امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت مبارک ہو

بسم اﷲ الرحمن الرحیم
یا ثامن الحجج
(جناب سیّدقمر رضا صاحب کی اسلام آباد سے یہ ای میل وصول ہوئی ہے)
آسمان ولایت و امامت کے آٹھویں خورشیدپُر نور حضرت امام ابو الحسن علی بن موسی الرضا علیھم السلام کی ولادت با سعادت گیارہ ذی قعدہ سن ۸۴۱ ہجری قمری میں ھوئی اور آپ نے کائنات کو اپنے وجود کے نور سے منور کردیا، آپ کے والد گرامی ساتویں امام حضرت موسیٰ کاظم علیہ السلام تھے اور آپ کی مادر گرامی کا اسم شریف نجمہ خاتون تھا۔

امام علیہ السلام کے فضائل و مناقب بے شمار ھیں اور آپ کے معجزات و کرامات بھی اتنے زیادہ ھیں کہ جن پر مخالفوں کو تعجب ھوتا ھے، یھاں تک کہ دشمنوں نے آپ کے تقوی اور آپ کی عبادت کا اقرار کیا ھے، چنانچہ مامون کہتا ھے:

”وہ علم و عبادت میں تمام لوگوں میں افضل ھیں“۔(۱)

آپ ھی کی ذات گرامی وہ تھی کہ جب مامون نے آپ کی علمی حیثیت اور بے مثال عظمت کو مجروح کرنے کے لئے دیگر مذاہب کے ساتھ مناظرہ رکھا تو آپ کے سامنے دیگر ادیان و مذاہب کی عظیم ہستیوں کو منہ کی کھانی پڑی، عیسائیت کی عظیم شخصیت جاثلیق، راس الجالوت یھودی، اور عمران صابی، امام علیہ السلام کے مقابلہ میں ناتواں ھوگئے اور انھیں آپ کے علم و عظمت کا اقرار کرنا پڑا۔(۲)

آپ کی ذات گرامی وہ تھی کہ جب آپ کے بیت الشرف میں دسترخوان بچھایا جاتا تھا تو اپنے غلاموں اور نوکروں کو اپنے ساتھ دسترخوان پر بٹھا کر کھانا کھلاتے تھے یھاں تک کہ اپنی شھادت کے دن بھی ان کو اپنے دسترخوان پر بٹھانا ترک نہ کیا۔(۳)

آپ ھی کی ذات گرامی تھی کہ جب سر زمین خراسان میں خشک سالی ھوئی تو آپ نے نماز استسقاء پڑھی اور اتنی بارش ھوئی کہ اس علاقے کی زمینیں سیراب ھوگئیں(۴)

جی ھاں، آپ جب شہر نیشاپور پہنچے اور بہت سے محدثین نے آپ سے حدیث بیان کرنے کی خواہش کی تو آپ نے اپنے آباءو اجداد کے حوالہ سے حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے واسطہ سے خداوندعالم کی یہ حدیث قدسی بیان فرمائی:

”کلمة لا الہ الا اللہ حصنی، فمن دخل حصینی امن من عذابی“۔ یعنی کلمہ”لا الہ الا اللہ“ میرا مستحکم اور مضبوط قلعہ ھے جو شخص بھی اس میں داخل ھوگیا تو وہ میرے عذاب سے محفوظ ھے، اس کے بعد آپ روانہ ھوگئے لیکن آپ نے اپنے سواری کو روک کر یہ فرمایا: ”بشروطھا و انا من شروطھا“، لیکن اس کے لئے کچھ شرائط ھیں کہ جن میں سے ایک شرط میں ھوں“۔(۵)

اور اس طرح امام علیہ السلام نے شیعہ اعتقادکے بنیادی رکن یعنی امامت و ولایت کی طرف اشارہ کیا۔

آخر کار جیسا کہ چمگادڑ نور میں باہر نھیں نکل سکتا [اور وہ نور کی تاب نھیں لاسکتا، اسی طرح مامون بھی آپ کی تاب نہ لاسکا اور اس نے صفر سن ۳۰۲ ہجری قمری میں آپ کو زہر دیدیا جس کی بنا پر آپ کی شھادت واقع ھوگئی۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے سلسلہ میں حضرات ائمہ علیھم السلام سے بہت سی روایات منقول ھیں اور ایرانیوں کا ایک افتخار یہ ھے کہ وہ اپنے مہربان امام کے لطف و کرم کے زیر سایہ زندگی بسر کرتے ھیں۔

امام رضا علیہ السلام کی چند نورانی حدیث:

۱۔اِنّ لِکلِّ امامٍ عَہدا فی عُنق اولیائھم و شیعتھم؛ و اِنّ من تمام الوفاءبالعہد و حُسن الاداءزیارةُ قُبورھم، فمَن زارھم رغبةً فی زیارتھم و تصدیقاً بما رَغبوا فیہ کانَ الائمَّتھم شُفعائھم یومَ القیامة۔(۶)

بے شک ہر امام، اپنے چاھنے والوں اور شیعوں پر حق رکھتا ھے، بالتحقیق بہترین اور مکمل طور پر اس عہد اور حق کا پورا کرنا یہ ھے کہ انسان ان کی قبور کی زیارت کرے ،پس جو شخص شوق کے ساتھ ان کی زیارت کے لئے جائے اور وہ ان پر ایمان رکھتا ھو اور ان کی تصدیق کرتا ھو، تو ائمہ علیھم السلام بھی روز قیامت اس کی شفاعت کریں گے۔

۲۔ نعم الشیءالہدیّة تُذہِب الضغائن من الصدور۔(۷)

تحفہ دینا کتنا اچھا ھے کہ جو دلوں سے دشمنی اور کینہ کو دور کردیتا ھے۔

۳۔ من فرّج عن مومن فرح اللہ قلبہ یوم القیامة(۷)

جو شخص کسی مومن کی مشکل آسان کرے تو خداوندعالم قیامت کے اس کے د ل کو شاد کردے گا۔

۴۔ رحم اللہ عبدا احییٰ امرَنا، فقلت لہ علیہ السلام (القائل ھو عبد السلام بن صالح الہرویُّ) : و کیف یُحیی امرکم؟ قال علیہ السلام: یَتَعلم عُلومَنا و یُعلّمُھا الناس، فاِنّ الناس لو علموا محاسنَ کلامنا لاتّبعونا۔(۹)

خدا رحمت کرے اس بندہ پر جو ھمارے امر کو زندہ رکھے، (عبد السلام بن صالح ہروی روایت کے راوی کہتے ھیں:) میں نے عرض کی: آپ (حضرات) کا امر کس طرح زندہ ھوتا ھے؟ امام علیہ السلام نے فرمایا: انسان ھمارے علوم کو سیکھے اور لوگوں کو سکھائے ، بے شک کہ اگر لوگ ھمارے کلام کی خوبیاں سمجھ لیں تو ھماری پیروی کرنے لگیں۔

۵۔ یا بنَ شبیب! اِن سَرّک ان تکونَ معنا فی الدرجات العُلی من الجنان فاحزن لِحزننا و افرَح لفرحنا، و علیک بولایتنا، فلو انّ رجلا احَبَّ حجراً لحشرہ اللہ عزّ وجلّ معہ یوم القیامة۔(۱۰)

اے ابن شبیب! اگر تم چاہتے ھو کہ جنت کے اعلیٰ درجات میں ھمارے ساتھ رھو تو ھمارے غم میں غم مناؤ اور ھماری خوشی میں خوشی، اور تم پر ھمارے دوستی لازم ھے، کیونکہ اگر کوئی شخص کسی پتھر کو دوست رکھتا ھو تو خداوندعالم قیامت کے دن اس کو اسی پتھر کے ساتھ محشور کرے گا۔

13 thoughts on “امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت مبارک ہو”

  1. امام موسئ کاظم علیہ السلام کی ساری عمر پسِ زنداں گذُری۔

    مولا پہ انتہائے اسیری گُذر گئ
    زندان میں جوانی و پیری گذر گئ

    میر انیس

  2. جزاک اللہ۔
    السلام عليك يا غريب الغربا و يا منيع الضعفا و الفقرا يا علي ابن موسي الرضا يا شمس شموس و انيس النفوس
    السلام عليك ياثامن الأئمة وضامن الجنه السلام عليك وعلى آبائك السبعة وأبنائك الأربعة السلام على امك فاطمة الزهراء السلام على عمك الحسن الزكي السلام على أخيك القاسم وأختك فاطمة المعصومه السلام عليكم جميعا وعلى ملائكة الله الحافين بحرمكم والمستغفرين لزواركم جميعا ورحمة الله وبركاته رزقنا الله سيدي في الدنيا زيارتك وفي الآخرة شفاعتك وشفاعة آبائك وأبنائك الطاهرين
    يا ضامن الجنة الصلاة والسلام عليك يا مولاي يا ثامن الأئمة .. الصلاة والسلام عليك يا شمس الشموس وأنيس النفوس المدفون بأرض طوس .. الصلاة والسلام عليك وعلى أختك فاطمة المعصومة .. الصلاة والسلام عليك وعلى ملائكة الله الحافين بحرمك الطاهر ورحمة الله وبركاته

  3. ماشااللہ۔ آپ سب کو یہ سعید دن مبارک ہو۔ اپنے پیارے آقا سے گذارش ہے کہ ہم سبکو جلد از جلد اذن زیارت مرحمت فرمائیے۔

    یہ خوبصورت تحریر مجھے اس مبارک موقع پر آیت اللہ العظمی شیخ وحید خراسانی کے دفتر سے موصول ہوئ تھی۔

  4. امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت آپ سب کو مبارک ہو ۔۔۔

  5. سبحان اللہ!
    السلام عليك يا غريب الغربا ياعلي ابن موسي الرضا (ع)
    السلام عليك يا شمس الشموس وأنيس النفوس المدفون بأرض طوس
    السلام عليك وعلى أختك فاطمة المعصومة (ع)
    السلام عليك وعلى ملائكة الله الحافين بحرمك الطاهر ورحمة الله وبركاته
    تمام محبانِ اہلیبیت علیہ السلام کو امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو
    امام علیہ السلام کے بیشمار معجزات ہیں ان میں سے ایک پیش خدمت ہے
    ایک مرتبہ مامون نے امام (ع) کو اپنے دربار مین طلب کیا دربار امرا و وزرأ سے بھرا ہو تھا
    مامون نے اس روز بڑے بڑے نامور جادو گرون کو بلایا ہوا تھا اور ارادہ رکھتا تھا کہ امام (ع) کو نقصان پنہچائے
    جب امام (ع) دربار میں تشریف لائے تو مامون نے جادو گروں کو اشارہ کیا
    انہوں نے اپنے کرتب دکھانے شروع کر دیے
    جبکہ مامون امام (ع) سے بظاہر باتوں میں مصروف ہو گیا
    امام (ع) نے کئی بار مامون کو تنبیھ کی کہ اپنے ارادوں سے باز آجا مگر وہ نہ مانا
    اس وقت کے سب سے بڑے جادوگر نے اپنا ڈنڈا زمین پر مارا تو بہت سے بڑے بڑے اژدھے پیدا ہو گئے
    اور انہوں نے امام (ع) کی جانب بڑھنا شروع کیا
    اب امام (ع) کو غیض آیا آپ نے مامون کے پیچھے دیوار پر لگے قالین پر بنی ہوئی شیر کو تصویر کی جانب دیکھا
    یکایک وہ تصویر زندہ شیر میں تبدیل ہو گئی
    اور دیکھتے ہی دیکھتے اس شیر نے تمام اژدھوں کو نگل لیا پھر اس جادو گر کو بھی کھا گیا
    حتہ کہ جو خون فرش پر گرا تھا وہ بھی اپنی زبان سے صاف کردیا
    پورے دربار پر سکتہ طاری تھا اور مامون میں تو گویا جان ہی باقی نہ تھی
    شیر نے امام (ع) کی جانب دیکھا اور اجازت طلب کی کہ مامون کا کام بھی تمام کر دیا جائے
    امام (ع) نے منع فرمایا اور پھر امام (ع) کا ازن ملتے ہی دوبارہ اپنی اصل شکل میں واپس آگیا یعنی تصویر بن گیا
    پھر امام (ع) سب کو محو حیرت چھوڑ کر دربارِ امامت میں تشریف لے گئے
    اللھم صلٰے الا محمد وآلیہ وسلم

  6. میری طرف سے بھی سبھی احباب کو یہ روز سعید مبارک ہو اور دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر ہمیں تعلیمات محمد (ص) و آلِ محمد علیھم السلام پر عمل ہونے کی سعادت بھی بخشے۔

  7. ہماری طرف سے بھی سبھی احباب کو یہ روز سعید مبارک ہو

  8. کرہ ارض کے طول وعرض میں آباد عالم اسلام کو جشن ولادت باسعادت امام ثامن و ضامن امام الحسن علی بن موسی الرضا علیہ اسلام بہت بہت مبارک ھو۔ آچ مشہد نوراور برکت امام کی فضلت سے جگمگا رھا ھے ،
    مشرق ومغرب شمال وجنوب سے تشریف لاۓ زائرین کا جمع غفیر روضہ امام کی برکت و فضلت سے مستفید ھورھا ھے ، امام کا دسترخوان ھر خاص وعام کی ضیافت کے لیے اپنے باب خیرات کو دن ورات واکیے ھوۓ ھے۔؎؎

    زمین پر ساتواں مبارک مقام ھے امام علی رضا علیہ اسلام کی ضریح المبارک ھے

    اللهم صل على محمد وعلى آل محمد

  9. اللهم صلى على محمد وآل محمد وعجل فرجهم والعن اعدائهم

  10. بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و به نستعين و الصلاة و السلام على أشرف الخلق سيدنا محمد صلى الله عليه و على آله الطيبين الطاهرين و أصحابه الغر الميامين

    پھر ھوں بیچین اس عطا کے لیے

    وادی قم تیری ھوا کے لیے

    اب کے ایسا بھی امام رضاّ

    جاوں مشہد سے کربلا کے لیے

  11. حضرت امام علی ابن ِ موسٰی الرضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت تمام محبان ِ اہلِ بیت کو مبارک ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *