کچھ عرصہ پہلے ہمارے بلاگ میں تبصرہ کرنے سید اخترحسین یاسرصاحب آئے تھے۔ ان کا آخری تبصرہ میرے بلاگ “مرد” میں موجود ہے جو کہ 6 اپریل کو انہوں نے لکھا۔ یاسر بھائی مجھے کافی عرصے سے کہہ رہے تھے کہ نادیہ بہن میں آپ کو ایک اہم ٹاپک بتاؤں گا اس پر لکھنا۔ میں نے کہا ٹھیک ہے بھائی۔ دو دن پہلے اچانک خبر آئی کہ یاسر بھائی 37 سال کی عمر میں 4 معصوم بچوں کو چھوڑ کر اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔ آج جب میں خانہ فرہنگ ایران لاہور پہنچی تو ان کی ساتھی خواتین میرے گلے لگ کر خوب روئیں اور بتایا کہ وہ 3 ماہ کی معصوم بچی چھوڑ کر چلے گئے۔ باقی تین بڑے بچے ہیں۔ کمیٹیاں ڈال کر 5 مرلہ کا پلاٹ لیا تھا اور اب اگلی کمیٹی کا انتظار تھا کہ ایک کمرہ ڈال لوں لیکن سب کچھ دھرا کا دھرا رہ گیا۔ اسی دوران مجھے خانہ فرہنگ والوں نے بتایا کہ جب وہ عالمی اخبار میں تبصرہ کرتے تو سب کو دکھاتے کہ میں نادیہ کو ایک ٹاپک دوں گا۔ یہی بات وہ مجھ سے کرتے تھے۔ آج میں یاسر بھائی آپ سے التجا کرتی ہوں کہ بولو بھائی کیا لکھوانا چاہتے تھے کہ نادیہ میری جواں مرگی پر لکھے۔ بولو بھائی بولو۔ آپ تمام قارئین کیلئے آج سے کچھ دن پہلے لکھا ہوا بلاگ پیسٹ کررہی ہوں۔…………………………..
- سید اخترحسین یاسر نے کہا ہے:
April 6, 2010 بوقت 12:50 pm
بهادر محترمه نادیه صاحبه
السلام علیکم
کافی عرصے کے بعد میں بلاگ میں لکھ رها هوں دراصل میری نظر میں همارا معاشرے پر مغرب اور همسایه ملک کی ثقافتی یلگاراور همارا تعلیمی معیار کم هونے کی وجه سے ایک عورت کو اسی نظر سے دیکھا جاتا هے حتا که میں نے خود لاهور کے مختلف شعبوں میں جهاں عورتیں یا بچیاں مرودں کے ساتھ کام کرتیں اسکے ساتھ والا شخص بھی جو که اسکا کولیک هوتا هے اس بچاری عورت کو بری نظر سے دیکھ رها هوتا هے یه هماری بد قسمتی هے همارے معاشرے میں اب بهت زیاده گندی مچھلیاں هیں میں نے آپ سے کها تھا آپ کے موضوعات بهت اچھے هوتے هیں ان کو کوریج کی صورت میں لے کر آئیں تا که شاید هم لوگ صیح راسته کو اخیار کرلیں میری دعا هے خدا متعال آپ کو مزید حوصله دے اور آپ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کریں۔
سید اختر حسین یاسر

انا اللہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔ نادیہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ یاسر بھائی کاپرسہ کسے دوں ۔۔۔ دل سنبھلنے میں نہیں آ رہا ۔۔ اللہ پاک یاسر بھائی کی مغفرت کرے اور ان کے اہل خانہ اور معصوم بچوں کو صبر و حوصلہ عطا کرے ۔۔ آمین
انا اللہ و انا الیہ راجعون. شدید صدمہ ہوا نوجوان کی موت کا سن کر. مولا اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں اور اگلی تمام منزلیں آسان کریں.
مغموم چاند تارے اختر حسین یاسر
سب پھول غم کے مارے اختر حسین یاسر
آئی صدا فلک سے سُن لو زمین والو
جنت کو ہیں سدھارے اختر حسین یاسر
موت ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا
میں نہیں جانتا کہ مجھے موت کیسے اور کن حالات میں آئے گی. میں نے جو کچھ کہا، سنا، پڑھا، لکھا، بولا اور کیا ہو گا، کیا میں اس کا حق ادا کرچکا ہوں گا
میری موت تکلیف دہ ہوگی کہ آسان کچھ کہہ نہیں سکتا
دوسروں کی موت کیسی تھی اس کا تجربہ بھی نہیں
تو کل ملا کر موت ہمیشہ سے میرے تعاقب میں تو ضرور ہے لیکن میں اس سے واقفیت نہیں رکھتا، اچھی ہے یا بری، دوست ہے یا دشمن
میرے بہت سے جاننے والے، رشتے دار، دوست احباب اور جان پہچان کے لوگ اب اس دنیا میں نہیں رہے.
لیکن آج نادیہ کے اس بلاگ پر میری کیفیت عجیب ہے، کچھ ملے جلے جذبات ہیں جن کا اظہار مجھ سے الفاظ میں نہیں ہوپارہا
یاسر بھائی کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے، ان کےخاندان والوں کو صبر عطا کرے اور ہر طرح سے ان کا مددگار و معاون و محافظ و رازق رہے. آمین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ کل نفس ذائقت الموت۔۔۔۔جانا تو سب کو ہی مگر، اسطرح جانے سے دل بہت مغموم ہوا ہے۔
وہ تو خوشبو ہے ، ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ غفور و رحیم مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے گناہ معاف کرے، انہیں قبر، حشر و معاد کی منزلوں پر کامیابی نصیب فرمائے، ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آغا صاحب نے بالکل درست فرمایا ہے :
آئی صدا فلک سے سُن لو زمین والو
جنت کو ہیں سدھارے اختر حسین یاسر
انا اللہ و انا الیہ راجعون.
انا اللہ و انا الیہ راجعو ن اللہ سید اختر حسین یاسر مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند فرماۓ ۔۔ اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ ،
انا للہ وانا الیہ راجعون
انا للہ وانا الیہ راجعون خدادرجات کی بلندی فرمائے
کل نفس ذاء الموت انسان دنیا میں واپس جانے کا وعدہ کر کے آیا ھتا اللہ مرحوم کی مغفرت فرماے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ امین