آج میری ڈیوٹی آپریشن تھیٹر میں تھی .. وہیں ایک افغانی ڈاکٹر سے بھی ملاقا ت ہوئی .. سلام دعا کے بعد ادھر ادھر کی باتیں شروع ہو گئیں . اس نے بڑی آرزدگی سے کہا کہ اس کے ماموں پشاور میں سخت بیمار ہیں لیکن پاکستان کے خراب حالات کی وجہ سے وہ انہیں جا کر مل نہیں سکتا ..
پھر اس نے کہا کہ آج کل افغانستان جانا پاکستان سے کہیں زیادہ محفوظ ہے … .
یہ کہتے ہوئے اس کی آنکھوں میں جانے کیا تھا .. مجھے اپنا آپ بہت بونا لگا .. مجھے لگا جیسے اس نے مجھے طعنہ دیتے ہوئے کہا ہو کہ ” قوم پرست قومیں ” اپنی بقا کی جنگ بھی مل کر لڑتی ہیں اور دشمنوں کی سازشوں سے گھبرا کر اپنی پہچان کا سودا نہیں کرتیں ..
میں افسردہ ہو گئی ہوں .. صبح سے کئی بار خود کو باور کروا چکی ہوں کہ میں ایک پاکستانی ہوں … لیکن مجھے ایک عجیب سی یاست اور بے چینی نے گھیر رکھا ہے اور اسی کیفیت میں کئی بارخود ہی سے پوچھ چکی ہوں .. کیا میں نے اپنی پہچان کھو دی ہے ؟ …
میری کیفیت میں اضطراب نمایا ں ہوتا جا رہاہے .. میں چیخنا چاہتی ہوں .. ساری دنیا میں شور مچانا چاہتی ہوں .. اور کہنا چاہتی ہوں میں ایک پاکستانی ہوں .. اور یہ بھی کہ .. پاکستان میری شان .. میری آن .. میری پہچان ہے .. پر جانے کیوں وہ غیرت مند ، قوم پرست افغانی ڈاکٹر مجھ سے کیوں پوچھ رہا ہے … اگر پاکستان میں ایسی ہی لاقانونیت .. قتل و غارت .. خود غرضی .. .. بے ضمیری رہی تو تم سب کی پہچان کیا ہو گی ..؟

اب کیا کہیں۔یہ تو ایسا مقام ہے جہاں افسوس بھی کار زیاں لگتا ہے۔ کیسا ظلم ہے کہ کراچی جیسا زندہ شہر ان بیدرد اقتدار کی ہوس کے مارے سیاستدانوں نے موت کی بستی بنا دیا ہے۔کسی وقت تو جی چاہتا ہے کہ اپنی شہریت ہی منسوخ کر دیں لیکن پجر سوچتا ہوں کہ اس طرح ان جانور صفت سیاست دانوں کو کیا فرق پڑے گا خود میری اپنی شناخت ختم ہو جائے گی۔ کوئی کہتا ہے دعا کرؤ کوئی کہتا ہے گڑگڑا کے اللہ سے معافی مانگو وہ غفور الرحیم ہے۔ میں کہتا ہے وہ رحیم ضرور ہے مگر ہم تو اسکی رحمانیت کا امتحان لے رہے ہیں۔ ہم اپنے دشمن خود ہیں۔ہمیں کیس دشمن کی ضرورت ہی نہیں۔ہمارے شہروں میں موت بلا خوف دندناتی پھر رہی ہے اور حکمران بے شرم ہو چکے ہیں۔ قانون پر علم درآمد صفر ہو کر رہ گیا۔کوئی ایک سیاسی جماعت بھی عوام دوست نظر نہیں آ رہی۔سب لفاظی کر رہے ہیں،سب کو اپنے اقتدار سے غرض ہے کسی کو غریب عوام کی پرواہ نہیں۔ یہ افغان ڈاکٹر غلط نہیں کہہ رہا کہ اسوقت افغانستان جانا زیادہ محفوظ ہے پاکستان کی نسبت۔
دیار غیر میں،علم، رزق کے حصول کا جہاد کرتے ھم سب پاکستانی اسی اضطراب ،عذاب مسلسل کا شکار ھیں۔۔ اگر پاکستان میں ایسی ہی لاقانونیت .. قتل و غارت .. خود غرضی .. .. بے ضمیری رہی تو تم سب کی پہچان کیا ہو گی ..؟
آج افغان ڈاکٹر پوچھہ رھا ھے کل ساری دنیا یہی سوال کریگی ۔ آج ھم نے اپنے قومی تشخص کو بچانے کی جدوجہد نہ کی تو خدا نخواستہ کل سواۓ کف افسوس ملنے کے کچھہ نہ رھے گا۔۔ کوئ بھی نہیں رھے گا
مجھے تو اب پاکستان کی ایٹمی طاقت بننے پر بھی ندامت ھوتی ھے۔ اٹیم بم کا مقصد مللک کی طرف میلی نظروں سے دیکھنے والوں کو سبق دینا تھا۔۔ مللک کی حفاظت مقصود تھی ۔۔ آج تو مللک دشمن گلی گلی خون کی ھولی کیھل رھے ھیں ۔ نہ گولی سے ڈر رھے ھیں نہ بم سے ۔ نہ موت سے نہ اللہ کے قہر سے ۔ لہو کا کھیل میرے وطن کے طول وعرض میں جاری ھے ، کتنے دنوں سے پاکستان کے دل کراچی میں دھشت گرد دندناتے پھر رھے ھیں ۔ ایک طرف حکومت اور عدلیہ میں تصادم ۔ ھر روز ھلاکتوں کی خبریں ۔گھیراو۔ حکومت کی بے حسی ناکامی ۔ کچھہ بھی محفوظ نیہں ھے۔۔ میں بھی اسی خوف کا شکار ھوں ۔ مجھے بھی اب پاکستان جانے کا سوچ کر ڈرلگتا ھے۔ مگر پھر بھی
آج کل افغانستان جانا پاکستان سے کہیں زیادہ محفوظ ہے ۔ اس جملے کی صداقت پر یقین کرنے کے لیے جو حوصلہ چاھیۓ
اب کیا کہیں؟ سچ تو وہی ہے جو اس نے کہا اورجو صفدر بھائی نے تصدیق کی کہ آج افغانستاں ہم سے زیادہ محفوظ ہے۔ کیونکہ ہم نے اس کا عذاب جو لیلیا ہے۔ یہاں بہت سے افغانی ہیں جو افغانستان آتے جاتے رہتے ہیں اور انہوں نے کوئی شکا یت کبھی نہیں کی ۔ مگر ہمارے لوگ جو آتے ہیں وہ بھی یہ ہی کہتے ہیں کہ میڈیا بڑ ھا چڑھا کر پیش کر تا ہے وہاں تو یہ عالم ہے کہ ہم خرچ کرتے ہو ئے ڈرتے ہیں مگر وہ نہیں ڈرتے ؟اب ان کو کون سمجھا ئے کہ آپ کنیڈا آکر اس طبقہ میں شامل ہو گئے ہیں جو وہاں ملتا ہے جہاں آپ جاتے ہیں ۔ بس فرق یہ ہے کہ وہاں فضل ِ ربی ہے اور یہاں محنت کی کما ئی ہے ۔ جو چیز مفت ہاتھ آئے اسے خر چ کر تے ہو ئے دکھ نہیں ہو تا ہے جبکہ محنت سے کما ئے ہو ئے پیسے خرچ کرتے ہو ئے دل دکھتا ہے۔ چونکہ ہم وہاں نہیں جاتے جہاں نوے فیصد پاکستان رہتا جس کے پاس فضل ربی نہیں ہے جسے بچے بیچنے پڑ رہے ہیں جسے خو د کشیاں کر نا پڑ رہی ہیں ۔ لہذا جس طرح حکمرانوں کومحل میں رہنے کی وجہ سے کچھ پتہ نہیں چلتا اسی طرح یہاں رہنے والوں کو کچھ پتہ نہیں چلتا کہ اس سفید پوشی کے پیچھے کیا ہے ، در اصل وہی رشوت ستانی اور لوٹ مار اس سفید پوشی میں پو شیدہ ہے۔ رہی پہچان وہ کھوئی نہیں جاتی لوگ پھر بھی پہچان لیتے ہیں۔ لہذا پہچان لیں گے۔
اسلام علیکم
نگہت بہن یہ حقیقت ہے کہ اب اپنی پہچان کو قائم رکھنا پل سراط پر چلنے سے بھی زیادہ مشکل اور محال لگتا ہے ۔
اس دفعہ کراچی کے لوگوں کو جس طرح ازیت کا شکار دیکھا اور زہنی تکلیف میں مبتلا دیکھا وہ اپنے ہوش میں کبھی نہ دیکھا تھا ۔
لوگ اپنےوطن کی ترقی اور اس میں ہونے والے کارناموں کی بات کرتے ہیں تو ہم سر جھکائے چپ چاپ سنتے ہیں کہ ہمارے پاس اب کہنے کو کچھ بچا نہیں ۔مگر میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ اس حال تک پہنچانے کے لئے قصور وار کون ہے ؟
ہماری حکومتیں ،ہمارے لیڈر ، یا ہم خود ۔؟؟؟؟یا پھر وہ طاقتیں جن سے قرضے لے لے کر ہم سر اُٹھانے کے قابل نہیں رہے ۔؟؟؟؟؟؟؟
اس سوال کا جواب مجھے نہیں ملتا ،
اللہ ہمیں زہنی ازیتوں اور شرمندگی سے بچائے ۔
عالم آرا
اگر آج وطنِ عزیز کے حالات خراب ہیں
اگر آج ہمارے ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے
اگر ملک کے حکمران بے حیا ہو چکے ہیں
اگر بیرونی طاقتیں ہمارے ملک کے ٹکڑے کرنے کے درپے ہیں
اگر اگر اگر یہ سب کچھ اور اس بے بہت بڑھ کر بھی(خدا نہ خواستہ) ہو جائے تو اس کے باوجود
میں پاکستانی ہی رہوں گا
میری پہچان، میری شناخت میری قومیت مجھ سے نہ کوئی فرد یا افراد کا گروہ اور . . .
نہ ہی کسی قسم کے شدید تر حالات
چھین سکتے ہیں
میں کسی دوسرے ملک کی شہریت لے بھی لوں تب بھی میں پاکستانی ہی رہوں گا
نہ تو میری شکل و صورت بدل سکتی اور نہ ہی میری عادات و اطوار
میری پہچان تب ہی بدل سکتی ہے جب میں مائیکل جیکسن کی طرح آپریشن کروا کروا کر اپنی صورت ہی بدل لوں
لیکن کیا اس سے میرا پاکستانی دل بھی بدل جائے گا ؟
آج پاکستان کمزور ہے تو . . .
میں بھی کمزور پاکستان کا شہری ہوں، جس کے اختیار میں کچھ نہیں
وہاں کے حالات خراب ہیں، امن و امان کا فقدان ہے تو . . .
میں پھر بھی پاکستانی ہی ہوں، بد امنی کے حالات سے دوچار ملک کا ایک لاچار شہری
میں ملک کے حالات پر ” رنجیدہ ہوں پر شرمندہ نہیں ”
مجھے ان باتوں پر شرمندہ ہونا چاہیے جن کا ذمہ دار میں ہوں، جو میری وجہ سے روپذیر ہوئی ہوں، جن کو میں نے انجام دیا ہو یا استطاعت رکھنے کے باوجود ان کو بدلنے کی کوئی کوشش نہ کی ہو، اختیار رکھتے ہوئے بھی میں نے کوتاہی کی ہو.
لیکن ایسا نہیں . . .
ہمارے وطن کے بد تر حالات کا ذمہ دار ہم میں سے کائی فرد واحد نہیں بلکہ یہ صرف اور صرف اغیار کے ہاتھوں بکے ہمارے حکام کی سازش ہے.
نگہت بہن اس سلسلہ میں کچھ قصور وار تب ہوتیں، جب وہ اپنے ہسپتال یا مطب کا کام چھوڑ کر ایسا کچھ کر سکتیں جس سے یہ حالات بدل سکتے، اور نہ کرتیں
ہم میں سے کوئی بھی اس معاملہ میں قصور وار نہیں . . . جب قصور نہیں تو شرمندگی کیوں ؟؟؟
باجی آپ افسردہ اور دکھی نہ ہوں
بحیثت مجموعی نہ تو قوم ایسی ہے اور نہ ہمارا ملک ،بدقسمتی سے حادثاتی طور پر برسراقتدار آنے والوں حکمرانوں کے طرز عمل،ہوس اقتدار اور مفاداتی سیاست نے آج بیرونی دنیا میں ہمارا ایسا تصور پیدا کردیا ہے
لیکن پاکستان کل بھی ہمارے لیے قابل فخر تھا اور آج بھی وجہ افتخار ہے ،بابا اور جناب شمس جیلانی صاحب نے صحیح کہا یہ وقت امتحان ہے ہم اپنے دشمن خود بنے ہوئے ہیں
کسی شاعر نے خوب کہا ہے
کوئی اور نہیں ہے پس خنجر آزمائی
ہمی قتل کررہے ہیں ہمی قتل ہورہے ہیں
وقتی طور آج ہم اپنی پہنچان کھو رہے ہیں لیکن ہم اپنی پہنچان بھولے ہوئے ہیں
کچھ بعید نہیں کہ کوئی لمحہ ہمیں ہماری پہنچان یاد دلادے
اور ہم لوٹ آئیں اور فخریہ طور پر اپنا سبز ہلالی پرچم لہرا کر کہیں
کہ
پاکستان ہماری شان ہے .. ہماری میری آن ہے .. اور ہماری پہچان ہے .
السلام علیکم
نگہت جی
افغان ڈاکٹر صاحب سے کہیئے کہ اپنے ماموں جان کو اپنے پُرامن وطن میں منتقل کروا دیں۔
پاکستان کی موجودہ ابتری اور بدامنی کی سب سے بڑی وجہ اس کا افغان معاملات میں دلچسپی لینا ہے
پاکستان میں غیر قانونی اسلحہ بھارت سے نہیں افغانستان سے آتا ہے
پاکستان میں ظالمان کا اثر نفوذ بھی اٖفغانستان کا مرہونِ منت ہے
اگر ہماری سابقہ حکومتوں نے ایران کی مانند افغان مہاجرین کے لئے اپنے دروازے بند رکھے ہوتے تو یہاں اسلحے کی بھر مار نہ ہوتی
اگر ہم نے افغانستان کو تجارت کے لئے راہ داری نہ دی ہوتی تو ہم اتنے مسائل کا شکار نہ ہوتے
اگر ہمارے منافع خور تاجرافغانوں کو خوراک فراہم نہ کر رہے ہوتے تو پاکستان میں گوشت، چینی ، آٹے اور انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نہ ہوتا
ہماری مثال اس شخص کی سی ہے جو ہمسائے کے گھر کی آگ بجھانے جاتا ہے اور اپنے دامن کو جلا بیٹھتا ہے
ہم کس بات پر شرمندہ ہوں؟ تیس لاکھ افغان مہاجروں کو پناہ دینے پر؟ انہیں خوراک اور روزگار مہیا کرنے پر ؟
ہمیں تو صرف اپنی غیر دانشمندی پر افسوس ہونا چاہیٗے
کراچی کے حالات پر ہم سب خون کے آنسو رو رہے ہیں میں جولائی میں پندرہ بیس روز کراچی رہ کر آئی ہوں میرے عزیزوں نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور اے این پی کے درمیان خونی تصادم ہونے کو ہے ۔ وہی ہو رہا ہے۔ کیا ان فسادات سے افغانوں کا کوئی تعلق نہیں؟
ہمارے حکمران اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور افغان مہاجرین کو ان کے پُر امن وطن میں واپس بھیج دیں۔ افغان جنگ میں امریکہ سے تعاون ختم کر دیں۔
تجارتی راہ داری بند کردیں اور افغان بارڈر سیل کردیں چھ ماہ سے کم عرصے میں پاکستان میں امن بحال ہو جائے گا
والسلام
زرقا
سلام مسنون۔ زرقا بہن نے جو کچھ لکھا بخدا یہی میرے دل کی صدا تھی۔ حقیقت میں پاکستان آج بھی افغانستان سے بہتر ہے۔۔۔۔باقی پھر سہی۔
بے شک ہمارا پاکستان افغانستان سے کہیں بہتر ہے ۔۔ یہی ہمارا فخر اور پہچان ہے ۔۔۔ لیکن شاید میں اس ازیت کو بھول نہیں پا رہی ۔۔ جب جب خبریں سنتی ہوں دل یک نئے اندھیروں میں گم ہونے لگتا ہے ۔۔ آخر ساری غلطیاں ہم ہی سے کیوں ہوتی ہیں ۔۔۔ ہم کب خود پر خود ہی فخر کرتے رہیں گے ۔۔ کب کوئی دوسری قوم بھی کبھی کہے گی کہ قوم پو تو پاکستانی ۔۔ ان کا جذبہ ایمانی دیکھو ۔۔ اس کے معشیت دیکھو ۔۔ ان کاوقار ان کی تہذیب دیکھو ۔۔۔ کب کوئی یہ کہے گا کہ کاش ہم پاکستانی ہوتے ۔۔
ہماری پہچان کیا صرف یہی رہے گی کہ اپنی غلطیوں کی سزا بن کر جئے گے ۔۔ کیا ہم کبھی کسی غلطی سے نہیں سیکھیں گے ۔۔۔ کیا ہم ساری عمر ریت میں سر دئے گزار دیں گے ۔۔ بے گناہ لوگ مرتے رہیں گے اور ہم خود کو یقین دلاتے رہیں گے کہ ہم اب بھی بہتر ہیں ۔۔ شاید میں ہی غلط ہوں ۔۔ مجھے ہی تاریخ کا مضمون کبھی یاد نہیں ہوا ۔۔ کبھی پا کستان کا جغرافیہ مجھ سے غلط ہوجاتا ہے تو کبھی معاشرتی علوم بھول جاتی ہوں ۔۔۔ ورنہ واقعی پاکستان ابھی بھی افغانستان سے زیادہ پر امن ہے ۔۔۔
السلام علیکم
میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور افغانستان دو بھائی ہیں ، وقت اوت اپنے کی بے حسی نے حالات کچھ ایسے کر دئیے ہیں کہ باہمی رواداری بھی گئی ، مگر یہ سچ ہے کہ یہ دونوں قومیں ہمیشہ اپنی بقا کی جنگ لڑتی رہی ہیں اور شاید لڑتی رہینگی ، نا چاہتے ہوئے بھی ایک کے بعد ایک نسل اِس جنگ کا حصہ بنتی رہے گی ، ارض پاک کے موجودہ حالات سے کم و بیش سب ہی پریشان ہیں اور مایوسی دلوں میں اُترتی جا رہی ہے ، یاد رکھیے ، ’’ مایوسی کفر ہے ‘‘ خدا کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے اور یہ بھی درست ہے کہ اُس کی رحمت کا امتحان بھی نہیں لینا چاہیے ، سو مایوسی اور نا اُمیدی چھوڑیئے اور یقین رکھئے رات چاہے کتنی بھی کالی ہو اور چاہے ہزاروں سالوں پر محیط ہو اپنے وجود کے ہر پل وہ صبح کی صرف ایک کرن کے نمودار ہونے سے لرزاں رہتی ہے ۔ یہ سب کچھ ہمیشہ ایسے ہی نہین رہے گا اور انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب ہم بھی سر فخر سے اُٹھا کر اور چلا کر کہینگے ’’ ہم پاکستانی ہیں ‘‘
آصف احمد بھٹی
پاکستان ہی ھماری پہچان ہے اور مرتے دم تک ھم پاکستانی رہیں گے انشأاللہ۔
شاہین رضوی صاحبہ نے بالکل درست فرمایا ہے کہ
”دیار غیر میں،علم، رزق کے حصول کا جہاد کرتے آپ اور آپ جیسے بہت سےمحبِ وطن پاکستانی اسی اضطراب ،عذاب مسلسل کا شکار ھیں“۔۔
رہ گئی افغان ڈاکڑ کی بات تو ۔۔۔۔۔۔
پاکستان اب بھی افغانستان اور دوسرے کئی ملکوں سے بہتر ہے موجودہ صورتحال کے ھم سب ذمہ دار ہیں ھم ہی نے ایسے حکمرانوں کو ایوانوں میں پہنچایا ہے جو اپنی دولت بڑھانے کی ہوس میں زندہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے میں کوئی عار نہیں سمجھتے۔۔۔۔۔
بند کمروں میں بیٹھکر عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے کے منصوبے لمحے بھر میں راکھ کے ڈھیر میں بدل جاتے ہیں ۔۔۔ مثال کل کے اعلانات ۔۔۔۔
وزیرِداخلہ سمیت تمام ریاستی مشینری یہاں فیل ہو گئے
چھہ گھنٹے پہلے چرچا کردیا گیا کہ کرفیو لگا کر آپریشن کیا جائے گا ؟؟؟
علاقوں کی بھی نشان دہی کر دی گئی۔۔۔
کیا اسلحہ کا بے دریغ استعمال کرنے والے اپنے ھاتھ اتنی آسانی سے کٹوادیں گے
کیا آگ اور خون سے کھیلنے والے باز آجائین گے
پولس اور رینجرز کے اختیارات بڑھانے سے مسائل حل نہی ہوتے
جو دہشت گرد پکڑا جائے اس کو سر عام سخت سزا دی جائے تاکہ دوسروں کے لیئے ننشانِ عبرت ہو
آج پاکستان کی رگ رگ سے خون جاری ہے ہر ہر عاضہ زخمی ہے ۔۔۔۔
کوئی تو ہو جو ان پر مرھم لگانے والا ہو
کوئی تو دل جوئی کرنے والا ہو
دل چاہ رہا ہے کو حسن نثارصاحب (معروف پاکستانی صحافی ) کا جملا یہاں بیان کر دوں ( جو انہوں نے کامران خان شو میں کہی)
موصوف نے فرمایا کہ یہاں فوج آئی مگر ہر بار اپنے لے
”اب اگر فوج آئے تو عوام کے لئے آئے اور کوشش کرے کے انسان جو کہ جانوروں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کا مورال بلند کرنے کے لیے ان کی زندگی بہتر بنانے کے لے عملی اقدامات کرے تو وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان صفِ اول کے ترقی یافتہ ممالک میں کھڑا ہو گا“
کاش ایسا ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
میں یہ عرض کرؤں کہ جس طرح فقط دعاؤں سے مسائل حل نہیں ہوتے اسی طرح فقط جزبہ افتخار سے تاریخ رقم نہیں ہوا کرتی، ہم لفاظی کے طور پر یا جزبہ حب الوطنی کے زور پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان فلاں سے بہتر ہے اور پھر جزبہ حب الوطنی ناپنے کا کوئی میٹر بھی تو ایجاد نہیں ہوا کہ کون کتنا محب وطن ہے. پاکستان کا تقابل افغانستان سے اس بلاگ میں مجموعی طور پر نہیں کیا گیا بلکہ ایک لفظ ”محفوظ” استعمال کیا گیا ہے. ذرا دل پر ہاتھ رکھیں اور پوری ایمانداری سے بتائیں کیا افغانستان یا کسی اور ملک میں روزانہ درجنوں عام شہری مارے جا رہے ہیں؟ ایک مثال بھی ایسی نہیں ملے گی. اگر افغانستان میں ایسا ہو بھی رہا ہوتا تو اسکا جواز ہے کہ وہاں ایک قابض فوج بیٹھی ہوئی ہے اور یہ فوج ساری دنیا کی مجتمع طاقت ہے.ہمارے ہاں کس نے قبضہ کیا ہےِ جی ہاں عوام دشمن حاکموں کا قبضہ ہے،مفاد پرست سیاسی جماعتوں کا قبضہ ہے،نا اہل اور بھتہ خوروں کا قبضہ ہے،بد دیانتی،اقربا پروری،رشوت خوری کا قبضہ ہے،لینڈ مافیا کا قبضہ ہے. زرقا صاحبہ نے درست کہا کہ ہم افغانستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم نے لاکھوں افغانیوں کو پالا ہے. جی ہاں.لیکن ہم نے نہیں بلکہ ہماری کوتاہ نظر حکومتوں نے یہ کام مفت نہیں کیا.آپ کو معلوم ہے کہ ضیا الحق سے لیکر آج کی فوج کے جرنیلوں تک نے اس صورت حال سے کیسے کیسے فائدے اٹھائے ہیں. کون ایسا حقیقت فراموش آدمی ہے سوائے سیاسی مشیروں اور وزیروں کے جو یہ کہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والے حالات صوبائی اور وفاقی حکومت کی نا اہلی نہیں ہے. ایون صدر کے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر حکم دینا کہ کراچی کے حالات درست کر دیئے جائیں اور بات ہے اور عوامی رہنما کی طرح کمر کس کے قیادت کرنا اور بات ہے. میں تو وہ آدمی ہوں جس کے نزدیک پیپلز پارٹی ہو یا ایم کیو ایم یا پھر اے این پی یا پھر کوئی اور سیاسی جماعت،یہ سیاسی جماعتیں ہیں ہی نہیں،یہ تو گروہ ہیں،نوسر باز اور عوام کے خون پر پلنے والی جونکیں جو عوام کا ہی خون پی رہی ہیں. کسی نے یہ نہیں کہا کہ افغانستان پاکستان سے مجموعی طور پر بہتر ہے.بات صرف روزانہ ہلاکتوں کی اور وہ بھی عام شہریوں کی ہلاکت کی ہو رہی ہے اور تمام تر وطن سے محبت کے باوجود سچ یہی ہے کہ روئے زمین پر ایک ملک نام لیکر کوئی بتا دے جہاں روزانہ درجنوں عام شہری ٹارکٹ کلنگ کا نشانہ بنتے ہوں.دور جانے کی ضرورت نہیں،سیاسی سطح پر چلی جیسے راندہ درگاہ ملک نے اپنے صرف 31 شہریوں کو بچانے کے لیئے کیسا معجزہ کیا ہے اور ہم اسی تعداد میں اپنے ہی شہری روز لقمہ اجل بنا رہے ہیں.
پاکستان عظیم ہے ،کوئی شک نہیں،پاکستانی عوام عظیم ہیں لا ریب، پاکستان قدرتی وسائل اور محنتی لوگوں کی جنت ہے،جی یہ بھی سچ ہے،لیکن پاکستان کو کوئی مخلص قیادت میسر نہیں آئی،پاکستان میں سیاسی کلچر بن ہی نہیں سکا،پاکستان میں عوام ہر دور میں ذلیل ہوئے،پاکستان میں کوئی مالدار اور کروڑ پتی اپنے حصے کا ٹیکس نہیں دیتا،پاکستان میں سفارش اور رشوت کا کلچر کبھی ختم نہیں ہوا. اہلیت اور صلاحیت کی کبھی پزیرائی نہیں ہوئی،یہ اور ایسے سینکڑوں محرکات ہیں جسکی بنا پر یہ ملک غیر محفوظ ہے نہیں بلکہ غیر محفوظ بنا دیا گیا ہے تا کہ یہاں کوئی سرمایہ کار نہ آ سکے اور اسکی معیشی موت ہو جائے. عوام زندہ در گور ہو چکی ہے اور سرکار ملکی عدلیہ سے بر سر پیکار ہے صرف چوروں اور ڈاکوؤں کو تحفظ دینے کے لیئے،حکومت کی کوئی ترجیح ہی نظر نہیں آتی. ملکی انتظام ٹی وی ٹاک شوز کی طرح ہے جہاں روز حکومت بنائی اور گرائی جاتی ہے. جہل نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے،سرکاری درباری گلوکار چیخ چیخ کر حکومت زندہ باد کہہ رہے ہیں،بھٹو کی پھا نسی پر مٹھائی بانٹنے والا بابر اعوان ملک کا وزیر قانون ہے جسے وزیر لا قانون ہونا چاہیئے. ڈھائی سال میں اس مخلوط حکومت نے اگر عوام کی بہتری کے لیئے کوئی ایک بھی قانون بنایا ہو تو مجھے بتا دیجئے، اب رہی سہی کسر انجلینا جولی کے خط نے پوری کر دی ہے. اللہ کے لیئے آنکھیں بند کر ”پاکستان ہمارا ہے،پاکستان ہماری شان ہماری آن،پاکستان خطہ جنت نظیر” یہ سب کہہ دینے سے ہو نہیں جائے گا بلکہ اس کے لیئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے. ساری دنیا میں اصول ہے کہ حکومتیں ہراول دستہ ہوا کرتی ہیں. پہلا قدم حکومت اٹھاتی ہے اور عوام اسکے نقش قدم پر چلتے ہیں. یہاں اداروں کے سربراہ ذاتی دوستیوں کی بنیادوں پر لگا کر اداروں کا گلا اپنے ہی ہاتھوں سے گھونٹ دیا گیا ہے،پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں الا ایک مخلص اور انتھک قیادت کے اور پھر ہم سینہ چوڑا کر کے کہہ سکیں گے ہم پاکستانی ہیں.مجھے معلوم نہیں کہ آپ میں سے کتنے احباب نے یہ بات سنی ہو گی کہ جب چلی کے کان کن نکالے جا رہے تھے اور ساری دنیا یہ مناظر دیکھ رہی تھی تو کمنٹیٹر نے چلی کے صدر کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت دنیا میں تین ارب پتی سربراہ ہیں جن کا کسی نہ کسی صورت میں تعلق مافیا سے ہے،ایک اٹلی کے صدر بارلسکونی،دوسرے چلی کے موجودہ صدر اور تیسرے پاکستان کے صدر زرداری، کاش یہ ذکر کسی اور انداز سے ہوتا تو ہم بھی فخر سے سر بلند کر سکتے. اب تو یہ عالم ہو گیا ہے کہ امریکہ کی ایک سرکاری ملازمہ ہیلری کلنٹن کہتی ہے کہ پاکستان میں امیروں اور مالدار لوگوں پر ٹیکس لگایا جائے. میرے دوستو یہ کیا ظلم کی انتہا نہیں کہ اس ملک میں ٹیکس بھی عام شہری اور تنخواہ دار دیتا ہے اور وہی گولیوں کا نشانہ بنتا ہے. سینکڑوں لوگ مارے گئے اور قبروں میں دفن ہو گئے لیکن ایک رحمٰن ملک اور ایک ذوالفقار مرزا نے استعفیٰ نہیں دیا صوبہ سندھ جہاں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اس صوبے کا سربراہ وزیر اعلیٰ سجدہ شکر ادا کرنے کے لیئے عمرہ کرنے گیا ہوا ہے.اسی کو تو کہتے ہیں کہ روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا.
آصف بھائی لا ریب کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہییے لیکن رحمت کو بھی تو آپ سے مایوس ہونے کا حق حاصل ہے. سو یہی صورت حال ہے،
نہ ہو نو مید نو میدی زوال علم وعرفاں ہے
امید مردمومن ہے خدا کے راز دانوں میں
برادر محترم مصباح حسین،ہم جیسے تو پہلے ہی زوال زدہ ہیں۔رہی بات علم و عرفاں کی تو نہ یہ وصف کبھی پاس تھا اور نہ ہی دعویٰ کیا۔
دو لفظ شکستہ مری اوقات ہیں صفدر
اور وہ بھی مجھے آلِ محمد سے ملے ہیں
ہم دنیا کے ڈھائی سو (تقریباً) ممالک میں سے دو سو اڑتالیسویں نمبر (تقریباً) پر ہونے کے باوجود خود کو آخری دو سے بہتر جان کر ہی خوش ہو جاتے ہیں.
چوک جس کو کہیں وہ مقتل ہے
گھر بنا ہے نمونہ زنداں کا
شہر کراچی کا ذرہ ذرہ خاک . . . . . . . . . .(شہر دہلی ، کی بجائے شہر کراچی لکھنے کی جسارت کی ہے، وزن بگڑے خواہ کوئی اور)
تشنہء خوں ہے ہر مسلماں کا
کوئی واں سے نہ آسکے یاں تک
آدمی واں نہ جا سکے یاں کا
میں نے مانا کہ مل گئے پھر کیا؟
وہی رونا تن و دل و جاں کا
گاہ جل کر کیا کیے شکوہ
شوزشِ داغ ہائے پنہاں کا
گاہ رو کر کہا کیے باہم
ماجرا دیدہ ہائے گریاں کا
اس طرح کے وصال سے غالب
کیا مٹے دل سے داغ ہجراں کا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آغا جی آپ ہی کا جملہ تھوڑا سا پھیر رہا ہوں وہ یوں کہ ہم زوال زدہ نہیں بلکہ ضد زوال ہیں۔ جو وصف آپ کے پاس ہے وہی سب سے بڑا مقام تفاخر ہے۔ رہی بات پاکستان کی تو چاہے لاکھ برائی ہو، اسے ہم افغانستان سے بد تر تو فی الحال نہیں جان سکتے۔ باقی میرے خیالات کو آپ سے بہتر کون جانتا ہوگا۔۔شیخ سعدی شیرازی نے بھی افغانوں سے کم انس گیری کی ہدایت ہی کی تھی۔ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔
یہ بھی پاکستان ہے۔
http://www.facebook.com/album.php?aid=225433&id=796415028
السلام علیکم
مصباح بھائی میں آپ کی شکر گزار ہوں
آپ کا آخری مراسلہ پڑھ کر زاہدہ حنا کا ایک افسانہ رقصِ مقابر یاد آگیا جو افغانستان کے حالات پر لکھا گیا ہے
وہ لکھتی ہیں
میرےکانوں میں روحِ زمانہ کی آواز گونجتی ہے “یہ سرزمینِ قابیل ہے آدم کے قاتل بیٹے کی بسائی ہوئی شاید اسی لئے اس کی خاصیت ہوچکی ہے کہ تادیر کسی کی حکومت برداشت نہیں کرتی
تو اب یہ زمین نئے آنے والوں کوکتنی دیرتک برداشت کرے گی کتنے بے گناہوں کا خون ابھی اس سر زمین کو اور سیراب کرے گا”
مجھے اس روایت کی صداقت کے بارے میں علم نہیں مگر افغان تاریخ اس بات کی خود گواہ ہے
افغانستان کے کتنے حصے پر اب بھی طالبان قابض ہیں اور ہر روز وہاں کتنا خون بہتا ہے ہم اس سے لا علم ہیں . ہم تک وہی خبریں آتی ہیں جو امریکی چاہتے ہیں
آج امریکہ کی فوج افغانستان سے نکل جائے تو کرزئی ایک ہفتہ بھی مسندِ اقتدار پر فائز نہیں رہ سکتے اور افغانستان میں مصنوعی امن کا خاتمہ ہو جائے گا.
افغانستان اگر پاکستان سے زیادہ محفوظ ہوتا تو اوبامہ کو وہاں تیس ہزار مزید فوجی بھیجنے کی ضرورت پیش نہ آتی
افغانستان اگر اتنا ہی محفوظ ہوتا تو لنڈا نارگروو جیسے امدادی کارکن وہاںاغوا اور قتل نہ ہوتے
رہی ہماری پہچان کی بات تو ہمارا ایمان ہی ہماری پہچان ہے. اللہ تعالٰی سے دُعا کیجیے کہ پاکستان کو نیک مخلص اور دور اندیش قیادت نصیب ہو.
محترم ھمدانی صاحب نے بالکل درست فرمایا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لئے ٹھوس عملی اقدامات کی ضرورت ہے .اور موجودہ حکومت اس کے لئے قطعا نا اہل ہے
والسلام
زرقا
آپ سب احباب کا دلی شکریہ جو اتنی محبت اور شفقت سے میری دل جوئی کی اور مجھے حوصلہ بھی دیا … سلامت رہیں ..آپ سب کے دم سے اس بزم میں رونق ہے ..
میں نے آج شمس بھائی کو ان کی خریت دریافت کرنے کے لئے وینکوور فون کیا تھا .. الحمدوللہ شمس بھائی خیریت سے ہیں ..اللہ کریم نے انہیں اپنی خاص رحمتوں میں رکھتے ہوئے بہت بڑے ایکسیڈنٹ سے ایسے بچایا کہ معمولی خراش کے علاوہ کچھ نہ ہوا ..ہاں ان کی گاڑی ضرور رائٹ آف ہو گئی ہے .. خیر اللہ سلامت رکھے گاڑیوں کا کیا ہے آنی جانی .. بس انسان کو کچھ نہ ہو اس کا بدل کہیں نہیں .. میری التجا ہے آپ سب سے کہ سب ایک دوسرے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں …اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و اماں میں رکھے .. آمین
ثمرین بخاری کی بہت کمی محسوس ہو رہی تھی .. آج اسے فون کرنے پر پتہ چلا کہ اس کی امی جی کی دو کزنز کا ایکسیڈینٹ ہوا اور جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئیں .. اسی سلسلے میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ پشاور گئی ہوئی ہے … بلاگ فیملی سے التماس ہے ثمرین کی امی جی کو اپنی دعاؤں میں یا د رکھیں کہ کل ان کی حالت صدمے سے غیر ہو گئی تھی .. اللہ پاک انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور جانے والوں کو اپنی خاص رحمت میں رکھے ..آمین
اللہ تعالی ثمرین بخاری اور انکی والدہ کو صبر جمیل عطا فرمائے. ایسی آزمائشیں انسانوں کے لیئے ہی ہوتی ہیں. پاک پروردگار مرحومین کو بھی جوار سیدہ سلام اللہ میں جگہ دے.یہ حادثاتی موت مرگ ناگہانی ہوتی ہے. ثمرین بخاری ہم سبکی طرف سے تعزیت قبول کیجئے اور ہم سبکی تعزیت اپنی والدہ محترمہ تک بھی پہنچا دیہجئے گا
اسلام علیکم
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ثمرین بخاری اور اُن کی والدہ کو اس صدمے سے جلد از جلد نکالے اور ان دونوں ورکرز کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔آمین
مجھے لگتا ہے کہ ہر رات کے بعد سویرا ہے اور وہ سویرا ہمارے ملک میں انشا اللہ جلد آئیگا ۔اور ہم اپنے آپ کو اس ازیت سے نکال لے جائینگے ۔ہماری قوم بہت ہمت والی اور جیالی ہے ،
یہ خون کی ہولی بہت دفعہ کھیلی گئی ہے ۔لیکن نہ پاکستان کے لوگوں کا حوصلہ کبھی کم ہوا اور نہ ہی انہوں نے حالات کے آگے سپر ڈالی ۔اب بھی لوگوں میں وہ حوصلہ اور ہمت ہے کہ جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں ،سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمارے خلاف اتنے لوگ ہیں کہ ہم انہیں انگلیوں پر گن بھی نہیں سکتے ۔لیکن پاکستان انشا اللہ قائم اور دائم ہے اور رہیگا ،اور ہم اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کرینگے ۔
رہا افغانستان کا معاملہ تو اکژ پڑوسی کی وجہ سے مشکلیں اُ ٹھانا پڑتی ہیں اور یہ ہی ہمارے ساتھ ہوا ،ہم نے اپ“نے پڑوسی کو بچانے کے لئے خود کو مشکلوں میں ڈال لیا جس میں کوئی دو رائے نہیں ہے ۔
اور اب بھی ڈرون حملے بھی بھگت رہے ہیں اور جانیں بھی دے رہے ہیں ۔
پاکستان زندہ باد ۔ پاکستانی عوام جہاں کہیں بھی ہیں زندہ باد ۔
اللہ میرے ملک کا اور ہم سب کا محافظ ہو آمین ثمہ آمین
عالم آرا
انا للہ و انا الیہ راجعون
محترمہ بہن ثمرین بخاری صاحبہ ہماری طرف سے بھی دلی تعزیت قبول ہو
آللہ غفور و رحیم آپ کی دونوں مرحومہ خالہ صاحبات کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے
ان کے لواحقین اور خاص طور پر آپ کی والدہ صاحبہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
بحقِ محمد و آلہ طاہرین
اللہ تعالی ثمرین بخاری اور انکی والدہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
آللہ غفور و رحیم آپ کی دونوں مرحومہ خالہ صاحبات کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے
ان کے لواحقین اور خاص طور پر آپ کی والدہ صاحبہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
اللہ پاک ثمرین بخاری اور انکی والدہ ماجدہ کو صبر جمیل عطا فرماۓ اور دونوں مرحوم اقارب کی ارواح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماۓ امین
السلام علیکم
انا للہ و انا الیہ راجعون
محترمہ ثمرین بخاری صاحبہ ! میری طرف سے بھی دلی تعزیت قبول ہو ، یہ دُکھ یقینا بہت بڑا ہے ، مگر سوائے صبر یاراں بھی تو نہیں
اللہ غفور و رحیم آپ کی دونوں مرحومہ خالہ صاحبات کی مغفرت فرمائے، اُن کو اپنے خاص جوار رحمت میں جگہ دے اور اُن کے درجات بلند فرمائے ، اللہ آپ تمام لواحقین اور خاص طور پر آپ کی والدہ صاحبہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
آصف احمد بھٹی
ثمرین بخاری صاحبہ کو انکی پیاری خالاوں کی وفات پر دلی تعزیت اور مرحومین کو دعائے مغفرت کے ساتھ :
خیر اندیش :
منظور قاضی
جرمنی سے
ٰٰ ٰٰٰ آج کل افغانستان جانا پاکستان سے کہیں زیادہ محفوظ ہے ٰٰ
اس میں ایک اضافہ اور کیا جاسکتا ہے ۔ وہ یہ کہ آج بنگلہ دیش پاکستان سے آگے ہے اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ہوس انسان کو کہیں کا نہیں رکھتی۔ کیا جمہوریت کی یہی شان ہے؟