اللہ پاک کا ہر نظام ہی ازل سے بہت پُر سکون ہے ۔ وہ تو بس ہم لوگ ہی ہیں جو اُس کے نظام کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں اور یوں بےسکونی اپنے لیئے ایجاد کر لیتے ہیں . کبھی غور کریں تو زیادہ تر ہم اپنے سلوک کی وجہ سے اپنے اطراف کے لوگوں کی زندگی اتنی اجیرن کر دیتے ھیں کہ اُن کی نیند تو جاتی ہی ہے . بلکہ کچھ عرصے کے بعد ہماری اپنی نیند بھی دشمن ھو جاتی ہے ۔
نیند اور خواب جہاں سکون اور بشارتوں کی نوید ہوتے ہیں وہی زندگی کے نارمل ہونے کا ثبوت بھی دیتے ہیں ۔
وہی پریشانی‘ تشویش اور خوف نفسیاتی دباؤ کا سبب بنتے ہیں اور اسی دباؤ کی وجہ سے نیند میں کمی آ جاتی ھے ۔ اور نیند کی کمی سے نہ صرف پورا جسم اور اُس کا نظام متاثر ھوتا بلکہ اُس کی وجہ سے جہاں بلڈ پریشر ، ہارٹ اٹیک اور زیابطیس جیسی بیماریاں بھی ہونے لگتی ہیں، وہیں زہنی اتشار کی وجہ سے ڈیپریشن اور خود کشی کے رجحان میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
جی میں ہے کہ آج اُن لوگوں کی باتیں کرؤں جنہیں کو نیند نہیں آتی اور مجھ سے جادوئی سا کوئی علاج مانگ بیٹھتے ہیں ۔ جتنی شدت سے وہ جاگتے ہیں اتنی شدت سے میں خود کو بےبس اور لاچار محسوس کرنے لگتی ہوں اور میں بھی اُن کے ساتھ بےخوابی کا شکار ہو جاتی ہوں ۔
کسی بھی ملک میں جنگ ہو یا بدامنی رہے یا کسی خطے پرانصاف اور قانون نام کو نہ رہے تو وہاں ایک اکثریت راتوں کو جاگنے لگتی ہے ۔ اوراپنا دفاع حکمرانوں کی بجائے اپنا کام سمجھ کرخود ہی کرنے لگتی ہے .
میں خود کتنے ہی ایسے لوگو کو جانتی ہوں جن کی نیندوں کے دشمن ملک کے نااہل حکمران ہیں ۔
اس وقت مجھے کیمبورڈیا کی باون سالہ خاتون یاد آرہی ہے جو میرے پاس خود کشی کی ناکام کوشش کے بعد آئی تھی اور اس کا یہی کہناتھا کہ اُس نے نیند کی گولیاں صرف اس لیئے کھائی تھی کہ اسے ایک مدت سے نیند نہیں آتی تھی ۔ اور خواب میں خود کو وہ آگے آگے بھاگتے دیکھتی تھی اور پیچھے پیچھے فوجیوں کو ۔ کبھی چیختے تو کبھی ڈراتے ہوئے ۔ وہ سونا چاہتی تھی یا شاید اُن سے اپنے خوابوں میں بچنے کے لیئے مارے ڈر کے سوتی نہ تھی ۔ جو بھی تھا اُسے خوشیوں اور زندگی سے دور کر رہا تھا ۔
پراس کے مرنے کا یہ طریقہ اچھا نہیں تھا ۔ میں نے اپنی کئی تاویلوں کے ساتھ اُسے ھوسپٹل میں ایڈمٹ کر لیا اور اُس نے اسی رات گلے میں چادر لپیٹ کر خود کشی کر لی تھی .
اُس وقت پہلی دفعہ میں نے خود سے ہی حیران ھو کر پوچھا تھا کہ کیا نیند اتنی ہی اہم ہے ؟
میں سپین ، روس ، ایران ، افغانستان اور عراق سے آنے والے کئی ایسے لوگوں کوجانتی ہوں جن کو بس ایک ہی تکلیف ہے کہ انہیں وحشت اور دہشت سے نیند نہیں آتی ۔ اگر آ بھی جائے تو بم بلاسٹ ، خون ، انسانی چیخیں اور لاچاری سونے نہیں دیتی اور پھر اسطرح وہ رو رو کر اپنی بدقسمتی کابین کرتے ہیں کہ میری نیندیں بھی اُن کے ساتھ ہی اپنی لاچاری پر اُڑ جاتی ہیں کہ میں اُن کے لیئے سکون سے بھری مصنوعی نیند بھی ابھی تک ایجاد نہیں کر پائی ہوں ۔
سوچتی ہوں کہ کل جب دنیا کی تاریخ لکھی جائے گی تو اُس میں آٹے ، بجلی اور امن کے بحران کے ساتھ نیند کا بحران بھی لکھا جائے گا اور کتنے دکھ کی بات ہے کہ اگر سب قلتیں کوئی دلیر ، جرات مند آ کر دور کر بھی دے گا تو بھی نیند کے بحران کا حل اُس کے پاس بھی نہیں ہو گا کہ “ خوف اور حراس “ کی یہ تحریریں تو انسانی احساس کے سادہ سے ورق پر نا مہربان وقت اپنے خون دل سے لکھ چکا ہو گا ۔

باجی یہ نظم دیکھئے
خوف اک سانپ ہے ڈستا نہیں کھا جاتا ہے
لاکھ بے زہر ہے انسان تو مر جاتا ہے
شاخ سے نکلے ہوئے کتنے ہی گلرنگ گلاب
اس کی پھنکار سے پڑ جاتے ہیں یکسر پیلے
روح کو چوس لیا کرتا ہے یہ جسم سے یوں
جیسے ہوں دھوپ میں سوکھے ہوئے بے رنگ گلاب
راحتیں آتی ہیں طوفان چلا جاتا ہے
خوف اک سانپ ہے ڈستا نہیں کھا جاتا ہے
میں نے دیکھا ہے کہیں اس کو ابھرتے جب بھی
میں نے قربان کیا اس پہ اثاثہ اپنا
ہاں اسے سونپا ہے بھر پور خزانہ اپنا
پر یہ ظالم ہے کہ ہر وار ہی سہہ جاتا ہے
میں کہ بے بس ہوں لاچار تماشائی ہوں
اور یہ سرکش میری چاہت پہ نظر رکھتا ہے
روز آتا ہے میرے پیار کو چھو جاتا ہے
خوف اک سانپ ہے ڈستا نہیں کھا جاتا ہے
ڈاکٹر نگہت صاحبہ ایک بات عرض کر دوں کہ انسان اگر اپنے کتابی علم کو بھی اپنی تحریر اور خیال کا حصہ بنا لے تو اسے بھی اساتزہ نے تخلیق ہی کا درجہ دیا ہے اور اس عنوان سے آپکا یہ بلاگ ایک تخلیق ہی ہے۔ آہکا یہ کہنا کہ ”نیند اور خواب جہاں سکون اور بشارتوں کی نوید ہوتے ہیں وہی زندگی کے نارمل ہونے کا ثبوت بھی دیتے ہیں” ۔ اس بیان کا عملی پہلو کوئی مجھ جیسے سے پوچھے جس سے ایک زمانے سے نیند ناراض سی رہتی ہے۔ اور شاید اسی وجہ سے ہم جیسے لوگ ”نارمل” نہیں کہلاتے۔
رہی خواب کی بات تو شاید اس کا طبی پہلو آپ بتا سکیں کہ مجھے ساری زندگی خواب کبھی نہیں آئے لیکن اب کچھ عرصے سے یوں لگتا ہے کہ حقیقی زندگی بھی ایک خواب ہی ہے۔ ویسے تو خواب بھی حقیقت ہی ہوتے ہیں۔
میں اب خواب میں نہ جانے پل بھر میں کہاں سے کہاں چلا جاتا ہوں،جہاں جاتا ہوں وہاں ایک عرصہ گزار آتا ہوں، وہ سارے کام جو شاید زندگی بھر نہیں کر سکا وہ کر لیتا ہوں۔
یہ کیسے ہوا کہ ذہن میں خواب والا حصہ یکدم بیدار ہو گیا۔ کیا کہتی ہے سائینس اس ضمن میں؟
نیند کی بات چلی ہے تو پہلی بات تو یہ ہے کہ الله نے دن کام کے لیے اور رات آرام کے لیے بنائی ہے تو ظاہر ہے کے اس میں بہیت بڑی حکمت پوشیدہ ہے یہ خُدا کا بنایا نظام ہے اور نظام کسی مشین کا ہو یا انسان کا کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں جو نظام میں کہیں بھی پیدا ہو جائے سارے وجود کو یا ساری مشین کو خراب کر دیتی ہے
طبی ماہرین بھرپور نیند کو درست فیصلوں کے لیے بہت ضروری قرار دیتے ہیں نیند نا پوری ہونے کی وجہ سے دماغ پر تھکن طاری ہوتی ہے اور یہ زہنی تھکن انسان کے ہر کام میں نظر آنے لگتی ہے نیند کے ماہرین کے مطابق بھرپور نیند نہ لینے کی وجہ سے جملہ قلب فالج مٹاپے اور ذہنی پستی(ڈپریشن) کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں- صحت مند رہنے کا سب سے سادہ اصول یہ ہے کہ آپ رات کو بھرپور نیند کا اہتمام کریں- تاکہ آپ کو جسمانی آسودگی اور ذہنی توانائی حاصل ہوسکے جو ایک صحت مند زندگی کے لیے بہیت ضروری ہے-
ابھی ایک جگہ پڑھا کے امریکا میں ہونے والے ایک جائزے کے مطابق وہاں بالغ افراد میں کم سے کم ایک تہائی چھے یا اس سے کم گھنٹوں کی نیند پوری کرتے ہیں- چالیس فیصد ایشیائی آدھی رات گزرنے کے بعد بستر پر لیٹتے ہیں جیسے جاپان میں اکتالیس فیصد افراد ہر رات صرف چھے گھنٹے اور چھتیس منٹ سوتے ہیں- تائیوان میں یہ اوسط اور بھی کم ہے کیوں کہ وہاں لوگ زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں- لوگ دفتروں میں رات گئے دیر تک کام کرتے رہتے ہیں- اور انہیں اپنے اس نقصان کا احساس بھی نہیں ہوتا
جس وقت انسان خُدا کی بنائے ہوئے نظام مین دخل اندازی کرنے لگتا ہے تو نتیجہ بُرا یی ہوتا ہے ایک بھر پُور نیند پُرسکون زندگی اور بہترین فیصلون کے لیے ضروری ہے نیند کے مسائل میں دو شکایتیں سرفہرست ہیں- ایک بے خوابی اور دوسری نیند کے دوران سانس کا رکنا- جاپان میں 20 لاکھ افراد حبس کی تکلیف سے دوچار ہیں-تھائی لینڈ میں 15 سال سے زیادہ عمر کے 30 لاکھ افراد نیند کے امراض و مسائل سے دوچار ہیں-
آج پاکستان میں لوگ کثرت سے بے خوابی کا شکار ہو رہیں جس کی وجہ سے خود کُشی کی شرح میں
اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لوگ بہیت سے دماغی اور جسمانی امراض میں مُبتلا ہو ریے وجہ اور حالات کُچھ بھی ہوں انسان کو فظرت سے جنگ کر کے کُچھ حاصل نہیں ہوتا اس لیے دن کو کام اور رات کہ آرام یر انسان کے لیےبے حد ضروری ہے
ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ،
’’ میں سپین ، روس ، ایران ، افغانستان اور عراق سے آنے والے کئی ایسے لوگوں کوجانتی ہوں جن کو بس ایک ہی تکلیف ہے کہ انہیں وحشت اور دہشت سے نیند نہیں آتی ۔ اگر آ بھی جائے تو بم بلاسٹ ، خون ، انسانی چیخیں اور لاچاری سونے نہیں دیتی اور پھر اسطرح وہ رو رو کر اپنی بدقسمتی کابین کرتے ہیں ۔۔۔۔۔‘‘
پھر بھی ہم مہذب ، ترقی یافتہ اور نجانے اپنے لئے کیسے کیسے القابات ایجاد کئے بیٹھے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم پتھر کے دور سے بھی بدتر لوگ ہیں۔ ہمارے استحصالی نظام، دنیا کے قیمتی ذخائر پہ قبضوں کے خواب، جنگی جنون ، ہوس پرستی سب مل کر ہی تو اس وحشت اور دہشت کو جنم دیتے ہیں جن کے آگے خود ہماری اپنی بنائی نام نہاد اقوام متحدہ بھی اتنی بے بس ہو چکی ہے۔
جناب ہمدانی صاحب، ذرا خوابوں کی حقیقت بتانے والوں سے یہ بھی پوچھ دیجئے گا کہ ہر وقت خوابوں کی دنیا میں ہی رہنے والے لوگ کس
کیٹیگری میں شمار ہوتے ہیں۔
ثمرین بخاری صاحبہ، ’’ اللہ نے دن کام کے لیے اور رات آرام کے لیے بنائی ہے ‘‘ میں اس تھیوری سے قطعی اتفاق نہیں کرتا کیونکہ نظام قدرت خود اس بات کی نفی کرتا ہے۔ اگر یہ نظام 24 گھنٹے چلتا ہے تو اسے رات کے وقت چلانے کے لئے بھی کل پرزوں کی ضرورت ہے۔ لمبی دلیلوں کی بجائے صرف اتنا کہنے پہ ہی اکتفا کروں گا کہ اگر صبح اُٹھ کر آپ عالمی اخبار پڑھتی ہیں تو محض اس وجہ سے کہ راتوں کو جاگ کر کوئی اسے ہر وقت اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