غلطی

کچھ دن پہلے میں گھر گئی تو سیزن چینج ہونے کے باعث کچھ نئے کپڑے سلوانے تھے۔ ایک دن کی چھٹی میں ایک ہی سوٹ سلوا کر لے جایا جاسکتا تھا۔ اس سلسلے میں میں نے نیا جوڑا اٹھا یااور درزن کی طرف چلی گئی۔ محترمہ کو کھلے بازو رکھنے کی درخواست کی۔ اگلے دن جب میں واپس لاہور آنے لگی تو اپنا سوٹ لینے درزن کی طرف گئی تو سوٹ کی حالت دیکھ کر حیران ہوگئی۔ بازو اور سوٹ اس طرح سلا ہوا تھا کہ جیسے کپڑا بمشکل پورا کیا گیا ہو۔ خیر میں مروت میں سوٹ اٹھا لائی۔ امی نے سوٹ کی حالت دیکھ کر مجھے غصے سے کہا ( آجا لے لے ، اس نے اپنی دھی کا پہلے نکال کر باقی میں تیرا سوٹ سیا ہے)۔ خیر میں نے ان سنی کردی اور لاہور چلی آئی۔ اب کی بار جو گھر گئی راستے میں درزن کی 6 سالہ بیٹی کو اپنے کپڑے کے بچے ہوئے سوٹ میں دیکھ کر حیران ہوگئی اور دل میں سوچنے لگی کہ ہمارے ہاں لوگ بڑی غلطی ہی کو غلطی کیوں تصور کرتے ہیںکہ جیسے کسی نے کسی کو قتل کردیا، ڈاکہ ڈال دیا، ہیرا پھیری وغیرہ۔ ایک سٹوڈنٹ دوسری کی پراکسی لگاتا ہے یا ایک شخص آفس میں لیٹ آتا ہے اور جلدی چلاجاتا ہے اور تنخواہ بھی پوری لیتا ہے۔ ہم ان چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو یہ کہہ کر نظر انداز کردیتے ہیں کہ چھوٹی سی غلطی ہے۔ غلطی تو غلطی ہے اس میں چھوٹی یا بڑی کا کیا مطلب؟

9 thoughts on “غلطی”

  1. اس درزن نے جب یہ کپڑے سئیے ہوں گے تو یہ اس کے لیے معمول کی بات ہوگی، ایک چھوٹی سی غلطی.
    لیکن نادیہ کے کپڑے سے بنایا گیا بچی کا سوٹ ان کے لیے حرام ہے کیونکہ یہ کپڑا بے ایمانی سے لیا گیا اور چوری کے زمرے میں آتا ہے
    اس طرح کی چھوٹی غلطیاں بہت بڑی غلطیوں میں بدل جاتی ہیں.
    خوبصورتی اور بدصورتی میں ملی میٹرز کا فرق ہوتا ہے،ذرا سا فرق ہو نین نقش میں تو انسان کی صورت کیا سے کیا ہوجاتی ہے.
    اعمال میں بھی اسی طرح ذرا سا فرق ہو تو کیا سے کیا ہوجاتا ہے.

