7 thoughts on “صفدر ھمدانی پر ایک مضمون”

  1. محترم شمس جیلانی صاحب لائبریری کا کمپیؤٹر( جسے میں فی الحال استعمال کررہا ہوں ) آپ کا دیا ہوا لنک کھولنے سے قاصر ہے.
    ہوسکے تو کاپی پیسٹ copy/paste کے ذریعہ اس لنک کا متن اس بلاگ میں شایع کردیجئے .
    مہربانی ہوگی .
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  2. ماشا اللہ ، جزاک اللہ : شمس جیلانی صاحب آپ نے صفدر ھمدانی صاحب کی خداداد صلاحیتون پر جو روشنی ڈالی ہے وہ بار بار پڑھنے کے قابل ہے.
    ذکر صفدر ھمدانی صاحب کا اور پھر بیان آپ کا، یقینی طور پر آپ دونوں ہم سب کی مبارکبادوں کے مستحق ہیں.
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  3. شمش بھائی مجھے خوشی اس بات کی ہےکہ کسی نے تو کسی کو زندہ رہتے ہوئے اس کی زندگی میں ہی اسے سراہا ہے …. یہ ایک ایسی روایت ہے جسے مرنا نہیں چاہیے … دوسری بات یہ کہ ایسا بھی بہت کم ہوتا ہے کہ جو لکھ رہا ہوں ہم اسے بھی جانتے ہوں اور جس پر لکھا گیا ہو اسے بھی جانتے ہوں … بس اس تحریر کو پڑھنے کی ایک الگ ہی چاشنی ہوتی ہے .. اور ایسا ہی کچھ مجھے لگا .. یعنی تحریر کا میٹھا پن ہر سطر میں موجود ہے …

    یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ کے کہنہ مشق اور سچے قلم سے بابا (جناب صفدر ہمدانی) کے لئے جو کچھ بھی لکھا گیا وہ نہ صرف انمول ہے بلکہ تاریخ کا ایک حصہ ہے … مرثیہ کی تاریخ عہد حاظر کے ناموں کے بغیر نامکمل ہے اور عہد حاظر کی تاریخ بابا کے نام کے بغیر نامکمل ہے … سو بات کچھ یوں ہے کہ جناب صفدر ہمدانی اور مرثیہ نگاری جیسے لازم و ملژوم ہیں .. سچ پوچھئے تو دونوں ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں …

    بابا کا غیر مبطوعہ مرثیہ “علم” پر یے جس کے چند بند سننے کا مجھے اعزاز مجھے ایکبار بابا نے دیا تھا .. ایسے تھا جیسے کسی نے علم کے موضوع پرکوئی مقالہ لکھا ہو جس کی زبان “نہج البلاغہ ” کے قریب تر تھی اور تاثیر شہر علم کی عنایت سے معطر تھی …

    عجب حسن ہے بابا کی مرثیہ گوئی میں کہ مرثیہ لکھنے کو دل ہمکنے لگتا ہے اور جب خود کو قاصر وبے بس پاتا ہے تو بابا پر رشک آنے لگتا ہے ..بس یہی پہنچان کہ ” ان جیسا مرثیہ لکھنا کسی کے بس کی بات نہیں ” ان کی میراث ہے جو بے شک عطائے محمد اور عطائے آل بیت ہے .. اور میں صرف اسی ایک نسبت سے خود کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ میں بابا کو جانتی ہوں .. ان سے سیکھتی ہوں .. یوں لگتا ہے جیسے مجھ پر اللہ کریم کا یہ احسان صرف عطائے محمد اور عطائے آل بیت ہے …

    شمس بھائی آپ کے مقالے کو پڑھا .. کئی بار اشکبار ہوئی …. بس ” رائے” محبت کرنے والوں سے نہیں پوچھا کرتے … بھائی آپ صرف لائق احترام ہیں کہ آپ جیسی ہستیاں روز روز پیدا نہیں ہوتیں … اللہ پاک آپ کے درجات اس دنیا اور آخرت میں بلند کرے کہ آپ نے حقدار کو اس کا حق دے دیا .. بس یہ ایک ایسی سچائی ہے کہ اس کے گواہ ہم سب ہیں …
    سلامت رہیں بھائی ..
    آپ دونوں میری پہچان بھی ہیں اور میرا تعارف بھی ….. مولاکریم مجھے ہمیشہ یونہی خوش نصیب رکھے .. اور آپ سب کے ساتھ رکھے ..آمین

  4. جناب قاضی صاحب اور بہن نگہت صاحب ۔ یہ تو میرا فرض بنتا تھا کیونکہ صفدر بھا ئی ہیں ہی اسی قابل، ایسے لوگ بار بار نہیں پیدا ہو تے ہمیں ان کی قدر کر نا چا ہیئے ۔ اور وہ صاحب ِظرف ہیں جو حسد کے بجا ئے زندوں کی قدر کرتے ہیں

  5. میں تو پہلے بھی آپ لوگوں کا ممنون احسان رہا ہوں اور اب تو مقروض محبت ہو گیا ہوں.جی چاہتا ہے کہ یہ قرض کبھی بھی ادا نہ ہو اور میں اسی طرح تا دم آخر مقروض رہوں
    اس پیار پہ تا حشر میں مسرور رہوں گا
    صفدر مجھے اس پیار سے انکار نہیں ہے
    آپ سلامت رہیں

  6. جناب شمس جیلانی صاحب،
    آپ بہت خوش نصیب ہیں جن کے قلم نے تعریف کے قابل بھی چنا تو ایک ہستی کو جو لاکھوں، کروڑوں میں ایک ، اور آپ کے ’ممدوح ‘ بھی خوش نصیب ہیں جنھیں کسی خوشآمدی نہیں بلکی ایک حقیقی عالی ظرف انسان کا خراج تحسین ملا۔ تمام مضمون پڑھنے کے بعد بھی آنکھیں مزید کچھ پڑھنے کو ترستی رہیں۔
    مضمون کے بعد آپ کے تبصرے ، ’ وہ صاحب ِظرف ہیں جو حسد کے بجا ئے زندوں کی قدر کرتے ہیں ‘ نے گویا دریا کو کوزے میں بند کردیا ہے۔ یہی تو صحیح معنوں میں ’ قحط الرجال‘ ہے کہ آج دنیا میں ایسے عظیم انسان کم ہوتے جا رہے ہیں اور شاید یہی تعبیر ہے ’سُورۃ عصر‘
    کی بھی کہ ’ بے شک ہم خسارے میں ہیں‘ ، والسلام۔

  7. جناب اقبال کیانی صاحب واسلام ورحمہ آپ کی ستا ئش کا بہت بہت شکریہ ! اللہ سبحانہ نے حسد کے بارے میں فرمایا ہے کہ “ا بندہ میرے فیصلے پر خوش نہیں ہے جبھی تو حسد کرتا ہے “ ہمارے ہاں کسی کی ستا ئش کرنے کا رواج ہی نہیں ہے ۔ حالانکہ ہم جن ملکوں میں آج کل رہ رہے ہیں ان کی ساری بری با تیں تو سیکھ لیتے ہیں۔ کاش کہ ان کی اچھی بات بھی سیکھ لیتے کہ وہ ہر اک کی تعریف اور ہمت افزائی ضرور کر تے ہیں اور تنقید بالکل نہیں ۔ بے شک آپ نے درست سمجھا کہ ہمارے اوپر پوری طرح سورہ العصر کا اطلاق ہو تا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *