mera namn abida hai aur main sweden mein rehti hon,. Aalmi Akhbar ke zreie,aksar Aap se mulaqat rehi gi.iss wakt main urdu main likhney ki kooshish ker rahee hoon lekin koi masla hay.umeed hay jald theek hoo jaye ga.
mera namn abida hai aur main sweden mein rehti hon,. Aalmi Akhbar ke zreie,aksar Aap se mulaqat rehi gi.iss wakt main urdu main likhney ki kooshish ker rahee hoon lekin koi masla hay.umeed hay jald theek hoo jaye ga.
عابدہ صاحبہ. عالمی اخبار کی بلاگ فیملی میں خوش آمدید. حیرت ہے کہ آپ کے پاس بلاگ میں اردو نہیں لکھی جا رہی. میں آپکو اردو ایڈیٹر اور اردو فانٹ بھیجتا ہوں اسکو انسٹال کر کے دیکھیں.ویسے تو یہ جس نظام کے تحت بنایا گیا ہے اس کے مطابق آپ کے پاس کوئی بھی ”کی بورڈ” ہو آپ اردو لکھ سکتی ہیں. دیکھئے ہو سکتا ہے کہ اس بلاگ میں ہی کوئی آپ کی مدد کرسکے. ویسے عالمی اخبار اپنی پالیسی کے تحت ”رومن” لکھائی کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ ہم اسے اردو کے نام پر رومن کو فروغ دینا سمجھتے ہیں اور ہمارا استدلال ہے کہ لوگوں کو اردو لکھنا سیکھنا چاہیئے اور آپ تو اردو لکھنا بخوبی جانتی ہیں کہ سویڈن میں اردو کی استاد بھی ہیں.
محترمہ عابدہ مظفر صاحبہ:
اے آمدنت باعثِ آبادی ِ ما :
آئیے ، آجائیے ، آجائیے
آپ اردو کی استاد بھی ہیں ، تو اپنے شاگردوں کو بھی عالمی اخبار میں اردو تبصرے لکھنے کے لیے کہیے ۔
محترمہ بہن عابدہ مظفر صاحبہ کوخوش آمدید
امید ہے کہ آپ کا اردو لکھنے کا مسئلہ جلد ہی رفع ہو جائے گا اور ہم آپ کی تحریروں سے مستفید ہو سکیں گے
انشاء اللہ
ہم آپ کو تہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ونڈو وسٹا کےپریمیم ورژن میں، اس بلاگ پر اردو لکھنے کے لئے آپ کو اردو کیبورڈ انسٹال کرنا ہوگا۔ اگر آپ کو اسکی ضرورت ہو تو میں آغا جی کو زپ فائل بھجوا دوں گا جو آپ کو آگے بھیج سکتے ہیں۔ دوسری آسان صورت اردو ایڈیٹر ہے جو آپ کو آغا جی (ہمدانی صاحب) بھجوا رہے ہیں۔تاہم بلاگ ہی میں اردو لکھنے کے لئے اگر آپ اسی اندر بنے ہوئے سکرین کیبورڈ پر کلک کریں تو اردو کیبورڈ کھل جاتا ہے جسے آپ کلک کر کے استعمال کر سکتی ہیں۔
السلام علیکم
عابدہ باجی بہت بہت خوش آمدید میری طرف سے بھی ۔ مجھے امید ہے کے مجھ سمیت ہر طالب علم کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا )
BOHAT SHUKRIA, URDU PROGRAM MEIN KAMYAB HOTE HI AAP KI KHIDMAT MEIN HAZREE DON GI.
محترمہ عابدہ مظفر صاحبہ خوش امدید
اپ کا انا ہمارے لئے باعث افتخار ہیے
عابدہ آپا میں زرا سی تاخیر کے ساتھ آئی ہوں وجہ بے شمار .. اس پر بات بعد میں . پہلے جی آیاں نوں .. میں تو یہی کہونگی کہ بہت دیر کیوں کی مہرباں آتے آتے … اب مصباح بھائی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اردو فونٹ انسٹال کر لیں .. اگر کوئی مشکل ہو مجھے ای میل کر دیجئے گا بمعہ اپنے فون نمبر کے .. میں آپ کو فون پر سمجھا دونگی .. انشاللہ کوئی مشکل نہیں ھوگی .. ہماری بلاگ فیملی آپ کی توجہ کی منتظر رہے گی …
محترمہ عابدہ بہن ۔ ۔ السّلام و علیکم
بلاگ فیملی میں آپ کی پر مسرّت آمد پر یوں تو سب لکھنے اور پڑھنے والے بہت مسرور ہیں مگر جب یہ پتہ چلا کہ ماشاء اللہ آپ اردو کی استاد بھی ہیں تو یقین جانیں میری خوشی کو تو چار چاند لگ گئے کہ آپ کی تحریروں سے مجھے اپنی اردو بہتر کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اس لیے آپ کو خوش آمدید کہنے والوں کی لائن میں سب سے پہلے کھڑا ہو کر مجھے از حد قلبی خوشی محسوس ہو گی ۔ خوش آمدید بہن عابدہ مظفّر صاحبہ
ا لسلا م علیکم ۔ لیجئے میں اب اردو لکھ رہی ہوں ۔آپ سب کا بہت بہت شکر یہ جنہوں نے میری مد د کی، اب انشااللہ آپ سے رابطہ بھی رہے گا اور آپ سب کی محفل سے کسب فیض بھی ہوتا رہے گا۔ کئی دنوں سے سوچ رہی تھی کہ عالمی اخبار کے بلاگ میں شرکت ہو جائے اور آخر کار اب یہ ہو ہی گیا۔ مجھے آپ سب اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
لو جی عابدہ صاحبہ۔ایک بار پھر آپکو خوش آمدید۔ آپ نے دیکھا کہ اگر انسان ھدف کا فیصلہ کر لے ،نیت نیک ہو اور وسائیل میسر ہوں تو کوئی شے ناممکن نہیں ہے۔ اب آپ خوب اردو لکھیں۔اپنی شاگردوں کو بھی یہاں لائیں تا کہ انکی فکری اور ذہنی رہنمائی ہو سکے۔
ماشااللہ۔ جب بھی کوئی مشکل ہو بلاگ کے معاملے میں بلا تامل اور بلا تکلف ہر مریض اور ہر مرض کی دوا ڈاکٹر نگہت صاحبہ سے رابطہ قائم کیجئے۔اللہ شفا دے گا
السلام علیکم آ پ سب کی تہہ دل سے مشکو ر ہو ں جنھو ں نے مجھے بھت خو ش آمدید کہا، اور اردو پرو گرام کے با ر ے میں میر ی را ہنمائی کی۔ آپ سب نے کل سے ا تنا تعا ون کیا ہے، سو چ رہی ہوں کہ دنیا میں مخلص لوگو ں کی کمی نہیں ہے،
چلو جی عابدہ جی بہت ہو گیا شکریہ۔ اب کام شروع کریں اور لکھیں کہ پہلے کے لکھے موضوعات پر آپکی کیا رائے ہے۔ ہم سب آپکے شکریے پر آپکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سلامت رہیں
عابدہ جی خوش آمدید۔۔۔۔
بھائی دیکھیں ۔۔۔عالمی اخبارکے نئے مہمانوں میں اضافہ ہورہا ہے تو ایسے میں
واہ واہ کلب کی طرف سے ایک اجتماعی استقبالیہ پارٹی کا اہتمام کیاجائے، طعام وقیام کےانچارج کی حیثیت سے
کھانےپینےکےتمام انتظامات کیلئے میں حاضرہوں ۔۔۔۔۔
دیگرممبران و عہدیدران واہ واہ کلب کی طرف سے تجویزپررائےکاطلب گارہوں ۔۔
ناصر زیدی تجویز تو بہت اچھی لیکن سنو.کوئی بھی نہیں سُن رہا. یہ بتاؤ کیا تین مہینے کی تنخواہ مل گئی؟
میں نے تو سن لیا ہے جی .. اب کیا کریں .. عابدہ آپا کی دعوت واہ واہ کلب کی طرف سے ہونی تو چاھیئے ..
نیکی اور پوچھ پوچھ کر؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تو سب نے سن لیا ھے دعو ت تو ھم لے کے رھیں گے