اِس دیس کا یارو کیا کہنا ؟ ؟ ؟ ؟

السلام علیکم
محترم وزیر اعظم پاکستان جناب سید یوسف رضا گیلانی کو انتظامیہ نے ماموں بنایا ہی تھا مگر یہ یونیسیف والے بھی پیچھے نہیں رہے ( جیو کے مطابق ) اور اپنے ایکزیکٹو ڈاریکٹر مسٹر انتھونی لیک کے چارسدہ آمد پر یونیسیف والوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول ہابڑہ میں ایک جعلی کیمپ لگایا ، جہاں میڈیکل کیمپ ، مدر کئیر سینٹر ، پلے لینڈ ، والی بال اور لوڈو ، اسکول اور درائینگ کی کلاسس کا انٹطام کیا گیا تھا ، مگر مسٹر انتھونی کے جاتے ہی ، ، ، ، ، باقی سب کچھ تو آپ سب لوگ سمجھ ہی گئیے ہونگے ۔
آصف احمد بھٹی

6 thoughts on “اِس دیس کا یارو کیا کہنا ؟ ؟ ؟ ؟”

  1. جناب محمد آصف احمد بھٹی بھائی
    ایسے ہی تو نہیں کہتے کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ۔ ہمارے جیالے تو اچھے اچھون کو اپنے رستے پر لے آتے ہیں ،یونیسف کیا بیچتا ہے ۔
    اللہ ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے
    عالم آرا
    وینکور

  2. آصف بھائی،
    جسطرح ہم جعلی کیمپ سجا رہے ہیں اگر اسی طرح جواب میں جعلی چیک بھی ملنے شروع ہوگئے تو۔ ۔۔ ۔ ” ہائے اللہ پھر کیا ہوگا “ ؟

  3. السلام علیکم
    محترمہ عالم آرا صاحبہ ، آپ نے درست فرمایا ، یونیسف کیا بیچتا ہے ؟
    اور خربوزے پر یاد آیا ، مین نے بہت دنوں سے خربوزہ نہیں کھایا ، آج شام کو افطاری پر ضرور ، ، ہا ہا ہا ہا ۔ بہت خوش رہیں ۔
    آصف احمد بھٹی

  4. السلام علیکم
    جاوید بھائی ، آپ کا خدشہ واقعی درست ہے ، اگر واقعی ایسا ہوا تو ؟؟؟؟؟؟
    آصف احمد بھٹی

  5. آصف بھٹی بھائی اسلام علیکم
    مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس بہانے آپ کو خربوزہ کھانے کو مل گیا ۔
    ورنہ جعلی باتوں سے صرف ہمارے لیڈروں کو فائدہ ہوتا ہے ،
    جیتے رہئے ،خوش رہئے ، اور خربوزہ کھاتے رہئے ،
    آپ سب کے لئے دعا گو ۔
    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *