مناف بھائی آپ کو اپنا جنم دن بہت بہت مبارک ہو

bday
بھا ئی لفظ ہی ایسا ہے جس میں مہکتی مٹی جیسی خوشبو ہے ۔۔۔ جس میں ایک جیسا ہونے کے ساتھ خزانوں کو اپنے اندر سموئے رکھنے کی بھی سارے راز ملتے ہیں ۔۔ میں نے کسی مٹی میں اتنے راز نہیں پائے جتنی انسانی مٹی میں ۔۔ رشتوں کی خوبصورتی اور اس میں مضمر راز جتنے اس “ بھائی“ میں پائے ہیں ، میں نے کہی اور نہیں پائے … ورنہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی مولا علی کو اپنابھائی کہہ کر کی مواخات ابتدا نہ کرتے ۔ دنیا کے نقشے پر پہلی مواخات ہوئی جس میں سب سے پہلے مولا علی کو حضور اکرم نے اپنا بھائی کہہ کر پکارا ۔۔ سوچئے وہ انہیں اپنا دوست اور چچا کا بیٹا بھی کہہ کر پکار سکتے تھے ۔۔۔ صرف بھائی کہہ کر ہی کیوں پکارا ۔۔ جتنا سوچتی ہوں ۔۔ اتنا ہی حیران رہ جاتی ہوں ۔۔

مناف بھائی میں جب “ بھائی “ کہہ کر پکارتی ہوں ۔۔ جیسے اپنے حضور کی سنت ادا کرتی ہوں ۔۔ اور آپ میرے بھائی ہیں ۔۔ آپ ہم سب کا مان ہیں ۔۔ آپ کو اس جنم دن پر سلامتی کی تمنا کے ساتھ ساتھ ڈھیروں دعائیں ۔۔۔
سالگرہ مبارک ۔۔۔ مبارک ۔۔۔ مبارک ۔۔

25 thoughts on “مناف بھائی آپ کو اپنا جنم دن بہت بہت مبارک ہو”

  1. برادر محترم آپکو ہم سبکی طرف سے سالگرہ مبارک.مولائے کائنات آپکو صحت مند،خوش وخرم اور اہل خانہ کے ساتھ کامیاب و کامران رکھے آمین.

    ہم سب کا بھائی پیارا…عبدالمناف غلزئی
    آنکھوں کا سبکی تارا….عبدالمناف غلزئی

    سینے میں اسکے جیسے دریائے معرفت ہے
    مشکل کا ہے سہارا….عبدالمناف غلزئی

    ہوتا ہے درد دل میں دکھ دیکھ کر کسی کا
    کب دکھ ہوا گوارا….عبدالمناف غلزئی

    اس نفرتوں کی رُت میں یہ بھی تو معجزہ ہے
    ہے الفتوں کا مارا…..عبدالمناف غلزئی

    ہم سبکو ناز اسکی یکتا مصوری پر
    اسکو قلم ہے پیارا…عبدالمناف غلزئی

    دنیا کی بے ثباتی اسکی نگاہ میں ہے
    ہر سانس ہے ادھارا….عبدالمناف غلزئی

    کرتا ہے دوستوں میں تقسیم یہ محبت
    جیون کا بہتا دھارا….عبدالمناف غلزئی

    مشکل ہو چاہے کیسی ہونتوں پہ سمکراہٹ
    کر لیتا ہے گزارا…..عبدالمناف غلزئی

    اقبال کا ہے مومن سینے میں اسکے زندہ
    شہزادہ ء بخارا….عبدالمناف غلزئی

    پیغام تہنیت کا احباب دے رہے ہیں
    صفدر بھی لو پُکارا….عبدالمناف غلزئی

  2. جناب برادر محترم و مکرم عبد المناف صاحب۔سلام مسنون۔
    آپ کے جنم دن پر ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ خداوند متعال آپ کو دین و دنیا میں مزید ترقی و عزت عطا فرمائے اور آپ اسی طرح علم و ادب کے جواہر بکھیرتے رہیں۔ بتصدق ولی القائم آپ کی طول العمری و صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ آمین بجاہ محمد آلہ الطاہرین المعصومین۔

  3. جناب عبدالمناف بھائی
    اسلام علیکم
    آپ کو جنم دن بہت بہت مبارک ہو
    محمد و آلِ محمد (ص) کے صدقے میں آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو ایسی ہزاروں خوشیاں دیکھنا نصیب ہوں
    اور آپ ہمیشہ علم و فن آسمانوں میں محو پرواز رہیں
    خدا آپ کو بہت بہت بہت خوشیوں سے نوازتا رہے۔۔ آمین یا رب العالمین
    ھمدانی صاحب نے جو قصیدہ گوئی فرمائی ہے یہی ھمارے بلکہ ھم سب کے دلوں کی آواز ہے
    اور یہ تو بہت ہی خوب ہے
    اقبال کا ہے مومن سینے میں اسکے زندہ
    شہزادہ ء بخارا….عبدالمناف غلزئی
    ———————————————–
    ایک شعر کا اضافہ بابا جی کی اجازت چاہتے ہوئے
    علم و ہنر کا جلوہ، تحریر اسکی عمدہ
    کیسا یہ نقش ابھارا۔۔۔۔۔عبدالمناف غلزئی

  4. برادر عبدالمناف غلزئی صاحب
    آپکو ہماری طرف سے بھی سالگرہ مبارک ہو
    اللہ کریم آپکو صحت ،علم و فضل اور ترقی و خوشحالی میں برکتیں عطا فرمائے
    اور
    ہمیشہ خوش وخرم رکھے
    ہر مرحلہ زندگی میں کامیاب و لامران کرے
    آمین.

    بابا اس جسارت پر معافی چاہتا ہوں کہ آپ کا ایک شعر تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ مناف بھائی کی خدمت میں پیش کررہا ہوں

    اس نفرتوں کی رُت میں یہ بھی کرم ہے رب کا
    ہے الفتوں کا مارا..…..…..…..عبدالمناف غلزئی

    پیغام تہنیت کا احباب دے رہے ہیں
    صفدر بھی لو پُکارا….عبدالمناف غلزئی

  5. عبد ا لمناف غلزئ کو میری جانب سے تہنیت اور بے حسا ب د عا ئیں پر ور دگا رِ عا لم آ پ کو زند گی کے ہر ہر قدم پر ا سی طر ح سچّی محبّتیں نچھا ور کر نے والے دو ست اور سا تھی عطا کرے آمین میر ا خیا ل ہے صفدر بھیّا کی حسین تہنیت کے بعد اپنے الفا ظ پھیکے محسوس ھو رہے ہیں میری دعا ھے کہ آ پ کی زندگی میں ا نے والا ہر ہر دن آ پ کو بے مثا ل کامیابی سے ھم کنا ر کرے آ مین اِلٰہی آ مین دعا گو سیّد ہ ز ائر ہ عا بدی ا یڈ منٹن کینیڈ ا

  6. السلام علیکم
    محترم جناب عبدالمناف غلزئی صاحب ، بندہ حقیر کی دُعائیں اور مبارک بادیں حاضر خدمت ہیں ، شرف قبولیت پخشیئے ، اور پھر جناب صفدر ہمدانی صاحب نے جس خوبصورتی سے آپ کے نام کو مسلسل منظوم کیا ہے ، کیا کہنے ، سبحان اللہ ، اللہ محبتیں اور بڑھائے ۔ آمین ۔ ایک بار میری بلکہ ہم سب کی طرف سے آپ کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو ۔
    آصف احمد بھٹی

  7. محترم جناب عبد المناف صاحب ،
    اتنا سجا ہوا گھر دیکھ کر گمان ہوا شاید کسی شادی والے گھر آگیا ہوں ۔ بعد میں سالگرہ کا بینر نظر آیا ، سو بھائی صاحب سال گرہ بہت مبارک ہو ۔ اللہ آپ کی زندگی کا یہ سال آپ کے لئے بہت ہی مبارک ثابت ہو ، آمین ۔

  8. السلام علیکم مناف بھائی۔

    آپکو یہ دن بہت بہت مبارک ہو۔ آللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہو آپکو ہر غم اور پریشانی سے محفوظ رکھے اور آپکے اہل و عیال اور ہم پر آپکا سایہ ہمیشہ سلامت رکھے۔

    تم سلامت رہو ہزار برس
    ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار

    اور ہاں ۔ بتائیے پارٹی کہاں ہے?

  9. میں مندرجہ بالا تمام دعاوں پر آمین کہتے ہوئے جناب عبدالمناف غلزئی صاحب کو انکی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  10. مناف بھائی۔سالگرہ والے دن اسقدر مصروفیت؟ ارے بھئی ایک پھیرا غریبوں کے ڈیرے پر بھی ڈال لیتے۔یہاں سب کیک تیار رکھ کر کب سے منتظر ہیں اور اب تو یہ کیک بیچاری ”بشکیک” ہو چکا ہے۔

  11. السلام علیکم
    مناف بھائی
    میری جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد قبول کیجیے
    اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ آپ کی سبھی نیک خواہشات پوری فرما دیں
    والسلام
    زرقا

  12. ارے واہ واہ کیسے کیسے مہمان تشریف لائے ہیں، ماشاء اللہ،
    نگہت بہن نے Banner نہیں بلکہ neon sign سے ہماری جھگی کو سجا دیا

    یہ مہمان کیسے کیسے خوبصورت تحائف ساتھ لائے ہیں
    دُعاؤں کے تحائف تو ایسے ہیں کہ جیسے کسی نے آپ کو میرے دل کی تمنا پہلے ہی سے بتا دی ہو
    اور پھر آغا ہمدانی صاحب کا الگ سے اتنا خوبصورت تحفہ جو آج تک مجھے کسی نے نہ دیا تھا
    آغا صاحب ! تہہ دل سے شکرگزار ہوں، اس قابل تو ہرگز نہیں ہوں، لیکن آپ کا حسن نظر ہمیں کہاں سے کہاں پہنچا دیتا ہے
    اس پر بھائی جعفر حسین اور بھائی احمد ترازی صاحب کے سجائے پھول ۔ ۔ ۔ واہ واہ واہ

    صبح سو کر اٹھا تو بچوں اور بیوی نے مبارک باد کہی
    اس سے پہلے کہ کہیں اور سے کوئی پیغام موصول ہوتا یہاں آپ بہنوں بھائیوں نے یہ محفل سجا دی
    یہ محفل جس کا دعوت نامہ بہن نگہت صاحبہ نے یہ کہہ کر آپ سب کو بھیج دیا کہ
    “میں جب “ بھائی “ کہہ کر پکارتی ہوں ۔۔ جیسے اپنے حضور کی سنت ادا کرتی ہوں” واہ واہ واہ

    محترمہ بہن زرقا مفتی صاحبہ، محترم منظور قاضی صاحب، جعفر حسین صاحب، محمد احمد ترازی صاحب، مصباح شاہ صاحب، آصف احمد بھٹی صاحب، جاوید اقبال کیانی صاحب، قمر رضا شاہ صاحب، آپ سب کی تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ، آپ نے اس بندہء حقیر کو اس قابل جانا

    لیکن سب سے زیادہ شکریہ میں اپنی بہن سیدہ زایر ہ عا بدی کا ادا کرنا چاہتا ہوں
    میں کتنا خوش قسمت ہوں کہ میری سالگرہ کا دن موجب بنا کہ سیدہ بہن ہماری اس “عالمی اخبار” کی محفل میں تشرف لائیں
    بہن جی خوش آمدید، بسر و چشم،
    اب جو آپ یہاں اتنے بہنوں بھائیوں سے متعارف ہو چکی ہیں (اور ہم سب آپ سے) تو اب آتی جاتی رہا کیجیے

    اور میری وہ بہن کہاں ہیں جنہوں نے یہ سارا بھانڈا پھوڑا تھا ؟؟؟

  13. مناف بھائی بھانڈا پھوڑنے والی مزے سے آنے کے لئے تیار ہو رہی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ہم لوگ کیک اس وقت تک نہیں کاٹ سکتے جب تک وہ آ نہ جائیں .. .لگتا ہے شاہین صفدر بھائی کو لینے چلی گئی ہے .. ارے بہن آ جاؤ .. کتنی دیر لگاؤ گی ..

  14. اسلام میں تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کا بھائی(بہن) کہا گیا ہے
    کوئی 80 سالہ بوڑھا ہو اور کوئی 5 سال کا بچہ تو
    ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انہیں آپس میں مثلاً دادا پوتا کہا جاتا
    لیکن بنی اکرم صلہ اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فرمانِ عالی شان کے مطابق
    یہ دادا پوتا نہیں بلکہ آپس میں “بھائی” ہیں

    علماء اس کی وجہ یہ بیان فرماتے ہیں کہ ہر رشتہ میں ایک بڑا اور ایک چھوٹا ہوتا ہے
    دادا پوتے، باپ بیٹے، چچا بھتیجے وغیرہ وغیرہ ہر رشتہ میں بڑا چھوٹا ہے سوائے بھائی بھائی کے رشتہ کے
    اور اسلام چونکہ مساوات کا درس دیتا ہے، برابری سکھاتا ہے اس لیے سب کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا

    نگہت بہن نے مدینہ میں مہاجرین و انصارین کے مابین مواخات کا ذکر کر کے اس محفل میں برکات کے نزول کا سبب مہیّا فرمایا
    ہم سب اسلام کے اس اہم ترین واقعہ سے بخوبی واقف ہیں، میں صرف ایک نکتہ عرض کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ
    اُس روز اللہ کے رسول (ان پر اور ان کی آل پر لاکھوں صلوات اور سلام ہوں) نے
    مہاجرین میں سے ایک اور انصار میں سے ایک ایک فرد کو آپس میں بھائی بنایا
    ہم رسول اللہ کے کسی بھی دوسرے فعل کی طرح اس انتخاب کو بھی اتفاقی اور دفعتاً نہیں مان سکتے
    بلکہ آپ نے اپنے ان اصحاب میں، ہم رتبہ اور ہم نظیر ہی کو ایک دوسرے کا خصوصی بھائی بنایا
    جب کہ عمومی طور پر سب ایک دوسرے کے بھائی کہلائے
    صرف دو مثالیں ایسی ہیں جہاں آپس میں بھائی بننے والے دونوں افراد ہی مہاجرین میں سے تھے

    اول : جیسا کہ نگہت بہن نے بھی فرمایا کہ رسولِ خدا اور امام علی علیہم السلام اور
    دوئم : حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضوان اللہ علیہم

    اللہ کریم آج ہم مسلمانوں کو بھی اس سبق کو یاد رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
    دنیا بھر کے مسلمانوں میں جذبہء اخوت کو جگائے
    ہمیں محمد مصطفیٰ اکرم صلہ اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیاتِ طیّبہ کو سمجھنے کا
    اور آپ کے بتلائے رستے پر چلنے کا ذوق و شوق عطا فرمائے

  15. اسلام علیکم عبدالمناف غلزئی بھائی
    دیر کے لئے معزرت
    میری طرف سے سالگرہ کی دلی مبارکباد ۔
    اللہ رب العزت آپ کو زندگی کے ہر قدم پر کامیابیاں اور خوشیاں عطا کرے ، اور آپ کو لمبی عمر صحت اور تندرستی اور خوشیوں کے ساتھ عطا کرے ۔
    اور ہم آپ کی تحریروں اور اُن میں چھپے مزاح سے لطف اندوز ہوتے رہیں ۔
    محترم بھائی اللہ آپ کو دین و دنیا کی تمام خوشیاں عطا کرے اور آپ جم جم جیئیں ۔آمین
    عالم آرا
    وینکور

  16. مناف بھائی سالگرہ مبارک اللہ تعالٰی اسی طرح آپ کو دین اسلام کی خد مت کرنے کی تو فیق عطا فرما ئے۔ یہ تو سچ ہے کہ اسلام میں سب بلا امتیاز ِ عمربھا ئی اور بہنیں ہیں۔ رہا مواخاۃ والا واقعہ وہ حضرت علی تک تو درست ہے۔مگر حضرت ابو بکر کی موا خاۃ ایک انصار کے ساتھ تھی ۔انہوں نے ان سے کوئی مدد تو طلب نہیں فرما ئی البتہ وہ ان کی صا حبزادی سے شادی کر کے وہیں رہنے لگے تھی بعد میں حضور سے دوری کی وجہ سے وہ مسجد ِ نبوی کے قریب رہنے لگے ۔ اور جب حضور کا وصال ہوا تو حضرت حفصہ اور حضرت عا ئشہ دونوں نے اپنے والد کی طرف قاصد بھیجے ۔ حضرت عمر قریب تھے وہ اسی وقت تشریف لےآئے اور حضرت ابو بکر دور تھے کیونکہ وہ نماز پڑھا کر ادھر چلے گئے جبکہ حضور کی علا لت کی وجہ سے کئی دن سے نہیں گئے تھے نماز سے پہلے حضور کی طبیعت بہتر دیکھی تو چلے گئے تھے۔ لہذا وہ بعد میں تشریف لا ئے۔ البدا یہ والنہا یہ از ابنِ کثیر

  17. phoolمیرے عزیز بھائ عبدالمناف آپ کو جنم دن کی مبارک باد۔ میں اپنے بھائ کے لیے مشک وعنبر سی مہک رکھنے والے پھولوں کا گلدستہ بنا رھی تھی کیک تو ھم سب کا بہت خیال رکھنے والی عزیز بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم نے کر ھی دیا ھے۔ میرے دایم المرض لیپ ٹاپ میں ایک مرض یہ بھی ھے اتنی محنت اور عقیدت سے لکھی عبارت کسی بھی لمحہ غائب کردیتا ھے۔

    میری دعا ھے کہ اللہ پاک اپ کو صحت تندرستی رزق۔ علم خوشی اور خوشحالی سے مالا مال کردے آمین ثمہ آمین اللہ پاک آپ کو عمر خضر عطا فرماۓ امین

  18. میرے عزيز بھائی عبدالمناف آپ کے جنم دن کے موقعہ پر محترم المقام جناب صفدررضا ھمدانی صاحب نے کتنا بے مثل تحفہ دیاھے۔ ھر ھر لفظ میں انکی آپ سے بے لوث محبت کی جھلک نظر آرھی ھے ۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ

    ہم سب کا بھائی پیارا…عبدالمناف غلزئی
    آنکھوں کا سبکی تارا….عبدالمناف غلزئی

    سینے میں اسکے جیسے دریائے معرفت ہے
    مشکل کا ہے سہارا….عبدالمناف غلزئی

    ہوتا ہے درد دل میں دکھ دیکھ کر کسی کا
    کب دکھ ہوا گوارا….عبدالمناف غلزئی

    اس نفرتوں کی رُت میں یہ بھی تو معجزہ ہے
    ہے الفتوں کا مارا…..عبدالمناف غلزئی

    ہم سبکو ناز اسکی یکتا مصوری پر
    اسکو قلم ہے پیارا…عبدالمناف غلزئی

    دنیا کی بے ثباتی اسکی نگاہ میں ہے
    ہر سانس ہے ادھارا….عبدالمناف غلزئی

    کرتا ہے دوستوں میں تقسیم یہ محبت
    جیون کا بہتا دھارا….عبدالمناف غلزئی

    مشکل ہو چاہے کیسی ہونتوں پہ سمکراہٹ
    کر لیتا ہے گزارا…..عبدالمناف غلزئی

    اقبال کا ہے مومن سینے میں اسکے زندہ
    شہزادہ ء بخارا….عبدالمناف غلزئی

    پیغام تہنیت کا احباب دے رہے ہیں
    صفدر بھی لو پُکارا….عبدالمناف غلزئی

    اور پھر ھمسب کا بے حد خیاہ رکھنے والی ھم سب کی بہت عزيز اور بہت پیاری بہن شیری سخن ڈاکٹر نگہت نسیم جن کو بھائ آپ بہت خلوص محبت اور احترام سے بہن نکہت کہہ کر مخاطب کرتے ھیں
    کتنی خوبصورت بات سے اس بلاگ کی ابتداء کی ھے

    “میں جب “ بھائی “ کہہ کر پکارتی ہوں ۔۔ جیسے اپنے حضور کی سنت ادا کرتی ہوں” واہ واہ واہ

    دنیا میں بہت کم ایسے لوگ ھونگے جن کو ایسے بے لوث قلمی ، فکری دوست میسر ھوں

    ميں اس وقت اپنی400 کتابوں کے ساتھہ بیھٹی ھوں بڑی متکلم خاموشی ھے

    میری رفیق کتابیں بھی آپ سے کہہی کہہ رھی ھیں

    سلامت رھیں ھزار برس

    ھر برس کے دن ھوں پچاس ھزار

    اللہ پاک اپ کو ھمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم امین

  19. محترم و مکرم جناب شمس جیلانی صاحب !
    آپ کی آمد، آپ کی مبارک باد اور دُعاؤں کا بہت بہت شکریہ
    حضور آپ کا ارشاد بالکل درست ہے، تاریخ میں واقعی حضرت ابو بکر کی مواخات کے بارے میں ایک سے زیادہ امکانات ملتے ہیں۔
    آپ کی نشاندہی پر شکرگزار ہوں
    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    محترمہ بہن شاہین رضوی صاحبہ !
    وہ کیا کہتے ہیں کہ ۔ ۔ ۔
    دیر آید درست آید
    آپ کو بھی آپ کی آمد، آپ کی مبارک باد اور دُعاؤں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں
    دیکھا جائے تو یہ دُعائیں ہی تو ہمارا سرمایہء حیات ہیں
    آپ کا فرمانا بالکل صحیح ہے کہ
    ایک تو ہماری محترمہ بہن نگہت صاحبہ ہیں، جو ہم سب کا ایسے خیال رکھتی ہیں کہ اپنے کام اور
    اپنے گھر کے بعد شاید انہوں نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ اپنے اس “عالمی اخبار” کے خاندان
    کے لیے وقف کر رکھا ہے، بے لوث اور بے غرض، بس دل سے ان کے لیے دُعائیں ہی نکلتی رہتی ہیں۔
    آپ کا یہ ارشاد بھی صد در صد درست ہے کہ
    آغا ہمدانی صاحب کا تحفہ بے مثل ہے، اس کے ہر ہر لفظ سے ان کی بے انتہا محبت چھلکتی ہے
    یقیناً اس دنیا میں مجھ جیسے خوش نصیب گنتی کے چند ایک ہی ہوں گے جنہیں خلوص و محبت کے
    ایسے دریا نصیب ہوئے، میں آج صبح ہی سے (جب سے آغا صاحب کا یہ کلام پڑھا ہے)
    ایک عجیب سے سرور میں ہوں، میری حالت ایک ایسے چھوٹے سے بچے کی مانند ہے جسے
    اس کے کسی بڑے، کسی بزرگ سے کوئی انمول تحفہ، کوئی انعام، کوئی عیدی ملی ہو
    بس انہی جذبات کے تحت، میں باوجود اپنے غیر شاعرانہ مزاج کے، گنگنا اُٹھا

    ہمدانی آغا نے جب حسنِ نظر سے دیکھا
    بن بیٹھا اِک ستارا….عبدالمناف غلزئی

  20. ہمدانی آغا نے جب حسنِ نظر سے دیکھا
    بن بیٹھا اِک ستارا….عبدالمناف غلزئی
    واہ واہ واہ .. کیا کہنے بھائی .. تسی تے شیر ( شاعر ) ہو گئے ہو جی .. ودائیاں .. وڈیاں وڈیاں ..

  21. قبلہ ظفعر جعفری صاحب بہت بہت شکریہ،
    اِعادہء التماس : مکہ مدینہ میں ہمیں نہ بھولیے

    نگہت بہن ! چونکہ شاعر بننا، شیر بننے سے نسبتا ً آسان تر ہے، اس لیے سوچتا ہوں کہ چلو یہی سہی

  22. ملتے جہاں میں عبد المناف ہیں کءی
    ویسا نہیں ہے ملتا جیسے ہیں غلز ء ی
    مالک ِ ظرف بھی ہیں انسان ہیں بھلے
    تعریف مختصر یہ انسان ہیں بھءی
    جس طرح آپ نے بحث کا رخ موڑا ہے اس پر یہ قطعہ قبول فر ما ءیے

  23. محترم شمس جیلانی صاحب ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ
    میں بہت نادم ہوں کہ آپ کا یہ شفقت نامہ میری نظر سے اتنے روز بعد گزرا، میں نئے بلاگز کی طرف متوجہ ہونے کی بنا پر اس بلاگ کو بھول ہی چکا تھا، ویسے بھی اپنی ذات سے متعلقہ تنقید ہی زیادہ شوق سے پڑھتا ہوں، یہ بلاگ سر جھکا کر ہی پڑھا۔
    بہر حال نہ آنے کی نسبت دیر ہی سے آنا بہتر ہے، پس حاضرِ خدمت ہوں اس عرض کے ساتھ کہ یہ گنہگار ان الفاظ کا قطعاً حقدار نہیں جو آپ نے اپنے حسنِ نظر کی بنا پر میرے لیے استعمال کیے، میں خود پر نظر کروں اور آپ کی تحریر پڑھوں تو صرف شرمساری ہی ملتی ہے، لیکن دوسری طرف اس بات کی خوشی بھی ہوئی کہ ابھی اس دنیا میں آپ جیسے لوگ موجود ہیں جو دوسروں کے لیے عزت اور تعظیم دلوں رکھتے ہیں، (ورنہ آج کی اس افراتفری میں کردارکُشوں ہی کی فراوانی ہے) درحقیقت عزت و شرف انہی لوگوں کے لیے ہے۔

  24. عبدالمنان بھائی اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ زندگی ہو تیری دنیا کی ہر خوشی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *