شکر اور شکریئے

اللہ تعالی کا شکر گزار ہونا ہرانسان پر فرض نہیں قرض ہے .. اگر یہ قرض ہم سے ادا نہ ہوا تو روز حشر پرسشش بھی ہو گی اورسزا بھی … کبھی کبھی ہم انسان درختوں ، پھولوں ، حیوانوں ، چرند ، پرند ، رینگنے والے کیڑوں اور گندگی پر بھنبنانے والے حشرات سے بھی کم تر ہو جاتے ہیں … اپنے خالق کا کسی بھی حال میں شکر ادا نہیں کرتے ….

یہ میں نے نہیں میری امی جی نے مجھ جیسے کم ظرف انسانوں کا گلہ کیا تھا … وہ ہوسپٹل کے بستر پر لیٹی مجھ سے ٹھہر ٹھہرکر باتیں کر رہی تھیں جو میں ایک ایم پی تھری میں ریکارڈ بھی کرتی جا رہی تھی جن کا انہیں علم تک نہ تھا … شائد وہ اس ٹیپ ریکاڈر کو بھی کوئی ضروری آلہ ہی سمجھ بیٹھی تھی ..

میں اپنے گھر بیٹھی ان کی باتیں سن رہی ہوں …. وہ کہہ رہی ہیں کہ جو لوگ معاف نہیں کرتے وہ شکر گزار کیسے ہو سکتے ہیں …. اوریہ بھی کہ رب کی شکر گزاری انسانوں کو شکریہ کہنے سے جڑی ہوئی ہے …. ٹیپ میں ایک لمبا وقفہ آ گیا ہے …. اس وقت میری امی جی تھک گئی تھی … اب پانی گلاس میں انڈیلنے کی آواز آ رہی ہے …..

میری امی جی کہہ رہی ہیں کہ میری طرف سے ہر انسان کا شکریہ ادا کرنا جس نے مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا یا سوچا بھی ہو….. یہ ان سب کا احسان ہے ہم پر ..جس کا شکریہ بھی ہم سب کو ادا کرنا ہے ….

دوستو!
مجھے مبارکباد دیجیئے میری امی جی ہوسپٹل سےگھر آ گیئں ہیں …

میری ماں نے اپنی دعاؤں کا آنچل ہم پر پھر لہرا دیا ہے .. وہ آنچل جو صرف دعائیں لینے اور دینے کے لیئے پھیلتا ہے …. وہ آنچل پھیلتے ہوئے کبھی سمندر لگتا ہے تو کبھی آسمان .. اور کبھی پھولوں کی زمین ….ایسے جیسے زندگی نے ہمارے گھر کا رستہ دیکھ لیا ہے … جیسے روشنیوں سے گھر بھرگیا ہے … جیسے میرا روٹھا رب مان گیا ہے …. اوریہ یقین بھی کہ اس نے ہمارے شکرشکرانے قبول کر لیئے ہیں …

اے خالق دو جہاں تیرا کیسے شکر ادا کروں .. کاش جان سکتی … بس روم روم آنسوؤں سے تر ہے … سربسجود ہے … قبول کرلے مالک … آمین

دوستو !
میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جوآپ سب کی پرخلوص دعاؤں کا شکریہ ادا کر سکیں…. مجھ پر آپ سب ایک اور احسان کر دیجئے کہ میری امی جی کا .. میرے تمام گھر والوں کا اور میرا شکریہ قبول کر لیجئے اور دعاؤں میں ہمیں آبا درکھیں …

24 thoughts on “شکر اور شکریئے”

  1. ڈاکٹر نگھت نسیم صاحبہ،
    اپنی والدہ محترمہ کہ صحت یابی کی مبارک ہو. رب ذوالجلال ان کا سایہ ہمیشہ آپ کے سر پہ قائم رکھے، آمین.

  2. اللہ پاک شکر گزار کو نمازی سے زیادہ قریب رکھتا ہے اور سچ پوچھیں کہ شکر گزاری تو اسکی عطا ہے جو وہ ہر کسی کو نہیں دیتا۔ دنیا ناشکروں سے بھری پڑی ہے۔ آپ کی والدہ صاحبہ گھر واپس تشریف لے آئیں۔اللہ پاک انکو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آپ نے انکی جتنی دعائیں لی ہیں وہ اللہ کی طرف سے اپنے محبوب بندے کے لیئے تحفہ ہے

  3. بہن نگہت آپکو آپکی والدہ محترمہ کی صحت یابی پر بہت بہت دلی مبا رک باد۔ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ آپ کے سر پر تا دیر سلامت رکھے۔ وہ خوش قسمت ہے اولاد جس کے ماں باپ زندہ ہو ں اور وہ ان کی خدمت اور تابعداری کرے۔ خصوصی طور پر ماں بڑی نعمت ہے ۔ایک روایات میں ہے کہ جب موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور اس کے بعد وہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کے روبرو جب حاضر ہو ئےتو غیب سے ندا آئی آج مو سیٰ ہوش میں رہنا اس لیئے کہ اس سے پہلے جب تم میرے سامنے ہو تے تھے تو تمہاری ماں، تمہاری سلامتی کے لیئے دعا کرتی رہتی تھی اور آج وہ تم میں نہیں ہے۔
    صفدر بھائی نے درست فر مایا کہ کسی کو شکر گزاروں میں شامل کر نا بھی اس کی عطا کردہ نعمت ہے ۔ سورہ ابرا ہیم کے دوسرے رکوع کی پہلی آیت ہے کہ “ جو شکر کرے گا میں اس کو زیادہ دونگا اور جو کفر کریگا اس کو سزا بھی سخت دونگا “ لہذا بندہ اگرشکر گزار ہے تو اس کی اپنی بھلا ئی ہے ۔

  4. مبارک مبارک مبارک
    الحمد للہ۔ خدائے ذوالجلال کا جتنا بھی شکر ادا کریں، کم ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سدا اس نعمت ِ بے کراں کے سایہ تلے شادو آباد رکھے اور آپ کاآنگن خوشیوں سے مہکتا رہے۔ آمین۔

  5. جزاک اللہ ۔۔۔ بس ہم سب کو ایک دوسرے کے لیئے دین و دنیا کا سکھ چین مانگتے رہنا ہے ۔۔۔ یہی سب سے بڑی خیر خواہی ہے ۔۔۔ اللہ پاک آپ سب کو سلامت و آباد رکھے اور گھروں کو خوشیوں سے بھرا رکھے ۔۔آمین

  6. میری بہت پیاری بہن اور عزیز دوست ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم اللہ کا لاکھہ لاکھہ شکر ھے کہ والدہ ماجدہ صحت یاب ھوکر گھر تشریف لے آئ ھیں ،بہت بہت بہت مبارک ھو یہ بڑی خوشی کی خبر ھے۔۔ یقین کرو یہ خبر پڑھتے ھی لگا جیسے میرے اردگرد کا ماحول ایک دم جگمگایا مجھے احساس ھے تم کتنی راتوں تک جاگی ھوگی ، اللہ کا شکر ھے،میری عزيز بہن ،،، میرا رب بڑا کریم ھے رحیم ۔ ھے میری آنکھین بھیگ گیئں ۔ احساس تشکر سے ۔ سلامت رھو،، اور اللہ کا کرم ھے کہ تم با عافیت واپس آچکی ھو۔ اللہ پاک تم سب کے سروں پر ان کا سایہ قائم رکھے۔۔۔اور ۔۔اللہ پاک بحق محمدّ اور آل محمد ّ تم کو تھمارے ، تمھارے مشفق والدین کو کہ جن کی بدولت گھر نور ارو برکت سے منور ھے اور تمام اھل خانہ کو ھر رنج و الم سے محفوظ رکھے ۔ نزھت کو دلشاد کو اور دیگر بہن بھایئوں کو خوشی کی یہ خبر بہت مبارک ھو ۔۔

    اللہ پاک شہزادی کونین کے صدقے میں ساری ماوں کو سلامت رکھنا،
    اے میرے رب ۔ماوں سے دکھہ بیماری اور آزار کو دور رکھنا
    اے میرے معبود ۔۔ سارے بچوں کے سروں پر انکے والدین کا سایہ قایم رکھنا،
    بیک بار پھر بہت مبارک ھو۔ سلامت رھو، خوش رھو شاد و آباد رھو، اور صرف خوشی اور سکھہ سے تمھاری جھولی بھری رھے آمین ثم آمین

  7. پیاری نگہت امی جی کا صحت یاب ہو کر ہا سپیٹل سے گھر آنا مبارک ہو

  8. اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے
    اللہ انہیں مزید صحت اور تندرستی عطا فرمائے .. آمین

  9. دلی دعا ھے جلد ھی بھائ آصف بھٹی بھی پاکستان سے ھمارے لیے بہت ساری خوشی کی خبریں لیکر آیئں ۔۔ اللہ انکی مسز کو بھی صحت کاملہ عطا فرماۓ۔۔۔ اور انکے خاندان پر اللہ پاک کی رحمتوں کا ،برکتوں کا نزول جاری رھے۔ عالمی اخبار کے اس کنبے کو اللہ پاک ھمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین

  10. میں نے ابھی شعیب صفدر کو ای میل کی کے کہ اگر اس کے پاس آصف بھائی کا پاکستان کا فون نمبر ہو تو ضرور لکھ بھیجے تاکہ ان کی اہلیہ کی خریت معلوم کی جا سکے .. شاہین مجھے بھی بہت فکر ہو رہی ہے .. ادھر ظہیر بھائی بھی اپنی بھائی کی تیمارداری کے لئے ملک سے باہر گئے ہوئےہیں .اللہ پاک خیر رکھے ہر طرف ..آمین

  11. یہ مولا کا احسانِ عظیم ہے کہ اس نے ہمارے لیے ماں جیسی ہستی کو خلق فرمایا، پھر ماَؤں پر یہ احسان فرمایا کہ انہیں نگہت بہن جیسی اولاد سے نوازا-
    میری دعا ہے کہ ہر ماں کی ایک نگہت بہن جیسی بیٹی بھی ہو-

    اللہ کریم خالہ جی کو صحت اور طولِ عمر عطا فرمائے، آمین

  12. اللہ پاک ظہیر بھائ کے برادر کو صحت کامل ،شفاۓ عاجل ، تندرستی طویل عمر اور سکھہ بھری زندگی عطا فرماۓ ، آمیں ثم آمین

  13. مناف بھائی پھر ہم بہنوں پریہ احسان بھی مالک نے فرمایا کہ انہیں مناف بھائی جیسا بھائی بھی عطا کیا … میری دعا ہے کہ ہر بہن کے پاس ایک بھائی مناف بھائی جیسا بھی ہو … اللہ پاک آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اپنی رحمتوں میں رکھے ..آمین

  14. نگہت باجی السلام علیکم
    آپکو آپکی والدہ محترمہ کی صحت یابی پر بہت بہت دلی مبا رک باد۔
    اللہ تعالیٰ ان کا سایہ آپ کے سر پر تا دیر سلامت رکھے۔
    سچ کہا شمس بھائی کہ
    ’’وہ خوش قسمت ہے اولاد جس کے ماں باپ زندہ ہو ں اور وہ ان کی خدمت اور تابعداری کرے۔ ‘‘
    ہماری طرف سے اپنی والدہ محترمہ کہ صحت یابی کی مبارک باد ہو.
    رب ذوالجلال ان کا سایہ ہمیشہ آپ کے سر پہ قائم رکھے، آمین.
    آپ کا بھائی
    محمداحمد ترازی

  15. نگہت نسیم صاحبہ! خدا کا ہزار بار شکر کہ والدہ محترمہ صحت یاب ہو کر گھر لوٹیں . خوش قسمت ایسی مائیں جس کو آپ جیسی اولاد نصیب ہو .آپ نے خدمت کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، آپ کو الہٰ کی ذات اس کا اجر دے، ماںکی تمام DOAEN آپ کا مقدر ہوں امین – آپ کو ان کی صحت یابی کی ڈھیروں مبارک باد-

  16. شکر اللہ اپ ایسا کیوں کہہ رہی ہیں کہ اپ سب کا شکریہ ماں تو سب کی سانجھی ہوتی ہے ہم سب مل کر پروردگار کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہم جیسو ں کی سنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  17. اسلام و علیکم

    نگھت آپی آپ کو بہیت بہیت مبارک ہو آپکی آمی جی کی صحت کے ساتھ گھر واپس آ گیں اس سے بڑھ کر الله کا کیا کرم ہو گا اپنے بندوں پر کے اُس رب تعالی نے انسان کے لیے ماں کو خالق کیا ، آپ کی خوشی کا انداہ بھی اس وقت نہیں لگیا جا سکتا ہو گا جس وقت ڈاکڑ نے آپکو یہ خوشخبری دی ہو گی ۔

    خدا آپ کی میری شاھین آپی کی ماوںّ سمیت دنیا کی ہر ماں کا سایہ اُن کے بچوں پر ہمیشہ قایم رکھے (الہی آمین) اور بے شک ماں جی نے ٹیھک فرمایا میری آماں بھی ہمیشہ کہتی ہیں کہ جو بندوں کا شُکر گزار نہیں ہوتا وہ کبھی خدا کا شُکر گزار نہیں بن سکتا میری دلی دُعا ہے کے الله ہر اُس انسان کو اجرِ عظیم عطا کارے جس جس نے بھی آپکی آمی جی کے لیے دن رات دُعا کی اُن ہی دُعاوں کے صدقے اور دُنیا کی تمام ماوں کے قدموں کے صدقے ہر بچے پر اُس کی جنت جا سایہ بنائے رکھے (الہی آمین)

    آپ خوش ہیں خدا آپکو آپ کے تمام گھر والوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے خوش رہیں آباد رہیں اور ہمیشہ اپنی آمی جی کی فرمابردار رہیں خدا کا کتنا کرم ہے آپ پر کے آپ کو ایسی بیٹی بنایا جو اپنی ماں جی کی خدمت گُزار ہے الله اپ سب کو شادوآباد رکھے اور ظہیر بھائی کو بھی جلد از جلد صحت عطا کرے اور آصف بھائی کی اہلیہ کو بھی بیمارِ مدینہ کے صدقے شفا عطا فرماہیں (الہی آمین)

    ایک بار پھر آپی آپ کو آپکی ماں جی کی صحت مبارک ہو

    الله حافظ و ناصر

  18. معافی چاہتی ہوں کی بورڈ کی خرابی کی وجہ سے کُچھ باتیں غلط ٹاہپ ہو گیی ہیں ۔اور اور ظہیر بھائی کے بھائی کو الله جلد صحت عطا کرے آمین۔۔۔

  19. نگہت جی
    السلام علیکم
    آپ کو اپنی والدہ کی صحت یابی مبارک ہو . اللہ تعالیٰ اُنکا سایہ آپ کے سر پر قائم رکھے
    والسلام
    زرقا

  20. اسلام و علیکم ،
    اس وقت جب اچانک بھائی جان کا فون آیا کہ انہوں نے نگہت باجی کویہاں کے لیئے روانہ کر دیا ہے ،تو اس وقت حیرانی کے ساتھ دل کو سکون و اطمینان ہوا کیونکہ امی جی دونوں بہنوں کو یاد کر رہی تھیں ،،نگہت باجی نے آ کے ان کی بے چین ممتا کو کو سکون و قرار دیا ،،ہم سب بہن اور بھائی بھی خوش و اطمینان سے ہوگئے کہ اب ہماری امی جی جلدی سے صحت یاب ہوجائیں گی ،باجی آپ نے بہت محبت اور محنت سے امی جی کا خیال رکھا ،، ہم سب بہن بھائی آپ کے بھی بہت شکر گزار ہیں ،،
    آپ سب محترم بہن بھائیوں کی محبّتوں کا بہت بہت شکریہ کہ آپ سب نے اپنی دعاؤں میں ہم سب کو یاد رکھا ، یہ اسی کی ہی برکت ہے کہ آج ہم اپنی امی جی کی ہوسپٹل سے واپسی اور صحت یابی پہ مبارک باد دے رہے ہیں ،،
    باجی آپ کی شفقت اور محبت کے سامنے یہ الفاظ کچھ نہیں
    we miss you
    اللہ پاک سے یہ ہی دعا ہے کہ ہمیں ان دعاؤں و محبتوں کے سایےتلے تا حیات رکھے (امین )
    you are a great sister we love you

  21. آپ سب کی محبتوں کے سامنے خود کو خوش نصیب پاتی ہوں .. اللہ مہربان ہم سب پر اپنی رحمتوں کا سایہ رکھے ..آمین

  22. آپی مبارک ہو۔۔۔اللہ آپ کی والدہ محترمہ کا سایہ تا دیر آپ کےسروں پر سلامت رکھے ۔۔۔آمین
    اوریہ الفاظ جس قدرمحبت میں ڈوبے ہوئےہیں انہیں ہر کوئی محسوس کرسکتاہےجن کی والدہ حیات ہیں یا ابدی نیند سوتےہوئے ابھی
    اپنے بچوں کی حیاتی کیلئے دعاؤں میں مصروف ہیں۔۔۔۔
    ڈاکٹرصاحبہ نےکیاخوب تحریرکیاہے۔۔۔۔کہ۔۔۔۔
    “دوستو!
    مجھے مبارکباد دیجیئے میری امی جی ہوسپٹل سےگھر آ گیئں ہیں …

    میری ماں نے اپنی دعاؤں کا آنچل ہم پر پھر لہرا دیا ہے .. وہ آنچل جو صرف دعائیں لینے اور دینے کے لیئے پھیلتا ہے …. وہ آنچل پھیلتے ہوئے کبھی سمندر لگتا ہے تو کبھی آسمان .. اور کبھی پھولوں کی زمین ….ایسے جیسے زندگی نے ہمارے گھر کا رستہ دیکھ لیا ہے … جیسے روشنیوں سے گھر بھرگیا ہے … جیسے میرا روٹھا رب مان گیا ہے …. اوریہ یقین بھی کہ اس نے ہمارے شکرشکرانے قبول کر لیئے ہیں …

    اے خالق دو جہاں تیرا کیسے شکر ادا کروں .. کاش جان سکتی … بس روم روم آنسوؤں سے تر ہے … سربسجود ہے … قبول کرلے مالک … آمین”

  23. بہن نسیم،سلام علیکم
    یہ خبر انتہائی خوش کن ہے ہکہ آپ کی والدہ ماجدہ اپ کی خدمات کےبعد اب اسپتال سے چھٹی پا چکی ہیں۔اللہ انکا سایہ آپ پر ہرتی دنیا تک قائم رکھے۔
    آپ کا بھائی

  24. ڈاکٹر نگہت نسیم صاَحبہ اور نزہت نسیم صاَحبہ کو مبارک ہو کہ انکی مشفق ماں کا سایہ ان کے سروں پر سلامت ہے۔

    میں ا س بلاگ میں لکھنے والے تمام مبصروں کی دعاوں پر آمین کہتا ہوں ۔
    اللہ سب کو اپنی اپنی ماوں کی دعائیں لینا نصیب کرے: آمین
    فقط:
    منظور قاضی
    جرمنی سے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *