مہک

 اب کی بار بھی ماحول میں موسم بہار خوشگوار تبدیلی لایا۔ باغ جناح میں لگنے والی پھولوں کی نمائش جو کہ پہلی بار پاکستان اور ایران کے تعاون سے لگائی گئi  ہماری دلچسپی ایرانی پھولوں کی طرف تھی کہ دیکھیں ایسے کونسے خاص پھول ہیں جو پاکستان میں نہیں ایران میں ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک بھی پھول ایران سے نہیں لایا گیا اس کی وجہ یہ تھی کہ پھولوں کی ترسیل ایران سے پاکستان اس لیے بھی بے فائدہ تھی کہ ایران سے یہاں تک لائے جانے والے پھول اپنی تازگی اور رونق گنوا بیٹھتے تو فیصلہ یہ ہوا کہ پھول پاکستانی ہوں اور آرائش ایرانی انداز میں ہوگی

 

۔ پھولوں کی نمائش میں لیڈیزکٹ  فلاور ایرینجمنٹ اپنی مثال آپ تھا۔ اس میں ڈرائی اور فریش  دونوں قسم کے پھول شامل کئے گئے تھے۔ لیڈیز فلاور ایرینجمنٹ میں (کارنر ٹیبل، سینٹرٹیبل ) اور مختلف قسم کے پھولوں سے تیار کئے گئے ٹیبلز تھے۔
ایرانی اور پاکستانی پھولوں کی نمائش میں جو سب سے بڑا فرق ہوتا ہے وہ یہ کہ ایرانی پھولوں کی نمائش ان ڈور جبکہ پاکستانی آؤٹ ڈور کرتے ہیں کیونکہ آندھی بارش سے نمائش خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن پاکستانی تو ہر قسم کے موسم کے عادی ہیں۔ پھولوں کی نمائش میں دلچسپی کی وجہ پھولوں سے بنایا گیا پاکستانی اور ایرانی جھنڈا بھی تھا 
 پھولوں کی نمائش نے جہاں باہر کا ماحول خوشگوار کیا وہاں لوگوں کے اندر کے ماحول بھی تبدیل ہوئے۔ کافی عرصے کے بعد لاہور میں اس قسم کی ایکٹویٹی خوشگوار احساس کا باعث ثابت ہوئی اور ایران کے اس خوبصورت خوشبو کے رشتے نے پاکستان ایران دوستی کو مزید مہکا دیا۔

 

12 thoughts on “مہک”

  1. ناصر زیدی بات تو ایران کی ہو رہی ہے یہ بیچ میں امریکہ کہاں سے آ گیا؟
    ویسے معلومات کے طور پر عرض کرؤں کہ سرخ گلاب ایران کا قومی پھول ہے.
    iran gulab
    اچھا یہ بھی سن لیجئے کہ انڈونیشیا میں جنگلی پودوں کی ایسی نایاب قسم پائی جاتی ہے جس کا ایک پھول مکمل طور پر کھِل کر 3 فٹ چوڑا ہو جاتا ہے۔ گہرے سرخ رنگ کے اس پھول کاوزن 11 کلو ہے۔ Rafflesia Arnoldii نامی یہ جنگلی پودا جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلات میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کو دنیا کا سب سے بڑا پھول کہا جاتا ہے۔ اس دھبے دار منفرد پھول کے درمیانی حصے میں ایک بڑا سوراخ بھی ہوتا ہے جس میں تقریباً ڈیڑھ گیلن پانی باآسانی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس پھول کی کلی کئی مہینوں میں مکمل طور پر کھلتی ہے جبکہ اس پھول کی زندگی کچھ ہی دن کی ہوتی ہے۔
    دنیا کا بڑا پھول
    Wolffia angusta دنیا کا چھاٹا ترین پھول ہے۔ ایک کامن پن کی نوک پر ایسے ایک درجن پھول سما سکتے ہے۔
    دنیا کا سب سے درخت امریکہ کے ریڈوڈ نیشنل پارک میں ہے یہ ریڈوڈ 379.1 فٹ اونچا ہے (مینار پاکستان 198.5 فٹ اور مجسمہ آزادی 305 فٹ بلند ہے)۔ اسے دو ماہرینِ فطرت کرس ایٹکن اور مائیکل ٹیلر نے دریافت کیا۔ اسے ٹائٹان کا نام دیا گیا۔ پہاڑی ڈھلوان پر ہونے کی وجہ سے یہ تیز ہواؤں سے بچا ہوا ہے۔ سیاحوں کا اس کے پاس آنا جانا اس کی زمین کو کمزور کر سکتا ہے۔ اس لۓ اسکی جگہ خفیہ رکھی گئی ہے۔

  2. واہ جی واہ کمال معلومات فراہم کیں اپ نے ماشااللہ ھمدانی صا حب اباد رہیے میں نے بی ایس سی تک باٹنی پڑھی لیکن یقین جانیے ایسی دلچسپ معلومات سے نا اشنائی تھی
    پھول ہماری شخصیت پر بہترین انداز میں اثر انداز ہوتے ہیں اب جبکہ پاکستان میں باہر رہنے والے پاکستانی بھی حالات سے گھبرا کر انے سے ڈرتے ہیں وہاں ایران پھولوں کے کے رنگ بکھیرنے پاکستان ا نکلاپاکستانی اداس چہروں پر رونق ا گئی

  3. ارے واہ جی واہ مجھے بھی نہیں معلوم تھا کہ دنیا میں ایسے پھول بھی ہی ۔ شکریہ نادیہ تمہاری وجہ سے ہمیں علم ہوا۔۔۔۔ سلامت رہو ۔۔

  4. ثمرین بھئی کہاں ہو ۔۔ پھولوں جیسی باتیں کرنے والوں کی مہک تو اب تک پھیل جانی چاہیئے تھی ۔۔۔ بجلی کو شکست دے کر بس آ جاؤ اب ۔۔۔

  5. ماریہ تمہیں کیا تار بھیج کر بلاؤں ۔۔ معلوم بھی ہے کہ کتنے دنوں سے غائب ہو ۔۔۔ اگر میں نے ابھی تک کچھ نہیں کہا تو اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ تمہاری باتوں کی مہک کی کمی نہیں ہو رہی ۔۔۔۔ سلامت رہو ۔۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و اماں میں رکھے ۔۔آمین

  6. عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کے ہر فرد کی اپنی اہمیت اور مہک ہے ۔۔۔ اللہ ہماری محفلوں کا ساتھ اور اس کی مہک تا حیات ساتھ رکھے ۔۔آمین

  7. امین امین بہت شکریہ نگہت نسیم صاحبہ میں اج ہی سرگودھا سے واپس ائی ہوں اپ نے کیا پیاری بات کہی عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کے ہر فرد کی اپنی اہمیت اور مہک ہے ۔۔۔ اللہ ہماری محفلوں کا ساتھ اور اس کی مہک تا حیات ساتھ رکھے ۔۔آمین

  8. پھول ہمیشہ سے جزبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ رہے ہیں بات خُوشی کی ہو یا غم کی پھول ہر موقعے کا لازمی جُز ہیں کسی سے دوستی کے جزبات کا اظہار کرنا ہو تو بھی پھول ہمرا ہوا کرتے ہیں کسی سے خُلوص کا رشتہ ہو وہاں بھی ضروری ہیں جو بات زبان نہیں کہہ پاتی وہ پھول اپنی خوبصورت زبان میں آسانی سے سمجھا دیتے ہیں
    اور خاس کر جب بات ہو کسی سے اپنی مُحبت جتانے کی تو مٰیں سمجھتی ہوں پھولوں سے زیادہ بہتر کوہی آپ کا مُعاون نہیں ہو سکتا کیوں کے پھولوں میں یہ ہُنر ہوتا ہے کے لفظ ادا بھی نہ ہوں اور سامنے والے کو آپ کے جزبات کا احساس بھی کروا دیتے ہیں
    گلاب کو پھولوں کا بادشاہ کہہ جاتا ہے کچھ عرصہ ہوا مُجھے کسی عالمِ دین نے کہہ کے آپ (ص) کا فرمان ہے کے جس کی نظر گلاب کے پھول پر پڑی اور اُس نے مُجھ پر درود نا بیجھا اُس نے مُجھ سے بے وافائی کی
    ا لله ہو اکبر

    نادیہ آپ کا بہیت شُکریہ کے آپ نے پھولوں کی بات عالمی اخبار کے گُلشن میں تحریر کر کے اس گُلشن کی خوشبو میں اضافہ کیا ایران سے آنے والی مُحبتوں کو ہم دل سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ان مُحبتوں کے لیے اُن کے شُکر گُزار ہیں

