باغیچے میں کام کرنے سے ذہنی سکوں ملتا ہے –
موسیقی تو روح کی غذا ہے ہی ،یہ ایک مدت سے ثابت ہو چکا ہے.کہ اگر آپ اپنی پسند کی موسیقی سنتے یا گاتے ہیں ، اس سے صحت پر ذہین پر پھیپڑوں پھ بہت اچھا اثر پڑتا ہے، پچھلے ہفتے باغیچے کی نارتھ کی سب سے بڑی نمائش میں جانے کا اتفاق ہوا -ہر قسم کے پودے ، ان کی دیکھ بھال کرنے کے طریقوں پر مختلف ، لکچرز کا اہتمام کیا گیا تھا – انسان باغیچے میں کام کرنے سے ذہنی آسودگی حاصل کرتا ہے ، جب ابنی کی ہوئی محنت کو پھلتے پھولتے دیکھتا ہے ، آنکھوں کو طراوت، ملتی ہے ،انسان خوشی سے پھولانہیں سماتا -قدرت نے ان پھولوں میں اتنے رنگ بھر دیے ہیں کے انہیں پھلتا پھولتا دیکھ
کر انسان بے اختیار کہ دیتا ہے الله تیری شان! بازار سے خریدے ہوے پھولوں سبزیوں ، کے لئے وہ احساس فیلنگس نہیں ہوتیں –

جی پیاری عابدہ جی اپ نے بجا فرمایا لیکن اج کل بدقسمتی سے گھروں میں باغیچے کا کلچر ختم ہو چکا ہے گھر بہت چھوٹے ہیں اور بڑہتی ہوئی ابادی کے پیش نظر لوگ فلیٹس میں رہنے پر مجبور ہیں لیکن اس حقیقت سے یقینا انکار نہیں کہ جب ابنی کی ہوئی محنت کو پھلتے پھولتے دیکھتے ہیں تو ، آنکھوں کو طراوت، ملتی ہے
کچھ لوگوں کو صحراؤں تو کچھ کو پہاڑوں میں سکون ملتا ہے ہر بندہ سکون کی تلاش میں ہے
عابدہ صاحبہ بے شک باغیچے میں کام کر کے سکون ملتا ہے.
یاد آیا کہ اقبال نے کہا تھا کہ ”بازیچہ ء اطفال ہے دنیا میرے آگے”، لاہور میں ایک قول ستر کے عشرے میں اسے مسلسل پڑھا کرتا تھا” باغیچہ ء اطفال ہے دنیا میرے آگے”.
عابدہ مظفر صاحبہ،
باغبانی ایک نہایت ہی مفید اور سکون بخش مشغلہ ہے. اپنی آنکھوں کے سامنے کلیاں بنتے ، پھر ان کلیوں کا پھول بن کے مسکرانا اور پھر ان مسکراتے پھولوں کے گلدستے بنا کر اپنے گھر کی زینت بنانا یا اپنے کسی سب سے پیارے کو پیش کرنا ایک ناقابل بیان ہی کیفیت ہوتی ہے. باغبانی میرا ہمیشہ مشغلہ رہا، جو اس ملک میں وقت اور جگہ کی کمی کے علاوہ موسم کی وجہ سے چھوٹ گیا ورنہ میں ہر موسم کے پھول اور سبزیاں خود اگایا کرتا تھا. شغل کے علاوہ یہ اچھی ایکسرسائیز بھی ہے.
کیا کہنے ہیں ھمدانی صاحب، آپ نے غالب کے شعر میں بازیچہ کو باغیچہ سے جو بدلا ہے تو شعر کا حسن بڑھا ہی ہے، کم نہیں ہوا.
ویسے تو عابدہ مظفر صاحبہ یہ عنصر “باغیچے میں کام کرنے سے ذہنی سکوں ملتا ہے”، ایک کائناتی سچائی ہے جو انسان کی اپنی لگائی ہوئی ہر کھیتی سے متعلق ہے، اولاد، اس کی تصانیف، مصور کی بنائی ہوئی تصاویر، خانسامہ کی تیار کیے ہوئے سالن، دستکار کی دستکاری، غزض ہر وہ چیز جو انسان خود بناتا ہے اور وہ پذیرائی پاتی ہے.