ہمارے ہاں ایک اہم طبقہ جو ہمیشہ سے نظرانداز ہو تا رہا ہے وہ ہے مزدور طبقہ۔ 1976 ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے ایک ادارہ (ای او بی آئی) ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن قائم کیا گیا جس کا مقصہ بوڑھے لوگوں کو جو گورنمنٹ کے ملازم نہیں لیکن پرائیوٹ اداروں میں کام کرتے ہیں انکو بڑھاپے کی پنشن دی جائے۔ اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ پرائیوٹ ادارے جہاں پر مزدور کام کرتے ہیں وہ ادارے رجسٹرڈ کیے گئے جس کا ایک حصہ ادارہ اور ایک حصہ مزدور اپنی تنخواہ سے ماہانہ اس ادارے (ای او بی آئی)کو دے گا۔ لہذا 15 سالہ سروس اور 60 سال کی عمر میں یہ مزدور پنشن کا حق دار ٹھہرے گا
۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اگر سرکاری اداروں میں اگر کوئی شخص ریٹائرڈ ہوتا ہے تو وہ تقریباً صحت مند 60 سال کی عمر تک پہنچتا ہے۔ لیکن جب مزدور 60 سال کا ہوتا ہے تو وہ اچھی خوراک اور مناسب نیند پوری نہ ہونے کے باعث دنیا فانی سے کوچ کرچکا ہوتا ہے یا پھر وہ جس حالت میں ہوتا ہے اپ اس سے بخوبی واقف ہیں۔۔ اور جب حکومت پنشن بڑھانے کا حکم صادر فرماتی ہے تویہ ادارہ بھی وفاقی حکومت کے تحت چل رہا ہے لیکن اس پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوتا اور یہی نہیں بلکہ صرف نیشنل بینک آف پاکستان ہی سے وہ مزدور پنشن لے سکتا ہے۔ اگر آپ
میں سے کسی کو کبھی اتفاق ہو ا ہو توہ آپ یقیناً اس وقت ان بزرک لوگوں کی حالت دیکھ کر ضرور بے چین ہوئے ہوں گے کہ جب بینک کا سارا عملہ ان مزدور لوگوں کو ایک طرف بیٹھا ئے رکھتا ہے اور سارا دن دیگر کاموں سے فراغت پا کر ان کو پنشن دیتا ہے اور وہ بھی یکم یا دو تاریخ کو نہیں بلکہ چھ تاریخ کے بعد آنے کا حکم سنایا جاتا ہے ۔ میری ارباب اختیار سے درخواست کہ وہ اس ستم کو ترک کر تے ہوئے اول تو ان غریب لوگوں کی پنشن کی عمر کی حد 55 سال کریں ۔دوسرا ان کو یکم یا دو تاریخ تک پنشن دیں تیسرا۔ کم ازکم بینک کا آدھا عملہ پنشن دینے پر مامور ہو اور صرف نیشنل بینک ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ دیگر بینکس کو بھی پنشن دینے کی سہولت فراہم کی جائے
تاکہ ہمارے اس اہم طبقے کی مشکلات میں آسانی پیدا ہو۔

السلام علیکم نادیہ
مجھے آپکی عمر کا تو بلکل اندازہ نہیں کے آپکی عمر کیا ہے مگر آپکے اس بلاگ میں وہ درد ضرور سمجھ سکتی ہوں جو کے آپ نے ظاہر کیا ۔
پاکستان میں جس موجودہ حکومت سے آپ یہ درخواست کر رہی ہیں اور جن ارباب اختیار سے اپیل ہے بہن پہلے وہ لوگ جوانوں کو تو جینے کا حق دے دیں ؟ بے حد معزرت یہ درخواست یا پھر اپیل اگر پہلے کے ادوار میں کی جاتی اور اس پر کسی کی نظر کرم بھی ہوتی تو شاید عمل ہونے کے پچاس فیصد چانسز ہوتے مگر موجودہ حکومت ؟
اس حکومت میں تو مفاحمت کے نام پر جو لوٹ مار ہو رہی ہے کے بیان سے باہر ہے ۔ مزے کی بات یہ ہے کے اس جمہوریت میں کوئی اپوزیشن ہی نہیں ہے ۔ پہلے تو حکومت کو اپوزیشن سے ڈر ہوتا تھا مگر اب تو محترمہ کی شہادت کے بعد سب چوروں لٹیروں نے مل بیٹھ کر سقیفہ سجایا اور یہ فیصلہ کیا ہے کے مل جل کر کھاؤ اور طرح طرح سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہو
اس کی ذندہ مثال کراچی کے حالات دو چوروں میں لڑائی ہوئی انکے بڑے سردار ڈکیتوں نے اپنے چھوٹوں کو سمجھایا کے عزت سے ڈاکہ مارنا راس نہیں آ رہا کیا ؟ چپ کر کے ڈاکے مارے جاو ایک دوسرے پر انگلی مت اٹھاؤ ورنہ نقصان ہم سب کا ہے۔
ٹارگٹ کلنگ میں نا جانے کتنی جانیں ضائع ہو گئیں وہ سب تو جوان تھے ؟ انکو تو پنشن کی بھی ٹنشن نہیں تھی نا ؟ کوئی مزدور کوئی رکشہ چلانے والا تو کوئی بلاک اٹھانے والا تو کوئی آفس سے گھر واپس جا رہا تھا ان سب کا کیا قصور ؟ انکی تو پنشن کی بھی عمر نہیں ہوئی ۔ مگر ان کی لاشوں پر سیاست خوب ہوئی ۔ ایوان صدر سے وزیر اعظم ہاؤس ہو یا پھر لندن میں بیٹھا نام نہاد مردوں کا سردار خسرا ۔سب نے آپس میں مشورہ کیا کے ہماری دکانیں بند ہو جائیں گی اپنے چھوٹوں کو سمجھاؤ ) اور بل آخر وہ سمجھ گئے اور گلے میں ہاتھ ڈالے دکھائی دینے لگے ۔اور سب سے زیادہ مزے کی بات ہمارا میڈیا بھی اگر قربان ہو تو ایک گولڈ میڈل حاصل کرنے والی لڑکی کو اسقدر کوریج دیتا ہے کے اس پر لاکھوں کی بوچھاڑ ہو جاتی ہے اور کسی سے اگر منہ موڑتا ہے تو بے چاری مظلوم عوام عزت پامال ۔ بھائی بیٹا ٹارگٹ کلنگ کا شکار پولیس ایف آئی آر درج نہیں کر رہی کیونکہ مفاہمتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اور میڈیا اپنے چینلز پر ذرداری کے پیچھے اس لئیے لگ جاتا ہے کے حکومتی اشتہارات پر چینل کے لئیے پابندی کیوں لگائی ؟کمال ہے جس ملک کا آؤے کا آؤا ہی بگڑا ہو بہن وہاں تو عزت سے سانس لینا نصیب ہو جائے تو بڑی بات ہے پنشن کی کس کو فکر ہے ؟جان ہے تو جہان ہے ۔اگر ذندہ ہیں تو تین دن کیا تیس دن بھی پنشن کے لئیے بنک کے چکر لگا لیں گے مگر جب بھوک سے اور انجانی گولی اور خوفناک دھماکے سے جان ہی محفوظ نا ہو تو کہاں کی پنشن اور کیسی ٹینشن ؟
جس ملک میں عدلیہ بھی خودمختار ہو کر ناکارہ ہو وہاں ایک پنشن کی تاریخوں اور وقت کے ضیا کی بات کہاں معنی رکھتی ہے ؟
ہماری عدالتیں کبھی تو فیصلہ کرتی ہیں تو بللے بللے ہو جاتی ہے اور کہیں این آر او جیسے آرڈیننس کے معطل ہونے کے بعد بھی بے بس وہاں بزرگوں کی پنشن کی اپیل کہاں معنی رکھتی ہے ؟)
ہماری عدلیہ کا کام سیاسی کیسسز کی سماعت اور من پسند کیسسز پر فیصلہ سنانا ہے عوام کے حق میں اس نے کیا کرنا ہے ؟
جس ملک میں چینی شناختی کارڈ پر دو کلو ملے آٹا اسقدر مہنگا کے آٹا خریدنے جاؤ تو گھر آ کر ڈر ڈر کر روٹی کھانی پڑتی ہے کے کہیں آٹا نا کم پڑ جائے وہاں پنشن پر اپیل بہت معمولی سی چیز ہے
نادیہ آپ بلکل بھی یہ مت سمجھئے گا کے میں نے پہلے ہی بلاگ میں آپکی دل شکنی کی ۔مگر جو حقیقت ہے میں نے وہ بیان کی ۔
بس دل سے ایک یہی دعا نکلتی ہے کے پروردگار ایسے عوام کا خون چوسنے والے ان انسان نما جانوروں سے ہماری پاکستانی عوام کی جان چھڑوا اور اگر دینا ہے تو کوئی ایسا رہنما دے جو منرل واٹر کی جگہ نل کا پانی پیتا ہو اور برگر کی جگہ روٹی کھاتا ہو اور جس کے اپنے باپ بھائی اور بچے ایک عام آدمی کی ذندگی گزاریں ۔ مگر ایسے رہنما کو دینے کے ساتھ ساتھ اس میں اتنی سی چیز ضرور شامل کر دے پروردگار کے وہ عہدہ ملنے کے بعد بھی اپنی اوقات میں رہ کر اس ملک اور قوم کی خدمت کرے ورنہ مڈل کلاس کی دعوے دار جماعت سب سے بڑی ڈکیت جماعت بن گئی ہے اور ان ڈکیتوں کا سرغنہ لندن میں بیٹھا بے قصور جوانوں کے خون چوس چوس کر مذید ہیبت ناک شکل اختیار کئیے جا رہا ہے ۔ بس پروردگار ہماری پاکستانی عوام کو ایسے درندہ صفت انسانوں سے بچا اور ایک مخلص رہنما عطا فرما الہی آمین ۔
محترمہ نادیہ بخاری صاحبہ
آپ نے پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی پینشن کے حصول میں پریشانیوں کا ذکر کر کے اہم مسئلہ کی طرف حکام بالا کی توجہ مبزول کرواکر پریشان حال اور بوڑھے و معذور پینشنرز کی دعائیں لی ہیں ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ایک اور بہت ضروری پوائنٹ رہ گیا ہے ۔ ہمارے ملک میں نا خواندگی اور لا علمی کی وجہ اور متعلقہ ۔ ای او بی آئی ۔ کے کرپٹ عملے کی وجہ سے بھی لا تعداد مزدور پوری زندگی مزدوری کرنے کے باوجود بھی پینشن کی الف ب سے بہت دور ہیں ، جبکہ بشمار ایسے لوگ جنہوں نے کبھی محنت مزدوری نہیں کی اور کافی ایسے لوگ جن کی عمریں پچاس سال سے بھی کم ہیں وہ رشوت اور ریکارڈ کے کاغزی گھپلوں کے بعد پینشن لے رہے ہیں ۔ لا تعداد پینشنرز جن کی اصل عمریں 50 سال سے بھی کم ہیں مگر شناختی کارڈ میں ان کی عمریں 60 سے 70 برس درج ہے ، اس تمام معاملے میں پینشن لینے والے سے لیکر دینے والے تک باالواسطہ یا بلا واسطہ ایک منظّم گروہ سرگرم عمل ہے ، ایک دو کو تو آپ پکڑ سکتے ہیں لیکن ہمارا تو سارا آوے کا آوہ ہی بگڑ چکا ہے۔ صدر وزیر ، افسر ورکر امیر غریب ، تقریباً سب ہی اپنی حیثیت کے مطابق مجبوراً یا لالچ میں آ کر ان اور ان جیسے دیگر ہر محکمے کے کرپٹ گروہوں سے رابطے میں ہیں ۔ الرّاشی والمرتشی کلا ھما فی النّار ۔ اللہ ہمارے حال اور چال پر رحم کرے ۔
نادیہ اس صورتحال کو جان کر بہت دکھ ہوا ۔۔ اللہ پاک ہماری مغفرت کریں جو قبر کے اندھیرے اور آخرت کی سختیوں کو بھلا بیٹھے ہیں ۔۔میں سوفیصد تمہاری تجویز سے متفق ہوں اور دعاگو ہوں کہ کوئی ایسی سبیل کر دے کہ ہم اتنے اچھے انسان بن جائیں کہ لوگ ہم مسلمانوں کو مثال کریں ۔۔آمین
نادیہ بخاری ایک اور فکر انگیز بلاگ کے ساتھ. نادیہ ہمت نہ ہارنا اگر اس موضوع پر تبصرے کم ہوں تو. وجہ یہ ہے کہ فکری موضوعات پر الل ٹپ نہیں لکھا جاتا جیسے بیت بازی پر ہر کس و ناکس لکھتا ہے اور کئی سو تبصرے ہو جاتے ہیں. ایسے موضوعات پر لکھنے کے لیئے کچھ نہ کچھ علم تو ضروری ہے نا.
برادر محمد علی خان عالمی اخبار کی بلاگ فیملی میں خوش آمدید. یہاں جب بھی کوئی نیا فرد آتا ہے فوری طور پر تازہ ہوا کا احساس ہوتا ہے. برادر از راہ کرم تبصروں میں یا پھر بلاگ لکھکر اپنی فکر کا اظہار ضرور کریں کہ اظہار اس بات کی علامت ہے کہ آپ ذہنی طور پر مردہ نہیں ہیں. آپ نے بجا طور پر ارشاد فرمایان ہے کہ ”ہمارے ملک میں نا خواندگی اور لا علمی کی وجہ اور متعلقہ ۔ ای او بی آئی ۔ کے کرپٹ عملے کی وجہ سے بھی لا تعداد مزدور پوری زندگی مزدوری کرنے کے باوجود بھی پینشن کی الف ب سے بہت دور ہیں ، جبکہ بشمار ایسے لوگ جنہوں نے کبھی محنت مزدوری نہیں کی اور کافی ایسے لوگ جن کی عمریں پچاس سال سے بھی کم ہیں وہ رشوت اور ریکارڈ کے کاغزی گھپلوں کے بعد پینشن لے رہے ہیں”.
دراصل میں سچ پوچھیں تو پاکستان کا کسی بھی ملک سے تقابل کا قائل نہیں. وہ لوگ جو برطانیہ میں رہ کر یہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں انڈر گراؤنڈ ٹرین نہیں تو میں ایسے افراد کو ہمیشہ کہتا ہوں کہ ابھی وہاں تو چینی اور آٹے کا مسلہ حل طلب ہے اس لیئے انڈر گراؤنڈ ٹرین ہماری ترجیح نہیں.
لیکن اسکے باوجود سرکاری رویے کی ایک بات ضرور کرؤں گا کہ اچھی باتیں دوسروں تک اس لیئے پہنچتی رہنی چاہیئں کہ لوگوں کا اس امر کا ادارک ہو. یہاں برطانیہ میں ریڈیو ٹی وی پر اکثر یہ اعلانات ہوتے رہتے ہیں کہ عوام کو ملنے والے فلاں فنڈ میں ابھی اتنے لاکھ پاؤنڈ باقی پڑے ہیں جو مستحق افراد نے وصول نہیں کیئے اس لیئے وہ فلا ں فلاں نمبر پر رابطہ کریں. لیکن ہمارے ہاں کوشش یہ کہ لوگوں کو جسقدر ممکن ہو اندھیرے میں رکھا جائے. ہمارے ہاں مثالیں حضرت عمر اور حضرت علی عدالت کی دی جاتی ہیں لیکن چور اور ڈاکو اپنی حفاظت کے لیئے این آر او کا سہارا لیتے ہیں. حاکم کو تو اللہ کا خوف ہونا چاہیئے لیکن اپنے ہاں حاکم بے خوف ہے نڈر ہے.
پوری قوم کو امریکہ کا یرغمال بنانے والا اور کروڑوں ڈالر لیکر ملک سے باحفاظت نکل آنے والے آئین شکن فوجی جرنیل مشرف کسی مزے سے لندن سے مہنگے ترین علاقے ایجویئر روڈ پر رہ رہا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اسکا میزبان ہے اور کوئی قانون کا ایسا محافظ نہیں جو اسے واپس پاکستان لے جائے اور اس کو عدالت کا سامنا کرنا پڑے.
مشرف تو لندن میں ہے لیکن وہ جو پاکستان میں موجود حاکم ہیں اور اسکو لوٹ رہے ہیں دن کی روشنی میں انہیں اسلامی ملک میں غیر اسلامی عدالتی استثنا حاصل ہے. حالانکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں عوام کے لیئے مثال بننا چاہیئے اور از خود عدالتوں کے سامنے پیش ہونا چاہیئے.
رہے بیچارے پیشن پانے والے ہر قسم کےلوگ تو یہ حشرات الارض کی وہ قسم ہے جو اپنا خون پی کر زندہ ہے.
نادیہ بتول بخاری صاحبہ نے محسوس کیا ہوگا کہ سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ کھری کھری سنانے والی ہستی ہیں۔
اللہ انکے قلم کی آب و تاب سلامت رکھے اور انکے لکھنے کے انداز کو اور بھی تابدار کرتا رہے ۔ وہ رہتی تو ہالینڈ میں ہیں مگر پاکستان میں رہنے والوں سے زیادہ پاکستان کے حالات پر کڑی نظر رکھتی ہیں اور ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے پاکستان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھکر مرض کی تشخیص کردیتی ہیں اور اس کا علاج بھی تجویز کردیتی ہیں ۔ جزا ک اللہ
وہ بڑے ہی بے باک اندز میں یہ الفاظ :
“ پھر لندن میں بیٹھا نام نہاد مردوں کا سردار خسرا “ اور
“ ان ڈکیتوں کا سرغنہ لندن میں بیٹھا بے قصور جوانوں کے خون چوس چوس کر مذید ہیبت ناک شکل اختیار کئیے جا رہا ہے“
شاید متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کے بار ے میں کہ گئی ہیں ۔
مزےکی بات یہ ہے کہ سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ نے اردو یورپ میں ہی اپنے بزرگوں سے اور اپنے شوہرِ نامدار علی کاظمی صاحب سے سیکھا ہے ۔ وہ صاف گو ہیں ، لگی لپٹی کہنے سے گریز کرتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ عالمی اخبار میں جب بھی آتی ہیں اپنی تحریر سے عالمی اخبار کے پڑھنے والوں کو چونکا دیتی ہیں ۔۔
اللہ انکے زورِ قلم کو اور زیادہ کرے : آمین
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیشہ عالمی اخبار سے ہی منسلک رہیں ۔ آمین
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
وعلیکم السلام ماریہ صاحبہ بہت اچھا لگا اپ نے کھل کر معاشرے کی ان بد صورتیوں کو اجا گر کیا جنھیں ہم جانتے ہوئے بھی اظہار نہیںکر پاتے میں ایم ایس سی کی طا لب علم ہوں اب اپ عمر کا اندازہ لگا لیجیے۔۔۔۔۔خوش رہیے سدا امین
محمّد علی خان صا حب خوش امدید اس لئے تو میں نے اس مو ضوع کو چھیڑا ہے ۔۔۔۔اپ نے تو بات کی ان پڑھ لوگوں کی یہاںتو پڑھے لکھے لوگ جو درد دل بھی رکھتے ہیں ان لوگوں کو بھی اس ادارے کا پتہ نہیں ہے اگر پتہ ہو تو یقینا ان مظلوم لوگوں کی بہتر انداز میں مدد کر سکیں گے۔۔۔۔۔۔
نگھت نسیم صاحبہ بہت شکریہ ۔آمین ۔آمین
صفدر ھمٰدانی صاحب بہت شکریہ اپ کا اور اسی طرح اپ حوصلہ افزائی فرماتے رہئے تو انشااللہ میں کبھی ہمت نہیں ہاروںگی
منظور قاضی صا حب یقین جانیئے مجھے خود بہت خوشی ہوئی ماریہ صاحبہ کی تحریرواقعی بہت جاندار ہے۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم
سب سے پہلے تو قاضی صاحب آپکا بہت بہت شکریہ کے آپ میری اتنی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں ۔ آپکی محبت خلوص اور دعائیں ہی ہیں جو آج ہمارے بہت کام آتی ہیں ۔
ماشااللہ نادیہ آپ کی عمر کا مجھے اب اندازہ ہو گیا ہے سو اب اسی سب کو ذہن میں رکھ کے بات کرونگی کیونکہ آپ کا عنوان اور مضمون ایسا تھا کے کم از کم مجھے آپ کی عمر کا اندازہ نہیں تھا ۔
آپکی دعاؤں کی محتاج
ماریہ
ما ریہ جی اپ میری دعاوں شامل ہیں مجھے اپ کے اس موضوع پر تبصرے کا شدت سے انتظا ر رہے گا۔۔۔۔۔
السلام علیکم
نادیہ اس پر میں کیا تبصرہ کر سکتی ہوں ؟
بس اتنا ہی کہہ سکتی ہوں کے پروردگار عالم پاکستان کے حکمرانوں کو عقل کے ناخن دے اور وہ عوامی مثائل پر بھی توجہ دیں نا کے اپنی تجوریاں بھرنے میں اتنا مگن رہیں ۔
نادیہ جی
آج کے نوائے وقت سنڈے ایڈیشن میں ایرانی منی ایچرکےفن کےحوالےسے آپ کا آرٹیکل پڑھا خوشی ہوئی کہ آپ کے موضوعات میں جدت اور ورائٹی ہے اللہ زورقلم کرےاورزیادہ۔۔۔۔ ریٹائرڈ مزدوروں کےمسائل کےحوالےسےبڑی اہم معلومات آپ نےفراہم کی اور اس المیے کی طرف نشاندہی کی جس کی طرف آج تک شاید ہی کسی نےاشارہ کیاہو۔۔
اس آرٹیکل کو آپ اخبارات میں بھیجیں ، ایڈیٹرکےنام خط میں لکھیں ۔ زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائیں ۔۔شاید کہ تیرےدل میں اترجائےمیری بات کےمصداق کسی رحم دل صاحب اقتدارکےدل میں اثرکرجائےیہ بات اور غریب مزدوروں کی سنی جائے۔
اے کاش۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلام علیکم مس نادیه صاحبه
ارٹیکل پرها بهت اچها لکها هے که همارے معاشرے میں بزرگ طبقه بهت هی مشکل زندگی گزار رها هے زیاده تر بزرگ حضرات و خواتین اپنی اولاد کی طرف نظر کرتی هوئی نظر آتی هے اور اولاد ماشاالله هوتی هے وه سمجھتی هے که والدین همارے اوپر بوجھ هیں۔ اس آرٹیکل میں میری نظر میں جس چیز کی کمی کو محسوس کیا هے وه یه هے که آپ نے پیشن بزرگوں کی مشکل کو تو بیان کیا هے لیکن آج کے حالات میں جس وقت مهنگائی اپنے انتها کو هے اس میں پینش کو کم از کم دو برابرهونا چاهیے تاکه وه بزرگ جو نیچلے طبقے کے هیں جن کی پیشن مثلا 1000 روپے هے وه کس طرح اپنی مشکلات کو پورا کرسکیں کس طرح اپنی زندگی یا بیماری کا سدے باب کرسکیں مس نادیه میری یه خواهش هے که آپ اس آرٹیکل کو مدنظر رکهتے هوئے اس کی کوریج تیار کریں تاکه کچھ نیک کام میں آپ کا بھی حصه هوجائے۔
بهت شکریه
سید اختر حسین یاسر
محمدناصر زیدی صا حب اپ نے میرا نوائے وقت سنڈے میگزین کا ارٹیکل پڑھا اور پسند کیا بہت شکریہ۔۔۔جہاںتک اپ نےبزرگ حضرات کے مسائل کو اعلی سطح پر اجاگر کرنے کی بات کی تو یقین جانیے میرا اگلا سٹیپ انشااللہ یہی ھے بس التماس دعا۔۔۔۔
سید اختر حسین یاسر صا حب اپ کا بھی بہت شکریہ ۔اپ نے فرمایا کہ اولاد ماشاالله هوتی هے وه سمجھتی هے که والدین همارے اوپر بوجھ هیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔بالکل ایسا ہی ہے ابھی کچھ دن پہلے مجھے ایک دیوار سے لگے صبح کے وقت سورج کی حرارت لینے کی بابا جی نظر ائے تو انھیں دیکھ کر مجھے بہت ترس ایا میرے استفسار پر پتہ ان کی تمام اولاد نڑےبڑے عہدوں پر ہے لیکن باپ کو ایک ہیٹر تک نہیں لے کر دے سکتے ۔۔۔۔۔۔بابا جی کی انکھوں میں انسو دیکھ کر میں اپ پریشان ہو گئی۔۔۔۔۔یاسر صا حب میں اپ کی یہ تجویز کہ اس کی کوریج تیار کروں تو انشااللہ اس کے لئے کچھ کرتی ہوں ۔۔۔۔۔۔