    اور سر آپ کا بھی بہیت شکریہ کے آپ نے اتنی اہم معلومات ہم تک پہنچایی

    لیں آپی میں نے حاضری لگا لی ہے اور آپ کی مُحبت میں بجلی صاحبہ کو بھی آخر کار شکست فاش دے ہی دی ہے ہاہاہاہاہاہاہا

    ِ

  9. نادیہ جی! آپ کا مہک ، کے بارے میں بلاگ پڑھ کہ ، انتظار میں تھی کہ تصویروں سمیت اس حسین پھولوں کے باغ کا ذکر کروں ،جو میں حال ہی میں ہولنڈ کے شیر لیسس میں دیکھ کے آئ ہوں اس کا نام کیکنھوف ہے ، لیکن تصویریں بعد میں بیجھوں گی ، اس کا ذکر سنو ، یہ باغ پوری دنیا کے خوبصورت باغوں میں سے ایک ہے .ہولنڈ تو پھولوں کے معاملے میں ویسے ہی بسنسس کے سلسلے میں مشور ہے ، دیکھا ایک خواب تو یہ …….دور تک نگہا N میں تھے گل سجے… ، کیا بات تھی ، صرف پھولوں کی ہزاروں قسمیں ہی نہیں تھیں ، ان کی سجاوٹ ، خوشبو، سارے ماحول میں پھیلی ہوئی ، وہ و خوشی دے رہی تھی کہ کہ جس کا اندازہ صرف وہاں دیکھ اور سونگھ کر ہو سکتا ہے، یہ باغ ، وہ جگہہ ہے ، جہاں دنیا میں سب سے زیادہ فوٹوگرافی کی جاتی ہے . اس سال اس کا تھیم ” FROM RUSIA WITH LOVE تھا ، اس میں ٦٥٠٠٠ سے زیادہ بلب فلو ا ر ز دنیا کے مشور ST BASILS CATHEDRAL RED SQURE کے لئے استمال کے گۓ ہیں . یہ باغ 18MARCH سے ١٦ مئی تک کھلا رہتا ہے ان دنوں ٹورسٹ دنیا کے ہر کونے سے آپ کو دکھائی دیں گے، میرا جی چاہتا ہے ، جتی آپ پھولوں کی شوقین ہیں آپ اس کو ضرور دیکھیں – دوسری اسی شیر کے تھوڑے فاصلے پر، پھولوں کی پریڈ تھی ، بہت سی گاڑیاں مختلف موزو ع پے پھولوں سے سجی ہوئی تھیں ایسی سجاوٹ ، پھولوں کے سائکل پھولوں کی کشتیاں، نہایت خوبصورت رنگوں میں سجی ہوئی سارے شیر میں سارا دن لوگوں کی دل چسپی کا با بَِث ہوتیں ہیں – جلد آپ کو تصاویر بہجوں گی. پھولوں کی ہزاروں قسمیں سجاوٹ قابل ع ے دید تھی .

  10. عالمی اِخبار کا یہ گلشن سیدہ ماریہ علی کاظمی صاَحبہ کے نہ ہونے کی وجہ سے ایک ویرانہ بن گیا ہے.
    میں بھی ڈاکٹر نگہت نسیم صاَحبہ کے تبصرہ کی تائید کرتے ہوئے فیض کے الفاظ میں یہ کہتا ہوِں کہ :
    گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے
    چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

    فقط:
    اچھی اچھی باتوِں اور اچھی اچھی خوشبوِوں کا شیدائی
    منظور قاضی
    جرمنی کی ایک لائبریری سے

  11. ثمرین بخاری صا حبہ بہت خوب فرمایا اپ نےگلاب کو پھولوں کا بادشاہ کہہ جاتا ہے کچھ عرصہ ہوا مُجھے کسی عالمِ دین نے کہہ کے آپ (ص) کا فرمان ہے کے جس کی نظر گلاب کے پھول پر پڑی اور اُس نے مُجھ پر درود نا بیجھا اُس نے مُجھ سے بے وافائی کی
    ا لله ہو اکبر
    واہ عابدہ جی اپ نے تو مزید معلومات میں اضا فہ فرما کر چار چاند لگا دئیے
    منطور قاضی صا حب کو اپنے بلا گ میں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *