور پر چنا ہے یا پھر ہم خود جو کہ یہ تمام مناظر روزانہ اپنی آنکھوں سے ٹی وی اور اخباروں میں دیکھتے ہیں اور بغیر آواز اٹھائے بے حس بنے بیٹھے رہتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ جن گھروں پر یہ قیامت ٹوٹی ہے ان گھروں میں اب کیا منظر ہو گا ۔
اے سونے والو جاگو اور اگر آنکھیں نہیں کُھلتیں تو اِن تصویروں میں موجود بچوں اور عورتوں کے بجائے اپنی ماؤں،بہنوں اور بچوں کے چہرے رکھ کر دیکھو اور پھر دیکھو تمہارا دل کیسے کانپتا ہے۔
اے خدا!اب تو تیرا ہی آخری سہارا ہے کہ اب تو ہی ہم گناہگاروں کی مدد فرما۔آمین
مدیحہ بی بی۔اللہ میاں کو اور بھی بہت سے کام ہیں۔ اللہ بھی ایک حد تک سنتا ہے۔اور ایسی بے عمل اور معذور قوم کی آخر کب تک سنے گا کہ جس نے اپنا سب کچھ اسی پر چھوڑ رکھا ہے
اس دُور میں انسانوں سے اُمیدیں وابستہ رکھنا بےوقوفی ہے اور آپ کہتے ہیں کہ خدا کو اور بھی کام ہیں تو پھر آپ ہی بتائیے کہ خدا کا سہارا بھی چھوڑ دیں اور بس تماشا دیکھیں کیا؟
جب آپ پاگلوں کی سی حرکتیں کریں گے تو لوگ آپ پر ہنسیں گے نہیں تو روئیں گے کیا.جو لوگ خود کش قیادتیں پالتے ہیں انہیں صلے میں خود کش حملہ آور ہی ملتے ہیں اور دو ووٹ ان جوکروں کو جو اپنوں کے لیے فرعون اور غیروں کے سامنے بھیگی بلیاں بن جاتے ہیں.جو سکول سے خارج رہا ہمارا وزیر خارجہ ، جوسکول میں داخل نہ ہوسکا وہ ھمارا وزیر داخلہ، جس کو گھر میں کوئی سربراہ ماننے کے لیے تیار نہیں وہ ملک کا سربراہ، جس کو گھر میں شرف قبولیت نہیں ملتا وہ ھمارا مقبول ترین لیڈر ، بے حسی کا یہ عالم اور حسن انتخاب کا یہ حال اور پھر واویلا!
شاہ جی اس عنوان کے انتخاب کے لیے آپ کی نذر ایک شعر
ہمارا نرم رو قاصد پیام زندگی لایا
جنہیں خبر دیتی تھیں بجلیاں بے خبر نکلے
سندھی زبان میں ایک کہاوت ہے، “ملکاں موت، ملوکاں شکار!“
یعنی “مرنے والا موت کے پنجے میں ہے پر مارنے والا اپنا شکار سمجھ رہا ہے۔“
ان پانچ تصاویر پر اس کے علاوہ اور کیا کہ سکتے ہیں کہ: “جیسی کرنی ویسی بھرنی“۔ ہم موضوعاتی باتیں کسی خاص منظر پر کر جاتے ہیں! لیکن ان مناظر یا کیفیات کے پیچھے چھپے ہؤئے محرکات تو کم ہی دیکھتے ہیں! رہا سوال یہ کہ پشاور میں جو کچھ ہؤا، وہ مجھے نا تو کسی ملا (تحریک طالبان) کا کیا دھرا لگتا ہے نہ کسی پاکستانی کا۔
ملا آج کل لاوارث ہیں! انہیں استعمال تع کیا جاتا تھا، لیکن آجکل انہیں ٹوٹی ہوئی چارپائی ہی سمجھا جا رہا ہے۔ (ان کے ہاتھوں جنہوں نے کل انکو “مجاہدین“ کے القاب سے نوازا تھا۔)
خدا گواہ ہے کہ میں نے ایک صدمے کی حالت میں ان تصاویر کو دیکھ رہا تھا جو کہ عالمی اخبار اور بی بی سی نے پوسٹ کی تھیں، لیکن چشم زدن میں ڈاکٹر نجیب کی لاش بھی کابل کی بازار میں ایک پھانسی پر تین دن لٹکٹی ہوئی آ رہی ہے۔
امریکا نے اپنئ عزائم پورے کر لیے، کہ سوشلسٹ انقلاب کو ختم کرنے لیے ملاؤں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا، اب وہ اپنے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں ایسے آنا نہیں چاہتا جیسے وہ عراق یا افغانستان میں نازل ہؤا تھا، لہٰذا اس نے اب “بلیک واٹرز یا ایکس ای کمپنی“ کی مدد لی ہے۔
اس وقت تک اس سام نہاد “ایکس ای کمپنی“ نے پشاور کے پوش ایریا میں پانچ بنگلوز خرید لیے ہیں، پنجاب میں پٹھوہار کے ایریا میں دو سو ایکڑ اور سندھ میں ضلع ٹھٹہ کےچھاچھرو ایریا میں دو سو ایکڑ زمین خرید لی ہے۔ سنا ہے کہ ادھر ایک بڑی سی باڑ اور اب ایک دیوار بھی بن رہی ہے۔
با خبر ذرائع بتا رہے ہیں کہ یہاں ایک بہت بڑا دہشتگردی کو منہ دینے کے لیے کمانڈو ٹریننگ سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ (واللہ اعلم بالصواب)
ایک بات جو ان واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے سمجھ آرہی ہے کہ بلوچستان اب “واپسی کے دروازے بند“ سمجھ کر میدان میں اتر آیا ہے،
پختون علائقاجات میں ملاؤں نے اپنی انارکی سے جیسے اپنے تمام صوبے کو جکڑ لیا ہے، (کم از کم ان میں اتنی تو طاقت ہے اب بھی)
پنجاب جو کہ اس وقت انتہائی حساس حالات میں ہے وہ ایک خوف کی حالت میں ہے، (اس بات کا ثبوت آپکو پنجاب کے بڑے شہروں کے تاجروں سے مل جائے گا، کہ انہیں کتنا ہر روز نقصان ہورہا ہے۔
رہا سندھ، تو اس میں ہمارے لندنی پیر صاحب پہلے سے ہی موجود ہیں جو کہ پاکستان کے مفادات سے عزیز اپنے مفادات رکھ رہا ہے۔
صدر زرداری صاحب، “ایویں نہیں بیٹھا“، ایک بڑا پاکستان میں سیاسی زلزلے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اب کیا کیا جائے؟
تو سیدھا سادھا جواب یہ کہ :“آمریکا زندہ آباد“
نہیں تو ہم “مردہ آباد“۔
میں نے پرانے کسی بلاگ میں یہ خدشہ ضرور لکھا تھا۔
خدا معاف کرے ہماری خاموشی والے گناہ کو۔ باقی اب میرا خیال ہے کہ خدا بھی امریکا کی طرف ہے۔ کم از کم وہ کمینہ سہی، ظالم سہی، منافق نہیں!
ھیلری کلنٹن کا ہنسنا مجھے کوئی حیرت میں نہیں ڈال رہا، کیونکہ وہ پہلے سے ہی سینیٹ میں پاکستان کے لیے ڈالر منظور کروا چکی ہے۔
آگے مولیٰ جانے۔
امر فیاض
کہتے ہیں کہ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں برابر کے گناہ گار ہوتے ہیں
جرم کرنے والا اور جرم کی اعانت کرنے والا دونوں برابر کے ذمہ دار ہوتے ہیں
لیکن یہاں ہم اسی روایتی منافقت کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں کہ ہم پورے زمانے کو الزام دینے کو تیار ہیں لیکن اپنوں کی غداریوں کے لیے ہمہ جہتی تاویلات پیش کرنے میں ہمہ تن گوش ہیں ۔ ہم امریکہ ، بھارت ، برطانیہ ، اسرائیل غرض دنیا کے ہر ملک اور قومیت کو موردِالزام ٹہرانے کو تیّار ہیں لیکن اُن ضمیر فروش ، نںگِ دیں ، نںگِ انسانیت ، کرائے کے قاتلوں طالبان کو کچھ کہتے ہوئے ہماری زبانیں کنگ ہو جاتیں اور ہمیں ًاپنےً نظر آنے لگتے ہیں ۔ مزہب کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں پر تو کوئ بس نہیں چلتا لہزاہ دوسروں کو کوسنے لگ جاتے ہیں۔ اگر یہ فرض کرلیا جائے کہ ان مذہبی دلّالوں کو اسلام کا نام لے کر انسانی اجسام کے پرخچے اڑانے کے لئے دوسرے مالک پیسہ دے رہے ہیں تو خدا کے لئے ان پیسہ وصول کرکے دہشت گردی کرنے والے مذہبی دہشت گردوں کو بھی تو برابر کا شریک بنائیے جو اپنے ہی ہم وطنوں کو آگ اور بارود میں جھونک رہے ہں۔ ھمدانی صاحب شاید میری نظم سے کچھ قارئین متفق نہ ہوں لیکن اسٹیریؤ ٹائپ یکطرفہ خیالات دیکھ کر پچھلے سال لکھی ہوئ نظم ارسال ہے یوں کہ حالات تو اب بھی وہی ہیں۔ حبیب جالب کا مصرعہ مستعار لیا ہے
طالبان
جو اڑاتے ہیں انسانی اجسام کو
کرکے رسوا نبی پاک کے نام کو
جا رہے ہیں جو فردوسِ بدنام کو
ایسے طالب کو اور اسکے اسلام کو
میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا
جہاں سب فیصلے ایسا جرگہ کرے
جس میں سردار، ملّے، وڈیرے بھرے
اور مختاراں گلیوں میں ننگی پھرے
اسکی شریعہ کو اور اسکے احکام کو
میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا
جہاں سنّت کی کچھ ایسے تعمیل ہو
عورتوں کی سرِعام تذلیل ہو
خودکشی کرنا مذہب کی تکمیل ہو
اُس مدرسے کو ، مّلا کے پیغام کو
میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا
جنکے ہاتھوں میں جھنذہ جہالت کا ہو
جنکے ذہنوں پہ غلبہ غلاظت کا ہو
اور پھر شوق اُن کو امامت کا ہو
ایسی داڑھی ، عمامے و احرام کو
میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا
سب ہی نے اور خاص طور پر سلیم سید صاحب نے پاکستان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے اور تمام بلاوں کی جڑ ( پاکستان کے ملا ) کو اپنی نظم میں بہت ہی موثر انداز میں پیش کیا ۔
امریکہ کا مقصد صرف اور صرف اپنے ان دشمنوں کو پکڑنا یا ختم کرنا ہے جنھوں نے 11 ستمبر 2001 ء میں امریکہ کے شہروں پر اچانک حملہ کرکے تقریباً تین ہزار انسانوں کو ماردیا تھا اور امریکہ کےعلاوہ ساری دنیا کی تاریخ کا رخ پھیر دیا تھا۔
افسوس کہ وہ خطرناک افراد افغانستان سے فرار ہوکر پاکستان کے پہاڑوں میں اپنے میز بانوں کے گھروں میں پناہ لینے کے لیے آگئے۔ اور ان مہمانوں نے اونٹ کی طرح پور ے خیمہ کو اپنے باپ دادا کی جاگیر بنا کر سارے پاکستان میں دہشت گرد ی پھیلا دی ۔ ان منحوسوں کو پاکستان سے کسی نہ کسی طرح نکالنا ضروری ہے اور ہوسکے تو انکو ختم کردینا ضروری ہے۔ اسی میں پاکستان کی بقا کا راز مضمر ہے۔
ورنہ یہ کمینے دہشت گرد پاکستان کے ہر شہر میں کچھ نہ کچھ تباہی مچاتے رہینگے۔
آج ایک دہشت گرد ( جس نے امریکہ کو دہشت کا نشانہ بنانےکی سازش کی تھی اور جس کا تعلق جرمنی کے گروپ سے ہے ) اسکا پاسپورٹ وزیرستان کی کسی جگہ سے پاکستان کی فوج کے ہاتھ لگا ہے ، جس کی خبر ملنے پر ہیلری کلنٹن صاف صاف کہ رہی ہے کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور اسکی ٹولی کو پکڑنے میں غفلت سے کام لیا ۔ حالانکہ پاکستان نے پانچ سو دہشت گرد پکڑ کر امریکہ کے گوانٹا نامو ( کیوبا) بھجوائے تھے ۔ پھر بھی امریکہ کو پاکستان کی کارکردگی پر شبہ ہی رہا ۔
بہر حال : اب پاکستان کو یہ مرحلہ طئے کرنے کی ضرورت ہے اور ان دہشت گرد حملوں سے پریشان ہوکر ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں۔
پاکستان کی بقا ہر حالت میں ضروری اور مقدم ہے۔
دہشت گردو ں اور انتہا پسندوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کو پھر سے امن کا گہوارہ بنانا چاہئے مگر اس کے لیے ایک ذمہ دار قیادت اور ذمہ دار میڈیا ( صحافت ) کی ضرورت ہے ۔ اگر یہ موجودہ حکومت اور اس کے علاوہ میڈیا کے افراد ذمہ داری سے کام نہ لیں اور غیر ضروری موضوعات پر بحث و تکرار کرکے وقت ضایع کرتے رہیں تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔
افسوس کہ پاکستان کی مذہبی جماعتیں خاص طور پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف پاکستان کی موجودہ مہم جو طالبان کے خلاف ہے اس سے بیزارگی کا مظاہر ہ کررہی ہے ۔ یہ ان جماعتوں کی غیر ذمہ دارانہ روش ہے جس سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں (جن میں مسلم لیک نون شامل ہے ) ، کو بھی دل و جان سے حکومت کے موجودہ اقدامات کی طرفداری اور تائید کرنی چاہیے۔ ورنہ تجھے نہ مجھے چولھے میں جائے پاکستان کی پالیسی بالکل خطرناک ثابت ہوگی ۔
نواز شریف صاحب پاکستان سے زیادہ ، مشرف سے انتقام کی آگ میں اس قدر جل رہے ہیں کہ انکو پاکستان کی دہشت گردی کے مقابلہ کی جرائت نہیں ہوتی۔
کیاپاکستان کی ذمدہ دار رہنماوں نے محاذ جنگ پر جاکر سپاہیوں کی ہمت بڑھائی ؟
کیا میڈیا ( صحافت ) کے ذمہ دار اینکروں اور کالم نگاروں نے اپنی پوری توانائی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر صرف کردی ؟
کیا پاکستان کے فن کاروں نے اور شعرا اور ادییبوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لکھنے اور قوم کو جوش دلانے کے لیے ترانے لکھے ؟
پاکستان کی موجودہ قیادت کو عوام کی پریشانیاں دور کرنے کی بجائے پاکستان سے باہر جاکر تفریحیں کرنے سے فرصت نہیں۔
مہنگائی، بے روزگاری ، بجلی کا بار بار غائیب ہوجانا ، رشوت ستانی اور بد عنوانی اور بد انتظامی اور ساتھ ہی ساتھ دہشت گردی ان سب مسئلوں کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی قیادت اور میڈیا کیا کررہی ہے ؟ صرف زمانی جمع خرچ کے کچھ بھی نہیں۔
بہر حال : پاکستان پائیند باد
سلیم صاحب.ہم میں سے کوئی ان طالبان کا حامی نہیں اور نہ ہی کسی نے انکی حمایت میں ایک بھی لفظ لکھا ہے.یہ تو حیوانوں سے بھی بدتر ہیں.لیکن ہم ضمیر فروش حاکموں اور جعفر و صادق کی نسلوں کی قوم فروخت کرنے والوں کو بھی نہیں معاف کر سکتے. یہ حاکم بھی تو طالبان ہی کی ایک صورت ہیں اور اپنے عوام کو مروا کر یہ بھی انہی طالبان کا ایجنڈا مکمل کر رہے ہیں.
آپکی نظم خوب ہے
ہیرلی کلنٹن کی اس ہنسی کے پیچھے کیا ہے یہ دوسری تصویروں سے صاف عیاں ہے
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
آج پاکستان دنیا کے نقشہ پر صرف اور صرف امریکہ کی وجہ سے نظر آرہا ہے ۔ورنہ یہ ملک پہلے چند سالوں میں ختم ہوجاتا۔ لیکن امریکہ پاکستان کو کب تک ٰICU وارڈ میں آکسیجن دیتا رہیگا جب ہم خود ہی جینے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ مشرق پاکستان کو صوبائ مختاری اور loose conf اس وقت offer کی گئ جب وہ بنگلہ دیش بن چکا تھا۔ کوئ اندھا بھی یہ دیکھ سکتا ہے اور بہرہ بھی سُن سکتا ہے کہ بلوچستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور آرمی arrogance اس کا حل نہیں ہے۔ اگر بلوچستان الگ ہوا تو سندھ بھی الگ ہوجائیگا۔ پاکستان کو قائم و دائم رکھنے کا واحد حل یہ ہے کہ سارے صوبوں کو مکمل خود مختاری دی جائے۔ NFC award ایک دھوکا ہے اور اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔
طے جب تلک نہ ہو یہ بیابان ِزندگی
پیروں کے ساتھ ساتھ ہیں چھالوں کے سلسلے
(فاطمہ اسد نقوی)
سلام، یہ تو ایک عالمی حقیقت ہے کہ انکا خون خون ہے اور ھمارا خون پانی سمجھا جاتا ہے۔ اسی دوہرے معیار کے سبب آج یہ عدم اعتماد کی فضا بنی ھوی ھے اور فاصلے کم ھوتے جا رھے ھیں۔
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ھو جائیگی
Salam alaikum
The only way out from this stage of being punching bag of whole world and a matter of international humiliation is to hold fast the rope of Allah. No matter how religioous you are you have to atleast mentally accept that there is no other way out for world peace, justice and every other human problems. I am not requesting all to be Allama, maulana but atleast we shud be mentally accepting Islam as the only solution and start propagating throughout to hindus, christaisn, jews, buddhist and all to religion of Allah wherever we are and whoever we are. This is only way to gain international consenses to Islam and muslims as Jews have done over last centuries. Through Christians hate them but they are in their favour
today muslims are either extremely backward religious ones or extra modern to deviate and reject from all islamic ordinances. thats why this is the status of ummah that on one hand they are butchered and on the other hand they themselves are called responsible. Leave materialistic desires, get educated, hold Quran and modern education and spread islam with all yoru intellectual strengths and skills and convince all throughout to the truth of islam else we will be like this only, doormates and punch bags. Though we were destined to lead. “It is He who sent his messenger with guidance and religion of truth to make it prevail over all ways of life.”