سالگرہ مبارک

بھائیوں اور بہنوں۔ قمری مہنے گھومتے رہتے ہیں جبکہ ہم سارے کام شمسی کلینڈر سے کرتے ہیں۔ آج اس عظیم ہستی کا یوم ِ پیدا ئش ہے جو ہہم سب کوبہت پیارا ہے، ہمارا میر کارواں ہے، سوچا تو سب نےہوگا مگر رواج کے خلاف تھا۔ محرم کا مہینہ ہے پتہ نہیں وہ قبول کریں یا نہ کریں۔ صفدر بھائی آپ کو میری طرف سے سالگرہ مبارک ہو۔

ابھی تازہ خبر پائی ہے یہ “کاشانہ صفدر “ سے

ابھی تازہ خبر پائی ہے یہ “کاشانہ صفدر “ سے
وہ بہتر ہیں،ا چھے ہیں دعائیں تھیں جو ہر گھر سے
سلامت وہ رہیں “ یہ چند ہفتوں کی جدائی ہے “
ذہن پر بوجھ تھا اترا ہے پروانوں کے یہ سر سے
صفدر بھائی کےپروانوں کے لیے یہ مژدہ جانفزا ہے کہ وہ الحمد للہ بخیریت ہیں ، صرف احتیاطی تدابیر ہیں ،جو ان کے معالجو ں نےنافذ کر رکھی ہیں۔ اب میں اان کے تمام پروانوں سے درخواست کرونگا کہ “ سورہ فلق “ رد نظراور حسد کے لیئے پڑھیں اور ان کی جلدی اور مکمل صحیت یابی کےلیے دعاگو رہیں ۔ شکریہ !پرانا بلاگ بہت ضخیم ہو گیا ہے کھلنے میں بہت دیر لگتی ہے ، اور باخبر رہنے کے لیے میں آپ سب کی بیچینی جانتا ہوں لہذا میں نے تازہ خبروں کے لیےیہ نیا بلاگ شروع کردیا ہے۔ کل وہ فالو اپ کے لیے اسپتال جارہے ہیں ۔انشا اللہ اس کے بعد جو خبر ہوگی مطلع کرونگا۔

کیابلاگ بھی سورہاہے؟

میرے ذہن میں میں یہ خیال اس لیے آیا کہ پچھلے دنوں ایک اخبار نے یہ سرخی لگائی تھی ً سورج سو رہا ہے ً۔ جب میں نے اسے پڑھا تو پتہ چلاکہ جو سورج پر سرگرمیاں عام طور پر جاری رہتی ہیں وہ کچھ ماند پڑگئیں ہیں یعنی وہاں شعلہ باری وغیرہ نہیں ہو رہی ہے؟ اس کی وجہ تو خدا جانے جس نے سورج تخلیق کیا ہے یا پھر سائنسداں جانیں کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ان کو اس مضمون میں کچھ شد بد دی ہوئی ہے؟ Continue reading کیابلاگ بھی سورہاہے؟

دعا کی درخواست

بہنوں اور بھا ئیو۔ عالمی اخبار خاندان کے سربراہ جناب صفدر ھمدانی کے بڑے فرزند نسبتی ندیم زیدی کو کل کار کاشدید حادثہ پیش آگیا اللہ نے خیر کی وہ محفوظ رہے جبکہ کار پوری طرح تباہ ہو گئی ۔ لہذا میری درخواست ہے کہ آپ سب ان کی صحت یابی کے لیئے دعا فر ما ئیں اللہ انہیں جلد از جلد صحت کاملہ عطا فر ما ئے آمین

یہاں تنقید کو شجرِ ممنوع قرارر دیدیں

بھائیو اور بہنوں !میں ایک گھنٹہ پہلے جب بلاگ کی طرف آیا تو دیکھا کہ کئی لوگ بہن نگہت کی گمشدگی کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ میں نے بجائے بلاگ میں ڈھوننے کے مناسب سمجھا کہ میں خودآسٹریلیا چلا جاؤں اور ہواؤں کے دوش پر اڑتا ہوا وہاں پہونچ گیا۔الحمد للہ وہ بخیریت ہیں اور غیرحاضری کی وجہ یہ تھی کہ وہ مصروف تھیں۔ اب میں ایک مشورہ Continue reading یہاں تنقید کو شجرِ ممنوع قرارر دیدیں

نیا شمسی سال مبارک۔۔۔ شمس جیلانی

نیا شمسی سال مبارک۔۔۔ شمس جیلانی
نیا سال دیا ہے تو خوئے بندگی دیدے
سکون و چین دے تو ہم کو آشتی دیدے
عطا ہو رہنما ایسا جو تجھ سے ڈرتا ہو
نہ ہو زمیںپہ ،فرشتہ بشکل ِ آدمی دیدے

واقعہ خم غدیر کا تاریخی پسِ منظر

خم ِ غد یر حضور (ص) کے وہاں رونق افروز ہو نے سے پہلے یہ ایک پیالہ نما جھیل سی تھی جوکہ بارش ہو تی تو پانی سے بھر جاتی اور جیسا کہ ریگستانی علاقوں میں ہو تا ہے کہ اس قسم کی جھیلوں یا تالابوں سے انسان اور جانور دو نوں ہی ہی فیضیاب ہو تے جب تک کے پانی بھاپ بن کر اڑنہ جا ئے۔مگر اللہ کو اسے یہ عزت عطا فر ما نا تھی جس کی وجہ اسے تا ریخ میں لا زوال مقام حا صل ہو گیا۔ Continue reading واقعہ خم غدیر کا تاریخی پسِ منظر

کل کا تاریخ ساز دن

بھا ئیوں اور بہنو ں۔ آپ نے عالمی اخبار میں کل کیا کوئی تبدیلی محسوس کی ؟ اگر کی ہے تو اسی کے لیئے میں آپ سب لوگوں کو مبارکباد دے رہا ہوں اور آپ سے در خواست ہے کہ سب مل کربھائی صفدر ھمدانی صاحب کو مبارکباد دیں۔ ؟
چلیئے میں آپ کو سسپینس میں نہیں رکھنا چاہتا۔ آپکو Continue reading کل کا تاریخ ساز دن

حکومت پاکستان کو ایک قیمتی مشورہ

ہمارا حکومتِ پاکستاں کو مشورہ یہ ہے کہ وہ نہ تو اسمبلی میں قرارداد پاس کرے ،اورنہ امریکہ سے ڈران حملے روکنے کا مطالبہ کررے۔ Continue reading حکومت پاکستان کو ایک قیمتی مشورہ

کھودا پہاڑ نکلا چو ہا

کئی دن سے بڑی دھوم تھی کہ صدر پاکستان خطاب فر ما ئیں گے؟ اور عوام نے بڑی امیدیں اس سے لگا ئی ہو ئی تھیں ۔ ممکن ہے کہ ہمارے علم میں نہ ہو، مگر سٹہ کھیلنے والوں نے Continue reading کھودا پہاڑ نکلا چو ہا