  2. پیاری نادیہ بخاری ،سلامت رھو خوش رھو۔ یہ درزی کی ۔اتنی بڑی غلطی تو نیہں ھے،،،کہ معاف نہ کیا جاسکے ۔۔۔تم تو خود اتنی سلم اور اسمارٹ ھو بھلا تمھارے سوٹ سے کتنا کپڑا بچا ھوگا ؟ ایک چھوٹی سی بچی کی فراک ۔۔۔ تم کو خوش ھونا چاھیے تھا کہ تمھاری وجہ سے ایک چھوٹی بچی کو نئي فراک کی خوشی ملی۔۔۔۔۔پیاری نادیہ مجھے پتہ ھے تم ایک بہت نیک دل بچی ھو۔۔بہت محنت کرتی ھو۔۔ مگر کیا کیا جاۓ کہ ھمارے معاشرے میں ۔ صرف درزی ھی نیہں قصائ ،گوالا ۔ پنساری اور ھمارے ارباب اختیار بھی سب چور ھیں اس مہارت سے آنکھوں سے سرمہ نکالتے ھیں کہ خبر ھی نیہں ھوتی اور دکھہ اس بات کا ھے کہ صرف محب الوطن اور محنت کرنے والوں کو لوٹ رھے ھیں۔۔۔ شائد یہی رویہ ھے کہ ھمارے معاشرے میں کوي مثبت تبدیلی نیہں آرھی ھے۔۔۔ ھم بجلی پانی شکر تعلیم صحت،بےروزگاری ۔کرپشن جیسے ایشوز پر بات نیہن کرتے کوئ متبادل راستہ کیوں نیہں تلاش کرتے ۔؟ بڑے چور کے خلاف کیوں آواز نیہں بلند کرتے ؟ جس مللک میں صدر مملکت چور ھو وھاں ایک غریب درزی کو کون سزا دیگا ؟

  3. شاہین رضوی صاحبہ
    درزن مانگ کر یا بتا کر کپڑا لے لیتی تو شاید نادیہ بخاری کو یہ سب کچھ نہ لکھنا پڑتا
    نادیہ اس روئیے اور سوچ کی بات کررہی ہیں جو ہم اندرمن حیث القوم رچ بس گیاہے
    اب ہم لوگ ڈنڈی مارنے سے پہلے یہ نہیں سوچتےکہ ڈنڈی ماروں یا نہ بلکہ سوچ یہ ہوتی ہےکہ
    یہاں کتنی ڈنڈی ماری جائے۔۔کہیں بچ کر نہ چلا جائے۔۔۔۔

  4. نادیہ سویٹی! کیا بات کی ہے ، کونسی غلطی ، یہ تو مجھے پاکستان ٢٠٠٦ ممیں ہ جا کے پتہ چلا جب میں نے کپڑے سلواے ( میرے ساتھ بھی کافی کپڑوں میں یہی کچھ ہوا) ،کہ اکثر ریڈی میڈ بچوں کے کپڑے درزی گاہکوں کے کپڑوں سے بنا کر بچتے ہیں – آپ کا کیا خیال ہے غریب درزی ٢٠٠ روپے کی سلائ لے کر ساری فیملی کا خرچہ چلا سکتا ہے ؟
    ہے ؟ ہم اکثر کہتے ہیں ، کا مm کرنے والی بہت پیسے لینے لگی ہیں ، قلی ١٠٠ روپے سے کم نہیں لیتا . فلا ن بے ا ایمان ہے ……اس کی غلطی ہے ، کیا یہ بھی کھبی ہم نے سوچا ہے اس معاشرے نے اسے بنیادی چیزیں جو ہر شخص کا حق ہے نیہں دین . بڑے بڑے چور رشوت خور کروڑوں کھا کر دوسرے مولکوں میں سیاسی پناہ لے کے چند سال بعد واپس وطن آتے ہیں ان کو ہم اسی طرح ہیرو مانتے ہیں ، کچھ ان کی غلطیوں کی پرواہ نہیں کرتے ، شاہین صاحب کی بات کی میں تائید کرتی ہوں ،کہ ہم کرپشن ، والوں کے خلاف کیا کرتے ہیں.؟
    کار ٹھیک کرنے کے لئے ورک شوپ بھجیں، ہمیں کیا معلوم کونسا پرزہ مشینری ٹھیک کرنے والے نے کیا ڈالا ہے ، جب ہمیں وو تکنینک نہیں اتی تو اسی طرح یہ سب کھچ ہو گا. آو. بڑے بڑے بڑے چوروں کے خلاف آواز اٹھا این ..جو ملک کو دیمک کی تر ح چاٹ رہے ہیں ..

  5. جی پیا ری شاہین صا حبہ درزن تو میں نے بس بطور اشارہ لیا تھا بات فقط اتنی تھی کہ ہم سب ہی غلطی کرتتے ہیں لیکن ہمیں وہ غلطی دکھائی نہیں دیتی اپنے لیول پر ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہم کونسا ڈاکہ ڈال رہے ہیں ہم نے کونسا قتل کر دیا ہے میں اکثر لوکل بس میں سفر کرتے لیٹ ہو جاتی تھی اور اپنی کلاس فیلو کو میسیج کر دیتی تھی کہ پلیز میری پریزنٹ مارک کر دینا میں راستے میں ہوں وغیرہ وغیرہ میری دونوں چھوٹی بہنیں میرے جتنے قد کی ہیں کوئی گھر میں چھوٹا بچہ نہیں ہے میں تو خود بچا ہوا کپڑا درزن کو دے اتی ہوں بات تھی اصول کی۔لیکن اپ نے درست فرمایا جس مللک میں صدر مملکت چور ھو وھاں ایک غریب درزی کو کون سزا دیگا ؟
    جی ناصر اپ نے درست انداہ لگایا میں اس بلاگ کو لکھتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ اس کو لکھنے کے بعد کافی میرا ریکارڈ لگے گا لیکن میں اپنی طرف سے ایک عام سی روزمرہ کی مثال دے کر اپنے اندر موجود خرابیوں کی طرف اشارہ کر رہی تھی
    علی ریحان اپ نے بہت خوب لکھا کہ خوبصورتی اور بدصورتی میں ملی میٹرز کا فرق ہوتا ہے،ذرا سا فرق ہو نین نقش میں تو انسان کی صورت کیا سے کیا ہوجاتی ہے

  6. پیاری نادیہ بخاری ۔۔۔۔۔۔ سلامت رھو۔۔ خوش رھو اور خو ب ترقی کرو۔ خوب علم حاصل کرو۔ اللہ پاک ھمیشہ تم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔ تم بہت اچھی جفاکش بچی ھو۔ اللہ پاک تمھارے رزق میں اضافہ فرماۓ۔۔۔ آمین ثم آمین۔ میں بھی علی ریحان کی اس خوبصورت بات کی تایئد کرتی ھون کہ خوبصورتی اور بدصورتی میں ملی میٹرز کا فرق ہوتا ہے،ذرا سا فرق ہو نین نقش میں تو انسان کی صورت کیا سے کیا ہوجاتی ہے غریت اور بے بسی آدمی کی بہت بڑی آزمائش ھوتی ھے۔۔۔ تم کو ھمارے معاشرے کا بھی پتہ ھے کہ سفید پوشوں کو اپنی خودداری کا بھرم رکھنے کے لیے کیسے کیسے کربناک مراحل سے گذرنا پڑتا ھوگا۔۔۔ ھمارے بدصورت انفرادی رویۓ معاشرے کو کس سمت لے جارھے ھیں ۔۔۔۔ بے ایمانی جھوٹ ،خودغرضی ۔کی دیمک کس طرح آھستہ اھستہ ساری اچھایئوں کو کھا رھی ھے۔۔ اللہ ھم پر رحم فرماۓ۔۔۔

  7. میری امی جی کوحالیہ بیماری نے بہت ہی نحیف اور کمزور کر دیا ہے ۔۔۔ بات شروع کرتی ہیں تو مکمل کرنا مشکل ہو جاتی ہے ۔۔ سو وہ بہت کم لمبی بات کرتی ہیں ۔۔۔ ایک دن مجھے انہوں نے بڑے کمزور سے لہجے میں بڑی مظبوط بات کہی کہ ‘ بیٹی دنیا میں مسلمان وہ خوش نصیب انسان ہیں جو گناہ نہیں کرتا ۔۔ میں نے حیرانگی سے ان کی نیم کھلی آنکھوں کی طرف دیکھا جس کے نیچے ان کی دھندلی پتیلیاں تھرک رہی تھیں اور مجھے بتا رہی تھیں کہ میں اپنی ماں کے علم تک پہنچنے کا ادراک نہیں رکھتی ۔۔۔ پھر وہ آہستگی سے بولی کہ دیکھو بڑی بڑی غلطیاں وہ ہوتی ہیں جن کی معافی سزائیں کاٹنے کے بعد بھی بڑی مشکل سے ملتی ہے جیسے قتل ، زنا ، ڈاکے ڈالنا وغیرہ ۔۔۔ سو مسلمان تو وہ گناہ کرتا ہی نہیں ہے ۔۔ جو کرتا ہے وہ مسلمان رہتا ہی کب ہے ۔۔۔۔ سو ۔۔ مسلمان وہ خوش نصیب ہے جو ایسی غلطیاں کرتا ہے جس کی معافی ہے ۔۔ ۔۔ بس ہمیں یاد ہی نہیں رہتا کہ اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لیں ۔۔۔ اپنے رب سے اور اس کے بندوں سے تاکہ سکھ چین سے دنیا سے جا سکیں ۔۔۔۔ پھر آہستگی سے میرے ہاتھ پر اپنا کانپتا ہوا ہاتھ رکھ دیا ۔۔ اور مجھے حکم دیا کہ مجھے معافی مانگنے والوں میں رہنا ہے ۔۔۔ اپنی غلطیوں پر نادم رہنا ہے ۔۔۔
    میں نے دل ہی دل میں اپنی زندگی کو جیسے یاد سا کر ڈالا اور بس نادیہ ہر جگہ اپنی غلطیوں کا کوڑا ہی دیکھا ۔۔میرا سوہنا رب اپنے محبوب کے صدقے مجھے معاف کرے ۔۔ ۔۔ اور میں آپ سب سے بھی معافی کی طلبگار ہوں ۔۔۔ میں دنیا کے ہر اس رشتے اور انسان سے شرمندہ ہوں اور معافی مانگتی ہوں جس کا میں نے کبھی دانستہ یا نا دانستہ دل دکھایا ہو اور اسے میری ذات ، میری زبان ، میرے غلط رویے اور فیصلوں سے تکلیف پہنچی ہو ۔۔۔ میرے پیارے خدا مجھے میری غلطیوں کی معافی دے دیجئے اور مجھے آئیندہ ہونے والی ہر چھوٹی بڑی غلطیوں سے بچا لیجیئے ۔۔۔۔

  8. پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ۔۔ سلامت رھو۔۔ اپنی والدہ کے ھاتھوں کو اور ماتھے کو میری طرف سے بڑی عقیدت سے چوم لینا۔۔ اللہ پاک ان کو صحت و تندرستی کے ساتھہ عمر طویل عطا فرماۓ۔۔۔ ۔۔ بہت خوش نصیب ھو تم کہ والدہ نے اتنی قیمتی سوغات سے تمھارا دامن بھر دیا ھے۔۔۔ بس یہی تو انسا نیت کی معراج ھے، معافی مانگنا اور معاف کر دینا۔۔ سب سے آسان کام اور سب سے مشکل بھی ۔۔۔ مجھے تھماری یہ انتہائ خوبصورت بات سن کر دور تک چراغ جلتے دکھائ دے رھے ھیں۔۔

    مجھے بھی اس وقت کو یاد کر کے ندامت ھو رھی ھے جب ایک ادھہ بار اپنے مرحوم شوھر کی طویل بیماری اور دن رات انکی خدمت کر

    تے ھوۓ تھکن سے چور کسی لمحے میں ۔میں کبھی تلخی اور جھنجھلاھٹ کا شکار ھوجاتی تھی ۔ اور اپنے رویۓ کی بد صورتی کا احساس ھوتے ھی میں ان سے معافی مانگتی تھی ۔۔۔۔

    درگاہ کی سیڑھی کو گویا پلکوں سے میں نے صاف کیا
    جب عرصہ محشر سے پہلے دشمن کو میں نے معاف کیا۔

  9. نگھت نسیم یہ بزرگی کا فلسفہ ہے. بزرگی اسے ہی تو نہیں مل جاتی نا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *