اگر پاکستان کی قومی زبان اردو ہے تو پھر پوری پاکستانی قوم اردو اسپیکنگ قوم کہلائی جاسکتی ہے ، خواہ اس کے بولنےوالوں کی مادری زبان پنجابی ، سندھی، پشتو، بلوچی ، سرائیکی یا ہند کو یا اردو یا فارسی یا عربی وغیرہ ہی کیوں نہ ہو.
میں اس بلاگ کو اس لیے شروع کیا ہوں کہ عالمی اخبار کے ایک بلاگ میں اردو اسپیکنگ کمیونٹی ( اردو بولنے والا طبقہ یا برادری ) |صرف اور صرف ایم کیو ایم کے ارکان کے لیے استعمال کی گئی اور یہ تک کہا گیا کہ اردو زبان بولنے والوں میں سے دو فوجی افسران نے تو پاکستان پر مختلف ادوار میں گیارہ سال حکومت کی اور ایم کیو ایم کو ہر قسم کی سہولت اور اسلحہ سے نوازا
.
مزید تفصیلات اس بلاگ میں دیکھیے جسے عالمی اخبار کی انتظامیہ نے حال ہی میں بند کردیا ہے.
چند سالوں سے تو ایم کیوایم میں پنجابی اور کشمیری زبان بولنے والے والے بھی شامل ہوگئے ہیں مگر ایم کیو ایم کو صرف اردو بولنے والی برادری کی نمائیندہ پارٹی کیو|ں کہا جاتا ہے؟
کیا باسٹھ سال کے بعد بھی پاکستان میں اردو بولنی والی برادری کی وہی حیثیت ہے جو بنگلہ دیش میں اردو بولنے والی برادری کی ہے؟
پتہ نہیں ایسا اتعصب کم ختم ہوگا !!!
اردو پر تو سب کا احسان ہے . اقبال ، فیض . فراز اورعرشی ،وغیرہ نے اس کو اپنے کلام سے سینچا ہے.
پھر بھی اردو بولنے الی برادری سے تعصب اورنفرت کیوں؟
سوچنے کا مقام ہے!!!
فقط :
اردو کا شیدائی
منظور قاضی
جرمنی سے

محترم قاضی صاحب۔
سلام مسنون۔ آپکا گلہ بجا ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور اردو ہماری قومی زبان ہے۔ کسی بھی جماعت کی اردو زبان پر اجارہ داری نہیں ہے اور نہ کوئی زبان اس کے بغیر چل سکتی ہے۔
تاہم یہ جگہ ایک عوامی فورم ہے، جہاں متفرق الخیال لوگ اپنا اپنا نقطہء نظر پیش کرتے رہتے ہیں۔ بسا اوقات ہمیں ایسے شدید کوسنے سننے کو بھی ملتے ہیں، جن کے ہم سزاوار ہوتے ہیں اور نہ ہی متحمل۔ بایں ہمہ، عوامی فورم ہونے کے سبب بہت کچھ تلخ سننا اور سنانا پڑ جاتا ہے۔
میں سات نسلوں سے پنجابی ہوں، اور اس سے پہلے ہمارے اجداد عرب سے آئے تھے۔ لیکن اس سب کے باوجود اردو ہی میری پسندیدہ اور خاننگی زبان ہے۔ اور اردو کی توہین، ہم سب میں سے کسی کو بھی قبول نہیں ہے۔
میں ذاتی طور پر ایم کیو ایم کو پسند کرتا ہوں، لیکن میرے ہی انتہائی قریبی احباب کے تجربے اس جماعت کے حوالے سے نہایت تلخ ہیں۔ اس لئے میں جان بوجھ کر اس بحث کو کبھی نہیں چھیڑتا۔
ہمیں حق ہے کہ دل کھول کر اپنی اپنی آراء دیں، لیکن اسکا مطلب قطعی طور پر یہ نہیں کہ کسی کا دل جلانے کا سامان بھی کریں۔ ہمیں غلط رویوں کی مزاحمت کرنا چاہیئے نا کہ مشخص کر کے کسی جماعت کی خصوصی نشانہ بنانا چاہیئے۔ تاہم یہ بھی ملحوظ خاطر رہے کہ ہم لوگ جب یہاں جنرل مشرف، نواز شریف، صدر زرداری، ایوب خان، یحیٰ خان، بے نظیر بھٹو اور ضیاء الحق سمیت کسی کو کوئی استثناء نہیں دیتے تو ایم کیو ایم کو بھی کوئی استثناء نہیں مل سکتا۔ تمام تلخ نوائیوں کا جواب ہمیں علمی اور منطقی براہین سے ہی دینا ہے، اور جراحت احساس کو خود ہی سینا ہوگا۔
اردو کے ساتھ تعصب صرف اور صرف انہی لوگوں کو زیب دیتا ہے، جن کو پاکستان سے بغض ہو، ورنہ یہ قائد کی چنیدہ زبان ہے، اس لئے ہمیں اس سے محبت ہے۔ تاہم اگر پشتون خواہ ملی عوامی جماعت کی بات کی جائے تو اسکا مطلب صرف پشتو گو حلقہ ہی ہوگا۔اسی طرح ہماری (یا کم از کم میری پسندیدہ جماعت) ایم کیو ایم کی بھی بد قسمتی یہ ہے کہ اسکا ماضی صرف لسانیت سے ملبوس ہے، اسی لئے اسکی بات میں اردو کا ذکر خواہ مخواہ آ جاتا ہے، ورنہ بطور زبان شاید اردو سے کسی بھی ذی شعور کو بیر نہ ہوگا۔
میں جناب مصباح حسین جیلانی صاحب کی ہر بات سے متفق ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ پاکستان کا ہر فرد اسی طرح سوچتا رہے اور مندرجہ ذیل قسم کے الفاظ اردو اسپیکنگ کمیونٹی کے متعلق کہنے سے باز رہے کہ:
“نہی میں سے چار تو آرمی چیف بنے جن میں سے دو نے ملک کو آمریت کا سیاہ دھبہ لگایا اور دس سے گیارہ سال قبضے میں رکھ کر اپنے ادوار میں حتی الوسع ایم کیو ایم کو تقویت بخشی ، نہ صرف سیاسی بلکہ سرکاری اسلحہ دے کر عسکری بھی۔”
(تصدیق کے لیے بلاگ “یہ کس کا خون بہایا جارہا ہے” ابھی تک عالمی اخبار میں موجود ہے.)
میرے اس بلاگ کا مقصد متحدہ قومی مومنٹ کا یا کسی سیاسی پارٹی کا دفاع ہر گز نہیں . اور نہ اس بلاگ کا موضوع ایم کیو ایم ہے.
اس بلاگ کا موضوع اردو زبان بولنے والی برادری ( اردو اسپیکنگ کمیونٹی ) ہے . جس پر ایم کیو ایم کی اجارہ داری نہیں ہے.
اس لیے ایم کیو ایم کی تنقیص کرنے والے افراد ، تمام ارد2و اسپکینگ کمیونٹی کے متعلق یہ نہیں کہ ” انہی میں سے چار تو آرمی چیف بنے جن میں سے دو نے ملک کو آمریت کا سیاہ دھبا لگایا اور دس سے گیارہ سال قمضے میں رکھکر اپنے ادوار میں حتی الوسع ایم کیو ایم کو تقویت بخشی ، نہ صرف سیاسی بلکہ سرکاری اسلحہ دے کر عسکری بھی ” .
میں چاہتاہو|ں کہ سید مصباح حسین جیلانی صاحب جیسےسلجھے ہوئے مبصر اس مسئلہ پر اپنی رائے کا اظہارکریں تاکہ
مندرجہ بالا قسم کے جملے عالمی اخبار کے بلاکوں میں پڑھنے میں نہ آئیں.
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
سر آپ نے لکھا!
“اگر پاکستان کی قومی زبان اردو ہے تو پھر پوری پاکستانی قوم اردو اسپیکنگ قوم کہلائی جاسکتی ہے ، خواہ اس کے بولنےوالوں کی مادری زبان پنجابی ، سندھی، پشتو، بلوچی ، سرائیکی یا ہند کو یا اردو یا فارسی یا عربی وغیرہ ہی کیوں نہ ہو”
پھر آپ لکھتے ہیں:
“چند سالوں سے تو ایم کیوایم میں پنجابی اور کشمیری زبان بولنے والے والے بھی شامل ہوگئے ہیں مگر ایم کیو ایم کو صرف اردو بولنے والی برادری کی نمائیندہ پارٹی کیو|ں کہا جاتا ہے”
اور
“کیا باسٹھ سال کے بعد بھی پاکستان میں اردو بولنی والی برادری کی وہی حیثیت ہے جو بنگلہ دیش میں اردو بولنے والی برادری کی ہے”
اور “پھر بھی اردو بولنے الی برادری سے تعصب اورنفرت کیوں”
میری سمجھ میں آپ کی بات نہیں آئی؟ یعنی آپ کی تحریر سے یہ تاثر آتا ہے کہ کہیں آپ کے لاشعور میں یہ بات ہے کہ بہر حال اردو اسپیکنک الگ ہیں اور پنجابی و کشمیری سے الگ ہیں؟ آپ کہنا و پوچھنا کیا چاہتے ہیں؟
شعیب صفدر صاحب سےعرض ہے کہ جیسا کہ میں اوپر لکھ چکا ہو|ں جو طنز عالمی اخبار کے ایک متروک شدہ بلاگ میں اردو بولنے والے طبقے پر ہوا ہے اس سے متاثر ہوکر میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہر اس فرد کو جو اردو ز بان بولتا ہے اسے متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم ) کا رکن سمجھنا غلط ہے. اس غلطی کا مظاہرہ ایک الگ بلاگ میں ہوچکا ہے جس کا تذکرہ میں اپنے اس بلاگ کے آغاز میں کر چکا ہوں.
میں یہ بھی لکھ چکا ہوں کہ اس بلاگ کا موضوع ایم کیو ایم نہیں ہے اس لیے کہ ایم کیو ایم ٖ صرف اور صرف اردو بولنے والوں کی نمائیندگی نہیں کرتی بلکہ اب اس میں بنجابی اور کشمیری زبان بولنے والے بھی شامل ہورہے ہیں.
میں یہ چاہتا ہوں کہ کوئی مبصر جب یہ کہتا ہے کہ انہی یعنی اردو بولنے والو|ں میں سے ” چار تو آرمی چیف بنے جن میں سے دو نے ملک کو آمریت کا سیاہ دھبا لگایا اور دس سے گیارہ سال قمضے میں رکھکر اپنے ادوار میں حتی الوسع ایم کیو ایم کو تقویت بخشی ، نہ صرف سیاسی بلکہ سرکاری اسلحہ دے کر عسکری بھی ” .
تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تمام اردو بولنے والوں کو تعصب کا نشانہ بنا یا جارہا ہے . ( جس طرح بنگلہ دیش میں تمام اردو بولنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے )
شعیب صفدر صاحب میرے لا شعور کی غلط ترجمانی نہ کریں .
میرے خیالات بالکل واضح ہیں جن کو سید مصباح حسین جیلانی صاحب نے اچھی طرح سے سمجھ بھی لیا اور اپنے سیر حاصل تبصرے میں ان کاجواب بھی دے دیا.
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
میں نے وہ ہی لکھا جو محسوس کر رہا ہوں۔
باقی ایم کیو ایم میں شامل دیگر گروہوں کو فیصلہ سازی میں شریک نہیں کیا جاتا! انہیں دو نمبر قیادت دی جاتیء ہے! میں باڈی میں ان کا بیٹنا منع ہے۔
اء پی ایم ایس اوو کی چکا میں میں انہیں کافی قریب سے دیکھ چکا ہوں! اور سچ تو یہ ہے کہ دیگر لسانی سیاسی جماعتوں کی طرح اس پارٹی میں کافی تعصب ہے۔ جس کا زکر میں نے ایک بار کسی بلاگ میں عالمی اخبار فورم پر ہی کیا تھا۔۔۔ سچی بات یہ کہ مجھے باقی لسانی جماعتوں کی طرح یہ جماعت بھی ایک آنکھ نہیں بھاتی!!!!۔
بہت ہی محترم قاضی صاحب،
مجھے شدید حیرت اور صدمہ ہوا کہ میں آپ کی نظروں میں اتنا گر گیا جو آپ نےصرف مجھ سے رنجش یا میرے تبصرے پہ ناپسندیدگی کی وجہ سے ایک نہایت جذباتی موضوع پہ نیا بلاگ کھول لیا۔ اس طرح تو کل کو کوئی ’ اس ملک میں مہاجر کون ہے ‘ کے موضوع پہ بھی بلاگ کھول کے بیٹھ جائے گا اور یوں عالمی اخبار جو ہر قسم کے اختلاف رائے کے ہوتے بھی دلوں کو ملانے کا ذریعہ ہے ایک مورچے میں تبدیل ہو جائے گا۔ آپ نے چونکہ بار بار مجھے ہی Quote کر کے اپنی شدید نفرت اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے تو میں لمبی بحث میں
پڑھنے کی بجائے مختصرا آپ کے شکووں کا جواب دینے کی کوشش کروں گا۔
قبلہ پہلی بات تو یہ کہ میں نے اردو زبان یا اردو سپیکنگ کمیونٹی پہ کوئی طنز نہیں کیا بلکہ کسی کو مہاجر کہنے کی گستاخی سے بچتے
ہوئے اردو سپیکنگ کمیونٹی کا لفظ استعمال کیا۔ زبان کی بنیاد پہ میں کسی بھی قسم کی تقسیم کاسرے سے قائل ہی نہیں ہوں ۔ اللہ ہم سب کو مذہبی ، لسانی، علاقائی ہر قسم کی تقسیم سے بچائے اور سچے پاکستانی کی سوچ عطا فرمائے۔
میری دوسری بات جو آپ نے بار بار Quote کی ہے وہ بھی آپ ہی کے الزام،
’’ ۔۔۔۔۔ کراچی کی بجائے وہ پاکستان کے دوسرے صوبوں کا بھی دورہ کریں تاکہ انکو معلوم ہوجائے کہ باسٹھ سال کے بعد بھی پاکستان میں ہندوستان سے آ کر بسنے والوں کو کس طرح دیکھا جاتا ہے اور انکے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے۔ وہ سب ابھی تک پناہ گیر اور پناہ گزیں کہلاتے ہیں ۔ انکی قربانیوں کو بھو ل کر انکے وجود کو پاکستان پر بوجچھ سمجھا جاتا ہے۔‘‘
کا جواب تھا ، جس میں میں نے یہ کہنے کی جسارت کی،
’’ پاکستان میں کوئی مہاجر نہیں۔ اردو سپیکنگ لوگ اگر خود ہی یہ رٹ نہ چھوڑیں تو اور بات ہے ورنہ تمام لوگوں کو یکساں حقوق اور مواقع حاصل ہیں بلکہ اردو سپیکنگ کمیونیٹی سب سے آگے ہے۔ انہی میں سے چار تو آرمی چیف بنے جن میں سے دو نے ملک کو آمریت کا سیاہ دھبہ لگایا اور دس سے گیارہ سال قبضے میں رکھ کر اپنے ادوار میں حتی الوسع ایم کیو ایم کو تقویت بخشی ، نہ صرف سیاسی بلکہ سرکاری اسلحہ دے کر عسکری بھی‘‘
اور مجھے یہ لکھنے پہ کوئی ندامت نہیں ، میں اس پہ پوری ذمہ داری سے قائم ہوں۔کیونکہ پاکستان میں بسنے والا ہر طبقہ محرومیوں کا ہی رونا رو رہا ہے ۔ لہذا آپ کے الزام اور اسی تناظر میں ہی میں نے یہ لکھا تھا اور یہ بات کسی شک و شبہ سے بالا ہے۔
چونکہ میرا اور آپ کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں لہذا ایم کیو ایم کی لڑائی بھی ہم پہ کوئی خدائی فرض نہیں۔ ویسے بھی سیاسی اور مذہبی بحث دنیا کی طویل ترین بحث بن سکتی ہے اور وہ بھی بے مقصد اور بلا نتیجہ۔ میں آپ کے خلوص اور پیار کا پہلے ہی مقروض ہوں اور آپ کا مقام اور شان شاید آپ کی اولاد سے بھی زیادہ سمجھتا ہوں لہذا میں آپ سے مزید بحث کی گستاخی کر کے اپنی عاقبت خراب نہیں کرنا چاہتا۔
آپ کا تا قیامت تابعدار،
جاوید کیانی۔
اگر مجھ میں کوئ Controversial بات کہنے کا حوصلہ ہے تو پھر مجھ میں دوسرے کا جواب سنے کا حوصلہ بھی ہونا چاہئے۔ اچھا ہوا کہ مصباح صاحب نے یہ تصدیق کردی کہ ناصر کا قتل لشکرِ جھنگوی نے کیا تھا۔ میرے چار بھانجوں اور بھتیجوں کا قتل بھی لشکرِجھنگوی ہی نے کیا تھا جو فرقہ ورانہ تھا۔ امید ہے مصباح صاحب کی وضاحت کے بعد ماریہ صاحبہ کی غلط فہمی دور ہوگئ ہوگی۔ اگر وہ ایم کیو ایم پر الزام نہ لگاتیں تو میں قلم نہ اُٹھاتا۔میری والدہ کا تعلق لاڑکانہ کے ابرو قبیلہ سے ہے جو سندھ میں ہزاروں سال سے آباد ہے ۔ ہر جماعت کے حمایتی بھی ہوتے ہیں اور مخالفین بھی۔ یہ فطری بات ہے کہ حمایتی حمایت کرتے ہیں اورمخالف مخالفت۔ میں کیانی صاحب کی اس بات سے سوفیصد متفق ہوں کہٰٰٰ ٰٰٰ سیاسی اور مذہبی بحث دنیا کی طویل ترین بحث بن سکتی ہے اور وہ بھی بے مقصد اور بلا نتیجہ۔ٰٰٰ ٰٰٰٰ ہم ان بلاگز میں پیسہ کمانے کیلئے حصہ نہیں لیتے بلکہ دل کو بہلانے کیلئے لکھتے ہیں۔ ہم گنتی کے آٹھ دس لوگ ہیں اور ایک دوسرے کی پسند اور ناپسند سے بھی خوب واقف ہیں۔ لہٰٰزا بہتر یہ ہے کہ ہم ایسی الزام تراشی سے گریز کریں جس سے بدمزگی جنم لے ۔ سیاق وسباق کے ساتھ دلائل وزن رکھتے ہیں اور اکثریت انہیں پسند کرتی ہے۔ الزام تراشی یا بغض بد مزگی کا شکار ہوجاتے ہیں اور اس سےcredibility بھی متاثر ہوتی ہے۔
قاضی صاحب کا یہ بلاگ ایک عمل نہیں ہے بلکہ ردِ عمل ہے جو ایک فطری بات ہے۔ میں کیانی صاحب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اُبھرنے والے غلط تاثر کی وضاحت کردی۔ ۔ یہ ہمارا چھوٹا سا کلب ہے۔ ہم سبکو ایسے عمل سے گریز کرنا چاہئے جسکا برا ردِعمل ہو۔
ہم فقط بھائ نہیں سالے ہیں بہنوئ بھی
تنگ نظر لوگوں کی یہ کاش سمجھ میں آئے
خون جب ملتے ہیں تو زخم بھی دُھل جاتے
بے خبر لوگوں کو یہ بات بتادی جائے
میرے خیال میں زبان کی بنیاد پر نفرتوں کو پروان نہیں چڑہانا چاہیے جہاں تک اردو کی بحیثیت قومی زبان کی بات ہے تو قبلہ یہ دیکھیں کہ آج کل اردو کا کیا حال ہوگیا ہے آدھی اردو تو آدھی انگریزی ہے میڈیا کی وجہ سے اردو کو فروغ ضرور ملا ہے، ہم کہتے تھے کہ انگریزی کی وجہ سے اردو کو خطرہ ہے مگر ڈان نیوز کے اردو پروگرام دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ نہیں بھئی پاکستان میں صرف اردو چلے گی انگریزی کی گنجائش نہیں ہاں البتہ ہمیں اردو کو دفتری زبان کا درجہ دینا ہوگا اور ساتھ ساتھ پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی، شنا، کھوار، ہندکو، کشمیری و دیگرزبانوں کو ان کا جائز مقام بھی دینا ہوگا.
جرمنی کے دورافتادہ گاوں کے ساکن ۔اردو زبان کے شیدائ جناب منظور قاضی صاحب۔۔۔ اسلام علکیم ۔۔
پا کستان کی اردو اسپیکنگ کمیونٹی مییں کون شامل ہے؟ میرا خیال ھے اردو پورے پاکستان کی زبان ھے دیگر صوبائ زبانوں کی طرح اردو بھی ایک شیریں شستہ ۔اور شائستہ زبان ھے اور اس رسیلی زبان کا کمال یہ ھے کہ اس سے وہ لوگ بھی وہ لوگ بھی پیار کر تے ھیں جن کی مادری زبان اردو نیہں ھے۔۔ دنیا بھر میں 7000کے قریب زبانين بولی جاتی ھےزندہ قومیں اپنی زبان سے پیار کرتی ھیں اور اس کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی آنے والی نسلوں کو بھی اپنی زبان سے پیار کرنا سیکھاتی ھے۔۔۔ مجھے سب سے پیاری اردو ھی لگتی ھے۔ اس زبان میں بہت لچک ھے میں چاھتی ھوں ایسی ھی نرمی مٹھاس اس زبان کے بولنے والوں میں بھی ھوجاۓ ۔۔۔
میری پیاری زبان ھے اردو
ھم سب کی پہچان ھے اردو
اب یہ سوال کہ اردو بولنے والے ایم کیو ایم کے لیے کیوں نرم گوشہ رکھتے ھیں ۔۔ اس لیے کہ یہ زبان اردو بولنے والوں کی نمائندگی کرتی ھے اور ظاھر ھے کہ پنجاب سرحد ۔بلوچستان کو اردو بولنے والوں سے کوئ ھمدردی نیہں ھوگی ۔کراچی جو اپنے دامن اور دل میں مللک کے مختلف حصوں سے روزگار کے لیے آے ھوۓ لوگوں کو فراخ دلی سے اپناتاھے روشنی اور امیدوں کاشہر ۔میری تو یہہی دعا ھے کہ اللہ پاک میرے مللک میں امن وامان رھے۔ ھر شہر اور ھر شہری پرامن اور محفوظ رھے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔میں گذشتہ ربع صدی سے پاکستان سے باھر رھتی ھوں میرے دوستوں میں زیادہ تر پنجابی ۔ سرايئکی ھندی ۔ اور عربی ۔ قارسی بولنے ھیں ۔۔۔ میں کوشش کرتی ھوں کہ اپنے دوستوں کی زبان کا بھی اسی طرح احترام کرون اور انکی زبان بھی سیکھوں اور لسانی فاصلوں کو کم سے کم کردوں ۔۔
اللہ کرے اس بلاگ میں ایسی کوئ تلخی نہ آۓ اور ھم تحمل اور بہت پیار سے ایک دوسرے کو اپنی بات سمجھہ سکیں۔۔۔
سب سے پہلے میں جناب شعیب صفدر گھمن وکیل صاحب سے یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ یہ بلاگ میں نے ایک صحت مندانہ نظریہ کے تحت شروع کیا ہوں جس میں صرف اردو بولنے والے طبقے پر جو طعنہ کیا گیا تھا اس کے ردِ عمل کے طور پر ایک صحت مندانہ بحث کی جائے اور اردو بولنے والو ں کو ایم کیو ایم سے بالکل علٰحدہ انداز میں دیکھا جائے اس لیے کہ ایم کیو ایم نے اردو بولنے والے طبقے کی نمائیندگی کا اجارہ یا ٹھیکہ نہیں اٹھا رکھا ہے اور اردو بولنےوالوں کے متعلق یہ نہ کہا جائے کہ انہی میں سے تو چار فوجی افسروں نے پاکستان کے ساتھ یہ کیا اور ایم کیو ایم کے ساتھ یہ کیا ۔ ( یہ انتہائی خطرناک قسم کا طنز ہے جس کا اطلاق “ تمام “ اردو زبان بولنے والی برادری urdu speaking communityپر نہیں ہونا چاہیے۔
میں اس طرح کی الزام تراشی کے خلاف آواز اٹھا نا ضروری سمجھا ہوں ۔
افسوس کہ شعیب صفدر صاحب نے پہلے بھی ایم کیو ایم کے خلاف یک طرفہ بہتان لگا کر اپنے ایک ادھورے بلاگ میں ایم کیو ایم کے قیادت کو پاکستان کے قیام کے نظریہ سےاختلاف کا الزام لگایا اس لیے انکا اس موجودہ بلاگ کو اردو زبان بولنے والوں کے مسئلہ کی بجائے ایم کیو ایم کی طرف موڑنا انکی مصلحت کے مطابق معلوم ہوتا ہے ۔ ( میں اسی لیے یہ کہ چکا ہوں اس بلاگ کا موضوع نہ ایم کیو ایم ہے اور نہ مہاجر ہے ۔ اس بلاگ کا موضوع ہے اردو اسپیکنگ کمیونیٹی یعنی اردو بولنے والے لوگ ) ؛
اگر شعیب صفدر صاحب اپنے تجربات اور مشاہدات کے مطابق ایم کیو ایم کےکوئی نقص اور عیب گنا نا چاہتے ہیں تو اسکے لیے وہ ضرور اپنا ایک الگ بلاگ کھول کر دل کھول کر ( نہ کہ معموں میں ) اپنے دل کی بھڑاس نکال لیں مگر خدا کے لیے اس بلاگ کو اپنے منفی خیالات سے محفو ظ رکھیں ۔
۔فقط
بلاگ کا ناظم خادم
منظور قاضی
جرمنی سے
ہمارے خیال سے اس بلاگ سے جو اصل مدعا تھا، وہ حاصل ہو چکا ہے،یعنی کہ ہم سب اردو زبان کو اپنی قومی زبان سمجھتے ہیں اور اسکا احترام بلا تفریق علاقائیت و قومیت کرتے ہیں۔ اردو زبان سے کسی کو کوئی رنجش ہے اور نہ ہونی چاہئیے۔ جناب جاوید اقبال کیانی صاحب کی توضیح نے انکا نظریہ بھی واضح کردیا ہے اوراسی طرح باقی احباب نے بھی اپنی اپنی سوچ پیش کر دی ہے۔ قرین عقل یہی ہے کہ اس موضوع پر کوئی نزاع نہیں ہے۔ اس لئے انتظامیہ اس بلاگ کو بند کر رہی ہے۔
اس ضمن میں اگر کسی کو مزید کچھ کہنا تھا، اور انکے خیال میں حق تلفی ہوئی ہے تو انتظامیہ پیشگی دست بستہ معذرت خواہ ہے۔
امید ہے احباب کا تعاون یوں ہی جاری رہے گا اور ہم تعمیری نقد میں اپنی توانائیاں صرف کرنے میں مصروف رہیں گے۔ اس وقت کچھ تازہ علمی و ادبی بلاگ احباب کی توجہ کے طالب ہیں، اور امید ہم سب اسطرف مصورف عمل رہیں گے، انشا ء اللہ۔
نا چیز
سید مصباح حسین جیلانی
ترجمان عالمی اخبار