السلام علیکم
میں آپ سب احباب کی توجہ ایک خاص مسئلہ کی طرف کروانا چاہتا ہوں ،
کچھ عرصے سے عالمی سطح پر ’’ تحریک شماتت رسول اللہ ‘‘ کی بڑھ چڑھ کر پزیرائی کی جارہی ہے ،غلاموں کے دلوں سے آقا صلاۃ السلام کی محبت ، اور بدن سے روح محمد نکالنے کے لیے آقا صلاۃ السلام کی ناموس پر مختلف طریقوں سے دست درازی کی جارہی ہے ، جو محض مسلمانوں کو اشتعال دلانے کا سبب بن رہی ہیں ، جو کسی بھی وقت کسی بہت بڑے حادثے یا المیہ کو جنم دے سکتی ہیں ۔
کبھی گستاخانہ خاکے شایع کئے جاتے ہیں اور پوری دُنیا میں مسلمانوں کے احتجاج کے باوجود اِس گھٹیا ترین حرکت کو آزادی تحریر کا نام دیکر بات ختم کر دی گئی ، معافی مانگنا تو دور کی بات اب پھر وہی خاکے کتابی شکل میں شایع کئے گئے ہیں ، قادیانیوں کی تو ہر سطح پر پزیرائی کی ہی جاتی رہی ہے ،تسلیمہ نسرین شان رسالت میں گستاخی کرتی ہے تو اُس کو یورپ سر آنکھوں پر بیٹھاتا ہے ، سلمان رشدی کو برطانیہ اپنی گود میں جگہ دیتا ہے ، ’’کافر مولوی اور شیطان مولوی ‘‘ نامی کتابیں لکھنے والے یونس شیخ کو کال کوٹھڑی سے نکال کر فرانس پہنچا دیاجاتا ہے ، یوسف کذاب اور اُس کے چیلے زید زمان حامد کی کارستانیاں سب جانتے ہی ہیں ، ابھی حال ہی میں تلہ گنگ کے ایک امریکہ پلٹ شخص نے ایسی ہی گستاخی کی مگر اب تازہ ترین واردات راولپنڈی کے ( پاکستانی نژاد برطانوی شہری ) محمد اصغر علی (معلون ) نے( العیاذ بااللہ ) نبوت کا دعوی کیا ہے ، معلون کی ہمت کا یہ عالم ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کو خط لکھ کراپنا نبی اللہ ( العیاذ بااللہ ) ہونے کے ساتھ ساتھ تین سال بعد پاکستان میں اپنی بادشاہت قائم ہونے کا دعوی کیا ہے ، مسلم لیگ ( ن )کے ایک مقامی رہنما جناب محمد حفیظ اعوان اِس معلون کے خلاف دفعہ دوسو پنچانوے بٹا سی 295 / C کے تحت مقدمہ درج کرواکر اُسے اڈیالہ جیل تو پہنچا دیا ہے مگر اِس بار بھی اور اِس معاملے میں بھی ایک اور معلون کی مدد کے لیے برطانوی سفارت خانہ کود پڑا ہے ، اور بہت ممکن ہے یہ معلون بھی جلد ہی وآپس لندن پہنچا دیا جائے ۔
ہمیں سوچنا ہوگا کہ یہ خطرناک کھیل کیوں کھیلا جارہا ہے ؟ اِس کے مقاصد اور اہداف کیا ہیں ؟ اور پر امن طریقے سے اِس کا تدارک کیسے ممکن ہے ؟
آصف احمد بھٹی

بلاگ نویس صاحب نے اسلام ، قرآن اور رسول اللہ صلعم کی تضحیک اور جھوٹی تنقیص کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے وہ سنجیدگی سے پڑھنے اور اسلام کی حفاظت کے لیے پرامن اقدام کی تحریک چلانے کے لیے سب پڑھنے والوں کے سامنے جو تجویز پیش کی ہے ۔ میں اس تجویز کی دل سے تائید کرتا ہوں ۔
مگر وہ یہ بھی بتادیتے تو اچھا تھا کہ پرامن اقدامات سے انکا کیا مطلب ہے ؟ کیا پر امن احتجاج ہی کرنا مقصد ہے تو وہ تمام مسلمان کررہے ہیں ۔
مگر میرا خیال ہے کہ اسلامی ممالک کو اعلی سطح پر ایک متحدہ محاذ قائم کرنا چاہیے اور اسلام کے خلاف جو کچھ بھی ہورہا ہے اسکے تدارک کے لیے کوئی عملی لائحہ عمل یعنی اسلام دشمن ممالک کے اشیا کا بائیکاٹ جیسے اقدامات اختیار کرنے چاہیں
مجھے کافروں کی اسلام دشمن حرکات کا ڈر نہیں ہے اس لیے کہ اسلام کے خلاف تمام قسم کے حربے چودہ سو سال سے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ مگر مجھے ڈر اس آستین کے سانپوں سے ہے جو اسلام کا نام لے کر اسلام کو تباہ کرنے پر گامزن ہیں ؛
شکیل نے کہا ہے کہ :
مرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
مجھے خوف آتشِ گل سے ہے یہ چمن کو آگ لگا نہ دے
جناب آصف بھٹی صاحب
اسلام علیکم
آپ نے نہایت اھم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروئی ہے خدا آپ کو جزائے خیر دے ۔ آمین
ھم سب کو مل کر ہی اس کا تدارک کرنا ہو گا
ھمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ایسے کسی فرد کو جو شانِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی گستاخی کا مرتکب ہو کسی دنیاوی سپر پاور کے حوالے کر نہ کریں چاہے اس کی کتنی ہی قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔۔۔۔۔۔۔
کیونکہ گستاخِ رسول ہر حال میں واجب القتل ہے۔۔۔۔
جعفر حسین
کراچی
حکومتِ شام نے اہلِ بیتِ رسول (صلواۃ وسلام اللہ علیہم اجمعین) کے بارے میں اتنی غلط افواہیں پھیلائی تھیں، اتنا جھوٹ نشر کیا تھا کہ جب امام علی علیہ السلام کی شہادت کی خبر شام کے لوگوں تک پہنچی کہ “علی کو روزہ کی حالت میں نماز پڑھتے وقت مسجد میں قتل کردیا گیا” تو لوگ حیران ہو کر پوچھتے تھے کہ “علی کا مسجد نماز روزے سے کیا کام؟ وہ نہ تو نماز روزہ کا پابند تھا نہ ہی مسجد جاتا تھا تو وہاں قتل کیسے ہوا؟” (نعوذ باللہ).
ایک شخص شام سے مدینہ آیا، اس نے شام میں سن رکھا تھا کہ مدینہ میں حسن ابنِ علی اور حسین ابنِ علی نامی اشخاص رہتے ہیں، ان دونوں اور ان کے گھروالوں کے بارے میں اس شخص نے اتنی بُری باتیں سن رکھی تھیں کہ مدینہ پہنچ کر سب سے پہلے اس نے پتہ کیا کہ حسن اور حسین کا گھر کہاں ہے، کسی نے راستے میں بتایا کہ وہ آدمی جو وہاں سامنے کھڑا ہے وہ ہے حسن ابنِ علی ابنِ ابوطالب (علیہم السلام).
یہ شامی سیدھا امام حسن علیہ السلام کی طرف گیا اور جاتے ہی اپنے دل کا غبار نکالنا شروع کر دیا کہ مثلاً “تم لوگوں نے دین کو بگاڑ ڈالا ہے، تم اسلام میں کفر پھیلا رہے ہو، تم شراب پیتے ہو، تم ایسے ہو، تم ویسے ہو” وغیرہ
امام علیہ السلام خاموشی سے اس کی باتیں سنتے رہے، کسی ساتھی نے اس شامی کا منہ بند کرنے کا اِذن بھی طلب کیا لیکن آپ نے اشارے سے اسے منع کردیا، جب شامی سارا اول فول بک چکا تو امام حسن نے مسکرا کر اس سے فرمایا کہ ” لگتا ہے کہ اس شہر میں اجنبی ہو، مسافر وہ، بتاؤ کھانا کھایا ہے؟ آؤ پہلے کچھ کھا پی لو ذرا آرام کر لو باتیں بعد میں کریں گے، کسی چیز کی طلب ہو تو کہو، سواری نہیں رکھتے تو گھوڑا دوں؟ کسی بھی اور شے کی ضرورت ہو تو بتاؤ” وغیرہ.
شامی کی حیرت کی انتہا نہ رہی، وہ ہکا بکا رہ گیا اس نے فوراً معافی مانگی اور عرض کی کہ ” مجھے ابھی سے یقین ہو چکا ہے کہ آپ کے بارے میں، میں نے آج تک جو کچھ بھی سن رکھا تھا، وہ سب جھوٹ تھا، آپ جیسا خوش اخلاق، صابر، بردبار اور کریم تو میں نے ساری زندگی میں کوئی نہیں دیکھا”
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میرے خیال میں برادر عزیز آصف احمد بھٹی صاحب کے سوال کا کچھ نہ کچھ جواب اس وقعہ سے اخذ کیا جا سکتا ہے
محترم منظور قاضی صاحب کی تجویر بھی بہت اعلٰی ہے کہ اسلامی ممالک کو اعلی سطح پر ایک متحدہ محاذ قائم کرنا چاہیے، لیکن عملی طور پر ایسا کرنا کم از کم انفرادی طور پر ناممکن سا ہے
محترم بھائی جعفر حسین صاحب سے بھی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ آپ کی تجویز بھی حکمران طبقہ کے لیے ہے جن کو سوائے اپنی کسی کی کوئی پرواہ نہیں.
گزارش ہے کہ تجاویز وہ ہوں جن پر ہم بطور فرد واحد عمل پیرا ہو سکیں کیوں کہ عالمی سطح پر امتِ مسلمہ کو یکجا کرنا اور پھر کسی اجتماعی جوابی کاروائی کے بارے میں سوچنا
بات تو بہت اچھی ہے لیکن . . . اس بلی کے گلے میں یہ گھنٹی باندھے گا کون؟
آصف بھائی نہایت اہم بات کی طرف آپ نے متوجہ کیا ہے!
ان سب کا ایک ہی ھل ہے خواہ انسانی حقوق والے جتنا ہے چیخے وہ ہے موت…
تاکہ کسی میں گستاخی کی ہمت ہی نہ ہو یہ جو بچ جاتے ہیں ناں ان کی وجہ سے دوسرے بد بختوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے.
محترم بھائی شعیب صفدر صاحب !
سزائے موت زیادہ سے زیادہ اپنے ملک میں ایسے کسی منحوس کو دی جاسکتی ہے اور وہ بھی اگر ہماری حکومت چاہے تو
لیکن دوسرے ممالک تک تو ہماری پہنچ نہیں ہوسکتی
یہ خاکے وغیرہ تو وہاں شائع ہو رہے ہیں جہاں ہماری پہنچ ہے ہی نہیں
اس سلسلہ میں ہمارا ردِ عمل کیا ہونا چاہیے؟؟
میں پھر عرض کروں گا کہ :
ایک زمانہ وہ تھا (13 سال) جب مکہ میں اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نہ صرف بھبتیاں کسی جاتی تھیں، آپ کو معاذ اللہ شاعر اور دیوانہ تک کہا جاتا تھا بلکہ دست درازیوں کی بھی انتہا ہوئی تھی، کبھی حالتِ نماز میں آپ کے جسمِ مطہر پر اونٹ کی اوجڑی پھینکی گئی، کبھی راستے میں کانٹے بچھائے گئے اور کبھی (طائف میں) پتھر تک برسائے گئے، لیکن نہ تو آپ نے کسی سخت ردِ عمل کا اظہار کیا اور نہ ہی اہلِ بیت علیہم السلام یا اصحاب رضوان اللہ علیہم کی جانب سے آپ کے اتباع میں ایسا کوئی جواب دیا گیا-
لیکن ایک زمانہ وہ بھی آیا، بعد از ہجرت (10 سال) جب ہر جسارت اور ہر گستاخی کا اسی حساب سے جواب دیا گیا، ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا گیا-
کیا وجہ ہے آپ (ص) کے الگ الگ رویہ کی ؟ کیا فرق تھا جس کی وجہ سے ردِعمل مختلف رہے ؟
صرف ایک ہی نکتہ ہے اور وہ یہ کہ مکہ میں ابھی مسلمان اس قابل نہ ہوئے تھے کہ جواب دے سکیں، اسلام کا پودا ابھی نازک تھا، مسلمان کمزور تھے، ہر قسم کا حربی جواب خود کُشی کے مترادف ہوتا- لیکن مدینہ میں آپ (ص) کو ایک نظام کے تحت اصحاب کی تربیت کا بھی موقع ملا اور کسی حد تک وسائل کی فراہمی بھی ممکن ہوئی، اسلام کا پودا ایک درخت بن گیا، مسلمان مضبوط ہو گئے، اب ابو سفیان کے لیے بھی اوجڑی پھینکنا ناکافی اور ناممکن ہو گیا، اسے بھی سمجھ آگئی کہ اب پورا عربستان پھر کر فوجیں اکٹھی کرنی پڑیں گی، لیکن شکست اب اس کا مقدر بن چکی تھی-
ہمیں بھی سیرت ِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خود کو مضبوط کرنے پر توجہ دینی چاہیے، کسی کے اشتعال دلانے پر اگر ہمارے ردِ عمل اس کی خواہش کے مطابق ہوا تو بازی تو وہ جیت ہی گیا، آج کے ایران کی مثال لیجیے 30 سالوں میں کہاں سے کہاں پہنچ گیا، اور ہم ابھی آزادی کے ترانے گانے میں مصروف ہیں، ایک سوئی سے لے کر استعمال کی ہر ایک چیز دوسروں سے بھاری زرِ مبادلہ کے عوض خرید تے ہیں، اسلحہ بھی وہی ہے جو امریکہ بہادر ہمیں عطا کر دے، پہلے اسلامی بم کے قصیدے پڑھتے ہم نہیں تھکتے، آخر فخر کرنے کو بھی تو کچھ پاس ہونا چاہیے نا- کسی نے کہا کہ 65 کی جنگ میں جب “یا علی” کے نعرے لگتے تھے تو لوگ کاندھوں پر بم اُٹھا اُٹھا کر میدانِ جنگ میں لے جاتے تھے، یعنی جنگ جیتنے کے لیے جذبہء ایمانی اصل چیز ہے، مؤمن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی-
میری عرض اتنی تھی کہ اگر “یا علی” کا نعرہ لگانا ہے تو علی کی سیرت بھی اپنانی چاہیے، اور علی علیہ السلام کی سیرت یہ تھی کہ دوسروں کے پاس ایک دھار کی تلوار ہوتی تھی تو مولا کی تلوار دو دھاری تھی. ہم بھی جس دن اس قابل ہو گئے کہ دوسروں سے دوگنا اسلحہ خود تیار کرنے لگے، اس دن للکار کر دنیا میں اعلان کر سکیں گے کہ :
اے دنیا والو ! سن لو، جس نے بھی ہمارے خدا، ہمارے رسول، ہمارے ائمہ یا ہمارے کسی بھی دینی بزرگ کی شان میں گستاخی کی خباثت کی اس کی خیر نہیں، ہماری نظر میں وہ سزائے موت کا حقدار ہو گا، بعد میں نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی-
بلاگ نگار ( آصف احمد بھٹی صاحب) نے اپنے اس بلا گ کی تمہید میں جو یہ باتیں لکھی ہیں وہ تشریح طلب ہیں:
1۔ “ قادیانیوں کی تو ہر سطح پر پزیرائی کی ہی جاتی رہی ہے “
،2۔ “ تسلیمہ نسرین شان رسالت میں گستاخی کرتی ہے تو اُس کو یورپ سر آنکھوں پر بیٹھاتا ہے“
3۔ “ ، سلمان رشدی کو برطانیہ اپنی گود میں جگہ دیتا ہے “،
4۔ ’’کافر مولوی اور شیطان مولوی ‘‘ نامی کتابیں لکھنے والے یونس شیخ کو کال کوٹھڑی سے نکال کر فرانس پہنچا دیاجاتا ہے “
5۔ “ ، یوسف کذاب اور اُس کے چیلے زید زمان حامد کی کارستانیاں سب جانتے ہی ہیں “
6۔ “ ، ابھی حال ہی میں تلہ گنگ کے ایک امریکہ پلٹ شخص نے ایسی ہی گستاخی کی “
7۔ “ مگر اب تازہ ترین واردات راولپنڈی کے ( پاکستانی نژاد برطانوی شہری ) محمد اصغر علی (معلون ) نے( العیاذ بااللہ ) نبوت کا دعوی کیا ہے ، معلون کی ہمت کا یہ عالم ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کو خط لکھ کراپنا نبی اللہ ( العیاذ بااللہ ) ہونے کے ساتھ ساتھ تین سال بعد پاکستان میں اپنی بادشاہت قائم ہونے کا دعوی کیا ہے ، مسلم لیگ ( ن )کے ایک مقامی رہنما جناب محمد حفیظ اعوان اِس معلون کے خلاف دفعہ دوسو پنچانوے بٹا سی 295 / C کے تحت مقدمہ درج کرواکر اُسے اڈیالہ جیل تو پہنچا دیا ہے مگر اِس بار بھی اور اِس معاملے میں بھی ایک اور معلون کی مدد کے لیے برطانوی سفارت خانہ کود پڑا ہے ، اور بہت ممکن ہے یہ معلون بھی جلد ہی وآپس لندن پہنچا دیا جائے ۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔
میری درخواست ہے کہ آصف احمد بھٹی صاحب خود اپنی مذکورہ بالا خبروں کےماخذ کا پتہ ( یو ٹیوب یا ویب سائٹ ) اس بلاگ میںلکھ دیں تاکہ مجھ جیسے کم علم انسان کے علم میں اضافہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور ضروری نوٹ :
جعفر حسین صاحب اور شعیب صفدر صاحب نے رسول صلعم کی تضحیک کرنے والوں کے لیے جو سزا تجویز کی ہے ، کیا وہ بلاگ کے عنوان “ پر امن سدباب “ کے زمرے میں آتی ہے ؟
اس بلاگ کی تمہید میں جو لفظ “ معلون “ لکھا گیا ہے وہ ( میرے خیال میں ) “ ملعون “ ہے۔
لگے ہاتھ اسلامی بم کے بارے میں بھی اپنا نظریہ عرض کردوں :
چند سال قبل پاکستانی سفارتخانہ کے کونسلر صاحب کی طرف سے ایک افطاری کی ایک دعوت تھی، مجھ حقیر کو بھی شرف حاصل ہوا، بعد از افطار و نماز بات چیت کا دور شروع ہوا، کسی طرح سے موضوع اسلامی بم متعین ہوا، تمام حاضریں بہت جوش و خروش سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے، ایک صاحب نے فرمایا کہ “اب کوئی پاکستان کو ایسا ویسا نہ سمجھے، اب پاکستان ایک ایٹمی طاقت بن چکا ہے، اب کسی نے بھی ہمارے وطن کی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھا بھی، تو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے، وغیرہ وغیرہ وغیرہ-”
میں انتظار کرتا رہا، جب سب کے دلوں کا بوجھ ہلکا ہو گیا اور قدرے سکوت ہوا تو میں نے کونسلر صاحب کو مخاطب کر کے چند باتیں پوچھنے کی اجازت چاہی، انہوں نے کہا کہ پوچھو . . .
میرا سوال نمبر 1 تھا کہ : کیا یہ بات درست ہے کہ اسلام آباد کے قریب نیلور کے مقام پر 1968 یا 1969 سے جوہری توانائی حاصل کرنے کا ایک پلانٹ کام کرنا شروع کر چکا تھا؟
کونسلر صاحب کا جواب تھا : ہاں-
س 2 : کیا یہ بات درست ہے کہ پاکستان اٹامک انجری کمشن اس سے پہلے قیام پذیر ہوچکی تھی؟
ج 2 : ہاں-
س 3 : کیا یہ بات ٹھیک ہے کہ اس پلانٹ میں جوہر یعنی Atom کے مرکزے یعنی Nucleus کو توڑا جاتا ہے جس کے نتیجے میں بے انتہا توانائی خارج ہوتی ہے جس کو “قابو میں رکھتے ہوئے” اس سے ٹربائین چلائے جاتے ہیں جن سے پھر بجلی بنتی ہے ؟
ج 3 : ہاں-
س 4 : کیا یہ صحیح ہے کہ ایٹم بم بھی اسی طریقہ سے چلتا ہے صرف اس فرق کے ساتھ کہ خارج ہونے والی توانائی کو قابو میں کرنے کی بجائے اسے “کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے” جو پھر تباہی کا موجب بنتی ہے؟
ج 4 : جی-
س 5 : کیا توانائی کو قابو کرنے کی نسبت آزاد بکھر جانے دینا، زیادہ آسان بات نہیں؟
ج 5 : یہ بات بھی ٹھیک ہے-
س 6 : تو ایٹمی بجلی گھر کا بنانا ایٹم بم بنانے سے کہیں زیادہ دشوار اور پیچیدہ تر کام ہوا؟
ج 6 : یقیناً
س 7 : تو کیا اسسے یہ نتیجہ اخز نہیں ہوتا کہ پاکستان تو ساٹھ کی دہائی ہی میں ایٹم بم (تقریباً) بناچکا تھا؟
ج 7 : یہی مطلب ہے-
س 8 : تو کیا پھر 1998 میں کیا گیا دھماکہ صرف ایک اعلان ہی کی حیثیت نہیں رکھتا؟
ج 8 : ایسا ہی ہے-
اس کے بعد کچھ دیر خاموشی رہی پھر دفعتاً موضوع بدل گیا-
عبدالمناف غلزئی صاحب کےاس سوال پر :
کہ :
س 3 : کیا یہ بات ٹھیک ہے کہ اس پلانٹ میں جوہر یعنی Atom کے مرکزے یعنی Nucleus کو توڑا جاتا ہے جس کے نتیجے میں بے انتہا توانائی خارج ہوتی ہے جس کو “قابو میں رکھتے ہوئے” اس سے ٹربائین چلائے جاتے ہیں جن سے پھر بجلی بنتی ہے ؟
پاکستان کے برلن میں متعین سفارتی کونسلر نے اس کا جواب دیا :
ج 3 : ہاں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر پاکستان کےبرلن میںرہنےوالے سفارت کےکونسلر صاحب کےکہنےکےمطابق 68 اور 69 ہی میں جوہری توانائی سے بجلی بننا شروع ہوگئی تھی تو وہ بچلی کہاں گئی ؟
۔۔۔۔۔۔
کاش کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب سے یہ سوال پوچھا جاتا تو اچھا تھا اس لیے کہ سفارت خانے کا ایک کونسلر اس موضوع پر اتنی مہارت نہیں رکھتا جو ڈاکٹر قدیر خان رکھتے ہیں ۔
نہایت اہم موضوع ہے۔ جو کچھ محترم مناف بھائی نے کہا ہے وہی میرے دل کی آواز ہے۔ اس میں صرف اتنا اضافہ کروں گا کہاس کے لئے ہمیں من حیث القوم بھی متحرک ہونا ہوگا اور اور من حیث الفرد بھی۔۔۔نعلین رسول پر ہماری جانیں اور ہماری نسلیں قربان ہوں، اس سے بڑا اعزاز اور اس سے اچھی موت کیا ہوگی۔ لیکن ایسا تبھی ہوگا نہ جب اس کی ضرورت پڑے گی نا۔۔۔۔ اس وقت ہمیں کرنا کیا ہے وہ اصل اسلام کو زندہ کرنا ہے۔ بد قسمتی سے مغرب میں اسلام کی شکل اسقدر بگاڑ کر پہنچائی گئی ہے کہ ان کے نزدیک اسلام قتل وغارتگری کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ نام نہاد مجاہدین جو جہاد کے نام پر فساد فی الارض اللہ کے ذمہ دار ہیں اور جاہل ملّاؤں نے دین کو لا وارث جان کر اسکا حُلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ جو کچھ یہ گلی گلی خون ریزی کرنےے والے کر رہے ہیں، اگر یہی اسلام ہے تو دنیا یقینا اس دین سے مایوس بھی ہوگی اور حضورصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات مقدسہ کی سیرت پاک کا مطالعہ کئے بناء غلط نتیجوں پر پہنچتی رہے گی۔
ہمیں بطور فرد اور بطور قوم ان بد معاشوں سے بریت کے ساتھ ساتھ حقیقی عملی مسلمان بن کر لوگوں کی سوچوں کے در وا کرنے ہونگے کہ ہم ہی حیقت مین امن عالم کی ضمانت ہیں اور ہم ہی ہیں جو دلائل و منطق سے دین کو قبول کرتے ہیں نہ کہ تلوار سے۔ بد قسمتی سے اموی عہد سے ہی اسلام کا پرچم خونیں چلا آ رہا ہے۔ صلیبی جنگوں میں عیسائیوں اہل مغرب نے جن سازشوں کا جال اہل اسلام کے خلاف پھیلایا ان میں ایک کڑی یہ بھی تھی کہ نسل نو کو اسلام کی صورت سے ہی ڈرا دو۔ آج صدیاں گزجانے پر بھی تمام مغربی سیاسی قوتیں مجتمع ہو کر ہمارے مابین ہی نام نہاد مجاہدین ڈھونڈ کر ان کو اسلحہ اور پیسہ دیتے ہیں اور ان کے جنون کو پروان چڑھا کر پھر انہی کے خلاف جنگ کرتے ہیں۔
ہمیں شدت پسندی سے ہٹنا ہوگا اور ہر شاتم رسول کو قابل گردن زنی جاننا ہوگا چاہے خود ہماری صفوں میں ہو یا کہیں اور۔ چاہے تاریخ کے صفحوں میں چھپا ہو یا ہمارے سامنے ہو۔ بلکہ اگر اسوہء رسالتمآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دیکھیں تو ان غیر مسلموں کو شاید معافی کی گنجائیش نکل آئے کہ وہ حقیقت شناس ہی نہیں بلکہ خود ہمارے ہاتھوں گمراہ کئے ہوئے ہیں۔ لیکن جو جان بوجھ کر توہین رسالت کرتے ہیں ان کو معافی کا امکان نہیں نظر آتا۔
ہمیں اور ہمارے علماء کو مل کر ان نام نہاد مجاہدین کو کھُل کر اور مجتمع ہو کر باتانا ہوگا کہ وہ غلط ہیں، اور انکا فعل خارج از اسلام ہے، ورنہ دین کی اصل شکل اہل مغرب تو کیا کل ہماری اپنی نسلیں بھی نہیں پہچان سکیں گی۔ پہلے اپنی صفوں میں چھپے ان خارجیوں سے نجات پا لیں تو دین خود ہی محفوظ ہوجائے گا، انشاء اللہ۔۔۔۔باقی پھر سہی۔
نیلور کا ایٹمہ بجلی گھر آئی اے ای اے ( انٹر نیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی کے حفاظتی انصرام (سیف گارڈز) کے ماتحت ہے، اس لئے وہاں عملی طور پر کچھ بھی کرنا ممکن نہیں تھا، اس لئے تو آج تک وطن عزیز میں بجلی کی کمی بھی پوری نہیں ہوسکی۔ وہاں جو کچھ افزود ہوتا ہے وہ ہماری صرف طبی و تحقیقاتی ضروریات کے لئے بھی ناکافی ہے۔ تاہم اس پلانٹ اور اس جیسے کچھ اور پلانٹوں پر جو تجرباتی علوم حاصل ہوئے وہ ہماری دوسری تجرباہ گاہوں میں ضرور کام آئے۔ بلکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے بعض اہلکار تو بغض و عناد کے سبب سے شروع سے ہی جناب محترم ڈاکٹر قدیر خان کے خلاف زہر افشانی کرتے رہے ہیں۔ہمارے عہد طالبعلمی میں قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ مابعد الطبعیات کے سربراہ ڈاکٹر پرویز اقبال ہود بھائی ١٩٩٦ میں جب ڈاکٹر قدیر صاحب کے خلاف چھوٹی چھوٹی ریلیاں نکالا کرتا تھا تو تب ہم لوگ اسے کبھی پاگل کہتے تھے اور کبھی احساس کمتری کا شکار انسان۔ لیکن آہستہ آہستہ کُھلا کہ ان سب حرکات کے پیچھے کوئی اور قوتیں کارفرما تھیں، جن کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کا شعبہء طبعیات اٹامک انرجی کمیشن سے منسلک ادارہ ہے۔
اس لئے ایٹم بنانے کی تمام تر کوششیں اور انکا سہرا صرف ذوالفقار علی بھٹو، جناب غلام اسحاق خان اور ڈاکٹر عبد القدیر خان کا حصہ ہے۔ چونکہ بھٹو اور ڈاکٹر خان ہیرو بن کر سامنے آئے تھے، اس لئے ان دونوں کو سزا ملی۔ بھٹو کو قتل کروا دیا گیا اور ڈاکٹر صاحب کا حصہ قید تنہائی ہے۔ میں غلام اسحاق خان کا نام نہ لیتا اگر خود ڈاکٹر صاحب بھٹو کے بعد اس پروگرام کی تکمیل میں ان کے قابل ستائیش کردار کا ذکر نجی محفلوں میں نہ کر چکے ہوتے۔ اس سلسلے میں ضیاء الحق نےبھی ایک اہم کردار ادا کیا کہ افغان جنگ کے بہانے امریکہ سے جسقدر امداد اور وقت ملا وہ اس منصوبے کی تکمیل میں صرف کیا اور اسحاق خان صاحب کو خاص طور پر اسی منصوبے پر قائم رکھا ، اور جب امریکا کو پتہ چلا تو اسکا نتیجہ بھی ہم سب نے دیکھ لیا۔ بلکہ سچ کہوں تو یہی ہے کہ ضیاء الحق سے امید یہ تھی کہ بھٹو کو قتل کروا کر وہ اس منصوبے کو بھی نقصان پہنچائے گا، لیکن اس نے قوم سے اس معاملے میں غداری نہ کی اور جس سے کی اس سے اسکی سزا پا لی۔ بات لمبی ہوجائے گی، اس لئے یہیں بس۔
میرے بہت ہی عزیز اور بہت ہی مہربان بھائیوں ۔۔ میں آپ سب سے روزانہ ہی کچھ نہ کچھ سیکھتی ہوں اور اپنے عمل میں لاتی ہوں ۔۔ میری آخرت سنوارنے والوں کے لئے میرے پاس سوائے دعاؤں کے کچھ نہیں ہے ۔۔۔ اللہ کریم آخرت میں ہم سب کا پردہ رکھے اور ہماری چھوتی سی نیکی کو بھی فلاح کا زریعہ بنا دے ۔۔آمین
میں آپ کو اس وقت کی بات بتاتی ہوں جب میں میڈیکل کی تعلیم لے رہی تھی ۔۔ میرے ساتھ کئی برس میری روم میٹ ایک قادیانی رہی ۔۔۔ میں جب اپنی ہاؤس جاب کے لئے لاہور آئی تو تب بھی میری روم میٹ ایک قادیانی ہی ےھی ۔۔ جس سے دو ہزار پانچ میں فرینکفرٹ میں اچانک ملاقات بھی ہوئی ۔۔۔ اس کے بعد جب میں اپنی گائینی کی اسپیلزائزیشن کے سلسلے میں کراچی آئی تو سول ہسپتال میں بھی میری روم میٹ ایک قادیانی ہی رہی ۔۔۔
ایک بات بتاؤں آپ سب کو ان سب نے میرے ایمان کو اور مظبوط کیا ۔۔ مجھے اپنے دین کو سمجھنے کی خواہش دی ۔۔۔ میں نے اس لگن میں اپنے رب کو پہنچانا ۔۔۔ اور اس کے نبی آخر کو دل سے اپنا آخری نبی مانا ۔۔۔
میری ان تمام قادیانی روم میٹس کا خیال ہے کہ مجھے بدلنا ممکن نہیں ۔۔ میں نے ہمیشہ انہیں کہا کہ یہ میں نہیں یہ میرا دین ہے جسے بدلنا کسی کے لئے بھی ممکن نہیں ۔۔۔ میں نے اپنی تمام عمر ایک ایسے ہی جہاد کی نظر کی ہے یعنی ایسے لوگوں کے درمیان اپنے دین کے ساتھ رہنا میرے لئے کبھی آسان نہ ہوتا جو میرا رب مجھ پر مہربان نہ ہوتا ۔۔
میں جب آسٹریلیا آئی تو زندگی میری یہاں بھی آسان نہ تھی ۔۔۔ مجھے ایسے لوگوں سے ہمیشہ واسطہ رہ اہے جو مجھ سے میرا دین جاننا چاھہتے ہیں اور مجھے ہر وقت ایسی نازک گھڑی میں تولتے ہیں جب میں خود ادھر ادھر دیکھ رہی ہوتی ہوں ۔۔۔ لیکن پھر میرا رب ہی مجھے غیبی امداد مہیا کرتا ہے اور مجھے سب کے سامنے سرخرع کر دیتا ہے ۔۔۔
بات مجھے وہی کہنی ہے جو مناف بھائی نے بہے سادگی کے ساتھ دلائل دے کر کہی ہے کہ ہمیں اپنی دوستی اپنے رب سے مظبھوط کرنی ہوگی ۔۔۔ جب یہ انفرادی قوت اجتماعی بنے گی تو ہم بھی للکار کر کہہ سکیں گے کہ اے دنیا والو ! سن لو، جس نے بھی ہمارے خدا، ہمارے رسول، ہمارے ائمہ یا ہمارے کسی بھی دینی بزرگ کی شان میں گستاخی کی خباثت کی اس کی خیر نہیں، ہماری نظر میں وہ سزائے موت کا حقدار ہو گا، بعد میں نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی ۔۔۔
یعنی ہمیں ہر جہاد اور علم کی ابتدا خود سے کرنی ہوگی ۔۔ ہم اگر مظبوط ہیں تو ہمارے قلعے بھی مظبوط ہونگے ۔۔ مظبوط قلعوں سے ٹکرانے کے لئے مدمقابل بھی مظبوط ہی چاھئے ۔۔ اور ہمارے دین ۔۔ ہمارے انبیاء ۔۔ہمارے آئمہ سے زیادہ مظبوط کون ہوا ہے اور کون ہو سکے گا ۔۔۔ یعنی ہمارے مقابل کوئی نہیں ہو گا ج وہم اپنے دین کو صحیح سمجھ لیں گے اور اسے اپنی زندگیوں کا حسہ بنا لیں گے ۔
بھلا بتائے کہ جب ہمیں خود ہی اپنی نبی کی شان نہیں پتہ ہوگی ہم انہیں کیاجواب دے سکیں گے ۔۔۔ ہم ان کے مقابل کتنے کارٹون بنا سکیں گے ۔۔ کتنی کتابیں شائع کر سکیں گے ۔۔ اس ک ایہ مطلب بھی نہیں کہ ہم خاموش بیٹھے رہیں گے ۔۔ ہمیں سب سے پہلے انفردادی سطح سے لے کر اجتماعی بردباری اور علمیت کی ضرورت ہے تاکہ ہر جگہ ہر موقع پر ہر شخص اپنے حصے کا کام کر سکے ۔۔ اشتعال مسائل کا حل کبھی نہیں رہا ہے ۔۔۔ یہ ہماری بدنصیبی رہی ہے کہ ہمیں کبھی متوازن مذہبی قیادت نصیب نہیں ہوئی ہے اس لئے ہم آپس میں بھی کبھی متحد نہیں ہو سکے ۔۔۔ مصباح بھائی نے کسی ایسے ہی موقع پر کہا تھا کہ شکر ہے اس ایک موضوع پر تو مسلمان ایک ہوئے
یقین کریں ہمیں آج ضرورت اس بات کی ہے کہ صرف اور صرف خا لص اپنے اللہ ہی کو اپناسب کچھ ماننا ہے اور اس کے پیارے حبیب کو اپنا آخری رسول مانتے ہوئے ان کی تعلمیات پر ۔۔ ان کے بتائے ہوئے رستوں پر چلنا ہے
اسی میں ہماری نجات ہے اور اسی میں ہمارا فخر قائم رہ سکتا ہے ۔۔۔ یہی ہماری آنے والی نسلوں کاہم سب پر قرض ہے جوہمیں احسن طریقے سے لوٹانا ہے ۔۔
السلام علیکم
محترمین ِ محفل ، آپ سب کا بہت بہت شکریہ ، میں خود ہر شاتمِ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قابل گردن ذدنی سمجھتا ہوں ، اور مجھے اِس بات پر بھی پورا یقین ہے کہ اللہ تعالی ہمیشہ ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے کہ ہر شاتم کا خاتمہ کسی عاشقِ رسول کے ہاتھوں ہی ہوتا ہے ، عاشق رسول ہر زمانے میں پیدا ہوتے رہے ہیں اور تا قیامت یہ سلسلہ جاری رہے گا ، حکومتیں چاہے کتنی بھی بے حس ہوں عام عوام عشق رسول میں حکومتی اقدامات کا انتظار نہیں کرتے ، ملعون راج پال کے قتل کا سن کر اُسے قتل کرنے والے نوجوان ’’ غازی علم الدین شہید ‘‘ کے بارے میں علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ کا تاریخی جملہ اِس بات کی روشن دلیل ہے ، علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ نے فرمایا تھا ’’ اَسی ویکھدے ہی رہ گئے تے ترکھاناں دا منڈا بازی لے گیا ‘‘ ( ہم دیکھتے ہی رہ گئے اور ترکھانوں کا لڑکا بازی لے گیا ) یہ وہ حسرت تھی جو علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ جیسے عاشق رسول کے بھی دل میں رہ گئی ۔ موجودہ دور میں بھی گستاخانہ خاکے بنانے والے میں سے ایک کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ’’ غازی عمر چیمہ شہید ‘‘ کو جرمن پولیس نے دوران حراست زبردست تشدد کر کے شہید کر دیا تھا اور مزے کی بات ہے حکومت خاموش رہی تھی ، یوسف کذاب کو بھی جیل میں ایک پولیس کے سپاہی نے قتل کر دیا تھا ( حالانکہ اُسے سزائے موت کا حکم ہو چکا تھا ) من حیث القوم ہم چاہے کتنے ہی کمزور ہوں ہماری حکومتیں چاہے نااہل ترین لوگوں کے ہاتھوں میں ہو تب بھی کوئی نہ کوئی ’’ مرد حر ‘‘ کوئی نہ کوئی ’’ عاشقِ رسول ‘‘ پیدا ہو ہی جاتا ہے ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
جناب منظور قاضی صاحب ، آپ نے میرے بلاگ کی تمہید میں سے کچھ باتوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا ہے کہ !
1۔ “ قادیانیوں کی تو ہر سطح پر پزیرائی کی ہی جاتی رہی ہے “
،2۔ “ تسلیمہ نسرین شان رسالت میں گستاخی کرتی ہے تو اُس کو یورپ سر آنکھوں پر بیٹھاتا ہے“
3۔ “ ، سلمان رشدی کو برطانیہ اپنی گود میں جگہ دیتا ہے “،
4۔ ’’کافر مولوی اور شیطان مولوی ‘‘ نامی کتابیں لکھنے والے یونس شیخ کو کال کوٹھڑی سے نکال کر فرانس پہنچا دیاجاتا ہے “
5۔ “ ، یوسف کذاب اور اُس کے چیلے زید زمان حامد کی کارستانیاں سب جانتے ہی ہیں “
6۔ “ ، ابھی حال ہی میں تلہ گنگ کے ایک امریکہ پلٹ شخص نے ایسی ہی گستاخی کی “
7۔ “ مگر اب تازہ ترین واردات راولپنڈی کے ( پاکستانی نژاد برطانوی شہری ) محمد اصغر علی (معلون ) نے( العیاذ بااللہ ) نبوت کا دعوی کیا ہے ، معلون کی ہمت کا یہ عالم ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کو خط لکھ کراپنا نبی اللہ ( العیاذ بااللہ ) ہونے کے ساتھ ساتھ تین سال بعد پاکستان میں اپنی بادشاہت قائم ہونے کا دعوی کیا ہے ، مسلم لیگ ( ن )کے ایک مقامی رہنما جناب محمد حفیظ اعوان اِس معلون کے خلاف دفعہ دوسو پنچانوے بٹا سی 295 / C کے تحت مقدمہ درج کرواکر اُسے اڈیالہ جیل تو پہنچا دیا ہے مگر اِس بار بھی اور اِس معاملے میں بھی ایک اور معلون کی مدد کے لیے برطانوی سفارت خانہ کود پڑا ہے ، اور بہت ممکن ہے یہ معلون بھی جلد ہی وآپس لندن پہنچا دیا جائے ۔“
میری درخواست ہے کہ آصف احمد بھٹی صاحب خود اپنی مذکورہ بالا خبروں کےماخذ کا پتہ ( یو ٹیوب یا ویب سائٹ ) اس بلاگ میں لکھ دیں تاکہ مجھ جیسے کم علم انسان کے علم میں اضافہ ہو۔
میں آپ کی اِن سب باتوں کا مطلب نہیں سمجھ سکا ؟ یہ سب باتیں کسی ایک ویب سائٹ یا اخبار کا حصہ نہیں رہیں ، یہ تو ایک عالم جانتا ہے ، سب کے علم میں ہیں اِن کا کوئی ایک ماخذ ہے ہی نہیں ، یہ سب تو ’’ چوراہے میں پھوٹی ہو ئی ہنڈیاں ‘‘ ہیں ، اب آپ ہی بتائیے کہ میں اِن کا ماخذ کیا لکھوں ، البتہ آپ اگر مناسب سمجھیں تو گوگل پر ہی جاکر سرچ کر سکتے ہیں ۔
میں آپ کی تشفی کے لیے کچھ سطریں لکھ بھی دوں تو شاید وہ مناسب نہ ہونگی ۔
آصف احمد بھٹی
جناب آصف بھٹی صاحب ، اللہ آپ کو ناموسِ رسول (ص) پہ سب کو متوجہ کرنے کی جزا عطا فرمائے ۔
” پر امن طریقے سے اِس کا تدارک کیسے ممکن ہے ؟ “ ، آپ بھی تو کچھ کہہ کر ہماری راہنمائی فرماتے !
جناب عبد المناف صاحب ، آپ کے ہجرت سے پہلے اور بعد کے دونوں ادوار کے موازنے ، ” مکہ میں ابھی مسلمان اس قابل نہ ہوئے تھے کہ جواب دے سکیں، اسلام کا پودا ابھی نازک تھا، مسلمان کمزور تھے، ہر قسم کا حربی جواب خود کُشی کے مترادف ہوتا “ کی روشنی میں کیا آج کی اسلامی دنیا بھی اسی مقام پر نہیں کھڑی ؟
اور آپ کے خیال میں :
” ہم بھی جس دن اس قابل ہو گئے کہ دوسروں سے دوگنا اسلحہ خود تیار کرنے لگے، اس دن للکار کر دنیا میں اعلان کر سکیں گے کہ اے دنیا والو ! سن لو، جس نے بھی ہمارے خدا، ہمارے رسول، ہمارے ائمہ یا ہمارے کسی بھی دینی بزرگ کی شان میں گستاخی کی خباثت کی اس کی خیر نہیں، ہماری نظر میں وہ سزائے موت کا حقدار ہو گا، بعد میں نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی “
کیا ایسا ممکن ہوگا ؟ کیا اس وقت ہم دنیا کے ہم پلہ نہیں ہیں ؟ دنیا کی چند ایٹمی طاقتوں میں سے ایک اسلامی ملک بھی ہے اور دوسرا بھی عنقریب ، انشاء اللہ ، اسی کلب میں ہوگا ۔یہاں بات طاقت کی نہیں جزبہء ایمان کی ہے ۔ ہم کسی سے لڑے اور کسی کو للکارے بغیر بھی اپنے دین ، اپنی کتاب اور اپنے نبی (ص) کی ناموس دنیا سے منوا سکتے ہیں ۔ اگر آج ساری اسلامی دنیا ان ممالک کا سماجی اور معاشی بائیکاٹ کردے تو یہ ہمارے تلوے چاٹنے پہ مجبور ہوجائیں ۔ فقط عمل کی کمی ہی ہر جگہہ رسوائی کا سبب ہے ۔
اور ایٹمی توانائی کے حوالے سے آپ کے ہر سوال کے جواب میں کونسلر صاحب کا اثبات میں گردن ہلانا ان کی سراسر کم علمی ظاہر کرتا ہے ۔ نیلور میں صرف ایک ایٹمی ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا تھا جوکہ کمرشل پلانٹ نہیں تھا ۔ ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے لئے ایٹمی ری ایکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے جو ہیوی واٹر ، یورینیم یا پلوٹونیم فیول سے چلتے ہیں ۔ ڈاکٹر قدیر پہلے سائینسدان ہیں جنھوں نے پاکستان میں یورینیم افزودہ ( اینرچ ) کی جوکہ ایٹم بم کے علاوہ ایٹمی بجی گھر میں بھی استعمال ہو سکتی ہے ، اسے پہلے سب کچھ خواب تھا ۔ چشمہ کے مقام پر پاکستان کو پہلا ایٹمی بجلی گھر چائینا نے چند سال پہلے دیا ہے ، اسے پہلے یہ بھی ایک ادھورا خواب ہی تھا۔
میں آصف آحمد بھٹی صاحب کی بات ماننے کو تیار ہوں کہ بہت ساری باتیں مختلف اخبارون اور انٹر نیٹ کے پروگراموں میں موجود ہیں اس لیے میں خود ہی ان باتوں کی تحقیق کرونگا مگر ان کی ان دو باتوں کے متعلق ان کی وضاحت کا طالب ہوں : “
“ قادیانیوں کی تو ہر سطح پر پزیرائی کی ہی جاتی رہی ہے “
میں آصف احمد بھٹی صاحب سے یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کیوں قادیانیوں سے ڈر کر صرف یہ کہ رہے ہیں کہ :
“ قادیانیوں کی تو ہرسطح پر پذیرائی کی ہی جاتی رہی ہے“ ۔
وہ کھل کر یہ کیوں نہیں کہتے کہ قادیانیوں کی ہر سطح پر پذیرائی کا اسلام اور رسول صلعم پر کیا منفی اثر پڑ رہا ہے ؟ ااور انکے منفی اثرات کا حل کیا ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آصف احمد بھٹی صاحب نے یوسف کذاب کے متعلق یہ تو کہ دیا کہ :
“ یوسف کذاب کو بھی جیل میں ایک پولیس کے سپاہی نے قتل کر دیا تھا ( حالانکہ اُسے سزائے موت کا حکم ہو چکا تھا )
آصف احمد بھٹی صاحب نے یہ بھی کہا کہ :
۔ “ ، یوسف کذاب اور اُس کے چیلے زید زمان حامد کی کارستانیاں سب جانتے ہی ہیں “
اب جب کہ آصف احمد بھٹی صاحب نے یوسف کذاب کا انجام اپنے تبصرہ میں لکھ تو دیا مگر ان سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ وہ “زید زماں حامد کی کارستانیا ں “ اور ان کا اسلام پر منفی اثر بھی واضح کردیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آصف احمد بھٹی صاحب نے اپنے بلاگ کا عنوان “تحریک شماتت رسول اللہ اور اُس کا پر امن سدباب ؟ “
مگر اب تک انکے تبصرے اور دوسرےمبصروں کے تبصروں سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ “ پرامن سد باب “ کی بجائے رسول اللہ صلعم کی “شماتت “ کرنے والوں کو موت کی ہی سزا کا مستحق سمجھا جارہا ہے ۔ اگر ایسا کرنا ہی تھا تو “پر امن سدباب “ کا کیا مطلب ہے ؟ بہتر تو یہ تھا کہ اس بلاگ کے عنوان میں “پرامن “ الفاظ نہ شامل ہوتے !!! اور اس بلاگ کا عنوان ہوتا کہ
“ تحریک شماتت رسول اللہ اور اسکا سد باب “
۔۔۔۔۔
السلام علیکم
محترم منظور قاضی صاحب ، میں بہت بڑا عاشق رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہونے کا دعویدار نہیں ہوں مگر ’’ الحمد اللہ ‘‘ قادیانی ملعونوں سے اکثر ’’ ہتھ پنجہ ‘‘ ہوتا رہتا ہے ، اور آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اللہ نے مجھے میرے کم علمی کے باوجود اپنی بات پر قائم نہ رکھا ہوں ، یہ سب تو اختصار کے لیے تھا ، مجھے یقین تھا کہ میرے سارے محترم احباب مجھ سے زیادہ علم رکھتے ہیں صرف حوالہ دینے سے ہی جان جائینگے ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا طوق پہنے ہوئے فخر محسوس کرے وہ ، اِن ملعونوں سے کیوں ڈرے گا ؟ میں تو اُن کے منہ پر کہتا ہوں ’’ لعنت اللہ علی الکذابین ‘‘ اور پھر یہ لوگ تو کوئی بنیاد ہی نہیں رکھتے ، یہ دھتکارے ہوئے لوگ ہیں ، اور میرا ایمان ہے کہ قادیانیوں کی ہر سطح پر پذیرائی کا اسلام اور رسول صلی اللہ عیلیہ وسلم کی ذات پرکوئی بھی منفی اثر نہیں پڑ رہا ہے ، اسلام کو اللہ نے دین حنیف چُن لیا ہے تو چن لیا اور یہ قیامت تک دین حنیف ہی رہے گا اِسے کسی کی بھی کوئی بھی سازش نقصان نہیں پہنچا سکتی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ پاک نے جو مقام عطا کر دیا ہے ، وہ اُن سے کوئی نہیں چھین سکتا ، مرزا اور اُس کے سارے چیلے اگر کائینات کی ساری شیطانی قوتوں کو بھی ساتھ ملا لیں تو وہ کذاب ہی رہینگے ، میرے آقا صلاۃ السلام کے شان میں اُس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، ہاں اِن سب باتوں سے اگر کسی کو فرق پڑتا ہے تو وہ ہم سب عاشقان کو پڑتا ہے ، ہمارے عشق کی توہین ہوتی ہے ، میں کسی کو اجازت نہیں دونگا کہ وہ میرے ’’ ماۃ کامل ‘‘ کی طرف گندی نظروں سے دیکھے ، طشنام ترازی کرے ، میں ایسی ہر زبان کو گدی سے کھینچ نکالنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا جو میرے آقا صلاۃ السلام کے ہجو کرے ، یہ میرے عشق کی توہین ہے ، وہ ’’ ماہ کامل ‘‘ تو افضل البشر ہیں ، خیر البشر ہیں ، ساری کائنات کے سرتاج ہیں ، اُن کی شان میں کیا کمی آئے گی ، یہ تو ہمارا امتحان ہے ، ہماری محبت کا امتحان ۔
رہی یوسف کذاب کی بات اور زید زمان حامد کی بات تو ،عرض ہے کہ یوسف نامی ایک سابق فوجی بگوڑے نے کچھ سال پہلے اپنے خفیاں محفلوں میں نبوت کا دعوا کیا تھا ، اور زید زمان حامد اُس کا سب سے بڑا حمایتی تھا اُس کیس کے متعلق بھی آپ کو بہت کچھ نیٹ سے مل جائیگا زید زمان حامد ہی وہ شخص تھا جو یوسف کذاب کو راولپنڈی سے کراچی لایا تھا اور اُسے پناہ ، رہائش اور سہولیات دی تھی ، زید زمان حامد نے ہی اُسے ہائی سوسائٹی میں متعارف کروایا تھا اور اُس نے زید زمان حامد کو اپنا خلیفہ مقرر کیا تھا اور اُسے وہی مقام دیا تھا جو ( نعوذ بااللہ ) آقا صلاۃ السلام کی محفل میں سیدنا ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ کو حاصل تھا یہ سب ریکارڈ پر موجود ہے ، کیس کی ہسٹری بھی آپ کو گوگل پر یا کسی بھی سرچ انجن پر مل جائیگی ، کیس کے دوران زید زمان حامد ہی ہر فورم پر اُسے بچانے کی کوشش کرتا رہا ہے ، مگر پھر اُس کی موت کے بعد زید زمان حامد غائب ہو گیا تھا اور آج کل پھر مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں نوجوانوں کو اسلام کے نام پر لیکچرز دے رہا ہے ( یاد رہے اُس کی بیوی بھی اُس کی بد عقیدگیوں کے سبب اُس سے علیحدہ ہو چکی ہے )
اور جہاں تک تعلق ہے میرے بلاگ کے عنوان کا تو مین نے واضع طور پر لکھا ہے کہ ’’ تحریک شماتت رسول اللہ اور اُس کا پر امن سدباب ؟ ‘‘ یہاں بات اُس تحریک کی ہو رہی ہے جو مغربی ممالک رسول اللہ کے خلاف بہت طویل عرصے سے چلا رہے ہیں ، جو کسی بھی وقت کسی بڑے المئیے کا سبب بن سکتی ہے ، ہمیں اُن ممالک کو سفارتی سطح پر یہ باور کروانا چاہیے کہ اُن کا یہ روئیہ غلط ہے جو مسلمانوں کو اشتعال دلانے کا سبب بن رہا ہے اور یہ اشتعال کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتا ہے ، اِس لیے یہاں اُس کے پر امن سدباب کی بات کی گئی ہے ، اور جس کے لیے میرے خیال میں یہ تجویز کے ایسے ممالک ( اگر وہ اپنے حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ) سے تجارتی و سفارتی روابط ختم کر دینے چاہیے ، مگر اِس سے مراد یہ ہر گز نہیں کہ ہم شاطمِ رسول کو معاف کر دیں ، ہر گز نہیں جو شخص بھی اِس جرم کا سزا وار ٹھہرے اُسے سزا دینا ہمارا حق ہے ، جیسے کسی بھی جرم کے مجرم کو سزا دی جاتی ہے ، اور ہم اُسے ظلم یا بربریت نہیں کہہ سکتے ، جرم کیا ہے تو سزا ملے گی ، اگر حکومتیں خاموش رہینگی تو پھر کوئی دیوانہ کوئی عاشق اپنے عشق کے ہاتھوں مجبور ہر کر ہر ہر ملعون کو اُس کے انجام تک پہنچاتا رہے گا ، اور یہ ہمیشہ ہوتا رہے گا ۔
آصف احمد بھٹی
محترم بھائی منظور قاضی صاحب اور محترم بھائی جاوید اقبال کیانی صاحب !
آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے میری تحریر کو بغور پڑھا-
محترم منظور قاضی صاحب کے سوال ہے کہ وہ بجلی کہاں گئی؟
عرض ہے کہ بھائی جاوید اقبال کیانی صاحب کے جواب میں اس سوال کا جواب بھی موجود ہے
بھائی جاوید اقبال کیانی صاحب کا فرمانا کہ :
“نیلور میں صرف ایک ایٹمی ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا تھا جوکہ کمرشل پلانٹ نہیں تھا ۔ ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے لئے ایٹمی ری ایکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے جو ہیوی واٹر ، یورینیم یا پلوٹونیم فیول سے چلتے ہیں ”
حضور آپ کی بات بالکل درست ہے کہ یہ پلانٹ تحقیقاتی ‘(اور تربیتی) مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے نہ کہ کمرشل سطح پر لیکن . . .
عرض ہے کہ نیلور پلانٹ میں ری ایکٹر بھی موجود ہے اور ایٹمی ری ایکشن کی صلاحیت بھی شروع سے موجود ہے، اب اس صلاحیت میں توسیع کب ہوئی، اس کو دیگر مقاصد میں بروئے کار لانے کے لیے کب غور و فکر شروع ہوا؟ اس کا اعلان کب کیا گیا یہ الگ سوالات ہیں، میں چونکہ اس شعبہ کی الف با سے بھی ناواقف ہوں اس لیے یہ نہیں بتا سکتا کہ پہلے کتنی بجلی بنتی رہی؟ اور اس کا مصرف کیا تھا؟ میں یہ بھی نہیں جانتا کہ ان صلاحیتوں کو دوسرے طور پر استعمال کرنے کے لیے کیا کیا تبدیلیاں اور کیا کیا انتظامات ضروری تھے، وغیرہ-
بہر حال یہ ملاحظہ فرمائیے :
The institute has a 27 kW under-moderated tank-in-pool type Nuclear Reactor for training and research. It uses highly enriched uranium as fuel, light water as moderator and coolant, and metallic beryllium as reflector. The reactor is controlled by one centrally located cadmium control rod. It is used for neutron activation analysis, radioisotope production and training of manpower.
یہاں پر دیگر تفصیلات بھی موجود ہیں http://www.pieas.edu.pk/about/profile.php
بہر حال غلطی میری ہی ہے کہ میں نے اس بلاگ میں ایک دوسرے موضوع کو چھیڑ دیا . . . میں تمام حاضرینِ محفل سے معذرت کا طلب گار ہوں-
اب اصل موضوع پر کچھ عرض کروں
سب سے پہلے محترمہ بہن نگہت صاحبہ اور مصباح شاہ صاحب کا شکریہ ادا کروں گا کہ آپ نے میری رائے کی تائید کی
مجھے یقین ہے کہ اس سلسلہ میں تمام عاشقانِ محمد و آلِ محمد کی آرا، جذبات اور ردِ عمل ایک ہی ہوں گے، بلکہ شاید ہر ایک نکتہ پر ہم سب متفق ہوں لیکن
بھائی آصف احمد بھٹی صاحب، محترم منظور قاضی صاحب، بھائی جعفر حسین صاحب، بھائی شعیب صفدر صاحب، بھائی جاوید اقبال کیانی صاحب، محترم مصباح شاہ صاحب اور محترمہ بہن نگہت صاحبہ، سب ایک ہی بات کو الگ الگ انداز سے بیان فرما رہے ہیں- موضوع ہے ہی ایسا کہ جس پر اختلافِ رائے کی گنجائش بہت محدود ہے-
میں بھائی آصف احمد بھٹی صاحب سے درج ذیل نکتہ پر کچھ تفصیل کی درخواست کروں گا، آپ نے فرمایا کہ :
“میں اُن ممالک کو سفارتی سطح پر یہ باور کروانا چاہیے کہ اُن کا یہ روئیہ غلط ہے جو مسلمانوں کو اشتعال دلانے کا سبب بن رہا ہے اور یہ اشتعال کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتا ہے ، اِس لیے یہاں اُس کے پر امن سدباب کی بات کی گئی ہے ، اور جس کے لیے میرے خیال میں یہ تجویز کے ایسے ممالک ( اگر وہ اپنے حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ) سے تجارتی و سفارتی روابط ختم کر دینے چاہیے”
میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کیا سوچتے ہیں کہ یہ کام انفرادی سطح سے کیسے انجام پائیں؟ پہلے مراحل کیا ہوں گے اور بعد میں کون سے اقدامات کیے جانے چاہیں؟ میری نظر میں تو یہ حکومتی سطح سے انجام پذیر ہونے والے معاملات ہیں، جہاں تک ہماری پہنچ نہیں-
علامہ اقبال نے جواب شکوہ کو اس شعر پر ختم کیا کہ:
کی محمد (ص) سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہےکیا لوح و قلم تیرے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی میں مسلمانوں کی باعزت اور با وقار بقا کا راز مضمر ہے
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
السلام علیکم
جناب عبدالمناف صاحب ، جب میں سفارتی سطح پر باور کروانے کی بات کر رہا ہوں تو یقینا میری مراد ہماری حکومتیں ہی ہیں ، حکومتیں ہی غیر ممالک میں سفیر مقرر کرتی ہیں ، خارجہ پالیسی تشکیل دیتی ہیں ، یہ یقینا حکومتوں کا ہی کام ہے ، اور حکومت میں بھی مسلمان بیٹھے ہوئے ہیں ، اور کسی ملک سے تجارتی و سفارتی روابط بھی کوئی حکومت ہی ختم کر سکتی ہیں ، اور حکومت کو اِس امر کے لیے عام عوام مجبور کر سکتی ہے ، یہ تمام نمائندے ہم ہی منتخب کر کے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں ، لاکھ اختلاف کے باوجود حکومتیں کو عوامی دباؤ پر ناپسدیدہ فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں ، جس کا حالیہ مثال ججز کی بحالی ہے ، حکومت نے لاکھ ٹال مٹول کی مگر 16 مارچ کو ہونے والے پر امن مارچ نے حکومت کو مجبور کر دیا کہ وہ ججز کو بحال کریں ورنہ اُس سے پہلے کیسے کیسے بہانے بنائے گے ، اِس امر میں کیسی کیسی آئینی رکاوٹیں دکھائی گئی ، مگر پر امن عوامی احتجاج نے سب کچھ بہا دیا ، اگر اُس روز بھی ہر شخص انفرادی طور پر اُس مارچ کا حصہ نہ بنتا تو میاں نواز شریف تو شاید گھر سے ہی نہ نکلتے ۔ سو انفرادی طور پر ہم ایسی ہر تحریک کا حصہ بننا ہو گا جو پر امن طریقے سے اپنے حکمرانوں کو یہ باور کروا سکے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کوئی واضع حکمت عملی بنائی جائے ، ہم یہ بھی تو کر سکتے ہین کہ جب تک حکومت کوئی قدم نہیں اُٹھاتی ہم انفرادی طور پر مسلمانوں میں شعور پیدا کریں ، ہم اُن ممالک کی تیار شدہ اشیاء کا استعمال انفرادی طور پر ترک کر دیں ، اگر میں دینش ڈیری مصنوعات چھوڑ دوں تو شاید میری صحت پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا لیکن اگر میری طرح کچھ اور مسلمان بھی یہ سوچ لیں تو یقینا دینش حکومت کی ڈیری کی آمدنی پر فرق پڑے گا ، اِس طرح ہم انفرادی طور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں ، سابق صدر جناب ضیاء الحق کے صاحب زادے جناب اعجاز الحق صاحب کے سیاسی قد کاٹھ اور کردار کے بارے مین کون نہیں جانتا مگر جب ملکہ برطانیہ نے ملعون سلمان رشدی کو ’’ سر ‘‘ کا خطاب دیا تھا تب اعجاز الحق نے برطانوی جریدے سے ایک انٹرویو میں ایک تاریخی بات کہی تھی ( اعجاز الحق اُس وقت وزارت مزہبی امور کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے ) اعجاز الحق نے کہا تھا ’’ میرا دل کرتا ہے کہ مین بھی خود کش حملہ آور بن جاؤں ‘‘ اُن کے اِس بیان پر مغرب میں بہت لے دے ہوئی تھی مگر اِس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایوانوں میں بیٹھنے والے لوگ بھی اپنے دلوں میں آقا صلاۃ السلام سے محبت رکھتے ہیں ، اور اگر حکومتیں کرنا چاہیں تو بہت کچھ کر سکتی ہیں ابھی حال ہی میں ایرانی معروف عالم دین اور شعیہ مزہبی اسکالر نے اپنے ایک آن لائن فتوے میں کویتی شعیہ اسکالر ’’ یاسر حبیب ‘‘ اور عراقی اسکالر ’’ مجتبی شیرازی ‘‘ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل ’’ فدک ‘‘ کے ایک پروگرام میں ’’ اُمہات المومنین ‘‘ کی شان میں گستاخی کرنے پر اُن سے اظہار لاتعلقی کیا ہے اور اِس عمل کو انتہائی غلط ، قابل مزمت اور باعث نفرت قرار دیا ہے اور دونوں نام نہاد اسکالرز کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ، اِن دونوں ملعونوں نے بھی برطانیہ میں پناہ لے رکھی ہے ، کویت کی حکومت نے یاسر حبیب کی شہرت فورا ختم کر دی ہے اور برطانیہ سے اُسکے حوالگی کا مطالبہ کیا ہے جسے مانا نہیں گیا اب کویت کی حکومت اُس کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کرنے پر غور کر رہی ہے ، اور یہ سب پر امن عوامی احتجاج کے سبب ہی ہوا ہے ۔
آصف احمد بھٹی
ماشاء اللہ . . . بھائی آصف احمد بھٹی صاحب ! یہ ہوئی نا بات
اب آپ کی تجویز ذرا کھل کر سامنے آئی-
جیسا کہ پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ کسی بھی معاملہ پر مختلف خیالات اور آرا ہمیشہ ہی رہے ہیں اور رہیں گے، لیکن تفصیلات کے سامنے آنے سے کئی چھپے پہلوؤں کی وضاحت ہو جاتی ہے- آپ کی تحریر اتنی زبردست ہے کہ باوجود چند نکات پر الگ رائے رکھنے کے میں آپ کے اس بنیادی نکتہ کی مکمل تائید کروں گا جو آپ کی ساری بات کا لبِ لباب ہے یعنی
“حکومت کو اِس امر کے لیے عام عوام مجبور کر سکتی ہے ” . . . اور
“جب تک حکومت کوئی قدم نہیں اُٹھاتی ہم انفرادی طور پر مسلمانوں میں شعور پیدا کریں”
السلام علیکم
عبدالمناف بھائی ، عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم وہ نعمت ہے جو ہر مسلمان کو نصیب ہوئی ہے ، مجھے یقین ہے دُنیا مین کوئی ایک بھی مسلمان نہ ہوگا جو آقا صلاۃ کا کلمہ پڑھتا ہوں اور اُسے آقا صلاۃ السلام سے عشق نہ ہو ، البتہ کچھ عشاق کو اللہ خود منتخب کرلیتا ہے ، جن کا عشق پانسے کا سونا ہوتا ہے ، ایک ادنی سا مسلمان بھی آقا صلاۃ السلام کے عشق میں سب کچھ چھوڑ سکتا ہے ، آپ کو یاد ہوگا ، میدانِ جنگ میں اگر کوئی حریف منہ پر تھوک دے تو اُس پر مکمل اختیار ہونے کے باوجود اُسے معاف کر دیا جاتا ہے کہ اب بات ذاتی انتقام گردانی جائے گی ، حالتِ نماز میں اگر کوئی پیٹ میں خنجر اُتار دے تو وصیحت کی جاتی ہے کہ ’’ جب تک میرے جسم میں بقد ایک رمق بھی جان باقی ہے اِس کے ساتھ کوئی ایسا سلوک نہ کیا جائے جسے انتقام پر معمول کیا جا سکے اور جب میری روح قفسِ عنصری کی طرف پرواز کر جائے تو میرے قاتل سے قصاص لینے میں میرے ورثا مختیار ہیں ، مگر عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسلمان کے دل کا سب سے نازک گوشہ ہے ، اِس پر کوئی چرکہ لگائے تو پھر زرا بھی مجال صبر نہیں ، کوئی مصلحت نہیں ، تمام تر عواقب اور نتائج سے بے پرواہ ہو کر وہ سب کچھ کر گزرتا ہے جو اُس سے ممکن ہو ۔
1928 سے پہلے غازی علم الدین شہید رحمۃ اللہ کو کون جانتا تھا ، ایک معمولی سے ترکھان کے بیٹے تھے مگر 31 اکتوبر 1929 کے سزائے موت ( شہادت ) پانے کے بعد آج تک وہ عاشقانِ رسول اللہ کے لیے ایک مسعل راہ ہیں ، اور قیامت تک رہینگے ۔ لاھور کا وہ محلہ جہاں وہ پیدا ہوئے آج بھی محلہ سر فروشاں کے نام سے موسوم ہے ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
جناب منظور قاضی صاحب ، آپ نے علامہ محمد اقبال کے ’’ جواب شکوہ ‘‘ کا آخری شعر لکھ کر اور اُس کی طرف توجہ دلا کر حجت تمام کر دی ۔ جزاکم اللہ خیر ۔ یقینا ’’ اسی میں مسلمانوں کی باعزت اور با وقار بقا کا راز مضمر ہے ‘‘
آصف احمد بھٹی