سید قمر عباس کی چوتھی برسی کے موقع پر

سید قمر عباسچار سال کس تیزی سے گزرگئے اور جیسے یہ چار برس چند ہفتوں میں ہی فضا میں کہیں بکھر گئے۔
چھ فروری 2007کی ایسی ہی ایک ہولناک رات تھی جب وہ میرا بہت عزیز دوست،ساتھی اور خالہ زاد بھائی جو مجھے اپنے سگے بھائیوں کی طرح تھا مجھ سے اس طرح بچھڑ گیا کہ جیسے حضرت یوسف اپنے بھائیوں سے بچھڑ گئے تھے۔ مگر یوسف تو اپنے بھائیوں سے دوبارہ مل گئے تھے مگر ہمارا یہ یوسفِ ثانی اب ہم سے دوبارہ نہ مل سکے گا۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے

7 thoughts on “سید قمر عباس کی چوتھی برسی کے موقع پر”

  1. محترم جناب صفدر ہمدانی صاھب،
    اللہ رب العزت آپ کے مرحوم خالہ زاد بھائی کی آخرت کی منزلیں آسان کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے، آمین ۔

  2. خُدا سے دُعا ہے کے وہ آپ کے بھائی کے درجات بُلند فرمائے اور اُن کے گھر والوں کو صبر عطا کرے آمین حق اور سچ کہنے والوں کو تو ویسے بھی صرف حق اور سچ کیہنے والے ہئ یاد رکھتے ہیں کبھی جھوٹے بھی حق والوں کو سلام پیش کرتے ہیں؟

    آپ نے اُن کے لیے اتنا اچھا لیکھا اُن کو یاد کیا آپ کی اس تحریر کے واسطے سے کتنے ہی لوگ آج اُن کے لیے کے لیے ہاتھ اُٹھاہیں گے اُن کو یاد کریں گے آج کتنے ہی لوگ دل سے اُن کی سچایہی کو عقیدت کی نظر سے دیکھ رھے ہیں جانے والوں کے لیے بہتیریں تُحفہ اُن کی مغفرت کی دُعا ہے جو آج ہر وہ انسان کرے گا جو آپ کی اس تحریر کو پڑھے گا بی بی پاک (ع) کی چادر کا سایہ ہمیشہ اُن پر اور اُن کے گھر والوں پر بنا رہے الہی آمین

  3. محترم صفدر ہمدانی صاحب، آداب و تسلیمات!
    شہید قمر عباس ہم سب کے بھائی تھے۔میرا فلسفہ یہ ہے کہ ’’رشتے دار وہی جس سے دل کا رشتہ ہو‘‘-شہید قمر عباس کے لئے دن رات دعائیں ہی نکلتی ہیں اور ہم انہیں کبھی بھول ہی نہیں سکتے- مجھے اندازہ ہے کہ ان سے آپ کا خالہ زاد بھائی ہونے کے علاوہ کس طرح کا رشتہ تھا-وہ شخصیت ہی ایسی تھی کہ ان پر خود بخود پیار آتا تھا۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے چکے ہیں کیونکہ وہ شہید ہیں اور شہید تو اللہ کے قریب ہی رہتے ہیں-

  4. بے شک سیفی بھائی آپ نے سچ کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے چکے ہیں کیونکہ وہ شہید ہیں اور شہید تو اللہ کے قریب ہی رہتے ہیں-

    سلامت رہیں بھائی ..

  5. آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شکریہ جاوید اقبال کیانی، شکریہ سیف اللہ سیفی، شکریہ ثمرین بخاری اور شکریہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ.
    اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنی رحمت خاص کا سایہ رکھے .آمین

  6. ایک مرتبہ حضرت ابو زر غفاری اپنے جواں مرگ بیٹے کی قبر پر کھڑے رو رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ بیٹا میں اس لئے نہیں رو رہا کہ تم مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہو میں اس لئے رو رہا ہوں کہ تمھاری اگے کی منزل بہت دشوار ہے تو میری اللہ پاک سے یہ دعا ہے کہ سید قمر شاہ صاحب کی اگے کی اللہ منزل اسان کر ے اور جتنے بھی ہمارے پیارےدنیا سے جا چکے ہیں سب پر اللہ اپنی رحمتوں کا نزول کرے امین

  7. صفدر بھائی ۔ معاف کر دیجئے گا اس مرتبہ مجھ سے کوتاہی ہو گئی پچھلے سال میں نے ان پر ایک مضمون لکھا تھا کہ “کیوں مر جاتے ہیں اچھے لوگ “ چونکہ اللہ نے اپنے بندوں کو یہ گارنٹی دی ہو ئی ہے۔ جو نیکی لے کرا ئیں گے ان کو نوازا جا ئے گا اور جو برا ئی لا ئیں گے ان کو اتنی ہی سزا دی جا ئے گی جتنے انہوں نے گناہ کیئے ہونگے ۔
    مجھے یقین ہے وہ بہت ہی اچھی جگہ ہو نگے اللہ ان کے درجات بلند فر ما ئے آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *