ما سٹر: اَج بڑی دیر نال آیاں ایں بشیریا!
ایہ تیراپنڈ اے تے نال ای سکول اے
جائں گا توُں میرےے کولوں ہڈیاں بھناں کے
آیاں ایں تُو اَج دوونویں ٹلیاں گھسا کے
بشیرا: منشی جی میری اِک گل پہلں سُن لو
اکرمے نے نھیر جیہانھیراَج پایاجے
مائ نوں ایہ ماردائے تے بڑا ڈاہڈا ماردائے
اَج ایس بھیڑکے نے حد پئ مکائ اے
اوہنوں مارمار کے مدھانی بھَن سُٹی سوُ
بندے کٹھے ہوے نیں تے اوتھوں پج گیائے
چُک کے کتاباں تے سکوُل ول نسیائے
مائ ایہدی منشی جی گھر ساڈے آئ سی
مُونہ اُتے نیل سن سُجا ھویاہتھ سی
اکھں وچ اتھرو تے بُلاں وچ رَت سی
کہن لگی سوہنیا وے پتر بشیریا
میرا اک کم وی توں کریں اج ہیریا
روٹی میرے اکرمے دی لئ جا مدرسے
اَج فیر ٹُر گیا اے میرے نال رُس کے
گھیؤ وچ گُنّھ کے پراؤنٹھے اوس پکاے نیں
ریجھ نال رِنھیاں سُوآنڈیاں دا حلوہ
پونے وچ بَنھ کے تے میرے ہتھ وچ دَتی سُو
ایہو گل آکھدی سی مُڑ مُڑ منشی جی
چھیتی نال جائیں بیبا’دیریاں نہ لائیں بیبا
اوہدیاں تے لُو سدیاں ہون گیاں آندراں
بھکھا بھانا اج او سکولے ٹُر گیااے
روٹی اوہنے دتی اے میں بھجا لگا آیاجے
اکرمے نے نھیر جیہا نھیر اج پایا اے

زرقا مفتی صاحبہ،
روٹی میرے اکرمے دی لئ جا مدرسے
اَج فیر ٹُر گیا اے میرے نال رُس کے
ایہو گل آکھدی سی مُڑ مُڑ منشی جی
چھیتی نال جائیں بیبا’دیریاں نہ لائیں بیبا
یہ ہے ماں کا سچا پیار۔ آج کل اخبارات جب ایسے کئی ’ اکرموں‘ کی وحشت ناک خبروں سے بھرے ملتے ہیں کہ فلاں جگہہ کسی شقی القلب نے ماں کو زخمی یا قتل کر دیا تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔
کا ش کہ اتنی پیاری زبان ( پنجابی ) کو میں پوری طرح سمجھ سکتا.
کاش کہ اتنی دلچسپ اور سبق آموز پنجابی نظم کا اردو ترجمہ بھی شایع کیا جاتا.
میں ان تمام دانشوروں کی دل و جان سے عزت کرتا ہوں جن کی مادری زبان اردو نہیں ہے پھر بھی وہ اردو کو اپنی مادری زبان کی طرح سمجھتے ہیں اور اس میں نثر نگاری اور شاعری بھی کرتے ہیں . کاش کہ کوئی پنجابی دانشور اس نظم کا اردو ترجمہ اس اردو اخبار مین کردے . اللہ اسکی نیک جزا دے گا.
فقط:
پاکستان کی تمام مقامی زبانوں کاااور عالمی اخبار ( اردو ) کا شیدائی
منظور قاضی
از جرمنی
بہت عمدہ
السلام علیکم
جاوید صاحب آپ کے تبصرے کے لئے ممنون ہوں
رشتوں میں پہلے سااحترام نہیں رہا
اقدار بدل گئی ہیں
اب معاشرے کی اکائی خاندان کی بجائے فرد ہے
والسلام
زرقا
ماسٹر: آج بڑی دیر سے تم آئے ہو بشیر
قریب تیرا گاؤں ہے اور ساتھ اس کے سکول ہے
جاؤ گے اب مجھ سے تم ہڈیاں تڑوا کے
آئے ہو اب تم دونوں پیریڈ بھی گزار کے
بشیر: منشی جی میری اِک بات پہلے سن لیں
اکرم نے اندھیر سا اندھیر آج مچایا ہے
ماں کو یہ مارتا ہے اور بہت مارتا ہے
آج یہ پھلانگ گیا حدیں سب ساری
ماں کو مار مار کے بلونی توڑ دی ہے
لوگ اکٹھے ہوئے ہیں اور فرار وہاں سے ہوا ہے
بستہ اٹھا کر یہ سکول کی طرف بھاگا ہے
ماں اس کی منشی جی گھر ہمارے آئی تھی
منہ پہ نیل پڑے تھے اور ہاتھ سوجا ہوا تھا
آنکھوں میں تھے آنسو اور سوجا ہوا ہاتھ تھا
کہنے لگی پیارے او بیٹے میرے بشیر
کام آج میرا ایک کرنا ہے رے ہیریا (ہیرا)
روٹی میرے اکرم کی تو لے جا مدرسے
آج پھر چلا گیا مجھ سے وہ پھر روٹھ کے
گوندھ کر گھی میں پراٹھے اس نے پکائے ہیں
پیار سے بنایا ہے انڈوں کا ساتھ حلوہ
سب یہ چیزیں باندھ کر میرے حوالے کی ہیں
یہی بات کہتی تھی وہ بار بار منشی جی
جلدی سے جانا بیٹا دیر سے نہ جانا بیٹا
اس کی تو آنتیں بھی بھوک سے بلکتی ہوں گی
بغیر کچھ کھائے پیے وہ سکول چلا گیا ہے
روٹی اس نے دی ہے میں بھاگا چلا آیا ہوں
اکرمے نے اندھیر سا اندھیر آج مچایا ہے
میں زرقا مفتی صاحبہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس غمناک نظم کو پنجابی سے اردو میں منتقل کردیا.
اگر یہ واقعہ حقیقت پر مبنی ہے تو یہ پاکستان اور پنجاب کی روایات کے خلاف ہے .
ممکن ہے کہ اس سانحہ کو مستثنیات کی فہرست میں شامل کرنا پڑے گا . اس لیے کہ پاکستان اور اسلامی معاشرہ میں ایسے واقعات کا ہونا انتہائی بد بختی کی علامت ہے.
مغرب میں ایسے واقعات تو ہوتے ہی رہتے ہیں. امریکہ میں منیندیز کے بیٹوں نے اپنے مشفق ماں باپ کو گولی مار کے ہلاک کردیا.
اسی طرح کے واقعات جرمنی اور یورپ کے دوسرے خود غرض معاشروں میں ہوتے رہتے ہیں.
…
آج کل میرا ایک دوست اور اسکی بیوی اپنے اکلوتے بیٹے سے ملنے کے لیے پشاور سے میونخ جرمنی آئے ہوئے ہیں . مگر اس بد بخت بیٹے نے کل اپنے ماں باپ کو اپنےاپارٹمنٹ سے نکال کر سڑک پر پھینک دیا صرف اس لیے کہ اسکی جرمن معشوقہ ( جو اسکے گھر میں شادی کیے بغیر رہتی ہے ) نے ان دونوں ضعیف ماں باپ کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا تھا .
میں اور چند پاکستانی دوست اگر ان مصیبت کے ماروں کی بروقت مد د کرکے انکے متبادل رہنے سہنے کا بندو بست نہ کرتے تو یہ غم کے مارے ماں باپ پتہ نہیں کیا کرتے.
ہم نے اس ناخلف بیٹے کے ماں باپ سے کہا کہ وہ اس بیٹے کو ہمیشہ کے لیے بھول جائٰیں اور پاکستان جلد از جلد واپس چلے جائیں مگر ماں رو رو کر ہم سے یہ ہی کہتی ہے کہ اسکے بیٹے کو برا مت کہو اس لیے کہ یہ اسکا قصور نہیں اسکی جرمن معشوقہ کا قصور ہے .
وہ دونوں ماں باپ ابھی تک آس لگائے بیٹھے ہیں کہ انکا بیٹا ان کو منانے کے لیے آئےگا مگر اس نے اپنے ماں باپ سے بالکل ہی قطع تعلق کرلیا ہے.
افسوس کی بات یہ ہے کہ کل ساری دنیا ماں کا دن منا رہی تھی مگر یہ ماں اپنے بیٹے کی صورت دیکھنےاور اسکی آواز سننے کے لیے تڑپ رہی تھی. . ( وہ بھی اکرم کی ماں کی طرح اپنے بیٹے کے لیے اچھے اچھے کھانے بنانے کے لیے بےتاب تھی مگر وہ بد بخت سارا دن اپنے ماں باپ سے ملنے نہیں آیا اور شائد وہ اپنے بوڑھے ماں باپ کی زندگی میں ان سے نہ مل سکے گا )
اب اس بد بخت بیٹے کو کون سمجھائے کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے.
افسوس صد افسوس کہ پاکستان کے معاشرہ میںبھی ایسی بدبخت ااور ناخلف اولاد موجود ہے.
میں اپنے مندرجہ بالا تبصرہ میں اقبال کا یہ شعر شامل کرنا چاہتا ہوں :
یہ مال و دولتِ دنیا ، یہ رشتہ و پیوند
بتانِ وہم و گماں لا الٰہ الاّ اللہ
اور یہ بھی کہ:
کیا ہے تونے متاعِِ غرور کا سودا
فریبِ سود و زیاں لا الٰہ الاّ اللہ
اور یہ بھی کہ :
خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زنّاری
نہ ہے زمان و مکاں لا الٰہ الاّ اللہ
……
یہ مال و دولتِ دنیا یہ رشتہ و پیوند
بتانِ وہم و گماں ، بتان وہم و گماں ، بتانَ وہم و گماں
لا الٰہ الاّ اللہ
……
وہ ناخلف بیٹا جس کا میں اوپر کے تبصرے میں ذکر کیا ہوں ، وہ اپنے ماں باپ کی بات نہیں مانتا تو وہ مجھ پڑوسی کو چچا کیوں کہے گا.؟
کاش کہ عالمی اخبار کے پڑھنے والے اس بدبخت انسان سے اس کے اس موبائل فون پر کال کرکے یہ کہیں کہ وہ اپنے ماں باپ کو اپنے پاس نہیں تو کم از کم اپنی نظروں میں تو جگہ دے:
اس کا موبائل فون یہ ہے :
00491795398002
اسکا اصلی نام جو کچھ بھی ہے . میں اور اسکے ماںباپ اسے” ٹیپو” کہکر پکارتے ہیں. ( وہ انگریزی اور جرمن اچھی طرح بول سکتا ہے اور لکھ سکتا ہے )
یہ یاد رہے کہ یہ کسی نظم کا فرضی قصہ نہیں ہے :
یہ ایک افسوسنا ک حقیقت ہے جسے میں نمناک آنکھوں سے یہاں لکھ رہا ہوں
مجھے امید ہے کہ زرقا مفتی صاحبہ ( بلاگ نگار) میری اس تحریر کو اپنے بلاگ میں قبول کرینگی .
فقط:
خیر انیدیش
منظور قاضی
از جرمنی
بہت اچھی بہن زرقا مفتی ،سلامت رھو خوش رھو۔ انور مسعود کی خوبصورت نظم امبڑی نے ایک افسردہ سی کیفت کے ساتھہ دل و دماغ کو بوجھل کردیا ۔۔۔۔۔کتنی بدنصیب اولاد ھوتی ھے جو ماں باّپ سے گستاخی کرتی ھے اور جہنم کا ایندھن بنتی ھے۔۔اف میرے خدا ۔۔۔۔ اور ماں پر ھاتھہ اٹھانا،، ایسے ظالم و جلاد لوگوں کو تو اللہ پاک دنیا میں بھی سزا دیتا ھے ۔۔۔۔ میری کیا ھر خوف خدا رکھنے والوں کے آنسو نکل پڑے ھونگے ۔۔ اور پھر منظور قاضی صاحب نے اس لڑکے کا ذکر کیا جس نے اپنی گرل فرینڈ کے کہنے پر اتنی دور سےمہمان آۓ والدین کو گھر سے نکال کر اللہ کے غضب کو دعوت دی ۔۔ قاضي صاحب ۔۔جب وہ بدنصیب آپ لوگوں کے سمجھانے سے باز نیہں آیا تو کسی اور کی بات کیا مانے گا۔۔آپ کو اس کا نمبر نیہں دینا چاھیے تھا۔۔ اللہ ستر پوشی کرنے والوں کو پسند فرماتاھے ۔۔۔
منظور بھائی ایسے واقعات صدیوں سے ہوتے چلے آ رہے ہیں ۔۔۔ ہدایت دینا اللہ پاک ہی کی خآص مہربانی ہے ۔۔ دیکھئے میری دوست شاہین نے ہمیں کتنی پیاری بات یاد دلائی ہے کہ اللہ ستر پوشی کرنے والوں کو پسند فرماتاھے ۔ ہمیں صرف دعا کرنی چاہیئے اپنے حق میں بھی اور دوسروں کے حق میں بھی ۔۔۔ خدمت اللہ سوہنا ہر کے نصیب میں نہیں لکھتا ۔۔۔
بھائی منظور قاضی صاحب نے بالکل درست کیا اس نابکار کا فون نمبر لکھ کر، آخری کوشش کی ہے اس بگڑے کا بنانے کی امید میں، اتمامِ حجت کے دعوت دی ہے سب کو، یہاں عیب کے ستر والا کلیہ نہیں لگ سکتا، یہاں ظالم کو ظالم کہنے والا کلیہ لگے گا.
یہ فرق ذہن نشین ہونا ضروری ہے کہ پردہ پوشی یا ستر اس عیب کا ضروری ہے جس کا تعلق انسان کی اپنی ذات سے ہو، یہ اللہ تعالٰی کے اوصاف میں سے ہے وہ سب سے بڑا ستار العیوب ہے لیکن وہ بھی انسان کے انہی عیبوں کو چھپا تا ہے جس کی زد میں دوسرے کم از کم براہِ راست نہ آئیں، مثلا کوئی نماز کی ادائیگی میں غفلت کرجاتا ہے، یا کھانے پینے میں کم احتیاط برتتا ہے، یا دوسری دنیاوی لذتوں سے اجتناب کم کرتا ہے وغیرہ.
لیکن اگر کوئی خدا نہ خواستہ کسی کو قتل کردے، کسی کا گھر لوٹ لے، کسی کی عزت پامال کردے، تو کیا اس کی ان حرکتوں پر پردہ ڈالنے میں حق بجانب ہوں گے ؟ پھر تو وہ مظلوم ہم سے شکوہ کرے گا کہ تم میری حمایت میں خاموش کیوں رہے ؟؟ ظالم کا ظلم دیکھ کر خاموش رہنا اس کے ظلم سے رضامندی کے برابر ہے.
ایک اور بات . . . کون کب کچھ سمجھ جائے یا نہ سمجھے یہ بھی ہم صد در صد یقین سے نہیں کہہ سکتے، اگر یہی احتمال لوگوں کے مدِ نظر رہے گا تو شاید کبھی بھی کوئی کسی کو نہ نصیحت کر سکے اور نہ ہی تنبیہ وغیرہ، میں اس ذلیل شخص کو ضرور فون کروں گا انشاء اللہ اور اپنا کام جہاں تک ہوسکا کرنے کی کوشش کروں گا، وہ سمجھے یا نہ سمجھے، وہ جانے اور حدا جانے.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی ابو لہب اور ابو جہل وغیرہ جیسے ملعونین کو حتی المقدور سمجھاتے رہے.
بہن زرقا مفتی صاحبہ ! یہ نظم میں نے بہت عرصہ پہلے سنی تھی، بعد میں انٹر نیٹ پر بھی دیکھ دیکھ کر محظوظ ہوتا رہا ہوں،
منظور قاضی صاحب بھی اسے ضرور دیکھیں خواہ پیجابی نہیں سمجھتے لیکن انور مسعود کی اردو میں تمہیدی بات چیت سے یہ ضرور جان جائیں گے کہ یہ ایک سچا واقعہ ہے، اور وہ منشی جی خود انور مسعود ہی تھے، ملاحظہ فرمائیے . . .
http://www.youtube.com/watch?v=rJKzMhHuBqI
عبدالمناف غلزئی صاحب کو اللہ نیک اجر دے کہ وہ میری نیک نیتی کی تائید کررہے ہیں.
جس بیٹے نے اپنی ماں کی ستر پوشی نہیں کی اور اپنے ماں باپ کو بڑی بے رحمی سے اپنے گھر سے باہر کردیا اسکے اس فعل کو اس کے محلے والوں اور اسکے اطراف و اکناف کے لوگوں نے دیکھ ہی لیا ہے. تو اب اسکے اس فعل کی ستر پوشی کیسے ہوسکتی ہے.؟
…………….
ہاں اگر اسکا ٹیلیفون نمبر اس بلاگ میں شایع کرنا ، عالمی اخبار کی پالیسی کی خلاف ورزی کے مترادف ہے تو میں عالمی اخبار کی انتظامیہ سے معافی چاہتے ہوئے عرض کرتا ہوں کہ وہ ضرور اسے حذف کردے.
………………..
جزا ک اللہ غلزئی صاحب آپ نے کیا خوب کہا ہے کہ :
“ظالم کا ظلم دیکھ کر خاموش رہنا اس کے ظلم سے رضامندی کے برابر ہے. ”
اگر غلزئی صاحب کی طرح چند اور دیدہ ور افراد اس لڑکے کو صرف یہ سمجھانے کی کوشش کریں کہ اس نے اپنے ماںباپ کو گھر سے باہر نکال تو دیا مگر ان کو اپنی نظروں سے مت گرادے .
جیسا کہ میں اوپر کہیںلکھ چکا ہوں کہ اسکے ماں باپ کے رہنے سہنے کا کسی اور جگہ (میونخ کے قریب ) معقول بندوبست ہوگیا ہے اس لیے اسکے ماں باپ اپ اپنے ناخلف بیٹے کے گھر واپس جانے کے لیے تیار نہیں مگر اس کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں.
بہر حال میں نے تو آپ سب کو حالات سے آگاہ کردیا .اب آپ سب اپنی مرضی کے مطابق جو کچھ کرنا چاہتےہیں کیجئے.
اگر آپ سب کی کوششوں کی وجہ سے اس بیٹے کی عاقبت سنور گئی تو اسکا اجر آپ سب کو ہی ملے گا .
اللہ سب کو نیک ہدایت دے . آمین
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
از جرمنی.
عبدالمناف غلزئی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے انور مسعود کی ویڈیو اس بلاگ میں شامل کردیا .
انور مسعود صاحب ( منشی جی ) کے ساتھ جو اقعہ پیش آیا ، میں بھی ایسے ہی سانحے کو اج کل بذاتِ خود دیکھکر آنسو بہا رہا ہوں.
کاش کہ بچے اپنی ماں کی قدر اپنی ماں کی زندگی ہی میں کرتے رہیں.
اللہ سب کو نیک ہدایت دے . آمین
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
بہت خوبصورت بلاگ؟
آئی اوپنر؟
زرقا مفتی صاحبہ مبارکباد!
عالم انسانیت افسوس؟
جس نے پیدا کیا اسی پر تشدد ؟ کیا اس پر دورانِ پیدائش ہونے وال تشدد کم ہے جو ہم اس کے درد میں مزید اضافہ کریں؟
ماں کی ناشکری دراصل خدا کی ناشکری ہے؟
ستر پوشی کیسی ؟ اور کیوں؟ ہم خدا نہیں ہیں؟ شاعر اور دانشور ہیں؟
ستر پوشی اس کی کی جاتی ہے جو اپنی وجہ پیدائش کی ستر پوشی کرے؟
ایک انور مسعود صاحب کی اس نظم کی ماں ہے اور ایک آج کی ماڈرن ماں جو بچے کو فیڈر اور پیمپرز کے حوالے کر کے سمجھتی ہے کہ ماں ہونے کا حق ادا ہوا؟
ماں تو وہ ہوتی ہے جس کے بارے میں عباس تابش نے کہا تھا
مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش
میں نے ایک روز کیا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
ماں تو بدعا بھی دعا میں دیتی ہے جیسے پنجاب میں مائیں اکثر کہتی ہیں ’’ جا وے تیرا بیڑا ترے‘‘ (جا تیرا بیڑا پار ہو)
چلتے چلتے میرا ایک فی البدیہہ قطعہ ملاحظہ فرمائیے
ماں کے جیسا کوئی اور ہو نہیں سکتا
کہ جیسے خداکوئی دوسرا ہو نہیں سکتا
اک رحمتِ بے کراں دوسرا محبت کا جہاں
دونوں کا سرا کہیں کوئی ہو نہیں سکتا
میرے بھائ اللہ کرے وہ لڑکا آپکی بات مان کر اپنے والدین کو اپنے گھر لے آۓ بس مجھے نیہں اچھا لگا اس کا نمبر دینا ۔۔۔ یہ بھی تو کرسکتے تھے کہ جس کو نبمر چاھیے تھا اسکو بذریعہ میل بھیج دیا جاتا۔۔۔ اور میں بھی اس بات کی حمایت کرونگی کہ ظالم کی پرزور مذمت کرنی چاھیے ۔
محترمہ بہن شاہین رضوی صاحبہ !
یقیناً ہم میں سے کوئی یہاں ایک دوسے پر طنز نہیں کررہا، بلکہ ہر ایک اپنی رائے اور اپنے خیال کا اظہار کررہا یا رہی ہے، یہ آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ نے میری جلدی میں کہی کسی بات کا منفی مطلب نہیں لیا بلکہ کافی حد تک اس کی تائید بھی کردی اور یہ رائے دی کہ فون نمبر خفیہ رکھا جاتا اور صرف مانگے والے کو دیا جاتا.
بہن جی دیکھئے کہ
1- محترم منظور قاضی صاحب نے اس کا نام تک نہیں لکھا، صرف فون نمبر ہی دیا ہے
2- اس بدبخت کو خود اپنی عزت کا خیال نہیں، وہ خود اپنے آپے سے باہر ہوگیا تو کوئی اور اس کی کیا ستر پوشی کرے؟
3- انور مسعود نے تو کرداروں کے حقیقی نام تک اپنی نظم میں لکھ دئیے، بشیر اور اکرم – قاضی صاحب نے اتنا تو لحاظ رکھ ہی لیا
میں جناب عبدالمناف غلزئی صاحب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری نیک نییتی کو سراہا.
میں ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ اور محترمہ شاہین رضوی صاحبہ کے موقف کو ” اکرم ” کی ماں کے موقف کی طرح سمجھتا ہوں کہ وہ
بہر حال اپنے ناخلف بیٹے اکرم ( اپنے پیارے بیٹے ) کے آرام کا خیال رکھکراس کی ہاتھوں مار کھانے کے باوجود اس سے ناراض ہونے کی بجائے اس کو اچھے اچھے کھانے پکاکر کھلاتی ہے. ( اسے بھی اکرم کا نام انور مسعود صاحب کی نطم میں دیکھکر رنج ہوا ہوگا ) . ماں کی ممتا اسی کو کہتے ہیں. یہی ممتا اس ناخلف بیٹے کا ٹیلیفون نمبر اس اخبار میںدیکھکر میری تادیب کررہی ہے. .
…..
بہرحال :اگر عالمی اخبار کی انتظامیہ میرے دئے ہوئے ٹیلیفون نمبر کو حذف کردے تو مجھے کوئی غم نہیں ہوگا…
…….
انور مسعود کی نظم کے اکرم کے بارے میں جاننے کا اشتیاق ہے کہ وہ اب کہاں ہے؟ اگر وہ زندہ ہے تو کس حال میں ہے اور اگر وہ اس دنیا میں موجود نہیں ہے تو اسکی موت کی وجہ کیا تھی؟
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
manzoorquazi@gmail.com
Telephone: 0049863884203
السلام علیکم
شاہین جی اس بلاگ پر پر آپ کی آمد کے لئے ممنون ہوں
انور مسعود صاحب کی یہ نظم شاید کسی قاری کے لئے نئی نہیں ہوگی
ہم اپنے ارد گرد ایسے واقعات دیکھتے ہیں اور خاموش رہتے ہیں کیونکہ اب کوئی کسی کی نصیحت سننا پسند نہیں کرتا
نصیحت کے جواب میں
mind you own business
جیسے جملے سننے کو ملتے ہیں
ماں باپ کی طرف شفقت بھری نگاہ سے دیکھنا بھی باعثِ ثواب ہے
اور ماں باپ سے زیادتی کرنے والا اپنی جنت خود ہی کھو دیتا ہے
آج کی دُنیا میں جذبات بھی تجارت زدہ ہو گئے ہیں
مدرزڈے کے نام پر بھی کاروبار کیا جاتاہے
ماؤں کو شاید تحفوں سے زیادہ اولاد کے میٹھے بولوں کی ضرورت ہوتی ہے
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ مجھ سمیت تمام اولادوں کو اپنے ماں باپ کی خدمت کی توفیق دے
والسلام
زرقا
محترم قاضی صاحب اور مناف بھائی
السلام علیکم
میں سمجھتی ہوں کہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے کہ لڑکےماں باپ سے زیادہ گرل فرینڈ یابیوی کو ترجیح دینے لگے ہیں
باقی رہی بات عیب جوئی یا پردہ پوشی کی تومیں یہی کہوں گی کہ ہم ایمان کے سب سے کمتر درجے پر فائز ہیں
برائی کو روکتے نہیں نہ ہی اسے برا کہتے ہیں ہاں دل میں برا ضرور جانتے ہیں
میرا خیال ہے کہ کسی سمجھانے کے لئے اُس سے کسی رشتہ کی ضرورت ہوتی ہے
کسی انجان کوکوئی کیا سمجھا سکتا ہے
والسلام
زرقا
عامر صاحب
بلگ پر تبصرے کے لئے آپ کی ممنون ہوں
نئی سہولیات سے استفادہ کرنے والی مائیں اُن ماؤں سے کمتر نہیں جنہیں یہ سہولیات میسر نہیں تھیں
البتہ شاید آج کی ماں اپنے بارے میں سوچناچاہتی ہے.
والسلام
زرقا
زرقا مفتی صا حبہ کا یہ خیال سر آنکھوں پر کہ :
“میرا خیال ہے کہ کسی سمجھانے کے لئے اُس سے کسی رشتہ کی ضرورت ہوتی ہے
کسی انجان کوکوئی کیا سمجھا سکتا ہے”
……
تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ :
کیا “تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں ” کا مقولہ صرف لفاظی پر مبنی ہے؟
…
میرا خیال ہے کہ روحانی اور اخلاقی رشتہ خون کے رشتتے سے زیادہ مضبوط ہوا کرتا ہے.
اسی روحانی رشتہ کے سبب ہم سب ایک دوسرے کے لیے “انجان ” نہیں ہیں.
اگر کوئی اجنبی ہستی اس لڑکے کو ٹیلیفون کرکے صرف یہ کہے کہ وہ اپنی ماں کی دعائیں لے اور اس کی دلشکنی نہ کرے تو شائد اس انجان اور اجنبی ہستی کی بات اس بیٹے کے دل میں اتر جائے .
اگر یہ نیک کام اس بیٹے کے بوڑھے ماںباپ کی زندگی میں اور خاص طور پر انکے جرمنی میں قیام کے دوران ہوجائے تو اچھا ہوگا . ورنہ انکےجانے کے بعد پچھتا وے کے سوا کسی کو کیا حاصل ہوسکتا ہے!!!
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
عالمی اخبار کے پڑھنے والوں کی تسلّی کے لیے عرض ہے کہ آج میرے تبصروں کے مرکزی کردار ( بیٹے ) نے اپنی ماں سے ٹیلیفون پر معافی مانگ لی ہے۔
اس بات پر ایک مشہور شعر یا د آتا ہے کہ :
“کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا“
۔۔۔۔
ماں تو اکرم کی ماں کی طرح اپنے چہیتے بیٹے کو معاف کرچکی ہے ۔
خود دار باپ فی الوقت اپنے بیٹے کی رویہ سے بیزار سا بیٹھا ہے۔
ماں باپ جرمنی ( میونخ کے ایک قریبی گاوں میں ) ہی میں اپنی موجودہ قیام گاہ سے مطمئن ہیں ۔ انہیں بیٹے نے واپس بلایا نہیں مگر اس کی انہیں پرواہ بھی نہیں۔
وقت آنے پر وہ دونوں ( ماں باپ ) پاکستان واپس چلے جائینگے ۔
میںاس تبصرے کے پڑھنے والوں سے اور خاص طور پر عبدالمناف غلزئی صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس بیٹے سے کوئی رابطہ قائم نہ کریں تاکہ یہ سلجھتی ہوئی کہانی الجھن میں نہ پڑجائے ۔
میرے لیے یہ قصہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
اللہ تمام بیٹوں کو اپنی ماں کی دعائیں لینے کی توفیق اور سعادت عطا کرتا رہے ۔ آ،ین
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
میونخ کے ایک قریبی گاوں سے
محترم منظور قاضی صاحب آپ کا یہ نیک اور بروقت مشورہ ، بلکہ تاکید ، بلکہ حکم سر آنکھوں پر
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے
(قاضی صاحب صحیح لکھا میں نے؟ اگر نہیں تو غلطی کی نشاندہی ضرور فرمائیے)
عبدالمناف غلزئی صاحب نے جو لکھا ہے وہ بالکل صحیح لکھا ہے ۔ جزاک اللہ
اقبال نے تو سعادت مند بیٹوں کے لیے یہ کہا تھا کہ:
یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسمٰعیل کو آدابِ فرزندی
افسوس کہ اس زمانے میں اسمٰعیل (ع) جیسے بیٹے پیدا نہیں ہورہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔
کم ازکم یہ بات تو ہوئی کہ اس بیٹے نے اپنی ماں سے آج ٹیلیفون پر معافی مانگ لی۔
“ ایں سعادت بزورِ بازو نیست
تانہ بخشد خدائے بخشندہ “
۔۔۔۔۔۔۔۔
فقط
منظور قاضی
جرمنی سے
زرقا مفتی صاحبہ
فتوی نما شکریے کا شکریہ!
ماں کو کمتر سمجھنے یا لکھنے کا تو میں تصور بھی نہیں کرسکتا
لیکن ماں وہی ہوتی ہے جو یا کہلانے کی مستحق ہوتی ہے جو اپنے بارے میں سوچنے سے پہلے دوسروں کے بارے میں سوچتی ہے کہ یہ صفت خدا نے ماں کے لیے مختص کردی ہے بلکہ اپنی صفات میں سے ماں کو ودیعت کردی ہے دلیل کے طور پر میرا قطعہ دوبارہ ملاحظہ فرما لیں؟
ماں کے تو تخلیقی درد کا احسان چکا نا ہی ممکن نہیں؟
عامر بھائی میں تو ایک بات جانتی ہوں کہ اگر کسی کو بچوں سے شکایت ہے کہ وہ سر دھن سے ماں باپ کے خدمت گزار ساتھ نہیں ہیں تو آپ یہ بھی تو دیکھئے کہ دوسری طرف ماں باپ کیسے ہیں … جیسے سارے بچے ایک جیسے یعنی اچھے نہیں ہوتے ویسے ہی ماں باپ بھی ایک جیسے نہیں ہوتے … یعنی وہ بھی ظالم ، خود غرض ، لالچی اور زندگی اجیرن کرنے والے ہوتے ہیں .. دنیا اسی تضاد کا نام ہے … بس دعا اور کوشش کرنی چاھئے کہ اللہ مہربان اپنی پناہوں میں رکھے اور ماں باپ کی خدمت گزاری عطا کرے …