عالمی اخبار کے بلاگ سیکشن میں 25 مئی کو ڈاکٹر نگہت نسیم نے کراچی کی 8 سالہ قلم کار دعا زہرا کو متعارف کرواتے ہوئے اسکی کہانی۔۔۔خوشیوں بھرے غبارے۔۔۔شائع کی تھی جس پر متعدد احباب اور حلقوں اس کم عمر بچی کی حاصلہ افزائی کی جس کے جواب میں عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے دعا زہرا کو عالمی اخبار کی سب سے کم عمر قلم کار کا اعزاز دینے کا فیصلہ کیا

یہ اعزازی سند عالمی اخبار کے بیورو چیف برائے لندن سید اکمل حسین نے تیار کی ہے جو دعا زہرا کو روانہ کی جارہی ہے
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
Tag: poet
دنیا سے آج کیسے وہ اہلِ سخن گئے
مجھے کچھ علم نہیں کہ میں اپنے اس استاد زادے کی موت پر اس تحریر کو کہاں سے شروع کرؤں اور کیسے ختم کرؤں۔ اب اس وقت جب میں یہ سطور قلمبند کر رہا ہوں تو شبیہ الحسن کو اپنے خالق حقیقی کے حضور حاضر ہوئے چوبیس گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ احباب،دست ،ساتھی،شاگرد،محبت کرنے والے اور اس سے فکری و ادبی اختلاف رکھنے والے اسے منوں مٹی تلے دباکر واپس آ چکے ہیں اور وہ شبیہ الحسن اپنے والد وحید الحسن کے پاس پہنچ چکا ہے۔ اسکے گھر میں جو کہرام بپا ہے اسکی آواز میں ہزاروں میل دور بیٹھا سن سکتا ہوں، عرفی آسٹریلیا سے لاہور پہنچ چکا ہے لیکن علم نہیں کہ وہ اپنے محسن صفت بڑے بھائی کا آخری دیدار بھی کر پایا کہ نہیں؟
مزید پڑھنے کے لیئے اس لنک کو کلک کریں
ارادوں کی شکست اور رب کی پہچان۔باب شہر علم علی علیہ السلام
باب شہر علم۔امیر المومنین ،یعسوب الدین، حضرت علی علیہ السلام کا قول ہے ۔” میں نے اپنے رب کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا“.. ہم سب کی زندگی میں ایسا ایک بار نہیں بلکہ کتنی بار ہوتا ہے کہ ہم اپنی خواہش کے مطابق اپنے ارادے کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاسکتے اور جو کچھ ہمارے بس میں ہے وہ سب کچھ ایمانداری سے کرنے کے باوجود بظاہر جیسے ہار سے جاتے ہیں۔ یہی صورت حال اس بات کی علامت ہے کہ میرے ارادے اور اختیار کے باوصف کوئی قوت ہے جو اپنے فیصلے کرتی اور میرے ارادوں پر خطِ تنسیخ پھیر دیتی ہے ۔ لیکن ارادوں کے ٹوٹنے کے باوجود یہ بات ہر ایک کی سمجھ میں نہیں آتی۔ کیوں؟
اسکو نوحہ سمجھ کے پڑھ لیجے
امریکا کا ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ
امریکا نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس اسلام آباد سے تعلقات میں تنائو کم کرنے کیلئے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر معافی مانگنے پر غور کررہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا.
یہ آخر مشترکہ مفادات کیا ہیں؟
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا. روز روز کی بری خبروں کے درمیان ایک اچھی خبر
بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں مقابلہ آخری گیند تک ہوا اور خوش قسمتی سے پاکستان 2 سکور سے دوسری مرتبہ ایشیا چمپین بن گیا. سب کو مبارکباد، عالمی اخبار نے بال بائی بال کی براہ راست کمنٹری نشر کی. پاکستان بھر میں خوشیاں لیکن بنگلہ دیش میں صدمے کی کیفیت. اگر سچ کہوں تو یہ فائنل پاکستان جیتا نہیں بنگلہ دیش ہارا ہے. Continue reading پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت لیا. روز روز کی بری خبروں کے درمیان ایک اچھی خبر
آج کیوں نہ اپنے اپنے حصے کا اعتراف کریں

اعتراف بھی عطائے پروردگار ہے اور یہ وصف بھی وہ بینا انسان کو یا پھر آئینہ صفت کو دیتا ہے.میں اکثر لکھتا بھی ہوں اور اپنی تقاریر میں کہتا بھی ہوں کہ میرے تجربے اور مشاہدے کے مطابق سب سے زیادہ منافق دو طبقے ہیں.ایک اہل قلم کا اور دوسرا خطیبوں اور منبر نشینوں کا.یہ دونوں طبقے جو کہتے ہیں نوے فیصد سے زیادہ اس پر عمل نہیں کرتے،جیسے دوسروں کے لیئے کہتے ہیں اپنے لیئے نہیں. میں شاید اسی وجہ سے نہ اہل قلم میں شامل ہوں اور نہ ہی منبر نشینوں میں. میں جیسے اپنا دشمن خود ہوں. جو لکھتا ہوں اور جو کہتا ہوں،اس پر جب جب عمل کرتا ہوں زخم پر زخم کھاتا ہوں.مطعون ہوتا ہوں.اپنوں کے ہاتھوں بھی اور ان کے ہاتھوں بھی جو شکر ہے میرے اپنے نہیں. لیکن اللہ گواہ ہے مجھے کوئی شکوہ نہیں.کیکر پر انگور تو جینیاتی زراعت بھی نہیں اگا سکی. Continue reading آج کیوں نہ اپنے اپنے حصے کا اعتراف کریں
ربیع الاول کا مہینہ ، محبتِ رسول کے عروج کے لمحے.حصہ اول

اس ماہ مبارک کی مناسبت سے آیئے سارے جہانوں کے لیئے رحمت بن کے آنے والے آخری رسول کو نعتوں کا نذرانہ پیش کریں۔ یہ نعت آپ کی اپنی لکھی بھی ہو سکتی ہے اور Continue reading ربیع الاول کا مہینہ ، محبتِ رسول کے عروج کے لمحے.حصہ اول
ارفع کریم کے لیئے دعا کیجئے
آپ سب نے نیوز میں دیکھا سنا اور پڑھاہو گا کے ہمارے ملک پاکستان کا فخر ارفع کریم اس وقت بہت بیمار حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہےآپ سب دوستو سے درخواست ہے کے اسکی صحت کے لئے بہت بہت دعائیں کریں
الله پاک انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے اور انکے گھر والوں کو صبر وتحمل عطا کرے۔ Continue reading ارفع کریم کے لیئے دعا کیجئے
گوشت حلال،انشورنس حلال ، ڈاٹ کام حلال مگر سوچ حرام
قلم فروشوں، ضمیر فروشوں اور دین فروشوں کی ایسی بڑی بڑی منڈیاں قائم ہو چکی ہیں کہ جہاں باقاعدہ بولیاں لگائی جاتی ہیں۔ میں کیا کرؤں کہ جب ایسے ملت فرفروشوں کے بارے میں بات کرتا اور لکھتا ہوں تو ابلیس کے یہ سب نمائیندے تمام تر اپنے اختلافات کے باوجود اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں
روزہ تو قوت دیتا ہے تو پھر
میں اکثر یہ سوچتا ہوں کہ روزہ تو انسان کو قوت عطا کرتا ہے ذہنی بھی اور جسمانی بھی. جی جسمانی قوت میں نے سوچ سمجھ کر کہا ہے اور کوئی بھی ڈاکٹر یہاں بلاگ میں میری اس سوچ کی تنسیخ کر سکتا ہے. لیکن اسکے باوجود کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد روزہ رکھ کر سست ہو جاتی ہے اور اسلامی ممالک میں استعداد کار نہایت بری طرح متاثر ہوتی ہے
رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں
مبارک ہو ان سب نفوس کو کہ جنکی حیات میں ایک اور ماہ رمضان المبارک آیا ہے اور وہ جو اس دنیا میں نہیں رہے ہم ان سب کی مغفرت کی دعا کریں کہ اللہ پاک اپنی رحمتوں کے صدقے انکی مغفرت کرے. رمضان صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تطہیر روح و قلب ہے اور اسکی ایک ایک ساعت کو روح میں اتارنے مطلب قلب المنقلبون ہے. Continue reading رمضان المبارک کی ایک ایک ساعت کو روح میں اتاریں
کربلائے معلیٰ روضہ امام حسین ع سے براہ راست

اس ویب سائٹ پر آپ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے مزار مقدس سے براہ راست فیڈ دیکھ سکتے ہیں۔
کربلا میں مزار امام حسین سے براہ راست
دعائے عافیت
جب بھی گھر،دفتر، دکان سے نکلیں یا داخل ھوں تو یہ دعا پڑھیں
بِسمِ اللہِ وَ تَوَکَّلتُ عَلَی اللہ وَلاَ حَولَ وَلاَ قُوَّ ةَ إلاَّ بِِالله
انشاء اللہ تمام آفات سے محفوظ رھیں گے۔ کل چار مرتبہ پڑھنی ھوگی۔ گھر سے نکلتے وقت،دفتر یا دکان میں داخلے کے وقت پھر دفتر،دکان سے نکلتے وقت اور گھر میں داخلے کے وقت۔ یا آپ کہیں بھی آ جا رھے ھوں۔
ہائےمہنگائی،ہائے مہنگائی ۔۔۔ حاکمو تم کو شرم نہ آئی
کہنے کو ایک تصویر ہے لیکن Continue reading ہائےمہنگائی،ہائے مہنگائی ۔۔۔ حاکمو تم کو شرم نہ آئی
سڈنی ریڈیو کی اردو سروس سے ڈاکٹر نگہت نسیم کا ایک انٹرویو
عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ،افسانہ نگار اور نظم کی شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو یوں تو بلاگ فیملی کے تمام افراد بخوبی جانتے ہیں لیکن خود انکی زبان سے اپنے ادبی سفر اور اپنے بارے میں بتانا کیسا رہے گا؟
سننے کے لیئے زحمت کیجئےمیرے ادبی سفر کا آغاز
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ کو سورہ اخلاص بھی پڑھنا نہیں آتی
اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والی مملکت کے وزیر داخلہ نے انتیس دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں صرف ایک بار ہی نہیں بلکہ تینوں مرتبہ قل ہو اللہ احد کی غلط تلاوت کی.
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کیجئے
عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ ڈاکٹر شمس جیلانی کے نام
گزشتہ برس عالمی اخبار کی پہلی سالگرہ پر ہم نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ پر ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ کا اجراء کیا جائے گا ۔شکر ہے پروردگار کا کہ ہمارا یہ وعدہ بھی ایفا ہو رہا ہے اور یہ پہلا ایوارڈ اس بار وینکور میں مقیم عالمی اخبار کے معاون مدیر اعلیٰ محترم ڈاکٹر شمس جیلانی بھائی کو Continue reading عالمی اخبار کی طرف سے پہلا ‘‘مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ ڈاکٹر شمس جیلانی کے نام
سب کی سالگرہ کے درمیان یکم نومبر عالمی اخبار کی سالگرہ
سب دوستوں کی سالگرہ منائی جا رہی ہے اور اسی دوران یکم نومبر عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ ہے جو صاف شفاف اور بے لاگ صحافت کی کامیابی کا سفر ہے۔ یہ سفر آپ سب قلم کاروں،قارئین اور ہر شعبے کے ہم سفر کو مبارک ہو۔ دوسری سالگرہ کا یہ گرافکس برادرم امجد شیخ نے تیار کیا ہے.ہم سبکی طرف سے انکا شکریہ.


