میری پیاری بہن اور بہت اچھی دوست ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم
ھم سب کو علم ھے کہ اپنی والدہ کی علالت کے سبب تم ان دنوں بہت پریشان ھوعالمی اخبار میں تمھاری بہت کمی محسوس ھورھی ھے
میری دوست۔۔۔۔ ھم میں سے کوئ ساتھی ایک آدھ دن بھی نظر نیہں آتا تو تم ھم سب کے لیے پریشان ھوجاتی ھو۔۔۔ ھم سب بھی تمھارے لیے پریشان ھیں۔۔ میں عالمی اخبار کے سارے ادبی دوستوں سے ملتمس ھوں
کہ ان دنوں خاص طور پر سب کے دکھہ درد بانٹنے والی ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کریں
بارگاہ رب العالمین میں دعا کرتی ھوں کہ اللہ تعالی بیمار کربلا کے بیمار مدینہ کے تصدق میں ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ محترمہ کو صحت و تندرستی عطا فرماۓ۔۔۔ امین ثم آمین

آمین ثمہ آمین۔ یا رب العالمین۔ میں اس بلاگ کے لیئے شاہین رضوی صاحبہ کا سپاس گزار ہوں بہ قلب صمیم
رب العٰلمین، دل سے نکلی سب دعائوں کے ساتھ میری دعا بھی قبول فرما، آمین، ثم آمین.
محترم صفدررضا ھمدانی صاحب۔۔ سلامت رھیں۔۔۔۔ڈاکٹر نگہت نسیم اور آپ تو ھم سب کے لیے مشعل راہ ھیں ایک زمانہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی انسان دوستی اور رحمدلی کا معترف ھے ۔۔ ایسے حساس انسانوں کا سب سے بڑا مان ان کے منتخب اور مخلص دوست ھی تو ھوتے ھیں ،، عالمی اخبار واقعی ھمارے کنبے کی طرح ھی ھے۔۔ ایک ایسا باھمی محبت اور اعتماد والا کنبہ جس کے افراد دنیا کے مختلف گوشوں میں رھنے کے باوجود ایک دوسرے کی تکلیف پر پریشان ھوتے ھیں اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے ھیں
خلوت گزینی ،سکوت ،استغراق کے لمحات میں جب جسم و جاں کے ساتھہ روح بھی سجدہ ریز ھوجاتی ھے اس وقت آپ سب کے لیے دل کی گہرایئوں سے نکلتی دعا کہ اللہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔۔۔ انکھوں میں اتنی دھند ھے کہ لکھا نیہں جارھا
جدوں مونہوں کسے دا میں ناں لینا سکھیا
رب کہنے نالوں پہلاں میں ماں کہنا سکھیا
ماں کے بارے میں یہ قوالی یو ٹیوب پر نظر سے گذری اسے بہت محبت اور خلوص سے نگہت اور شاہین کی نذر کرتی ہوں اللہ پاک دونوں کی ماوں کا سایہ سلامت رکھے اآمین ثم اآمین
اللہ ماں جی کو صحت. کاملہ عطا کرے. آمین.
اللہ تعالیٰ اپنے طیّب و طاہر حبیب(ص) اور انکی پاک آل(ع) کے صدقے میں نگہت آپی
کی والدہ محترمہ کو شفاےء کاملہ و عاجلہ عطا فرماےء.
آمین.
نگہت جی ! خدا کرے والدہ صاحبہ جلد صحت یاب ہو جایئں اور آپ خیریت سے دونوں اپنے گھر لوٹیں امین .
آمین . . . الٰہی آمین . . . ثم آمین
محترمہ نہب عرشی ملک صاحبہ ! قوالی لگانے کا بہت بہت شکریہ
انشااللہ عنقریب مولا امام زمانہ (ع) کے کرم سے ڈاکٹر صا حبہ کی والدہ ٹھیک ہو جا یئں گی امین
ہر اک دعا اور ہر اک کلمہء خیر کے ساتھ آمین بجاہ محمد و آلہ الطاہرین۔
میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ میں آپ سب کایہ احسان کیسے اتار پاؤنگی ۔۔۔۔ ا س کڑے وقت میں فقط آپ سب کی دعاؤں کا آسرا تھا اور دل میں یقین تھا کہ میری امی جی ضرور صحتمند ہو جائینگی ۔۔۔۔ آج ہی مجھے ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ امی جی پہلے سے بہتر ہو رہی ہیں ۔۔۔ اب امی جی آی سی یو سے باہر آ چکی ہیں ۔۔ انشاللہ آپ سب کی دعاؤں سے جلد گھر بھی آ جایئں گی ۔۔۔
میری آپ سب التجا ہے کہ میری دوست اور بہن شاہین رضوی کی امی جی کے لیئے بھی دعا کریں کہ ان کا سایہ مہربان شاہین پر تا حیات قائم رہے ۔۔ آمین ۔۔۔۔
بابا کے لئے بھی خاص دعا کریں کہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کو اللہ پاک اپنے حبیب کے صدقے میں ہر مشکل سے دور رکھے ۔۔آمین
ڈاکٹر صاحبہ مولا کریم کریں کہ والدہ گرامی جلد گھر تشریف لے آئیں اور مولا کریم شاہین رضوی صاحبہ کی والدہ گرامی کو بھی اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔آمین
آپی اللہ سوہنا آپ کی اماں جی کو صحت وتندرستی عطافرمائےآمین
ماں خالق لم یزل کی جانب سے زمین پر انسان کے لیے سب سے قیمتی تحفہ ھے ماں تو بس سہارا ھے اسرہ ھے سکھہ ھے سایہ ھے۔ بہار ھے، آس ھے۔ امید ھے ماں روشنی ھے ماں جلتے ھوۓ سینے کی ٹھنڈک ھے۔۔ ماں رحمت ھے ۔ماں سراپا محبت ھے۔ ماں دعا ھے آسمانی صحیفہ ھے ماں خوشبو ھے ماں خیر ھے ماں باعث برکت ھے ماں جنت ھے ماں کی رضا رب کی خوشنودی ماں کے قدموں تلے جنت ۔۔۔۔
عرشی آپا ۔۔۔سلامت رھیں۔
جدوں مونہوں کسے دا میں ناں لینا سکھیا
رب کہنے نالوں پہلاں میں ماں کہنا سکھیا
جناب جاوید اقبال کیانی صاحب، عرشی آپا۔ جناب وحید اختر واحد صاحب۔ محترمہ سائرہ بتول صاحبہ ۔ مہرباں عابدہ مظفر صاجبہ ، میرے عزیز بھائ عبدالمناف ،پیاری نادیہ بخاری ، محترم سید مصباح حسین صاحب، آپ سب کا شکریہ ۔ آ پ سب کو مولا سلامت رکھے۔۔۔ دعاوں میں یاد رکھیے گا۔۔۔ کہ دعا زندگی بدل دیتی ھے۔۔
بھائ آصف احمد بھٹی کی شریک حیات کی صحت کاملہ کی دعایئں، اللہ پاک انکے کنبے کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین ثم آمین
مولاۓ کائنات کل کا مولا علی مولا مشکل کشا محترم صفدررضا ھمدانی صاحب کی ساری پریشانیوں کو دور فرماۓ،،، آمین ثم آمین
اور میری بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ۔۔۔ سلامت رھو ھم سب کی دعایئں تمھارے ساتھہ ھیں ۔۔ اللہ پاک تمھاری والدہ کو شفاۓ عاجل عطا فرماۓ اور وہ بہت جلد اپنے گھر واپس آیئں،، ان کا سایہ تمھارے سروں پر ھمیشہ رھے ۔۔ آمین ثم آمین
اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے۔۔
آصف بھائی کا کسی کے پاس پاکستان کا فون نمبر ہو تو پلیز مجھے میری ای میل پر عنایت کر دیں ۔۔۔ تاکہ ان کی اہلیہ کی مزاج پرسی اور تازہ صورت حال سے آگاہی ہو سکے ۔ اللہ کریم اپنے حبیب کے صدقے میں آصف بھائی کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ ہم سب کو اپنی حفظ و اماں میں رکھے ۔۔آمین
شاہین اللہ پاک تمہیں خوشیوں سے مالا مال کرے جو سب کے غموں کو یوں بانٹتی رہتی ہو ۔۔۔ دل سے دعا دیتی ہوں کہ اللہ تعالی تمہیں ہر غم سے دور رکھے ۔۔آمین
آپ سب جس طرح میرے لیئے اور میرے اہل خانہ کے لیئے دعا گو ہیں اس کا اجر عظیم صرف میرے مولا کریم کے پاس ہے ۔۔ میں گنہ گار تو بس اٹھتے بیٹھتے اپنی خوش نصیبی پر شکر ادا کرتی رہتی ہوں جس نے مجھے اتنے پیار کرنے والے بے لوث دوستوں کے درمیاں رکھا جن کی بے لوث دعاؤں نے مجھے ہر تکلیف کی شدت سے بچایا ہوا ہے ۔۔۔ ہم سب کا مالک ہمارے لئے سدا مہرباں رہے اور ہم سب ایک دوسرے کے لئے یونہی دعا گو رہیں ۔۔۔ آمین
بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ سلامت رھو۔ میرے پاس آصف کا کویت کا موبائل نمبر تو ھے مگر یہ نہں معلوم کہ وہ نمبر پاکسنان میں کام کر رھا ھے یا نیہں ۔۔۔۔ میں ابھی آصف کو اس نمبر پر کال کر کے دیکھتی ھوں اور تم کو اپ ڈیٹ کر تی ھوں ،،،،،
ابھی میں نے کویت والے نمبر پر فون کیا ھے تو موبائل سوئچڈ آف ھے،
اللہ تبارک تعالی اپنے حبیب کے صدقے میں اھل بیت عترت اطہار کے صدقے میں آصف احمد بھٹی کی بیگم کو شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ،،، آمین
میری پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ۔۔ اپنا خیال رکھنا،،
دعائے خیر و صحت میں شریک
ِ
پنہاںٓ
کل ہی باجی کی میل سے معلوم ہوا کہ انکی والدہ ابھی تک علیل ہیں ارادہ تو یہی تھا کہ باجی سے میل کے ذریعے ان کی والدہ کی طبعیت معلوم کروں گا لیکن ابھی شام میں ڈیوٹی سے آنے بعد محترمہ شاہین رضوی صاحبہ کا باجی کی والدہ کی بیماری کے حوالے سے بلاگ دیکھ یہی سوچا کہ اس کار خیر میں تمام اراکین عالمی اخبار کے ساتھ باجی کی والدہ کی عیادت کی جائے اور ان کیلئے دعائے صحت کی جائے
باجی
ہم صمیم قلب
سے
اپنے
رب کریم
کے حضور
دعا گو ہیں
کہ وہ اپنے پیارے
حیبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کے
صدقے میں
شفائے کاملہ عاجلہ
عطا فرمائے
اور ہماری باجی
کی تمام
مشکلات و تکلیف
اور
پریشانیوں سے
نجات
عطا فرمائے
آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کی والدہ کی مکمل صحت یابی کے لیے میں بھی دعائیں کررہا ہوں اور سب کی دعاوں پر آمین ثمہ آمین یا رب العالمین کہ رہا ہوں.
اللہ سب کو اپنی اپنی ماوں کی نیک دعا ئیں لینے کی توفیق اور سعادت عطا فرمائے .آمین
اللہ تعالی محترمہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو صحت و تندرستی عطا کرے. آمین.
مجھے قوی یقین ھے کہ میرا رب کل کا پالن ھار ۔ سبکی بگری بنانے والا ، مالک ارض و سماء خالق بحر و بر ،عرش و فرش کا مالک ۔ آپ سب کی دعاوں کی برکت سے ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو شفایابی بخشے گا۔۔ ان کا سایہ تادیر ان کے بچوں پر قائم رکھے انشا اللہ باذن اللہ وہ بہت جلد مکمل صحت یاب ھوکر اپنے گھر کو اپنے پاکیزہ وجود سے منور کرینگی۔
اللہ پاک آپ سب کو بھی اپنے حفظ و امان میں رکھے ھر دکھہ بیماری سے ھر بري گھڑی سے محفوظ رکھے کسی کا دکھہ باٹنا،کسی لیے دعا کرنا۔ کسی کی دل جوئ کرنا کتنی بری نیکی ھے۔۔ اگر آپ لوگوں کو اس کے اجر و ثواب کا اندازہ ھو جاۓ تو آپ دن میں بہتر بار یہ نیکی کرینگے،، اور خوشیوں سے روشنی سے اپنا گھر دل اور دامن بھر ینگے۔ اللہ پاک آپ سب کی دعاوں کو شرف قبولیت عطا فرماۓ اور آپ سب کو ھمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمیں یا رب العالمین
آپی دن رات خدا سے دُعا ہے کے وہ جلد از جلد آپ کی اماں کو بیمارِ کربلا (ع) اور بیمارِ مدینہ کے صدقے شفا اور مُکمل صحت عطا کرے اور اُن کا سایہ تا دیر آپ سب گھر والوں کے سر پر سلامت رہے (الہی آمین)
الله مولا(ع) سے دلی طور پر دُعا ہے شاہین آپی آپ کی اماں کے لیے بھی کے آپ کی اماں کو خدا اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اُن کی ہر بیماری ہرتکلیف کو بی بی زینب(ع) کی تکالیف کے صدقے سے دور کرے اور اُن کا سایہ آپ پر تا حیات قایم رہے الہی آمین)
صدا خوش اور آباد رہیں آپ بھی اور تمام لوگوں پر اُن کے ماں باپ کا سایہ بنا رہے الله آپ کو بم سب کو سوا غمِ حُسین ( ع ) کے کویی دُکھ نا دے( الہی آمین )
پیاری ثمرین بخاری سلامت رھو۔ خوش رھو ۔ اللہ پاک ھمیشہ تم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور سارے رنج و الم کو مصائب کو دشواریوں کو پریشانیوں کو تم سے دور رکھے امیں اللہ پاک بحق محمدٌ اور آل محمدّ کے تمھاری ساری مشکات کو آسانیوں میں تبدیل فرما ۓ ۔۔ تمام لوگوں پر اُن کے ماں باپ کا سایہ قائم رہے الله تم کو،ھم سب کو سواۓ غمِ حُسین ( ع ) کے کوئ دکھہ نہ دے ( آمین الہی آمین )
دعاوں کا بہت شکریہ ،، جیتی رھو گڑیا۔
پیاری ثمرین سلامت رہو ۔۔۔آپ سب کی دعاؤں سے میری امی جی اب پہلے سے بہت بہتر ہیں ۔۔۔ جیتی رہو ثمرین اللہ پاک تمہیں ہر مشکل اور غم سے محفوظ رکھے ۔۔ آمین
میری بہت ہی پیاری اور عزیز دوست شاہین ۔۔۔۔ دلداری بھی نماز کی طرح ہوتی ہے جو وقت پر ادا نہ ہو تو قضا ہو جاتی ہے ۔۔۔۔ اور تم وہ دلدار ہو جس سے کوئی نماز قضا نہیں ہو تی ۔۔۔ سلامت رہو ۔۔ اللہ پاک تمہیں وہ ساری خوشیاں دے جو جو اس کے خزانوں میں ہے ۔۔۔ آمین
میری پیاری بہن اور میری مسیحا ۔۔میری مہربان دوست ۔۔ ااس مننعم حقیقی کا لاکھہ لاکھہ شکر ھے کہ تمھاری والدہ بفضل بیمار کربلا کے اب بہتر محسوس کر رھی ھیں ،، میںنماز شکرانہ ادا کرتی ھوں۔۔ اور تم اپنا بہت خیال رکھنا۔۔ مجھے یقین ھے کہ یہاں بھی ھسپتال میں تمھاری وجہ سے کتنے سارے مریضوں اور تیمار داروں کو تسلی اطمینان قلب اور ذھنی سکون ملا ھوگا۔۔ اللہ پاک تم کو ،تمھارے اھل خانہ کو تمھاری کی ھوئ ساری نیکیوں کا اجر دارین میں عطا فرماۓ آمین ثم آمین ۔۔۔ اللہ پاک دنیا بھر کی ھر نعمت سے ھر خوشی سے تھمارا دامن بھر دے۔ الہی آمین ۔